اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
انجیل کے ذریعے تقسیمDIVIDED BY THE GOSPEL پادری ایمریٹس جناب ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے لکھا گیا ایک واعظ ’’آدمی کے دشمن اس کے اپنے گھر والے ہوں گے‘‘ (متی 10: 36)۔ |
ڈاکٹر جے ورنن میکجی نے اِس آیت سے تعلق رکھتے ہوئے کہا،
درحقیقت، خوشخبری کی منادی کے ذریعے خاندانوں کو تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھائی بھی الگ ہو گئے ہیں۔ ایمانداروں کا ایک اتحاد ہے، لیکن وہی اتحاد غیر نجات یافتہ دنیا کے ساتھ تقسیم کر دیتا ہے (ڈاکٹر جے ورنن میکجیDr. J. Vernon McGee، بائبل کے ذریعے Thru the bible، تھامس نیلسن پبلشرز Thomas Nelson Publishers، 1983، جلد IV، صفحہ 61)۔
یہ اکثر نئے مسیحیوں کے لیے حیران کن ہوتا ہے کہ ان کے اپنے رشتہ دار ان کی مخالفت کرتے ہیں۔ بدھ مت یا رومن کیتھولک گھرانے سے تعلق رکھنے والے اکثر یہ دیکھتے ہیں کہ جب وہ بپتسمہ دینے والے گرجا گھر کی زندگی میں شامل ہو جاتے ہیں تو ان کے رشتہ دار بدتمیزی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک برائے نام مسیحی پس منظر سے تعلق رکھنے والے بھی بعض اوقات یہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ ان کے بارے میں بھی سچ ہے۔ والدین اور دیگر رشتہ دار کہہ سکتے ہیں، ’’آپ بہت زیادہ ملوث ہو رہے ہیں۔‘‘ وہ یہاں تک کہہ سکتے ہیں کہ ’’آپ جنونی ہو رہے ہیں‘‘ یا ’’آپ برین واش ہو رہے ہیں۔‘‘ نئے مسیحیوں کو کیا کرنا چاہیے جب وہ اپنے والدین یا رشتہ داروں سے ایسی باتیں سنتے ہیں؟
پچاس سال پہلے میرے اپنے والد نے مجھ سے ایسی باتیں کی تھیں۔ پھر اُنہوں نے مجھے بتایا کہ جب تک وہ زندہ رہیں گے وہ دوبارہ کبھی بپتسمہ دینے والے گرجہ گھر کے زیرِ سایہ قدم نہیں رکھیں گے۔ میں اُن سے محبت کرتا رہا – اور میں شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے اس خوفناک وعدے کو پورا نہیں کیا۔ اپنی زندگی کے اختتام کے قریب وہ کئی بار میرے ساتھ گرجہ گھر آئے، اور یہاں تک کہ میرے ایک مبلغ دوست کے ساتھ ’’گنہگار کی دعا‘‘ بھی پڑھی۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اُن کے بارے میں بتانے کے قابل ہوا جب میں نے چند ماہ بعد ان کی آخری رسومات ادا کیں۔
میں چاہتا تھا کہ میرے غیر نجات یافتہ والد مسیح کو جانیں اور میرے ساتھ گرجہ گھر کے زیرِ سایہ خوش ہوں۔ خُدا کا شکر ہے کہ اُن کی موت سے پہلے ہم نے گرجہ گھر کے زیرِ سایہ ایک ساتھ کئی خوشیاں گزاریں۔
ہو سکتا ہے کہ آج یہاں کچھ نوجوان مسیحی ہوں، یا کچھ جو مسیحی بننے پر غور کر رہے ہوں، جنہیں اپنے والدین کی ناپسندیدگی کا سامنا ہے۔ میں پوری طرح سمجھتا ہوں کہ آپ پر کیا گزر رہی ہے کیونکہ میں نے خود اس کا تجربہ کیا ہے۔ یسوع نے کہا،
’’آدمی کے دشمن اس کے اپنے گھر والے ہوں گے‘‘ (متی 10: 36)۔
ڈاکٹر جے ورنن میکجی نے ایک مرتبہ اِس آیت سے تعلق رکھتے ہوئے کہا،
ایک مسیحی کو ہمیشہ ظاہری سکون کی توقع نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ خُداوند کی خدمت کرتا ہے۔ ’’دنیا میں تم پر مصیبت آئے گی، لیکن خوش رہو؛ میں دنیا پر غالب آیا ہوں‘‘ (یوحنا 16: 33)۔ یہ دنیا یسوع مسیح سے نفرت کرتی ہے۔ وہ اب بھی ’’انسانوں میں حقیر جاتا اور ردّ کیا جاتا‘‘ ہے (اشعیا 53: 3)۔ نئے عہد نامے کے مسیحیوں کو جس مخالفت اور ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا وہ اب بھی معمول کی بات ہے۔ برائے نام مسیحی ظلم و ستم کا شکار نہیں ہوں گے لیکن روح سے بھرے، روح پرور مسیحی جو کھلے عام گناہ کی مخالفت کرتے ہیں اور گنہگاروں سے نجات کے لیے فوری طور پر التجا کرتے ہیں وہ ہمیشہ جنونی، فسادی، بنیاد پرست کہلائیں گے۔ دنیا بنیادی طور پر تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ خُداوند یسوع اب بھی تقاضا کرتا ہے کہ ہم اُسے باپ، ماں، بیٹے یا بیٹی، یا خود زندگی سے پہلے رکھیں (ڈاکٹر جان آر رائسJohn R. Rice، متی کی انجیل The Gospel of Matthew، سورڈ آف لارڈ پبلشرز، 1980، صفحہ 161)۔
یسوع نے کہا،
’’آدمی کے دشمن اس کے اپنے گھر والے ہوں گے‘‘ (متی 10: 36)۔
آئیے آج صبح سوچیں کہ یہ آیت ہم پر دو طرح سے لاگو ہوتی ہے۔
I۔ پہلی بات، گرجا گھر میں پرورش پانے والے اکثر اس تکرار کی بالواسطہ شکل کا تجربہ کرتے ہیں۔
گمراہ ہوئے لوگ مسیحیوں کو دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ انہیں کامل ہونا چاہیے۔ ان باتوں میں سے ایک جو دوسری نسل کے گرجا گھر میں پروان چڑھے بچوں کو مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے سے روکتی ہے یہ دیکھنا ہے کہ ان کے والدین کامل نہیں ہیں۔ وہ ان کے ساتھ رہتے ہیں۔ وہ انہیں ہر روز دیکھتے ہیں۔ وہ انہیں اس وقت دیکھتے ہیں جب وہ خراب موڈ میں ہوتے ہیں یا ٹھیک محسوس نہیں کرتے۔ وہ اپنے والدین کو گرجہ گھر کے زیرِ سایہ حمدوثنا کے گیت گاتے ہوئے دیکھتے ہیں – اور پھر وہ انہیں گھر میں جھگڑتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ ان کے ذہنوں میں کشمکش ہے۔ ابلیس آتا ہے اور ان سے کہتا ہے، ’’دیکھو، وہ کامل نہیں ہیں، تم کیوں [وہ باتیں] سنو جو وہ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کے بارے میں کہتے ہیں؟‘‘
گرجہ گھر کا ہر وہ بچہ جو مسیح میں ایمان لانے کی تبدیلی کا تجربہ کرتا ہے اُسے اس آزمائش سے گزرنا چاہیے۔ اگر آپ کے والد پطرس ہوتے تو کیا ہوتا؟ آپ کو معلوم ہوگا کہ اس نے مسیح کا انکار کیا تھا اور جس رات وہ گرفتار ہوا تھا بھاگ گیا تھا۔ آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ جب اس نے انطاکیہ میں اور پولوس کے ساتھ ، غیر قوموں کے مسیحیوں کے ساتھ کھانا چھوڑ دیا تھا تو وہ غلط تھا۔
’’سب کے سامنے اُس کی مخالفت کی، کیونکہ اُس پر الزام لگایا جانا تھا‘‘ (گلِتیوں 2: 11)۔
اگر آپ پطرس کے بچے ہوتے تو آپ کو اس حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا کہ وہ کامل نہیں تھا۔
اگر پولوس رسول آپ کا باپ ہوتا تو کیا ہوتا؟ پولوس نے کہا،
’’جَب مَیں تمہارے پاس آیا تو اَپنے آپ کو کمزور محسُوس کرتا بَلکہ ڈر کے مارے کانپتا ہُوا آیا‘‘ (1 کرنتھیوں 2: 3)۔
ڈاکٹر جے ورنن میکجی نے اُس آیت کے بارے میں کہا،
پولوس اپنا دل کھولتا ہے اور ہمیں اس کے اندرونی خیالات دیکھنے دیتا ہے۔ وہ یہ واضح کرتا ہے کہ جب وہ ان کے ساتھ تھا تو وہ بہت پریشان تھا۔ وہ ’’اَپنے آپ کو کمزور محسُوس کرتا بَلکہ ڈر کے مارے کانپتا ہُوا آیا۔‘‘ حیرت کی کوئی بات نہیں کہ وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ خدا نے اس دنیا کی کمزور چیزوں کو چنا ہے۔ پولوس کو اپنے بارے میں کوئی اعلیٰ تصور نہیں تھا... ظاہر ہے، اس نے کبھی اپنے آپ کو عظیم نہیں سمجھا (گذشتہ بات سے منسلک ibid.، جلد V، صفحہ 13)۔
لہٰذا، اگر پولوس آپ کا باپ ہوتا، تو آپ اُسے ’’کمزوری میں، خوف میں اور بہت کانپتے ہوئے‘‘ دیکھتے۔
پطرس اور پولوس کی مثالوں سے یہ واضح ہے کہ مسیحی ابھی تک نامکمل ہیں۔ اگر آپ نے اپنے والدین کو پطرس کی طرح غیرموافق، یا پولوس کی طرح کمزور اور خوفزدہ دیکھا ہے، تو آپ کو اسے مسیح کی تلاش سے باز نہیں آنے دینا چاہیے۔ پولوس نے کہا،
’’جَب مَیں تمہارے پاس آیا تو اَپنے آپ کو کمزور محسُوس کرتا بَلکہ ڈر کے مارے کانپتا ہُوا آیا۔ میرا پیغام اَور میری مُنادی دونوں دانائی کے پُر اثر الفاظ سے خالی تھے لیکن اُن سے پاک رُوح کی قُوّت ثابت ہوتی تھی۔ تاکہ تمہارا ایمان اِنسانی حِکمت پر نہیں بَلکہ خُدا کی قُدرت پر مَبنی ہو‘‘ (1 کرنتھیوں 2: 3-5)۔
اگر آپ اپنے مسیحی والدین میں خامیوں اور کمزوریوں کو تلاش کر رہے ہیں، تو آپ کو یقیناً کچھ نہ کچھ مل جائیں گے۔ لیکن مجھے آپ کے ساتھ بحث کر لینے دیں۔ یہ آپ کو مسیح میں نجات کے لیے آپ کی ضرورت سے کیسے بخشتا ہے؟
اپنے مسیحی والدین کی جانچ کرنے کے بجائے، آپ کو خود کو جانچنا چاہیے۔ یہ بالکل وہی ہے جو بائبل کہتی ہے کہ آپ کو کرنا چاہئے:
’’اپنے آپ کو جانچو کہ کیا تم ایمان پر ہو…‘‘ (II کرنتھیوں 13: 5)۔
رون ریگنRon Reagan کے ساتھ یہی غلط تھا۔ وہ اپنے والد کو جانچنے میں اتنا مصروف تھا کہ وہ کبھی بھی اپنے آپ کو جانچ نہیں سکا! یہ غلطی مت کرو!
آپ نے دیکھا، ریگن کے چھوٹے بیٹے، رون نے خود کو اپنے والد کی مخالفت میں کھڑا کیا۔
’’اور آدمی کے دشمن [حریف] اس کے اپنے گھر والے ہوں گے‘‘ (متی 10: 36)۔
یہاں یہ ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے – آپ وہ بن جاتے ہیں جس کے بارے میں یسوع بات کر رہا ہے! آپ اپنے مسیحی والدین کے دشمن بن جاتے ہیں۔ تلاوت میں ’’لوگ‘‘، آپ کے مسیحی والدین ہیں۔ خود اپنے ہی گھر میں خود کے ’’دشمن‘‘ آپ ہیں! یہ آپ کے لیے ایک بہت ہی خوفناک صورتحال ہے – آپ کے مسیحی والدین کا دشمن!
’’اور آدمی کے دشمن [حریف] اس کے اپنے گھر والے ہوں گے‘‘ (متی 10: 36)۔
خوفناک سوچ – کہ آپ کو اپنے مسیحی والدین کا دشمن ہونا چاہیے! توبہ کریں اور مسیح کے پاس آئیں ورنہ آپ کے لیے کوئی امید نہیں ہے! اگر آپ اپنے دل میں اپنے مسیحی والدین کے دشمن ہیں تو آپ خُدا کے سامنے خوفناک حالت میں ہیں۔
II۔ دوسری بات، غیر مسیحی والدین کے ذریعے پرورش پانے والے اکثر اس تکرار کی براہ راست شکل کا تجربہ کرتے ہیں۔
گرجا گھر کے زیرِ سایہ پرورش پانے والے اکثر اپنے ہی مسیحی والدین کے دشمن بن جاتے ہیں۔ لیکن مقامی گرجہ گھر کے باہر پرورش پانے والوں کو اکثر معلوم ہوتا ہے کہ ان کے والدین اور دیگر رشتہ دار ان کے دشمن ہیں۔ یسوع نے لوقا 21: 16-17 میں ایک تنبیہ کی۔ آئیے کھڑے ہو کر ان دونوں آیات کو بلند آواز سے پڑھیں۔
’’اور تمہیں ماں باپ، بھائی، رشتہ دار اور دوست دونوں دھوکہ دیں گے اور تم میں سے بعض کو موت کے گھاٹ اتار دیں گے۔ اور میرے نام کی وجہ سے تم سے سب لوگ نفرت کریں گے‘‘ (لوقا 21: 16-17)۔
آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔
’’تم میں سے بعض کو وہ موت کے گھاٹ اتار دیں گے۔‘‘ مسیح موت کو ’’تم میں سے بعض کو‘‘ تک محدود رکھتا ہے۔ لیکن اس نے آیت کے پہلے نصف پر کوئی پابندی نہیں لگائی: ’’تمہیں ماں باپ، بھائی، رشتہ دار اور دوست دونوں دھوکہ دیں گے۔‘‘ وہاں کوئی پابندی نہیں۔ کیوں؟ کیونکہ یہ اُن سب کا مشترک سودا ہے جو دنیا سے یسوع مسیح کے پاس آتے ہیں۔ مسیح اگلی آیت میں اس کو بالکل واضح کرتا ہے،
’’اور میرے نام کی وجہ سے تم سے سب لوگ نفرت کریں گے‘‘ (لوقا 21: 17)۔
غیر مسیحی والدین، والدین جو رومن کیتھولک ہیں، یا بدھ مت کے پیروکار ہیں، یا دُنیادار ہیں، اپنے بچوں کے لیے اِس قدر کینہ پرور کیوں ہیں جب وہ مسیحی بننا چاہتے ہیں؟ یسوع نے یوحنا 15: 18-21 میں اس سوال کے دو جواب دیے۔ براہِ کرم وہیں صحفہ کھولیں اور کھڑے ہو جائیں جب ہم یہ چار آیات بلند آواز سے پڑھیں۔
’’اگر دُنیا تُم سے دُشمنی رکھتی ہے تو یاد رکھو کہ اُس نے پہلے مُجھ سے بھی دُشمنی رکھی ہے۔ اگر تُم دُنیا کے ہوتے، تُو یہ دُنیا تُمہیں اَپنوں کی طرح عزیز رکھتی۔ لیکن اَب تُم، دُنیا کے نہیں ہو کیونکہ مَیں نے تُمہیں چُن کر دُنیا سے علیحدہ کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دُنیا تُم سے دُشمنی رکھتی ہے۔ میری یہ بات یاد رکھو: ’کوئی خادِم اَپنے آقا سے بڑا نہیں ہوتا‘ اگر دُنیا والوں نے مُجھے ستایا ہے، تو وہ تُمہیں بھی ستائیں گے۔ اگر اُنہُوں نے میری بات پر عَمل کیا، تو تمہاری بات پر بھی عَمل کریں گے۔ وہ میرے نام کی وجہ سے تُم سے اِس طرح کا سلُوک کریں گے، کیونکہ وہ میرے بھیجنے والے کو نہیں جانتے‘‘ (یوحنا 15: 18۔21)۔
آپ تشریف سکتے ہیں۔
دو اہم وجوہات ہیں جن کی وجہ سے عام طور پر غیر مسیحی اکثر مسیحیوں کے ساتھ اس قدر بدتمیزی سے پیش آتے ہیں۔ پہلی وجہ آیت 19 میں ہے،
’’میں نے تمہیں دنیا میں سے چُن لیا ہے، اس لیے دنیا تم سے نفرت کرتی ہے‘‘ (یوحنا 15: 19)۔
اور دوسری وجہ 21 ویں آیت میں ہے،
’’لیکن وہ میرے نام کی وجہ سے تُم سے اِس طرح کا سلُوک کریں گے، کیونکہ وہ میرے بھیجنے والے کو نہیں جانتے‘‘ (یوحنا 15: 21)۔
ڈاکٹر میکجی نے کہا،
ظلم کرنے والوں کو دو مسائل ہیں: وہ باپ کو نہیں جانتے، اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کے گناہ ظاہر ہوں۔ یسوع مسیح نے آسمان کے نور کو لوگوں کی روحوں کی طرف پھیر دیا۔ جب بھی کوئی لائٹ آن کرتا ہے تو واقعات رونما ہونے لگتے ہیں۔ چوہے، سانپ، کیڑے مکوڑے اور چھپکلیاں روشنی سے نفرت کرتے ہیں اور وہ چھاؤں کے لیے بھاگتے پھرتے ہیں۔ ویسے بھی وہ اس سے نفرت کریں گے جو لائٹ آن کرے گا۔ یسوع کہتا ہے، ’’وہ مجھ سے بلا وجہ نفرت کرتے تھے۔‘‘ یسوع سے نفرت کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ اس کی وجہ لوگوں کے گنہگار دلوں میں ہے… اگر آپ خدا کے بچے ہیں تو دنیا آپ سے نفرت کرے گی۔ یہ مشکل ہے، خاص طور پر ان نوجوانوں کے لیے جو مقبول ہونا چاہتے ہیں۔ آئیے اپنے نوجوانوں کو بتائیں کہ خداوند کیا فرماتا ہے۔ وہ دنیا میں مقبول نہیں ہوں گے اگر وہ خدا کے بچے ہیں (میکجیMcGee، ibid.، جلد IV، صفحہ 470)۔
آئیے ہم کھڑے ہو کر گانے کے ورق پر سے گیت نمبر چار گاتے ہیں، ’’یسوع، میں نے اپنی صلیب اُٹھا لی ہے۔‘‘ یہ ڈاکٹر جان آر رائس کا پسندیدہ حمدوثنا کا گیت تھا۔ اِس کو شدت اور درستگی کے ساتھ گائیں۔
یسوع، میں نے اپنی صلیب اُٹھا لی ہے، سب کچھ چھوڑنے اور تیری پیروی کرنے کے لیے؛
مفلس، حقیر جانا گیا، اکیلا چھوڑا گیا، اب سے تجھ پر ہی میرا آسرا ہے:
ہر مہربان آرزو مر چکی ہے، وہ تمام جس کی میں نے کوشش کی اور اُمید کی اور جانا۔
اِس کے باوجود میری حالت کتنی مالدار ہے، خُدا اور آسمان ابھی تک میرے اپنے ہیں!
(’’یسوع، میں نے اپنی صلیب اُٹھا لی ہے Jesus, I My Cross Have Taken‘‘ شاعر ھنری ایف۔ لائٹ Henry F. Lyte، 1793۔1847)۔
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
لُبِ لُباب انجیل کے ذریعے تقسیم DIVIDED BY THE GOSPEL ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے ’’آدمی کے دشمن اس کے اپنے گھر والے ہوں گے‘‘ I۔ پہلی بات، گرجا گھر میں پرورش پانے والے اکثر اس تکرار کی بالواسطہ شکل کا تجربہ کرتے ہیں۔ II۔ دوسری بات، غیر مسیحی والدین کے ذریعے پرورش پانے والے اکثر اس تکرار کی براہ راست شکل کا تجربہ کرتے ہیں۔ |