اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
یوحنا کے باضابطہ اعلان پر
|
یوحنا بپتسمہ دینے والے کا بنیادی مقصد لوگوں کو یسوع ”خدا کے برّہ“ کی نشاندہی کرنا تھا۔ اس کا پیغام مسیح میں مرکوز تھا۔ اپنی منادی کے انتہائی عروج پر، اُس نے لوگوں سے کہا، ’’دیکھو خُدا کا برّہ، جو دنیا کے گناہ کو اُٹھا لے جاتا ہے۔‘‘
یوحنا بپتسمہ دینے والا یسوع کے بارے میں بہت کچھ جانتا تھا۔ وہ اپنی ماں الزبتھ کے پیٹ میں خوشی سے اچھل پڑا جب اِلزبتھ کی رشتہ دار مریم اپنے رحم میں بچے یسوع کے ساتھ آئی (لوقا 1: 44)۔ میرا خیال ہے کہ یوحنا بپتسمہ دینے والا یسوع کے ساتھ پلا بڑھا اور اسے اچھی طرح جانتا تھا۔ وہ کئی طریقوں سے یسوع کی تصویر کشی کر سکتا تھا۔ وہ یسوع کو ایک عظیم نبی، یا ایک عظیم اخلاقی استاد، یا ایک عظیم مثال کہہ سکتا تھا، کیونکہ یسوع بہت سے طریقوں سے یہ سب اور بہت کچھ تھا۔ پھر بھی یوحنا نے محسوس کیا کہ ان میں سے کوئی بھی وضاحت مسیح کی بنیادی خصوصیت کو مکمل طور نمایاں نہیں کرتی۔ یوحنا بپتسمہ دینے والے کے لیے، یسوع کی سب سے اہم وضاحت تھی،
’’خدا کا برّہ جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1: 29)۔
’’دیکھو!‘‘ اُس نے کہا۔ یہ ہے ’’خُدا کا برّہ جو جہاں کے گناہ کو اُٹھا لے جاتا ہے‘‘!
جو لوگ یوحنا بپتسمہ دینے والے کو سن رہے تھے وہ سب یہودی لوگ تھے۔ ان میں سے ہر ایک جانتا تھا کہ ’’خُدا کے برّہ‘‘ کی اصطلاح کا کیا مطلب ہے، کم از کم ظاہری طور پر۔ وہاں یروشلم میں ہر صبح اور ہر شام ہیکل میں ایک بھیڑ کا بچہ قربان کیا جاتا تھا۔ اور فسح کے عظیم تہوار میں، ہر اپریل کو خروج کی یاد میں ایک بھیڑ کا بچہ قربان کیا جاتا تھا، اس وقت، صدیوں پہلے، جب خدا نے یہودیوں کو مصر کی غلامی سے نکالا تھا۔ یوحنا پرانے عہد نامے میں خُدا کے برّہ کے تمام حوالہ جات کو جانتا تھا۔
یوحنا بپتسمہ دینے والا یروشلم میں یہودی ہیکل میں ایک کاہن کا بیٹا تھا۔ وہ پرانے عہد نامے میں ان تمام اقسام اور اعداد و شمار کے بارے میں جانتا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ ہابیل نے ایک برّہ پیش کیا،
’’اور خداوند نے ہابل اور اُس کے ہدیے کو قبول کیا‘‘ (پیدائش 4: 4)۔
وہ جانتا تھا کہ موریاہ کے پہاڑ پر ابرہام نے اضحاق سے کیا کہا تھا،
’’میرے بیٹے، خدا خود ہی سوختی قربانی کے لیے ایک بّرہ مہیا کرے گا‘‘ (پیدائش 22: 8)۔
اُسے یاد تھا کہ خدا نے موسیٰ سے کہا،
’’ہر ایک شخص کو بتا دے کہ اِس مہینے کے دسویں دِن ہر انسان اپنے آبائی خاندان کے مطابق ہر گھرانے کے لیے ایک برّہ لے آئے … اور پھر اُس کا تھوڑا سا خون لے کر اُن گھروں کے دروازوں کے دونوں بازوؤں پر اور اُوپر کی چوکھٹ پر لگا دیں … اور جب میں اُس خون کو دیکھوں گا تو میں تمہیں چھوڑتا جاؤں گا اور اُس وقت کوئی بھی مہلک وبا تمہیں ہلاک کرنے کے لیے تمہارے قریب نہ آئے گی‘‘ (خروج 12: 3، 7، 13)۔
وہ اشعیا کے ترپن ویں باب کا حوالہ دے سکتا تھا،
’’وہ ذبح کرنے کے لیے ایک برّہ کی طرح لایا جاتا ہے‘‘ (اشعیا 53: 7)۔
اس طرح، یوحنا بپتسمہ دینے والے کو ضرور معلوم ہوا ہوگا کہ یسوع نہ صرف مسیحا تھا، بلکہ وہ خُدا کا برّہ بھی تھا جو صلیب پر اپنے خون کی قربانی کے ذریعے دنیا کے گناہوں کو دور کرے گا۔ اور یوں یوحنا نے کہا،
’’دیکھو خدا کا برّہ جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1: 29)۔
مجھ پر ایک پادری سے زیادہ مبشر ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ یہ ایک ایسا الزام ہے جسے میں برداشت کرنے کو تیار ہوں۔ یہ مجھے نہ صرف یوحنا بلکہ خود یسوع کے ساتھ اچھی صحبت میں رکھتا ہے۔
میں محسوس کرتا ہوں کہ اتوار کے دن میں یوحنا اصطباغی سے بہتر نہیں کر سکتا۔ اتوار کی ان عبادتوں میں مجھے ’’ایک انجیلی بشارت کا کام کرنا‘‘ چاہیے (II تیمتھیس 4: 5)۔ ہر اتوار کی عبادت میں بہت سارے نئے کھوئے ہوئے یا گمراہ ہوئے نوجوان ہوتے ہیں اور میں محسوس کرتا ہوں کہ انہیں خوشخبری کی منادی سننے کی ضرورت ہے۔ یسوع کے ذریعے نجات پر اس طرح کی تبلیغ مسیحیوں کو متاثر اور حوصلہ دیتی ہے۔ ہمارے پاس ہر اتوار کی عبادت میں صبح اور شام دونوں وقت انجیل کی دعوت ہوتی ہے۔ میری منادی کے اختتام اور میری زندگی کے اختتام تک، میری اتوار کی تبلیغ کا عظیم موضوع باقی رہے،
’’دیکھو خدا کا برّہ جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1: 29)۔
جب ہم اِس تلاوت کے بارے میں سوچیں تو میں چاہتا ہوں کہ آپ تین باتوں پر غور کریں۔
I۔ پہلی بات، یوحنا نے خود اِس سچائی کا تجربہ کیا تھا۔
اگرچہ اس نے الزبتھ کے رحم میں چھلانگ لگائی جب وہ یسوع کی ماں کے قریب آئی، وہ ابھی تک اسے خدا کے برّہ کے طور پر نہیں جانتا تھا۔ ایک وقت تھا جب یوحنا بپتسمہ دینے والے نے کہا، ’’میں اسے نہیں جانتا‘‘ (یوحنا 1: 33)۔ سپرجیئن نے کہا،
یوحنا یسوع کو جانتا تھا، لیکن اسے گناہ اٹھانے والے کے طور پر نہیں جانتا تھا۔ میرا خیال ہے کہ وہ مقدس بچے کی زندگی کو جانتا ہو گا، جو کہ اس کا قریبی رشتہ دار تھا، جبکہ وہ خدا اور انسان دونوں کے حق میں بڑھتا گیا۔ لیکن اس نے ابھی تک اس پر تصدیقی مہر نہیں دیکھی تھی جس نے اسے خدا کے بیٹے کے طور پر نشان زدہ کیا تھا… لیکن آخر کار جب [یوحنا بپتسمہ دینے والے] کو وہ ذاتی نشان ملا، جب اس نے [مسیح] کو اردن کے پانیوں میں غوطہ لگوایا [اور خدا کو یہ کہتے ہوئے سنا] ’’یہ میرا پیارا بیٹا ہے،‘‘ تب وہ اسے جان گیا تھا، اور [پھر اُس کے بعد سے وہ] پُریقین تھا۔ جب اس نے بعد میں بات کی تو اس نے یہ نہیں کہا، ’’میرے خیال میں یہ خدا کا برّہ ہے‘‘… نہیں، اس نے دلیری سے پکارا، ’’اسے دیکھو! خود دیکھو، یہ خدا کا برّہ ہے!... خدا کا برّہ دیکھو، جو دنیا کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (سی ایچ سپرجیئن C. H. Spurgeon، ’’دیکھو خدا کا برّہ Behold the Lamb of God،‘‘ میٹروپولیٹن عبادت گاہ کی واعظ گاہ سے The Metropolitan Tabernacle Pulpit، پِلگِرم پبلیشرز Pilgrim Publications، دوبارہ اشاعت 1974، جلد XXXIII، صفحہ 568)۔
میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ آپ میں سے ہر ایک یسوع مسیح کا ذاتی طور پر بھی تجربہ کرے۔ آپ کو یقین سے معلوم ہو جائے کہ وہ خُدا کا برّہ ہے جو آپ کے گناہ کو اُٹھا لے جاتا ہے۔ آپ میں سے کچھ بچوں کے طور پر اس بات پر یقین کرنے کے لیے پرورش پاتے ہیں کہ یسوع خُدا کا برّہ ہے جو گناہ کو اُٹھا لے جاتا ہے۔ دوسرے آج صبح یہ پہلی بار سن رہے ہیں۔ لیکن اگر آپ نے اسے کئی بار سنا ہے، یا صرف ایک بار، پھر بھی جو کچھ بائبل میں نازل ہوا ہے اسے روح القدس کے ذریعے آپ کو اپنے دل میں حقیقی بنانا چاہیے۔ آپ کو اپنے لیے جاننا چاہیے کہ یسوع خُدا کا برّہ ہے جس نے آپ کے گناہ، ہاں، آپ کے اپنے گناہوں کو بھی اُٹھا لیا ہے۔
جان ویزلی کے تبدیل ہونے سے پہلے، ایک جرمن پادری نے اس سے پوچھا، ’’کیا آپ یسوع مسیح کو جانتے ہیں؟‘‘ ویزلی نے توقف کیا اور ہماری تلاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’میں جانتا ہوں کہ وہ دنیا کا نجات دہندہ ہے۔‘‘ ’’سچ ہے،‘‘ پادری نے جواب دیا، ’’لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس نے آپ کو نجات دلائی ہے؟‘‘ ویزلی نے جواب دیا، ’’مجھے امید ہے کہ وہ مجھے نجات دلانے کے لیے مر گیا ہے۔‘‘ پادری نے کہا ’’کیا تم اپنے آپ کو جانتے ہو؟‘‘ ویزلی نے کہا، ’’میں جانتا ہوں۔ لیکن مجھے ڈر ہے کہ وہ بیکار [خالی اور جھوٹے] الفاظ تھے‘‘ (جان ویزلی کی روزانہ لکھی جانے والی ڈٓائری The Journal of John Wesley، موڈی پریس، کوئی تاریخ نہیں، صفحہ 36-37)۔ لندن میں ایلڈرس گیٹ سٹریٹ میں دو سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا تھا کہ جان ویزلی بیدار حالت میں، گناہ کی سزایابی کے تحت، چلا گیا۔
… جہاں کوئی شخص لوتھر کا رومیوں کے لیے خط کا دیباچہ پڑھ رہا تھا۔ نو سے تقریباً ایک چوتھائی پہلے، جب وہ اس تبدیلی کو بیان کر رہا تھا جس سے خُدا مسیح میں ایمان کے ذریعے دل سے عمل کراتا ہے، میں نے اپنے دل میں عجیب سی پُرجوش حدت محسوس کی۔ میں نے محسوس کیا کہ میں نے مسیح پر بھروسہ کیا ہے… اور مجھے ایک یقین دہانی کرائی گئی، کہ اس نے میرے گناہوں کو دور کر دیا، مجھ جیسے کے گناہوں کو بھی، اور مجھے گناہ اور موت کی شریعت سے نجات دلائی (جان ویزلی کے کارنامے The Works of John Wesley، بیکر بک ہاؤس، 1979 دوبارہ اشاعت، جلد اول، صفحہ 103)۔
ویزلی نے یوحنا کے اعلان کو مزید بیکار نہیں دہرایا۔ اب اُس نے کہا، ’’میں نے محسوس کیا کہ میں نے مسیح پر بھروسہ کیا… وہ میرے گناہوں کو اُٹھا کر لے گیا، یہاں تک کہ مجھ جیسے کے بھی۔‘‘ اسی طرح، یوحنا بپتسمہ دینے والے نے خود یسوع کو گناہ اُٹھانے والے کے طور پر دیکھا، اور اعلان کیا،
’’میں نے دیکھا، اور گواہی دی کہ یہ خدا کا بیٹا ہے‘‘ (یوحنا 1: 34)۔
II۔ دوسری بات، یوحنا نے یسوع کو ایک برّہ کے طور پر بیان کیا۔
اُس نے کہا،
’’دیکھو وہ خدا کا برّہ، جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1: 29)۔
یہ ایسا تھا جیسے یوحنا اصطباغی نے آگے [مستقبل] میں، جنت میں دیکھا اور کہا۔
’’خدا کا تخت اور وہ بّرہ‘‘ (مکاشفہ 22: 3)۔
اور یہ ایسا ہی ہے جیسے اس نے جنت میں لوگوں کے اس بڑے ہجوم کو دیکھا، اور رسول سے اتفاق کیا،
’’یہ وہ ہیں جنہوں نے… اپنے کپڑے دھوئے اور خود کو اُس برّہ کے خون سے سفید کیا‘‘ (مکاشفہ 7: 14)۔
خود یسوع نے کہا،
’’میرے وسیلہ کے بغیر کوئی باپ کے پاس نہیں آتا‘‘ (یوحنا 14: 6)۔
یہ ایسا کیوں ہے؟ کیوں کہ مسیح تنہا ہے
خدا کا برّہ جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1: 29)۔
III۔ تیسری بات، یوحنا نے یسوع کو خدا کی قربانی کے طور پر بیان کیا۔
اُس نے یسوع کو ’’خدا کا برّہ‘‘ کہا۔ یسوع خدا کا برّہ ہے۔ وہ برّہ ہے جسے خُدا نے خود فراہم کیا ہے، اور آپ کو گناہ کے جرم اور طاقت سے بچانے کے لیے صلیب پر مرنے کے لیے بھیجا ہے۔ یسوع ’’کھوئے ہوؤں کو ڈھونڈنے اور بچانے کے لیے آیا‘‘ (لوقا 19: 10)۔ یہ آپ ہیں! یسوع آپ کو آپ کے گناہوں سے خدا کی نظر میں بچانے کے لیے آیا تھا۔ تمام بائبل میں سب سے پیاری آیت کہتی ہے،
’’کیونکہ خُدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا، تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے‘‘ (یوحنا 3: 16)۔
پولوس رسول نے کہا،
’’یسوع مسیح: جِسے خدا نے مقرر کیا کہ وہ اپنا خون بہائے اور انسان کے گناہ کا کفارہ بن جائے‘‘ (رومیوں 3: 24-25)۔
’’کفاراتی رضاجوئیpropitiation‘‘ سے مراد خدا کے غضب کی تسکین ہے۔ یسوع کو خُدا کی طرف سے بھیجا گیا تھا تاکہ وہ خُدا کے غضب کو تسکین یا تشفی دے سکے۔ ’’خُدا نے دنیا سے اتنی محبت کی کہ اُس نے تمہارے گناہ کے خلاف اُس کے غضب کو مطمئن کرنے، تشفی دینے اور پرسکون کرنے کے لیے یسوع کو بھیجا‘‘ (یوحنا 3: 16)۔ مسیح کی مصلوبیت کے بغیر آپ کے گناہ کا سارا بوجھ آپ کے اپنے کندھوں پر ہو گا اور بجا طور پر مستقبل میں، خُدا آپ کو آپ کے گناہ کے لیے جہنم میں ڈالے گا۔ لیکن یسوع نے خُدا کے راست فیصلے کو اپنے اوپر لے لیا، اور آپ کی جگہ خُدا کی طرف سے سزا پائی، تاکہ خُدا کی شریعت اور انصاف کو پورا کیا جا سکے۔ خُدا عادل نہیں ہو سکتا اگر وہ گناہ کی سزا نہیں دیتا – اور اس لیے خُدا نے انسان کے گناہ کو یسوع پر ڈال دیا،
’’وہ خود ہمارے گناہوں کو اپنے بدن پر اُٹھائے ہوئے صلیب پر چڑھ گیا‘‘ (I پطرس 2: 24)۔
بالآخر یہ یہودی اور پیلاطس نہیں تھے جنہوں نے یسوع کو صلیب پر مرنے کے لیے بھیجا تھا۔ درحقیقت، وہ صرف انسانی آلات تھے جنہیں خدا نے استعمال کیا تھا – کیونکہ یہ خدا ہی تھا جس نے یسوع کو ہماری جگہ مرنے کے لئے بھیجا، تاکہ گنہگار مردوں اور عورتوں دونوں کا وہ انصاف دلانے والا اور انصاف کرنے والا ہو۔ جب کیلوں کو اُس کے ہاتھوں میں ٹھونکا گیا تو یہ خدا ہی تھا جس نے ہتھوڑے کو حرکت دی جس نے اس کے ہاتھ چھیدے۔ جب کوڑے نے اس کی پیٹھ میں بڑے بڑے لوتھڑوں کو اُدھیڑا، تو یہ خدا ہی تھا جس نے کوڑے مارنے والے کو یسوع کو مارنے کے لیے تحریک دی جب تک کہ وہ اَدھموا نہ ہو جائے۔
’’پھر بھی یہ خدا کی مرضی تھی کہ اُسے کُچلے اور غمگین کرے اور حالانکہ خدا اُس کی جان کو گناہ کی قربانی قرار دیتا ہے‘‘ (اشعیا 53: 1-0)۔
خدا یسوع کے ساتھ ایسا کیوں کرے گا؟ گناہ کے لیے اُس کی راست نفرت کو اُسی سے پورا کرے ، اور ساتھ ہی ایمان لانے والے گنہگار کو آزاد کرنے کے لیے، کیونکہ یسوع اُس کی جگہ پر کھڑا تھا، اور یسوع کو وہ تکلیف اور اذیت ملی تھی جو گنہگار کو ملنی چاہیے تھی۔ لیکن خُدا کی رحمت سے یسوع قربانی کا بکرا تھا، جس نے ساری سزا پائی، تاکہ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوا گنہگار آزاد ہو سکے اور کوئی سزا نہیں پائے – کیونکہ یسوع کو اس کی جگہ سزا دی گئی تھی۔ ’’کیا؟‘‘ آپ کہتے ہیں، ’’یسوع کو میرے گناہوں کی سزا ملی؟‘‘ جی ہاں، اور گتسمنی کی ہولناکیوں سے گزرنے کے لیے اُس کی رضامندی، کوڑے کھانے، اور صلیب سہنا اس کی رضامندی کو ظاہر کرتا ہے کہ یسوع آپ سے کتنا پیار کرتا ہے۔ اگر وہ آپ کی پرواہ نہ کرتا تو وہ چلا جاتا اور آپ کو جہنم میں جانے دیتا۔ لیکن آپ کے لیے اس کی عظیم محبت نے اسے صلیب پر بھیجا تاکہ وہ خدا کی مرضی اور مقصد سے اذیت کا شکار ہو اور مصلوب ہو – کیونکہ خُدا جانتا تھا کہ اس کے بیٹے کو ہولناک طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جانا تھا اور صلیب پر کیلوں سے جکڑا جانا تھا، ان تمام گناہوں کی ادائیگی کے لیے جو ہمارے دلوں میں ہیں، اور خُدا کے ریکارڈ پر، اور ہمیں اپنے قیمتی خون سے پاک کرنے کے لیے۔
’’دیکھو خدا کا برّہ،‘‘
کیونکہ وہ ابتداء سے انتہا تک خدا کا برّہ ہے۔ اور خُدا نے اُسے آپ کے گناہ کے لیے مصلوب ہونے، اُس کی ادائیگی، کفارہ دینے، اُس کی قیمت ادا کرنے، اور آپ کے گناہوں کے لیے آپ پر خُدا کے غصے کو تشفی دینے کے لیے بھیجا – دونوں گناہوں کے بارے میں لوگ جانتے ہیں، اور جن کے بارے میں خداوند کے سوا کوئی نہیں جانتا، اور وہ گناہ بھی جو ہمیں آدم سے وراثت میں ملا ہے۔ یسوع اس قرض کو ادا کرنے کے لیے مرنے کے لیے آیا تھا جو ہم اپنے دلوں اور زندگیوں میں گناہ کے لیے خُدا کو ادا کرتے ہیں، اور وہ گناہ جو ہمیں آدم سے وراثت میں ملا ہے۔
’’دیکھو خدا کا برّہ جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے،‘‘
یسوع نے خود، گناہ کا بوجھ اٹھانے، بے دردی سے پیٹے جانے، ایک ھولناک موت مرنے سے، ہماری نجات کو محفوظ بنانے کے لیے یہ باتیں کیں۔ وہ صلیب پر چڑھائے جانے کے لیے گیا تاکہ خُدا کے غضب کو ٹھنڈا کر سکے اور ہم سے گناہ کے قصور کو دور کر سکے۔ خونی اور ہولناک درد سے گزرنے کی اس کی پوری وجہ، ہمارے متبادل کے طور پر، ہماری روحوں کو عذاب سے بچانا تھا – کیونکہ اس نے ہماری سزا، ہماری جگہ، ہمیں سزا سے آزاد کرنے کے لیے ادا کی۔
’’کیونکہ خدا نے بیٹے کو دُنیا میں اِس لیے نہیں بھیجا کہ دُنیا کو سزا کا حکم سُنائے بلکہ اِس لیے کہ دُنیا کو اُس کے وسیلے سے نجات بخشے‘‘ (یوحنا 3: 17)۔
کیا شاندار نجات دہندہ! اور، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، میں اس لفظ کو روزمرہ کی بول چال میں استعمال نہیں کرتا ہوں۔ لیکن یہ یسوع کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، کیونکہ وہ ھولناک گناہ اٹھانے والا ہے۔ لیکن اس گمراہ کُن نزول پزیر دنیا میں زیادہ تر چیزوں کے لیے ’’ھولناک‘‘ استعمال کرنا ایک مذاق ہے۔ یہ سب کچھ اور مزید بہت کچھ یوحنا نے سادہ الفاظ میں لوگوں کو منادی کی۔
جب میں چھوٹا تھا تو میں نے ایک کیتھولک گرجا گھر میں یسوع کا مجسمہ دیکھا۔ وہ خون سے ڈھکا ہوا تھا، اپنی صلیب اٹھائے ہوئے تھا۔ صرف برسوں بعد میں نے دریافت کیا کہ اس نے مجھے میرے قصور اور گناہ سے بچانے کے لیے ایسا کیا۔ میں یسوع کی خون بہا دینے والی قربانی کے علاوہ انسانوں کے لیے نجات پانے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں جانتا، ’’خُدا کا برّہ، جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے۔‘‘
اور میں آج صبح آپ کو یسوع کے پاس آنے کے لیے بُلاتا ہوں۔
’’اُوپر آسمان میں اُٹھا لیا گیا تھا اور جو خدا کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہے‘‘ (مرقس 16: 19)، اپنے آسمان پر اُٹھائے جانے کے موقع پر اُس جلالی جگہ پر جسے جنت کہتے ہیں۔
اس کے قدموں میں گِر جائیں۔ اس کے پاس آئیں۔ اُس کا کفارہ دینے والا خون آپ کے گناہوں کو صاف کر دے گا اور آپ کو یسوع کے ذریعے ہمیشہ اور ہمیشہ کے لیے نجات دی جائے گی، دُنیا کی انتہا تک۔ ہائے اس کی طرف دیکھیں! اس کے پاس آئیں،
’’خدا کا برّہ جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1: 29)۔
جنت میں اُس کے پاس آئیں، جہاں وہ اب بھی گتسمنی کے خون آلود لباس میں ملبوس ہے، اُس کے کوڑے، اور صلیب، کیونکہ وہ ابھی ’’خون میں ڈوبی ہوئی پوشاک میں ملبوس‘‘ ہے (مکاشفہ 19: 13)۔ اور جب آپ یسوع کے پاس آئیں گے، تو وہ آپ کے گناہوں کو دور کر دے گا، یہاں تک کہ آپ کے، اور آپ اس کے اپنے خون سے مکمل طور پر پاک ہو جائیں گے، جو تمہارے گناہوں کو، یہاں تک کہ آپ جیسے کے گناہوں کو بھی دور کر دے گا، اور آپ کو نجات دلائے گا، جیسا کہ ویزلی نے کہا، ’’گناہ اور موت کی شریعت سے۔‘‘
کیا چیز ہے میرے گناہ کو دھو سکتی ہے؟
کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے؛
کیا چیز مجھے دوبارہ مکمل کر سکتی ہے؟
کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
اوہ! کس قدر قیمتی ہے وہ بہاؤ
جومجھے برف کی مانند سفید بناتا ہے؛
کوئی دوسرا چشمہ میں نہیں جانتا،
کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
(’’کچھ بھی نہیں ماسو ائے خون کے Nothing But the Blood‘‘ شاعر رابرٹ لوری Robert Lowry، 1826۔1899).
’’خدا کا برّہ جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1: 29)۔
یہی ہے وہ طریقہ کہ آپ ایک حقیقی مسیحی بن جاتے ہیں۔ یسوع کے پاس آئیں، اور ہم دعا کرتے ہیں کہ شیطان اور اس کے تمام شیاطین آپ کو ایسا کرنے سے نہیں روک سکیں گے۔
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
لُبِ لُباب یوحنا کے باضابطہ اعلان پر
|