Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


حیاتِ ںو پر اے۔ ڈبلیو۔ ٹوزر

A. W. TOZER ON REVIVAL
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک سبق
خداوند کے دِن کی دوپہر، 9 مئی، 2021
A lesson taught at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Afternoon, May 9, 2021

سبق سے پہلے حمدوثنا کا گیت گایا: ’’میرے سارے تخّیل کو پورا کرFill All My Vision‘‘ (شاعر ایوس برجیسن کرسچنسن Avis Burgeson Christiansen، 1895۔1985)۔

مہربانی سے میرے ساتھ یشوع 7:12 کھولیں۔ مہربانی سے کھڑے ہو جائیے جب میں اِسے پڑھوں۔

’’اِسی وجہ سے بنی اسرائیل اپنے دشمنوں کے سامنے ٹھہر نہیں سکتے، وہ اپنی پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے ہیں کیوںکہ وہ تباہی کے مستحق قرار دیے گئے ہیں۔ اگر تم اپنے بیچ میں سے نذر کی ہوئی ہر چیز کو نیست و نابود نا کرو گے تو آئیندہ میں تمہارے ساتھ نہ رہوں گا‘‘ (یشوع7:12)۔

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ بنی اسرائیل اب تک کافروں پر اپنی فتوحات میں بہت کامیاب رہے تھے۔ اُن میں سے ایک نے فتح کی ہوئی چیزوں میں سے سامان چوری کیا تھا۔ اور اب خدا بیابان میں کلیسیا کے ساتھ ناراض تھا۔ اچن نامی ایک شخص نے ماضی کی طرح خدا کو اُن کی مدد کرنے سے روک دیا تھا۔ ڈاکٹر سیکوفیلڈ نے بخوبی کہا،

’’مسیح کا سارے کا سارا مقصد ایک مومن کے گناہ، لاپرواہی یا بے راہ روی سے زخمی ہو گئی ہے‘‘ (صفحہ نمبر266 کے نیچلے حاشیے میں غور طلب بات)۔

ہم حیاتِ نو بھیجنے کے لیے گھنٹوں خدا سے اِلتجا کرنے میں گزار سکتے ہیں جب کہ ہم خدا کی رضامندیوں کو اندھا دُھند نظر انداز کرتے ہوئے اُس کی شریعت کو توڑنا بھی جاری رکھتے ہیں۔ خدا نے یشوع سے کہا،

’’اگر تم اپنے بیچ میں سے نذر کی ہوئی ہر چیز کو نیست و نابود نا کرو گے تو آئیندہ میں تمہارے ساتھ نہ رہوں گا‘‘ (یشوع7:12)۔

جب کاتھولک پس منظر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص گناہ کی سزایابی میں ہوتا ہے تو وہ اِس کا اعتراف کرنا چاہتا ہے۔ لیکن ایسا اعتراف اکثر اِتنا ہی دُگنا بُرا ہوتا ہے۔ مہربانی سے اِمثال28:13 آیت کھولیں۔ کھڑے ہو جائیں اور اِس کو باآوازِ بُلند پڑھیں۔

’’جو اپنے گناہ چُھپاتا ہے، کامیاب نہیں ہوتا، لیکن جو اقرار کر کے اُنہیں ترک کرتا ہے اُس پر رحم کیا جائے گا‘‘ (اِمثال28:13)۔

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ اِقرار کیے بغیر اعتراف کرنا کسی اعترافِ جرم سے بھی بدتر ہے۔ کیوں؟ کیونکہ یہ کسی باغی یا سرکش شخص کی مدد بالکل بھی نہیں کرے گا!

یوحنا14:21 آیت کو کھولیں۔

’’جس کے پاس میرے اِحکام ہیں اور وہ اِنہیں مانتا ہے وہی مجھ سے محبت کرتا ہے اور میرے باپ کا پیارا ہو گا۔ میں بھی اُس سے محبت رکھوں گا اور اپنے آپ کو اُس پر ظاہر کروں گا‘‘ (یوحنا14:21)۔

اب یوحنا14:15 آیت کھولیں،

’’اگر تم مجھ سے محبت کرتے ہو تو میرے احکام بجا لاؤ گے۔‘‘

حیاتِ نو کی جانب ڈاکٹر ٹوزر کے اِقدامات

(1) خود سے غیرمطمئین رہو۔ اپنی زندگی کی تبدیلی کی جانب اپنا رُخ برقرار رکھو۔

(2) خود کو برکات کی راہ میں ڈال دو۔ حیاتِ نو کی تمنا رکھنا اور اُسی وقت میں ذاتی دعا کو نظر انداز کرنا ایک راہ کی خواہش کرنا اور دوسری راہ پر چلنا ہوتا ہے۔

(3) توبہ کرنے کے کام کو مکمل طور پر کرو۔ اس کو نمٹانے میں جلدی مت کرو۔

(4) جب کبھی بھی ممکن ہو تو ہرجانہ ادا کرو۔

(5) اپنا ٹیلی ویژن بند کر دیں۔ آپ کی عادات میں ایک انقلابی تبدیلی آنی چاہیے ورنہ آپ کی روحانی زندگی میں کوئی بھی ترقی نہیں ہو گی۔

(6) اپنی دلچسپیوں کو محدود کر دیں۔ آپ کا دِل دوبارہ احیاء پائے گا جب دُنیا اور گناہ کے لیے آپ کا دِل بند ہوگا اور مسیح کے لیے کُھلا ہو گا۔

(7) ’’زنگ آلود‘‘ ہونے سے اِنکار کریں۔ خود کو پادری صاحب کے لیے مہیا کریں اور جو کچھ بھی آپ سے کرنے کے لیے کہا جائے اُسے کریں۔ فرمانبرداری کرنا سیکھیں۔

(8) گواہی دینا شروع کریں۔ اِتوار کی اِن عبادتوں میں اپنے ساتھ کسی نہ کسی کو لے کر آئیں۔

(9) بائبل کا مطالعہ آہستہ آہستہ کریں۔ جب عظیم عالم ڈاکٹر سیموئیل جانسن نے انگلستان کے بادشاہ سے ملاقات کی تو وہ دونوں شخص کچھ دیر کے لیے خاموش بیٹھے رہے۔ بالاآخر بادشاہ نے ڈاکٹر جانسن سے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ آپ نے بہت زیادہ مطالعہ کر رکھا ہے۔‘‘ ڈاکٹر جانسن نے کہا، ’’جی ہاں، جناب،‘‘ لیکن مجھے لگتا ہے میں اِس سے بھی کہیں زیادہ سوچتا ہوں۔‘‘

(10) خدا میں ایمان رکھیں۔ توقع کرنا شروع کریں۔ خدا پر توکّل کریں۔ وہ آپ کی طرف ہی ہے۔ وہ آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔


خدا جانتا ہے کہ کس قدر شدت کے ساتھ آپ کی کلیسیا یعنی گرجا گھر کو حیاتِ نو کی ضرورت ہے۔ اور یہ صرف آپ جیسے احیاء پائے ہوئے لوگوں کے ہی ذریعے سے آ سکتا ہے۔

میں چاہتا ہوں کہ آپ یہ سبق اپنے ساتھ گھر لے جائیں۔ حیاتِ نو کے بارے میں جو کچھ ڈاکٹر ٹوزر نے کہا اُسے کریں۔ اپنے آپ کو نئی زندگی [احیاء] بخشیں اور خدا آپ کو دوسروں کی حقیقی حیاتِ نو کا تجربہ کرنے میں مدد کرنے کے لیے استعمال کرے گا۔ کھڑے ہو جائیں اور ہمارا حمدوثنا کا گیت گائیں۔

میرے سارے تخّیل کو پورا کر، نجات دہندہ، میں دعا مانگتا ہوں، آج مجھے صرف یسوع کو دیکھ لینے دے؛
   حالانکہ وادی میں سے تو میری رہنمائی کرتا ہے، تیرا کھبی نہ مدھم ہونے والا جلال میرا احاطہ کرتا ہے۔
میرے سارے تخّیل کو پورا کر، الٰہی نجات دہندہ، جب تک تیرے جلال سے میری روح جگمگا نہ جائے۔
   میرے سارے تخّیل کو پورا کر، کہ سب دیکھ پائیں، تیرا پاک عکس مجھے میں منعکس ہوتا ہے۔

میرے سارے تخّیل کو پورا کر، ہر خواہش، اپنے جلال کے لیے رکھ لے؛ میری روح راضی ہے
   تیری کاملیت کے ساتھ، تیری پاک محبت سے، آسمانِ بالا سے نور کے ساتھ میری راہگزر کو بھر دیتی ہے
میرے سارے تخّیل کو پورا کر، الٰہی نجات دہندہ، جب تک تیرے جلال سے میری روح جمگا نہ جائے۔
   میرے سارے تخّیل کو پورا کر، کہ سب دیکھ پائیں، تیرا پاک عکس مجھے میں منعکس ہوتا ہے۔

میرے سارے تخّیل کو پورا کر، گناہ کے نتیجہ کو ناکام کر دے، باطن میں جگمگاتی چمک کو چھاؤں دے۔
   مجھے صرف تیرا بابرکت چہرہ دیکھنے لینے دے۔ تیرے لامحدود فضل پر میری روح کو لبریز ہو لینے دے۔
میرے سارے تخّیل کو پورا کر، الٰہی نجات دہندہ، جب تک تیرے جلال سے میری روح جمگا نہ جائے۔
   میرے سارے تخّیل کو پورا کر، کہ سب دیکھ پائیں، تیرا پاک عکس مجھے میں منعکس ہوتا ہے۔
(’’میرے سارے تخّیل کو پورا کرFill All My Vision‘‘ شاعر ایوس برجیسن کرسچنسن Avis Burgeson Christiansen، 1895۔1985)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔