Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


اِنتخابات

ELECTION
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
پادری ایمریٹس
by Dr. R. L. Hymers, Jr.
Pastor Emeritus

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک سبق
خداوند کے دن کی دوپہر، 14 مارچ، 2021
A lesson taught at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Afternoon, March 14, 2021

سبق سے پہلے حمدوثنا کا گیت گایا گیا: ’’میرے سارے تخّیل کو پورا کرFill All My Vision‘‘
(شاعر ایوس برجیسن کرسچنسن Avis Burgeson Christiansen، 1895۔1985)۔

آرتھر ڈبلیو پِنک نے کہا، ’’اِنتخابات تمام برکات کی جڑ ہوتے ہیں… اگر اِنتخابات کو نکال دیا جائے تو ہر ایک بات ختم ہو جاتی ہے… ساری کی ساری روحانی برکات ہمیں بخشی گئی ہیں ’ہمارے خداوند یسوع مسیح کے خدا اور باپ کی تعریف ہو جس نے… ہمیں دُںیا کے بنائے جانے سے بیشتر ہی مسیح میں چُن لیا تھا‘ (افسیوں1:3، 4)۔ جان کیلوِن نے کہا، ’ہم کبھی بھی واضح طور پر قائل نہیں ہو پائیں گے کہ ہماری نجات خدا کی آزاد رحمدلی کے چشمے سے پوٹھتی ہے، جب تک کہ ہم اُس کے دائمی اِنتخاب کے ساتھ واقف نہیں ہو جاتے‘‘ (مسیحی مذہب کے ادارے Institutes of the Christian Religion، جلد دوئم، صفحہ 415)۔

مسٹر پِنک نے کہا، ’’یہ علم جو خدا نے مجھے ابدی جلال کے لیے پیش کیا ہے اِس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ شیطان کی کوئی کوشش ممکنہ طور پر میری تباہی نہیں لا سکتی، کیونکہ اگر خدا میرے لیے ہے تو کون میرے خلاف ہو سکتا ہے؟‘‘

مجھے اپنی مذہبی خدمات میں تاخیر سے انتخابات کا خیال آیا۔ اِس نے انجیل کی منادی میں مجھے بہت سکون پہنچایا۔ اِس نے مجھے یہ احساس دلایا کہ دوسروں کی نجات میرے انحصار پر منحصر نہیں ہے اور اِس سے مجھے کونسی خوشی ملی ہے (یہ نہ سوچنا کہ نجات میری اپنی اہلیت پر منحصر ہے بلکہ خود خدا کے وسیلے سے ہے)۔ اُمید مجھ پر اُس وقت عیاں ہوئی جب میں نے یہ دریافت کیا کہ خدا کے فضل کی ٹرافیوں کے طور پر اِنتخابات نے بد سے بدترین گنہگاروں کو نجات بخشی! چونکہ الفاظ ’’پہلے سے طے شُدہ،‘‘ ’’منتخب‘‘ اور ’’چُنے ہوئے‘‘ بائبل میں اِس قدر نمایاں ہیں، میں نے بالاآخر محسوس کر ہی لیا کہ مجھے اُنہیں تسلیم کرنا ہی تھا، ورنہ پھر پاک صحائف کو الہٰی الہٰامی کلام کی حیثیت سے مسترد کرنا ہے! اگر یہ سچ نہیں ہوتے۔

اِس بات کی منادی صاف گوئی سے کی جائے کہ اِنتخابات کے بغیر کوئی بھی نجات نہیں پائے گا! مجھے سیمنری میں اِنتخابات نہیں پڑھائے گئے تھے، اور نا ہی خود میرے اپنے گرجا گھر میں پڑھائے گئے تھے۔

شیطان کی غیر منقول حالت۔ مہربانی سے حزقی ایل28:1 کھولیں۔ یہاں پر ہمیں بتایا جاتا ہے کہ شیطان صور کا ’’حکمران‘‘ تھا۔ اب حزقی ایل 28:12 پر نظر ڈالیں۔ صور کا حکمران اُس جگہ کا بادشاہ تھا۔ لیکن شیطان ایک حقیقی بادشاہ تھا۔ کھڑے ہوں جب میں حزقی ایل28:12۔15 آیات پڑھوں۔

’’اے آدم زاد، صور کے بادشاہ کے متعلق نوحہ تیار کر اور اُس سے کہہ، خداوند خدا یوں فرماتا ہے: تو انتہائی کمال کا نمونہ تھا، جو پُرازحکمت اور حُسن میں کامل تھا۔ تو عدن میں تھا جو خدا کا باغ تھا؛ تو سُرخ یاقوت، پُکھراج، زمرد، سبز یشوب، سنگِ سیلمانی، یشب، نیلم، فیروزہ، زبر جد، الغرض ہرقسم کے قیمتی پتھر سے تُو آراستہ تھا: جنہیں سُونے کی تختیوں میں جڑ دیا گیا تھا، جو تیری پیدائش کے دِن ہی تیار کی گئی تھیں۔ میں نے تجھے ایک سرپرست کروبی کی مانند مسح کیا اور تجھے خدا کے پہاڑ پر مقرر کیا۔ جہاں تو بیش بہا آتشی پتھروں کے درمیان چلتا پھرتا تھا۔ تیری پیدائش کےدِن سے لیکر تجھ میں نا راستی سمانے تک تیری روشیں بے گناہ تھیں‘‘ (حزقی ایل28:12۔15)۔

یہ بات صور کے بادشاہ سے پرے شیطان تک چلی جاتی ہے، جو اندیکھا حمکران ہے۔ صور کا جسمانی بادشاہ عدن میں نہیں تھا۔ یہ آسمان میں سے نکالے جانے سے پہلے شیطان کی ایک تصویر ہے۔ کھڑے رہیں اور اشعیا14 باب کھولیں۔ میں آیات12۔17 پڑھوں گا،

’’اے صبح کے ستارے، فجر کے بیٹے، تو کیسے آسمان سے گِر پڑا! تو جو کسی زمانے میں قوموں کو زیر کرتا تھا خود بھی زمین پر پٹکا گیا! تو اپنے دِل میں کہتا تھا، میں آسمان پر چڑھ جاؤں گا؛ اور اپنا تخت خدا کے ستاروں سے بھی اُونچا کر لوں گا؛ میں جماعت کے پہاڑ پر تخت نشین ہوں گا، اور اُس مقدس پہاڑ کی چوٹیوں پر۔ میں بادلوں کے سروں سے بھی اُونچا چڑھ جاؤں گا؛ میں خدا تعالیٰ کی مانند بنوں گا۔ لیکن تو قبر میں اُتارا گیا، بالکل پاتال کی تہہ میں۔ جو تیری طرف ٹکٹکی لگا کر دیکھتے ہیں تیری قسمت پر غور کر کے کہتے ہیں: کیا یہ وہی انسان ہے جس نے زمین کو لرزایا اور مملکتوں کو دہلا دیا، جس نے جہاں کو صحرا بنا دیا اور اُس کے شہروں کو ڈھا دیا اور اپنے اسیروں کو اُن کے گھر لوٹنے نہ دیا؟‘‘ (اشعیا14:12۔17)۔

’’لوسیفر‘‘ کا مطلب ہوتا ہے ’’فجر کا بیٹا۔‘‘ کُلیدی آیت 12 ویں آیت ہے۔

’’اے صبح کے ستارے، فجر کے بیٹے، تو کیسے آسمان سے گِر پڑا! تو جو کسی زمانے میں قوموں کو زیر کرتا تھا خود بھی زمین پر پٹکا گیا!‘‘ (اشعیا14:12)۔

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر سیکوفیلڈ کہتے ہیں کہ آیات 12 تا 14 ’’شیطان کی جانب نشاندہی کرتی ہیں جو اِس دُنیاوی نظام کا حکمران ہے۔‘‘ ڈاکٹر سیکوفیلڈ پھر کہتے ہیں کہ شیطان ’’دُنیاوی قوتوں کا اندیکھا حکمران ہے – صور، بابل، قدیم فارس، یونان، روم وغیرہ وغیرہ۔ … لوسیفر شیطان کے علاوہ اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔ یہ حوالہ کائنات میں گناہ کا آغاز ہے۔ جب لوسیفر نے کہا، ’میں کروں گا‘ گناہ شروع ہو گیا۔‘‘ لوسیفر نے کہا، ’’میں خدا تعالیٰ کی مانند بنوں گا،‘‘ آیت 14 .

آج شیطان ’’کی روح اب تک نافرمانوں میں تاثیر کرتی ہے‘‘ (افسیوں2:2)۔ یہ ہی وجہ ہے کہ مسیح میں غیرایمان شُدہ لوگوں کو گرجا گھر کی پھوٹ یا تقسیم میں ٹھہرنے کے لیے قائل نہیں کیا جا سکتا۔ آخری فسح کے موقع پر یسوع نے کہا، ’’تم میں سے ایک مجھے دھوکہ دے گا‘‘ (یوحنا13:21)۔ پطرس نے یسوع سے پوچھا وہ کون تھا۔ یسوع نے کہا، ’’جسے میں نوالہ ڈبو کر دوں گا وہی ہے۔ تب یسوع نے نوالہ ڈبو کر … یہوداہ اسخریوطی کو دیا اور اُس نوالے کے بعد شیطان اُس میں سما گیا‘‘ (یوحنا13:26، 27)۔ نئے عہد نامے میں یہ اہم ترین آیات میں سے ایک ہے۔ یسوع نے یہوداہ کو بتایا کہ وہ (یہوداہ) اُسے دھوکہ دے گا۔ پھر یہوداہ نے نوالہ کھایا اور ’’شیطان اُس میں سما گیا۔‘‘ ایک شخص جو آسیب زدہ ہو جاتا ہے مسیح کو دھوکہ دینے سے باز نہیں رہ سکتا۔

آپ ایک شخص کو گرجا گھر کی تقسیم میں ٹھہرنے کے لیے قائل نہیں کر سکتے جب کہ وہ شخص شیطان کے قابو میں آ چکا ہوتا ہے۔ کیوں نہیں؟ کیوں کہ وہ شخص شیطان کے قابو کے تحت ہوتا ہے اور چُنیدہ [لوگوں] میں سے ایک نہیں ہوتا۔

کیا آپ چُنیدہ میں سے ایک ہیں؟ میں بائبل میں سے جانتا ہوں کہ والڈرِیپ اور کرھیٹن چُنیدہ لوگوں میں سے نہیں ہیں۔ لیکن میرے خیال میں کم از کم دو نوجوان لوگ ایسے ہیں جنہوں نے [گرجا گھر] کو چھوڑا جو کہ غالباً چنیدہ ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ آیا وہ ہیں یا نہیں۔ ذاتی طور میں میرے خیال میں وہ ہیں۔ دونوں پطرس اور یہوداہ نے یسوع کو دھوکہ دیا۔ لیکن پطرس نے توبہ کی اور واپس لوٹ آیا۔ یہوداہ نے خود کو پھانسی دے لی اور جہنم میں چلا گیا۔ کی وہ دونوں تذبذب میں چھوڑ کر چلے گئے توبہ کریں گے اور ہمارے پاس واپس لوٹ کر آ جائیں گے؟ اُن کے لیے حقیقی توبہ میں گزرنے کے لیے اور ہمارے پاس واپس لوٹنے کے لیے خدا کا فضل چاہیے ہو گا۔ میرے خیال میں وہ شاید آ جائیں گے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ مجھے یوں دکھائی دیتا ہے کہ خدا میرے دِل میں ہر رات کو اُن کے لیے دعا مانگنے کو اُبھارتا ہے۔ میں نے کبھی بھی والڈریِپ اور کرھیٹن کے لیے دعا نہیں مانگی کہ [وہ] توبہ کریں اور واپس لوٹیں۔ یہ انتہائی واضح ہے کہ وہ اُوباش ہیں اور چُنیدہ میں سے نہیں ہیں۔ ڈاکٹر کیگن کے واعظ ’’Two Pastors From Hell‘‘ کو دوبارہ پڑھیں۔ دیکھیں آیا آپ اُن کے ساتھ متفق ہوتے ہیں۔ میرے خیال میں آپ ہو جائیں گے۔

لیکن وہ نوجوان لوگ جو بھاگے گئے شاید پطرس کی مانند ہوں۔ وہ شاید توبہ کرنے اور واپس آنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ وہ آ جائیں گے اگر وہ چُنیدہ میں سے ہوئے! وہ نہیں آئیں گے اگر وہ چُنیدہ میں سے نہ ہوئے! پطرس واپس لوٹا تھا۔ مصرف بیٹا واپس لوٹا تھا۔ کیوں؟ کیوںکہ خدا نے اُنہیں چُنا تھا۔ ’’بُلائے ہوئے تو بہت ہیں، لیکن چُنیدہ تھوڑے ہیں۔‘‘

میرے سارے تخّیل کو پورا کر، نجات دہندہ، میں دعا مانگتا ہوں،
   آج مجھے صرف یسوع کو دیکھ لینے دے؛
حالانکہ وادی میں سے تو میری رہنمائی کرتا ہے،
   تیرا کھبی نہ مدھم ہونے والا جلال میرا احاطہ کرتا ہے۔
میرے سارے تخّیل کو پورا کر، الٰہی نجات دہندہ،
   جب تک تیرے جلال سے میری روح جگمگا نہ جائے۔
میرے سارے تخّیل کو پورا کر، کہ سب دیکھ پائیں
   تیرا پاک عکس مجھے میں منعکس ہوتا ہے۔

میرے سارے تخّیل کو پورا کر، ہر خواہش
   اپنے جلال کے لیے رکھ لے؛ میری روح راضی ہے
تیری کاملیت کے ساتھ، تیری پاک محبت سے
   آسمانِ بالا سے نور کے ساتھ میری راہگزر کو بھر دیتی ہے
میرے سارے تخّیل کو پورا کر، الٰہی نجات دہندہ،
   جب تک تیرے جلال سے میری روح جمگا نہ جائے۔
میرے سارے تخّیل کو پورا کر، کہ سب دیکھ پائیں
   تیرا پاک عکس مجھے میں منعکس ہوتا ہے۔

میرے سارے تخّیل کو پورا کر، گناہ کے نتیجہ کو ناکام کر دے
   باطن میں جگمگاتی چمک کو چھاؤں دے۔
مجھے صرف تیرا بابرکت چہرہ دیکھنے لینے دے۔
   تیرے لامحدود فضل پر میری روح کو لبریز ہو لینے دے۔
میرے سارے تخّیل کو پورا کر، الٰہی نجات دہندہ،
   جب تک تیرے جلال سے میری روح جمگا نہ جائے۔
میرے سارے تخّیل کو پورا کر، کہ سب دیکھ پائیں
   تیرا پاک عکس مجھے میں منعکس ہوتا ہے۔
(’’میرے سارے تخّیل کو پورا کرFill All My Vision‘‘ شاعر ایوس برجیسن کرسچنسن Avis Burgeson Christiansen، 1895۔1985)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔