Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


ابتدائی مسیحی ایک گواہ

EVERY CHRISTIAN A WITNESS
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونئیر کی جانب سے
پادری ایمریٹس
by Dr. R. L. Hymers, Jr.,
Pastor Emeritus

ڈی۔ جیمس کینیڈی کی جانب سے اخذ کیا گیا ایک سبق، انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کا تیز رفتاری سے بڑھنا
لاس اینجلز کی پبتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں پیش کیا گیا
خُداوند کے دن کی دوپہر، 15 نومبر، 2020
A lesson adapted from D. James Kennedy, Evangelism Explosion,
taught at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Afternoon, November 15, 2020

سبق سے پہلے کورس گایا گیا:
’’میں تمہیں آدمیوں کا مچھیرا بناؤں گا
I Will Make You Fishers of Men‘‘
(شاعر ھیری ڈی۔ کلارک Harry D. Clarke، 1888۔1957)۔

گاہے بگاہے مجھے میرے نام کے آگے تعلیمی ڈگریاں لگانے کے لیے تنقید کی جا چکی ہے۔ لیکن یہاں دو باتیں ہیں جن کا اُن تنقید نگاروں کو احساس نہیں ہوتا: (1) میری تعلیمی ڈگریاں بہت مشکلوں سے حاصل کی گئی تھیں۔ مجھے سکول میں تعلیم مکمل کرنے کے لیے ہفتے میں ساتوں دِن، دِن میں سولہ سولہ گھنٹے کام کرنا پڑتا تھا؛ اُن ڈگریوں نے مجھے کبھی بھی منادی کرنے میں بالکل بھی مدد فراہم نہیں کی۔ میں اب اپنی زندگی کے تقریباً 81 ویں سال میں داخل ہونے کو ہوں، اپنے 62 سالوں کی منادی کے ساتھ، صرف یہی پتا چلا پایا کہ صرف لوگ ہی میری مدد کر پائے۔

میرے پاس میرے گھر کی لائیبرری میں بے شمار کتب ہیں – لیکن میں اُن سے شاذونادر ہی صلاح لے پاتا ہوں۔ اِس کے بجائے میں رچرڈ وورمبرانڈ Richard Wurmbrand کی تحریر کردہ کتاب مسیح کے لیے مصلوب ہوا Tortured for Christ، جناب اے۔ ڈبلیو ٹوزر A. W. Tozer اور ای ایم باؤنڈز E. M. Bounds کو تنہائی میں پڑھنے میں گھنٹوں گزار دیتا ہوں۔

24 برس کی عمر میں ایک مبلغ بننے سے پہلے باؤنڈز تین سالوں تک کے لیے ایک وکیل رہے تھے۔ پھر خانہ جنگی میں وہ ایک پادری بن گئے تھے۔ جنگ کے بعد وہ ایک پاسٹر اور مبشر بن گئے – اور اپنی کلاسک کتاب دعا کے ذریعے قوتPower Through Prayer کو تحریر کیا (موڈی پریس، 1979)۔

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +
ہمارے واعظ اب آپ کے سیل فون پر دستیاب ہیں۔
WWW.SERMONSFORTHEWORLD.COM پر جائیں
لفظ ’’ایپ APP‘‘ کے ساتھ سبز بٹن پرکلِک کریں۔
اُن ہدایات پر عمل کریں جو سامنے آئیں۔

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +

درد سے دوچار، جب میں تبلیغ کرتا ہوں تو کھڑے بھی نا رہ پانا، کینسر سے کمزور، میں نے باؤنڈز کی جانب سے تحریر کی ہوئی اُس کتاب میں شدید قوت پائی۔ یہاں باؤنڈز کے کہے چند ایک حوالے ہیں جنہوں نے میری مدد کی:

(1) ’’گرجا گھر بہترین طریقوں کی تلاش کر رہا ہے؛ خدا بہتر لوگوں کی تلاش کر رہا ہے۔‘‘

(2) ’’آج کے دور کی واعظ گاہ دعا کرنے میں کمزور ہے۔ عِلمیت کا تکبر دعا کی ماتحت عاجزی یا انکساری کے خلاف ہے۔‘‘

(3) ’’ہر ایک مبلغ جو خود اپنی زندگی اور منادی میں دعا کرنے کو ایک قوت بخش جُز نہیں بناتا… اِس دُنیا میں خُدا کے مقصد کو آگے بڑھانے میں کمزور ہوتا ہے۔‘‘

میرا ایک پادری دوست ہے جس نے اپنی لائیبرری میں ہر ایک اِنچ کی جگہ کو منادی پر کتابوں اور تبصروں کے ساتھ قطار در قطار بھر رکھا ہے۔ لیکن اُس غریب بیچارے کے پاس تبلیغ کرنے کی سرے سے کوئی قوت ہی نہیں ہے۔ بالکل بھی نہیں! آپ کبھی بھی جیتے جاگتے واعظوں کو مُردہ لوگوں کی کتابوں سے نہیں سیکھ سکتے! آپ مُردہ سیمنری یا بائبل سکول میں تبلیغ کرنا نہیں سیکھ سکتے!

یہ بات مجھے آپ کو یہ بتانے میں رہنمائی کرتی ہے کہ فلوریڈا میں ایک دیندار مذہبی خادم مجھے گذشتہ 62 سالوں میں جو دوسری کتابیں میں پڑھ چکا ہوں اُن کے مقابلے میں بشروں کو جیتنے کے بارے میں بہت کچھ سیکھا چکا ہے۔ یہ ڈاکٹر ڈی۔ جیمس کینیڈی Dr. D. James Kennedy کی لکھی ہوئی کتاب انجیلی بشارت کی تعلیم کے پرچار کا تیزی سے پھیلنا Evangelism Explosion ہے۔ درج ذیل کینیڈی کے چند ایک خیالات ہیں:

پادری صاحبان کو اپنے مومنین کو لیس کرنا چاہیے

مومنین کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ یہ مذہبی خادمین کا فریضہ ہے کہ اپنے مومنین کی انجیلی بشارت کی تعلیم کے پرچار کے لیے تربیت کریں۔ زیادہ تر پادری صاحبان کو اُن کی مذہبی خدمات یا منادی کے بنیادی مقصد سے تعلق رکھتے ہوئے شیطان دھوکہ دے چکا ہے۔

پادری صاحبان، منسٹرز یا مذہبی خادمین کا مقصد

مہربانی سے افسیوں کے چوتھے 4 باب کو کھولیں۔

’’اور اُسی نے بعض کو رسول مقرر کیا؛ بعض کو نبی اور بعض کو مبشر؛ اور بعض کو کلیسیا کے پاسبان اور بعض کو اُستاد؛ تاکہ مقدس لوگ خدمت کرنے کے لیے مکمل طور پر تربیت پائیں اور مسیح کے بدن کی ترقی کا باعث ہوں۔ یہاں تک کہ ہم سب کے سب خُدا کے بیٹے کو پورے طور پر جاننے اور اُس پر ایمان رکھنے میں ایک ہو جائیں اور کامل انسان بن کر مسیح کے قد کے اندازے تک پہنچ جائیں۔ تب ہم آئیندہ کو ایسے بچے نہ رہیں گے کہ ہمیں ہر تعلیم کی تیز ہوا، پانی کی لہروں کی طرح اِدھر اُدھر اُچھالتی رہے اور ہم چالباز اور مکار لوگوں کو گمراہ کر دینے والے منصوبوں کا شکار بنتے رہیں۔ بلکہ ہمیں محبت کے ساتھ سچائی پر قائم رہنا ہے اور مسیح کے ساتھ پیوستہ ہو کر بڑھتے جانا ہے کیونکہ وہی کلیسیا کا سر ہے۔ اُسی کی وجہ سے بدن کے تمام اعضاء باہم پیوستہ ہیں اور بدن اپنے ہر جوڑ کی مدد سے قائم رہتا ہے۔ چنانچہ جب ہر عضو اپنا اپنا کام صحیح طور پر کرتا ہے تو سارا بدن ترقی کرتا ہے اور محبت میں بڑھتا جاتا ہے‘‘ (افسیوں4:11۔16)۔

ڈاکٹر کینیڈی نے کہا، ’’اِس سے زیادہ لفظی ترجمہ یہ ہوگا کہ مسیح کلیسیا کے لیے پادری صاحبان اور اِساتذہ کو پیش کر چکا ہے ’منادی کا کام کرنے کے لیے، مسیح کے بدن کی تعمیر کے لیے مقدسین کو لیس کرنا۔‘‘‘

ایک انقلابی تصور

ایسا ایک تصور ہمارے گرجا گھروں اور منسٹریوں کو مکمل طور پر انقلابی کر دے گا۔ تب ایک پادری صاحب کی کامیابی کا تعین کرنے کے لئے معیار بن جائے گا ’’منادی کا کام کرنے کے لیے میں [کلیسیا کے ممبرز] کتنے لیس کر چکا ہوں؟‘‘ مذہبی خادمین یا منسٹرز تب اپنے آپ کو اچھی طرح سے تربیت یافتہ ذاتی مبشران کے معلمین کی حیثیت سے دیکھیں گے!

کام – کے – دوران – تربیت

یہ مشاہدہ کیا جا چکا ہے کہ ’’انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم دینے سے زیادہ پکڑی جاتی ہے۔‘‘اِس میں مسیح نے اپنے پیروکاروں کی تربیت کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت بخوبی کی ہے۔

ڈاکٹر کینیدی ہزارہا مذہی خادمین یا منسٹرز سے پوچھ چکے ہیں کہ آیا اُنہوں نے گواہی دینے کی ضرورت پر واعظوں کی تبلیغ کی ہے۔ اُن میں سے زیادہ تر نے ’’ہاں‘‘ کہنے کے لیے اپنے ہاتھوں کو بُلند کیا۔ لیکن جب میں نے اُن سے پوچھا کتنے اپنے ساتھ اپنے لوگوں کو لے کر جاتے ہیں جب وہ انجیلی بشارت کا پرچار کرنے کے لیے لوگوں میں جاتے ہیں تو عموماً 3 یا 4 ردعمل ظاہرکرتے ہیں۔

ایک اوسط ہستی انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کو ایک کلاس روم میں اِتنا ہی سیکھ پاتا ہے جتنا کہ وہ اپنے مہمان نوازی کے کمرے میں ہوائی جہاز اُڑانا سیکھ سکتا ہے۔ دورِ حاضرہ کی انجیلی بشارت کے پرچار کی تربیت میں گمشدہ کڑی، جس کو اِس قدر تفصیل کے ساتھ مسیح نے مہیا کیا، ’’کام – کے – دوران‘‘ تربیت ہے!

بشروں کو جیتنے سے کہیں زیادہ اہم
بشروں کو جیتنے والوں کی تربیت ہے

آپ محض خود سے بشروں کو جیتنے کے مقابلے میں بشروں کو جیتنے والوں کی تربیت دینے کے ذریعے سے دائمیت تک کے لیے اِس سے کہیں زیادہ مؤثر اثرانداز ہوں گے۔ چونکہ تقریباً 95 فیصد گرجا گھر کے اراکین نے کبھی بھی مسیح کے لیے ایک بھی شخص کو نہیں جیتا، کیونکہ وہ ایسا کرنے کے لیے تربیت یافتہ نہیں ہیں، تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ ایک شخص کو مؤثر طریقے سے انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کی تربیت دینا خود سے ایک شخص کو مسیح کے لیے جیتے سے کہیں زیادہ نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔ چونکہ ایک شخص کو [مسیح کے لیے] جیتنا اِس قدر اہم ہے تو پھر کسی [شخص] کو مسیح کے لیے 10 یا 100 لوگوں کے جیتنے کی تربیت دینا کہیں بہت زیادہ اہم ہوتا ہے۔ یہ وہ بنیادی اصول ہیں جنہیں ہمارے مطابق قبول کیے جانے کے ضرورت ہے اگر گرجا گھر انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کی ایک مؤثر منسڑی یا خدمت پانا چاہتا ہے۔

مستقبل میں کامیابی کے اِمکان کو حاصل کرنا

بہترین لوگ ہوتے ہیں:


(1) گرجا گھر میں آنے والے زائرین یا مہمان

(2) دوست احباب


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔