Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


عظیم مقصد

THE GREAT COMMISSION
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر ولّوں
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
جمعرات کی شام، 16 جنوری، 2020
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Thursday Evening, January 16, 2020

زیادہ تر مسیحی جانتے ہیں کہ عظیم مقصد ہمیں غیرنجات یافتہ لوگوں میں انجیلی بشارت کا پرچار کرنے کے لیے حکم دیتا ہے۔ لیکن بے شمار لوگوں کو اِس مقصد میں گرجا گھر کا کردار معلوم نہیں ہے۔

وہ عظیم مقصد پانچ مختلف مواقعے پر پیش کیا گیا تھا۔ ہر موقعے پر مسیح نے گذشتہ حکم میں اضافہ کیا۔ ہمیں اُس عظیم مقصد کے مکمل مضمرات کو سمجھنے کے لیے اِن پانچوں موقعوں کے بارے میں کچھ نہ کچھ سمجھ بوجھ ہونی چاہیے۔

I. یوحنا 20:21 .

’’جیسے باپ نے مجھے بھیجا ہے ویسے ہی میں تمہیں بھیج رہا ہُوں‘‘ (یوحنا20:21).

اُس عظیم مقصد کا یہ حصہ مسیح کے وسیلے سے اُس کے 10 شاگردوں کو جس دِن وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا تھا دیا گیا تھا۔ یسوع نے اُنہیں محض دور دراز [کے علاقوں میں] جانے کے لیے کہا تھا، جیسے وہ گیا تھا، آسمان سے باپ کی جانب سے بھیجا ہوا۔ شاگردوں کو محض کہا گیا تھا کہ اُنہیں اُس [یسوع] کی نمائندگی کرنے کے لیے دور دور بھیجا جائے گا۔ اُس وقت وہ پیغام، منزل اور ذمہ داری شاگردوں کو پیش نہیں کی گئی تھی۔

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +

ہمارے واعظ اب آپ کے سیل فون پر دستیاب ہیں۔
WWW.SERMONSFORTHEWORLD.COM پر جائیں
لفظ ’’ایپ APP‘‘ کے ساتھ سبز بٹن پرکلِک کریں۔
اُن ہدایات پر عمل کریں جو سامنے آئیں۔

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +

II. مرقس 16:15 .

’’ساری دُنیا میں جا کر تمام لوگوں میں اِنجیل کی منادی کرو‘‘ (مرقس16:15).

اُس عظیم مقصد کا یہ حصہ ایک ہفتے بعد بالا خانے میں پیش کیا گیا تھا۔ اب تھوما [رسول] موجود تھا، اب 11 شاگردوں کو پیش کیا گیا تھا جنہوں نے اِسے سُنا۔ اُس مقصد میں دو مختلف پہلوؤں کا اضافہ ہوا: (1) اُنہیں صرف اسرائیل ہی کے لیے منادی نہیں کرنی تھی؛ (2) اُنہیں دُنیا میں ہر کسی کو انجیل [خوشخبری] کی منادی کرنی تھی۔

III. متی 28:18۔20 .

’’مجھے آسمان اور زمین پر پورا اختیار دے دیا گیا ہے۔ اِس لیے تُم جاؤ اور ساری قوموں کو [شاگرد] بناؤ اور اُنہیں باپ، بیٹے اور پاک روح کے نام سے بپتسمہ دو، اور اُنہیں یہ تعلیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جن کا میں نے تمہیں حکم دیا ہے اور دیکھو، میں دُنیا کے آخر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں‘‘ (متی 28:18۔20).

اُس عظیم مقصد کا یہ حصہ دو ہفتے بعد پیش کیا گیا تھا۔ شاگرد اب مذید اور یروشلم میں نہیں ٹھہرے تھے۔ وہ یروشلم سے تقریباً 100 میل دور گلیل میں ایک پہاڑی پر تھے۔ یہاں یسوع نے اُس عظیم مقصد میں دو اور پہلوؤں کا اضافہ کیا: (1) اُن کے لیے شاگرد بنانا [ناگزیر] تھا جس میں نتیجہ حاصل کرنے کے لیے حکم کا دیا جانا شامل تھا؛ (2) اُنہیں قوموں یا لوگوں کے گروہوں کو [توجہ کا] مرکز بنانا تھا۔ وہ اِختتامی کلمات، ’’میں دُنیا کے آخر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں،‘‘ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ عظیم مقصد تمام شاگردوں کے لیے تھا، ’’حتّیٰ کہ دُنیا کے آخر [خاتمے] تک۔‘‘ یہ ظاہر کرتا ہے کہ رچرڈ اُولیواس Richard Olivas غلط تھے، جب اُنہوں نے کہا کہ وہ عظیم مقصد صرف خالص [اصلی] شاگردوں کے لیے تھا۔ اُن گیارہ اصلی شاگردوں اور تقریباً 500 بھائیوں نے اُس عظیم مقصد کا یہ حصہ سُنا تھا۔

IV. لوقا 24:46۔47 .

’’یوں لکھا ہے کہ مسیح دُکھ اُٹھائے گا اور تیسرے دن مُردوں میں سے جی اُٹھے گا۔ اور اُس کے نام سے یروشلیم سے شروع کر کے ساری قوموں میں توبہ اور گناہوں کی معافی کی منادی کی جائے گی‘‘ (لوقا 24:46، 47).

اُس عظیم مقصد کا یہ حصہ مسیح کے وسیلے سے اُس کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے چالیسویں دِن یروشلم میں پیش کیا گیا تھا؛ 11 شاگردوں نے اِسے سُنا تھا۔ یہاں مسیح نے اُنہیں کہا تھا کہ اُنہیں پیغامات میں توبہ اور ’’گناہوں کی معافی‘‘ کو شامل کرنا تھا۔

V. اعمال 1:8 .

’’لیکن جب پاک روح تُم پر نازل ہوگا تو تُم قوت پاؤ گے اور یروشلیم اور تمام یہودیہ اور سامریہ میں بلکہ زمین کی انتہا تک میرے گواہ ہو گے‘‘ (اعمال 1:8).

پانچویں مرتبہ بھی یسوع نے وہ عظیم مقصد شاگردوں کو دوبارہ چالیسویں دن ہی دیا تھا۔ اِس مرتبہ مسیح نے اُنہیں کہا کہ (1) پاک روح کی قوت اُن میں بسیرا کرے گی؛ اور (2) اُنہیں ’’یروشلیم، سامریہ، اور زمین کی انتہا تک‘‘ کے لیے جانا تھا۔ یسوع نے اُس عظیم مقصد کا یہ حصہ باپ کے پاس واپس اُوپر اُٹھائے جانے سے بالکل پہلے کوہ زیتون پر پیش کیا تھا۔

اُس عظیم مقصد کو پورا کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ایک مضبوط "بانی" کلیسیا ایک نئی کلیسیا کو جنم دے۔ میں اِس کو خوبصورتی کے ساتھ رونما ہوتے ہوئے لاس اینجلز کے پہلے چینی بپتسمہ دینے والے گرجا گھر میں دیکھ چُکا ہوں۔ حالانکہ ہم نے وہ اپنے گرجا گھر میں کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناممکن ہو گیا تھا۔ گرجا گھر کی تقسیم ہوئی اور وہ خوشحال نہ ہو پائے۔ وہ جو دلچسپی رکھتے ہیں اُنہیں دو کتابوں کو پڑھنا اور اُن کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ اُن دونوں کو ہی ڈاکٹر رائے برانسن Dr. Roy Branson نے تحریر کیا – (1) گرجا گھر کی تقسیم Church Split؛ اور (2) پیارے مبلغ، مہربانی سے [تبلیغ کرنا] چھوڑ دیں Dear Preacher, Please Quit۔

ہماری حالیہ ’’تقسیم‘‘ [اُس وقت] رونما ہوئی تھی جب اُن لوگوں نے پادری بننے کی کوشش کی جنہیں تبلیغ کے لیے بُلاہٹ نہیں ہوئی تھی۔ اُنہیں بشارتی تبلیغ کی نعمت نہیں ملی تھی، یا ’’ایک مبشر کا کام کرنے کی ذمہ داری‘‘ نہیں ملی تھی (2۔ تیمتِھیُس 4:5). اِس قسم کے لوگ دُنیا سے بشروں کو نہیں جیت سکتے اور اسی لیے ایک کلیسیا تعمیر نہیں کر سکتے۔ دونوں مسٹر اولیواس اور مسٹر چعین اِس زمرے میں پورے اُترتے ہیں۔ دونوں نے ہی گرجا گھر کی ’’تقسیم‘‘ پیدا کی جس میں کوئینونائیٹس Koinonitis کے ذریعے سے رخنہ اندازی کی گئی تھی، [یعنی کہ] ’’کلیسیا کی افزائش کی تشخیص جس کا سبب رفاقت پر ضرورت سے زیادہ تاکید کرنا ہے، جس کے نتیجے میں اندرونی توجہ والی ایک کلیسیا بنی جس نے اُن لوگوں کو بھُلا دیا جن کے پاس سماج میں جا کر پہنچنے کی ضرورت تھی‘‘ (انجیلی بشارت اور کلیسیا کی نشونما Evangelism and Church Growth مصنف ڈاکٹر ایلمر ایل۔ ٹاؤنز Dr. Elmer L. Towns، صفحہ 284). میں 61 سالوں سے مذہبی خدمت میں رہا ہوں اور میں نے کبھی بھی تُکبر اور بغاوت میں سے بشروں کو جیتنے والا ایک مضبوط گرجا نہیں دیکھا۔ ایک بھی نہیں! جب ہم نے بالآخر ایک نوجوان کو تیار کر لیا جو تبلیغ کرنے اور بشروں کو جیتنے کے قابل تھا تو شیطان نے اُسے چھیننے کے لیے خاندان کے ایک فرد کا استعمال کیا!


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔