Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


آنے والے وقت کی باتیں – نئے سال کا ایک واعظ

THINGS TO COME – A NEW YEAR’S SERMON
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خداوند کے دِن کی شام، 5 جنوری، 2020
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, January 5, 2020

’’آنے والے وقت کی باتیں، سب کچھ تمہارا ہے اور تم مسیح کے ہو اور مسیح خُدا کا ہے‘‘ (1 کرنتھیوں3:22۔23)۔

’’آنے والے وقت کی باتیں۔‘‘ یہ الفاظ اُن لوگوں کے لیے خوفزدہ کر دینے والے ہیں جو مسیح کو نہیں جانتے! ’’آنے والے وقت کی باتیں۔‘‘ ہمارے اِردگرد لوگ مستقبل کو کپکپاتے ہوئے اور خوف کے ساتھ دیکھتے ہیں! وہ مایوسی اور نااُمیدی کے ایک گہرے احساس کو محسوس کرتے ہیں۔

ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ کے بڑھنے کے ساتھ، عالمگیر المیے، جنگیں، دھشت گردیاں، اموات اور تباہیاں ہر روز ہمارے گھروں میں ہمارے ذریعے سے دیکھی جاتی ہیں۔ ہم قتل و غارت گری کو دیکھتے ہیں۔ ہم بم دھماکوں کو دیکھتے ہیں۔ ہم دھشت گردی کے خونی کھیل کو دیکھتے ہیں۔ عصمت دری، لوٹ مار، چوری، فاقہ کشی اور ظلم و ستم فوری طور پر ہماری آنکھوں کے سامنے لایا جاتا ہے۔ اس دنیا میں ہولناکیوں تک اتنی آسانی سے کسی اور نسل کی رسائی نہیں تھی۔ ہم وہ دیکھتے ہیں جس کے بارے میں وہ صرف پڑھتے ہیں۔ ہم ہر روز دنیا بھر میں آفتوں کو اُن خبروں کے پروگراموں میں دیکھتے ہیں جو ہوائی راستوں کو تناؤ، اضطراب اور خوف سے بھر دیتی ہیں۔ میرے خیال میں مسیح کو پہلے ہی سے دورِحاضرہ کے جدید الیکٹرانک مواصلات کے بارے میں معلوم تھا۔ اُس نے عالمگیری ’’پریشانی‘‘ اور ’’اُلجھن‘‘ کے بارے میں بتایا تھا (لوقا21:25)،

’’ڈر کے مارے اور آنے والی مصیبتوں کا انتظار کرتے کرتے اُن کے ہوش و حواس باقی نہ رہیں گے…‘‘ (لوقا21:26)۔

ہوائی جہازوں کو اغوا [قبضہ] کیا جاتا ہے۔ عمارتوں کو اُڑا دیا جاتا ہے۔ نیوکلئیر بم اُن دیوانوں کے ہاتھوں میں آ رہے ہیں جو اُنہیں شاید استعمال کر ڈالیں۔ سائنس کی مشہور ہستیاں، اور جانی مانی سیاسی شخصیات ہمیں گلوبل ورمنگ کے خطرات سے خبردار کر رہی ہیں جو بالکل آنے ہی والی ہیں۔ ہنسیں مت! جی ہاں، وہ الفاظ، ’’آنے والے وقت کی باتیں‘‘ کروڑوں لوگوں کو دھشت زدہ کر رہے ہیں۔ جیسا کہ مسیح نے پیشن گوئی کی تھی، ’’ڈر کے مارے اور آنے والی مصیبتوں کا انتظار کرتے کرتے اُن [لوگوں] کے ہوش و حواس باقی نہ رہیں گے۔‘‘

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +

ہمارے واعظ اب آپ کے سیل فون پر دستیاب ہیں۔
WWW.SERMONSFORTHEWORLD.COM پر جائیں
لفظ ’’ایپ APP‘‘ کے ساتھ سبز بٹن پرکلِک کریں۔
اُن ہدایات پر عمل کریں جو سامنے آئیں۔

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +

ٹیلیویژن کی ان تمام خوفناک تصاویر میں سب سے اوپر ، ہمارے سامنے واشنگٹن کے بدترین حالات ہیں جن کا سامنا کبھی بھی نہیں کیا ہے! بے شمار سیاستدان لگتا ہے کہ اپنا دماغ کھو بیٹھے ہیں! خصوصی طور پر جمہوریت پسند!

ان سب کے ساتھ یہ حقیقت بھی شامل ہے کہ ہمارے خاندان بکھرے ہوئے ہیں، طلاق بہت بڑھ رہی ہے، ہمارے بچے تِتر بِتر ہیں، اُلجھے ہوئے ہیں اور ایک معاشرتی ڈھانچے کی وجہ سے گمراہ ہیں جو بخیے اُدھیڑ رہا ہے۔ نوجوان لوگوں کی اِس نسل کا ایک تہائی تو رحم ہی میں ذبح کر دیا جاتا ہے – اُن میں سے 60 ملین سے زیادہ کو! ہر سات افریقی امریکی بچوں میں سے چار نے "قانونی حیثیت" کے اسقاط حمل کے خون اور قتل عام سے امریکی ہولوکاسٹ میں اپنی زندگی ختم کردی ہے۔ پس، دھشت گردی کے یہ لمبے ہاتھ لاکھوں عورتوں کے انتہائی رحموں [بچہ دانیوں] میں گھس چکے ہیں۔ کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے! چھپنے کے لیے کوئی بھی جگہ نہیں ہے! آئرلینڈ کے مشہور شاعر ولیم بٹلر یٹس William Butler Yeats نے اپنی نظم ’’دوسری آمد The Second Coming‘‘ میں یہ سب کہا تھا۔

معاملات خراب ہوں؛ مرکز قائم نہیں رہ سکتا۔
محض لاقانونیت کا دُنیا میں راج ہے،
مبہم خونی مدوجزر آزاد ہو چکا ہے، اور ہر طرف ہے
بے گناہی کی تقریب غالب آ چکی ہے؛
جو بہترین ہیں اُن میں سزایابی کی قلت ہے، جبکہ جو بدترین ہیں
پرجوش شدت سے بھرے ہوئے ہیں…

واشنگٹن میں کانگریسی گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ، بلی گراہم نے کہا، ’’ہم ایک ایسی سوسائٹی ہیں جو خود کو تباہی کے دہانے پر تیار کیے بیٹھے ہیں‘‘ (لاس اینجلس ٹائمز ، 3 مئی ، 1996 ، صفحہ A-10)۔ لوگ محسوس کرتے ہیں کہ کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں ہے! وہ محسوس کرتے ہیں کہ ایسی خوفناک آفات سے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے جو ہم ہر روز ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ پر دیکھتے ہیں۔ تعجب کی کوئی بات نہیں ہے کہ وہ الفاظ ’’آنے والے وقت کی باتیں‘‘ اُن کے دِلوں کو خوف اور دھشت سے بھر دیتے ہیں!

لیکن ہماری تلاوت اُنہیں پیش نہیں کی گئی ہےجو گمراہ ہیں۔ یہ اُن کے لیے لکھی گئی تھی جو پہلے ہی سے مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو چکے تھے۔ 21 ویں آیت میں، رسول نے کہا، ’’سب کچھ تمہارا ہے۔‘‘ 22ویں آیت میں اُس نے اُن باتوں کی فہرست پیش کی جن کا تعلق حقیقی مسیحیوں سے ہے۔ اُس فہرست کے آخر میں، اُس نے کہا، ’’آنے والے وقت کی باتیں، سب تمہاری ہیں‘‘ (1 کرنتھیوں3:22)۔ اگر آپ ایک حقیقی مسیحی ہیں تو مستقبل آپ سے تعلق رکھتا ہو گا!

’’آنے والے وقت کی باتیں، سب تمہاری ہیں‘‘ (1 کرنتھیوں3:22)۔

I۔ پہلی بات، مسیحیت کی فتح آپ کی ہے!

یسوع نے کہا،

’’میں اپنی کلیسیا تعمیر کروں گا؛ اور موت بھی اِس پر غالب نہ آنے پائے گی‘‘ (متی16:18)۔

مبلغین کے شہزادے سی۔ ایچ۔ سپرجئین نے کہا،

جب ہم دیکھتے ہیں… سیاسی صورتحال پر، ہم اِسے تاریک اور دھمکہ آمیز سوچتے ہیں۔ یہاں وہاں بادل اکٹھے ہو رہے ہیں؛ ہم خود خُدا کی کلیسیا کے لیے کپکپاتے ہیں، جب اُلٹتی حکومتوں کے ٹکراؤ کے بیچ میں اُس کی حفاظت خطرے میں ظاہر ہوتی ہے۔ لیکن کوئی بھی شاہی تبدیلیاں کبھی بھی کلیسا کی تباہی پر اثرانداز نہیں ہو سکتی۔ تاریخ کے ہر بحران میں، ریاست کی ہر کھلبلی میں، اور ہر اُس تباہی پر جو دُنیا پر گرتی ہے، کلیسیا کی ہمیشہ فتح ہونی چاہیے… قوموں کے دیوالیوں سے، مسیح کی [کلیسیا] دولت اکٹھی کرتی ہے (سی۔ ایچ۔ سپرجئینC. H. Spurgeon، آنے والا وقت! مقدسین کی ایک وراثت،‘‘ سپرجئین کے واعظ جلد 63 سے آگے Spurgeon’s Sermons Beyond Volume 63، ڈے ون پلیکیشنز، 2009، صفحات 341۔342)۔

برطانوی سلطنت ٹکڑے ٹکڑے ہوئی اور زوال پزیر ہوئی، لیکن مسیحیت اپنی پہلی والی نوآبادیوں میں پنپتی رہی۔ خُدا کی طرف سے بھیجے گئے حیاتِ نوع کے مدوجزر لاکھوں لوگوں کو کلیسیاؤں میں تیزی سے شامل کرتے جا رہے ہیں! جوں جوں امریکی ’’سلطنت‘‘ زوال پزیر ہونے کے دہانے پر جھول رہی ہے، تیسری دُںیا کے ممالک میں ہزاروں لاکھوں لوگ خُدا کی قادرِ مطلق قوت کے وسیلے سے مسیح کے بازوؤں میں آتے جا رہے ہیں! اور، جس وقت آج کی رات میں بتا رہا ہوں، یسوع کی پیشن گوئی پوری ہونے کی جانب مستقلاً بڑھ رہی ہے،

’’بادشاہی کی خوشخبری ساری دنیا میں سُنائی جائے گی تاکہ سب قومیں اِس کی گواہ ہوں…‘‘ (متی 24:14).

’’ تاج اور تخت فنا ہو جائیں گے Crowns and thrones may perish‘‘ اِسے گائیں۔

تاج اور تخت فنا ہو جائیں گے، سلطنتوں کا عروج و زوال ہوتا ہے،
   مگر یسوع غیرمتغیر کی کلیسیا ہمیشہ قائم رہے گی؛
جہنم کے پھاٹک وہ کبھی بھی نہیں پا سکتے جو کلیسیا قائم کرتی ہے؛
   ہمارے پاس خود مسیح کا اپنا وعدہ ہے، اور وہ کبھی نہیں ٹوٹے گا۔
بڑھتے چلو، مسیحی سپاہیو، جنگ کے لیے قدم بڑھاتے چلو،
   یسوع کی صلیب کی قیادت میں بڑھتے چلو۔
(’’بڑھتے چلو، مسیحی سپاہیو Onward, Christian Soldiers‘‘ شاعرہ سابین بارنگ گوولڈ Sabine Baring-Gould، 1834۔1924)۔

وہ کلیسیائیں جو اِس وقت جنگجو ہیں جلد ہی کلیسیا کی خوشی ہوں گی! جلد ہی فرشتانہ آواز پکارے گی،

’’دُنیا کی بادشاہی ہمارے خداوند اور اُس کے مسیح کی ہو چُکی ہے، اور وہ ہمیشہ تک بادشاہی کرتا رہے گا‘‘ (مکاشفہ 11:15).

’’آنے والے وقت کی باتیں، سب کُچھ تمہارا ہے‘‘ (1کرنتھیوں3:22)۔

II۔ دوسری بات، مسیح کی آنے والی بادشاہی آپ کی ہے!

یسوع نے کہا،

’’مبارک ہیں وہ جو حلیم ہیں، کیونکہ وہ زمین کے وارث ہوں گے‘‘ (متی 5:5).

دوبارہ، یسوع نے کہا،

’’اَے چھوٹے گلّے! ڈر مت! کیونکہ تمہارے باپ کی خوشی اِسی میں ہے کہ وہ تمہیں بادشاہی عطا فرمائے‘‘ (لوقا 12:32).

یہاں امریکہ اور ساری دُنیا میں مسیحیوں کو حقیر مانا جاتا ہے اور مذاق اُڑایا جاتا ہے۔ مسیحی اذیت اُٹھاتے ہیں جییل میں جاتے ہیں اور اکثر تیسری دُنیا میں اپنے ایمان کی خاطر قتل کر دیے جاتے ہیں۔ ہمارے زمانے کے شکی مزاج لوگ اور انسانیت کے لیے کام کرنے والے لوگ سوچتے ہیں کہ ہم ناکام ہو جائیں گے۔ لیکن وہ سراسر غلط ہیں! بائبل کہتی ہے،

’’اگر ہم دُکھ اُٹھائیں گے، تو اُس کے ساتھ بادشاہی بھی کریں گے‘‘ (2۔تیمتھیس 2:12).

جب دُنیا میں اُس کی بادشاہی کا راج ہو گا! تب ہم مسیح کے لیے گائیں گے،

’’… تُو نے ذبح ہو کر اپنے خُون سے ہر قبیلہ، ہر زبان، ہر اُمّت اور ہر قوم سے لوگوں کو خدا کے واسطے خرید لیا۔ اور ہمیں ہمارے خدا کے لیے ایک بادشاہ اور کاہن بنا دیا اور وہ زمین پر حکمرانی کریں گے‘‘ (مکاشفہ 5:9۔10).

اپنے گیتوں کے ورق پر سے حمدوثنا کا گیت نمبر2 گائیں، ’’رات تاریک تھی Dark was the night۔‘‘ اِسے گائیں!

اندھیری رات تھی، گناہ کے خلاف ہماری جنگ تھی؛
   ہم دُکھوں کا کس قدر بھاری بوجھ اُٹھائے ہوئے تھے؛
لیکن اب ہم اُس کے آنے کی علامات دیکھتے ہیں؛
   ہمارے دِل ہم میں جگمگا اُٹھتے ہیں،
خوشی کا پیالہ ہم پر لبریز ہوتا ہے!
   وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
بالکل وہی یسوع، جِسے لوگوں نے رد کیا؛
   وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
عظیم جلال اور قوت کے ساتھ، وہ دوبارہ آ رہا ہے!
   (’’وہ دوبارہ آ رہا ہے He is Coming Again، شاعر میبل جانسٹن کیمپ Mabel Johnston Camp، 1871۔1937).

اِسے دوبارہ گائیں!

اندھیری رات تھی، گناہ کے خلاف ہماری جنگ تھی؛
   ہم دُکھوں کا کس قدر بھاری بوجھ اُٹھائے ہوئے تھے؛
لیکن اب ہم اُس کے آنے کی علامات دیکھتے ہیں؛
   ہمارے دِل ہم میں جگمگا اُٹھتے ہیں،
خوشی کا پیالہ ہم پر لبریز ہوتا ہے!
   وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
بالکل وہی یسوع، جِسے لوگوں نے رد کیا؛
   وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
عظیم جلال اور قوت کے ساتھ، وہ دوبارہ آ رہا ہے!

اگر آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو چکے ہیں تو آنے والی مسیح کی بادشاہی آپ کی ہے!

’’آنے والے وقت کی باتیں، سب تمہاری ہیں‘‘ (1 کرنتھیوں3:22)۔

III۔ تیسری بات، نیا آسمان اور نئی زمین تمہارے ہیں!

یہ پرانی دُںیا گزر جائے گی! جب مسیح ہزار سالوں کے لیے زمین پر حکمرانی کر چکا ہو گا، شیطان اپنی قید سے رہا کر دیا جائے گا اور دُنیا کے غیرتبدیل شُدہ باغیوں کی اُس [یسوع] کے خلاف رہنمائی کرے گا (مکاشفہ20:7۔9)۔ پھر آسمان سے خُدا کی آگ نیچے برسے گی (مکاشفہ20:9)،

’’…اُس دِن آسمان بڑے شوروغُل کے ساتھ غائب ہو جائیں گے اور اجرامِ فلکی شدید حرارت سے پگھل کر رہ جائیں گے اور زمین اور اُس پر کی تمام چیزیں جل جائیں گی۔ اور خدا کے اُس دِن کا نہایت مُشتاق اور منتظر رہنا چاہیے جس کے باعث افلاک جل کر تباہ ہو جائیں گے اور اجرامِ فلکی شدید حرارت سے پگھل کر رہ جائیں گے‘‘ (2۔ پطرس 3:10، 12).

لیکن کبھی بھی مایوس مت ہوں، کیوں کہ یوحنا رسول نے اپنے رویاء میں کہا،

’’میں نے ایک نیا آسمان اور ایک نئی زمین دیکھی کیونکہ پہلا آسمان اور پہلی زمین جاتی رہی تھی اور کوئی سُمندر بھی موجود نہ تھا۔ پھر میں نے شہر مُقدّس یعنی نئے یروشلیم کو خدا کے پاس سے آسمان سے اُترتے دیکھا‘‘ (مکاشفہ 21:1۔2).

جب خُداوند اُس نئے آسمان اور نئی زمین کی تخلیق کرے گا تو آپ وہیں نئے یروشلم میں ہی ہونگے – اگر آپ حقیقی مسیحی ہوتے ہیں! جی ہاں، آپ ہمیشہ کے لیے وہیں خدا کی اُس نئی جنت میں ہوں گے، اُس نئی زمین پر اور اُس نئے یروشلم میں!

’’آنے والے وقت کی باتیں، سب تمہاری ہیں‘‘ (1 کرنتھیوں3:22)۔

’’آنے والے وقت کی باتیں، سب تمہاری ہیں‘‘ (1 کرنتھیوں3:22)۔

لیکن مجھے اپنے [واعظ] کا اِختتام واپس ایک مرتبہ پھر تلاوت کو مکمل [پڑھنے] سے کرنا چاہیے، جسے ہم نے شروع میں پڑھا تھا،

’’…آنے والے وقت کی باتیں، سب کچھ تمہارا ہے اور تم مسیح کے ہو اور مسیح خُدا کا ہے‘‘ (1 کرنتھیوں3:22۔23)۔

وہ جو یسوع سے تعلق رکھتے ہیں اُن کے لیے ’’آنے والے وقت کی [شاندار] باتوں‘‘ کو ہم دیکھ چکے ہیں۔ لیکن کیا آپ اُن میں سے ایک ہیں؟ کیا آپ یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں ’’آپ مسیح کے ہیں‘‘؟ اگر آپ نہیں کہہ سکتے، تو پھر اُن پُرمسرت وعدوں میں سے کسی کا بھی تعلق آپ سے نہیں ہے! سپرجئین نے کہا، ’’اگر تمہارے پاس ایمان نہیں ہے، تو مستقبل کے لیے آپ کے پاس ماسوائے خوف کے کچھ بھی نہیں ہے… اگر آپ مسیح کے نہیں ہیں، تو ہمارے پاس آپ کو خوش کرنے کے لیے کہنے کو کچھ بھی نہیں ہے‘‘ (ibid.، صفحہ 347)۔

ڈھیروں پیسہ کمانے سے اور اِس زندگی میں بہت زیادہ مزہ اور لطف اُٹھانے سے آپ کا کیا بھلا ہو جائے اگر آخر میں اِس سب کو گنوا دیتے ہیں اور موت آپ کو مسیح کے بغیر پاتی ہے؟ ’’آنے والے وقت کی باتیں‘‘ آپ کے لیے شدید دھشت ناک ہوں گی اگر آپ مسیح کے ساتھ سچے نہیں رہے ہیں۔ میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ اپنی جان کی نجات کے لیے انتہائی شدت کے ساتھ سوچیں۔ میں آپ سے آپ کے گناہوں اور گناہ سے بھرپور دِل کے بارے میں سوچنے کے لیے کہتا ہوں۔ میں آپ سے اُس حقیقت پر غور کرنے کے لیے اِلتماس کرتا ہوں کہ آپ کا گناہ آپ کو تمام اُمید سے دور کر دے گا اور کر دینا چاہیے، اور آپ کو جہنم کی آگ میں سزا دے گا۔ میں دعا مانگتا ہوں کہ آپ اِس دُنیا کی تاریکی اور گناہ سے اپنے رُخ موڑ لیں گے۔ میں دعا مانگتا ہوں کہ آپ فوراً اور براہ راست یسوع مسیح کے پاس چلے آئیں گے۔ میں دعا مانگتا ہوں کہ آپ اُس یسوع کو ایمان کے وسیلے سے دیکھیں گے اور اپنے گناہ سے اُس کے دائمی خون کے وسیلے سے دُھل جائیں! اُس کے پاس آئیں۔ خود کو کبھی مصلوب کیے گئے اور اب خُدا کے جلالی بیٹے کے حوالے کر دیں۔ وہ آپ کو بچا لے گا! وہ آپ کو بچا لے گا! تب ’’آنے والے وقت کی باتیں‘‘ وہ خوشگوار اور پُراُمید باتیں جن کے بارے میں مَیں نے بتایا آپ کی ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری بھی ہوں گی!

اگر آپ ایک حقیقی مسیحی بننے کے بارے میں ہمارے پادری صاحب سے بات کرنا چاہتے ہیں تومہربانی سے آپ نشست چھوڑیں اور ابھی ہی کمرے کی پچھلی جانب چلے جائیں تاکہ وہ آپ سے آپ کے گناہ کے بارے میں اور مسیح یسوع میں نجات کے بارے میں بات کر سکیں۔

اب آپ کے لیے مذید ایک اور بات۔ یہ دُرست نہیں ہے کہ ہم جن کی مسیح میں اِس قدر اُمید بندھی ہوئی ہے اِس خوشخبری کو دور دور تک نہ پھیلائیں؟ یہ ہمارے لئے مناسب نہیں ہے کہ اِس نئے سال کا آغاز اپنی زندگیوں کو اُس عظیم مقصد کی فرمانبرداری کے لیے جو مسیح نے ہمیں دیا نئے سرے سے وقف کرنے کے ساتھ نہ کریں (متی28:19۔20)؟

آئیے ہم اپنے تمام دِل اور جان کے ساتھ کہیں کہ ہم انجیلی بشارت کے ذاتی پرچار میں مسیح کی فرمانبرداری کریں گے؛ اور اپنے گرجا گھر کی بھڑکتی ہوئی انجیلی بشارت میں حاضر ہونے کے ذریعے سے؛ اور یسوع میں نجات کی خوشخبری کو سُننے کے لیے خاندان اور دوستوں کو [گرجا گھر میں] لانے کی کوششوں کو تلاش کرنے کے ذریعے سے بھی فرمانبرداری کریں گے۔ خُدا 2020 میں ہر موقع پر انجیلی بشارت کے پرچار کے ذریعے سے مسیح کی فرمانبرداری کے لیے ہماری مدد کرے! مہربانی سے کھڑے ہوں اور اپنے گیتوں کے ورق پر سے آخری گیت گائیں۔

ہمیں اِس لمحے کے لیے ایک نعرہ دے، ایک سنسنی خیز لفظ ، طاقت کا ایک لفظ،
جنگ کا رونا، ایک آتش گیر سانس جو فتح یا موت کو پکارتی ہے۔
ایک لفظ جس نے سوتے ہوئے چرچ کو اٹھانا ہے، تاکہ مالک کی بڑی درخواست پر توجہ دی جائے۔
بلاوہ دیا گیا ہے، اے میزبان، اُٹھو، ہماری نگہبانی ہے، انجیلی بشارت کرو!

پُرمسرت انجیل اب اعلان کرتی ہے، ساری زمین پر، یسوع کے نام میں؛
یہ لفظ آسمانوں میں سُنائی دیتا ہے: انجیلی بشارت کرو! انجیلی بشارت کرو!
مرتے ہوئے لوگوں کے لیے، ایک گمراہ نسل، انجیلی فضل کے تحفے کو شہرت دیں؛
وہ دُںیا جو ابھی تاریکی میں ہے، انجیلی بشارت کرو! انجیلی بشارت کرو!
   (انجیلی بشارت کرو! انجیلی بشارت کرو! Evangelize! Evangelize!‘‘ شاعر ڈاکٹر اُوسولڈ جے۔ سمتھ Dr. Oswald J. Smith، 1889۔1986؛ ڈاکٹر ہائیمرز نے ترمیم کی؛ بطرز ’’اور کیا یہ ہو سکتا ہے؟ And Can It Be?‘‘ شاعر چارلس ویزلی، 1707۔1788)۔

آمین!


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

آنے والے وقت کی باتیں – نئے سال کا ایک واعظ

THINGS TO COME – A NEW YEAR’S SERMON

ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’آنے والے وقت کی باتیں، سب کچھ تمہارا ہے اور تم مسیح کے ہو اور مسیح خُدا کا ہے‘‘ (1 کرنتھیوں3:22۔23)۔

(لوقا21:25، 26؛ 1کرنتھیوں3:21، 22)۔

I۔   پہلی بات، مسیحیت کی فتح آپ کی ہے! متی16:18؛
متی24:14؛ مکاشفہ11:15 .

II۔  دوسری بات، مسیح کی آنے والی بادشاہی آپ کی ہے! متی5:5؛
لوقا12:32؛ 2تیمِتُھیس2:12؛ مکاشفہ5:9۔10 .

III۔ تیسری بات، نیا آسمان اور نئی زمین آپ کے ہیں!
مکاشفہ20:7۔9؛ 2پطرس3:10، 12؛ مکاشفہ21:1۔2؛
متی28:19۔20 .