Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


طیش زدہ قومیں – اور پیارا نجات دہندہ!

THE RAGING NATIONS – AND THE LOVING SAVIOUR!
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی صبح، 24 نومبر، 2019
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, November 24, 2019

’’کافر کیوں طیش میں ہیں اور لوگ فضول منصوبے کیوں باندھتے ہیں؟ خُداوند اور اُس کے مسیح کے خلاف زمین کے بادشاہ صف آرا ہوتے ہیں اور حاکم سازش کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں آؤ ہم اُن کے بندھن توڑ ڈالیں، اور اُس کی بیڑیاں اُتار کر پھینک دیں۔ وہ جو آسمان پر تخت نشین ہے ہنستا ہے؛ اور خُداوند اُن کی تضحیک کرتا ہے۔ تب وہ اپنے غصے میں اُنہیں تنبیہ کرے گا اور اپنے غضب میں اُنہیں یہ کہتے ہوئے ڈرائے گا کہ میں تو اپنے بادشاہ کو اپنے مقدس پہاڑ صِیّون پر بیٹھا چکا ہوں۔ میں خُداوند کے فرمان کا اعلان کروں گا: اُس نے مجھ سے کہا، تو میرا بیٹا ہے؛ آج تو مجھ سے پیدا ہوا ہے۔ مجھ سے مانگ اور میں قوموں کو تیری میراث اور ساری زمین کو تیری ملکیت بنا دوں گا۔ تو لوہے کے شاہی عصا کی مدد سے اُن پر حکومت کرے گا اور اُنہیں مٹی کے برتنوں کی مانند چکنا چور کر دے گا۔ اس لیے اب اے بادشاہو، دانشمند بنو؛ اور اَے زمین کے حکمرانو! خبردار ہو جاؤ۔ ڈرتے ہوئے خداوند کی عبادت کرو اور کانپتے ہوئے خوشی مناؤ۔ بیٹے کو چومو کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ خفا ہو جائے اور تم اپنی راہ ہی میں فنا ہو جاؤ، کیونکہ اُس کا غضب پل بھر میں بھڑک سکتا ہے۔ مبارک ہیں وہ سب جو اُس میں پناہ لیتے ہیں‘‘ (زبور2:1۔12)۔

مسیحائی زبوروں میں یہ سب سے پہلا زبور ہے۔ یہ اِس موجودہ اِختیار [فرمانرواؤں] کے بارے میں ایک پیشنگوئی کی حیثیت سے بات کرتا ہے۔ یہ مسیح کی پہلی آمد سے لیکر اُس کی دوسری آمد تک کے بارے میں بھی بات کرتا ہے۔

’’کافر [قومیں] کیوں طیش میں ہیں اور لوگ فضول [کھوکھلے] منصوبے کیوں باندھتے ہیں؟‘‘ (زبور2:1)۔

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +

ہمارے واعظ اب آپ کے سیل فون پر دستیاب ہیں۔
WWW.SERMONSFORTHEWORLD.COM پر جائیں
لفظ ’’ایپ APP‘‘ کے ساتھ سبز بٹن پرکلِک کریں۔
اُن ہدایات پر عمل کریں جو سامنے آئیں۔

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +

یہ نسل انسانی کے اخلاقی زوال کی ایک تصویر ہے۔ اُس لمحے سے جب یسوع پیدا ہوا، قومیں اُس کے خلاف شدید طیش دکھا چکی ہیں۔ اِس آیت کے حوالے سے اعمال 4 میں ہم سیکھتے ہیں،

’’تو نے اپنے خادم داؤد کی زبانی فرمایا، قومیں طیش میں کیوں ہیں اور اُمتّوں نے فضول منصوبے باندھے؟ زمین کے بادشاہ، خُداوند اور اُس کے مسیح کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے اور فرمانرواؤں نے مِل کر مخالفت کی۔ یہ حقیقت ہے کہ ہیرودیس، پینطُس پیلاطُس، غیریہودی اور یہودی سب مل کر مُقدس خادم یسوع کے خلاف ہو گئے جسے تو نے مسیح مقرر کیا‘‘ (اعمال4:25۔27)۔

’’خُداوند کے خلاف اور اُس کے مسح کیے [یسوع] کے خلاف۔‘‘ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اُن قوموں نے طیش میں آنا شروع کر دیا تھا جب وہ [یسوع] پیدا ہوا تھا اور ہیرودیس بادشاہ نے اُسے بیت اللحم میں قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ اور قومیں اُس کے خلاف [اُس وقت تک] طیش میں آنا جاری رکھیں گی جب تک کہ وہ اِس زمانے کے آخر میں دوسری مرتبہ نہیں آ جاتا۔ اِس دُنیا میں مسیح اور اُس کے پیروکار ایک ایذارساں اقلیت رہ چکے ہیں۔ دُنیا مسیح کے خلاف ہے۔ داؤد نے کہا کہ قومیں طیش میں ہیں کیونکہ وہ یسوع مسیح، خُداوند کے مسح کیے ہوئے کے خلاف ہیں۔ دورِ حاضرہ کے ایونجیلیکل گرجا گھر [کلیسیائیں] مسیح کو مسترد کرتی ہوئی دُنیا کے ساتھ ہولناک تقلید کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ ساری دُنیا میں، مسیح کی غلط ترجمانی و بیانی کی جاتی ہے اور وحشیانہ طور سے مسیح پر حملہ کیا جاتا ہے، جیسا کہ آپ اخباروں میں پڑھنے سے دیکھ سکتے ہیں۔

یہ شیطان کی چالوں کا ایک حصہ ہے۔ یہ جنگیں اور ہنگامے، اور فاقے، اور انقلابات، گرجا گھروں یا کلیسیاؤں میں ایمان سے برگشتگی [اِرتداد]، جھوٹے نبی اور جھوٹے مسیح، اور تہذیب کا انقریب ٹوٹنا خُود خُدا اور بائبل کے مسیح کے بارے میں پیدائشی نفرت کی علامتیں ہیں۔ بائبل پیشن گوئی کرتی ہے ’’زمین پر قوموں کو اذیت پہنچے گی‘‘ (لوقا21:25)۔ یہ بات آج سچ ہے، کہ ہمارے زمانے کا بہت زیادہ سائنسی عِلم تباہی کے ہتھیار پیدا کرے گا جو جیسا کہ ہم جانتے ہیں تہذیبوں کو نیست و نابود کرنے کے قابل ہوں گے! امریکہ میں، خُدا ہمیں ایک عظیم صدر ڈونلڈ ٹرمپ رکھنے کا اِجازت دے چکا ہے۔ لیکن صدر سے نفرت کی جاتی ہے! اُن سے کیوں اِس قدر نفرت کی جاتی ہے؟ میں یقین کرتا ہوں یہ اِس لیے ہے کیونکہ وہ مسیحیوں کے بارے میں برداشت کرنے کی اِستعداد کے لیے ٹھوس چٹان کی طرح ڈٹ چکے ہیں، اور وہ ہمارے اب تک کے سب سے زیادہ حامی صدر ہیں۔ ابراہام لنکن کے علاوہ اور کسی نے بھی مذہبی آزادی اور ہمارے شہریوں کے زندگی کے حق کے لیے اِس قدر شدید حمایت نہیں کی۔ اور اِس کے باوجود وہ اُن سے نفرت کرتے ہیں۔ وہ اُن سے نفرت کرتے ہیں جیسے وہ اُن عظیم مسیحیوں سے نفرت کرتے ہیں جنہوں نے سب سے پہلے ہمارے وطن کی بنیاد رکھی!

مسیح کے دشمن ہمارے بانی آباؤاِجداد، پیوریٹنز، اور کوئی بھی جو مسیح اور خُدا کے لیے ڈٹ جاتا ہے کے خلاف طیش میں آ جاتے ہیں! آپ بخوبی جانتے ہیں کہ آج وہ ہائی سکولوں اور یونیورسٹیوں میں کیا تعلیم دیتے ہیں۔

ہمارے لوگوں کی جانب سے دیکھی جانے والی پہلے نمبر پر فلم ’’جوکرJoker‘‘ ہے۔ یہ غلیظ اور کراہیت آمیز فلم ایک جنونی کے بارے میں ہے، جو آسیب زدہ بن جاتا ہے اور وقتی لذت کے لیے قتل کرنے نکل پڑتا ہے۔ یہ ہے جو ہالی ووڈ ہمارے نوجوان لوگوں کے ذہن میں اُنڈیل رہا ہے۔ اور پھر ہم سوچتے ہیں کیوں ایک کے بعد دوسرا طالب علم بندوق اُٹھاتا ہے اور باقی طالب علموں کو قتل کرتا ہے! یہ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن نہیں ہے جس کو کالعدم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ یہی خُدا سے نفرت کرنے والے، مسیح کو مسترد کرنے والے ہالی ووڈ میں اور کانگرس میں انتشار پھیلانے والے لوگ ہیں جنہیں کالعدم کرنے کی ضرورت ہے!

’’کافر [قومیں] کیوں طیش میں ہیں اور لوگ فضول [اور کھوکھلے] منصوبے کیوں باندھتے ہیں؟‘‘ (زبور2:1)۔

’’کافر کیوں طیش میں ہیں اور لوگ فضول منصوبے کیوں باندھتے ہیں؟ خُداوند اور اُس کے مسیح کے خلاف زمین کے بادشاہ صف آرا ہوتے ہیں اور حاکم سازش کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں آؤ ہم اُن کے بندھن توڑ ڈالیں، اور اُس کی بیڑیاں اُتار کر پھینک دیں‘‘ (زبور2:1۔3)۔

چنگھاڑتی راک موسیقی سے لیکر ’’جوکر‘‘ جیسی آسیبی فلموں تک، یہ سب کچھ ہمارے معاشرے میں ہے۔ لاقانونیت اور اشتراکیت کی آواز ہمارے خداوند اور ہمارے مسیح کی آواز کو ڈبو رہی ہیں! اور کچھ بوڑھے لوگ ہمارے جیسے ایک سچے گرجا گھر سے خوفزدہ ہیں۔ وہ خوفزدہ ہیں کہ ہم اُن کی اولادوں کا دماغ [زبردستی مائل یا خراب کر دینگے! میں کہتا ہوں اُن کے بچوں کے ذہنوں کو اور دِلوں کو مسیح کے خون کے وسیلے سے مائل کرنے کی ضرورت ہے جو اُس نے ہمیں ہمارے گناہ سے پاک صاف کرنے کے لیے صلیب پر بہایا تھا!!!

خُدا کا ردعمل کیا ہے؟ خُدا ہمارے بارے میں اور ہمارے جھوٹی طرزِ زندگی کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ چوتھی آیت پر نظر ڈالیں،

’’وہ جو آسمان پر تخت نشین ہے ہنستا ہے؛ اور خُداوند اُن کی تضحیک کرتا ہے‘‘ (زبور2:4)۔

میرے خیال میں ہماری اِس دُنیا کی دیوانگی پر خُدا تحقیر میں ہنس رہا ہے۔ یسوع مسیح نے کہا،

’’ڈر کے مارے اور آنے والی مصیبتوں کا انتظار کرتے کرتے اُن کے ہوش و حواس باقی نہ رہیں گے، اِس لیے کہ آسمان کی قوتیں ہلا دی جائیں گی‘‘ (لوقا21:26)۔

یسوع نے ’’آخری دِنوں‘‘ اور ’’اِس زمانے کے خاتمے‘‘ کے بارے میں بتایا۔ مسیح نے اپنی دوسری آمد کے بارے میں بتایا۔ جب مسیح واپس آئے گا تو ’’زمین پر قوموں کو اذیت پہنچے گی‘‘ (لوقا21:25)۔ اُس لفظ ’’اذیتdistress‘‘ کا یونانی میں اصل مطلب ہوتا ہے ’’ہر طرف سے کُچلے جانا۔‘‘ اُس لفظ ’’ہر طرف سےperplexity‘‘ کا مطلب ہوتا ہے ’’بچنے کی کوئی راہ نہیں۔‘‘ ہم اِس کو اِس طرح سے بیان کر سکتے ہیں – ’’زمین پر قومیں ہر طرف سے کُچلی گئیں، فرار کی کوئی راہ نہیں۔‘‘ ہر طرف سے دباؤ۔ ایک کے بعد دوسرا بُحران سیاسی رہنماؤں کو فرار کی کوئی راہ نہ ہونے کی وجہ سے غصے میں مبتلا کر رہا ہے۔ ابھی یہ وسطی امریکہ ہے۔ پھر مشرقِ وسطیٰ میں بحران ہوتا ہے۔ پھر یہ شمالی کوریا کی جانب چلا جاتا ہے، اور واپس اسرائیل اور عرب میں آ جاتا ہے۔ کانفرنسیں، رہنماؤں کے اِجلاس، سفیر ایک سے دوسری کانفرنس کی جانب بھاگتے ہیں۔ قومیں شدید تکلیف اور اذیت میں – ہر طرف سے کُچلی ہوئی اور فرار کی کوئی راہ نہیں!!! تعجب کی کوئی بات نہیں خُداوند ہماری دُںیا آج جس حالت میں ہے اُس پر تحقیر کے ساتھ ہنستا ہے!!!

خُداوند اور مسیح کے بارے میں نسل انسانی کہتی ہے، ’’آؤ ہم اُن کے بندھن توڑ ڈالیں اور اُن کی بیڑیاں اُتار کر پھینک دیں‘‘ (زبور2:3)۔ لہٰذا اِخلاقی زوال میں گِرا ہوا انسان چند ایک سالوں میں مریخ پر لوگوں کو بھیجنے کے بارے میں خواب دیکھتا ہے! کیا ہو گا اگر ہم مریخ پر چلے جاتے ہیں؟ ہم وہاں پر کیا لے کر جائیں گے؟ ہم وہاں پر یہی ہر طرف والے دباؤ لے کر جائیں گے، جن سے فرار کی کوئی راہ نہیں، جو ہم زمین پر تخلیق کر چکے ہیں! یہ ہی ہے جو ہم لے کے جائیں گے! نام نہاد کہلائی جانے والی ’’ترقی‘‘ کے ہزاروں سال بعد – ہماری دُںیا سارے زمانوں کے بدتر ترین پیچیدہ صورت حال میں ہے!

ہم امن کے شہزادے، مسیح کے بغیر امن لانے کی کھوکھلی کوششوں میں کروڑوں ڈالرز خرچ کر چکے ہیں! دوسرے زبور میں پیش کی گئی قوموں کی اذیت کی تفصیل اِس نسل پر ہر طرح سے پوری اُترتی ہے! انسان کی دانشمندی خُدا کے ساتھ حماقت ہے۔ تعجب کی کوئی بات نہیں وہ [خُدا] توہین کرنے کے لیے ہم پر ہنستا ہے!

اِس دُنیا کی مُردگی سے باہر نکلنے کی صرف ایک ہی راہ ہے۔ مسیح نے کہا، ’’جب یہ باتیں ہونا شروع ہو جائیں تو سیدھے کھڑے ہو کر سر اُوپر اُٹھانا کیونکہ تمہاری مخلصی نزدیک ہے‘‘ (لوقا21:28)۔ مسیح کی دوسری آمد ہی ہماری اِس پرانی دُنیا کے مسئلے کا واحد جواب ہے!

خُدا کیا کرے گا؟ آیت 6 سے 11 تک ہمیں بتاتی ہے خُدا کیا کرے گا!

’’میں تو اپنے بادشاہ کو اپنے مقدس پہاڑ صِیّون پر بیٹھا چکا ہوں۔ میں خُداوند کے فرمان کا اعلان کروں گا: اُس نے مجھ سے کہا، تو میرا بیٹا ہے؛ آج تو مجھ سے پیدا ہوا ہے۔ مجھ سے مانگ اور میں قوموں کو تیری میراث اور ساری زمین کو تیری ملکیت بنا دوں گا۔ تو لوہے کے شاہی عصا کی مدد سے اُن پر حکومت کرے گا اور اُنہیں مٹی کی برتنوں کی مانند چکنا چور کر دے گا۔ اس لیے اب اے بادشاہو، دانشمند بنو؛ اور اَے زمین کے حکمرانو! خبردار ہو جاؤ۔ ڈرتے ہوئے خداوند کی عبادت کرو اور کانپتے ہوئے خوشی مناؤ‘‘ (زبور2:6۔11)۔

مان جائیں کہ ہمارے پاس جواب نہیں ہے۔ مان جائیں کہ خُدا ہی قادرِمطلق حکمران ہے! ’’ڈرتے ہوئے خداوند کی عبادت کرو اور کانپتے ہوئے خوشی مناؤ‘‘ (زبور2:11)۔

مسیح آسمان سے نیچے اُترے گا اور بالاآخر ہماری مصیبت زدہ، خوفزدہ دُنیا میں امن لائے گا!

اب آیت 12 پر نظر ڈالیں۔ کھڑے ہو جائیں جب میں اِسے پڑھوں۔

’’بیٹے کو چومو کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ خفا ہو جائے اور تم اپنی راہ ہی میں فنا ہو جاؤ، کیونکہ اُس کا غضب پل بھر میں بھڑک سکتا ہے۔ مبارک ہیں وہ سب جو اُس میں پناہ لیتے ہیں‘‘

اِس انبیانہ زبور کا اِختتام کرنے کے لیے کس قدر شاندار طریقہ – ’’بیٹے کو چومو۔‘‘

خُداوند کا بیٹا یسوع ہے۔ اُس کو چومیں۔ اُس پر بھروسہ کریں۔ وہ صلیب پر ہمارے تمام گناہوں کا مکمل کفارہ ادا کرنے کے لیے قربان ہو گیا۔ وہ آپ کو ابدی زندگی بخشنے کے لیے مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ وہ ہم سے صرف چاہتا ہے کہ اُس پر بھروسہ کریں۔ اور یسوع آج کی صبح آپ سے کہتا ہے،

’’اے محنت کشو، اور بوجھ سے دبے لوگو! میرے پاس آؤ۔ میں تمہیں آرام بخشوں گا‘‘ (متی11:28)۔

یسوع آپ کو آرام بخشے گا۔ یسوع آپ کو آپ کے دِل کی تکلیفوں اور خوفوں سے نجات دلائے گا۔ یسوع آپ کو دائمی زندگی بخشے گا۔

میں جانتا ہوں یسوع آپ کے لیے وہ کرے گا۔ میں کیسے جانتا ہوں؟ کیونکہ یسوع نے وہ میرے لیے کیا! میں کوئی مسیحی گھرانے سے نہیں آیا تھا۔ میں گمراہ اور تنہا تھا۔ پھر ایک صبح میں نے صرف یسوع پر بھروسہ کیا۔ اُس نے میرے گناہ کو معاف کیا اور مجھے دائمی زندگی بخشی۔ میں جانتا ہوں وہ یہ آپ کے لیے بھی کرے گا۔ میرے دونوں بیٹوں سے پوچھیں۔ وہ جانتے ہیں کہ جو میں آپ کو بتا چکا ہوں وہ میرے بارے میں سچ ہے۔ میں اب ایک بوڑھا شخص ہوں، اور میں آپ سے کہہ سکتا ہوں، اپنا سارا بھروسہ یسوع پر رکھیں۔ وہ آپ کو نجات دلائے گا اور آپ کو امن اور دائمی زندگی بخشے گا۔

مسیح پر بھروسہ کرنے اور اُس کے وسیلے سے نجات پانے میں مدد کرنے کے لیے ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan یہیں پر ہونگے۔ جب ہم اِس عبادت میں سے جائیں، کیوں نہ یہاں آیا جائےاور اِس مہذہب پادری صاحب، ڈاکٹر کیگن سے بات کی جائے، اور اُنہیں آپ کے لیے دعا کرنے دی جائے۔ یسوع نے کہا، ’’کیونکہ خُداوند نے دُںیا سے اِس قدر محبت کی کہ اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے‘‘ (یوحنا3:16)۔

یہاں پر اُوپر تشریف لائیں اور ڈاکٹر کیگن سے بات کریں اور وہ آپ کے لیے دعا کریں گے!


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔