Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


حننیاہ بشروں کو جیتنے والا

(اُس مواد کے ساتھ جسے ڈاکٹر ڈبلیو۔ بی۔ رائیلی کے ایک واعظ سے اخذ کیا گیا)
ANANIAS THE SOULWINNER
(With material adapted from a sermon by Dr. W. B. Riley)
(Urdu)

ڈاکٹر کرسٹوفر ایل۔ کیگن کی جانب سے
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی صبح، 8 ستمبر، 2019
by Dr. Christopher L. Cagan
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, September 8, 2019

مہربانی سے اعمال کی کتاب کھولیں، باب 9، آیات 10 تا 18۔ یہ سیکوفیلڈ بائبل میں صفحہ 1160 پر ہے۔ سُنیں جب میں اِسے پڑھوں۔

’’اور دِمشق میں یسوع کا ایک شاگرد رہتا تھا جس کا نام حننیاہ تھا؛ اور خُداوند نے اُسے رَوّیا میں کہا، اے حننیاہ۔ اور اُس نے جواب دیا، ہاں، خُداوند فرما، میں اِدھر ہوں۔ اور خُداوند نے اُس سے کہا، اُٹھ، اور اُس کوچے میں جو سیدھا کہلاتا ہے یہوداہ کے گھر جا۔ وہاں ساؤل نام کا ایک آدمی ہے جو تُرسس شہر کا ہے: تو اُس کے بارے میں پوچھنا کیونکہ دیکھ وہ دعا کرنے میں مشغول ہے، اور اُس نے رویا میں ایک آدمی حننیاہ کو آتے اور اپنے اوپر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا ہے تاکہ وہ پھر سے بینا ہوجائے۔ تب حننیاہ نے جواب دیا، اے خُداوند، میں نے اِس شخص کے بارے میں کئی لوگوں سے بہت سی باتیں سُنی ہیں اور یہ بھی کہ اِس نے تیرے مقدسوں کے ساتھ یروشلیم میں کیسی کیسی بُرائیاں کی ہیں۔ اِسے سردار کاہنوں کی طرف سے اِختیار مِلا ہے کہ یہاں بھی اُن سب کو جو تیرا نام لیتے ہیں گرفتار کر لے۔ لیکن خُداوند نے حننیاہ سے کہا، جا، کیونکہ میں نے اُس آدمی کو چُن لیا ہے تاکہ اُس کے وسیلہ سے غیرقوموں، بادشاہوں اور بنی اسرائیل میں میرے نام کا اِظہار ہو۔ میں اُسے جتا دوں گا کہ میرے نام کی خاطر اُسے کس قدر دُکھ اُٹھانا پڑے گا۔ تب حننیاہ گیا اور اُس گھر میں داخل ہوا؛ اُس نے اپنے ہاتھ ساؤل پر رکھے اور کہا: بھائی ساؤل! جب تو یہاں آ رہا تھا تو راستے میں تجھ پر خداوند یسوع ظاہر ہوا تھا۔ اُسی نے مجھے یہاں بھیجا ہے تاکہ تو پھر سے دیکھنے لگے اور پاک روح سے معمور ہو جائے۔ اُسے وقت ساؤل کی آنکھوں سے چھلکے سے گرے اور وہ بینا ہو گیا۔ تب اُس نے اُٹھ کر بپتسمہ لیا‘‘ (اعمال9:10۔18؛ سیکوفیلڈ بائبل صفحات 1160۔1161)۔

حننیاہ نے تُرسس کے ساؤل کی رہنمائی مسیح کی جانب کی تھی۔ بعد میں بائبل ’’ساؤل (جسے پولوس بھی کہا جاتا ہے)‘‘ کے بارے میں بتاتی ہے (اعمال13:9؛ صفحہ 1166)۔ ساؤل کو رومی نام پولوس دیا گیا تھا۔ وہ پولوس رسول بنا تھا، جس نے ساری رومی سلطنت میں خوشخبری کی منادی کی تھی اور ایک تہائی نیا عہد نامہ لکھا تھا۔ پولوس اِس زمین پر بسنے والے مسیحیوں میں سے سب سے عظیم تھا۔ اور حننیاہ وہ آدمی تھا جسے خُدا نے پولوس کی مسیح تک رہنمائی کرنے کے لیے استعمال کیا تھا!

کوئی غلطی مت کیجیے گا – یہ اُس وقت تھا جب پولوس مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو چکا تھا۔ وہ دمشق کے راستے میں مسیح پر ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوا تھا، صرف بیدار ہوا تھا اور معمور ہوا تھا۔ بائبل کہتی ہے،

’’اور جب وہ [ساؤل] سفر کرتے کرتے دمشق کے پاس پہنچا تو اچانک ایک نور آسمان سے آیا اور اُس کے اردگرد چمکنے لگا۔ وہ زمین پر گر پڑا اور اُسے ایک آواز یہ کہتے ہوئے سنائی دی، اَے ساؤل، اَے ساؤل، تو مجھے کیوں ستاتا ہے؟ اور اُس نے پوچھا، اے خُداوند، تو کون ہے؟ اور خداوند نے جواب دیا، میں یسوع ہوں جسے تو ستاتا ہے۔ جو بدلا نہیں جا سکتا اُسے تبدیل کرنے کی کوشش تیرے لیے نہایت مشکل ہے۔ اور اُس نے کپکپاتے ہوئے اور حیرانگی کے ساتھ کہا، اے خُداوند، تو کیا چاہتا ہے میں کروں؟ اور خُداوند نے اُس سے کہا، اُٹھ، اور شہر میں داخل ہو، اور تجھے بتایا جائے گا کہ تجھے کیا کرنا ہے‘‘ (اعمال9:3۔6؛ صفحہ 1160)۔

یسوع ساؤل سے ہمکلام ہوا تھا۔ ساؤل نے اُسے ’’اے خُداوند‘‘ کہا تھا۔ اُس نے ساؤل کو بتایا تھا کہ وہ یسوع تھا، اور ساؤل اُسے اذیتیں دے رہا تھا، کیوںکہ ساؤل مسیح کا ایک دشمن تھا اور اُس نے مسیحی مردوں اور عورتوں کو قید میں ڈالا تھا (اعمال8:3؛ صفحہ 1159)۔ ساؤل نے دیکھا تھا کہ وہ ہولناک طور سے غلطی پر تھا۔

ساؤل بیدار ہو چکا تھا۔ ساؤل معمور ہو چکا تھا۔ یسوع نے ساؤل پر ظاہر کر دیا تھا کہ وہ، یسوع سچا مسیحا تھا۔ ساؤل یسوع کو مسترد کرنے کے اپنے گناہ سے بیدار ہو چکا تھا اور کپکپاتے ہوئے یسوع کو ’’اے خُداوند‘‘ بُلایا تھا اور اُس سے پوچھا تھا کیا کرنا ہے۔ یسوع نے اُسے دمشق کے شہر میں جانے کے لیے کہا تھا۔ ساؤل اندھا ہو چکا تھا۔ تین دِنوں تک اُس نے روزہ رکھا اور دعا مانگی، کھانا نہیں کھایا اور پانی نہیں پیا۔

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +

ہمارے واعظ اب آپ کے سیل فون پر دستیاب ہیں۔
WWW.SERMONSFORTHEWORLD.COM پر جائیں
لفظ ’’ایپ APP‘‘ کے ساتھ سبز بٹن پرکلِک کریں۔
اُن ہدایات پر عمل کریں جو سامنے آئیں۔

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +

لیکن ساؤل ابھی تک مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ یسوع ہی خداوند تھا۔ وہ جانتا تھا کہ وہ غلط راہ پر چل رہا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ وہ ایک گنہگار تھا۔ لیکن آپ اُن باتوں کو جان سکتے ہیں اور نجات یافتہ نہیں ہوتے۔ ساؤل بھی اپنے سے پہلے پطرس ہی کی مانند معمور [منور] ہوا تھا۔ یسوع نے اپنے شاگردوں سے پوچھا،

’’مگر تم مجھے کیا کہتے ہو؟ اور شمعون پطرس نے جواب دیا اور کہا، تو زندہ خُدا کا بیٹا مسیح ہے۔ اور یسوع نے جواب دیا اور اُس سے کہا، اے یوناہ کے بیٹے، شمعون تو مبارک ہے کیونکہ یہ بات کسی انسان نے نہیں بلکہ میرے آسمانی باپ نے تجھ پر ظاہر کی ہے‘‘ (متی16:15۔17؛ صفحہ1021)

پطرس دیکھ چکا تھا کہ یسوع ہی خُدا کا بیٹا وہ مسیحا تھا۔ لیکن وہ ایسٹر کی شام اُس وقت تک مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوا تھا جب تک مسیح نے اُس پر پھونکا نہیں تھا اور پطرس نے پاک روح کو پایا تھا (یوحنا20:22؛ صفحہ1144)۔ بائبل کہتی ہے، ’’جس میں مسیح کا روح نہیں وہ مسیح کا نہیں‘‘ (رومیوں8:9؛ صفحہ 1201)۔ یہ اُس وقت ہوا تھا جب پطرس نے پاک روح کو پایا تھا۔ یہ اُس وقت ہوا تھا جب پطرس مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوا تھا۔ اُس سے پہلے، پطرس صرف معمور [منور] ہوا تھا۔

ایسا ہی ساؤل کے ساتھ بھی ہوا تھا۔ وہ دمشق کی راہ پر معمور [منور] ہوا تھا۔ یسوع نے ساؤل پر ظاہر کر دیا تھا کہ وہ ، یسوع ، خُداوند تھا۔ یسوع نے ساؤل پر ظاہر کر دیا تھا کہ وہ ایک گنہگار تھا۔ لیکن وہ تین دِن بعد تک مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوا تھا جب وہ پاک روح سے لبریز ہوا تھا (اعمال9:17؛ صفحہ 1161)۔ تب وہ ایک نجات یافتہ شخص ہو گیا تھا، بالکل پطرس کی مانند!

یہ حننیاہ تھا جسے خُداوند نے پولوس کی مسیح تک رہنمائی کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔ آج میں حننیاہ کے بارے میں دو نکات سامنے لانا چاہتا ہوں، اور اُن کو آپ پر لاگو کروں گا جب آپ ایک بشر کو جیتنے کی کوشش کریں گے۔

I۔  پہلا، حننیاہ یسوع کو جانتا تھا۔

بائبل ہمیں بتاتی ہے، ’’اور دِمشق میں یسوع کا ایک شاگرد رہتا تھا جس کا نام حننیاہ تھا؛ اور خُداوند نے اُسے رَوّیا میں کہا، اے حننیاہ۔ اور اُس نے جواب دیا، ہاں، خُداوند فرما، میں اِدھر ہوں‘‘ (اعمال9:10؛ صفحہ 1160)۔ اُس کا مسیح کے ساتھ ایک جیتا جاگتا تعلق تھا، کیونکہ یسوع نے اُس کو اُس کے نام ’’حننیاہ‘‘ سے پکارا تھا اور حننیاہ نے جواب میں کہا تھا، ’’دیکھ، اے خُداوند، میں یہاں ہوں۔‘‘

آپ کو نام سے جاننا مسیح کے لیے کتنا شاندار ہوتا ہے! آپ شاید کہہ سکتے ہیں، ’’لیکن کیا وہ ہر کسی کو نہیں جانتا؟‘‘ جی ہاں، وہ جانتا ہے، کیونکہ وہ خُدا بیٹا ہے۔ لیکن میں اُس سے بھی کہیں زیادہ گہری بات کے بارے میں بات کر رہا ہوں۔ مسیح اور حننیاہ کے درمیان ایک تعلق تھا۔ اِس آیت پر تبصرہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر ڈبلیو۔ بی۔ رائیلی Dr. W. B, Riley نے کہا، ’’بے شمار لوگ ہوتے ہیں جو خُدا کو نہیں جانتے ہیں؛ اور کوئی ایسا شخص نہیں ہوتا جسے خُدا نہ جانتا ہو‘‘ (’’حننیاہ – ایک ماہر بشروں کو جیتنے والا Ananias – The Skillful Soul-Winner،‘‘ نئے عہدنامے کے سات بشروں کو جیتنے والے Seven New Testament Soul-Winners میں، 1939)۔ اگر آپ نے مسیح پر بھروسہ نہیں کیا ہے، تو وہ آپ کے بارے میں جانتا ہے، لیکن آپ اُسے نہیں جانتے ہیں۔

اگر آپ یسوع پر بھروسہ کر چکے ہیں، تو وہ آپ کو جانتا ہے اور آپ اُس کی پیروی کرتے ہیں۔ بائبل کہتی ہے کہ یسوع، جو اچھا چرواہا ہے، ’’اپنی بھیڑوں کو نام بنام پکارتا ہے‘‘ (یوحنا10:3؛ صفحہ 1129)۔ دوبارہ، مسیح نے کہا، ’’میری بھیڑیں میری آواز سُنتی ہیں اور میں اُنہیں جانتا ہوں اور وہ میرے پیچھے پیچھے چلتی ہیں‘‘ (یوحنا10:27؛ صفحہ1129)۔ اگر آپ یسوع پر بھروسہ کر چکے ہیں، تو آپ اُس کی بھیڑوں میں سے ایک ہیں۔ مسیح، جو چرواہا ہے، آپ کو نام سے پکارتا ہے۔ وہ آپ کو جانتا ہے اور آپ اُس کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں۔

حننیاہ نے یسوع کو جواب دیا تھا، ’’دیکھ، اے خُداوند، میں ادھر ہوں‘‘ (اعمال9:10)۔ یسوع نے اُسے کہا تھا، ’’اُٹھ، اور اُس کوچے میں جو سیدھا کہلاتا ہے یہوداہ کے گھر جا۔ وہاں ساؤل نام کا ایک آدمی ہے جو تُرسس شہر کا ہے اُس کے بارے میں پوچھنا‘‘ (اعمال9:11)۔ حننیاہ نے یسوع کی پیروی کی تھی اور وہاں گیا جہاں جانے کے لیے یسوع نے اُسے کہا تھا۔ وہاں اُس نے ساؤل کو پایا اور اُس کی نجات کے لیے رہنمائی کی۔

کوئی شاید پوچھے، ’’کیا مجھے ویسا رویا آ سکتا ہے جیسا حننیاہ کو آیا تھا؟‘‘ جی ہاں، وہ ممکن ہے۔ لیکن خُداوند خود اپنے کلام، بائبل کو کبھی بھی نہیں جُھٹلائے گا۔ پطرس رسول نے خُداوند کی آواز کو سُنا تھا جب وہ [تبدیلی کے] مقدس پہاڑ پر تھا (II۔ پطرس1:17۔18)۔ اِس کے باوجود پطرس نے بائبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا، ’’ہمارے پاس نبیوں کا وہ کلام ہے جو بڑا معتبر ہے‘‘ (II۔ پطرس1:19)۔ بائبل پر بھروسہ کریں، ایک احساس یا ایک رویا پر نہیں یا ’’خُدا کی جانب سے ایک لفظ‘‘ پر۔ احساسات اور خواب اور رویا آپ کو دھوکہ دے سکتے ہیں، لیکن بائبل کبھی بھی دھوکہ نہیں دے سکتی۔ خُدا کے کلام کے نزدیک رہیں اور اپنی رہنمائی بائبل کو کر لینے دیجیے!

حننیاہ ایک مسیحی تھا۔ یسوع نے اُسے پولوس رسول کو جیتنے کے لیے استعمال کیا تھا۔ آئیے اب مجھے بشروں کو جیتنے کے سلسلے میں آپ کے بارے میں بات کر لینے دیجیے۔ میں اُمید کروں گا کہ آپ گرجا گھر میں شخص کو لانے کی کوشش کریں گے۔ میں اُمید کرتا ہوں آپ اُس کے ساتھ مل کر کام کریں اور اُس کے ساتھ اُس وقت تک ٹکے رہیں گے جب تک وہ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہو جاتا – اور اُس کے کافی دیر بعد تک بھی، کیونکہ ایک مسیحی کو پھر بھی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ یہ بہتر طور پر اُس وقت کر سکتے ہیں اگر آپ خود نجات یافتہ ہوں۔ اگر آپ نجات یافتہ نہیں ہوتے ہیں، تو آپ شاید کچھ ہی کام کر پائیں گے۔ چعین مُرتد کے ساتھ جو لوگ ہیں وہ ایک نام اور ایک فون نمبر لکھ سکتے ہیں۔ وہ ایک شخص کو اِجلاس میں کھینچ کر لا سکتے ہیں۔ لیکن وہ ایک شخص کو مسیح کے پاس نہیں لا سکتے اگر وہ یسوع کے بارے میں خود کچھ نہیں جانتے!

ایک بشر کو جیتنے کے لیے، آپ کا ایک مسیحی ہونا ہی کافی نہیں ہونا چاہیے۔ آپ کو دانشمند بھی ہونا چاہیے۔ بائبل کہتی ہے، ’’وہ جو بشروں کو جیتتا ہے دانا ہوتا ہے‘‘ (امثال11:30؛ صفحہ 680)۔ اُس آیت کو ترجمہ یوں بھی کیا جا سکتا ہے، ’’وہ جو دانا ہوتا ہے بشروں کو جیتتا ہے۔‘‘ بشروں کو جیتنے کے لیے دانشمندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ مسیح کے ذریعے سے خُداوند کے ساتھ گہرے تعلق سے آتی ہے۔ یہاں کچھ باتیں ہیں جو آپ کر سکتے ہیں۔ جس قدر ممکن ہو اُس قدر سیکھیں۔ واعظوں کو سُنیں۔ اُنہیں پڑھیں اور اُن کے بارے میں سوچیں۔ بائبل کو پڑھیں اور اِس کے بارے میں سوچیں۔ پادری صاحبان کے ساتھ اکثر بات چیت کیا کریں۔ اُن کے ساتھ اُس شخص کے بارے میں بات کریں جسے آپ [گرجا گھر] لا رہے ہیں۔ مسیح کے لیے کام کرنے کے لیے جائیں۔ ایک شخص کو [گرجا گھر] میں لانے کے لیے آپ جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کریں۔ وہ آپ کو بڑھنے میں مدد دے گا! ’’فضل میں بڑھنے اور ہمارے خُداوند اور نجات دہندہ یسوع مسیح کے بارے میں عرفان میں بڑھنے‘‘ کی تلاش کریں (II۔ پطرس3:18؛ صفحہ1320)۔ تجربہ کے ذریعے سے بڑھیں، خُدا کے کلام کے ذریعہ سے بڑھیں، دعا کے ذریعے سے بڑھیں، فرمانبرداری کے ذریعہ سے بڑھیں، دُکھوں کے ذریعہ سے بڑھیں، اپنے پادری صاحبان کے الفاظ کے ذریعے سے بڑھیں۔ خُدا ایسا کرنے کے لیے آپ کی مدد کرے!

II.  دوسرا، حننیاہ نے یسوع کی فرمانبرداری کی تھی۔

مسیح نے حننیاہ سے کہا، ’’اُٹھ، اور اُس کوچے میں جو سیدھا کہلاتا ہے یہوداہ کے گھر جا۔ وہاں ساؤل نام کا ایک آدمی ہے جو تُرسس شہر کا ہے اُس کے بارے میں پوچھنا‘‘ (اعمال9:11)۔ وہ ایک مشکل کام تھا، کیونکہ ساؤل مسیح کا دشمن رہ چکا تھا۔ حننیاہ نے یسوع کو جواب دیا،

’’اے خُداوند، میں نے اِس شخص کے بارے میں کئی لوگوں سے بہت سی باتیں سُنی ہیں اور یہ بھی کہ اِس نے تیرے مقدسوں کے ساتھ یروشلیم میں کیسی کیسی بُرائیاں کی ہیں۔ اِسے سردار کاہنوں کی طرف سے اِختیار مِلا ہے کہ یہاں بھی اُن سب کو جو تیرا نام لیتے ہیں گرفتار کر لے‘‘ (اعمال9:13، 14؛ صفحات 1160۔1161)۔

حننیاہ جانتا تھا کہ ساؤل دمشق میں مسیحیوں کو گرفتار کرنے اور ’’اُنہیں قید کر کے یروشلیم میں لانے‘‘ کے لیے گیا تھا (اعمال9:2؛ صفحہ 1160)۔ اور وہ شخص یہاں پر تھا! حننیاہ نے ضرور سوچا ہوگا، ’’وہی کیوں؟‘‘ ’’تمام لوگوں میں سے، تو کیوں چاہتا ہے کہ میں ہی اُس کے پاس جاؤں؟‘‘ حننیاہ نے شاید سوچا ہوگا کہ ساؤل اُسے گرفتار کر لے گا۔ جیسا کہ ڈاکٹر رائیلی Dr. Riley نے کہا، ’’ساؤل وہ شخص تھا جس سے حننیاہ مِلنا نہیں چاہتا تھا‘‘ (ibid.)۔

جی ہاں، یہ ایک مشکل کام تھا۔ حننیاہ ساؤل سے مِلنا نہیں چاہتا تھا۔ لیکن جیسا کہ ڈاکٹر رائیلی نے یہ بھی کہا، ’’حننیاہ وہ شخص تھا جسے ساؤل مِلنا چاہتا تھا… یہ روح کی رہنمائی تھی جس نے دونوں کو اِکٹھا کیا تھا۔‘‘ خُداوند نے ساؤل کو بچائے جانے کے لیے چُنا تھا۔ حالانکہ وہ ایک دشمن رہا تھا، ساؤل خُدا کے چُنیدہ لوگوں میں سے ایک تھا۔ خُداوند نے ساؤل کو نجات کے لیے چُنا تھا۔ اور خُداوند نے حننیاہ کو چُنا تھا ساؤل کو نجات تک لانے کے لیے۔ بشر کو جیتنے والا چُنیدہ اور بُلایا ہوا ہوتا ہے اور بالکل اِتنا ہی گنہگار بھی چُنیدہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر رائیلی نے کہا، ’’اُسی خُدا نے ساؤل کو سزایابی میں کیا اور حننیاہ کو اُسی لمحے میں مقرر کیا۔ میں کبھی کبھی تعجب کرتا ہوں کہ آیا کیا کبھی کوئی ایسا بھی سزایاب شخص ہوگا جس کے لیے اُسی لمحے میں کسی دوسرے کو مقرر نہ کیا گیا ہو۔ مجھے سجنیدگی سے شک ہے کہ خُدا کبھی بھی کسی شخص کو گناہ کی سزا کے تحت، مقدسین میں سے کسی ایک کو ’’اُس شخص کے پاس جاؤ‘‘ کہے بغیر نہیں لایا! (ibid.)۔

آئیے اب مجھے آپ سے بات کر لینے دیجیے۔ آپ، جو بشروں کو جیتنے والے ہیں، خُدا کے ذریعے سے چُنے گئے ہیں، بالکل جیسے حننیاہ چُنا گیا تھا۔ اگر وہ شخص چُنیدہ ہے، تو خدا آپ کو ایک انسانی آلے کی حیثیت سے اُس شخص کو بچانے کے لیے چُنتا ہے۔ آپ کا بشروں کو جیتنے کا کام شاندار اور دائمی ذمہ داری ہے۔ یہ محض ایک شخص کے ساتھ گپیں لگانا اور ایک نام لکھنا نہیں ہوتا۔ یہ اِس سے کہیں، کہیں زیادہ گہری بات ہے۔ میں دعا مانگتا ہوں کہ آپ اپنا بشروں کو جیتنے کا کام سنجیدگی سے اپنائیں گے، کیوںکہ یہ خُداوند کی طرف سے ایک مشن ہے۔ اِس کے بارے میں اِس طریقے سے سوچیں، ’’میں خداوند کی جانب سے ایک مشن پر بھیجا گیا ہوں۔ خُداوند نے مجھے اِس شخص کے پاس جانے اور اُسے [گرجا گھر] میں لانے کے لیے بھیجھا ہے۔‘‘ جس شخص کو آپ [گرجا گھر] میں لانے کے کوشش کر رہے ہیں اُس کے ساتھ وقت گزاریں۔ اُس کے لیے دعا مانگیں۔ اُس کو بہتر طور پر جانیں۔ اُس کی پرواہ کریں۔ اُس کے ساتھ ایک نام کو حوالے کر دینا اور سسٹم کو اُس کی دیکھ بھال کر لینے دینا جیسا ’’طریقہ کار‘‘ مت اپنائیں، کیونکہ یہ [طریقہ کار] چل نہیں سکتا۔ صرف وہ لوگ، جن کے ساتھ خُدا کی مدد ہوتی ہے، ویسا کر سکتے ہیں۔ آپ شاید سوچیں، ’’لیکن کیا ہو اگر وہ چُنیدہ نہ ہوا؟‘‘ ہم نہیں جانتے کون چُنیدہ ہے۔ ہمیں صرف ’’ہر مخلوق کو خوشخبری کی منادی کرنے‘‘ کے لیے کہا گیا ہے (مرقس16:15؛ صفحہ1069)۔ مذہبی خدمت کے لیے باہر نکلنا آپ کا کاروبار ہے، ’’چاہے وہ سُنیں، یا چاہے وہ نہ سُنیں‘‘ (حزقیال2:5؛ صفحہ842)، چاہے وہ مسیح پر بھروسہ کریں یا نہ کریں۔ وہی آپ کا مقدسی فریضہ ہے، جسے خود مسیح نے [آپ کو کرنے کے لیے] دیا ہے۔ اور وہ ہر اُس شخس کو جو اُسے کرے گا انعام سے نوازے گا۔

یسوع نے حننیاہ کو ساؤل کے پاس جانے کے لیے کہا تھا، ’’کیونکہ میں نے اُس آدمی کو چُن لیا ہے تاکہ اُس کے وسیلہ سے غیرقوموں، بادشاہوں اور بنی اسرائیل میں میرے نام کا اِظہار ہو‘‘ (اعمال9:15؛ صفحہ1161)۔ حننیاہ نے اپنے خداوند کی فرمانبرداری کی تھی۔ بائبل کہتی ہے،

’’حننیاہ گیا اور اُس گھر میں داخل ہوا؛ اُس نے اپنے ہاتھ ساؤل پر رکھے اور کہا: بھائی ساؤل! جب تو یہاں آ رہا تھا تو راستے میں تجھ پر خداوند یسوع ظاہر ہوا تھا۔ اُسی نے مجھے یہاں بھیجا ہے تاکہ تو پھر سے دیکھنے لگے اور پاک روح سے معمور ہو جائے۔ اُسے وقت ساؤل کی آنکھوں سے چھلکے سے گرے اور وہ بینا ہو گیا۔ تب اُس نے اُٹھ کر بپتسمہ لیا‘‘ (اعمال9:17، 18؛ صفحہ1161)۔

حننیاہ ساؤل کے پاس گیا تھا۔ وہ شخص مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوا اور پولوس رسول بنا تھا، جو اب تک زندگی بسر کرنے والے مسیحیوں میں سے سب سے عظیم ترین ہے۔

حننیاہ نے ایک مشکل کام سے مُنہ نہیں موڑا تھا۔ اُس نے خطرہ مول لیا تھا۔ وہ ساؤل کے پاس گیا تھا۔ اب مجھے آپ سے بات کر لینے دیجیے۔ آئیے اِس کا سامنا کریں، ایک بشر کو جیتنا ایک دشوار کام ہوتا ہے۔ نام لکھنا دشوار نہیں ہوتا ہے۔ چعین کے لیے یہ کرتے ہیں۔ لیکن بشروں کو جیتنا ایک اچھا پروجیکٹ ہے۔ یہ ایک دشوار کام ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ اِسے کرتے نہیں ہیں۔

بشر کو جیتنے میں وقت لگتا ہے۔ یہ اتنا ہی کافی نہیں ہوتا کہ ایک نام لکھا اور چل پڑے۔ آپ کو اُس شخص سے مِلنا پڑتا ہے۔ آپ کواُس سے بات چیت کرنی پڑتی ہے اور اُس کو جاننا پڑتا ہے۔ آپ کو اُسے گرجا گھر لانا ہوتا ہے۔ آپ کو اُس کے ساتھ بیٹھنا ہوتا ہے اور اُس کے ساتھ دوستی کرنی ہوتی ہے۔ آپ کو پادری صاحبان سے اُس کے بارے میں بات چیت کرنی ہوتی ہے۔ آپ کو اُس وقت تک اُس کے لیے دعا مانگنا، اُس سے پیار کرنا اور اُس کے ساتھ ٹھہرنا ہوتا ہے جب تک وہ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہو جاتا – اور تب وہ سالوں بعد بھی مسیح میں ایمان لایا ہوا ایک تبدیل شُدہ انسان ہوتا ہے، کیونکہ نئے مسیحیوں کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ اِس سب کے لیے وقت لگتا ہے۔ اِس سب کے لیے کام کرنا پڑتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ اِسے نہیں کرتے۔ کیا آپ کریں گے؟ میں آپ کو یہ کرنے کے لیے چیلنج کرتا ہوں!

بشروں کو جیتنا ایک اور وجہ سے بھی دشوار کام ہوتا ہے، کیونکہ زیادہ تر آپ کو مسترد کر دیتے ہیں۔ لیکن اگر آپ بشروں کو جیتنے کا بیٹرا اُٹھاتے ہیں، تو آپ یسوع کے پیچھے پیچھے چل رہے ہیں۔ بائبل کہتی ہے، ’’مسیح نے تمہارے لیے دُکھ اُٹھا کر ایک مثال قائم کر دی ہے تاکہ تم اُس کے نقشِ قدم پر چل سکو‘‘ (I۔ پطرس2:21؛ صفحہ 1313)۔ یسوع ہر کسی کے لیے قربان ہوا تھا یہ جانتے ہوئے کہ زیادہ تر اُس کو مسترد کر دیں گے۔ بائبل کہتی ہے، ’’وہ ہمارے گناہوں کا کفارہ [ادائیگی] ہے اور نا صرف ہمارے ہی گناہوں کا بلکہ ساری دُنیا کے گناہوں کا کفارہ ہے‘‘ (I۔ یوحنا2:2؛ صفحہ 1322)۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ یسوع کے نقشِ قدم پر چلیں گے جیسا کہ حننیاہ نے کیا تھا۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ ایک بشر کو جیتنے کے لیے باہر نکلیں گے۔ اگر وہ آپ کو مسترد کرتا ہے، تو دوسرے کے پاس چلے جائیں۔ اگر وہ مسترد نہیں کرتا ہے، تو اُس کے ساتھ اُس وقت تک رہیں جب تک آپ دوسرے کے پاس نہیں جاتے!

اگر آپ ایک بشر کو جیتنے کی کوشش کرتے ہیں، تو اُس میں امن اور مسرت ہوتی ہے، یہاں تک کہ بشر کو جیتنے سے پہلے ہی۔ اور جب آپ ایک بشر کو دیکھتے ہیں – ایک حقیقی ہستی، ایک نام نہیں – گرجا گھر میں آئیں، یسوع پر بھروسہ کریں، اور ایک شاگرد کی سی زندگی بسر کریں – آپ کا دِل ’’ناقابلِ بیان خوشی اور جلال سے لبریز‘‘ ہو کر خوشی منائے گا (I۔ پطرس1:8؛ صفحہ1311)۔ انتہائی چند ایک مسیحیوں نے کبھی ایک بشر کو جیتا ہے۔ لیکن اگر آپ ایک ہی کو جیت لیتے ہیں، تو آپ کا انعام بہت بڑا ہوگا جب مسیح اپنی بادشاہت کو قائم کرنے کے لیے آئے گا۔ انعام آپ کے تصور سے بھی باہر ہو گا، کیونکہ بائبل کہتی ہے، ’’جو نہ تو کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سُنا، نہ کسی کے خیال میں آیا، اُسے خُدا نے اُن کے لیے تیار کیا ہے جو اُس سے محبت رکھتے ہیں‘‘ (I۔ کرنتھیوں2:9؛ صفحہ 1213)۔ خُدا ایک بشر کو جیتنے میں آپ کی مدد کرے!

آپ میں سے کچھ نے مسیح پر بھروسہ نہیں کیا ہے۔ مسیح آپ کے لیے قربان ہو گیا تھا۔ اُس نے آپ کے گناہ کو دھونے کے لیے اپنا خون بہایا تھا۔ اُس نے وہ آپ کی جان کو جیتنے کے لیے کیا تھا۔ اگر آپ یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں، تو آپ کا گناہ معاف کر دیا جاتا ہے اور آپ بچا لیے جاتے ہیں۔ اگر آپ مسیح پر بھروسہ کرنے کے بارے میں ہمارے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں، تو مہربانی سے کمرے کے سامنے ابھی ہی آ جائیں۔ آمین۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

حننیاہ بشروں کو جیتنے والا

ANANIAS THE SOULWINNER

ڈاکٹر کرسٹوفر ایل۔ کیگن کی جانب سے
by Dr. Christopher L. Cagan

’’اور دِمشق میں یسوع کا ایک شاگرد رہتا تھا جس کا نام حننیاہ تھا؛ اور خُداوند نے اُسے رَوّیا میں کہا، اے حننیاہ۔ اور اُس نے جواب دیا، ہاں، خُداوند فرما، میں اِدھر ہوں۔ اور خُداوند نے اُس سے کہا، اُٹھ، اور اُس کوچے میں جو سیدھا کہلاتا ہے یہوداہ کے گھر جا۔ وہاں ساؤل نام کا ایک آدمی ہے جو تُرسس شہر کا ہے: تو اُس کے بارے میں پوچھنا کیونکہ دیکھ وہ دعا کرنے میں مشغول ہے، اور اُس نے رویا میں ایک آدمی حننیاہ کو آتے اور اپنے اوپر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا ہے تاکہ وہ پھر سے بینا ہوجائے۔ تب حننیاہ نے جواب دیا، اے خُداوند، میں نے اِس شخص کے بارے میں کئی لوگوں سے بہت سی باتیں سُنی ہیں اور یہ بھی کہ اِس نے تیرے مقدسوں کے ساتھ یروشلیم میں کیسی کیسی بُرائیاں کی ہیں۔ اِسے سردار کاہنوں کی طرف سے اِختیار مِلا ہے کہ یہاں بھی اُن سب کو جو تیرا نام لیتے ہیں گرفتار کر لے۔ لیکن خُداوند نے حننیاہ سے کہا، جا، کیونکہ میں نے اُس آدمی کو چُن لیا ہے تاکہ اُس کے وسیلہ سے غیرقوموں، بادشاہوں اور بنی اسرائیل میں میرے نام کا اِظہار ہو۔ میں اُسے جتا دوں گا کہ میرے نام کی خاطر اُسے کس قدر دُکھ اُٹھانا پڑے گا۔ تب حننیاہ گیا اور اُس گھر میں داخل ہوا؛ اُس نے اپنے ہاتھ ساؤل پر رکھے اور کہا: بھائی ساؤل! جب تو یہاں آ رہا تھا تو راستے میں تجھ پر خداوند یسوع ظاہر ہوا تھا۔ اُسی نے مجھے یہاں بھیجا ہے تاکہ تو پھر سے دیکھنے لگے اور پاک روح سے معمور ہو جائے۔ اُسے وقت ساؤل کی آنکھوں سے چھلکے سے گرے اور وہ بینا ہو گیا۔ تب اُس نے اُٹھ کر بپتسمہ لیا‘‘ (اعمال9:10۔18؛ سیکوفیلڈ بائبل صفحات 1160۔1161)۔

(اعمال13:9؛ 9:3۔6؛ 8:3؛ متی 16:15۔17؛
یوحنا20:22؛ رومیوں8:9؛ اعمال9:17)

I۔ پہلا، حننیاہ یسوع کو جانتا تھا، اعمال9:10؛ یوحنا 10:3، 27؛ اعمال 9:11؛ II پطرس1:17، 18، 19؛ امثال11:30؛ II پطرس3:18 .

II۔ دوسرا۔ حننیاہ نے یسوع کی فرمانبرداری کی تھی، اعمال9:11، 13، 14، 2؛ مرقس16:15؛ حزقیال2:5؛ اعمال9:15، 17، 18؛ I۔ پطرس2:21؛ I۔ یوحنا2:2؛ I۔ پطرس 1:8؛ I۔ کرنتھیوں2:9 .