Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


وہ پانا جو آپ نے دعا میں مانگا ہے

GETTING WHAT YOU ASK FOR IN PRAYER
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی شام، 14 جولائی، 2019

’’اے دعا کے سُننے والے، سب لوگ تیرے پاس آئیں گے‘‘
(زبور65:2)۔

خُداوند سُنتا ہے اور دعا کا جواب دیتا ہے۔ خُداوند نے خود اُن الفاظ کو نازل کیا، اور داؤد نے اُنہیں لکھا۔ القاب میں سے ایک جو خُداوند نے چُنا ’’اے دعا کے سُننے والے‘‘ ہے۔ ساری بائبل میں خدا خود کو ’’اے دعا کے سُننے والے‘‘ کی حیثیت سے ظاہر کرتا ہے۔

’’سب لوگ تیرے پاس آئیں گے۔‘‘ خُداوند نے کنعانی عورت کی دعا سُنی تھی۔ خُداوند نے اطالوی سپہ سالار کی دعا سُنی تھی۔ خُداوند نے مرتے ہوئے ڈاکو کی، ہیکل میں محصول لینے والے کی اور گنہگار عورت کی اتنی ہی جلدی دعا سُنی تھی جتنی دیندار لوگوں کی دعا سُنتا ہے۔ بائبل کا خُدا ہر قسم کے لوگوں کی دعاؤں کو سُنتا ہے یہاں تک کہ گمراہ لوگوں کی دعاؤں کو بھی سُنتا ہے! ’’اے دعا کے سُننے والے، سب لوگ تیرے پاس آئیں گے۔‘‘

وہ شخص جس نے کہا تھا، ’’ہم جانتے ہیں کہ خُداوند گنہگاروں کی نہیں سُنتا‘‘ خود ایک گمراہ گنہگار تھا۔ لیکن بعد میں اِسی شخص نے دعا مانگی تھی اور یسوع نے اُسے نجات دلائی (یوحنا9:36، 38)۔ لہٰذا خُداوند نے اِس شخص کی دعا کا اُس کے نجات پانے سے پہلے جواب دیا تھا! یوناہ نبی کی کتاب میں خُداوند نے گمراہ ملاحوں کی دعا کو سُنا تھا اِس بات کا ذکر کیا گیا ہے۔ خداوند نے میری ماں کی دعاؤں کو اُن کے نجات پانے سے بہت پہلے سُنا تھا اور اُن کا جواب دیا تھا۔ ڈاکٹر جان آر۔ رائس Dr. John R. Rice نے کہا، ’’بے شمار معاملات میں خُداوند یہاں تک کہ غیرنجات یافتہ لوگوں کی دعاؤں کو بھی سُنتا ہے۔ ’’اے دعا کی سُننے والے، سب لوگ تیرے پاس آئیں گے۔‘‘ کوئی بھی نجات نہیں پا سکتا، کوئی بھی خدا کو اُس وقت تک خوش نہیں کر سکتا جب تک وہ اِس بات میں یقین نہیں رکھتا کہ خُداوند دعا کا جواب دیتا ہے!

لیکن ہمیں دعا کیوں مانگنی چاہیے؟ کیونکہ بائبل میں خُدا ہمیں دعا مانگنے کے لیے حکم دیتا ہے۔ یسوع نے کہا، ’’لوگوں کو ہمیشہ دعا مانگتے رہنا چاہیے‘‘ (لوقا18:1)۔

بائبل ہمیں بتاتی ہے، ’’بِلا ناغہ دعا مانگو‘‘ (1تھسّلنیکیوں5:17)۔ دوبارہ، خُداوند کا کلام کہتا ہے، ’’کسی بات کی فکر نہ کرو اور اپنی سب دعاؤں میں خُدا کے سامنے اپنی ضرورتیں اور مِنّتیں شکرگزاری کے ساتھ پیش کیا کرو‘‘ (فلپیوں4:6)۔

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +

ہمارے واعظ اب آپ کے سیل فون پر دستیاب ہیں۔
WWW.SERMONSFORTHEWORLD.COM پر جائیں
لفظ ’’ایپ APP‘‘ کے ساتھ سبز بٹن پرکلِک کریں۔
اُن ہدایات پر عمل کریں جو سامنے آئیں۔

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +

چیزیں حاصل کرنے کے لیے ہمارے واسطے دعا خُداوند کی راہ ہے۔ میں نے اپنے کالج کے اِخراجات ادا کرنے کے لیے روزانہ راتوں کو آٹھ آٹھ گھنٹے کام کیا۔ لیکن ایک روز ایک پادری صاحب نے مجھے کہا کہ وہ اپنے گرجا گھر میں مجھے ایک نوجوان پادری کی حیثیت سے نوکری دینا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر لِن Dr. Lin نے مجھے یہ کرنے کے لیے کہا تاکہ مجھے پڑھائی کے لیے زیادہ وقت مل جائے۔ دوسرے بپٹسٹ مبلغ نے مجھے کہا کہ اُس کے گرجا گھر میں ایک مخصوص دِن کام کے لیے رپورٹ کروں – تقریباً ایک مہینے بعد۔ لہٰذا میں نے کیلیفورینا کی ریاست میں اپنے کام کو خیرباد کہا اور ایک چھوٹی سے تعطیل لی۔ پھر وہ دِن آ گیا جب مجھے بپٹسٹ مبلغ کے پاس کام کرنے کے لیے حاضر ہونا تھا۔ میں اُن کے دفتر میں گیا اور کہا، ’’میں کام کرنے کے لیے حاضر ہو گیا ہوں۔‘‘ اُنہوں نے مجھ پر نظر ڈالی اور کہا، ’’میں معذرت خواہ ہوں، لیکن میں فیصلہ کر چکا ہوں میں آپ کو نوکری دینے کی اِسطاعت نہیں رکھتا۔‘‘ میں اُن کے گرجا گھر میں سے خوف سے لبریز باہر نکل آیا۔ میں نے اُن پر بھروسہ کیا تھا اور اب میرے پاس کوئی نوکری نہیں تھی! میں باہر نکل کر رُکا اور دوسری نوکری کے لیے دعا مانگی۔ پھر میں سٹیٹ بلڈنگ کی طرف گاڑی میں گیا اور بُلیٹن بورڈ پر نظر ڈالی۔ اُس پر ایک نوکری کی پیشکش تھی۔ مجھے وہ نوکری مل گئی اور یہ اُس سے بہتر نوکری تھی جو میں پہلے کر رہا تھا! بپٹسٹ مبلغ نے مجھے نیچا دِکھایا تھا۔ لیکن خُدا نے مجھے نیچا ہونے نہیں دیا! خُدا نے مجھے دوسری نوکری کی دعا مانگتے ہوئے سُنا، اور خُدا نے مجھے وہ دے دی۔ میں نے ایک بھی دِن نوکری کے بغیر نہیں گزارا کیونکہ میرا آسمانی باپ دعا کا جواب دیتا ہے! وہ پہلی مرتبہ تھا جب میں نے دعا مانگنا سیکھا تھا اور خُدا سے وہی پایا جس کے لیے میں نے دعا مانگی تھی!!!

اب میں تقریباً اَسی برس کا ہو چکا ہوں۔ اگر میں اِس گرجا گھر میں اپنی نوکری گنوا دیتا ہوں تو کوئی بھی مجھ جیسے بوڑھے شخص کو نوکری پر رکھنا نہیں چاہے گا۔ دو بدکار بپٹسٹ مبلغین نے مجھ سے اِس گھر گھر کو چھیننے کی کوشش کی تھی اور مجھے بغیر کسی آمدنی کے بے سہارا کرنے کی کوشش کی تھی۔ اُن کے نام والڈرِپ Waldrip اور چعینChan ہیں۔ اُنہوں نے تقریباً آدھا گرجا گھر کھینچ لیا تھا۔ میں کیا کرتا؟ سچ بتاؤں تو، مجھے اِس سے ذرا سی بھی فکر نہیں ہوئی تھی! اِس نے مجھے غمزدہ کیا تھا، لیکن اِس نے مجھے فکرمند نہیں کیا تھا۔ اِس کے بجائے میں نے خُدا سےدعا مانگی، اور خُدا نے مجھے امن مہیا کیا۔ تقریباً اَسی برس کی عمر میں، اِن ٹانگوں کے ساتھ جو مشکل ہی سی میرا وزن برداشت کر پاتی ہیں (کینسر کے علاج کی وجہ سے) میں جانتا ہون خُدا ایک نیا گرجا گھر شروع کرنے میں میری مدد کرے گا، کیوںکہ اُس سے میں نے میری مدد کرنے کے لیے دعا مانگی تھی۔ خُدا کا کلام کہتا ہے،

’’کسی بات کی فکر نہ کرو اور اپنی سب دعاؤں میں خُدا کے سامنے اپنی ضرورتیں اور مِنّتیں شکرگزاری کے ساتھ پیش کیا کرو۔ تب تمہیں خُدا کا وہ اطمینان حاصل ہو گا جو انسان کی سمجھ سے بالکل باہر ہے اور جو تمہارے دِلوں اور خیالوں کو مسیح یسوع میں محفوظ رکھے گا‘‘ (فلپیوں4:6، 7)۔

خُداوند اُن سے جو دعا مانگتے ہیں’’مسیح یسوع کے ذریعے‘‘ امن دینے کا وعدہ کرتا ہے۔

دعا کے ذریعے ہمیں نئی عمارت ملی۔ دعا ہی کی وجہ سے ہمیں ایک نئی پیانو بجانے والی ملیں۔ میری پیاری والدہ نے دعا کی وجہ سے نجات پائی۔ مجھے دعا کی وجہ سے پیاری سی بیوی ملی۔ میرے دونوں بیٹے یہاں گرجا گھر میں میرے ساتھ دعا ہی کی وجہ سے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ ہمارے پاس سان گیبرئیل وادی میں ایک عظیم نیا گرجا گھر ہوگا۔ میں یہ بات جانتا ہوں کیونکہ خُداوند سُنتا ہے اور دعاؤں کا جواب دیتا ہے، بالکل جیسے وہ بائبل کے زمانے میں دعاؤں کا جواب دیتا تھا! وہ دعا کا جواب دینے والا دعاؤں کا سُننے والا خُدا ہے! ’’اے دعا کے سُننے والے، سب لوگ تیرے پاس آئیں گے‘‘ (زبور65:2)۔ جواب ملی ہوئی دعا ثابت کرتی ہے کہ دعاؤں کو سُننے والا ایک خُدا ہے!

دعا مخصوص باتوں کا مانگنا ہوتا ہے۔ دعا مانگنا ہوتا ہے۔ یہ کوئی ستائش یا اعتراف نہیں ہوتی۔ دعا خُدا سے اُن چیزوں کا مانگنا ہوتا ہے جن کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے۔ بائبل کو مسترد کرنے والے آزاد خیال لوگ اُن حقیقی دعاؤں میں یقین نہیں رکھتے جو چیزوں کو مانگتی ہیں اور خدا سے وہ چیزیں پا لیتی ہیں۔ ھیری ایمرسن فوسڈک Harry Emerson Fosdick اُس دعا میں یقین نہیں رکھتے جو خُدا سے چیزیں پا لیتی ہے۔ فوسڈِک بائبل میں یقین نہیں رکھتے۔ فوسڈِک نے کہا ہمارے جیسے لوگ بچوں کی مانند ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا، ’’خُدا سے ایسے دعا مانگنا جیسے وہ کوئی کرسمس فادر ہو بچگانہ سا ہے۔‘‘ تعجب کی کوئی بات نہیں ہے کہ آزاد خیال بائبل کو مسترد کرنے والے گرجا گھر ناکام ہو رہے ہیں! دعا خُدا سے چیزوں کا مانگنا ہوتی ہے، اور وہ پانا ہوتی ہے جو ہم مانگ رہے ہوتے ہیں!

بے شمار کرشماتی مشن والے لوگ سوچتے ہیں دعا ستائش کرنا ہوتا ہے۔ دعا ستائش کرنا نہیں ہوتی۔ ستائش کرنا اچھی بات ہے، لیکن یہ دعا نہیں ہوتی ہے۔ دعا خُدا سے اُن مخصوص چیزوں کا مانگنا ہوتی ہے جن کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے۔ میں نے خُدا سے نوکری دینے کے لیے دعا مانگی۔ اُس نے مجھے ایک نوکری بخشی۔ میں نے خُدا سے ایک بیوی دینے کے لیے کہا۔ اُس نے مجھے ایک بیوی بخشی۔ میں نے خُدا سے اپنی ماں کو نجات دلانے کے لیے دعا مانگی۔ اُس نے میری ماں کو نجات دی۔ ہم نے خُدا سے سان گیبرئیل وادی میں ایک مخصوص عمارت بخشنے کے لیے دعا مانگی۔ اُس نے ہمیں وہ عمارت بخشی۔ ہم نے خداوند سے ایک پیانو بجانے والے کے لیے دعا مانگی۔ اُس نے ہمیں پیانو بجانے والی بخشی۔ بائبل کہتی ہے، ’’ہم جو کچھ بھی مانگتے ہیں ہم اُس سے پاتے ہیں‘‘ (1یوحنا3:22)۔ ایک کوڑی نے مسیح سے اُسے پاک صاف کرنے کے لیے دعا مانگی۔ مسیح نے اُس کو جواب دیا، ’’میں تجھے پاک کروں گا؛ تو پاک صاف ہو جا‘‘ (متی8:2، 3)۔ اُسے بالکل وہی مِلا جس کے لیے اُس نے دعا مانگی تھی۔ پطرس کو قید میں ڈال دیا گیا تھا، لیکن کلیسیا نے پطرس کی رہائی کے لیے دعا مانگی تھی۔ خُدا نےاُن کی دعا کا جواب دیا تھا اور پطرس آزاد ہو گیا تھا (اعمال12:5۔16)۔ یسوع نے کہا، ’’جو کوئی مانگتا ہے اُسے مِلتا ہے… تم میں ایسا کون ہے کہ اگر اُس کا بیٹا روٹی مانگے تو وہ اُسے پتھر دے۔ یا اگر مچھلی مانگے تو وہ اُسے سانپ دے؟ اگر تم بُرے ہونے کے باوجود اپنے بچوں کو اچھی چیزیں دینا جانتے ہو تو تمہارا آسمانی باپ اُنہیں جو اُس سے مانگتے ہیں تم سے بڑھ کر اچھی چیزیں کیوں نہ دے گا؟‘‘ (متی7:8۔11)۔ یوحنا رسول نے کہا، ’’ہم جو کچھ اُس سے مانگتے ہیں وہ ہمیں اُس کی طرف سے مل جاتا ہے‘‘ (1 یوحنا3:22)۔ ڈاکٹر رائس نے کہا، ’’یہ ہمارے آسمانی باپ کی خواہش ہے کہ ہم اُس کے پاس آنے کے قابل ہو جائیں… مانگیں جو ہم چاہتے ہیں، اور اُسے پائیں۔‘‘ ڈاکٹر چارلس بلینکارڈ Dr. Charles Blanchard نے اپنی کتاب خُدا سے چیزیں پانا Getting Things From God میں یہ کہا، دعا کا جواب وہ ہوتا ہے جس میں جس بات کی خواہش کی جاتی ہے وہ پوری ہوتی ہے۔‘‘ یعقوب رسول نے کہا، ’’تم کسی چیز کی خواہش کرتے ہو اور وہ تمہیں حاصل نہیں ہوتی‘‘ (یعقوب4:2)۔

ڈاکٹر کیگن نے کہا تھا کہ اپنے دعا کے وقت میں روزانہ دعا کرنے کے لیے آٹھ باتوں کی ایک دعائیہ فہرست مرتب کریں۔

1. ہمارے گرجا گھر کی ضرورتوں کے لیے دعا مانگیں۔ لیکن ’’خُداوندا، ہمارے گرجا گھر کی ضرورتوں کو پورا کر‘‘ جیسی دعا کرنا وقت کا ضائع کرنا ہے، اگر آپ اِس طرح کی ایک عمومی ’’دعا‘‘ کرتے ہیں، تو آپ کو کیسے پتا چلے گا خُدا نے کب اِس کا جواب دیا؟ دعا کرنے کا مخصوص طریقہ ہوتا ہے کہ کسی یقینی بات کے لیے مانگنا، ’’اِس عمارت کے بکنے کے لیے دعا کریں۔‘‘ پھر، جب عمارت بِکّے گی، تو آپ کو پتا چل جائے گا کہ خداوند نے آپ کی دعا کا جواب دیا!

2. لوگوں کے نجات پانے کے لیے دعا کریں۔ وہ بھی عمومی سی بات ہے۔ ایک مخصوص دعا کچھ مانگتی ہے اور اُس کا جواب پاتی ہے۔ ’’لوگوں‘‘ کے بجائے، مخصوص لوگوں کے نام کے ساتھ نجات پانے کے لیے دعا کریں، جیسا کہ میگُل Miguel جیسا کہ ایبل جونیئر Abel Jr.، جیسا کہ ایبی گیل Abigail۔ پھر آپ جان جائیں گے کہ خُداوند نے آپ کی دعا کا جواب دیا جب وہ نجات پا جائیں گے۔

3. دوسرے مسیحیوں کے لیے دعا کریں۔ وہ بھی انتہائی عمومی سا ہے۔ ایک مخصوص دعا ہوتی ہے، ’’ڈاکٹر کیگن کے لیے دعا کریں کہ وہ اِتوار کو ایک اچھا واعظ دیں۔‘‘ پھر جب وہ ایک اچھے واعظ کی تبلیغ کریں گے، آپ جان جائیں گے کہ خُداوند نے اُن کے لیے آپ کی دعا کا جواب دیا ہے۔

4. خود کے لیے دعا مانگیں۔ وہ بھی انتہائی عمومی سا ہے۔ مخصوص دعا ہوتی ہے، ’’خداوندا اچھی طرح سے پڑھنے میں میری مدد کر کہ جو میں پڑھوں جب میں یہ ٹسٹ دوں تو اُسے یاد رکھوں۔‘‘

5. ہمارے صدر کے لیے دعا مانگیں۔ وہ بھی عمومی سا ہے۔ ایک شخص نے چین کے ’’صدر‘‘ کے لیے دعا مانگی تھی! ’’ہمارے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ ایک مخصوص دعا ہو گی، ’’صدر ٹرمپ کے لیے دعا کریں کہ وہ جان جائیں اُنہیں آج کیا کرنا ہے۔‘‘

6. ہمارے انٹر نیٹ مشن کے لیے دعا کریں۔ وہ بھی انتہائی عمومی ہے۔ ایک مخصوص دعا ہوگی، ’’ایک گمراہ شخص کے لیے دعا کریں کہ وہ ایک واعظ پڑھے اور نجات پا جائے۔‘‘

7. دوسری سرزمینوں میں مسیح کے کام کے لیے دعا کریں۔ وہ بھی عمومی سا ہے۔ ایک مخصوص دعا ہوگی، ’’شمالی کوریا کے آمر حکمران کے لیے دعا کریں کہ وہ نیوکلیئر بم نہ بنانے کے لیے ایک معاہدہ سائین کرے، بلکہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک معاہدہ سائین کرے،‘‘ یا خُدا سے دعا کریں گے کہ وہ پُروانتو بھائی Brother Purwanto کی اِس ہفتے میں مسیح میں ایمان لانے کی تبدیلی لے آئے!

8. پادری صاحبان کے لیے دعا کریں۔ وہ بھی عمومی ہے۔ ایک مخصوص دعا ہوگی، ’’ڈاکٹر کیگن کی یہ جاننے میں مدد کر کہ وہ جان جائیں خُدا اُن سے کیا چاہتا ہے وہ اگلے اِتوار کو کس بات کی تبلیغ کریں۔‘‘ ڈاکٹر ہائیمرز کے کمر کے نچلے عضلات کو شفا دے، تاکہ وہ تبلیغ کرنے کے لیے دوبارہ کھڑے ہو پائیں۔‘‘

آٹھ باتوں کے لیے دعا کرنا بہتر ہے بجائے اِس کے کہ ایک طویل فہرست ہو جس کے لیے دعا کرنے کا آپ کے پاس وقت نہ ہو۔


دعا مانگنے اور بائبل کا مطالعہ کرنے کے لیے روزانہ تیس منٹ ایک طرف مقرر کر دیں – 10 منٹ بائبل پڑھنے کے لیے؛ 10 منٹ اُس آیت پر دھیان گیان کرنے کے لیے جو آپ نے پڑھی؛ 10 منٹ اپنی دعا کی فہرست سے دعا کرنے کے لیے۔

یہ سب کچھ روزانہ ایک ہی وقت پر کیا کریں۔ وہ وقت جو آپ کے لیے سب سے بہتر ہو: تیس منٹ جو آپ صبح پہلے اُٹھتے ہیں۔ شاید دوپہر کے کھانے کے وقت۔ شاید رات کو آپ کے بستر پر جانے سے پہلے۔ ہر روز اِس کو ایک ہی وقت پر کرنے کی کوشش کریں۔ جو بھی وقت آپ کے لیے بہتر طور پر کام کرے۔ خُدا آپ کو برکت دے جب آپ ایسا کریں!

مہربانی سے کھڑے ہو جائیں اور ’’مجھے دعا کرنا سیکھا Teach Me To Pray‘‘ گائیں۔

مجھے دعا کرنا سیکھا، خُداوند، مجھے دعا کرنا سیکھا؛
   یہی دِن اور رات میرے دِل کی پُکار ہے؛
میں تیری مرضی اور تیری راہ کا منتظر ہوں؛
   مجھے دعا کرنا سیکھا، خداوند، مجھے دعا کرنا سیکھا۔
(’’مجھے دعا کرنا سیکھا Teach me to Pray، شاعر البرٹ ایس۔ ریٹسز Albert S. Reitz ، 1879۔ 1966)

رومیوں10:13 کھولیں،

’’جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نجات پائے گا۔‘‘

مسیح تک رہنمائی کرنے کے لیے میرے پاس کوئی نہیں تھا۔ لیکن میں نے بار بار خُدا سے پکار کر یسوع کے نام میں کہا۔ اُس نے میری پکار سُنی اور 28 ستمبر، 1961 صبح 10:30 بجے مجھے نجات دلائی! ’’اے دعا کے سُننے والے، سب لوگ تیرے پاس آئیں گے‘‘


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔