Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


شہداء کو یاد رکھیں!

REMEMBER THE MARTYRS!
(Urdu)

ڈاکٹر کِرسٹوفر ایل کیگن کی جانب سے
by Dr. Christopher L. Cagan

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
ہفتے کی شام، 29 جون، 2019
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Saturday Evening, June 29, 2019

’’جان دینے تک وفادار رہ تو میں تجھے زندگی کا تاج دوں گا‘‘
(مکاشفہ2: 10)۔

آج 29 جون ہے۔ روایتی طور پر یہ وہ دن تھا جب شہنشاہ نیرو کے ظلم و ستم کے تحت پولوس رسول کا سر قلم کیا گیا تھا۔ شہداء کی آواز نے اس دن کو ’’مسیحی شہداء کا دن‘‘ کہا ہے۔

وہ یونانی لفظ جس کا ترجمہ ’’شہید‘‘ ہے اس کا مطلب ہے ’’گواہ‘‘ یا ’’گواہی‘‘۔ جب ایک مسیحی کو یسوع پر بھروسہ کرنے کی وجہ سے مارا جاتا ہے، تو وہ موت اس کی گواہی اور گواہ ہوتی ہے۔

چین اور ویتنام جیسی کمیونسٹ سرزمینوں میں، مسیحیوں کو یسوع پر بھروسہ کرنے کی وجہ سے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے اور یہاں تک کہ مار دیا جاتا ہے۔ بہت سے ممالک میں، مسیحیوں کو جیل میں ڈالا جا سکتا ہے اور تشدد کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ان میں سے بہت سے جیل میں مر جاتے ہیں۔ مسیحیوں کو ان کے اپنے گھروں میں یا سڑک پر مارا جاتا ہے۔ وہاں ظلم و ستم، قید اور شہادت مسیحی زندگی کا حصہ ہیں۔ لوگ یسوع پر یہ جانتے ہوئے بھروسہ کرتے ہیں کہ اس کی وجہ سے ان کی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔ ایذا رسانی، حتیٰ کہ موت بھی ان کے لیے عام، تقریباً معمول کی بات ہے۔

یہاں امریکہ میں شہادت تو دور کی بات ہے۔ مسیحی ہونے کی وجہ سے کسی کو قید یا قتل نہیں کیا جاتا۔ یہاں اپنے آپ کو مسیحی کہنا آسان ہے۔ زیادہ تر لوگ [ایسا] کرتے ہیں۔ لیکن دنیا کے بہت سے حصوں میں ہر ایماندار کے سر پر ظلم و ستم کی [تلوار] لٹکی ہوئی ہے۔ پہلی تین صدیوں میں ایسا ہی تھا۔ ابتدائی کلیسیاؤں میں مسیحی کے لیے مصائب برداشت کرنا اور مرنا عام تھا۔ ہر مسیحی اس کے بارے میں سوچتا تھا۔ ہر نئے شاگرد نے اس کے بارے میں سوچا۔ یہاں تک کہ گمراہ ہوئے کافروں نے بھی اس کے بارے میں سوچا۔ ابتدائی مسیحی اپنے مذہب کے ساتھ نہیں کھیلتے تھے۔ وہ سنجیدہ تھے۔ انہیں مسیح کے لیے مرنا پڑ سکتا ہے – اور بہت سے لوگوں نے ایسا کیا۔ وہ ان لوگوں کے لیے دکھ محسوس کرتے تھے جو تکلیف میں تھے۔ انہوں نے ان کے لیے دعا کی۔ ابتدائی مسیحیوں کو یاد تھا کہ بائبل کیا کہتی ہے،

’’قیدیوں کو یاد رکھو گویا تم خود اُن کے ساتھ ہو اور جن کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے اُنہیں بھی یاد رکھو گویا تم خود اُن کے ساتھ بدسلوکی کا شکار ہو‘‘ (عبرانیوں13: 3)۔

ایک جدید ترجمہ کہتا ہے، ’’جیل میں بند لوگوں کو اس طرح یاد رکھیں جیسے آپ جیل میں ان کے ساتھ ہیں، اور جن کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے گویا آپ خود تکلیف میں مبتلا ہیں‘‘ (NIV)۔

ان مسیحیوں کو یاد تھا کہ یسوع نے اپنے شاگردوں کو اذیت کے لیے تیار رہنے کی تنبیہ کی جب اُس نے کہا،

’’بھائی اپنے بھائی اور باپ اپنے بچے کو قتل کے لیے حوالے کرے گا۔ بچے اپنے والدین کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں گے اور اُنہیں مروا ڈالیں گے‘‘ (متی10: 21)

اور، یسوع نے کہا،

’’اُن سےمت ڈرو جو جسم کو تو مار سکتے ہیں لیکن روح کو نہیں بلکہ اُن سے ڈرو جو جسم اور جان دونوں کو جہنم میں ہلاک کر سکتا ہے‘‘ (متی10: 28)۔

اور پھر دوبارہ، مسیح نے کہا،

’’اُس وقت لوگ تمہیں پکڑ پکڑ کر سخت ایذا دیں گے اور قتل کریں گے اور ساری قومیں میرے نام کی وجہ سے تم سے دشمنی رکھیں گی‘‘ (24: 9)۔

مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے کُچھ ہی عرصے بعد ایمانداروں پر ایذا رسانیاں کی گئی تھیں۔ ستِفنُس کو مسیح کی منادی کے لئے سنگسار کیا گیا تھا۔ بائبل کہتی ہے،

’’وہ اُس پر زور سے چلائے اور اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں اور ایک ساتھ اُس پر جھپٹ پڑے اور اُسے گھسیٹ کر شہر سے باہر لے گئے اور اُس پر پتھر برسانے لگے‘‘ (اعمال7: 57۔58)۔

ابتدائی کلیسیاؤں میں، مصائب اور موت عام تھی۔ ان کی توقع ہوتی تھی۔ پولس رسول تیار تھا جب اس کا وقت آیا۔ جب وہ جیل میں تھا، جلد ہی مرنے والا تھا، اس نے کہا،

’’کیونکہ اب میں قربانی کی مَے کی طرح اُنڈیلا جا رہا ہوں اور میرے کُوچ کا وقت آ گیا ہے۔ میں اچھی کُشتی لڑ چکا۔ میں نے دوڑ کو ختم کر لیا ہے اور اپنے ایمان کو مضبوط رکھا ہے۔ اب راستبازی کا وہ تاج میرے لیے رکھا ہوا ہے جو عادل اور منصِف خدا مجھے جزا کے دِن عطا فرمائے گا۔ اور نہ صرف مجھے بلکہ اُن سب کو بھی جو بڑے شوق سے اُس کے آنے کی راہ دیکھتے ہیں‘‘ (2 تیمُتھِیُس4: 6۔8)۔

ایک کے علاوہ تمام رسول مسیح کے لیے شہید ہوئے:

پطرس – کو سخت کوڑے مارے گئے اور پھر الٹا مصلوب کیا گیا۔
 اندریاس – کو ایک X شکل کی صلیب پر مصلوب کیا گیا تھا.
  جیمس، زبدی کے بیٹے – کا سر قلم کر دیا گیا تھا۔
   یوحنا کو ابلتے ہوئے تیل کے کڑاھے میں ڈالا گیا، اور پھرپطمس کے جزیرے پر جلاوطن کر دیا گیا۔
     فلپس – کو کوڑے مارے گئے اور پھر مصلوب کیا گیا۔
      بارتلمائی – کی زندہ حالت میں کھال اُدھیڑی گئی اور پھر مصلوب کیا گیا۔
       متی – کا سر قلم کر دیا گیا تھا۔
        جیمس، خُداوند کے بھائی – ہیکل کے اوپر سے پھینک دیا گیا تھا اور پھر مارا پیٹا گیا تھا۔
         تدّی – کو تیروں سے مارا گیا تھا۔
          مرقس – کو گھسیٹ کر موت کی طرف لے جایا گیا۔
           پولوس – کا سر قلم کر دیا گیا تھا۔
            لوقا – کو زیتون کے درخت پر لٹکایا گیا تھا۔
             تھوما – کو نیزوں سے دوڑایا گیا، اور پھینک دیا گیا۔ تندور کے شعلوں میں

(شہداء کی فاکس کی نئی کتاب The New Foxe’s Book of Martyrs،
پریج لوگوس پبلیشرزBridge-Logos Publishers، 1997، صفحات 5۔10؛
گریگ لاریGreg Laurie، قیامت کیوں؟ Why the Resurrection?
ٹائینڈیل ہاؤس پبلیشرزTyndale House Publishers، 2004، صفحات 19۔20)۔

پہلی تین صدیوں میں دس رومن شہنشاہوں کے تحت دس بڑی ایذا رسانیاں ہوئیں۔ ان میں سے بعض نے سلطنت میں ہر مسیحی کو قتل کرنے اور ایمان کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن خُدا کا فضل اُن کے شر سے زیادہ مضبوط تھا۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں نے یسوع پر بھروسہ کیا۔ کلیسیا بڑھتی اور بڑھتی گئی۔ زمین سے مٹنے کے بجائے، مسیحیوں نے رومی سلطنت پر قبضہ کر لیا! یہی وجہ ہے کہ یورپ، امریکہ اور بہت سی دوسری سرزمینوں کو آج ’’مسیحی‘‘ [نام سے] بولا جاتا ہے۔ ٹرٹولین Tertullian(160-220) نے لکھا، ’’شہیدوں کا خون کلیسیا کا بیج ہے۔‘‘ ہم کہہ سکتے ہیں، ’’جتنا زیادہ آپ ہمیں گھٹائیں گے، ہم اتنا ہی بڑھیں گے۔‘‘

’’جان دینے تک وفادار رہ تو میں تجھے زندگی کا تاج دوں گا‘‘ (مکاشفہ2: 10)۔

شہداء کا نام صدیوں سے گونجتا رہا ہے۔ چودھویں صدی میں، ریمنڈ لُل Raymond Lull (1232-1316) شمالی افریقہ کے لوگوں کو انجیل کی تبلیغ کرنے گیا۔ وہاں اسے یسوع کی منادی کرنے پر مشتعل ہجوم نے سنگسار کر دیا۔ وہ خُداوند یسوع کا وفادار تھا، جو اُسے شہید کا تاج عطا کرے گا۔

پندرہویں صدی میں جان ہس John Huss(1369-1415) کو گرفتار کیا گیا اور پھر اسے آلاؤ میں جلا دیا گیا۔ اس کا جرم کیا تھا؟ اُس نے کہا کہ لوگوں کو مسیح کے ذریعے سے بچایا جاتا ہے، اعمال سے نہیں۔ اس نے پروٹسٹنٹ اصلاح کی بنیاد رکھی۔ ایک صدی بعد مارٹن لوتھر نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ایمان کے ذریعے فضل سے نجات کی تبلیغ کی – اور دنیا کو بدل دیا!

سولہویں صدی میں ولیم ٹنڈیل William Tyndale(1494-1536) کا گلا گھونٹ کر اسے آلاؤ میں جلا دیا گیا۔ اس کا جرم کیا تھا؟ اس نے بائبل کا انگریزی میں ترجمہ کیا! کیا یہ اس کے قابل تھا؟ کنگ جیمز بائبل کا اسی فیصد جو ہم نے چار سو سالوں سے استعمال کیا ہے وہ ٹنڈیل کے کام سے اخذ کیا گیا ہے۔ یہ اس کے درد کی قیمت سے دس لاکھ گنا زیادہ تھی۔

صدیوں کے دوران، مرد اور عورتیں مسیح کے لیے شہید کے طور پر مرتے رہے ہیں۔ ہر ایک کے لیے جس کا نام ہم جانتے ہیں ایک ہزار اور دس ہزار سے زیادہ وہ لوگ ہیں جو صرف خدا ہی کو معلوم ہیں۔ چین میں 1900 کی باکسر بغاوت میں 180 مشنری اور دسیوں ہزار چینی مسیحی مارے گئے۔ وہ شہداء مسیح کی بادشاہت میں ہزار سال تک حکومت کریں گے۔

1934 میں مشنری جانJohn اور بیٹیBetty Stam اسٹام چین کے اندر ایک الگ تھلگ جگہ سنگتیہ Tsingteh پہنچے۔ وہاں ان کا انجیل کی تبلیغ کرنے پر کمیونسٹوں نے سر قلم کر دیا۔ ان دونوں کی عمریں تیس سال سے کم تھیں۔ جب یسوع اپنے بندوں کو انعام دینے کے لیے آئے گا، جان اور بیٹی اسٹام سربلند ہوں گے۔

جم ایلیٹ Jim Elliot ایکواڈور کے اوکا انڈینز کا مشنری تھا۔ 1956 میں اس وحشی قبیلے نے اسے تبلیغ کرنے سے پہلے ہی مار ڈالا۔ ان کی عمر 28 سال تھی۔ جم ایلیٹ نے کہا تھا، ’’وہ کوئی احمق نہیں جو وہ چیز دیتا ہے جسے حاصل کرنے کے لیے اُسے اپنے پاس نہیں رکھ سکتا جسے وہ کھو نہیں سکتا۔‘‘ کیا وہ صحیح تھا؟ بالکل! یسوع نے کہا،

’’جان دینے تک وفادار رہ تو میں تجھے زندگی کا تاج دوں گا‘‘ (مکاشفہ2: 10)۔

میں نے پادری رچرڈ ورمبرینڈ Richard Wurmbrandکی کتاب، مسیح کے لیے اذیت سہی Tortured for Christ پڑھی ہے۔ آپ میں سے بہت سے اسے پڑھ چکے ہیں۔ میں نے ’’وہ صلیب: چین میں یسوع The Cross: Jesus in China‘‘چین میں مظلوم مسیحیوں کے بارے میں ویڈیوز کا ایک سیٹ دیکھا ہے، ۔ آپ بھی دیکھ چکے ہیں۔ مارے گئے ہر شہید کے لیے، جیل میں قید ہر مصیبت زدہ مسیحی کے لیے، جس کا نام ہم جانتے ہیں، ابدیت میں مزید دس ہزار انعامات ہیں۔ جسٹن ڈی لانگ Justin D. Longنے چونکا دینے والی حقیقت پر زور دیا کہ بیسویں صدی میں پچھلی تمام صدیوں کے مقابلے میں زیادہ لوگ اپنے عقیدے کے لیے مرے۔ انہوں نے کہا، ’’اس صدی [20 ویں] کے دوران، ہم نے 26 ملین سے زیادہ شہداء کے کیس درج کیے ہیں۔ 33 بعد از مسیح سے 1900 تک، ہم نے 14 ملین شہداء کو دستاویز کیا ہے‘‘ (دیکھیں ’’جدید ظلم و ستم Modern Persecution‘‘ Christianity.com پر، https://www.christianity.com/church/church-history/timeline/1901-2000/modern-persecution-11630665.html)۔

’’جان دینے تک وفادار رہ تو میں تجھے زندگی کا تاج دوں گا‘‘ (مکاشفہ2: 10)۔

ہمیں یہ امریکہ میں نظر نہیں آتا۔ لیکن یہ پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ ہمارے یہاں یہ آسان ہے۔ ہم ایک پریشان حال دنیا میں سکون کے جزیرے میں رہتے ہیں۔ لیکن ہم زمین پر مسیحیوں کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہیں۔ تیسری دنیا میں امریکہ سے کہیں زیادہ مسیحی ہیں۔

آج کی مسیحیتChirstianity Today کے ایک اداریے میں، ڈیوڈ نیف David Neff نے [نشاندہی کی] کہ امریکی مسیحی عام مسیحی زندگی نہیں گزارتے۔ ’’عام مسیحی ایک ترقی پذیر ملک میں رہتا ہے، ایک غیر یورپی زبان بولتا ہے، اور ظلم و ستم کے مسلسل خطرے میں رہتا ہے -- قتل، قید، تشدد یا عصمت دری کے... ستانے والے کی تلوار مسیحیوں کے بالوں سے لٹکتی ہے۔ اب بھی کمیونسٹ ممالک اور ان ممالک میں جہاں [دوسرے مذاہب] کی بڑھتی ہوئی لہر انصاف، رواداری اور مناسب عمل پر سیاسی کوششوں کو زیر کر دیتی ہے‘‘ (آج کی مسیحیتChirstianity Today، ’’ہمارا توسیع شدہ ستایا ہوا خاندان Our Extended Persecuted Family،‘‘ 29 اپریل، 1996؛ Christianity.com پر بھی دیکھیں، ibid.)

ہمیں مسیحی زندگی میں مصائب کی توقع رکھنی چاہیے، چاہے ہم قید میں کیوں نہ ہوں۔ جب لوگ آپ کے بارے میں برا کہتے ہیں کیونکہ آپ ایک حقیقی مسیحی ہیں، تو پیچھے نہ ہٹیں۔ یہ جلد یا بدیر ہر کسی کے ساتھ ہوتا ہے۔ مسیح کے لیے دکھ اٹھانا کوئی تعجب کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ یہ توقع کرنے کی چیز ہے۔

مجھے یاد ہے جب پادری ورمبرینڈ نے ہمارے گرجا گھر میں کئی بار بات کی تھی۔ ان سے ملنا اور اُنہیں کمیونسٹ ممالک میں مصیبت زدہ مسیحیوں کے بارے میں سنانا ایک اعزاز کی بات تھی۔ ایک سال سے بھی کم عرصہ پہلے، ایک چینی خاتون نے ہمارے گرجا گھر میں اپنی گواہی دی۔ وہ مسیحی ہونے کی وجہ سے چھ بار کمیونسٹ چین میں جیل میں جا چکی تھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گھر کے چرچ کے لیے یہ معمول کی بات ہے کہ اس کے کچھ ارکان جیل میں ہوں۔ یہ کوئی استثناء نہیں تھا - یہ وہی تھا جو ہوا! آج ہم Groenewald خاندان کو یاد کرتے ہیں، جنوبی افریقہ کے مسیحی، اس لیے قتل کیے گئے کیونکہ وہ یسوع پر ایمان رکھتے تھے! اور یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ مسیح واپس نہیں آتا اور کہتا ہے، ’’مذید اور نہیں!‘‘

آئیے ہم ان لوگوں کو یاد رکھیں جو مسیح کے لیے مرے ہیں۔ ان کے بارے میں اکثر سوچیں۔ ان لوگوں کو یاد رکھیں جو ابھی مسیح کے لیے دکھ اٹھاتے ہیں، اور ان کے لیے دعا کرتے ہیں۔ جس طرح دعا مسیحی زندگی کا ایک حصہ ہے، بالکل اسی طرح بائبل پڑھنا بھی مسیحی زندگی کا حصہ ہے، اسی طرح ہم اپنی مسیحی زندگی کے ایک حصے کے طور پر ان لوگوں کو یاد کریں جنہوں نے مصائب برداشت کیے اور مر گئے۔ شہداء کو یاد رکھیں!

شہداء کی مثال ہمیں اس چھوٹی سی تکلیف اور ایذا رسانی کا مقابلہ کرنے میں مدد دے جو اب ہم پر ہے۔ یہ جیل اور موت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے جو مسیحی ماضی میں سہے، اب بھگت رہے ہیں، اور زمانے کے قریب آنے کے ساتھ ہی وہ بھگتیں گے۔ آئیے اب ہم جو چھوٹی سی تکلیف ہے اسے برداشت کر لیں، کیونکہ یہ بہت کم ہے۔

اُن کی مثال سے دِل مضبوط کرلیں۔ یسوع نے کہا،

’’جان دینے تک وفادار رہ تو میں تجھے زندگی کا تاج دوں گا‘‘ (مکاشفہ2: 10)۔

یسوع اپنا وعدہ پورا کرے گا۔ وہ ہر شہید کو تاج بخشے گا! بائبل کہتی ہے،

’’اگر ہم دُکھ اُٹھائیں گے تو ہم اُس کے ساتھ بادشاہی بھی کریں گے‘‘ (2 تیمُتھِیُس2: 12)۔

شہداء مسیح کے ساتھ حکومت کریں گے جب وہ اپنی بادشاہی قائم کرنے آئے گا۔ مسیح جو انعامات دیں گے وہ ناقابل یقین ہیں۔ وہ تصور سے باہر ہیں۔ پولوس رسول نے کہا،

’’میں جانتا ہوں کہ یہ دُکھ درد جو ہم اب سہہ رہے ہیں اُس جلال کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں جو ہم پر ظاہر ہونے کو ہے‘‘ (رومیوں8: 18)۔

پھر دوبارہ، بائبل کہتی ہے،

’’جو نہ تو کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سُنا نہ کسی کے خیال میں آیا، اُسے خدا نے اُن کے لیے تیار کیا ہے جو اُس سے محبت رکھتے ہیں‘‘ (1کرنتھیوں2: 9)۔

کوئی بھی اذیتیں جن سے مسیحی اب گزرتے ہیں وہ اس شان کے مقابلے میں کچھ نہیں ہے جو وہ مسیح سے حاصل کریں گے۔ بائبل کہتی ہے،

’’ہماری یہ معمولی سی مصیبت جو کہ عارضی ہے ہمارے لیے ایسا ابدی جلال پیدا کر رہی ہے جو ہمارے قیاس سے باہر ہے‘‘ (2کرنتھیوں4: 17)۔

جیسا کہ یسوع نے کہا،

’’جان دینے تک وفادار رہ تو میں تجھے زندگی کا تاج دوں گا‘‘ (مکاشفہ2: 10)۔

ان لوگوں کے بارے میں سوچیں جنہوں نے تکلیف اٹھائی ہے۔ ان کی مثال سے طاقت حاصل کریں۔ شہداء کو یاد رکھیں! آمین


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔