Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


شاگرد اور بدروحیں

DISCIPLES AND DEMONS
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونئیز کی جانب سے تحریر کیا گیا ایک واعظ
اور جس کی منادی محترم جناب جان سیموئیل کیگن نے کی
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں
خُداوند کے دِن کی شام، 22 جولائی، 2018
A sermon written by Dr. R. L. Hymers, Jr.
and preached by Rev. John Samuel Cagan
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, July 22, 2018

یہ تیسرا مطالعہ ہے جو ہم مسیح کا اپنے شاگردوں کو تربیت دینے پر پیش کر رہے ہیں۔ جوں جوں ہم یسوع کی اُن کو تربیت دینے پیروی کرتے ہیں، تو ہم آج سیکھتے ہیں کہ کیسے شاگردوں کو تربیت دی جانی چاہیے۔

یسوع نے اپنے شاگردوں کو اُس طرح سے تربیت نہیں دی تھی جس طرح سے آج کلیسیائیں نوجوان لوگوں کو تربیت دینے کی کوشش کرتیں ہیں۔ ہمیں جس طرح سے یسوع نے شاگردوں کو بنایا اُس پر گہری توجہ مرکوز کرنی چاہیے، کیونکہ وہ انتہائی کامیاب رہا تھا، اور ہمارے گرجا گھر عام طور پر ناکام ہو جاتے ہیں۔ آج غلطیوں میں سے ایک یہ ہے کہ ہم اپنے شاگردوں کو اِس سے پہلے کہ ہم اُنہیں شاگرد بننے کی تعلیم دیں ہم اپنے شاگردوں کو مسیح میں ایمان دلا کر تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن یسوع نے اپنے شاگردوں کو تعلیم دینے میں تین سال صرف کر دیے تھے، اِس سے پہلے کہ وہ دوبارہ نیا جنم لے پاتے (یوحنا20:22؛ دیکھیں جے ورنن میگی اور تھامس ھیل J. Vernon McGee and Thomas Hale)۔ یہ ایک بہت بڑا فرق ہے جو یسوع نے کیا اُس کے درمیان اور جو ہم آج کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک دوسرا بہت بڑا فرق اُن مضامین میں ہے جن کی تعلیم مسیح نے اُنہیں دی۔ انتہائی شروع میں مسیح نے اُنہیں بُلایا اور کہا، ’’میں تمہیں انسانوں کو پکڑنے والا بنا دوں گا‘‘ (مرقس1:17)۔ اُس نے اُن کی ایک ہی اہم مقصد کے ساتھ تربیت کی تھی – اُنہیں دوسروں کو شاگرد بننے میں مدد کرنے کے لیے قابل بنانا۔ یسوع نے اُنہیں انتہائی شروع ہی میں بتایا تھا کہ یہ اُس کا مقصد تھا۔ اور یہی میرا بھی مقصد ہے۔ میں یہاں پر آپ کو بائبل کی کہانیوں پر تعلیم دینے کے لیے نہیں ہوں، جیسا کہ وہ آج کل سنڈے سکولوں میں کرتے ہیں۔ میرا ہدف آپ کو بشروں کو جیتنے والا بننے کی تعلیم دینا ہے، دوسروں کو مسیح کی پیروی کرنے کے لیے اور گمراہ لوگوں کو جیتنے کے لیے لے کرآنا۔ مسیح نے اُنہیں یہ بات انتہائی شروع ہی میں بتا دی تھی (دیکھیں مرقس1:16۔20)۔

دوسری بات جس کی مسیح نے اُنہیں تعلیم دی تھی وہ شیطان اور اُس کی بدروحوں کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے۔ دیکھیں مرقس1:21۔27۔

اور وہ کفرنحوم میں داخل ہوئے اور جونہی سبت کا دِن آیا یسوع عبادت خانوں میں گیا اور تعلیم دینے لگا۔ اور لوگ اُس کی تعلیم سُن کر دنگ رہ گئے: کیونکہ وہ اُنہیں شریعت کے عالموں کی طرح نہیں بلکہ کسی صاحب اِختیار کی طرح تعلیم دیتا تھا۔ اُس وقت عبادت خانہ میں ایک شخص جس میں بدروح تھی چلانے لگا: اے یسوع ناصری، تجھے ہم سے کیا کام؟ کیا تو ہمیں ہلاک کرنے آیا ہے؟ میں جانتا ہوں کہ تو کون ہے؟ تو خُدا کا قُدوس ہے۔ اور یسوع نے اُس آدمی کو ڈانٹا، اور کہا چُپ رہ اور اِس آدمی میں سے نکل جا۔ اِس پر بدروح نے اُس آدمی کو خوب جھنجھوڑا اور بڑے زور سے چیخ مار کر اُس میں سے نکل گئی۔ سب لوگ اتنے حیران ہوئے کہ ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ یہ کیا ہے؟ یہ کیسی نئی تعلیم ہے؟ یہ بدروحوں کو اِختیار کے ساتھ حکم دیتا ہے اور وہ اُس کا کہا مانتی ہیں‘‘ (مرقس1:21۔27)۔

اِدھر دیکھیں۔ دوسری بات جو مسیح نے اپنے پہلے چار شاگردوں کو سیکھائی وہ شیطان اور اُس کی بدروحوں پر اُس کی قوت کے بارے میں تھی۔ مذہبی سُدھار کا مطالعہ بائبل The Reformation Study Bible کہتا ہے،

وہ بدروحیں برگشتہ فرشتے ہیں… شیطان کی خدمت کر رہے ہیں۔ شیطان کی بغاوت میں شمولیت کرنے سے، اُنہیں جنت سے باہر نکال پھینکا گیا تھا… شیطان کی بدروحوں کی فوج بے شمار شکلوں میں دھوکہ بازی اور حوصلہ شکنی کو [استعمال] کرتی ہے۔ اُن کی مخالفت کرنا روحانی جنگ کا کام ہوتا ہے (افسیوں6:10۔18)۔

ایک نئے شاگرد کی حیثیت سے، یسوع چاہتا ہے کہ آپ شیطان اور اُس کی بدروحوں کو جان جائیں۔ لوگوں میں سے ایک شخص جس کا یسوع نے سامنا کیا آسیب زدہ تھا۔ کِنگ جیمس بائبل میں بدروحوں کے لیے یونانی میں جس لفظ سے ترجمہ کیا گیا وہ ’’آسیبdevils‘‘ ہے۔ مرقس1:39 پر نظر ڈالیں۔

’’اور وہ [یسوع] سارے گلیل میں گھول پھر کر اُس کے عبادت خانوں میں منادی کرتا اور بدروحوں کو نکالتا رہا‘‘ (مرقس1:39)۔

جب آپ یسوع کے ایک شاگرد بنتے ہیں، تو آپ کو اپنے اردگرد بدروحوں سے بھی آگاہ ہو جانا چاہیے۔ بدروحیں اُس سچائی سے جو بائبل میں پیش کی گئی ہے لوگوں کو اندھا کر دیتی ہیں۔ بدروحیں آپ کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کریں گے اور کوشش کریں گی کہ آپ کو ہمارے گرجا گھر میں آنے سے روک سکیں۔ بدروحیں آپ کو ایک مسیحی بننے سے روکنے کی کوششیں کریں گی۔ ڈاکٹر تھامس ھیل نے کہا،

ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ بدروحوں کے قبضے میں ہونا کوئی ذہنی بیماری کی قسم نہیں ہے۔ بدروحیں یا بُری روحیں، سردار آسیب، شیطان کی خادم ہوتی ہیں۔ وہ بُرائی کے کام کرنے والی ہوتی ہیں۔ جب وہ ایک شخص میں گُھستی ہیں، تو وہ اُس کو شیطان کا غلام یا ایک قیدی بنا ڈالتی ہیں۔ صرف یسوع کی قوت ہی کے ذریعے سے اِن بدروحوں پر قابو پایا جا سکتا ہے اور اُس شخص کو آزادی دلائی جا سکتی ہے (تھامس ھیل، ایم ڈی۔ Thomas Hale, M.D.، نئے عہد نامے پر اِطلاق شُدہ تبصرہ The Applied New Testament Commentary؛ مرقس1:21۔28 پر غور طلب بات)۔

لوگوں بدروحوں کے قبضے میں منشیات کے غلط استعمال، پُراسراریت پر یقین، اور خُدا کے خلاف گہری بغاوت کی دوسری قسموں کے ذریعے سے آتے جاتے ہیں۔

’’ٹھیک ہے،‘‘ کوئی کہتا ہے، ’’میں نے منشیات استعمال نہیں کیں، میں نے پُراسراریت میں شمولیت نہیں کی، میں نے یہ کام نہیں کیے ہیں۔‘‘ میں خوش ہوں آپ گناہ میں اس قدر دور تک نہیں گئے ہیں۔ لیکن اِس کے باوجود، ’’ہوا کی عملداری کے حاکم‘‘ (شیطان؛ افسیوں2:2) کے ذریعے سے آپ کے ذہن پر کام کیا جا چکا ہے (تحریک دی جا چکی ہے)۔ لہٰذا آپ کے مسیح میں ایمان نہ لائے ہوئے ذہن پر شیطان ’’ہوا کی علمداری کے حاکم‘‘ کے ذریعے سے قوت دی جا چکی ہے تحریک مل چکی ہے۔

دوسرا کام جو شیطان کرتا ہے آپ کو سچائی کی جانب سے اندھا کرنا ہوتا ہے۔ 2 کرنتھیوں4:3۔4 کو سُنیں۔

’’اگر ہماری خوشی ابھی بھی پوشیدہ ہے، تو صرف ہلاک ہونے والوں کے لیے پوشیدہ ہے: چونکہ اِس جہاں کے خُدا نے اُن بے اعتقادوں کی عقل کو اندھا کر دیا ہے، اِس لیے وہ خُدا کی صورت یعنی مسیح کے جلال کی خوشخبری کی روشنی کو دیکھنے سے محروم ہیں‘‘ (2۔ کرنتھیوں4:3۔4)۔

’’اِس دُنیا کے خُدا‘‘ کا بہترین طور پر ترجمہ ’’اِس زمانے کے خُدا‘‘ کی حیثیت سے کیا گیا ہے۔ اِس زمانے کا خُدا شیطان ہے۔ شیطان اُن لوگوں کے ذہنوں کو ’’جو یقین نہیں رکھتے‘‘ اندھا کر چکا ہے۔ آپ شاید تعجب کرتے ہوں کیوں آپ کو مسیح کی خوشخبری سمجھ میں نہیں آتی۔ اِس کا جواب سادہ ہے – اِس زمانے کے خُدا [شیطان] نے آپ کے ذہن کر اندھا کر دیا ہے۔ لیکن شیطان، یا اُس کے کسی بھی آسیب کے مقابلے میں مسیح کی کہیں بہت زیادہ قوت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسیح نے آسانی سے کفرنحوم میں بدروحوں کو نکالا تھا۔ مسیح نے کہا، ’’اُس میں سے باہر نکل آ‘‘ اور بدروح ’’اُس میں سے باہر نکل آئی‘‘ (مرقس1:25، 26)۔

اگر آپ ایک حقیقی مسیحی اور یسوع کے شاگرد بننا چاہتے ہیں، تو پھر مسیح کو آپ کی شیطانی طرز کی سوچ کو پرے نکالنا چاہیے۔ ایک مرتبہ ایک ہپی نے ڈاکٹر ہائیمرز کو بتایا، ’’مجھے دماغ کو تبدیل کروانے کے آپریشن کی ضرورت ہے۔‘‘ یہ انتہائی زیادہ شدید گہری بات تھی۔ جس بات کی اُس نوجوان شخص کو ضرورت تھی وہ یسوع کے وسیلے سے اپنے ذہن کو پاک صاف کروانا تھا۔ جس طرح سے یسوع اُس کام کو کرتا ہے انتہائی سادہ ہے۔ وہ آپ کے ذہن کو خُدا کے کلام – اُس بائبل کے ذریعے سے دھو ڈالتا ہے۔ بائبل (افسیوں5:26) ہمیں کلام کے ساتھ پانی سے غسل دے کر صاف کرنے کے بارے میں بتاتی ہے۔ زبور 119:130 کہتی ہے،

’’تیرے کلام کی تشریح نور بخشتی ہے؛ اور سادہ لوح کو سمجھ عطا کرتی ہے‘‘ (زبور119:130)۔

کیا آپ یسوع کے شاگرد بننا چاہتے ہیں؟ شروع کرنے کے لیے یہاں ایک عملی طریقہ ہے۔ رات کو سونے کے لیے جانے سے پہلے ہماری ویب سائٹ پر سے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظوں کے مسودوں میں سے ایک واعظ کو پڑھ کر سوئیں۔ ہماری ویب سائٹ www.realconversion.com پر ہے۔ اگر آپ ہر رات کو سونے کے لیے بستر پر جانے سے پہلے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظوں میں سے ایک واعظ پڑھتے ہیں، تو بائبل کی آیات اور تبصرے آپ کے ذہن کو پاک صاف کر دیں گے اور آپ جلد ہی یسوع پر بھروسہ کریں گے اور نجات پائیں گے! مہربانی سے کھڑے ہوں اور حمدوثنا کا گیت نمبر 5 ’’میں جانتا ہوں بائبل سچی ہےI Know the Bible is True‘‘ گائیں۔

میں جانتا ہوں کہ بائبل خُدا کی طرف سے بھیجی گئی، پرانا عہدنامہ، اور ساتھ ساتھ نیا عہد نامہ؛
   پاک اور الہٰامی، وہ زندہ کلام، میں جانتا ہوں کہ بائبل سچی ہے۔
میں جانتا ہوں، میں جانتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ بائبل سچی ہے،
   تمام کی تمام مکمل خُدا کی طرف سے الہٰی، میں جانتا ہوں کہ بائبل سچی ہے۔

میں جانتا ہوں بائبل کُلی طور پر سچی ہے، کیونکہ یہ مجھ میں امن بخشتی ہے؛
   یہ مجھے ڈھونڈتی ہے، روزبروز مجھے سکون پہنچاتی ہے، اور مجھے گناہ پر فتح دلاتی ہے۔
میں جانتا ہوں، میں جانتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ بائبل سچی ہے؛
   تمام کی تمام مکمل خُدا کی طرف سے الہٰی، میں جانتا ہوں کہ بائبل سچی ہے۔

بے شک دشمن بے خوف روح کے ساتھ انکار کرتے ہیں، پیغام پرانا لیکن ابھی تک نیا ہے،
   اِس کا سچ ہر مرتبہ جب بتایا جاتا ہے میٹھا ہوتا ہے، میں جانتا ہوں کہ بائبل سچی ہے۔
میں جانتا ہوں، میں جانتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ بائبل سچی ہے؛
   تمام کی تمام مکمل خُدا کی طرف سے الہٰی، میں جانتا ہوں کہ بائبل سچی ہے۔
(’’میں جانتا ہوں کہ بائبل سچی ہے I Know the Bible is True‘‘ شاعر ڈاکٹر بی۔ بی۔ میکینی Dr. B.B. McKinney ، 1886۔1952)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے تنہا گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’میں جانتا ہوں کہ بائبل سچی ہے I Know the Bible is True‘‘
(شاعر ڈاکٹر بی۔ بی۔ میکینی Dr. B.B. McKinney ، 1886۔1952)۔