Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


پِیٹا جانا، نوچا جانا، شرمندگی اور تھوکا جانا

THE SMITING, PLUCKING, SHAME AND SPITTING
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خداوند کے دن کی شام، 25 مارچ، 2018
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, March 25, 2018

’’میں نے اپنی پیٹھ مارے والوں کے، اور اپنی داڑھی نوچنے والوں کے حوالے کر دی: تضحیک اور تھوک سے بچنے کے لیے میں نے اپنا مُنہ نہیں چھپایا‘‘ (اشعیا 50:6).

اشعیا میں ماتحتی حوالوں میں سے یہ تیسرا ہے جو اِس قدر مکمل طور سے مسیح کی تکلیفوں کی پیشن گوئی کرتا ہے۔ یہ دوسرے حوالوں کے درمیان اِسی تلاوت کے لیے تھا جسے یسوع نے حوالے کے طور پر استعمال کیا جب اُس نے اپنے شاگردوں سے کہا،

’’دیکھو، ہم یروشلیم جا رہے ہیں اور نبیوں نے جو کچھ اِبنِ آدم کے بارے میں لکھا ہے وہ پورا ہوگا۔ وہ غیر یہودی لوگوں کے حوالہ کیا جائے گا۔ وہ اُسے ٹھٹھوں میں اُڑائیں گے، بے عزت کریں گے اور اُس پر تھوکیں گے۔ اُسے کوڑوں سے ماریں گے اور قتل کر ڈالیں گے۔ لیکن تیسرے دِن وہ پھر زندہ ہو جائے گا‘‘ (لوقا 18:31۔33).

اشعیا50:6 کی شاندار پیشن گوئی یسوع کے علاوہ کسی اور کی جانب حوالہ نہیں دیتی۔ اسے حقیقت میں خُداوند یسوع مسیح نے ہی مکلمل کیا تھا۔

’’میں نے اپنی پیٹھ مارے والوں کے، اور اپنی داڑھی نوچنے والوں کے حوالے کر دی: تضحیک اور تھوک سے بچنے کے لیے میں نے اپنا مُنہ نہیں چھپایا‘‘ (اشعیا 50:6).

آج کی رات اِس تلاوت میں سے میں تین سچائی سامنے لاؤں گا۔

I۔ پہلی سچائی، یسوع نے خود کو اُن اذیتوں کے ’’حوالے‘‘ کیا تھا!

ڈاکٹر سٹرانگ (نمبر5414) ہمیں بتاتے ہیں کہ عبرانی لفظ ’’ناتھان nâthan ‘‘ کا مطلب ہوتا ہے ’’پیش کر دینا۔’’ بِلاشُبہ یسوع نے اپنی پیٹھ پیٹنے والوں کے ’’حوالے کی تھی۔‘‘ اُس نے اپنے گال اُن کے ’’حوالے کیے تھے‘‘ کہ وہ بال نوچ ڈالیں۔ اُس نے اپنے چہرے کو ’’شرمندگی اور تھوکے جانے کے لیے ’’حوالے کیا تھا۔‘‘ یسوع نے کہا،

’’میں اپنی جان قربان کرتا ہُوں…اُسے کوئی مجھ سے چھینتا نہیں بلکہ میں اپنی مرضی سے اُسے قربان کرتا ہُوں‘‘ (یوحنا 10:17۔18).

دوبارہ، گتسمنی کے باغ میں جب وہ اُسے گرفتار کرنے کے لیے آئے تھے تو یسوع نے پطرس سے کہا تھا،

’’تجھے پتہ نہیں کہ اگر میں اپنے باپ سے مدد مانگوں تو وہ اِسی وقت فرشتوں کے بارہ لشکر بلکہ اُن سے بھی زیادہ میرے پاس بھیج دے گا۔ لیکن پھر پاک کلام کی وہ باتیں جن کا پُورا ہونا ضروری تھا، کیسے پوری ہوں گی؟‘‘ (متی 26:53۔54).

یہاں تک کہ جب سپاہی اُسے گھسیٹ کر لے جانے کے لیے آئے تو یسوع نے اِس سے بچنے کے لیے 72,000 فرشتوں کو بُلوا لیا ہوتا۔ لیکن اُس نے جان بوجھ کر ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ جی ہاں، نجات دہندہ نے اپنی پیٹھ، اپنے گال، اور اپنے چہرے کو ’’پیٹنے والے لوگوں‘‘ کے ’’حوالے کر دیا تھا۔‘‘ اُس نے خود کو اُن تکلیفوں ’’کے حوالے کیا تھا‘‘ تاکہ اِس زمین پر آنے کا اپنا مقصد مکمل کرے، اپنے لوگوں کو نجات دلانے کے لیے، اُن تمام کو جو اُس کے پاس آتے اُنہیں مخلصی دلانے کے لیے۔ اُس نے،

’’اپنے آپ کو سب کے لیے فدیہ میں حوالے کر دیا‘‘ (1۔ تیموتاؤس 2:6).

اُس نے،

’’اپنے آپ کو ہمارے گناہوں کے بدلے میں قُربان کر دیا تاکہ وہ ہمیں اِس موجودہ بُرے زمانہ سے بچا لے‘‘ (گلتیوں 1:4).

اُس نے،

’’اپنے آپ کو ہماری خاطر دے دیا تاکہ ہمارا فدیہ ہو کر ہمیں ہر طرح کی بے دینی سے چھُڑالے‘‘ (طِطس 2:14).

اُس نے کہا،

’’میں اپنی جان قربان کرتا ہُوں…اُسے کوئی مجھ سے چھینتا نہیں بلکہ میں اپنی مرضی سے اُسے قربان کرتا ہُوں‘‘ (یوحنا 10:17۔18).

اُس نے خود کو اذیت دینے، شرمندہ ہونے اور مصلوب کیے جانے کے لیے حوالے کر دیا کیونکہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے! اُس نے کہا،

’’اِس سے زیادہ محبت کوئی نہیں کرتا کہ اپنی جان اپنے دوستوں کے لیے قربان کر دے‘‘ (یوحنا 15:13).

یسوع آسمان کے تخت سے نیچے اِس ہی مقصد کی خاطر آیا تھا: اپنی زندگی کو اُن اذیتوں اور اُس شرمندگی کے حوالے کرنے کے لیے تاکہ ہمیں زندگی مل پائے! اوہ، کیسا ایک خیال! وہ کہتا ہے، ’’میں نے اپنی پیٹھ پیٹنے والوں کے حوالے کی کیونکہ میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔ میں نے اپنے گال اُن کے حوالے کر دیے کہ بالوں کو نوچ ڈالیں کیونکہ میں جانتا تھا کہ آپ کو مخلصی دلانے کے لیے یہ ہی واحد راہ تھی۔ میں نے اپنے چہرے کو شرمندگی اور تھوکے جانے کے لیے حوالے کر دیا کہ آخری عدالت میں آپ کے چہرے کو شرمندگی سے نجات دِلاؤں!‘‘ اُس نے اپنی زندگی کو اُن ہولناکیوں کے لیے قربان کر دیا کیونکہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کا دوست ہے! یسوع گنہگاروں کا دوست ہے!‘‘ کھڑے ہو جائیں اور اِس کو گائیں!

یسوع گنہگاروں کا دوست ہے،
   گنہگاروں کا دوست، گنہگاروں کا دوست؛
یسوع گنہگاروں کا دوست ہے،
   وہ آپ کو آزادی دِلا سکتا ہے!
(’’یسوع گنہگاروں کا دوست ہے Jesus is the Friend of Sinners، شاعر جان ڈبلیو پیٹرسنJohn W. Peterson، 1921۔2006)۔

’’میں نے اپنی پیٹھ مارے والوں کے، اور اپنی داڑھی نوچنے والوں کے حوالے کر دی: تضحیک اور تھوک سے بچنے کے لیے میں نے اپنا مُنہ نہیں چھپایا‘‘ (اشعیا 50:6).

II۔ دوسری سچائی، یسوع نے خود کو اُن اذیتوں کے ’’حوالے‘‘ آپ کی جان کو گناہ سے شفا بخشنے کے لیے کیا تھا!

اُس نے ’’[اپنی] پیٹھ پیٹنے والوں کے حوالے کر دی۔‘‘ اِس بات کو سطحی طور پر مت لیجیے! بائبل کہتی ہے،

’’تب پِیلاطُس نے اِسی لیے یسوع کو لے جا کر کوڑے لگوائے‘‘ (یوحنا 19:1).

سپرجیئن نے کہا،

پیلاطوس جو گورنر تھا اُس نے یسوع کو کوڑے مارے جانے کی ظالم قانونی کاروائی کے حوالے کردیا… وہ دُرّہ… بیل کی نسوں اور ناڑوں سے بنا ہوا تھا… اُس میں بھیڑ کی ہڈیوں کو پِرویا گیا تھا، ہڈیوں کی کھپچیوں کے ساتھ، اِس لیے تاکہ ہر ضرب زیادہ مؤثر طور پر کپکپاتے ہوئے بیچارے گوشت میں اپنی راہ بنا کر اُسے چیرپھاڑ ڈالے، جو اِس کی خوفناک ضربوں سے زخمی ہو چکا تھا۔ کوڑے لگنا ایک ایسی سزا تھی کہ اِس کو عمومی طور پر خود موت سے بھی بدتر مانا جاتا تھا، اور بِلا شُبہ، بے شمار لوگ اِس کو برداشت کرتے ہوئے مارے جا چکے تھے، یا کوڑے لگنے کے کچھ عرصے بعد مر گئے تھے۔ ہمیں مخلصی دلانے والے بابرکت نجات دہندہ نے اپنے پیٹھ کو اُن پیٹنے والوں کے حوالے کر دیا تھا اور [اُںہوں] نے اُس پر گہرے [گھاؤ] لگائے۔ ہائے بدنصیبی کا منظر! ہم کیسے اُس پر نظر ڈالنے کو برداشت کر سکتے ہیں؟ (سی۔ ایچ۔ سپرجیئن، ’’وہ شرمندگی اور تھوکا جاناThe Shame and Spitting،‘‘ میٹروپولیٹن عبادت گاہ کی واعظ گاہ سے The Metropolitan Tabernacle Pulpit، پِلگرِم اشاعت خانے Pilgrim Publications، دوبارہ اشاعت 1972، جلد XXV، صفحہ 422)۔

’’میں نے اپنی پیٹھ مارے والوں کے، اور اپنی داڑھی نوچنے والوں کے حوالے کر دی: تضحیک اور تھوک سے بچنے کے لیے میں نے اپنا مُنہ نہیں چھپایا‘‘ (اشعیا 50:6).

یسوع، تو نے کیوں اپنی پیٹھ کو پیٹنے والوں کے حوالے کر دیا تھا؟ دوبارہ، یہ اشعیا ہے جو ہمیں جواب دیتا ہے،

’’اُس کے کوڑے کھانے سے ہم شفایاب ہُوئے‘‘ (اشعیا 53:5).

اُس کے کمر پر اُن ’’کوڑوں‘‘ کے ساتھ ہماری جانیں گناہ سے شفایاب ہوئیں! پطرس رسول نے اِس بات کو انتہائی واضح کیا جب اُس نے کہا،

’’وہ خود اپنے ہی بدن پر ہمارے گناہوں کا بوجھ لیے ہُوئے صلیب پر چڑھ گیا تاکہ ہم گناہوں کے اعتبار سے مُردہ ہو جائیں مگر راستبازی کے اعتبار سے زندہ ہو جائیں۔ اُسی کے مار کھانے سے تُم نے شفا پائی‘‘ (1۔ پطرس 2:24).

ہماری جانیں، جو گناہ کے ذریعے سے زخمی اور تباہ ہو چکی ہیں، اُن کوڑوں کے ذریعے سے شفا پا سکتی ہیں جنہیں یسوع نے برداشت کیا!

بہت بڑے بڑے ہجوم اُس کے پاس آئے جب وہ تبریاس کے جھیل پر تھا،

’’اور اُس نے سب کو اچھا کر دیا‘‘ (متی 12:15).

جیسے اُس نے اُنہیں شفا بخشی تھی، ویسے ہی وہ آپ کے گناہ سے بھرپور دِلوں کو بھی شفا بخش سکتا ہے، حالانکہ وہ ’’مایوس کُن طور پر بدکار ہو‘‘ چکے ہیں (یرمیاہ17:9)۔ چارلس ویزلی نے کرسمس کے حمدوثنا کے اپنے عظیم گیت ’’توجہ سے سُنیں، قاصد فرشتے گاتے ہیں Hark, the Herald Angels Sing‘‘ میں کہا کہ مسیح ’’اپنے پروں میں شفایابی کے ساتھ جی اُٹھا… زمین کے بیٹوں کو زندہ کرنے کے لیے پیدا ہوا، اُنہیں دوسرا جنم دینے کے لیے پیدا ہوا۔‘‘ یسوع کے پاس آئیں اور آپ کی جان میں گناہ کے زخم اُس کے کوڑے کھانے کے سبب سے شفایاب ہو جائیں گے اور آپ دوبارہ سے جنم لیں گے!

III۔ تیسری سچائی، یسوع نے خود کو اُن اذیتوں کے ’’حوالے‘‘ آپ کے ایک متبادل کی حیثیت سے کر دیا!

’’میں نے اپنی پیٹھ مارے والوں کے، اور اپنی داڑھی نوچنے والوں کے حوالے کر دی: تضحیک اور تھوک سے بچنے کے لیے میں نے اپنا مُنہ نہیں چھپایا‘‘ (اشعیا 50:6).

اِس سے زیادہ کچھ بھی واضح نہیں ہو سکتا:

’’وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھائل کیا گیا، اور ہماری بداعمالی کے باعث کُچلا گیا؛ جو سزا ہماری سلامتی کا باعث ہُوئی وہ اُس نے اُٹھائی، اور اُس کے کوڑے کھانے سے ہم شفایاب ہُوئے۔ ہم سب بھیڑوں کی مانند بھٹک گئے، ہم میں سے ہر ایک نے اپنی اپنی راہ لی؛ اور خداوند نے ہم سب کی بدکاری اُس پر لاد دی‘‘ (اشعیا 53:5۔6).

یسوع آپ کی جگہ پر، آپ کو جہنم کی اذیتوں سے نجات دلانے کی خاطر، اُن تمام اذیتوں میں سے گزرا!

’’اِس پر اُنہوں نے اُس کے مُنہ پر تھوکا، اور اُسے مُکے مارے؛ اور بعض نے اُسے طمانچے مارے‘‘ (متی 26:67).

’’اور اُن میں سے بعض یسوع پر تھوکنے لگے اور اُس کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اُسے مُکے مار مار کر پوچھنے لگے کہ اگر تُو نبی ہے تو بتا کہ کس نے تجھے مارا؟‘‘ (مرقس 14:65).

’’اور وہ اُس پر تھوکتے تھے اور سرکنڈا لے کر اُس کے سر پر ماتے تھے‘‘ (متی 27:30).

’’اور وہ اُس کے سر پر سرکنڈا مارتے تھے، اور اُس پر تھوکتے تھے، اور گھُٹنے ٹیک ٹیک کر اُسے سجدہ کرتے تھے‘‘ (مرقس 15:19).

’’اور جو آدمی یسوع کو اپنے قبضہ میں لیے ہُوئے تھے، اُس کی ہنسی اُڑاتے اور اُسے مارتے تھے۔ وہ اُس کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر پُوچھتے تھے کہ نبوت سے بتا کہ کس نے تجھے مارا؟ اور اُنہوں نے اُس کے خلاف بہت سی کفر آمیز باتیں بھی کہیں‘‘ (لوقا 22:63۔65).

’’تب پِیلاطُس نے اِسی لیے یسوع کو لے جا کر کوڑے لگوائے‘‘ (یوحنا 19:1).

’’میں نے اپنی پیٹھ مارے والوں کے، اور اپنی داڑھی نوچنے والوں کے حوالے کر دی: تضحیک اور تھوک سے بچنے کے لیے میں نے اپنا مُنہ نہیں چھپایا‘‘ (اشعیا 50:6).

جوزف ہارٹ نے اِس بات کو بخوبی کہا،

دیکھیں یسوع کس قدر صبر سے کھڑا ہے،
   اس قدر [ہولناک جگہ پر] ذلت کی حالت میں!
جہاں گنہگاروں نے قادرِ مطلق کے ہاتھوں کو باندھ دیا،
   اور اپنے خالق کے منہ پر تھوک دیا۔
(’’اُس کے شدید دُکھ His Passion ‘‘ شاعر جوزف ہارٹ، 1712۔1768 ڈاکٹر ہائیمرز کی جانب سے ترمیم کیا گیا)۔

یسوع اُن تمام تکلیفوں اور اذیتوں میں سے گزرا۔ اور پھر اُنہوں نے اُس کے ہاتھوں اور پیروں کو ایک صلیب پر کیلوں سے ٹھونک دیا! وہ آپ کے متبادل کی حیثیت سے اُن تمام ہولناکیوں اور دردوں میں سے گزرا۔ وہ آپ کی جگہ پر، آپ کے گناہوں کا کفارا ادا کرنے اور آپ کو خُدا کی حضوری میں شفایاب شُدہ اور پاک کر کے لانے کے لیے صلیب پر قربان ہو گیا!

’’اِس لیے کہ مسیح نے بھی یعنی راستباز نے ناراستوں کے گناہوں کے بدلہ میں ایک ہی بار دُکھ اُٹھایا تاکہ وہ تمہیں خدا تک پہنچائے‘‘ (1۔ پطرس 3:18).

ڈاکٹر آئزک واٹز Dr. Isaac Watts نے کہا،

دیکھو، اُس کے سر، ہاتھوں، اور اُس کے پیروں سے،
   دُکھ اور محبت باہم مل کر نیچے بہتے ہیں؛
کیا کبھی ایسے، محبت اور دُکھ ملے ہیں،
   یا کانٹوں نے اِس قدر اعلٰی تاج بنایا ہو؟

کیا قدرت کی تمام سلطنت میری ہے،
   وہ ایک اِس قدر چھوٹا سا تحفہ تھا؛
محبت اِس قدر حیرت انگیز، اِس قدر الہٰی،
   میری جان، میری زندگی، میرے سب کچھ کا تقاضہ کرتی ہے۔
(جب میں حیرت انگیز صلیب کا جائزہ لیتا ہوں When I Survey the Wondrous Cross‘‘ شاعر آئزک واٹز، ڈی۔ ڈی۔ Isaac Watts, D. D.، 1674۔1748)۔

اور ولیم ولیمز نے کہا،

اِنسانی جرم کا غیرمعمولی بوجھ
   نجات دہندہ پر لادا گیا؛
دُکھ کے ساتھ، جیسے کہ وہ ایک لبادہ تھا
   گنہگاروں میں شمار کیا گیا،
گنہگاروں میں شمار کیا گیا۔
   (’’اذیت میں محبتLove in Agony‘‘ شاعر ولیم ولیمز William Williams، 1759)۔

ایمی زبالاگا ہمارے گرجا گھر میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ ہر عبادت میں آئی تھیں۔ لیکن اِس بات نے اُنہیں مسیحی نہیں بنایا تھا۔ وہ باقی تمام لوگوں ہی کی مانند فطرتاً ایک گنہگار تھیں۔ اُنہوں نے خود کے ساتھ اور اپنے گناہ کے ساتھ جدوجہد کی تھی۔ لیکن ایک روز وہ میرے واعظ کے بعد سامنے آئیں۔ وہ دوزانو ہوئیں اور اُنہوں نے مسیح پر بھروسہ کیا! جو اُنہوں نے کہا وہ سُنیں،

’’میرا گناہ ایک لامحدود گہرے سمندر کی مانند پھیل چکا ہے۔ میں اِس کو مذید اور برداشت نہیں کرسکتی۔ مجھے مسیح کو پانا ہی ہے۔ مجھے اُس [مسیح] کا خون پانا ہی ہے۔ میں اپنے گُھٹنوں پر ہو گئی اور یسوع بخود پر بھروسہ کیا۔ خدا نے لڑ کر مجھے میرے احساسات کے بتوں سے، نفسیاتی تجزیوں سے، اور یقین دہانی کی میری خواہش سے آزاد کروایا۔ میں نے اُنہیں جانے دیا اور جات دہندہ کے بازوؤں میں گِر گئی۔ مسیح میں ایک اور جھوٹی تبدیلی سے خوفزدہ ہونے کے بجائے، یا ایک غلطی کرنے کے بجائے، یا خود میں جھانکنے کے بجائے، اپنے احساسات کی جانچ کرنے کے بجائے جیسا میں ہمیشہ پہلے کیا کرتی تھی، میں نے ایمان کے وسیلے سے مسیح کی جانب دیکھا۔ اُس زندہ مسیح نے مجھے نجات دلائی؛ اُس نے میرے گناہوں کو اپنے قیمتی خون میں دھو ڈالا۔ اُس نے گناہ کے بھاری بوجھ کو اُٹھا لیا۔ یسوع نے خُدا کے اُس قہر کو جو مجھے جہنم میں بھیج چکا ہوتا خود جذب کر لیا۔ اُس نے مجھے میرے تمام گناہوں سے درگزر کیا اور مجھے معافی بخشی۔ میرے ریکارڈ پر خود اُس [یسوع کے] اپنے خون کے ساتھ ’قصوروار نہیں‘ کی مہر لگ چکی ہے! وہ میرا وکیل، میرا ثالثی، میرا ہیرو اور میرا خُداوند ہے۔‘‘ میں پولوس رسول کے ساتھ صرف یہی کہہ سکتا ہوں، ’’خُداوند کا شکر ہو اِس ناقابلِ بیان تحفے – یسوع کے لیے۔‘‘

مسیح آپ کا متبادل ہے۔ وہ آپ کی جگہ پر قربان ہو گیا – آپ کے گناہ کی ادائیگی کرنے کے لیے۔ عظیم سپرجئین نے کہا، ’’دوسرے چاہے کسی بھی اور بات کی منادی کریں، لیکن جہاں تک اِس واعظ گاہ کا تعلق ہے، یہ ہمیشہ مسیح کے متبادل ہونے کے بارے میں گونجتی رہے گی!‘‘

یسوع نے آپ کے گناہ کا قرض صلیب پر اپنے دُکھوں اور موت کے ذریعے سے اُتارا! یسوع کے پاس آئیں اور وہ آپ کے گناہوں کو معاف کر دے گا اور آپ کی جان کو بچا لے گا! کاش آپ اپنے تمام دِل کے ساتھ کہیں،

خُداوندا، میں آ رہا ہوں!
   میں ابھی تیرے پاس آ رہا ہوں!
مجھے دُھو ڈال، مجھ خون میں پاک صاف کر ڈال
   جو کلوری پر بہا تھا۔
(’’اے خُداوند میں آ رہا ہوں I Am Coming, Lord، شاعر لوئیس ہارٹسو Lewis Hartsough ، 1828۔1919)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’میرے یسوع، میں نے تجھ سے محبت کی My Jesus, I Love Thee‘‘
(شاعر ولیم فیدرسٹون William Featherstone، 1842۔1878)۔

لُبِ لُباب

پِیٹا جانا، نوچا جانا، شرمندگی اور تھوکا جانا

THE SMITING, PLUCKING, SHAME AND SPITTING

ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’میں نے اپنی پیٹھ مارے والوں کے، اور اپنی داڑھی نوچنے والوں کے حوالے کر دی: تضحیک اور تھوک سے بچنے کے لیے میں نے اپنا مُنہ نہیں چھپایا‘‘ (اشعیا 50:6).

(لوقا18:31۔33)

I.    پہلی سچائی، یسوع نے خود کو اُن اذیتوں کے ’’حوالے‘‘ کیا تھا! یوحنا10:17۔18؛
متی26:53۔54؛ 1تیموتاؤس2:6؛ گلتیوں1:4؛ طِطُس2:14؛
یوحنا15:13 .

II.   دوسری سچائی، یسوع نے خود کو اُن اذیتوں کے ’’حوالے‘‘ آپ کی جان کو گناہ سے شفا بخشنے کے لیے کیا تھا! یوحنا19:1؛ اشعیا53:5؛ 1پطرس2:24؛ متی12:15؛
یرمیاہ17:9 .

III.  تیسری سچائی، یسوع نے خود کو اُن اذیتوں کے ’’حوالے‘‘ آپ کے ایک متبادل کی حیثیت سے کر دیا! اشعیا53:5۔6؛ متی26:67؛ مرقس14:65؛
متی27:30؛ مرقس15:19؛ لوقا22:63۔65؛ یوحنا19:1؛
1 پطرس3:18 .