Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


خون کے بغیر یا ساتھ

WITH OR WITHOUT BLOOD
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی شام، 21 جنوری، 2018
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, January 21, 2018

’’جب تک خون نہ بہایا جائے، گناہ بھی نہیں بخشے جاتے‘‘ (عبرانیوں 9:22).

سپرجیئن سے مسیح میں ایمان لانے والے لوگ یکدم ہی نہیں تبدیل ہو گئے تھے، بلکہ یہ چند ایک ہفتوں یہاں تک کہ درد سے بھرپور سزایابی اور دُکھوں کے مہینوں کے ساتھ تنہا مسیح میں ایمان لانے اور مسرت اور یقین دہانی پانے سے پہلے شروع ہوئے تھے۔ درج ذیل نوجوان خواتین کی دو گواہیاں موجود ہیں جو سپرجیئن کے منادی کے تحت مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوئیں تھیں۔

میری ایڈورڈز،

     اُس کا دِل اُس وقت تک سخت ہی رہا تھا جب تک کہ اُس نے سپرجیئن کو منادی کرتے ہوئے نہیں سُنا تھا۔ وہ اپنے گناہ کی سزا سے انتہائی خوفزدہ ہو گئی تھی۔ اُس نے گرجا گھر آنا جاری رکھا تھا لیکن کئی مہینوں تک مایوسی میں رہی تھی۔ پھر اُس نے سپرجیئن کو مسیح کی محبت پر منادی کرتے ہوئے سُنا تھا۔ اُس نے یسوع اور اُس کے کفاراتی خون پر بھروسہ کیا تھا، اور خوش ہوئی تھی۔ اُس نے تنہا یسوع پر بھروسہ کیا تھا، اور نجات پائی تھی۔ وہ اب بھی تنہا یسوع پر ہی نظریں جمائے ہوئے ہے۔

میری جونز،

     وہ مسٹر سپرجیئن کو تجسس کی وجہ سے سُننے کے لیے آئی تھی۔ وہ خوف میں گرجا گھر کو چھوڑ چکی تھی۔ اُس نے کہا، ’’میں خواہش کرتی ہوں میں اُس کو سُننے کے لیے کبھی بھی نہ گئی ہوتی۔ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کبھی بھی دوبارہ نہیں جاؤں گی۔ لیکن میں بدقسمت محسوس کرتی ہوں اگر میں نہ گئی۔ میں بدقسمت تھی اگر میں اُس کی منادی سُننے کے لیے آئی، اور میں بدقسمت ہوؤں گی اگر میں سُننے کے لیے نہ گئی۔ بالاآخر میں نے مسیح پر بھروسہ کیا اور اُسی میں مَیں نے سکون اور آرام پایا۔ میں نے مسیح کو اُس وقت تک نہیں پایا تھا جب تک کہ میں نے یسوع کے علاوہ باقی تمام چیزوں میں سکون ڈھونڈنے کو نہیں چھوڑا۔ میں پہلے باقی ہر ایک کوشش کر چکی تھی۔ لیکن کسی بھی چیز نے مجھے سکون نہیں پہنچایا جب تک کہ میں نے مسیح اور اُس کے کُل نجات دلانے والے خون کو نہیں پا لیا۔‘‘

اِس سے پہلے کہ میں منادی کرنے کے لیے آؤں مسٹر گریفتھ Mr. Griffith ایک حمدوثنا کا گیت گانے کے لیے آئیں گے جو سپرجیئن کی کلیسیا [گرجا گھر] میں بے شمار نوجوان لوگوں کو یسوع پر بھروسہ کرنے میں مدد دینے کے لیے استعمال ہوا تھا۔

’’جب تک خون نہ بہایا جائے، گناہ بھی نہیں بخشے جاتے‘‘ (عبرانیوں 9:22).

عظیم سپرجیئن کو اکثر ’’مبلغین کا شہزادہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ بلاشبہ، اُن کے علاوہ خوشخبری کا کوئی بھی عظیم مبلغ نہیں رہا ہے۔ اُن کی ساری مذہبی خدمات کے دوران اُن کا مرکزی موضوع صلیب پر یسوع کی قربانی کے ذریعے سے ہمیشہ سے گنہگاروں کی نجات رہا تھا۔ اور اُس مرکزی موضوع کو ہمیشہ نجات دہندہ کے خون پر، جو گناہوں کی بخشش کے لیے صلیب پر بہایا گیا، اُن کی منادی کے وسیلے سے سمجھا گیا تھا۔ یوں سپرجیئن نے اکثر منادی کی اور ہماری تلاوت کا حوالہ دیا۔

’’جب تک خون نہ بہایا جائے، گناہ بھی نہیں بخشے جاتے‘‘ (عبرانیوں9:22).

لیکن دورِ حاضرہ کے زیادہ تر لوگوں کے لیے وہ لفظ ’’بخشش‘‘ انجان ہے۔ ہمیں اُس یونانی لفظ کو دیکھنا چاہیے جس سے ’’بخشش remission‘‘ کا ترجمہ کیا گیا تاکہ اِس کے معانوں کی بہترین سمجھ آ سکے۔ سپرجیئن کی کونکورڈنیس Concordance ہمیں بتاتی ہے کہ وہ یونانی لفظ ’’افیسس aphěsis‘‘ ہے۔ اِس کا مطلب ہوتا ہے ’’آزادی،‘‘ ’’معافی،‘‘ ’’چھٹکارا،‘‘ ’’خود مختاری،‘‘ اور ’’بخش دینا۔‘‘ ہماری تلاوت شاید ان الفاظ میں اضافہ کرنے سے واضح ہو جاتی ہے،

’’خون کے بہائے بغیر کوئی آزادی، کوئی معافی، کوئی چھٹکارا، کوئی خود مختاری اور کوئی بخشا جانا نہیں ہے‘‘

اِس میں تعجب کی کوئی بات نہیں کہ سپرجیئن نے اُن خون پر آیات کا اِس قدر اکثر حوالہ دیا۔ ایک مشہور واعظ میں سپرجیئن نے یہ کہا،

’’کچھ مبلغین ہوتے ہیں جو یسوع مسیح کے خون کے بارے میں منادی نہیں کرتے، اور اُن سے تعلق رکھتے ہوئے میرے پاس آپ کو کہنے کے لیے ایک ہی بات ہے: اُنہیں سننے کے لیے کبھی بھی مت جائیں! اُنہیں کبھی بھی مت سنیں! ایک منسٹری جس کی بے جان اور مُردہ مذہبی خدمت میں خون نہیں ہوتا ہے کسی کے لیے بھی اچھی نہیں ہوتی ہے۔‘‘

ہماری تلاوت کے ذریعے سے خون کی اہمیت کو واضح کیا جا چکا ہے،

’’جب تک خون نہ بہایا جائے، گناہ بھی نہیں بخشے جاتے‘‘ (عبرانیوں9:22).

I۔ پہلی بات، غور کریں مسیح کے خون نہ بہانے سے آپ کے ساتھ کیا رونما ہو گا۔

مسیح کے خون نہ بہانے سے آپ کو گناہ سے کوئی آزادی نہیں ملتی۔ مسیح کے خون نہ بہانے سے آپ کے گناہ کے لیے کوئی معافی نہ ہوتی۔ مسیح کے خون نہ بہانے سے آپ کو گناہ سے کوئی چھٹکارا نہ ملتا۔ مسیح کے خون نہ بہانے سے آپ کو گناہ سے خود مختاری نہ ملتی۔ مسیح کے خون نہ بہانے سے آپ کو گناہ سے بخشش نہ ملتی۔ وہ واحد چیز جو موت کے وقت آپ کا انتظار کرتی ہے جہنم کی آگ ہے۔

سکاٹ لینڈ میں کیمبو سلینگ Cambuslang کے عظیم حیاتِ نو میں جہنم پر منادی کی گئی تھی۔ ’’کیمو سلینگ میں مبلغین اصلی جہنم میں یقین رکھتے تھے اُس کے تمام تر عذابوں کے ساتھ۔ وہ اپنے سننے والوں کو جہنم کے بارے میں خبردار نہ کرنے کے لیے انتہائی زیادہ سنجیدہ تھے۔ بے شمار لوگوں نے اُنہیں سمجھا تھا۔ ایک اکیس سالہ شخص ’نے سوچا میں نے جہنم کو اپنے سے کچھ فاصلے پر دیکھا، ایک کھڈے کی مانند جہاں گمراہ روحیں جل رہی تھیں اور اُن کے بیچ میں آسیب پھر رہے تھے۔‘ پندرہ برس کے ایک لڑکے نے بے ہوش ہونے سے پہلے کہا، ’میں نے جہنم کے شعلوں کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا۔‘ ایک نوجوان خاتون گندھک کی بو کی وجہ سے مشکلوں سے سانس لے پائی تھی، ’اتھاہ گہرائیوں میں گندھک اور آگ کی جھیل کی بو۔‘‘‘ (کیمبو سلینگ حیاتِ نو The Cambuslang Revival، سچائی کا عَلم The Banner of Truth، 1971، صفحہ 154).

میں، تاہم، اپنے اعتقاد کی بنیاد اِن انسانی تجربات پر نہیں رکھتا۔ میں جنہم میں یقین رکھتا ہوں کیونکہ اِس کی بائبل میں خُدا کے ذریعے سے تعلیم دی گئی ہے۔ کلامِ پاک میں کسی اور کے مقابلے میں جہنم کے بارے میں یسوع کے پاس کہنے کے لیے بہت کچھ تھا۔ اُس نے اپنے زمانے کے بے اعتقادوں سے کہا، ’’تم جہنم کی سزا سے کیسے بچ سکتے ہو؟‘‘ (متی23:33)۔ مسیح نے بے اعتقادوں کو خبردار کیا کہ وہ ’’جہنم کی اُس آگ میں جائیں گے جس کی پیاس کبھی بھی نہیں بُجھتی‘‘ (مرقس9:43)۔ یسوع نے ایک دولت مند شخس کے بارے میں بتایا جو چِلا اُٹھا تھا، ’’میں اِس آگ کے عذاب میں مبتلا ہوں‘‘ (لوقا16:24)۔ سپرجیئن نے کہا،

جہنم میں ایک گھنٹہ گزارنے پر کتنا افسوس ہوگا! اوہ، پھر آپ کیسے خواہش کریں گے کہ آپ نے نجات دہندہ کو تلاش کر لیا ہوتا! لیکن افسوس، جہنم میں ایک گھنٹہ جیسی بات ہوتی ہی نہیں ہے۔ ایک مرتبہ کھو گئے، تو آپ ہمیشہ کے لیے کھو جاتے ہیں!

اور سپرجیئن نے کہا،

آپ جہنم کے دہانے پر ایک دھاگے سے لٹکے ہوئے ہوتے ہیں: اور وہ دھاگا ٹوٹ رہا ہے۔ صرف ایک سانس کا لینا، ایک لمحے کے لیے آپ کے دِل کا رُکنا، اور آپ خُدا کے بغیر، کسی اُمید کے بغیر، معافی کے بغیر ایک دائمی دُنیا میں ہوتے ہیں۔ اوہ، کیا آپ اِس کا سامنا کر سکتے ہیں؟

ایک مرتبہ جب آپ جہنم میں ہونگے، تو انتہائی تاخیر ہو چکی ہو گی، کہ

’’جب تک خون نہ بہایا جائے، گناہ بھی نہیں بخشے جاتے‘‘ (عبرانیوں9:22).

یہ آپ کے ساتھ رونما ہو جائے گا جب تک کہ آپ کے گناہ یسوع مسیح کے بہائے ہوئے خون کے وسیلے سے پاک صاف نہیں ہو جاتے!

پھر بھی، آپ کے وہ گناہ ہونگے جن کا آپ سامنا کریں گے اور عدالت کے موقع پر آپ کو سزا دلوائیں گے۔ آپ نے سوچا آپ کا گناہ خفیہ تھا۔ آپ بھول گئے تھے کہ

’’خدا ہر ایک فعل کو، ہر ایک پوشیدہ بات سمیت عدالت میں لائے گا…‘‘ (واعظ 12:14).

آج کی رات شاید یہاں پر کوئی ایسا ہو جو سوچتا ہو وہ اپنے گناہ چُھپا سکتے ہیں، جس کے بارے میں کوئی بھی جان نہیں پائے گا۔ وہ بھول گئے کہ

’’خداوند کی آنکھیں ہر جگہ ہیں، وہ نیک اور بد دونوں کو دیکھتی ہیںٖ‘‘ (امثال 15:3).

اور بے شمار لوگ تو اُس گناہ کے ذریعے سے زہریلے کیے جاتے ہیں جو اُنہیں یاد آتا رہتا ہے۔ وہ اصل میں جسمانی طور پر اپنے خُفیہ گناہ کے ذریعے سے بیمار کیے جاتے ہیں۔ داؤد کی مانند وہ محسوس کرتے ہیں ’’میرا گناہ ہمیشہ میرے سامنے آ جاتا ہے‘‘ (زبور51:3)۔ میرے خیال میں دِل کی بیماری کے بے شمار واقعات، اور دوسری بیماریاں، بِنا اعتراف اور بِنا بخشے ہوئے گناہ کے عذاب سے وجود میں آتے ہیں۔ عظیم پیوریٹن عالم جان اُوون John Owen نے کہا، ’’ایمان کے وسیلے سے ہم مسیح کے خون کے اثرات اور پاک کر دینے والی نیکیوں کو پاتے ہیں۔‘‘ لیکن آپ کبھی بھی سچا امن نہیں پائیں گے، کیونکہ

’’جب تک خون نہ بہایا جائے، گناہ بھی نہیں بخشے جاتے‘‘ (عبرانیوں9:22).

اور پھر دِل کے گناہ ہوتے ہیں۔ آپ سوچ سکتے ہیں کہ شاید آپ کے دِل کے گناہ کو کوئی بھی نہیں دیکھتا۔ لیکن آپ غلط ہیں۔ بائبل کہتی ہے،

’’دل سب چیزوں سے بڑھ کر حیلہ باز اور لاعلاج ہوتا ہے… میں، خداوند، دل و دماغ کو جانچتا ہُوں… تاکہ ہر انسان کو اُس کی روش کے موافق اجر دوں‘‘ (یرمیاہ 17:9، 10).

کوئی بھی اور شاید آپ کے گناہ کے گناہوں کو نہ جان پائے، لیکن خُداوند آپ کے دِل کو ٹٹولتا ہے، اور خُداوند اُن گناہوں کا جو وہاں پر چُھپے ہوئے انصاف کرے گا، کیونکہ

’’جب تک خون نہ بہایا جائے، گناہ بھی نہیں بخشے جاتے‘‘ (عبرانیوں 9:22).

آپ کی گناہ سے کوئی آزادی نہیں۔ آپ کا گناہ سے کوئی چُھٹکارہ نہیں۔ آپ کی گناہ سے کوئی خودمختاری نہیں۔ آپ کی گناہ سے کوئی بخشش نہیں۔ کبھی بھی اِس سے آزاد نہیں۔ کبھی بھی اِس سے چُھٹکارہ نہیں ہوتا۔ کبھی بھی اِس سے آزاد نہیں کیے جاتے۔ کبھی بھی اِس کے لیے معاف نہیں کیے جاتے۔ آپ کس قدر ہولناک صورتحال میں ہوتے ہیں!

’’جب تک خون نہ بہایا جائے، گناہ بھی نہیں بخشے جاتے‘‘ (عبرانیوں9:22).

لیکن خُداوند کا شکر ہو بائبل میں اور بھی ہے۔

II۔ دوسری بات، غور کریں آپ کے ساتھ کیا رونما ہوگا اگر آپ کے پاس مسیح کا بہایا ہوا خون ہوتا ہے۔

مسیح کا خون ہماری تلاوت کے درجے کو پلٹ ڈالتا ہے۔ یسوع کے خون کے ساتھ آپ کے گناہ ہمیشہ کے لیے مٹا دیے جاتے ہیں! یسوع کے خون کے ساتھ آپ کے گناہ کی معافی ہو جاتی ہے۔ یسوع کے خون کے ساتھ آپ کو گناہ سے چُھٹکارہ مل جاتا ہے۔ یسوع کے خون کے ساتھ آپ کو گناہ سے خود مختاری مل جاتی ہے۔ یسوع کے خون کے ساتھ آپ کی گناہ سے بخشش ہو جاتی ہے۔ یسوع کے خون کے ساتھ جو چیز آپ کا انتظار کرتی ہے وہ جنت میں جلال ہوتا ہے! ہمیں مکاشفہ کی کتاب میں یسوع کے لیے گاتے ہوئے وہاں جنت کی ایک جھلکی پیش کی گئی ہے،

’’ اور وہ یہ نیا گیت گانے لگے: تُو ہی اِس لائق ہے کہ اِس کتاب کو لے کر اُس کی مُہریں کھولے، کیونکہ تُو نے ذبح ہو کر اپنے خُون سے ہر قبیلہ، ہر زبان، ہر اُمت اور ہر قوم سے لوگوں کو خدا کے واسطے خرید لیا‘‘ (مکاشفہ5:9).

ہم جنہیں یسوع کے خون کے وسیلے سے مخلصی ملی ہے اُس کے نجات دلانے والے خون کے بارے میں ساری ابدیت تک گاتے رہیں گے! جیسا کہ فینی کراسبی Fany Crosby حمدوثنا کے اپنے شاندار گیت میں تحریر کرتی ہیں،

نجات پائی، میں اس کا اعلان کرنے سے کس قدر محبت کرتی ہوں!
   برّے کے خون کے وسیلے سے نجات پائی؛
نجات پائی، اُس کے لامحدود رحم کے ذریعے سے،
   اُس کے بچے اور میں نے ہمیشہ کے لیے!
نجات پائی، نجات پائی، نجات پائی برّے کے خون کے وسیلے سے؛
نجات پائی، نجات پائی، اُس کے بچے اور میں نے ہمیشہ کے لیے۔
(نجات پائی Redeemed‘‘ شاعر فینی جے۔ کراسبی Fanny J. Crosby، 1820۔1915)۔

میرے ساتھ کورس گائیں!

نجات پائی، نجات پائی، نجات پائی برّے کے خون کے وسیلے سے؛
نجات پائی، نجات پائی، اُس کے بچے اور میں نے ہمیشہ کے لیے۔

وہ خون جو ہمیں نجات دلاتا ہے کوئی عام خون نہیں ہے۔ اعمال20:28 آیت میں ہم جانتے ہیں کہ مسیح کا خون کس قدر عظیم ہے۔ میں آپ کو صفائی کے لیے نیا انٹرنیشنل ترجمہ پیش کر رہا ہوں:

’’خدا کی کلیسیا کی پاسبانی کرو، جسے اُس نے خاص اپنے خون سے خریدا ہے‘‘ (اعمال 20:28).

واضح طور پر یہاں پر ہم دیکھتے ہیں کہ ہم ’’خُداوند کے خون‘‘ کے وسیلے سے خریدے گئے ہیں۔ مسیح متجسم خُداوند ہے، ’’انتہائی خُداوند کا انتہائی خُداوند‘‘ – انسانی جسم میں خُداوند۔ لہٰذا، یہ بات مکمل طور سے دُرست ہے کہ اُس خُون کو ’’خُداوند کا خون‘‘ کہا جائے۔ یہ ہی وجہ تھی کہ عظیم سپرجیئن نے کہا،

’’خون کے بغیر خوشخبری… شیطانوں کی خوشخبری ہوتی ہے۔‘‘

’’کلوری کی خونی قربانی ہی گنہگاروں کی واحد اُمید ہے۔‘‘

آئیے دورِ حاضرہ کے مبلغین کو خبردار کیا جائے جو کہتے ہیں وہ ’’خون‘‘ یسوع کی موت کے لیے صرف ایک دوسرا لفظ ہے – ہوشیار ہو جائیں! خون کے بغیر ایک خوشخبری شیطانوں کی خوشخبری ہے! دوبارہ، عظیم سپرجیئن نے یہ کہا،

یہاں شاید کچھ ایسے گناہ ہوں جن کے بارے میں ہم بات نہیں کر سکتے، لیکن ایسے کوئی بھی گناہ نہیں ہیں جن کو مسیح کا خون دھو کر پاک صاف نہیں کر سکتا۔‘‘

چارلس ویزلی Charles Wesley نے اِس کو بخوبی کہا،

وہ تنسیخ شُدہ گناہ کی قوت کو توڑتا ہے،
   وہ قیدیوں کو رہائی بخشتا ہے؛
اُس کا خون غلیظ ترین کو پاک صاف کرتا ہے؛
   اُس کا خون میرے لیے مدد کرتا ہے!
(’’ہائے ہزاروں زبانوں کے گانے کے لیے O For a Thousand Tongues to Sing‘‘ شاعر چارلس ویزلی Charles Wesley، 1707۔1788؛
   بطرز ’’ O Set Ye Open Unto Me‘‘)۔

اِسے گائیں!

وہ تنسیخ شُدہ گناہ کی قوت کو توڑتا ہے،
   وہ قیدیوں کو رہائی بخشتا ہے؛
اُس کا خون غلیظ ترین کو پاک صاف کرتا ہے؛
   اُس کا خون میرے لیے مدد کرتا ہے!

’’نجات پائی، میں اس کا اعلان کرنے سے کس قدر محبت کرتی ہوں! اِسے گائیں!

نجات پائی، میں اس کا اعلان کرنے سے کس قدر محبت کرتی ہوں!
   برّے کے خون کے وسیلے سے نجات پائی؛
نجات پائی، اُس کے لامحدود رحم کے ذریعے سے،
   اُس کے بچے اور میں نے ہمیشہ کے لیے!
نجات پائی، نجات پائی، نجات پائی برّے کے خون کے وسیلے سے؛
نجات پائی، نجات پائی، اُس کے بچے اور میں نے ہمیشہ کے لیے۔

’’وہاں خون میں قوت ہے‘‘! اِس کو گائیں!

وہاں قوت ہے، قوت، حیرت انگیز کام کرنے والی قوت
   برّے کے خون میں؛
وہاں قوت ہے، قوت، حیرت انگیز کام کرنے والی قوت
   برّے کے قیمتی خون میں۔
(’’وہاں خون میں قوت ہے There is Power in the Blood‘‘ شاعر لوئیس ای۔ جونز Lewis E. Jones، 1865۔1936)۔

اِس کو دوبارہ گائیں!

وہاں قوت ہے، قوت، حیرت انگیز کام کرنے والی قوت
   برّے کے خون میں؛
وہاں قوت ہے، قوت، حیرت انگیز کام کرنے والی قوت
   برّے کے قیمتی خون میں۔

جب سان فرانسسکو کے شمال میں، مَیں سیمنری میں تھا تو میں نے ہپّیوں کے ساتھ بے شمار مرتبہ بائبل کے مطالعے کی کلاسز لیں۔ یہ 1970 کی دہائی کے ابتدائی حصے میں جیسس تحریک Jesus Movement میں تھا۔ اُن نوجوان لوگوں میں سے بے شمار ذہن کو بھٹکا ڈالنے والی LSD جیسی منشیات لیا کرتے تھے۔ اُن میں سے کچھ اُس گناہ کی وجہ سے آسیب زدہ ہو گئے تھے۔ وہ وحشی تھے – جیسے گراسینی کا آسیب زدہ تھا۔ مجھے کچھ بھائیوں کو ایک نوجوان ہپّی لڑکی میں سے آسیبوں کو نکالنے کوشش کرتا ہوا دیکھنا یاد ہے۔ اُنہوں نے آسیب کو باہر نکلنے کے لیے حکم دیا تھا، لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔ پھر ایک بھائی نے گانا شروع کر دیا،

وہاں قوت ہے، قوت، حیرت انگیز کام کرنے والی قوت
   برّے کے خون میں؛
وہاں قوت ہے، قوت، حیرت انگیز کام کرنے والی قوت
   برّے کے قیمتی خون میں۔

لڑکی اپنے پھیپھڑوں کا پورا زور لگا کر چلائی۔ اُس نے وہ گیت دوبارہ گایا،

وہاں قوت ہے، قوت، حیرت انگیز کام کرنے والی قوت
   برّے کے خون میں؛
وہاں قوت ہے، قوت، حیرت انگیز کام کرنے والی قوت
   برّے کے قیمتی خون میں۔

وہ دوبارہ چِلا اُٹھی اور پھر آسیب اُس کے مُنہ میں سے باہر نکل آئے، بالکل جیسے اُنہوں نے اُس وقت کیا تھا جب یسوع زمین پر تھا۔ کچھ دیر کے بعد وہ لڑکی آزاد تھی! وہ فرش پر بیٹھ گئی تھی اور اُس نے پانی کا ایک گلاس پیا۔ میں اُس کے بعد کافی عرصے تک اُس کو جانتا رہا۔ وہ ایک اچھی مضبوط مسیحی بن گئی تھی۔ میں نے چینی بپٹسٹ گرجا گھر میں اپنے پادری صاحب ڈاکٹر لِن کو اِس بارے میں بتایا۔ اُںہوں نے کہا، ’’ہاں، بوب۔ اگر چین میں ایک بپٹسٹ مبلغ کو یہ معلوم نہ ہو کہ مسیح کے خون کے وسیلے سے کیسے آسیبوں کو نکالا جاتا ہے تو کوئی بھی اُس کو سُننے کے لیے نہیں آئے گا!‘‘ میں یقینی طور پر جان چکا تھا کہ میں نے مسیح کے خون کی تعجب انگیز کام کرنے والی قوت کا ایک ڈرامائی مظاہرہ دیکھا تھا! میں پُریقین ہوں کہ خود سپرجیئن بھی خوش ہوا ہو گا! یسوع کا خون LSD، ہیروئین، یا ہمارے نوجوان لوگوں کو تباہ کرنے کے لیے شیطان کے ذریعے سے استعمال کی جانے والی کسی اور منشیات کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہے! یسوع کا خون آپ کے دِل یا زندگی کے کسی بھی گناہ کو دھو سکتا ہے!

میں ’’فری گریس بروڈکاسٹر‘‘ کی کتاب کی ایک نقل دیکھ رہا تھا۔ یہ ایک اصلاح کیا ہوا جزیرہ تھا جس میں ماضی کے مبلغین کے بے شمار عظیم واعظ تھے – جان گِل John Gill، جے۔ سی۔ رائیلی J. C. Ryle، اُوکٹیوئیس وینسلؤ Octavius Winslow، اور سپرجیئن جیسے لوگ۔ جس کتاب کو میں دیکھ رہا تھا اُس میں اُن لوگوں کی کفارے میں مسیح کے خون کی قوت پر، رضا جوئی یا کفارے پر، مخلصی پانے پر واعظ تھے۔ اُن عظیم کیلوِنِسٹ مبلغین میں سے ایک نے یہ کہا،

یہاں مسیح کے خون میں قیمتی پن کا ایک ضروری جُز وجودیت رکھتا ہے۔ یہ گناہ کی وائرس سے بِنا چھوئے، بنا ملوث ہوئے شریانوں میں سے بہتا ہے… ناپاک، گناہ سے بھرپور انسان کے لیے ایک پاک نجات دہندہ کا بے گناہ کفارہ۔ اِس طرح سے اُس کے خون کا قیمتی پن ہے۔
      اِس پر نظر ڈالیں، پیارے محبوب، اِس نور میں: اور آپ کا دِل محبت بھری ستائش اور تعظیم کے ساتھ دمکنے لگے گا، جب آپ یسوع کے سامنے دوزانو ہوتے ہیں اور اُس خون [کے وسیلے سے اپنے ضمیر کو دھو ڈالتے ہیں]، جو آپ کے تمام جرم کو معاف کر دیتا ہے، ڈھانپ دیتا ہے اور منسوخ کر دیتا ہے۔

اور آئیے اب اِس افاقے کو لاگو کریں، اِس گناہوں کے معاف کیے جانے کو لاگو کریں، اُن کے لیے جو ابھی تک مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔ ایک شخص سے ملیں جو کافی زیادہ اچھا ہونے کے وسیلے سے نجات پانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ وہ کہتا ہے، ’’میں اُمید کرتا ہوں کہ میرے گناہوں کو معاف کر دیا جائے گا۔‘‘ ایک دہریے یا ایک شاکیagnostic سے ملیں۔ اُنہیں کبھی بھی نہیں پتا چلتا کہ اُن کے گناہوں کو معاف کیا جا چکا ہے۔

کیا یہاں پر آج کی شام میرے پاس کوئی گمراہ شخص یا خاتون یا نوجوان ہستی آئی ہے؟ گمراہ ہستی! کیا آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کھو چکے ہیں؟ میں اِس قدر خوش ہوں اگر آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے۔ کیونکہ یہاں پر افاقہ ہے، گناہوں کی معافی ہے – یسوع مسیح کے خون کے وسیلے سے۔ اوہ گنہگار، دیکھ! کیا آپ گتسمنی کے باغ میں آپ کی خاطر یسوع کی خونی پسینے کی بوندوں کو دیکھتے ہیں؟ کیا آپ نے صلیب پر یسوع کو لٹکے ہوئے دیکھا ہے؟ وہ وہاں پر آپ کی خاطر کیلوں سے جڑا گیا تھا۔ اوہ، اگر میں آپ کی خاطر آج کی شام صلیب پر کیلوں سے جڑ دیا جاتا، تو میں جانتا ہوں کہ آپ کیا کرتے: آپ دوزانو ہو جاتے اور میرے قدموں کو چومتے، اور روتے اور چِلاتے کہ میں آپ کی خاطر قربان ہو گیا۔ لیکن، گمراہ گنہگار، یسوع آپ کی خاطر قربان ہو گیا تھا – آپ کی خاطر! اور چونکہ اُس نے آپ کی خاطر خون بہایا، تو آپ کھو نہیں سکتے اگر آپ اُس کے پاس آتے ہیں اور اُس پر بھروسہ کرتے ہیں۔ تو کیا پھر آپ، ایک گنہگار ہیں؟ کیا آپ گناہ کے قائل ہو چکے ہیں کیونکہ آپ مکمل طور پر یسوع میں یقین نہیں رکھتے؟ میرے پاس آپ کو منادی کرنے کا اختیار ہے۔ یسوع پر بھروسہ کریں اور آپ گمراہ نہیں ہو سکتے! یسوع بخود میں بھروسہ رکھیں، اِس لیے نہیں کہ وہ آپ کی خاطر قربان ہو گیا۔ بلکہ یسوع مسیح بخود پر بھروسہ کریں۔

کیا آپ کہتے ہیں کہ آپ ایک گنہگار نہیں ہیں؟ کیا آپ کہتے ہیں کہ آپ کے کوئی گناہ نہیں ہیں جنہیں معاف کیے جانے کی ضرورت ہے؟ پھر میرے پاس آپ کو منادی کرنے کے لیے کوئی مسیح نہیں ہے۔ وہ اچھے لوگوں کو نجات دلانے کے لیے نہیں آیا؛ وہ گناہ سے بھرپور لوگوں کو بچانے کے لیے آیا۔ کیا آپ گناہ سے بھرپور ہیں؟ کیا آپ کو اپنی گناہ سے بھرپوری محسوس ہوتی ہے؟ کیا آپ گمراہ ہیں؟ کیا آپ یہ بات جانتے ہیں؟ کیا آپ گناہ سے بھرپور ہیں؟ کیا آپ اِس کا اِقرار کریں گے؟ گنہگار! اگر آج کی شام یسوع یہاں پر ہوتا، تو وہ اپنے خون میں تر ہاتھوں کو آپ کے لیے پھیلا دیتا، اور کہتا، ’’گنہگار، میں تیری خاطر قربان ہو گیا۔ کیا تو مجھ پر بھروسہ کرے گا؟‘‘ وہ ذاتی طور پر نہیں موجود نہیں ہے، لیکن اُس نے مجھے آپ کو بتانے کے لیے بھیجا ہے۔ کیا آپ اُس میں یقین کریں گے؟ ’’اوہ!‘‘ لیکن آپ کہتے ہیں، ’’میں ایک بُرا گنہگار ہوں!‘‘ ’’اوہ!‘‘ یسوع کہتا ہے، ’’بالکل یہی ہے جس کے لیے میں آپ کی خاطر قربان ہو گیا، کیونکہ آپ ایک گنہگار ہیں۔‘‘ ’’لیکن،‘‘ آپ کہتے ہیں، ’’میں ایسے کام کر چکا اور ایسے خیالات سوچ چکا ہوں جن پر میں شرمندہ ہوں۔‘‘ یسوع کہتا ہے، ’’وہ تمام معاف کیے جا چکے ہیں، تمام اُس خون کے وسیلے سے دُھل چکے ہیں جو میرے ہاتھوں اور پیروں اور پسلی سے بہا۔ صرف مجھ پر بھروسہ کرو؛ یہی ہے جو میں تم سے کہتا ہوں۔‘‘ یسوع مسیح بخود پر بھروسہ کریں۔

لیکن کوئی کہتا ہے، ’’میں ایک نجات دہندہ نہیں چاہتا۔‘‘ تب میرے پاس آپ کو کہنے کے لیے ماسوائے اِس کے اور کچھ نہیں ہے – ’’قہر آ چکا! قہر آ چکا!‘‘ سزا آپ کے لیے آ رہی ہے!

لیکن کیا آپ محسوس کرتے ہیں آپ قصوروار ہیں؟ کیا آپ اپنے گناہوں سے نفرت کرتے ہیں، اور کیا آپ اُن سے مُنہ موڑنے کے لیے تیار ہیں اور مسیح کی جانب رُخ کرنے کے لیے تیار ہیں؟ تب میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ مسیح آپ کی خاطر قربان ہو گیا۔ مسیح میں یقین کریں! اُس میں بھروسہ کریں! یسوع مسیح بخود میں بھروسہ کریں۔

جب سپرجیئن ایک مخصوص قصبے میں منادی کرنے کے لیے جا رہا تھا تو ایک نوجوان شخص نے سپرجیئن کو ایک خط لکھا۔ اُس نے کہا، ’’محترم، جب آپ آئیں، تو مہربانی سے ایک ایسے واعظ کی منادی کریں جو میرے معاملے پر پورا اُترتا ہو۔ میں سُن چکا ہوں کہ ہمیں اپنے بارے میں زمین پر سب سے زیادہ بدکار لوگ ہونے کا سوچنا چاہیے، ورنہ ہم نجات نہیں پا سکتے۔ میں سوچنے کی کوشش کرتا ہوں کہ میں بدکار ہوں، لیکن میں سوچ نہیں سکتا۔ میں نجات پانا چاہتا ہوں، لیکن میں نہیں جانتا کہ کیسے کافی توبہ کی جائے۔‘‘ سپرجیئن نے کہا، ’’اگر مجھے اُسے دیکھنے کا موقع مل جائے جب میں وہاں پر منادی کرنے کے لیے جاؤں، تو میں اُس کو بتاؤں گا، خُداوند کو یہ بات درکار نہیں ہوتی کہ آپ اپنے بارے میں زمین پر سب سے زیادہ بدکار ترین شخص ہونے کے لیے سوچیں، کیونکہ آپ کے مقابلے میں یہاں اور زیادہ بدکار ترین لوگ ہوتے ہیں۔ یہاں کچھ لوگ ہیں جو اتنے گناہ سے بھرپور نہیں ہوتے جتنے دوسرے ہوتے ہیں۔

خُداوند کو جو درکار ہے وہ یہ ہے: کہ ایک شخص کہے، ’دوسرے لوگوں کے مقابلے میں مَیں اپنے بارے میں زیادہ جانتا ہوں۔ میں اُن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا۔ لیکن میں جو کچھ اپنے بارے میں دیکھتا ہوں، خصوصی طور پر اپنے دِل کے بارے میں، تو میں نہیں سوچتا کہ میرے مقابلے میں بے شمار لوگ بدترین ہو سکتے ہیں۔ میرے مقابلے میں وہ شاید بدترین کام کرتے ہوں، لیکن میں زیادہ واعظوں کو، زیادہ تنبیہات کو سُن چکا ہوں، اور اِسی لیے میں اُن کے مقابلے میں زیادہ قصوروار ہوں۔‘ میں آپ سے چاہتا ہوں کہ آپ مسیح بخود کے پاس آئیں، اور کہیں، ’خُداوندا، میں گناہ کر چکا ہوں۔‘ آپ کا کام آنا اور کہنا ہے، ’خُداوند یسوع، مجھ گنہگار پر رحم فرما۔‘ بس یہی سب کچھ ہے۔ کیا آپ خود کو گمراہ محسوس کرتے ہیں؟ تب میں دوبارہ کہتا ہوں، ’یسوع بخود کے پاس آئیں، وہ اپنے قیمتی خون میں آپ کے گناہوں کو دُھو ڈالے گا۔‘‘‘

’’جب تک خون نہ بہایا جائے، گناہ بھی نہیں بخشے جاتے‘‘ (عبرانیوں 9:22).

اِس واعظ کو ختم کرنے کے لیے میں کہوں گا کہ اِس جگہ پر ایک بھی گمراہ گنہگار نہیں ہے جو جانتا ہوں کہ وہ گمراہ ہے، جو اپنے تمام گناہوں کو معاف نہیں کروا سکتا اور ’’خُداوند کے جلال اور اُمید میں شادمان ہو۔‘‘ حالانکہ آپ لوگ اِس ہی قدر سیاہ ہیں جس قدر جہنم میں گناہ ہوتا ہے، آپ آج ہی کی انتہائی رات میں اتنے سفید ہو سکتے ہیں جتنی جنت ہوتی ہے۔ اُس اِنتہائی لمحے میں جس میں ایک گنہگار یسوع پر یقین لاتا ہے وہ یسوع کے خون کے وسیلے سے نجات پا چکا ہوتا ہے۔ آئیے اِس آیت کو آپ کے دِل اور زندگی میں سچا ہو لینے دیجیے:

بغیر ایک التجا کے، میں جیسا بھی ہوں
   مگر کہ تیرا خون میرے لیے بہایا گیا؛
اور کہ تو مجھے اپنے پاس بُلانے کے لیے بیقرار ہے،
   اے خُدا کے برّے، میں آیا! میں آیا!
(’’میں جیسا بھی ہوں Just As I Am‘‘ شاعرہ شارلٹ ایلیٹ Charlotte Elliott، 1789۔1871)۔

یہاں پہلی دو قطاروں میں آ جائیں۔ خداوند کے سامنے اپنے گناہوں کو اقرار کریں۔ پھر یسوع پر بھروسہ کریں، یسوع کے پاس آئیں، یسوع کے قیمتی خون کے وسیلے سے اپنے گناہوں سے دُھل کر پاک صاف ہو جائیں۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
     (’’وہاں ایک چشمہ ہےThere Is a Fountain ‘‘ شاعر ولیم کاؤپر William Cowper، 1731۔1800
     ’’حیرت انگیز فضلAmazing Grace‘‘ کی طرز پر گایا گیا)۔

لُبِ لُباب

خون کے بغیر یا ساتھ

WITH OR WITHOUT BLOOD

ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’جب تک خون نہ بہایا جائے، گناہ بھی نہیں بخشے جاتے‘‘ (عبرانیوں 9:22).

    پہلی بات، غور کریں مسیح کے خون نہ بہانے سے آپ کے ساتھ کیا رونما ہو گا، متی23:33؛ مرقس9:43؛ لوقا16:24؛ احبار12:14؛ اِمثال15:3؛ زبور51:3؛ یرمیاہ17:9، 10 .

II۔  دوسری بات، غور کریں آپ کے ساتھ کیا رونما ہوگا اگر آپ کے پاس مسیح کا بہایا ہوا خون ہوتا ہے، مکاشفہ5:9؛ اعمال20:28 .