Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


جُھلسا ہوا ضمیر

THE SEARED CONSCIENCE
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, October 16, 2016
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی صبح، 16 اکتوبر، 2016

’’اب پاک روح صاف طور پر فرماتا ہے کہ آنے والے دِنوں میں بعض لوگ مسیحی ایمان سے مُنہ موڑکر گمراہ کرنے والی روحوں اور شیاطین کی تعلیمات کی طرف متوجہ ہونے لگیں گے۔ یہ باتیں جھوٹے آدمیوں کی ریاکاری کے باعث ہوں گی جن کا دِل گرم لوہے سے داغا گیا ہے‘‘ (1تیموتاؤس4:1۔2)۔

بائبل تعلیم دیتی ہے کہ آخری ایام میں نسلِ انسانی بد سے بدترین ہوتی چلی جائے گی۔ ہر علامت اِس حقیقت کی جانب نشاندہی کرتی ہے کہ ہم بالکل ابھی آخری ایام میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اِس کے بارے میں کہ یہ کیسی ہے دورِ حاضرہ کے ایک ترجمے کو سُنیں۔ لوگ کیسے تاریخ کے اِن حتمی دِنوں میں عمل کرتے ہیں۔ یہ کہتی ہے،

’’آخری زمانے میں بُرے دِن آئیں گے لوگ خُود غرض، زَردوست، شیخی باز، مغرور، بدگو، ماں باپ کے نافرمان، ناشکرے، ناپاک، محبت سے خالی، بے رحم، بدنام کرنے والے، بے ضبط، تُندمزاج، نیکی کے دشمن، دغاباز، بے حیا، گھمنڈی، خدا کی نسبت عیش و عشرت کو زیادہ پسند کرنے والے ہوں گے۔ دراصل جتنے لوگ مسیح یسوع میں دیندار زندگی گزارنا چاہتے ہیں وہ سب ستائے جائیں گے۔ اور بدکار، دھوکہ باز لوگ فریب دیتے دیتے اور فریب کھاتے کھاتے بگڑتے چلے جائیں گے‘‘ (2۔ تیموتاؤس 3:1۔4، 12۔13).

یہ ہے وہ ہولناک حالت جس کا ہم سب کو آخری دِنوں میں سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ہے جس کا سامنا آپ گناہ اور اِرتداد کے اِس دور میں کرتے ہیں۔ کوئی تعجب کی بات نہیں جو بائبل کہتی ہے کہ ہم ہولناک، بُرے ادوار میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کوئی تعجب نہیں کہ ہم جنسی گمراہی کے دور میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کوئی تعجب نہیں کہ فلمیں اِس قدر ہولناک ہوتی ہیں، جنسی خواہشات سے بھری ہوئی، اور خون چوسنے والی بلاؤں اور خونی قاتلوں سے بھری ہوتی ہیں۔ کوئی تعجب نہیں کہ لوگوں کو ہالوین اور آسیب اور موت سے پیار ہے۔ کوئی تعجب نہیں کہ ہمارے گرجا گھر خالی پڑے ہوئے ہیں جبکہ نوجوان لوگ ناچ گانے کی محفلوں میں جاتے ہیں اور ماریجوانہ marijuana اور بیخودی والی منشیات لیتے ہیں۔ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ وہ آپ پر ہنستے ہیں جب آپ ہر اِتوار کو گرجا گھر جاتے ہیں۔ کوئی تعجب کی بات نہیں اگر آپ سوچتے ہیں کہ آپ عجیب ہیں اگر آپ ایک صاف سُتھری زندگی بسر کرتے ہیں اور دعا مانگتے ہیں اور بائبل کہ مطالعہ کرتے ہیں۔ اور یہ ہی وجہ ہے کہ بائبل کہتی ہے، ’’آخری زمانے میں بُرے دِن آئیں گے‘‘ (2 تیموتاؤس3:1)۔

لیکن اِس سب گناہ، قتل و غارت گری اور افراتفری یا پریشانی کا سبب کیا ہے؟ کیوں ہمارے سیاستدان اِس قدر مکار ہیں؟ کیوں غُنڈوں کے گروہ پولیس والوں کو گولی مارنے کے لیے ہماری سڑکوں پر اکٹھے ہوتے ہیں اور عمارتوں کو جلا ڈالتے ہیں؟ اور کیوں آپ کی نسل نے خودغرضی والی اور گناہ سے بھرپور زندگی بسر کرنے کے لیے ہمارے گرجا گھروں کو چھوڑ دیا ہے؟ جواب ہماری تلاوت میں پیش کیا گیا ہے،

’’اب پاک روح صاف طور پر فرماتا ہے کہ آنے والے دِنوں [آخری زمانے] میں بعض لوگ مسیحی ایمان سے مُنہ موڑکر گمراہ کرنے والی روحوں اور شیاطین کی تعلیمات کی طرف متوجہ ہونے لگیں گے۔ یہ باتیں جھوٹے آدمیوں کی ریاکاری کے باعث ہوں گی جن کا دِل گرم لوہے سے داغا گیا ہے‘‘ (1تیموتاؤس4:1۔2)۔

پاک روح اِس کے بارے میں ’’خصوصی توجہ‘‘ کے ساتھ بات کرتا ہے۔ اِس کا مطلب ہوتا ہے کہ خُداوند نہایت واضح طور پر اِس کے بارے میں بات کرتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ اِس اہم سچائی کو جان جائیں۔ خداوند صاف طور پر اور واضح طور پر چاہتا ہے کہ آپ جان جائیں کہ آسیب واقعی میں ہوتے ہیں۔ خُدا کہتا ہے کہ وہ گمراہ کرنے والی [دھوکہ دینے والی] روحیں یا آسیب ہیں۔ وہ روحیں جو آپ کی جھوٹی تعلیمات ’’آسیبوں کی تعلیمات‘‘ میں رہنمائی کرتی ہیں، یہ جھوٹی تعلیمات منافقانہ اُستادوں سے آتی ہیں۔ وہ آپ کے سکول یا کالج میں اُستاد ہو سکتے ہیں۔ وہ آپ کو اِرتقاء کے جھوٹ کی تعلیم دیتے ہیں۔ وہ آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ ماسوائے ایک جانور کے اور کچھ بھی نہیں ہیں۔ وہ آپ کو تعلیم دیتے ہیں کہ کوئی خُدا نہیں ہے۔ وہ آپ کو تعلیم دیتے ہیں کہ دُرست اور غلط نامی کوئی بات نہیں ہوتی۔ وہ آپ کو تعلیم دیتے ہیں کہ بائبل غلطیوں سے بھری پڑی ہے۔ یہاں تک کہ آپ میں سے بہت سوں کے والدین اِن جھوٹی باتوں کی تعلیم دیتے ہیں! کوئی تعجب کی بات نہیں اگر ہمارا شہر جرائم سے بھرا پڑا ہے۔ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ آپ نہیں جانتے کس بات پر یقین کیا جائے۔

یہ شیطانی لوگ ایسا اِس لیے کرتے ہیں کیونکہ اُن کے ضمیر ’’گرم لوہے سے داغا جا چکا ہے۔‘‘ اِس کا مطلب ہوتا ہے کہ اُن کے ضمیر جل چکے ہیں اور جُھلس چکے ہیں۔ اُن کے ضمیر شیاطین یا آسیبوں یا بدروحوں کے ذریعے سے جلتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ بے حِس نہیں ہو جاتے۔ جلے ہوئے اور جُھلسے جب تک کہ اُن کے ضمیر غلط اور دُرست کے درمیان مذید اور فرق نہیں بتا سکتے۔ آسیب اب اُن میں سے بے شمار لوگوں کے دِلوں اور ذہنوں پر مکمل طور سے قابو کر چکے ہیں۔

اور اِن بدروحوں کا مقصد آپ کے ضمیر کو بھی تباہ کرنا ہے۔ یہ آپ پر قابو پانا چاہتے ہیں۔ اور یہ آپ کے ضمیر کو جُھلسانے کے ذریعے سے آپ پر قابو پاتے ہیں۔

جب خُدا نے انسان کو تخلیق کیا تو اُس نے اُس کو ضمیر بخشا۔ اُس نے انسان میں ’’زندگی کی روح‘‘ کو پھونکا۔ عبرانی لفظ ’’نیشاما neshamah‘‘ ہے۔ نیشاما نے انسان کو دو باتیں بخشیں جو کسی بھی جانور میں نہیں ہیں – پہلی بات، خُدا کو جاننے کی اہلیت، اور دوسری، دُرست اور غلط کی پہچان کی صلاحیت۔

کیا آپ نے ڈیزلی والوں کی فلم ’’پینوکیوPinocchio‘‘ دیکھی ہے؟ پینوکیو لکڑی کا ایک پُتلا تھا۔ لیکن وہ ایک حقیقی لڑکا بننا چاہتا تھا۔ اِس کے باوجود ایک پُتلے کی حیثیت سے اُس کا کوئی ضمیر نہیں تھا۔ ضمیر کے بجائے، اُس کے پاس ایک چھوٹا سا جھینگر تھا جو اُس کو بتاتا تھا کیا غلط اور کیا دُرست ہے۔ وہ بہت زیادہ مشکل میں پڑ گیا تھا جب وہ جھینگر اُس کے ساتھ نہیں تھا۔ لیکن جب وہ ایک حقیقی لڑکا بنا تو اُس کو رہنمائی کرنے کے لیے اُس جھینگر کی ضرورت نہیں تھی۔ جب وہ ایک حقیقی لڑکا بنا تو اُس کو ایک اصلی ضمیر ملا جو اُس کو صحیح اور غلط کی تمیز کراتا تھا۔

اِس کے بالکل برعکس پہلے انسان، آدم کے ساتھ ہوا تھا۔ جب آدم نے گناہ کیا تو وہ ایک حقیقی انسان رہنے کے بجائے شیطان کی کٹھ پُتلی بن گیا۔ اب ایک شیطان نے اُس کے ضمیر کو تباہ کر دیا اور وہ شیطان کی ایک کٹھ پُتلی بن گیا۔ جب آدم نے گناہ کیا تھا تو اُس کا ضمیر جُھلس گیا تھا اور مذید اور صحیح طریقے سے کام نہیں کرتا تھا۔ اُس نے بہانے تراشے تھے جب خُدا سے اُس کا سامنا اپنے گناہ کے لیے ہوا تھا۔ اپنے گناہ پر مجرم محسوس کرنے کے بجائے، اُس نے خُدا سے چھپنے کی کوشش کی۔ جب خُدا نے اُس کو ڈُھونڈ لیا، آدم نے خُدا سے اپنے گناہ کا اعتراف کرنے کے بجائے اِس کے لیے بہانے تراشے۔ اُس کے پہلے بیٹے قائین نے اپنے باپ کے تباہ ضمیر کو وراثت میں پایا تھا۔ یہاں تک کہ جب اُس نے اپنے بھائی کا قتل کیا تو اُس نے گناہ کا کوئی جرم محسوس نہیں کیا۔ اپنے گناہ کا اعتراف کرنے کے بجائے اس نے بہانے تراشے۔ اپنے گناہ کا اعتراف کرنے کے بجائے وہ بد سے بدترین ہوتا چلا گیا۔ اُس کا ضمیر اب شیطان کے ذریعے سے ایک گرم لوہے کے ساتھ داغا جا چکا تھا۔ ’’اور قائین خُداوند کے حضور سے نکل گیا‘‘ اور نود کے علاقے میں جا بسا، جس کا مطلب ’’آوارہ گردی۔‘‘ اُس نے گناہ کے معاف کیے جانے کی کسی ضرورت کو محسوس نہیں کیا۔ وہ خُدا کے ساتھ ناراض تھا۔ وہ ایک آوارہ گرد بن گیا، ساری دُنیا میں آوارہ گردی کرتا ہوا جب تک کہ وہ مر نہ گیا اور جہنم میں نہ چلا گیا۔ شیطان نے اُس کو آزمایا تھا۔ شیطان نے اُس کو اپنے بھائی کو قتل کرنے کے لیے آمادہ کیا تھا۔ پھر شیطان نے اُس کے ضمیر کو گرم لوہے کے ساتھ داغا تھا – اور اُس کے نجات پانے کے لیے نہایت تاخیر ہو چکی تھی۔ جب شیطان آپ کے ضمیر کو اِس حد تک جُھلساتا ہے تو آپ کی نجات پانے کے لیے انتہائی تاخیر ہو چکی ہوتی ہے۔ آپ کبھی بھی دوبارہ قصوروار محسوس نہیں کریں گے۔ آپ کا ضمیر مُردہ ہو جائے گا۔ آپ کبھی بھی یسوع کے پاس اُس کے خون کے ساتھ پاک صاف ہونے کے لیے نہیں جائیں گے۔ آپ زندگی میں اِدھر اُدھر بھٹکتے رہ جائیں گے جب تک کہ آپ بالاآخر مر نہیں جاتے اور ہمیشہ کے لیے جہنم میں چلے نہیں جاتے۔ یہ یہاں پر آج کی صبح آپ میں سے ہر ایک کے ساتھ رونما ہوئے گا اگر آپ گناہ میں جاری رہتے ہیں جب تک کہ آپ کا ضمیر جُھلس نہیں جاتا۔ جب تک کہ آپ کبھی بھی گناہ کی سزایابی کو محسوس نہیں کر سکتے۔ جب تک کہ آپ کبھی بھی مسیح کے پاس نہیں آ سکتے اور صلیب پر اُس کے بہائے ہوئے خون کے وسیلے سے پاک صاف نہیں کیے جا سکتے۔ وہ شخص جو کبھی بھی اپنے گناہ کے لیے اپنے قصور کو محسوس نہیں کرتا کبھی بھی نجات نہیں پا سکتا۔ وہ خُدا کی جانب سے چھوڑا جا چکا ہوتا ہے۔ اُس نے ناقابلِ معافی گناہ کیا ہوا ہوتا ہے۔ وہ قائین کی ہی مانند ابلیس کا غلام بن چکا ہوتا ہے۔

میں آپ کو شیطان کے ذریعے سے اپنے ضمیر کو جھلسائے جانے سے محتاط رہنے کی ہدایات کرتا ہوں۔ گناہ سے مُنہ موڑ کر یسوع کی جانب رُخ کریں اِس سے پہلے کہ آپ کا ضمیر ہمیشہ کے لیے جُھلس جائے۔

آپ ایک بگڑے ہوئے ضمیر کے ساتھ پیدا ہوئے تھے۔ آپ نے اِس کو آدم سے وراثت میں پایا ہے، جیسے قائین نے پایا تھا۔ آپ نے مذید اور اپنے ضمیر کو ایک بچے کی حیثیت سے اور جُھلسایا۔ ہر مرتبہ آپ نے جب اپنے والدین کے ساتھ جھوٹ بولا، آپ نے اِس کو مذید اور جُھلسایا۔ ہر مرتبہ آپ نے جب کوئی چیز چوری کی آپ نے اِس کو مذید اور جُھلسایا۔ ہر مرتبہ آپ نے جب سکول میں نقل کی، آپ نے اِس کو مذید اور جُھلسایا۔ ہر مرتبہ آپ نے جب فحاشی پر نظر ڈالی اور خود کو شہوت کے خیالات کے ساتھ بھڑکایا آپ نے اِس کو مذید اور جُھلسایا۔ آخر میں آپ نے اِن باتوں کو جان بوجھ کر کیا – اپنے ضمیر کو بڑے سے بڑے گناہوں کے ساتھ جُھلسانے سے۔ وہ گناہ جن کے بارے میں کوئی بھی نہیں جانتا۔ وہ گناہ جو آپ کو اپنی ماں کے سامنے شرمندہ کر دیں گے۔ آپ کا ضمیر زیادہ سے زیادہ جُھلستا جائے گا، جب تک کہ بالاآخر آپ وہ گناہ نہیں کر رہے ہوں گے جن کے بارے میں آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا کہ آپ کریں گے۔ لیکن اب آپ کر رہے ہیں اور اُنہیں کرنے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں – اور یہ آپ کو بالکل بھی پریشان نہیں کرتے۔ آپ جانتے ہیں آپ کے گناہ کیا ہیں۔ مجھے اُن کا تزکرہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ کو اُن کے بارے میں مذید اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ درحقیقت آپ تو اب ایک گنہگار ہونے سے پیار کرتے ہیں۔

یہ ہی وجہ ہے کہ آپ میں سے کچھ تو اب گرجا گھر آنے سے بھی نفرت کرنا شروع کر چکے ہیں۔ آپ اِس سے نفرت کرتے ہیں جب ہم آپ کو آپ کے گناہ کے بارے میں بتاتے ہیں۔ آپ میں سے کچھ مجھ سے آپ کے گناہوں پر منادی کرنے کے لیے نفرت کرتے ہیں۔ آپ میں سے کچھ نہایت خوش تھے جب میں بیمار ہوا تھا اور شدت کے ساتھ مذید اور منادی نہیں کر سکتا تھا۔ آپ خوش تھے جب جان کیگن John Cagan اور نوح سُونگ Noah Song نے میرے بجائے منادی کرنی شروع کر دی تھی۔ آپ نے سوچا تھا میرے مقابلے میں وہ آپ پر سختی کم کریں گے۔ لیکن اب آپ نے دیکھ لیا کہ وہ آپ کے گناہوں کے خلاف جو میں کرتا تھا اُس کے مقابلے میں مذید اور شدت کے ساتھ منادی کر رہے ہیں۔ اب آپ میں سے کچھ سوچتے ہیں کہ وہ صرف گرجا گھر کو چھوڑ کر چلے جانے کے ذریعے ہی سے منادی سے فرار حاصل کر سکتے ہیں!

میں جانتا ہوں آپ کون ہیں۔ اور آپ مجھ سے اپنے تمام دِل کے ساتھ نفرت کرتے ہیں! آپ نے تمنا کی تھی میں مر جاتا۔ آپ خواہش کرنا شروع کر چکے ہیں نوح Noah اور جانJohn بھی جا چکے ہوتے۔ آپ کا ضمیر اب اِس قدر جُھلس چکا ہے کہ آپ اِس گرجا گھر کو چھوڑنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ شیطان آپ کو مضبوطی کے ساتھ اپنی گرفت میں لے چکا ہے۔ اُس نے آپ کے ضمیر کو گرم لوہے کے ساتھ داغ دیا ہے۔ کوئی وقت تھا جب آپ نجات پانے کے لیے شاید یسوع کی جانب مُڑ جاتے۔ لیکن اب آپ میں سے کچھ تو یہاں تک کہ یسوع سے بھی نفرت کرتے ہیں! آپ یسوع کا نام تک سُننے سے نفرت کرتے ہیں!

اوہ، آپ کیسے اُس سے اِس قدر زیادہ نفرت کر سکتے ہیں؟ وہ آپ سے کسی کے بھی کبھی بھی پیار کرنے کے مقابلے میں سب سے زیادہ محبت کرے گا! یسوع نے آسمان کے جلال کو یہاں نیچے آنے اور آپ کے لیے تکلیفیں برداشت کرنے کے لیے چھوڑا۔ آپ کا گناہ اُس کی بے گناہ جان پر لادا گیا۔ اُس نے آپ کو نجات دینے کے لیے گتسمنی میں خون کی بڑی بڑی بوندیں بہائیں۔ وہ خاموشی سے آپ کو نجات دلانے کے لیے کھڑا رہا جب کہ اُنہوں نے اُس کو پیٹا اور اُس کی داڑھی کے بال نوچے۔ کوئی بھی جس کو آپ جانتے ہوں کبھی بھی اِس قدر زیادہ پیار نہیں کرے گا کہ اِس طرح آپ کو نجات دلانے کے لیے تکلیفیں برداشت کرے اور آپ کوشفا بخشے اور آپ کو ایک نیا جنم دے۔ یسوع آپ سے محبت کرتا ہے۔ وہ آپ کو بچا لے گا۔ وہ آپ کے خوف کو سکون بخشے گا اور آپ کی جان کو شفا بخشے گا۔ وہ آپ کے بیچارے ٹوٹے ہوئے ضمیر کو بحال کرے گا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ وہ آپ کے لیے صلیب پر قربان ہوا۔ اُنہوں نے اُس کے ہاتھوں اور پیروں میں بڑے بڑے کیل ٹھونکے۔ وہ تپتی گرمی میں صلیب پر لٹکا رہا – جب تک کہ اُس کی زبان اِس قدر سوختہ نہ ہو گئی کہ وہ سوکھ کراُس کے تالو سے جا چپکی۔

یسوع آپ سے نفرت نہیں کرتا۔ وہ کیسے آپ سے نفرت کر سکتا ہے؟ وہ اِس دُنیا میں آیا کیونکہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے۔ اُس نے صلیب پر موت کی ناقابلِ بیاں دھشت کو سہا کیونکہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے۔ یسوع نے ہمیشہ سے آپ سے محبت کی ہے۔ اور یسوع آپ سے اب بھی محبت کرتا ہے۔

میری گواہی جان کیگن کی گواہی کے بالکل اُلٹ ہے۔ اور اِس کے باوجود بنیادی طور پر وہ ایک جیسی ہی ہیں۔ جان اپنے گناہوں میں فخر محسوس کرتا تھا اور لوگوں کو تکلیف دینے میں خوشی محسوس کرتا تھا۔ میں نے بالکل بھی اپنے گناہوں میں کبھی فخر محسوس نہیں کیا اور کبھی بھی لوگوں کو تکلیف دینے کا سبب بننے کی کوشش نہیں کی۔ جان نے خود کو اُن کے ساتھ مِلایا جو خُدا سے نفرت کرتے تھے – دوسرے لفظوں میں، گرجا گھر میں پروان چڑھے گمراہ بچے۔ میں گرجا گھر میں پروان چڑھے بچوں کو ناپسند کرتا تھا اور اُن سے ممکن طور پر جتنا دور رہ سکتا تھا رہتا تھا۔ جان گناہ کی سزایابی کے تحت چند ایک ہفتوں میں آ گیا تھا۔ میں گناہ کی سزایابی کے تحت تقریبا سات سالوں تک رہا تھا۔ جان ایک بُرا لڑکا بننا چاہتا تھا۔ میں ایک اچھا لڑکا بننا چاہتا تھا۔ وہ نکات پر ہماری گواہیاں مکمل طور سے متضاد ہیں۔

لیکن دو طرح سے ہم بالکل ایک جیسے ہیں۔ ہم دونوں ہی نجات پانے کی کوششیں کر رہے تھے لیکن پا نہ سکے۔ جان نے کہا، ’’میں اپنی مرضی کو مسیح کے لیے تیار نہ کر پایا، میں ایک مسیحی ہونے کا فیصلہ نہ کر پایا اور اِس بات نے مجھے اِس قدر نااُمید محسوس کرایا۔‘‘ بالکل یہی میں نے محسوس کیا تھا۔ جان گناہ کی سزایابی کے تحت کئی ہفتوں رہا تھا۔ میں گناہ کی سزایابی کے تحت تقریبا سات سالوں تک رہا تھا۔ جان نے کہا خُدا نے اُس کو مسیح کی جانب کھینچا تھا، ’’کیونکہ میں خود اپنے طور پر کبھی بھی یسوع کے پاس نہ جا پاتا۔‘‘ بالکل یہی تھا جو میرے ساتھ بھی رونما ہوا تھا۔ جان بُرا بننے کی کوشش کر رہا تھا۔ میں اچھا بننے کی کوشش کر رہا تھا۔ لیکن ہم دونوں ہی خود پر بھروسہ کر رہے تھے اور ہم میں سے ایک بھی مسیح پر بھروسہ نہیں کر رہا تھا۔

میں نے اچھا بننے کی کوشش کی تھی۔ خُدا جانتا ہے میں نے اچھا لڑکا بننے کے لیے کس قدر سخت کوشش کی تھی۔ میں نے سگریٹ نوشی چھوڑی۔ میں ہر اِتوار کی صبح گرجا گھر جاتا۔ میں ہر اِتوار کی شام گرجا گھر جاتا۔ میں نے ایک پادری بننے کے لیے آسان زندگی کو خیرآباد کہہ دیا۔ میں نے جب میں 17 سال کا تھا تو تبلیغ کرنے کے لیے رضامند ہو گیا تھا۔ 19 سال میں مجھے ایک بپٹسٹ مبلغ کا لائسنس مل چکا تھا۔ چند ایک ماہ بعد میں ایک چینی گرجا گھر میں مشنری بننے کے لیے چلا گیا۔ ہر کسی نے سوچا میں کس قدر اچھا لڑکا تھا۔ لیکن وہ میرے بارے میں سچائی کو نہیں جانتے تھے۔ وہ جانتے نہیں تھے میرا دِل کس قدر بُرا تھا۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ میں ایک فریسی تھا اُس کی مانند جس کے بارے میں یسوع نے لوقا18 میں بات کی – نیک بننے کے ذریعے سے نجات پانے کی کوششیں کرتا ہوا۔ میں ایک چینی بچے کی مانند تھا۔ لیکن میں اتنا بھی اچھا نہیں تھا کہ اپنے ضمیر کو یہ بتانے سے روکتا کہ میں تو اپنے دِل میں محض ایک گنہگار ہی تھا۔ محض ایک گندہ گنہگار جو یسوع سے بالکل بھی پیار نہیں کرتا تھا۔ جب تک کہ ایک صبح یسوع میرے پاس نہیں آیا اور میں جان گیا وہ مجھ سے محبت کرتا ہے۔ میں یہ بات پہلے بالکل بھی نہیں جانتا تھا۔ میں نے سوچا تھا میں گرجا گھر میں پروان چڑھے بچوں کے مقابلے میں بہتر تھا – لیکن میں واقعی میں اُن کے مقابلے میں بدترین تھا۔ میرا ایک قسم کا مذہب تھا، لیکن میں یسوع کو بالکل بھی نہیں جانتا۔ اور پھر وہ میرے پاس آ گیا۔ میں اپنے آپ کبھی بھی اُس کے پاس نہ گیا ہوتا۔ میں نے سوچا تھا میں کافی نیک تھا یہاں تک کہ میرے ضمیر نے بھی مجھے بتایا یہ سب ایک جھوٹ تھا۔ تب یسوع میرے پاس آیا۔ میں نے تو یہاں تک کہ اُس سے کہا بھی نہیں تھا کہ مجھے نجات دلائے۔ لیکن اُس نے وہ کسی نہ کسی طور کر ہی ڈالا۔ وہ نیچے میرے پاس آیا اور مجھے اپنے پاس کھینچا۔ اُس نے مجھے اپنے قیمتی خون میں دھو کر پاک صاف کر ڈالا۔

کسی نے مجھ سے پوچھا، ’’پادری صاحب، آپ کیوں ہمیشہ یسوع کے خون کے بارے ہی میں بات کرتے ہیں؟ یہ انتہائی سادہ ہے۔ اُس یسوع کے خون نے میرے لیے جو کچھ کیا وہ میں اپنے لیے کبھی بھی نہ کر پاتا۔ اُس نے مجھ سے اِس قدر زیادہ محبت کی کہ خود اپنے خون کے ساتھ میری گناہ سے بھرپور جان کو دھو کر صاف کر دیا۔

یسوع آپ سے بھی محبت کرتا ہے۔ وہ آپ کے پاس آئے گا۔ یسوع پر بھروسہ کریں اور آپ کا گناہ، اور آپ کا ضمیر اور آپ کے شکوک اور آپ کی آزمائشیں سب کی سب اُس کے قیمتی خون میں دُھل کر اتنی ہی سفید ہو جائیں گی جتنی کہ برف ہوتی ہے – کیونکہ وہ آپ سے اِسی قدر محبت کرتا ہے!

میں نے کسی کے ذریعے سے محبت کیے جانے کو کبھی بھی محسوس نہیں کیا تھا۔ میں ایک مردود تھا۔ میرا باپ چھوڑ کر چلا گیا جب میں دو برس کی عمرکا تھا۔ میں اپنی ماں کے ساتھ جب میں بارہ برس کی عمر کا تھا تو مذید اور نہیں رہ سکتا تھا۔ میں اُن لوگوں کے ساتھ رہا جو مجھے پسند نہیں کرتے تھے۔ کوئی بھی مجھے نہیں چاہتا تھا۔ اِس بات نے مجھے ایک سرد فریسی کی طرح کا بنا ڈالا۔ میں اُن تمام کے مقابلے میں بہتر ہوتا! میں اپنے آپ کو ایک مسیحی بنا چکا ہوتا!

لیکن میں یہ نہیں کر پایا! میں نے کوشش اور کوشش کی! لیکن میں یہ کر نہیں پایا۔ میں ایک گمراہ تھا – مذہب میں کھویا ہوا! لیکن یسوع نے مجھ سے محبت کی۔ اچانک میں جان گیا وہ مجھ سے محبت کرتا ہے۔ اور وہ میرے پاس آیا اور اپنے خون کے ساتھ میری جان کو نجات بخشی۔ اگر وہ مجھ جیسے ایک منافق کو نجات دلا سکتا ہے، تو وہ کسی کو بھی بچا سکتا جو یہاں پر آج کی صبح موجود ہیں۔ وہ آپ سے محبت کرتا ہے۔ وہ آپ کے پاس آئے گا۔ وہ اپنے پاک خون کے ساتھ آپ کو دھو کر پاک کر ڈالے گا۔ میں جانتا ہوں وہ کرے گا کیونکہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے۔ آمین۔

میں نجات دہندہ کو کہتے ہوئے سُنتا ہوں، ’’تیری قوت بِلاشبہ چھوٹی ہے،
   کمزروی کے بچے، جاگتا رہ اور دعا مانگ، مجھ ہی میں اپنا سب کچھ ڈھونڈ۔‘‘
یسوع نے اِس تمام کی قیمت چکائی، اُسی کا میں مکمل مقروض ہوں؛
   گناہ نے ایک سُرخ مائل دھبہ چھوڑا تھا، اُس نے اُسے برف کی مانند سفید کر دیا ہے۔

اے خُداوند، اب بلاشبہ میں نے پا لیا ہے، تیری اور واحد تیری قوت ہی،
   کوڑھیوں کے داغوں کو بدل سکتی ہے، اور پتھر دِل کو پگھلا سکتی ہے۔
یسوع نے اِس تمام کی قیمت چکائی، اُسی کا میں مکمل مقروض ہوں؛
   گناہ نے ایک سُرخ مائل دھبہ چھوڑا تھا، اُس نے اُسے دھو کر برف کی مانند سفید کر دیا ہے۔

کیونکہ تیرے فضل کے لیے دعویٰ کرنے کے لیے میرے پاس کچھ اچھا نہیں –
   میں اپنے لبادے کو کلوری کے برّے کے خون میں دھو کر سفید کر لوں گا۔
یسوع نے اِس تمام کی قیمت چکائی، اُسی کا میں مکمل مقروض ہوں؛
   گناہ نے ایک سُرخ مائل دھبہ چھوڑا تھا، اُس نے اُسے برف کی مانند سفید کر دیا ہے۔
(’’یسوع نے اِس تمام کی قیمت چکائی Jesus Paid It All‘‘ شاعرہ ایلوینہ ایم۔ ھال Elvina M. Hall، 1820۔1889)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ہارون ینسی Mr. Aaron Yancy نے کی تھی: II تیموتاؤس3:1۔8 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر نوح سونگ Mr. Noah Song نے گایا تھا:
’’یسوع نے اِس تمام کی قیمت چکائی Jesus Paid It All‘‘
(شاعرہ ایلوینہ ایم۔ ھال Elvina M. Hall، 1820۔1889)۔