Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


یوحنا3:16 میں سے ایک واعظ

(ڈاکٹر ہائیمرز کی جانب سے دئیے گئے ایک واعظ میں سے دُہرایا اور مختصر کیا گیا جس کا عنوان تھا،
’’یوحنا3:16 میں سے تین بہت بڑے سوالات کے دیے گئے جوابات‘‘(
A SERMON FROM JOHN 3:16
(REVISED AND CONDENSED FROM A SERMON BY DR. HYMERS
TITLED, “THREE GREAT QUESTIONS ANSWERED FROM JOHN 3:16”)
(Urdu)

مسٹر سیموئیل جان کیگن کی جانب سے
by Mr. John Samuel Cagan

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی شام، 31 جولائی ،2016
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, July 31, 2016

مہربانی سے کھڑے ہو جائیں جب میں یوحنا3:16 پڑھوں۔ آپ کو اِسےکھولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف سُنیں جب میں اِسے پڑھوں۔

’’کیونکہ خدا نے دنیا سے اِس قدر محبت کی کہ اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے‘‘ (یوحنا3:16).

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

لاراLara اور ٹموتھی Timothy نے مجھے اُنکی شادی میں واعظ دینے کے لیے کہا۔ دونوں ٹموتھی اور لارا میرے ذاتی دوست ہیں۔ آج میں آپ کے ساتھ یسوع کے بارے میں بات کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

بے شمار لوگ خستہ حال ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے اچھے وقتوں کے لیے زندگی بسر کی ہوتی ہے، مگر اچھے دور جلدی سے ختم ہو جاتے ہیں۔ بے شمار لوگ بُرے وقتوں سے بچنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن بُرا وقت ہمیشہ آتا ہے۔ کچھ لوگ تعجب کرتے ہیں کیوں زندگی اِس قدر بُری ہے۔ لیکن ایک خوشی کی خبر ہے۔ وہ خوشی کی خبر یہ ہے کہ ’’خُدا نے دُنیا سے اِس قدر محبت کی کہ اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔‘‘

بائبل میں یوحنا3:16 سب سے زیادہ مشہور اور پیار کی جانے والی آیات میں سے ایک ہے۔ تقریباً ہر کوئی اِس کو پہلے سُن چکا ہے۔ میرے خیال میں یوحنا 3:16 کو تین سوالوں کا جواب دے لینے دیں یہ مدد سے بھرپور رہے گا۔ (1) مسیح کون ہے؟ (2) مسیح کیوں قربان ہوں؟ (3) آپ کیسے مسیح کے وسیلے سے نجات پا سکتے ہیں؟

I۔ پہلا سوال، مسیح کون ہے؟

مسیح کے بارے میں بے شمار تصورات ہیں۔ کچھ کہتے ہیں وہ ایک شہید تھا۔ دوسرے کہتے ہیں وہ ایک نبی تھا۔ دوسرے اور لوگ کہتے ہیں وہ ایک اچھا اُستاد تھا۔ لیکن بائبل خود کہتی ہے کہ مسیح خُدا کا ’’اِکلوتا بیٹا‘‘ ہے۔ اِس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ اِس کا مطلب ہوتا ہے کہ یسوع پاک تثلیث کی تیسری ہستی ہے۔ وہ خُدا بیٹا ہے۔ وہ اُسی روح کا ہے جس کا خُدا باپ ہے۔ وہ اِکلوتا ہے لیکن تخلیق نہیں کیا گیا۔ یہ شاید انتہائی پیچیدہ دکھائی دیتا ہے۔ آئیے مجھے اِس کو اور سادہ کر لینے دیجیے۔ خُدا تین ہستیوں میں وجودیت رکھتا ہے۔ یسوع دوسری ہستی۔ وہ ماضی میں تمام ابدیت کے لیے ’’خُدا کا اِکلوتا بیٹا رہ چکا ہے‘‘۔ زمانوں کی تکمیل میں

’’خدا نے اپنے بیٹے کو بھیجا جو عورت سے پیدا ہُوا اور شریعت کے ماتحت پیدا ہُوا‘‘ (گلتیوں 4:4).

مریم کے رحم میں یسوع کے انسان بننے سے پہلے وہ خُدا بیٹے کی حیثیت سے وجود رکھتا تھا۔ یسوع تب ایک انسانی جسم میں پیدا ہوا تھا۔ اِس کے باوجود، یسوع مسیح ہے، اور ہمیشہ رہ چکا ہے، اُس ’’خُدا کا اِکلوتا بیٹا۔‘‘

’’اور گواہی دینے والے تین ہیں یعنی باپ، کلمہ اور پاک رُوح: اور یہ تینوں ایک ہی ہیں‘‘ (1۔ یوحنا 5:7).

آپ کے لیے یہ جاننا انتہائی شدید ضروری ہے کہ مسیح کون ہے۔ ورنہ آپ کبھی بھی نہیں جان پائیں گے کہ اُس نے صلیب پر کیا کیا تھا۔ اگر وہ صرف ایک انسان تھا، تب صلیب پر اُس کی موت کا معنی آج بہت تھوڑا نکلتا۔ لیکن جبکہ وہ ایک انسان تھا، وہ ایک انسان کے مقابلے میں زیادہ تھا۔ وہ انسانی جسم میں خُدا تھا۔ ’’خُدا کا اِکلوتا بیٹا‘‘ – تثلیث کی دوسری ہستی – خُدا بیٹا۔

II۔ دوسرا سوال، مسیح کیوں قربان ہوا تھا؟

وہ صلیب پر کیوں قربان ہوا تھا اِس کے بارے میں بے شمار فلسفے ہیں۔ کچھ کہتے ہیں یسوع ایک مجرم تھا۔ لیکن یسوع صلیب پر حادثاتی طور پر نہیں قربان ہوا تھا۔

’’کیونکہ خدا نے دنیا سے اِس قدر محبت کی کہ اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا …‘‘ (یوحنا 3:16).

اِن الفاظ پر توجہ مرکوز کریں، ’’اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا۔‘‘ یسوع کو ایک شہید کی حیثیت سے مصلوب نہیں کیا گیا تھا۔ خُدا نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا‘‘! رومی سپاہیوں نے اُس کے ہاتھوں اور پیروں میں کیل ٹھونکے۔ کاہن اور فریسی چِلائے ’’اِسے صلیب دو! اِسے صلیب دو!‘‘ یہ سچ ہے کہ اُنہوں نے وہ باتیں کیں۔ لیکن وہ صرف خُدا کے آلے تھے! خُدا نے صرف یسوع کو محض مصلوب ہو جانے نہیں دیا تھا۔ خُدا نے یسوع کو مصلوب ہونے کے لیے بھیجا تھا۔

’’پھر بھی یہ خداوند کی مرضی تھی کہ اُسے کُچلے اور غمگین کرے، اور حالانکہ خداوند اُس کی جان کو گناہ کی قُربانی قرار دیتا ہے‘‘ (اشعیا 53:10).

یہ ہے جو بائبل میں مطلب ہوتا ہے جب وہ کہتی ہے، ’’اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا۔‘‘ یہ ہے جو بائبل کا مطلب ہوتا ہے جب وہ کہتی ہے، ’’یہ خُداوند کی مرضی تھی کہ اُسے کُچلے۔‘‘ خُدا نے خود یسوع کو صلیب پر رکھا تھا! خُدا نے یسوع کو صلیب پر آپ کے اور میرے لیے رکھا تھا۔ بائبل کہتی ہے،

’’کتابِ مُقدّس کے مطابق مسیح ہمارے گناہوں کے لیے قُربان ہُوا‘‘ (1۔ کرنتھیوں 15:3).

خُدا نے یسوع کو ہمارے گناہوں کے لیے قربان ہونے کے لیے بھیجا کیونکہ ہمارے گناہوں کے معاف کیے جانے کی اور کوئی دوسری راہ نہیں تھی۔ یسوع کے خون کے ذریعے سے ہمارے گناہ معاف کیے جاتے ہیں اور بُھلا دیے جاتے ہیں۔

’’خدا نے یسوع کو مُقّرر کیا کہ وہ اپنا خُون بہائے اور اِنسان کے گناہ کا کفارہ بن جائے‘‘ (رومیوں 3:25).

اپنے دِل میں غم اور درد کے ساتھ، خُدا باپ نے یسوع مسیح کو ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر بھیجا۔

’’کیونکہ خدا نے دنیا سے اِس قدر محبت کی کہ اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا …‘‘ (یوحنا 3:16).

III۔ تیسرا سوال، آپ مسیح کے وسیلے سے کیسے نجات پا سکتے ہیں؟

مسیح صلیب پر ہمارے گناہوں کا مکمل کفارہ ادا کرنے کے لیے قربان ہوا تھا۔ تاہم، ہمیں اُس کی نجات کو قبول کرنا چاہیے۔ کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ وہ نجات نیک بن جانے سے پا سکتے ہیں۔ دوسرے سوچتے ہیں کہ وہ پاک روح کا تجربہ کر لینے سے نجات پا لیتے ہیں۔ بے شمار لوگ سوچتے ہیں کہ اِس کو ایک دعا کے پڑھنے یا ’’سامنے آ جانے‘‘ سے پا لیتے ہیں۔ پھر بھی کئی دوسرے سوچتے ہیں کہ وہ نجات کے منصوبے پر یقین کر لینے کے وسیلے سے نجات پا لیتے ہیں۔ لیکن بائبل اُن تمام تصورات کی تردید کرتی ہے۔ بائبل ہمیں بالکل بجا طور پر بتاتی ہے کہ نجات کیسے پائی جا سکتی ہے۔ ہماری تلاوت کہتی ہے،

’’کیونکہ خدا نے دنیا سے اِس قدر محبت کی کہ اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے‘‘ (یوحنا 3:16).

’’جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو۔‘‘ نجات یسوع میں یقین کرنے سے آتی ہے۔ مسیح نے ہمارے گناہ کی ادائیگی کے لیے صلیب پر اذیت برداشت کی۔ اِس لیے ماسوائے اُس پر بھروسہ کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچا! ایمان کے وسیلے سے یسوع پر بھروسہ کریں! اُس میں یقین کریں! یسوع پر بھروسہ کریں اور نجات پائیں! میں دعا مانگتا ہوں وہ جلد ہی رونما ہو۔ آمین۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’یسوع میں کیسا ایک دوست ہمارے پاس ہے What a Friend We have in Jesus‘‘
(شاعر جوزف سکرائی ون Joseph Scriven، 1819۔1886)۔

لُبِ لُباب

یوحنا3:16 سے ایک واعظ

A SERMON FROM JOHN 3:16
(REVISED AND CONDENSED FROM A SERMON BY DR. HYMERS TITLED, “THREE GREAT QUESTIONS ANSWERED FROM JOHN 3:16”)

مسٹر جان سیموئیل کیگن کی جانب سے دیا گیا ایک واعظ
by Mr. John Samuel Cagan

’’کیونکہ خدا نے دنیا سے اِس قدر محبت کی کہ اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے‘‘ (یوحنا3:16).

I.   پہلا سوال، مسیح کون ہے؟ گلِتیوں4:4؛ 1یوحنا5:7 .

II.  دوسرا سوال، مسیح کیوں قربان ہوا تھا؟ اشعیا53:10؛ 1کرنتھیوں15:3؛
رومیوں3:25 .

III. تیسرا سوال، آپ مسیح کے وسیلے سے کیسے نجات پا سکتے ہیں؟ یوحنا3:16 .