Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


اچھی چیزیں دعا کے ذریعے سے آتی ہیں

GOOD THINGS COME THROUGH PRAYER
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی شام، 5 جون، 2016
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, June 5, 2016

’’اگر تُم بُرے ہونے کے باوجود اپنے بچوں کو اچھی چیزیں دینا جانتے ہو تو تمہارا آسمانی باپ اُنہیں جو اُس سے مانگتے ہیں، تم سے بڑھ کر اچھی چیزیں کیوں نہ دے گا؟‘‘ (متی 7:11).

اِس شاندار حوالے میں یسوع دعا مانگنے کے لیے ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ آیت 7 اور 8 یونانی میں فعل حال میں ہیں۔ اِس کا مطلب ہوتا ہے کہ مانگتے رہنے، کھڑکھڑاتے رہنا۔ جب پاک روح بار بار ایک ضرورت کے آپ کے دِل میں لاتی ہے، تو یہ خُداوند کی جانب سے ایک بوجھ ہوتا ہے۔ تب آپ کو اُس چیز کے لیے بار بار دعا مانگنے کے لیے یاد دہانی کرائی جائے گی، جب تک کہ آسمان میں ہمارے باپ سے جواب نہیں مل جاتا۔

جب میں اور میرا خاندان میکسیکو میں تھوڑی سی چُھٹیاں گزار کر واپس لوٹے، تو مجھے فوراً ہی ہمارے گرجہ گھر میں آٹھ بہت بڑے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اُن مسائل سے نمٹنے کے لیے کوئی بھی ممکنہ طریقہ دکھائی نہیں دیتا تھا۔ میں نے، یہ نہ جانتے ہوئے کہ اُن کے بارے میں کیا کِیا جائے، اُن میں سے ہر ایک مسئلے کو دعا میں خُدا کے سامنے پیش کیا۔ وہ شدید بڑے مسائل تھے۔ بیشک شیطان نے میرے ذہن کو خوف اور شکوک کے ساتھ خطرناک حد تک بھر دیا تھا۔ بِلاشُبہ، میری پرانی فطرت نے یقین نہ کیا کہ خُدا اِن باتوں کی دیکھ بھال کر لے گا۔ مگر میں نے اُس شخص کی مانند جس نے یسوع سے کہا تھا، ’’اے خُداوند میں اعتقاد رکھتا ہوں؛ تو میرے اعتقاد کو اور بھی پُختہ کر دے‘‘ (مرقس9:24) دعا مانگنی جاری رکھی۔ دعا مانگنے کے لیے یہ ایک اچھی دعا ہوتی ہے جب آپ کا ایمان کمزور ہوتا ہے، ’’اے خُداوند میں اعتقاد رکھتا ہوں؛ تو میرے اعتقاد کو اور بھی پُختہ کر دے‘‘ – میری بے اعتقادی پر قابو پانا، میرے ایمان کو قوت بخشنا۔ اور یوں میں نے اِن آٹھ بڑے بڑے مسائل کے لیے دعا مانگی۔

اور ایک ایک کر کے خُدا نے میری دعاؤں کا جواب دیا۔ ایک ایک کر کے، وہ مسائل جو ناممکن دکھائی دیتے تھے، دعا کے جواب میں قابو میں آ گئے۔ ایک مسئلہ جس کے بارے میں مَیں نے گذشتہ پندرہ سالوں سے بھی زیادہ کے عرصہ میں دعا مانگی اُس کا جواب گذشتہ اِتوار کو مِلا تھا! کیسا ایک معجزہ! خُداوند کی ستائش ہو جس سے تمام برکات نصیب ہوتی ہیں! اِس کے علاوہ، وہ آٹھ مسائل جن کے بارے میں مَیں نے بات کی تھی ایک ایک کر کے حل ہوتی چلی گئیں۔ آخری والی کا جواب میرے اِس واعظ کو لکھنے کے لیے بیٹھنے سے بالکل ہی پہلے مِلا تھا! یہ واقعی میں ایک بہت بڑا مسئلہ تھا۔ اِس نے کئی مہینوں تک میرے دِل پر بوجھ ڈالے رکھا تھا! مگر جب خُداوند نے اِس کا جواب دیا تو یہ نہایت ہی آسان دکھائی دیا! بوجھ اُٹھا لیا گیا تھا، اور خُداوند نے اُس کا جواب اِس قدر باآسانی فراہم کر دیا کہ اب یہ احمقانہ دکھائی دیتا ہے کہ میں اُس کے بارے میں اِس قدر فکرمند رہا تھا!

آؤ، میری جان، تمہارا لباس تیار ہے،
   یسوع دعا کا جواب دینے سے پیار کرتا ہے؛
اُس نے خود تمہیں دعا کرنے کے لیے کہا ہے،
   اِس لیے وہ تمہیں انکار نہیں کرے گا،
اِس لیے وہ تمہیں انکار نہیں کرے گا۔

جب تم بادشاہ کے حضور میں جا رہے ہو؛
   اپنے ساتھ ڈھیروں دعائیں لے کر جاؤ؛
کیونکہ اُس کی قوت اور فضل ایسا ہے
   کوئی بھی کبھی ضرورت سے زیادہ مانگ نہیں سکتا،
کوئی بھی کبھی ضرورت سے زیادہ مانگ نہیں سکتا۔
   (’’آؤ، میری جان، تمہار لباس تیار ہے Come, My Soul, Thy Suit Prepare‘‘
      شاعر جان نیوٹن John Newton، 1725۔1807)۔

یہ بات میرے دِل کو گُنگنانے پر مجبور کر دیتی ہے جب مجھے یاد آتا ہے کیسے خُداوند نے میری دعاؤں کا جواب دیا تھا! میرا گیت اُس وقت گاتا ہے جب میں اُس دعا کے لیے جس کا جواب مل چکا ہوتا ہے خُدا کو شکریہ ادا کرتا ہوں! جب خُداوند ایک دعا کا جواب دیتا ہے تو آپ کو فوراً ہی اُس کا شکریہ ادا کرنا چاہیے!

’’اگر تُم بُرے ہونے کے باوجود اپنے بچوں کو اچھی چیزیں دینا جانتے ہو تو تمہارا آسمانی باپ اُنہیں جو اُس سے مانگتے ہیں، تم سے بڑھ کر اچھی چیزیں کیوں نہ دے گا؟‘‘ (متی 7:11).

کیونکہ اُس کی قوت اور فضل اِس قدر ہیں،
   کوئی بھی ضرورت سے زیادہ کبھی بھی نہیں مانگ سکتا،
کوئی بھی ضرورت سے زیادہ کبھی بھی نہیں مانگ سکتا!

ھیلیلویاہ! ھیلیلویاہ! ھیلیلویاہ! خُداوند کا جلال ہو! خُداوند کا جلال ہو! وہ دعاؤں کا جواب دیتا ہے! (تالیاں)۔

اِس سال ہم دعا کے شاندار جوابات دیکھ چکے ہیں۔ ہم نے دو خواتین کو اپنی اِسی برس کی دہائیوں میں مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا۔ ہم نے چند ایک ہی دِنوں میں اُمید کی بھرپوری کے ساتھ بارہ نوجوان لوگوں کو مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا۔ پھر رابرٹ وینگ Robert Wang اُس وقت پُراُمیدی کے ساتھ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوئے جب ایسٹر کے اِتوار کی صبح ڈاکٹر رسموسین Dr. Rasmussen نے تبلیغ کی تھی۔ پھر ووڈی Woody نے شیطانی جبر سے نجات پائی تھی – جو کہ فضل کا ایک حقیقی معجزہ ہے! پھر جیسی ژاکامیٹزِن Jesse Zacamitzin! اُس نے مجھ پر ناراض نظر ڈالی تھی جب اُسے پتا چلا کہ مجھے بہتر کام کرنا پسند تھا۔ لیکن اُس کے تھوڑی ہی دیر بعد تفتیشی کمرے میں اُس کی آنکھوں سے آنسو گالوں پر بہہ رہے تھے، جب ڈاکٹر کیگن نے اُس کی نجات دہندہ پر بھروسہ کرنے کے لیے رہنمائی کی! شاندار! اُس کی زندگی میں وہ صرف خُداوند ہی کر سکتا تھا! ویلینٹائین حیریرہ Valentine Herrera سے بالکل بھی ایک اچھی توقع کا اِمکان دکھائی نہیں دیتا تھا! مگر خُدا مجھے بتاتا ہوا دکھائی دیا کہ وہ نجات پا لے گا۔ اور وہ جلد ہی پُراُمیدی کے ساتھ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو گیا تھا! شاندار! صرف خُدا ہی ایسا کر سکتا ہے! پھر میں نے بڑی حد تک مسیحیوں کو ایک واعظ کی تبلیغ کی۔ میں نے صرف خوشخبری کا مختصراً تزکرہ کیا تھا۔ کتنی حیران کُن بات تھی جب اُںہوں نے مجھے بتایا کہ ٹام ژیاہ Tom Zia نے بعد میں پُراُمید کے ساتھ نجات پائی تھی! میں مسز زابالاگا Mrs. Zabalaga کا جان کیگن کے اُن سے مسیح پر بھروسہ کرنے کے لیے محض پوچھنے کے بعد پُراُمیدی کے ساتھ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کا تزکرہ کرنا بھول گیا تھا – اور اُنہوں نے کیا – شک اور تذبذب کے 35 سالوں سے زیادہ عرصے کے بعد! شاندار! صرف خُدا ہی ایسا کر سکتا ہے! اِس سال پُراُمیدی کے ساتھ تقریباً 17 لوگ پہلے ہی مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو چکے ہیں – اور سال ابھی صرف آدھا ہی ختم ہوا ہے! (تالیاں)۔

میرے پیارے دوستوں، خُدا معجزوں کا خُدا ہے! وہ دعا کا جواب دیتا ہے! وہ اُںہیں جو اُس سے مانگتے ہیں اچھی چیزیں عنایت کرتا ہے! پیاری بہنوں اور پیارے بھائیوں، آئیے اپنی عبادتوں میں خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگنے پر توجہ مرکوز کریں۔ میں چاہتا ہوں ہر مرتبہ آپ جب بھی دعا مانگیں تو خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگیں۔ چینی گرجہ گھر میں میرے پادری صاحب ڈاکٹر ٹموتھی لِن Dr. Timothy Lin (1911۔2009) تھے۔ وہ اکثر گرجہ گھر میں خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگنے کی ضرورت کے بارے میں بات کیا کرتے تھے۔ ڈاکٹر لِن نے کہا،

     دعا کا عمومی ہدف خُدا کے فضل کے ساتھ ہمیں برکت سے نوازنے، بیماروں کو شفا دینے، کُچلے ہوؤں کو سکون پہنچانے، ضرورت مندوں کو مہیا کرنے، وہ جو آزمائش میں ہیں اُنہیں نجات دلانے، بے اعتقادوں کے اعتقاد کو پُختہ کرنے میں مدد کرنے اور ایمانداروں کی تعداد بڑھانے اور بے شمار دوسری باتوں کے لیے اُس خُدا کی رضامندی کا پوچھنا ہوتا ہے… درحقیقت، یہ تمام کی تمام التجائیں مسائل کی جڑ کے بجائے علامات کے لیے علاج ہیں۔ ہمارے خُداوند نے… مسائل کی جڑ کے لیے ہمیں علاج بخشا ہے – ہمارے ساتھ اُس کی حضوری!
     اُس کی حضوری کے ساتھ، وہ تمام کے تمام مسائل حل ہو جاتے ہیں، تاریکی نور میں بدل جائے گی، اور آفتیں نعمتیں بن جائیں… خُداوند کی ستائش ہو! اُس نے دعا کے ذریعے سے ہمارے ساتھ رہنے کے لیے وعدہ کیا ہوا ہے… دعا مانگنے کا ہدف خُدا کی حضوری کو پانا ہوتا ہے (ٹِموتھی لِن، پی ایچ۔ ڈی۔ Timothy Lin, Ph.D.، کلیسیا کی نشوونما کا راز The Secret of Church Growth، FCBC، 1992، صفحات108، 109)۔

اِسی لیے، ہر مرتبہ جب بھی آپ دعا مانگیں تو میں آپ سے کہہ رہا ہوں ہمارے گرجہ گھر میں خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگیں۔ جب آپ صبح کے وقت دعا مانگیں تو ہمارے درمیان خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگنے کو یقینی بنائیں۔ کھانا کھانے سے پہلے جب آپ خُدا کا شکریہ ادا تو کم از کم چند الفاظ کی دعا ہمارے گرجہ گھرمیں اُس کے موجود ہونے کے لیے بھی مانگیں۔ جب آپ میرے لیے دعا مانگیں، تو میری مُنادی کے ذریعے سے خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگیں۔ اِس کے علاوہ جب میں اپنے گھر کے آفس میں واعظوں کو لکھتا ہوں تب بھی خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگیں۔ جب آپ موسمِ خزان کی کٹائی کے لیے دعا مانگیں تو ہمارے درمیان خُدا کی موجودگی کے لیے دعا مانگیں۔ اُس کی حضوری کے بغیر، ہماری تمام کی تمام انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کوئی پھل نہیں لائے گی۔ جب آپ دُنیا کے لیے ہمارے انٹر نیٹ کے مشن کے لیے دعا مانگیں، تو اُن کے درمیان جو واعظوں کو پڑھتے ہیں یا اُن کی منادی کرتے ہیں، یا ویڈیوز پر اُنہیں دیکھتے ہیں، خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگیں۔ جب آپ ہماری انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کے لیے دعا مانگیں تو جب ہم خوشخبری کے پرچار کے لیے جائیں تو ہمارے درمیان خُدا کی موجودگی کے لیے دعا مانگیں۔ جب آپ مسٹر گریفتھ کے تنہا گیت گانے، اور ہمارے اجتماعی گیت گانے کے لیے دعا مانگیں تو گانوں کے ساتھ خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگیں۔ ہمارے دعائیہ اِجلاسوں میں خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگیں۔ ’’گرجہ گھر میں پروان چڑھے گمراہ بچوں‘‘ کے دِلوں کو پگھلانے کے لیے خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگیں۔ مگر یہیں پر مت رُکیں – نئے لوگوں کے لیے جب وہ گرجہ گھر میں آتے ہیں تو مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کے لیے خُدا کی حضوری کی دعا مانگیں۔ نئے لوگوں کے ناموں کو سیکھیں – اور اُنہیں اُن کے لیے مسیح کی ضرورت کو دکھانے – اور اُنہیں نجات دہندہ کی جانب کھینچنے کے لیے خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگیں۔ شیطان اور اُس کے آسیبوں کو باندھنے کے لیے خُدا کی حضوری کی دعا مانگیں۔ عبادات کے بعد تفتیشی کمرے میں خُدا کی موجودگی کے لیے دعا مانگیں۔ بیماروں کو شفا دینے کے لیے خُدا کی موجودگی کی دعا مانگیں جیسے خود میں اور مسز روپ Mrs. Roop مانگتے ہیں۔ ہمارے گرجہ گھر کی ہر ایک سرگرمی میں خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگیں۔ موسمِ خزان کی کٹائی کے دوران جب نوح سُونگ Noah Song اور جان کیگن John Cagan منادی کریں تو خُدا کی موجودگی کے لیے دعا مانگیں۔ ہر مرتبہ جب میں بولتا ہوں تو خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگیں۔ ہر مرتبہ جب ڈاکٹر چعین بولتے ہیں تو خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگیں۔ ضرورت مند دوست کی تمثیل میں یسوع نے کہا،

’’جب تُم بُرے ہو کر بھی اپنے بچوں کو اچھی چیزیں دینا جانتے ہو تو کیا آسمانی باپ اُنہیں پاک روح افراط سے عطا نہ فرمائے گا جو اُس سے مانگتے ہیں؟‘‘ (لوقا 11:13).

ہمیں تسلسل کے ساتھ خُدا اُس پاک روح کی ہمارے ساتھ موجودگی کے لیے مانگتے رہنا چاہیے۔ اور اِس بات سے حیات نو میں ہمارے درمیان خود خُدا کو اپنا جلال ظاہر کرنے کے لیے خُدا سے دعا مانگنے میں ہمیں رہنمائی بھی ملنی چاہیے۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ ہر مرتبہ جب بھی دعا مانگیں تو خُدا سے ہمارے درمیان حیات نو بھیجنے کے لیے دعا مانگیں! جی ہاں – ہر مرتبہ! حیات نو ہمارے درمیان اُس کی حضوری کا مذید اور شدید نزول ہوتا ہے۔ ہمیں حبقوق کی دعا کو بھی مانگنا چاہیے،

’’اے خداوند، میں نے تیری شہرت سن لی ہے، اور اے خدا میں تیرے کاموں سے ڈر گیا۔ ہمارے دِنوں میں اُنہیں بحال کر، ہمارے زمانوں میں اُن کی شہرت کر، قہر میں رحم کو یاد فرما‘‘ حبقوق 3:2).

’’اے خُداوندا، اپنے کام کو اُجاگر کر O Lord, revive thy work۔‘‘ ایک پرانی طرز کا حمدوثنا کا گیت جس کو میں نے ہمیشہ پسند کیا ہے اِس بات کو بخوبی ادا کرتا ہے۔

برکات کی بوچھاڑ،
   برکات کی بوچھاڑ کی ہمیں ضرورت ہے;
ہمارے اردگرد رحم کی بوندیں گر رہی ہیں،
   لیکن اِس بوچھاڑوں کے لیے ہم التجا کرتے ہیں۔
(’’ایک وقت آئے گا برکات کی بوچھاڑ ہو گی There Shall Be Showers of Blessing‘‘
      شاعر ڈانیئل ڈبلیو. وہٹل Daniel W. Whittle، 1840۔ 1901).

وہ ’’رحم کی بوندیں‘‘ وہ 17 یا 18 بشر ہیں جو اِس سال پُراُمیدی کے ساتھ بچائے گئے ہیں۔ مگر ’’برکات کی بوچھاڑ‘‘ اُس وقت آتی ہےجب خُدا اپنی برکات کی پوری قوت میں حیات نو کی طاقت کو نیچے بھیجتا ہے۔

جب حیات نو آتا ہے تو یہ خُدا ہے جو اُس کو بھیجتا ہے۔ کلیسیا جاری رہ سکتی ہے اور اچھی ہو سکتی ہے۔ ہم لوگوں کو نجات پاتا ہوا دیکھ سکتے ہیں۔ ہم خُدا کی موجودگی کو پا سکتے ہیں۔ مگر حیاتِ نو میں ہر ایک بات کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ دعائیں اچانک اور زیادہ طاقتور ہو جاتی ہیں۔ واعظ ناقابلِ مزاحمت طور پر قوت سے بھرپور ہو جاتے ہیں۔ گناہ کی سزایابی انتہائی شدید ہو جاتی ہے۔ ہر عبادت ایک قوت سے بھرپور تفتیشی کمرہ بن جاتی ہے۔ آنسو بہتے ہیں جب لوگ اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ بھی جو پہلے ہی نجات پا چکے ہوتے ہیں اپنے گناہوں کا اعتراف کریں گے – اکثر ہر کسی کے سامنے کُھلم کُھلا۔ وہ خوشخبری جس کو گمراہ لوگوں نے سالوں تک سُنا ہوتا ہے اُن کے پاس یوں آتی ہے جیسے کہ کوئی نیا پیغام ہوتا ہے، ایک ایسا پیغام جس کو اُنہوں نے واقعی میں پہلے کبھی بھی نہیں پایا تھا۔

حیاتِ نو اُس وقت آتا ہے جب گرجہ گھر میں چند ایک لوگ محسوس کرنا شروع کرتے ہیں کہ یہاں کچھ اور زیادہ ہونا چاہیے جس کی ضرورت ہے۔ وہ گرجہ گھر کے معمول سے مذید اور مطمئن نہیں ہوتے ہیں۔ و اپنے درمیان ایک معجزانہ راہ کو پیدا کرنے کے لیے خُدا سے دعا مانگنا شروع کرتے ہیں۔ مسیحی اِس بات سے آگاہ ہونا شروع کر دیتے ہیں کہ وہ جیسا وہ سوچتے تھے کہ ہیں اُس کے مقابلے میں کئی گُنا زیادہ سرد مہر ہو چکے ہیں۔ وہ اپنی بےدینی کا اقرار کرتے ہیں۔ وہ اپنے دِلوں میں گناہوں کا اقرار کرتے ہیں۔ وہ اکثر عوام میں اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں۔ وہ رو رو کر اُنہیں معاف کرنے اور بحال کرنے کے لیے خُدا کو پُکارتے ہیں۔ خُدا خُود کلیسیا کو ہلاتا ہے، اور یہ اعمال کی کتاب میں کلیسیا کی مانند بن جاتا ہے۔

اشعیا نبی کے ذریعے سے حیات نو کی قوت کے لیے ایک عظیم دعا پیش کی گئی ہے۔ اُس نے دعا مانگی تھی،

’’کاش کہ تُو آسمان کو چاک کر دے اور نیچے اُتر آئے، اور پہاڑ تیرے حضور میں لرزنے لگیں‘‘ (اشعیا 64:1).

میں اُمید کرتا ہوں آپ میں سے کچھ اُس دعا کو حفظ کر لیں گے، اور حقیقی طور سے اُن الفاظ کو استعمال کریں گے جب آپ حیات نو کے لیے دعا مانگیں گے۔

ڈاکٹر مارٹن لائیڈ جونز Dr. Martyn Lloyd-Jones نے اشعیا64:1 کو ’’حیاتِ نو کے لیے ایک حتمی دعا‘‘ کہا۔ اُنہوں نے کہا،

’’’اوہ تو جو آسمانوں کو چاک کر دیتا ہے، کیا تو نیچے نہیں آئے گا‘ – اور میں [کہنے میں] ہچکچاؤں گا نہیں کہ حیات نو سے تعلق رکھتے ہوئے وہ ہی حتمی دعا ہوتی ہے۔ یہ دُرست ہے، بِلاشبہ، ہمیں برکت دینے کے لیے خُدا ہی سے ہمیشہ دعا مانگنا… اور ہمارے ساتھ شفیق ہو، وہ ہی ہماری مستقل دعا ہونی چاہیے۔ مگر یہ اِس سے بھی پرے نکل جاتی ہے، اور یہ یہیں پر ہے جب ہم اُن اختلافات کے درمیان فرق کو دیکھتے ہیں کہ کیا ہے جس کے لیے گرجہ گھر کو ہمیشہ دعا مانگتے رہنا چاہیے، اور وہ خصوصی، مخصوص، حیات نو میں خُدا کے روح کے آنے کے لیے فوری دعا… ’اوہ‘ وہ کہتا ہے، ’تو جو آسمانوں کو چاک کر دیتا ہے۔‘ یہاں چاک کر دینے کا ایک عمل ہوتا ہے۔ خُدا ہمارے [درمیان] میں بھڑک اُٹھتا ہے‘‘ (مارٹن لائیڈ جونز، ایم۔ڈی۔ Martyn Lloyd-Jones, M.D.، حیاتِ نو Revival، کراسوے کُتب Crossway Books، 1992، صفحات 305۔307)۔

اشعیا کی دعا اُس چھوٹے سے کورس میں دکھائی دیتی ہے جو ہم اکثر گاتے ہیں،

جیتے جاگتے خُداوند کی روح،
   نیچے آ، ہم دعا مانگتے ہیں۔
جیتے جاگتے خُداوند کی روح،
   نیچے آ، ہم دعا مانگتے ہیں۔
ہمیں پگھلا، ہمیں ڈھال، ہمیں توڑ، ہمیں موڑ۔
   جیتے جاگتے خُداوند کی روح،
نیچے آ، ہم دعا مانگتے ہیں۔
   (جیتے جاگتے خُداوند کی روح Spirit of the Living God‘‘ شاعر ڈینیئل آئیورسن
      Daniel Iverson، 1899۔1977؛ ڈاکٹر ہائیمرز نے ترمیم کی)۔

آپ جب حیاتِ نو کے لیے دعا مانگیں تو اُس کورس کو گائیں، پھر اشعیا64:1 کے الفاظ کی دعا مانگیں،

’’کاش کہ تُو آسمان کو چاک کر دے اور نیچے اُتر آئے، اور پہاڑ تیرے حضور میں لرزنے لگیں‘‘ (اشعیا 64:1).

تکبر کے پہاڑ، گناہ اور بغاوت کے پہاڑ، بے اعتقادی کے پہاڑ – تمام کے تمام بہہ جائیں گے جب خُداوند آسمان کو چاک کرتا ہے اور ہمارے درمیان نیچے آتا ہے۔

لہٰذا، ہر ایک کام جو ہم گرجہ گھر میں کرتے ہیں ہمیں اُس میں خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگنی چاہیے۔ لیکن ہمیں حیات نو میں ہمارے درمیان خُدا کے پاک روح کے اِس سے بھی زیادہ شدید ترین نزول کے لیے دعا مانگنی چاہیے۔ حیاتِ نو جب آتا تو وہ اچانک ہی آتا ہے۔ میں اپنی زندگی میں تین مرتبہ حیات نو دیکھ چکا ہوں۔ پہلی اور تیسری مرتبہ میں نے حیات نو دیکھا تو پاک روح اِس قدر اچانک نیچے آیا کہ ہم حیران رہ گئے تھے اور خُدا کی قوت سے لبریز ہو گئے تھے! اگر خُداوند یہاں پر حیاتِ نو بھیجتا ہے تو جب تک آپ زندہ رہیں گے آپ کبھی بھی اُس کو بھول نہیں پائیں گے۔ ایک مہینے میں ہمارے گرجہ گھر میں اِس قدر زیادہ کام ہو جائے گا جتنا ہم اب بیس سالوں میں دیکھتے ہیں! میں جانتا ہوں۔ میں خود اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا ہوں خُدا کیا کر سکتا ہے جب وہ آسمانوں کو چاک کرتا ہے اور عظیم ترین قوت کے ساتھ نیچے آتا ہے کہ ہم نے اِس سے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی ہوتی۔ اِس واعظ کو گھر لے جائیں اور جب آپ دعا مانگیں تو اِس کو پڑھیں۔ پہلے، ہر وہ کام جو ہم کرتے ہیں اُس میں خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگیں۔ پھر حیات نو میں خُدا کے پاک روح کے شدید نزول کے لیے بھی دعا مانگیں۔

ہمیشہ ہر وہ کام جو ہم کرتے ہیں اُس میں خُدا کی حضوری کے لیے دعا مانگیں۔ لیکن حیات نو میں ہمارے درمیان اِس سے بھی زیادہ نزول کے لیے بھی دعا مانگیں۔ یسوع نے کہا،

’’اگر تُم بُرے ہونے کے باوجود اپنے بچوں کو اچھی چیزیں دینا جانتے ہو تو تمہارا آسمانی باپ اُنہیں جو اُس سے مانگتے ہیں، تم سے بڑھ کر اچھی چیزیں کیوں نہ دے گا؟‘‘ (متی 7:11).

’’خُداوندا، حیاتِ نو بھیج دے Lord, Send a Revival۔‘‘ اِسے گائیں!

خُداوندا، ایک حیاتِ نو کو بھیج،
   خُداوندا، ایک حیاتِ نو کو بھیج،
خُداوندا، ایک حیاتِ نو کو بھیج،
   اور اِس کو تیری جانب سے آ لینے دے۔
(’’خُداوندا، ایک حیاتِ نو کو بھیجLord, Send a Revival ‘‘ شاعر ڈاکٹر بی۔ بی۔ میکینی
      Dr. B. B. McKinney، 1886۔1952؛ ڈاکٹر ہائیمرز کی ذریعے سے ترمیم کیا گیا)۔

ہر کوئی آج کی رات مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کے لیے دعا مانگے (تمام دعا مانگیں)۔

آؤ، میری جان، تمہارا لباس تیار ہے،
   یسوع دعا کا جواب دینے سے پیار کرتا ہے؛
اُس نے خود تمہیں دعا کرنے کے لیے کہا ہے،
   اِس لیے وہ تمہیں انکار نہیں کرے گا،
اِس لیے وہ تمہیں انکار نہیں کرے گا۔

جب تم بادشاہ کے حضور میں جا رہے ہو؛
   اپنے ساتھ ڈھیروں دعائیں لے کر جاؤ؛
کیونکہ اُس کی قوت اور فضل ایسا ہے
   کوئی بھی کبھی ضرورت سے زیادہ مانگ نہیں سکتا،
کوئی بھی کبھی ضرورت سے زیادہ مانگ نہیں سکتا!

اِس شام کو آپ گناہ سے نجات پا سکتے ہیں۔ پاک روح آپ کو آپ کے گناہ کے لیے بیدار کرے گا۔ پاک روح آپ کو مسیح کی جانب اُس کے قیمتی خون کے وسیلے سے گناہ سے پاک صاف ہونے کے لیے کھینچے گا۔ اگر آپ نجات پانے کے بارے میں ہمارے ساتھ بات چیت کرنا چاہیں تو مہربانی سے ابھی اجتماع گاہ کی پچھلی جانب ڈاکٹر کیگنDr. Cagan اور جان کیگن John Cagan کے پیچھے جائیں۔ وہ آپ کو ایک پُرسکون کمرے میں لے جائیں گے جہاں ہم بات چیت کر سکتے ہیں اور دعا مانگ سکتے ہیں۔ آمین۔

اگر اِس واعظ نے آپ کو برکت بخشی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا چاہیں گے۔ جب آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو آپ اُنہیں ضرور بتائیں کہ آپ کس مُلک سے لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای میل کو جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل لکھیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں اُس کا نام شامل کریں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلامِ پاک کی تلاوت مسٹر ایبل پرودھوم Mr. Abel Prudhomme تھی: متی 7:7۔11 . واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجیمن کنکیتھ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’آؤ، میری جان، تمہار لباس تیار ہے Come, My Soul, Thy Suit Prepare‘‘
(شاعر جان نیوٹن John Newton، 1725۔1807)۔