Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

آپ کی نسل کے لیے ایک واعظ

A SERMON FOR YOUR GENERATION
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دعا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی صبح، 23 اگست، 2015
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, August 23, 2015

زکائی نے سُنا کہ یسوع سڑک پر نیچے کی جانب آ رہا ہے۔ وہ قد میں چھوٹا شخص تھا۔ وہ یسوع کو بہتر طور پر دیکھنے کے لیے ایک درخت پر چڑھ گیا۔ جب یسوع وہاں پر پہنچا تو اُس نے درخت میں زکریا پر نظر ڈالی۔ اُس نے کہا، ’’نیچے اُتر آ۔ آج میں تیرے گھر پر مہمان بننے والا ہوں۔‘‘ لہٰذا وہ درخت سے نیچے اُتر آیا اور یسوع کے ساتھ گھر چل دیا۔ زکائی ایک گنہگار تھا۔ ہجوم میں سے کچھ لوگوں نے سوچا یسوع کے لیے گنہگاروں کے ساتھ جانا ٹھیک نہیں تھا۔ مگر یسوع نے اُنہیں جواب دیا۔ لوقا19:10 پر نظر ڈالیں۔ یہ سیکوفیلڈ مطالعۂ بائبل کے صفحہ 1102 پر ہے۔

’’اسی لیے ابنِ آدم گمشدہ کو ڈھونڈنے اور بچانے آیا ہے‘‘ (لوقا19:10)۔

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

آج نوجوان لوگوں کا سب سے بڑا واحد مسئلہ جس کا وہ سامنا کر رہے ہیں تنہائی ہے۔ کالج کے ایک طالب علم نے مجھے بتایا، ’’میں انتہائی شدت کے ساتھ تنہا رہ چکی ہوں۔‘‘ اُس نے اُس درد کو محسوس کیا تھا جس کا تجربہ ہمارے زمانے میں بے شمار نوجوان بالغ اور نوعمر کرتے ہیں۔ ایک نوجوان شخص نے مجھے کہا، ’’میں کبھی بھی دوستوں کے ساتھ دوستی برقرار رکھنے میں اہل نہیں رہا ہوں۔ ہمیں جُدا کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے۔‘‘ ایک اور نوجوان شخص نے کہا، ’’میں اِس قدر تنہا ہوں کہ میں نہیں جانتا میں کیا کرنا چاہیے۔‘‘ کچھ تھوڑے عرصے کے بعد اُس نے خود کشی کر لی۔ بے شمار نفسیات دانوں کے مطابق، آج بے شمار نوجوان لوگوں کا جس سب سے بڑے واحد مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ تنہائی ہے۔ اور تنہائی اکثر اُس موسیقی میں دکھائی دیتی ہے جس کو نوجوان لوگ ریڈیو پر سُنتے ہیں۔ بدمعاش راک گروپ گرین ڈے Green Day اپنے گیت ’’ٹوٹے ہوئے خوابوں کی گزرگاہ Boulevard of Broken Dreams‘‘ کے لیے سات گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوا۔ میں اِس کی سفارش نہیں کرتا۔ اِس میں کچھ نازیبا الفاظ بھی ہیں۔ لیکن یہ اُس دُکھی کر دینے والی تنہائی کی تشریح کرتا ہے جو بے شمار نوجوان لوگ محسوس کرتے ہیں۔ یہ کہتا ہے،

میں تنہا چلتا ہوں۔ میں تنہا چلتا ہوں۔ میں تنہا چلتا ہوں۔ میں تنہا چلتا ہوں
میرا سایہ ہی واحد ہے جو میرے ساتھ چلتا ہے
میرا نرم دِل ہی واحد چیز ہے جو دھڑک رہا ہے
کبھی میں خواہش کرتا ہوں کہیں کوئی نہ کوئی مجھے ڈھونڈ لے گا
اُس وقت تک کے لیے میں تنہا چلتا ہوں۔
   (سبز دِن Green Day، ’’ٹوٹے ہوئے خوابوں کی گزرگاہ Boulevard of Broken Dreams،‘‘ 2004)۔

کیا آپ نے کبھی اُس طرح سے محسوس کیا؟ اِس ہی طرح میں نے محسوس کیا تھا جب میں ایک نوعمر تھا۔ میں رات میں لاس اینجلز کی سڑکوں کر میلوں پیدل چلا کرتا تھا۔ یہ اِس قدر تنہا ہوتا تھا کہ کبھی کبھار میں خواہش کرتا کاش میں مر چکا ہوتا۔ یہ اُس وقت کی بات ہے جب میں ایک نوعمر تھا، میرے بچائے جانے سے پہلے کی بات ہے۔ کیا آپ نے کبھی بھی سوچا، ’’کبھی کبھار میں خواہش کرتا ہوں کہیں کوئی نہ کوئی مجھے ڈھونڈ لے گا‘‘؟ اگر آپ نے کبھی بھی ایسا محسوس کیا ہے تو پھر آپ زکائی ہی کی مانند ہیں، وہ نوجوان شخص جس کے ساتھ یسوع اُس دِن گھر چلا گیا تھا۔ ہم کم از کم جو کچھ زکائی کے ساتھ ہوا اُس سے چار باتیں سیکھ سکتے ہیں۔

I۔ پہلی بات، وہ گمشدہ تھا۔

یسوع نے اُس سے کہا،

’’ابنِ آدم گمشدہ کو ڈھونڈنے اور بچانے آیا ہے‘‘ (لوقا19:10)۔

گمشدہ! یسوع کا کیا مطلب تھا جب اُس نے کہا کہ زکائی گمشدہ تھا؟ کیوں، لگتا تو یوں تھا جیسے اُس [زکائی] کے پاس ہر وہ چیز ہے جس کی اُس کو بِلاشُبہ ضرورت ہے! بائبل ہمیں بتاتی ہے ’’وہ امیر تھا‘‘ (لوقا19:2)۔ اُس کے پاس کوئی جسمانی ضرورت نہیں تھی۔ اور اِس کے باوجود یسوع نے کہا وہ گمشدہ تھا۔ اِس بات سے یسوع کا کیا مطلب تھا؟ کیوں، زکائی تو واضح طور پر لوگوں کے گھیرے میں تھا! اُس کے اِردگرد ہجوم میں اِس قدر زیادہ لوگ تھے کہ وہ تو یہاں تک کہ یسوع کو دیکھ بھی نہیں سکتا تھا، ’’دبائے جانے کی وجہ سے for the press‘‘۔ ہجوم واقعی میں اُس کو اِردگرد سے دبائے جا رہا تھا – اور اس کے باوجود وہ گمشدہ تھا! ہجوم میں گمشدہ!

کی آپ نے کبھی کبھی ایسا محسوس نہیں کیا؟ ایک ایک بازار میں یا ایک پارٹی میں لوگوں کے ہجوم میں ہو سکتے ہیں – اور اِس کے باوجود آپ تنہا – اور گمشدہ محسوس کرتے ہیں۔ ہجوم میں گمشدہ! میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ بالکل ایسا ہی تھا جو ایک رات اُس نے محسوس کیا۔ وہ شرابخانے میں ایک بہت بڑی مے نوشی کی پارٹی میں تھا۔ اُس نے ایک خوبصورت لڑکی کو دیکھا۔ وہ اُس کے سر کو پچھلی جانب سے دیکھ رہا تھا۔ وہ مڑی اور اُس نے براہ راست اُسے دیکھا۔ اُس نے دیکھا کہ اُس لڑکی کی آنکھیں خالی اور مُردہ تھیں۔ اچانک وہ جان گیا کہ وہ لڑکی بھی اُتنی ہی تنہا تھی جتنا کہ وہ خود تھا۔ وہ مُڑا اور باہر چلا گیا۔ اُس کے بعد وہ جلد ہی مسیحی ہو گیا۔ اُس کے بعد وہ کبھی بھی اُس طرح کی پارٹی میں نہیں گیا۔ آج وہ ایک بپتسمہ دینے والے گرجہ گھر کا پادری ہے۔

وہ گمشدہ تھا! ہجوم میں گمشدہ! زکائی کی مانند! بائبل لفظ ’’گمشدہ یا گمراہ یا کھوئے ہوئے‘‘ کا استعمال اُن کو بیان کرنے کے لیے کرتی ہے جو مسیح میں ایمان لا کر ابھی تک تبدیل نہیں ہوئے۔ یسوع نے اپنے شاگردوں کو کہا،

’’بلکہ اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے پاس جانا‘‘ (متی10:6)۔

یسوع نے کہا کہ وہ

’’جو کھو گیا ہے اُس کے پیچھے جاؤ، جب تک کہ اُس پا نہ لو‘‘ (لوقا15:4)۔

یسوع نے مصرف بیٹے یا کھوئے ہوئے بیٹے کی تمثیل پیش کی۔ باپ نے گناہ سے بھرپور اپنے بیٹے کے بارے میں کہا،

’’وہ کھو چکا تھا‘‘ (لوقا15:24)۔

پولوس رسول نے کہا،

’’اگر ہماری خوشخبری ابھی بھی پوشیدہ ہے تو صرف ہلاک ہونے والوں کے لیے پوشیدہ ہے‘‘ (2 کرنتھیوں4:3)۔

اور یسوع نے، ہماری تلاوت میں کہا،

’’ابنِ آدم گمشدہ کو ڈھونڈنے اور بچانے آیا ہے‘‘ (لوقا19:10)۔

یہ نوجوان شخص زکائی، گمشدہ تھا۔ اور بائبل تعلیم دیتی ہے کہ آپ گمشدہ ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ لوگوں کو یہ سُننا اچھا نہیں لگتا ہے۔ لیکن میں یہاں پر آپ کو اچھا محسوس کرانے کے لیے ایک چھوٹی کہانی سُنانے کے لیے آیا ہوں۔ اصلی منادی کا یہ مقصد نہیں ہوتا ہے۔ اصلی منادی کا مقصد آپ کو سچائی بتانا ہوتا ہے۔ جو میں کہتا ہوں آپ اُس کو مسترد کر سکتے ہیں یا آپ اِس کو سُننے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ سُنیں گے اور کہ آپ میرے منادی کو سُننے کے لیے دوبارہ آئیں گے۔ یاداشت کی مدد سے ’’حیرت انگیز فضلAmazing Grace‘‘ کا پہلی بند گائیں۔

حیرت انگیز فضل! کس قدر میٹھی وہ آواز،
   جس نے مجھ جیسے تباہ حال کو بچایا!
میں جو کبھی کھو گیا تھا، لیکن اب مل گیا ہوں،
   اندھا تھا لیکن اب دیکھتا ہوں۔
(’’حیرت انگیز فضلAmazing Grace ‘‘ شاعر جان نیوٹن John Newton ، 1725۔1807).

’’اسی لیے ابنِ آدم گمشدہ کو ڈھونڈنے اور بچانے آیا ہے‘‘ (لوقا19:10)۔

II۔ دوسری بات، یسوع کے ذریعے سے وہ ہجوم میں سے چُنا گیا تھا۔

زکائی نہیں جانتا تھا کہ یسوع کون تھا۔ بائبل کہتی ہے،

’’وہ یسوع کو دیکھنے کا خواہش مند تھا کہ وہ تھا کون‘‘ (لوقا19:3)۔

یسوع سڑک پر نیچے کی جانب آ رہا تھا۔ زکائی دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ یسوع کون تھا۔ وہ چھوٹے قد کا تھا اور ہجوم نے اُس کو بہتر طور سے دیکھنے کے لیے رُکا ہوا تھا۔ اُس کو یسوع کو دیکھنے کے لیے ایک درخت پر چڑھنا پڑا تھا۔ وہ مسیح کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا تھا۔ وہ تو یہاں تک بھی نہیں جانتا تھا کہ یسوع تھا کون۔

’’وہ یسوع کو دیکھنے کا خواہش مند تھا کہ وہ تھا کون۔‘‘

پھر یسوع رُک گیا۔ بالکل وہیں پر، لوگوں کے اُس گردش کرتے ہوئے ہجوم کے وسط میں، یسوع رُک گیا۔ اور اُس نے اُوپر درخت کی چوٹی کی طرف نظر ڈالی اور کہا، ’’زکائی… نیچے اُتر آ؛ کیونکہ آج میں تیرا مہمان بننے والا ہوں‘‘ (لوقا19:5)۔ کیا حیرت کی بات ہے! وہ تو یہاں تک کہ جانتا بھی نہیں تھا یسوع کون تھا – اور اِس کے باوجود یسوع کو اُس کا نام معلوم تھا! ’’زکائی… نیچے اُتر آ! جلدی کر اور نیچے آ جا۔ میں تیرے ساتھ گھر جا رہا ہوں۔‘‘ یسوع نے ہجوم میں سے اُس کو چُنا تھا۔ یسوع نے اُس کو نام لے کر پکارا تھا۔ گرین ڈے نے اِس کے بارے میں ’’ٹوٹے ہوئے خوابوں کی گزرگاہ Boulevard of Broken Dreams‘‘ میں بتایا،

میں تنہا چلتا ہوں۔ میں تنہا چلتا ہوں۔ میں تنہا چلتا ہوں۔ میں تنہا چلتا ہوں
میرا سایہ ہی واحد ہے جو میرے ساتھ چلتا ہے
میرا نرم دِل ہی واحد چیز ہے جو دھڑک رہا ہے
کبھی میں خواہش کرتا ہوں کہیں کوئی نہ کوئی مجھے ڈھونڈ لے گا
اُس وقت تک کے لیے میں تنہا چلتا ہوں۔

’’کبھی میں خواہش کرتا ہوں کہیں کوئی نہ کوئی مجھے ڈھونڈ لے گا۔‘‘

’’ابنِ آدم گمشدہ کو ڈھونڈنے اور بچانے آیا ہے‘‘ (لوقا19:10)۔

’’ابنِ آدم‘‘ مسیح ہے۔ مسیح نے ہمیں آپ کو ڈھونڈنے کے لیے بھیجا تھا! مسیح نے ہمیں کہا تھا،

’’راستوں اور کھیتوں کی باڑوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں اور میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا14:23)۔

اور بالکل ایسا ہی تھا جو ہم نے کیا۔ ہم باہر بازاروں میں اور کالجوں میں اور سڑکوں پر گئے اور ہم نے آپ سے آپ کا نام اور آپ کا فون نمبر طلب کیا۔ اور آپ نے وہ دیا! اور پھر ہم نے آپ کو فون کیا اور آپ کو خوشخبری سُننے کے لیے آج کی صبح یہاں اِس گرجہ گھرمیں لے کر آئے۔ شاندار! سچے طور پر شاندار! لاس اینجلز میں ہزاروں لوگوں میں سے، کسی نہ کسی طرح ہم نے آپ کو تلاش کر لیا، اور آپ یہاں پر ہیں! مسیح نے ہمیں آپ کو بُلانے کے لیے بھیجا تھا! اور آپ یہاں پر ہیں! خُداوند کا شُکر ہو! اور ہم آپ سے کہتے ہیں، ’’تنہا کیوں رہا جائے؟ گھر چلے آئیں – گرجہ گھر میں! گمراہ کیوں رہیں؟ گھر چلے آئیں – خُدا کے بیٹے یسوع مسیح کے پاس!‘‘ مسیح نے ہمارے ذریعے سے آپ کے ساتھ براہ راست بات کی ہے، کیونکہ

’’ہم مسیح کے ایلچی ہیں… ہم مسیح کی طرف سے التماس کرتے ہیں کہ خُدا سے میل ملاپ کر لو‘‘ (2کرنتھیوں5:20)۔

آپ کے لیے یہ ہی ہمارا پیغام ہے۔ مسیح کے ایلچی ہونے کی حیثیت سے ہم آپ سے کہتے ہیں، ’’خُدا سے میل ملاپ کر لیں‘‘! گمشدہ کیوں رہا جائے؟ گھر چلے آئیں – خُدا کے بیٹے یسوع مسیح کے پاس!

III۔ تیسری بات، اُس نے مسیح کو بخوشی قبول کیا۔

مہربانی سے لوقا 19:6 پر نظر ڈالیں۔ آئیے کھڑے ہوں اور اُس آیت کی باآوازِ بُلند تلاوت کریں۔

’’اور وہ فوراً نیچے اُتر آیا اور یسوع کو خوشی خوشی گھر لے گیا‘‘ (لوقا19:6)۔

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ ایک مسیحی ہونا کوئی اتنی زیادہ لطف کی بات نہیں ہے۔ میں آپ کی غلط رہنمائی کرنا نہیں چاہتا۔ کبھی کبھار یہ مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن اِس میں ایک خوشی اور مسرت ہوتی ہے جو مسیح آپ کو بخش سکتا ہے جس کا تجربہ آپ کسی اور جگہ پر کبھی بھی نہیں کر سکتے۔ یہ ہی وجہ تھی کہ زکائی نے جلدی کی تھی، ’’اور نیچے اُتر آیا تھا اور اُس کو خوشی خوشی گھر لے گیا تھا۔‘‘

جی ہاں، میں جانتا ہوں کہ آپ کو گناہ کی سزایابی ہونی چاہیے۔ لیکن کوئی بھی کبھی بھی سزایابی سے بچایا نہیں گیا! اوہ، جی نہیں، سزایابی کا مقصد آپ کو مسیح کے پاس لے جانا ہے۔ جب آپ بالاآخر مسیح کو پا لیتے ہیں، تو اِس میں خوشی ہوتی ہے۔ یہ شاید کچھ لوگوں میں زیادہ ہو، دوسروں میں کم ہو – لیکن اِس میں ہمیشہ ایک مخصوص مقدار میں سکون ہوتا ہے – اور اندرونی خوشی ہوتی ہے – جب آپ کے گناہ مسیح کے خون کے وسیلے سے پاک صاف کیے جاتے ہیں – اور آپ اُس یسوع میں ایک نئی زندگی پاتے ہیں۔ گرین ڈے نے کہا، ’’کبھی میں خواہش کرتا ہوں کہیں کوئی نہ کوئی مجھے ڈھونڈ لے گا۔ اُس وقت تک کے لیے میں تنہا چلتا ہوں۔‘‘ کسی نے واقعی میں آپ کو ڈھونڈ لیا ہے! کوئی آپ کو بُلا رہا ہے! یہ مسیح بخود ہے! جب مسیح آپ کو ڈھونڈ لیتا ہے تو اِس میں خوشی ہوتی ہے! جب مسیح آپ کو بچاتا ہے تو اِس میں خوشی ہوتی ہے! جب اُس کا خون آپ کے گناہوں کو دھو کر پاک صاف کرتا ہے اور آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو جاتے ہیں تو اِس میں خوشی ہوتی ہے!

’’اور وہ فوراً نیچے اُتر آیا اور یسوع کو خوشی خوشی گھر لے گیا‘‘ (لوقا19:6)۔

’’اِسی لیے ابنِ آدم گمشدہ کو ڈھونڈنے اور بچانے آیا ہے‘‘ (لوقا19:10)۔

IV۔ چوتھی بات، اُس نے اپنی زندگی میں رُخ کی مکمل تبدیلی کا تجربہ کیا تھا۔

اِس نکتے تک، زکائی نے گناہ سے بھرپور ایک زندگی گزاری تھی۔ ایک محصول وصول کرنے والے کی حیثیت سے، اُس نے لوگوں سے ’’دھوکے سے‘‘ پیسا وصول کیا تھا (لوقا19:8)۔ مگر مسیح کے ذریعے سے اُس کے بچا لیے جانے کے بعد، وہ ایک نیا انسان تھا۔ وہ مسیح میں ایمان لا کرتبدیل ہو چکا تھا۔ اور یسوع نے کہا،

’’آج اِس گھر میں نجات آئی ہے‘‘ (لوقا19:9)۔

زکائی بچا لیا گیا تھا! مسیح نے اُس کو تبدیل کر دیا تھا! اب اُس کی زندگی ایک مکمل طور پر نئی ڈگر پر چل پڑی تھی۔ اور جب آپ مسیح کو پا لیتے ہیں تو زندگی میں آپ کا رُخ تبدیل ہو جائے گا۔ بائبل کہتی ہے،

’’اِسی لیے اگر کوئی مسیح میں ہے تو وہ نیا مخلوق ہے: پُرانی چیزیں جاتی رہیں؛ دیکھو، وہ سب نئی ہو گئیں‘‘ (2کرنتھیوں5:17)۔

مسیح صلیب پر آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے مرا تھا۔ مسیح نے اپنا خون بہایا تاکہ آپ کے گناہ دُھل کر پاک صاف ہو جائیں۔ مسیح جسمانی طور پر مُردوں میں سے جی اُٹھا تھا اور جسمانی ہی طور پر اوپر آسمان میں اُٹھا لیا گیا تھا۔ وہ اب زندہ ہے خُدا باپ کے داہنے ہاتھ پر۔ اور آپ مسیح کے پاس آ سکتے ہیں – اور وہ آپ کو معاف کر دے گا اور آپ کو بچا لے گا – اور زندگی میں ایک کُلی طور پر آپ کو ایک نیا رُخ بخشے گا۔ جب آپ مسیح کو پا لیتے ہیں، ’’سب چیزیں نئی ہو جاتی ہیں‘‘ (2کرنتھیوں5:17)۔ آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو جائیں گے!

’’اِسی لیے ابنِ آدم گمشدہ کو ڈھونڈنے اور بچانے آیا ہے‘‘ (لوقا19:10)۔

تنہا پیدل کیوں چلا جائے؟ ’’تنہا کیوں رہا جائے؟ گھر چلے آئیں – گرجہ گھر میں! تنہا پیدل کیوں چلا جائے؟ گمشدہ کیوں رہیں؟ گھر چلے آئیں – خُدا کے بیٹے یسوع مسیح کے پاس!‘‘

کیوں نہ آج کی رات گھر چلے آئیں گرجہ کرنے کے لیے؟ کیوں نہ یہاں پر 6:15 پر واپس آیا جائے اور ہمارے ساتھ شام کا کھانا کھایا جائے؟ تنہا کیوں رہا جائے؟ آج کی رات گھر چلے آئیں گرجہ کرنے کے لیے – اور اگلے اِتوار دوبارہ آئیں! میرا چھوٹا سا گیت دوبارہ گائیں۔ یہ آپ کے گیتوں کے ورق پر نمبر3 ہے!

یسوع کے پاس گھر آئیں، دسترخوان بِچھ چکا ہے؛
کھانے کے لیے گھر آئیں اور آئیے روٹی توڑیں۔
یسوع ہمارے ساتھ ہے،اِس لیے یہ کہنے دیجیے،
کھانے کے لیے گھر آئیں اور آئیے روٹی توڑیں!
گرجہ گھر میں گرجہ کے لیے اور کھانے کے لیے آئیں، پیاری سی رفاقت کے لیے اکٹھے ہوں!
یہ ایک عمدہ تقریب ہوگی، جب ہم کھانے کے لیے بیٹھیں گے!
   (’’کھانے کے لیے گھر آئیں Come Home to Dinner‘‘ شاعر ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونئیر، 1941۔، بطرزِ ’’ایک فاختہ کے پروں پر On the Wings of a Dove‘‘)۔

ڈاکٹر چعین مہربانی سے دعا میں ہماری رہنمائی کریں!

اگر اِس واعظ نے آپ کو برکت بخشی ہے تو مہربانی سے ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای۔میل بھیجیں اور اُنھیں بتائیں – (یہاں پر کلک کریں) rlhymersjr@sbcglobal.net۔ آپ کسی بھی زبان میں ڈاکٹر ہائیمرز کو خط لکھ سکتے ہیں، مگر اگر آپ سے ہو سکے تو انگریزی میں لکھیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظ www.realconversion.com یا
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھوم Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: لوقا19:1۔10.
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’ٹوٹے ہوئے خوابوں کی گزرگاہ Boulevard of Broken Dreams‘‘ (شاعر سبز دِن Green Day، 2004)\
’’نرمی اور ملائمت سے یسوع بُلا رہا ہے Softly and Tenderly Jesus is Calling‘‘ (شاعر وِل ایچ۔ تھامپسن Will H. Thompson، 1847۔1909)۔

لُبِ لُباب

آپ کی نسل کے لیے ایک واعظ

A SERMON FOR YOUR GENERATION

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’اِسی لیے ابنِ آدم گمشدہ کو ڈھونڈنے اور بچانے آیا ہے‘‘ (لوقا19:10)۔

I.    پہلی بات، وہ گمشدہ تھا، لوقا19:2؛ متی10:6؛ لوقا15:4، 24؛ 2کرنتھیوں4:3 .

II.   دوسری بات، یسوع کے ذریعے سے وہ ہجوم میں سے چُنا گیا تھا، لوقا19:3، 5؛ 14:23؛ 2 کرنتھیوں5:20 .

III.  تیسری بات، اُس نے مسیح کو خوشی خوشی قبول کیا تھا، لوقا19:6 .

IV.  چوتھی بات، اُس نے اپنی زندگی میں رُخ کی مکمل تبدیلی کا تجربہ کیا تھا، لوقا19:8۔9؛ 2کرنتھیوں5:17 .