Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

حیاتِ نو میں پاک روح یسوع کا جلال ظاہر کرتا ہے!

(حیاتِ نو پرواعظ نمبر6)
!THE HOLY SPIRIT GLORIFYING JESUS IN REVIVAL
(SERMON NUMBER 6 ON REVIVAL)
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ

خُداوند کے دِن کی شام، 24 اگست، 2014
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, August 24, 2014

’’وہ میرا جلال ظاہر کرے گا: کیونکہ وہ میری باتیں میری زبانی سُن کرتم تک پہنچائے گا‘‘ (یوحنا16:14)۔

کبھی کبھار لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں آپ کیسے بتا سکتے ہیں کہ آیا ایک گرجہ گھر یا مذہبی گروہ صیحح ہے یا غلط۔۔ میں آپ کو اصول پیش کرنے جا رہا ہوں جو میں نے اپنی تمام زندگی استعمال کیا ہے۔ وہ روح جو مسیح کا جلال ظاہر نہیں کرتا خُدا کا روح نہیں ہے۔ یہ ہی کُلیدی بات ہے! یہ ہی وہ طریقہ ہے جس سے سچائی کی روح اور خطا کی روح کے درمیان آپ فرق بتا سکتے ہیں!

کسی نہ کسی طور میں ہمیشہ سے ہی خطا کی روح اور سچائی کی روح کے درمیان فرق کو بتانے کے قابل رہا ہوں۔ اِس کی جڑیں ضرور بہ ضرور غیرمشروط انتخاب میں ہوتی ہیں – کیونکہ میری پرورش بدعتیوں اور فرقہ پرستوں یعنی مقلدوں میں ہوئی تھی! اِس کے باوجود میں جانتا ہوں، حتیٰ کہ میرے نجات پانے سے پہلے، کہ امتحان وہی تھا جو وہ یسوع کے بارے میں کہتے تھے۔ کیا وہ یسوع کا جلال ظاہر کرتے تھے یا نہیں؟

یسوع نے یہ بات پاک روح کے بارے میں کہی تھی – ’’وہ میرا جلال ظاہر کرے گا۔‘‘ بدقسمتی سے لفظ ’’جلال ظاہر کرنا glorify‘‘ انگریزی زباندانی سے نکالا جا چکا ہے۔ یونانی لفظ نے ’’جلال ظاہر کرنا glorify‘‘ کا جو ترجمہ کیا اُس کا مطلب ہوتا ہے، ’’عزت کرنا، تعظیم بخشنا، ستائش کرنا۔‘‘ یسوع نے پاک روح کے بارے میں کہا – ’’وہ میری ستائش کرے گا اور تعظیم کرے گا، اور مجھے عزت بخشے گا۔‘‘

آپ کوتقابلی مذہب کا طالب علم ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی یہ دیکھنے کے لیے کہ کونسا گروہ ایسا نہیں کرتا! بے شمار فرقے کہتے ہیں یسوع ایک تخلیق کیا ہوا انسان ہے، یا ایک کم درجہ کی روح ہے، یا محض ایک نبی ہے۔ مورمنز Mormons نے اُس کو ایک تخلیق کیا ہوا انسان کہا ہے، جو شیطان کا بھائی ہے۔ آزاد خیالی کے علم الٰہیات نے اُس کو ایک اُستاد کہا ہے اور اِس سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔ اِن میں سے کوئی بھی دماغی خلل یسوع کی بطور خُدا جس نے دُنیا کو تخلیق کیا اور جو پاک تثلیث کی دوسری ہستی ہے، جو نوع انسانی کا نجات دہندہ ہے عبادت نہیں کرتا! ہر فرقہ، ہر جھوٹا مذہب اور ہر مسیحی متبادل راستہ، یسوع کی جو وہ واقعی میں ہے اُس سے کم حیثیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اِس برگشتہ دُنیا میں تمام ’’ارواح‘‘ میں سے، صرف پاک روح ہی یسوع کو تعظیم، ستائش اور عزت دیتی ہے جس کا وہ مستحق ہے۔ اِس لیے، میں دوبارہ ضرور کہوں گا، کوئی بھی روح جو یسوع کا زمانے اور دائمیت کے خُدا کی حیثیت سے جلال ظاہر نہیں کرتا، وہ خُدا کا روح نہیں ہے۔ اور یہاں تک کہ وہ جو اُس کا خُدا کی حیثیت سے دعویٰ کرتے ہیں، مگر یسوع کے مقابلے میں پاک روح کو زیادہ عزت بخشتے ہیں، خطرناک حد تک علم الٰہیات کی غلطی اور روح کو معلون کردینے والی بدعت کے قریب ہوتے ہیں! کیونکہ خُود خُداوند یسوع مسیح نے ہمیں بتایا،

’’وہ میرا جلال ظاہر کرے گا: کیونکہ وہ میری باتیں میری زبانی سُن کرتم تک پہنچائے گا‘‘ (یوحنا16:14)۔

یسوع ہمیں باپ کے پاس لے جانے کے لیے آتا ہے۔ مگر پاک روح ہمیں یسوع کے پاس لے جانے کے لیے آتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ آپ کو پاک روح پانا چاہیے۔ وہ ہی تو ہے جو آپ کو یسوع کے لیے مدعو کرتا ہے، اور یسوع وہ ہے جو آپ کو باپ کے ساتھ متحد کرتا ہے۔ پاک تثلیث کی تینوں ہستیاں گنہگار کی نجات میں ضروری ہوتی ہیں۔ باپ آپ کے بچائے جانے کے لیے پہلے سے حکم نافذ کرتا ہے۔ بیٹا آپ کے گناہ کے لیے صلیب پر کفارہ ادا کرتا ہے۔ اور پاک روح آپ پر بیٹے کو آشکارہ کرتا ہے، اور آپ کو یسوع کے خون میں پاک صاف ہونے کے لیے اُس کی جانب کھینچتا ہے!

خُداوند کی ستائش ہوجس سے تمام برکات نکلتی ہیں؛
     یہاں نیچے تمام مخلوقات اُس کی ستائش کرو؛
اے آسمانی میزبان، اوپر اُس کی ستائش کرو؛
     باپ، بیٹے اور پاک روح کی ستائش ہو! آمین۔
(’’خُدا کے جلال کے لیے حمد The Doxology‘‘ شاعر تھامس کین Thomas Ken، 1637۔1711)۔

جلال باپ اور بیٹے، اور روح پاک کا ہو،
جیسا کہ ابتدا میں تھا، اب ہے اور ہمیشہ ہوگا،
دُنیا کے ختم ہوئے بغیر۔ آمین، آمین۔
            (’’گلوریا پیٹری Gloria Patri،‘‘ ماخذ انجان، دوسری ابتدائی صدی میں)۔

’’وہ میرا جلال ظاہر کرے گا: کیونکہ وہ میری باتیں میری زبانی سُن کرتم تک پہنچائے گا‘‘ (یوحنا16:14)۔

دیکھا کس قدر شاندار طریقے سے تثلیث کی تینوں ہستیاں اکٹھی کام کرتی ہیں! باپ بیٹے کو جلال بخشتا ہے۔ پاک روح خُداوند یسوع کو جلال بخشتا ہے۔ دونوں پاک روح اور خُداوند یسوع مسیح باپ کو جلال بخشتے ہیں! یہ تینوں اپنی روح میں ایک ہیں، ہیّت میں متحد ہیں، کھوئے ہوئے گنہگاروں کی نجات میں اکٹھے ہوتے ہیں!

آج رات کو ہم پاک روح کے کام پر نظر ڈالیں گے۔ وہ محض ایک قوت یا متاثر کر دینے والا نہیں ہے۔ وہ خُدا ہے۔ ہمیں اُس کے بارے میں بطور خُدائے پاک روح بات کرنی چاہیے۔ اُس کے بغیر ہم یسوع کو کسی بھی حقیقی طریقے سے کبھی بھی نہیں جان پائیں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ اِس بارے میں سوچیں کہ پاک روح کرتا کیا ہے۔ یسوع نے کہا، ’’وہ میرا جلال ظاہر کرے گا: کیونکہ وہ میری باتیں میری زبانی سُن کر تم تک پہنچائے گا۔‘‘ ڈاکٹر جان آر۔ رائس Dr. John R. Rice نے اِس آیت کے بارے میں کہا، کہ پاک روح یسوع کے بارے میں بات کرنے کے لیے آتا ہے اور خُداوند یسوع کو آشکارہ کرنے کے لیے آتا ہے‘‘ (خُدا کا بیٹا، یوحنا پر ایک تبصرہ The Son of God, A Commentary on John، خُداوند کی تلوار اشاعت خانے Sword of the Lord Publishers، 1976، صفحہ 321؛ یوحنا16:14)۔

پاک روح ہمارے پاس یسوع کو آشکارہ کرنے کے لیے آتا ہے۔ یہ مبلغین ہونے کی حیثیت سے ہمارا اہم موضوع ہونا چاہیے۔ ہمیں پاک روح کے ساتھ خُداوند یسوع کی پہچان کروانے کے لیے کام کرنا چاہیے! ہم آسمان میں بہت سی باتیں جانیں بغیر جا سکتے ہیں۔ ہم بائبل کی پیشن گوئی، یا شیاطین کے علم یا سائنس یا سیاست کے بارے میں بغیر کچھ جانے بچائے جا سکتے ہیں۔ مگر ہم یسوع کو جانے بغیر کبھی بھی جنت میں نہیں جا سکتے ہیں! مجھے وہ اچھا لگا جو جان ویزلی John Wesley نے اپنے ابتدائی میتھوڈسٹ مبلغین کو کہا، ’’باقی چیزوں کو ایک طرف چھوڑ دو۔ آپ کو بشروں کو جیتنے کے لیے بُلایا گیا ہے۔‘‘ آمین! پاک روح ہماری تبلیغ کو برکت دے گا اگر ہمارا مرکزی پیغام یسوع مسیح پر مرکوز ہے! یہی وجہ ہے کہ پولوس رسول نے کہا، ’’ہم اُس مسیح مصلوب کی منادی کرتے ہیں... مسیح خُدا کی قدرت اور خُدا کی حکمت ہے‘‘ (1۔کرنتھیوں1:23، 24)۔ ’’کوئی فخر کرنا چاہیے تو خُداوند پر فخر کرے‘‘ (1۔کرنتھیوں1:31)۔ مسٹر گریفتھ Mr. Griffith نے بالکل ابھی وہ خُوبصورت پرانا جرمنی کا گیت گایا تھا، ’’جب صبح آسمانوں کو سجاتی ہےWhen Morning Gilds the Skies،‘‘

جب صبح آسمانوں کو سجاتی ہے، میرا بیدار ہوتا دِل پکارتا ہے:
یسوع مسیح کی ستائش ہو؛
کام پر ہوں یا یسوع سے دعا کروں میں تلافی کرتا ہوں:
یسوع مسیح کی ستائش ہو۔

اِس کو ہو جانے دو، جب تک زندگی میری ہے، میرا [ستائش کا گیت] جو الوہی ہے،
یسوع مسیح کی ستائش ہو؛
اِسی کو دائمی گیت ہو جانے دو، تمام طویل زمانوں میں:
یسوع مسیح کی ستائش ہو۔
      (’’جب صبح آسمانوں کو سجاتی ہے When Morning Gilds the Skies،‘‘ جرمنی سے،
           ترجمہ کیا ایڈورڈ کیسویل Edward Caswell، 1814۔1878؛
           پادری صاحب نے ترمیم کی)۔

تب، بھی پاک روح سادہ لوگوں پر یسوع کو آشکارہ کرتا ہے۔ ’’وہ میری باتیں میری زبانی سُن کرتم تک پہنچائے گا۔‘‘ جی ہاں، ’’آپ تک‘‘! وہ اُن کے پاس آتا ہے جن کی کوئی تربیت نہیں ہوتی ہے، جو کبھی بھی بائبل سکول یا سیمنری میں نہیں گئے ہوئے! میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو اعلٰی پیمانے پر تربیت یافتہ تھے، مگر یسوع بخود کو نہیں جانتے تھے!

ایک حقیقی تبدیلی میں، غریب لوگ اور وہ لوگ جن کے پاس کوئی تعلیم نہیں ہوتی، پاک روح کے وسیلے سے یسوع کی جانب کھینچے جاتے ہیں۔ تبدیلیوں میں، لوگ ایک ایک کر کے یسوع کی جانب کھینچے چلے آتے ہیں۔ حیات نو میں بہت سے لوگ یسوع کی جانب کھینچے چلے آتے ہیں، ایک چھوٹے سے عرصے میں!

پاک روح نے بارہ غریب مچھیروں کو لیا تھا اور اُن پر ایک ایک کر کے یسوع کو آشکارہ کیا تھا۔ وہ رسول تھے۔ مگر پینتیکوست کے روز، پاک روح نے 3,000 لوگوں کو یسوع کی جانب راغب کیا تھا! اوہ، ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ ہمارے گرجہ گھر میں آنے والے دس یا پندرہ لوگ یسوع کی طرح کھینچے چلے آئیں، اور پاک روح کے وسیلے سے یسوع کو اُن پر آشکارہ ہو جانے دیں! خُدا کرے وہ مسیح کا جلال یسوع کی باتوں کو لے کر اور اُنہیں آپ کو دکھا کر ظاہر کریں۔ تب آپ گانے کے قابل ہونگے،

کام پر ہوں یا یسوع سے دعا کروں میں تلافی کرتا ہوں:
یسوع مسیح کی ستائش ہو۔

اِس کے علاوہ، پاک روح یسوع کو نجات دہندہ کے طور پر ظاہر کرتا ہے۔ یہ کچھ ایسا تھا جس کو سمجھنے میں مجھے شدید پریشانی ہوئی تھی۔ میں یقین نہیں کر سکتا کہ میں نے کبھی بھی نجات کی منادی ہوتی نہیں سُنی۔ مگر میرے ذہن پر زنگ لگا ہوا تھا۔ میں نے یسوع کے بارے میں ایک شہید کے طور پر سوچا تھا۔ میں اُن سے ناراض تھا جنہوں نے اُس کو مصلوب کیا تھا۔ کیوں اُنہوں نے اِس عظیم اور نیک انسان کو قتل کیا تھا؟ میں نے یسوع کے بارے میں ایسے سوچا تھا جیسے کہ ابراہام لنکن ابتدائی زمانے میں آ گئے ہوں۔ یسوع ایک عظیم اور نیک انسان تھا جس کو اِس لیے قتل کیا گیا کیونکہ وہ نیک تھا۔ لنکن کے قاتل نے دراصل اُنہیں پاک جمعہ کے روز گولی ماری اور قتل کیا تھا، وہ دِن جب یسوع کو مصلوب کیا گیا تھا۔ اِس طرح میں یسوع کے بارے میں سوچتا تھا۔ وہ ایک عظیم اُستاد تھا اور گناہ کے بغیر انسان تھا۔ میں کہہ چکا ہوتا کہ وہ ہی ’’نجات دہندہ‘‘ ہے، مگر میں نہیں جانتا تھا کہ اُس کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ بے اعتقادے یہودیوں کی مانند جن کے بارے میں پولوس نے بات کی تھی، میرے دِل پر ایک ’’پردہ‘‘ پڑا ہوا تھا جس نے میرے ذہن سے نجات دہندہ کو چُھپایا ہوا تھا (2۔کرنتھیوں3:15)۔ میں نے نیک ہونے اور خود کو زیادہ سے زیادہ وقف کر دینے کے ذریعے سے ایک مسیحی ہونے کی کوشش جاری رکھی۔ مجھے ’’ٹونائٹ Tonight‘‘ شو میں جیک پار Jack Paar کے ذریعے سے ڈاکٹر ٹام ڈولی Dr. Tom Dooley کا لیا ہوا انٹرویو یاد ہے۔ وہ ویت نام اور لاؤس کے لیے ایک کاتھولک طبعی مشنری تھے۔ اُنہوں نے ویت نام کی پہاڑیوں میں مسیحیوں اور اشتراکیت پسندوں کے بارے میں ’’وہ رات جب اُنہوں نے پہاڑ کو آگ لگا دی The Night They Burned the Mountain‘‘ کے نام سے ایک کتاب لکھی تھی۔ مجھے واضح طور پر سوچنا یاد ہے، ’’یہی ہے جو میں کرنا چاہتا ہوں۔ میں ایک مشنری بننا چاہتا ہوں۔ میں ایک مشنری کی حیثیت سے مسیح کی پیروی کروں گا اور پھر میں ایک مسیحی ہو جاؤں گا۔‘‘ میں اُس بات کو اپنے ذہن سے باہر نہیں نکال پایا۔ میں کسی انسانیت کی بھلائی کے بہت بڑے کام میں یسوع کی پیروی کرنے کے وسیلے سے ایک مسیحی بن جاتا! میں یسوع کے بارے میں فکر کرنے کے معاملے میں مکمل طور پر اندھا ہو چکا تھا۔ مجھے یقین تھا کہ مسیح کی مثال کی پیروی کرنے سے میں خود کو بچا لوں گا۔ پولوس رسول نے مجھے بالکل صیحح طریقے سے بیان کیا جب اُس نے کہا،

’’اگر ہماری خُوشخبری ابھی بھی پوشیدہ ہے تو صرف ہلاک ہونے والوں کے لیے پوشیدہ ہے‘‘ (2۔ کرنتھیوں 4:3).

آج کے دِن تک میں حیران ہوتا ہوں کہ میں کس قدر اندھا تھا! مگر پاک روح نے وہ پردہ اُٹھا دیا، اور اپنا نور چمکایا، اور میں نے یسوع کو بطور نجات دہندہ کے دیکھا! صرف تب ہی خوشخبری کی سمجھ آتی ہے!

’’وہ میرا جلال ظاہر کرے گا: کیونکہ وہ میری باتیں میری زبانی سُن کرتم تک پہنچائے گا‘‘ (یوحنا16:14)۔

اور آخر میں، پاک روح ہمیں یسوع کی محبت اور رحم دکھاتا ہے۔ میں نے کبھی بھی میرے جیسے گنہگار کی جانب مسیح کی محبت اور رحم کے بارے میں نہ سوچا ہوتا، اگر پاک روح نے اُس کی محبت کو مجھ پر آشکارہ نہ کیا ہوتا۔ یہی تھا جب میں نے پہلی مرتبہ اُس کے خون کی اہمیت کو جانا تھا۔ اِس سے پہلے وہ ایک شہید کا خون تھا، جیسے لنکن کے خون کی مانند، یا ڈاکٹر کِنگ کے خون کی مانند، یا شہید کیے گئے مشنری کے خون کی مانند۔ مگر جب میں پاک روح کے وسیلے سے منور کیا گیا تو میں اپنے دِل میں جان گیا،

’’یہ خون ہی ہے جو کسی جان کے لیے کفارہ دیتا ہے‘‘ (احبار 17:11).

’’یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے گناہوں کی معافی کے لیے بہایا جاتا ہے‘‘ (متی 26:28).

جب میں بچا لیا گیا، تو میں نے فوراً مسیح کا جلالی خون دیکھا تھا۔ میں نے اُس کے خون میں غسل کیا تھا! ہر دِن ’’پاک جمعہGood Friday‘‘ کی مانند لگتا تھا کیونکہ میں چلتے پھرتے سوتے جاگتے یسوع کے خون کے بارے میں گاتا تھا! میں نے یہ پرانا خوشخبری کا گیت اُس وقت تک گایا جب تک میرا گلا بیٹھ نہیں گیا!

صلیب کے تلے جہاں میرا نجات دہندہ مرا،
وہاں نیچے جہاں پر گناہ سے پاک صاف ہونے کے لیے میں پکارا،
وہیں میرے دِل پر وہ خون استعمال ہوا تھا؛
اُس کے نام کو جلال ہو! اُس کے نام کو جلال ہو، اُس کے نام کو جلال ہو،
وہیں میرے دِل پر وہ خون استعمال ہوا تھا؛ اُس کے نام کو جلال ہو!

ہائے، قیمتی چشمے جو گناہ سے بچاتا ہے،
میں اِس قدر خوش ہوں کہ میں اِس میں داخل ہوا؛
وہیں پر یسوع مجھے بچاتا ہے اور مجھے پاک صاف رکھتا ہے؛
اُس کے نام کو جلال ہو! اُس کے نام کو جلال ہو، اُس کے نام کو جلال ہو،
وہیں میرے دِل پر وہ خون استعمال ہوا تھا؛ اُس کے نام کو جلال ہو!
      (’’اُس کے نام کو جلال ہو Glory to His Name‘‘ شاعرہ علیشاہ اے۔ ہوفمین
            Elisha A. Hoffman، 1839۔1929)۔

’’وہ میرا جلال ظاہر کرے گا: کیونکہ وہ میری باتیں میری زبانی سُن کرتم تک پہنچائے گا‘‘ (یوحنا16:14)۔

اوہ، میں کس قدر دعا کرتا ہوں کہ پاک روح آپ کو نجات دہندہ کا خون دکھائے! آپ کبھی بھی اُس کے بارے میں سوچنے سے نہیں رُکیں گے جب آپ اُس کو دیکھیں گے! آپ کبھی بھی مسیح کے خون کے بارے میں گانا گانے سے نہیں رُکیں گے جب خُدا کا پاک روح آپ کو وہ دکھائے گا! ھیلیلویاہ! جس لمحے آپ نجات دہندہ پر بھروسہ کریں گے آپ گانے کے قابل ہو جائیں گے،

وہاں قوت ہے، قوت، حیرت زدہ کام کرنے والی قوت
برّے کے خون میں؛
وہاں قوت ہے، قوت، حیرت زدہ کام کرنے والی قوت
برّے کے خون میں؛
      (’’وہاں خون میں قوت ہے There is Power in the Blood‘‘ شاعر لوئیس ای۔ جونز
           Lewis E. Jones، 1865۔1936)۔

میں جانتا ہوں کہ یسوع کے بارے میں یہ ساری بات چیت آپ میں سے اُن کو جو بچائے نہیں گئے ہیں یقیناً عجیب اور دیوانی اور یہاں تک کہ پُراسرار لگنی چاہیے۔ مگر جب پاک روح آپ کو یسوع کے پاس کھینچتا ہے اور آپ کے گناہ اُس کے خون کے وسیلے سے دُھل جاتے ہیں – تو آپ اُس کے خون کے بارے میں گائیں گے اور اپنی باقی کی تمام زندگی اُس کے خون کے بارے میں بات کریں گے! ھیلیلویاہ!

میں نے اِس واعظ میں اور بھی بہت کچھ طے کیا ہوا تھا، مگر میں محسوس کرتا ہوں کہ مجھے ابھی اختتام کر دینا چاہیے۔ ہم خُدا سے دعائیں مانگ رہے ہیں اور روزے رکھ رہے ہیں کہ حیات نو میں پاک روح کی قوت سے بھرپور ایک لہر بھیج دے۔ مگر حیات نو ہے کیا؟ میرے خیال میں ڈاکٹر مارٹن لائیڈ جونز Dr. Martyn Lloyd-Jones نے ایک اچھا جواب پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا، ’’حیات نو، ہر ایک چیز سے بالا تر، خُداوند یسوع مسیح خُدا کے بیٹے کے جلال کا ظاہر ہونا ہے۔ یہ گرجہ گھر کی زندگی کے مرکز میں اُس کی بحالی ہے‘‘ (حیات نو Revival، کراسوے کُتب Crossway Books، 1987، صفحہ 47)۔

میرے خیال میں وہ بالکل صیحح تھے۔ ’’حیات نو... خُداوند یسوع مسیح، خُدا کے بیٹے کے جلال کا ظاہر ہونا ہے۔‘‘ ہماری تلاوت نے بھی زیادہ تر ایسی ہی بات کہی تھی،

’’وہ میرا جلال ظاہر کرے گا: کیونکہ وہ میری باتیں میری زبانی سُن کرتم تک پہنچائے گا‘‘ (یوحنا16:14)۔

ایک انفرادی تبدیلی میں، پاک روح ایک شخص کے لیے یسوع اور اُس کے جلال کو دیکھنے اور اُس کو بڑھانے، اور اُس کے بارے میں ’’شیخی مارنے‘‘ اور اُس کے بارے میں گانے کا سبب بنتا ہے۔ حیات نو میں، پاک روح بے شمار لوگوں کے لیے یسوع کو دیکھنے، اُس کو جلال بخشنے اور اُس کو بڑھانے اور اُس کے لیے ’’شیخی مارنے‘‘ اور اُس کے بارے میں گانے اور اُس میں سکونت کرنے کا سبب بنتا ہے – اُس کی صلیب پر قربانی پر، اور اُس کے خون پر، جو بہایا گیا تاکہ ہمارے گناہ معاف اور پاک صاف کیے جائیں۔

ایک سو سالوں سے زیادہ عرصے سے شاذونادر ہی کوئی حمدوثنا کا گیت یا خوشخبری کے گیت مسیح کے خون کے بارے میں لکھے گئے ہوں! کیوں؟ کیونکہ ہم بغیر حیات نو کے ایک طویل، تاریک دور سے گزر چکے ہیں۔ مبلغین اب یہ سوچتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ حیات نو کا مرکز پاک روح ہے۔ مگر وہ غلطی پر ہیں۔ ہماری تلاوت ظاہر کرتی ہے کہ وہ غلطی پر ہیں۔

’’وہ میرا جلال ظاہر کرے گا: کیونکہ وہ میری باتیں میری زبانی سُن کرتم تک پہنچائے گا‘‘ (یوحنا16:14)۔

یقیناً یسوع مسیح بخود پر اور زیادہ تبلیغ کرنے کی ضرورت ہے! یقیناً آپ کو یسوع مسیح بخود کے بارے میں مذید اور سوچنے کی ضرورت ہے! یقینی طور پر ہر غیرنجات یافتہ شخص کو یسوع کے آمنے سامنے لانے کی ضرورت ہے، کیونکہ وہ ہی واحد شخص ہے جو آپ کے گناہ کو معاف کر سکتا ہے اور آپ کو اِس زندگی کی بدحالی اور آنے والی زندگی میں جہنم کی آگ سے بچا سکتا ہے! یقینی طور پرہمارے گرجہ گھروں کو ڈاکٹر جان آر۔ رائس Dr. John R. Rice کی جانب سے اِس جیسے مذید اور گانوں کی ضرورت ہے،

ہمارے پاس پیار کی تمام سرحدوں کو پار کرنے کی ایک کہانی ہے۔
ہم بتاتے ہیں کہ کیسے گنہگاروں کو معاف کیا جا سکتا ہے۔
یہاں معافی مفت میں ہے، کیونکہ یسوع نے مصائب برادشت کیے،
اور کلوری کی صلیب پر کفارہ ادا کیا۔
ہائے، رحم کا کیسا ایک چشمہ بہہ رہا ہے،
لوگوں کے مصلوب نجات دہندہ کی جانب سے نیچے کی طرف۔
قیمتی ہے وہ خون جو یسوع نے ہمارے گناہ بخشنے کے لیے بہایا،
ہمارے تمام گناہ کے لیے فضل اور معافی۔
(’’ہائے، کیسا ایک چشمہ! Oh, What a Fountain! ‘‘ شاعر ڈاکٹر جان آر۔ رائس
      Dr. John R. Rice، 1965)۔

میرے ساتھ کورس گائیں،

ہائے، رحم کا کیسا ایک چشمہ بہہ رہا ہے،
لوگوں کے مصلوب نجات دہندہ کی جانب سے نیچے کی طرف۔
قیمتی ہے وہ خون جو یسوع نے ہمارے گناہ بخشنے کے لیے بہایا،
ہمارے تمام گناہ کے لیے فضل اور معافی۔

اگر آپ یسوع کی محبت کے بغیر رہ جائیں گے، تو پھر کچھ بھی اور آپ کی مدد نہیں کر سکتا! اگر آپ یسوع کی صلیب کو کھو دیتے ہیں، تو کچھ بھی آپ کو سکون مہیا نہیں کر سکتا! اگر آپ یسوع کے خون کو نظر انداز کر دیتے ہیں تو کچھ بھی آپ کو بچا نہیں سکتا ہے! یسوع کے پاس آئیں۔ اُس پر بھروسہ کریں۔ اور کچھ بھی آپ کی مدد نہیں کر سکتا! ’’خُداوند یسوع مسیح پر ایمان لا اور تو نجات پائے گا‘‘ (اعمال16:31)۔ ڈاکٹر چعین Dr. Chan، مہربانی سے آئیں اور دعا میں رہنمائی کریں۔ آمین۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھوم Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: یوحنا16:7۔15 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
   ’’جب صبح آسمانوں کو سجاتی ہے When Morning Gilds the Skies،‘‘ (جرمن زبان سے
      ترجمہ ایڈورڈ کیسویل Edward Caswell نے کیا، 1814۔1878؛ پادری صاحب نے ترمیم کی)۔