Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

جنت اور جہنم

HEAVEN AND HELL
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
جمعرات کی شام، 3 جولائی، 2014
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Thursday Evening, July 3, 2014

’’اور میں تم سے کہتا ہوں کہ بہت سے لوگ مشرق اور مغرب سے آ کر ابراہام، اضحاق اور یعقوب کے ساتھ آسمانی بادشاہی میں شریک ہونگے۔ مگر بادشاہی کے وارث باہر اندھیرے میں ڈالے جائیں گے جہاں روتے اور دانت پیستے رہیں گے‘‘ (متی8:11۔12)۔

اِس تلاوت کے دو حصّے بنتے ہیں۔ پہلا حصّہ شاندار ہے، مگر دوسرا حصّہ ہولناک ہے۔ اِس کے باوجود، چونکہ دونوں حصّے سچے ہیں، مجھے دونوں ہی پر آج کی رات منادی کرنی چاہیے۔

I۔ اوّل، جنت کا وعدہ۔

’’بہت سے لوگ مشرق اور مغرب سے آ کر ابراہام، اضحاق اور یعقوب کے ساتھ آسمانی بادشاہی میں شریک ہونگے…‘‘ (متی 8:11).

مسٹر اُولیویس Mr. Olivacce نے وہ شاندار ویڈیو تیار کی تھی جو ہم نے یومِ والد پر دیکھی تھی۔ اُنہوں نے اِس میں مذید اور اضافہ کیا ہے اور آپ اُس کو ہماری ویب سائٹ کے فرنٹ صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ تمام دُنیا سے ہمیں ای۔میل موصول ہوئی ہیں جو ہمیں بتا رہی ہیں کہ کیسے اُس ویڈیو نے اُنہیں برکت دی، ہماری عمارت کو رہن رکھنے والی دستاویز کے جلانے سے۔ اُنہوں نے اُس مُسرت کا اظہار کیا جو وہ ہمارے گرجہ گھر میں محسوس کر سکتے ہیں جب اُنہوں نے تصاویر دیکھیں۔ وہ اتنی بے شمار نسلوں کو خوشی سے بھرپور اکٹھے گاتے اور ھنستے ہوئے دیکھ کر ہیجان زدہ ہو گئے تھے۔ وہ نہیں جانتے کہ ہم نے یہ کیسے کیا۔ ایماندار سے کہا جائے تو میں بھی نہیں جانتا! ہمارا گرجہ گھر خُداوند کے فضل کا ایک معجزہ ہے! اور بِلاشُبہ، یہ مسیح کے لیے آپ کی انتھک محنت سے یہاں تک پہنچا ہے۔ خُدا آپ کو برکت دے!

ایک ہی گرجہ گھر میں اِس قدر بے شمار نسلوں کے لوگ! آہ، جی ہاں، یسوع نے کہا ایسا ہی اُس آسمان [جنت] میں بھی ہوگا! ’’بہت سے لوگ مشرق اور مغرب سے آ کرآسمان کی بادشاہی میں… شریک ہونگے…‘‘ ہمارے لیے یہ بالکل بھی عجیب نہیں لگتا ہے – کیونکہ ہم مسیح کے وسیلے سے اکٹھے کیے گئے ہیں – بالکل ویسے جسیے دُنیا کے تمام کونوں سے وہ لوگ آسمان کی بادشاہی میں اکٹھے ہونگے!

مگر غور کریں کہ یسوع نے کہا، ’’بہت سے شریک ہونگے۔‘‘ میں جانتا ہوں کہ کبھی کبھار یوں لگتا ہے جیسے چند ہی آئیں گے۔ ہم اِس قدر تاریک اور شیطانی شہر میں رہتے ہیں۔ ہم اِس قدر خودغرض اور ظالم مُلک میں رہتے ہیں۔ ہر سال ڈیڑھ ملین نوزائیدہ بچوں کو اذیت سے موت کی نیند سُلا دیا جاتا ہے۔ اِس کے باوجود گرجہ گھر خاموش ہیں! میں جولائی کی چار تاریخ کو کافر امریکہ کے بارے میں خود کو ایک بھی اچھا لفظ کہنے کے لیے تیار نہیں کر پایا۔ ہم جو کچھ بن چکے ہیں وہ مجھے دِل سے بیمار کر دیتا ہے۔ مگر امریکہ پر سے یہ دور جلد ہی گزر جائے گا اور بُھلا دیا جائے گا – مگر ہم خُدا کی بادشاہی میں کروڑوں لوگوں کے ساتھ خوشیاں منائیں گے! وہی ہمارا سچا وطن ہے! وہ ہی ہمارا حقیقی مُلک ہے! وہ ہی خُدا کے تحت ہماری قوم ہے!

اُس شہر میں دِلوں کے کوئی درد نہیں ہیں،
   آنکھوں کو کوئی آنسو کبھی تر نہیں کرتے،
وہاں فردوس میں کوئی مایوسی نہیں ہے،
   آسمان میں کوئی حسد اور تصادم نہیں؛
تمام مقدسین کُلی طور پرمتبرک ہیں،
   وہ وہاں پر انتہائی اچھے اتفاق رائے سے رہتے ہیں؛
میرا دِل اب اُس شہر پر آ گیا ہے،
   اور کسی دِن اِس کی برکت میں مَیں شامل ہوؤں گا۔
اُس معمور شہر میں، موتیوں جیسے سفید شہر میں،
   میرے پاس ایک محل، لبادہ اور تاج ہے،
میں اب دیکھ رہا ہوں، انتظار کر رہا ہوں اور چاہت کر رہا ہوں،
   کیونکہ وہ سفید شہر جلد ہی نیچے آ رہا ہے۔
(’’موتیوں جیسا سفید شہر The Pearly White City‘‘ شاعر آرتھر ایف۔ اِنگلر
      Arthur F. Ingler، 1873۔1935).

یہ کوئی چھوٹی تعداد نہیں ہے جو وہاں پر ہوگی! خُدا کہتا ہے وہاں آسمان کی بادشاہی میں ’’ہر قوم، قبیلہ، اُُمت اور اہلِ زبان کی ایک ایسی بڑی بھِیڑ موجود ہوگی جس کا شمار کرنا ممکن نہیں!‘‘ (مکاشفہ7:9)۔

اُس معمور شہر میں، موتیوں جیسے سفید شہر میں،
   میرے پاس ایک محل، لبادہ اور تاج ہے،
میں اب دیکھ رہا ہوں، انتظار کر رہا ہوں اور چاہت کر رہا ہوں،
   کیونکہ وہ سفید شہر جلد ہی نیچے آ رہا ہے۔

’’بہت سے لوگ مشرق اور مغرب سے آ کر ابراہام، اضحاق اور یعقوب کے ساتھ آسمانی بادشاہی میں شریک ہونگے…‘‘

وہ شریک ہونگے! وہ شریک ہونگے!اور کچھ بھی اُنہیں آسمان میں سے نا ہی زمین پر سے، نا ہی جہنم میں سے شریک ہونے سے روک سکتا ہے! آپ سوچتے ہیں شریک ہونا مشکل ہے – مگر میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اُنہیں شریک ہونے سے روکنا ناممکن ہوگا! سونامی کی بہت بڑی لہروں کی مانند خُدا کے فضل کا مدوُجزر ناقابل مزاحمت فضل کے ساتھ اپنے چنیدہ لوگوں کو بادشاہت میں سمیٹ لے گا! شکوک دور ہو جائیں گے! خوف بھگا دیے جائیں گے! قصور مٹا دیے جائیں گے! ’’وہ شریک ہونگے!‘‘ ھیلیلویاہ! وہ شریک ہونگے!

یسوع کے پاس ابھی آئیں۔ وہ آپ کو باہر نہیں نکالے گا۔ وہ آپ میں سے ہر اُس کو جو اُس کے پاس جائے گا بچا لے گا!

اگر میں جاتا ہوں تو میں فنا ہو سکتا ہوں؛
   میں کوشش کرنے کے لیے مستقل مزاج ہوں۔
کیونکہ اگر میں مسیح سے دور رہتا ہوں
   تو میں ہمیشہ کے لیے مر جاؤں گا!

آہ، اُس معمور شہر میں جانے کا موقع گنوا نہ دیجیے گا! ہمارے ساتھ گانے کے قابل ہونے کا موقع نہ گنوا دیجیے گا،

اُس معمور شہر میں، موتیوں جیسے سفید شہر میں،
   میرے پاس ایک محل، لبادہ اور تاج ہے،
میں اب دیکھ رہا ہوں، انتظار کر رہا ہوں اور چاہت کر رہا ہوں،
   کیونکہ وہ سفید شہر جلد ہی نیچے آ رہا ہے۔

II۔ دوئم، جنہم کے بارے میں تنبیہہ۔

افسوس کے ساتھ، ہمیں آپ کو تلاوت کا دوسرا حصّہ پیش کرنا چاہیے۔ میں اِس کو ہمیشہ چھوڑ دینا چاہتا تھا! مگر یہ میری ذمہ داری ہے کہ اِس کی آپ کو منادی کروں۔

’’ مگر بادشاہی کے وارث باہر اندھیرے میں ڈالے جائیں گے جہاں روتے اور دانت پیستے رہیں گے‘‘ (متی 8:12).

اپنی ٹوپی میں ایک پَر کے ساتھ ایک بزرگ آدمی ہیں جو ہر روز ہمارے گھر کے پاس سے آہستہ آہستہ دوڑتے ہوئے جاتے ہیں۔ ہر سال وہ اپنی بیوی کے ساتھ مغربی امریکہ میں لمبی چھٹیوں کے دوروں پر جایا کرتے تھے۔ اُن کا اپنا ایک خوبصورت سا گھر ہے جس کے پچھلے صحن میں ایک سوئمنگ پول [تیراکی کا تلاب] ہے۔ جب یہ بزرگ آدمی جوگِنگ کرتا ہوا گزرا کرتا تھا تو اُن دِنوں میں کرٹس گولڈمین Curtis Goldman نامی ایک مبلغ ٹھہرے ہوئے تھے۔ مبلغ گولڈمین اُس کو گواہی دینے کے لیے باہر سڑک پر گئے، مگر وہ ایسے وہاں سے بھاگا جیسے کوئی بدروح اُس کا پیچھا کر رہی تھی۔ گولڈمین اُس کے پیچھے چیختا ہوا دوڑا، ’’رُکو! تم جہنم کے لیے جا رہے ہو، بزرگ آدمی! رُکو! تم جہنم کے لیے جا رہے ہو!‘‘ مگر اپنی ٹوپی میں پَر کے ساتھ اُس بزرگ آدمی نے مبلغ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آخری رات سے ایک رات پہلے، اپنی ٹوپی میں پَر کے ساتھ وہ بزرگ آدمی سو نہ پایا۔ اُس نے اپنا تیراکی کا لباس پہنا اور تیراکی کے چند ایک چکر لگانے کے لیے اپنے تلاب میں باہر گیا۔ مگر وہ پھسل کر گِرا اور اُس کا سر ٹکرا گیا، اور تالاب میں گِر پڑا – صبح کے تقریباً دو بجے۔ اگلی صبح کسی نے اُس کا ٹھٹھرا ہوا مُردہ جسم پانی میں تیرتا ہوا پایا۔ آخری الفاظ جو اُس نے کبھی ایک مبلغ سے سُنے تھے وہ تھے – ’’رُکو! تم جہنم کے لیے جا رہے ہو، بزرگ آدمی! رُکو! تم جہنم کے لیے جا رہے ہو!‘‘ وہ ایک اچھا آدمی تھا۔ میں اُسے پسند کرتا تھا۔ مجھے انتہائی دُکھ محسوس ہوا جب میں نے علیانہ سے سُنا کہ وہ کیسے مرا تھا۔ میں نے اُس کے بارے میں بالکل اِس پیراگراف کے لکھنے سے پہلے سُنا تھا۔

اِس بات کو یونہی مت جانے دیجیے یہ سوچتے ہوئے کہ وہ ایک بزرگ تھا – اور آپ نوجوان ہیں! آپ ایسا کرنے کی جرأت بھی مت کیجیے گا۔ میں ہر صبح دو اخبارات میں اعلان موت کے کالم پڑھتا ہوں۔ میں نے کارٹونوں کو پڑھنا چھوڑ دیا ہے۔ ہم اُنہیں ’’مزاحیہ اخبارات‘‘ کہا کرتے تھے۔ مگر وہ اب مذید مزاحیہ نہیں رہے۔ وہ اُداسی اور نااُمیدی کے ہیں – اتنے ہی دُکھی اور نااُمید جتنے کے وہ بزرگ لوگ جو تنہا اپنے اچھے اچھے گھروں میں رہتے ہیں جہاں میں رہتا ہوں۔ نوجوان لوگوں، کبھی بھی اپنی ماں یا باپ کو تنہا مت رہنے دینا۔ یہ زندگی گزارنے کے لیے ایک ہولناک بات ہے۔ خُدا کے سامنے مجھ سے وعدہ کیجیے کہ آپ اپنی بوڑھی ماں یا باپ کو اپنے گھر میں لے جائیں گے جب وہ تنہا ہوتے ہیں۔ مجھ سے وعدہ کریں! اِس واعظ میں سے یہ حصّہ اُنہیں پڑھ کر سُنائیں، جس کا عنوان ’’جنت یا جہنم Heaven or Hell‘‘ آپ کی طرف سے ہر کچھ دِنوں کے بعد ایک ٹکسٹ والا پیغام یا صرف ایک فون کال کے ساتھ، اپنے والدین کو ایک غمگین، تنہا بزرگی کی عمر بسر مت کرنے دیں! اپنی ماں یا باپ کو جب اُن کا ساتھ مر جاتا ہے تو اپنے گھر میں لے آئیں۔ یہ ہی واحد مسیحی بات کرنے کے لیے ہے! کم از کم اِسے کرنے کی کوشش کیجیے گا۔ خُدا کے لیے اپنی ماں کو مُرجھانے اور تنہا مرنے اور تنہا جہنم میں جانے مت دیجیے گا، جیسے کل اپنی ٹوپی میں پَر کے ساتھ اُس بوڑھے آدمی نے کیا، جب وہ پھسلا اور اپنے ہی تیراکی کے تالاب میں ڈوب گیا۔

’’ مگر بادشاہی کے وارث باہر اندھیرے میں ڈالے جائیں گے جہاں روتے اور دانت پیستے رہیں گے‘‘ (متی 8:12).

آج رات کو آپ میں سے کچھ یہاں پر ایسے ہیں جن کی مائیں مسیحی ہیں۔ آپ میں سے کچھ اپنی بیچاری ماؤں کے دِل توڑ رہے ہیں۔ ہم میری ماں کو ہمارے گھر میں لائے تھے اور میری بیوی نے اُن سے محبت کی، اور ہم نے اُن کی زندگی کے آخری چار سالوں کے دوران، اُن کی دیکھ بھال کی۔ مگر یہاں پر آج رات کو گرجہ گھر کے بچے ہیں جو اپنی ماؤں کا دِل توڑیں گے اُن کے بال وقت سے پہلے ہی سفید کر دیں گے۔ آپ ایک ہی بات کو کرتے رہنا جاری رکھیں گے اور جاری رکھیں جو رات میں آپ کی ماں کے دِل کو اذیت دیتی ہے! وہ شاید آپ کو کبھی بھی نہ بتائے، مگر آپ ہی اُس کی واحد اُمید ہیں۔ اُس نے اپنی زندگی آپ میں اُنڈیلی ہے۔ اُس نے علی الصبح سے لیکر رات گئے تک غلاموں کی طرح کام کیا ہے اِس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اُن کی زندگی کے مقابلے میں آپ کی زندگی بہتر تھی۔ مگر آپ وہ واحد بات جو وہ آپ سے مانگتی ہیں اُنہیں دینے سے انکار کر دیتے ہیں! وہ تو آپ کو بتاتی تک نہیں ہیں، کیونکہ وہ آپ سے اِس قدر زیادہ محبت کرتی ہیں کہ وہ آپ کو پریشان نہیں کرنا چاہتیں۔ مگر حقیقت میں، وہ واحد بات جو وہ آپ سے چاہتی ہیں وہ آپ کو یسوع پر بھروسہ کرتا دیکھنا چاہتی ہیں اور جب آپ کا بپتسمہ ہو تو وہ وہاں پر مسکرانے اور خوشی منانے کے لیے موجود ہوں! کیا آپ اپنی بیچاری ماں کو وہ نہیں دے سکتے؟ اُنہیں یوں محسوس ہو گا جیسے اُن کی زندگی بےفائدہ گئی ہے، جیسے اُن کی زندگی کی کوئی قیمت ہی نہیں تھی، اگرآپ یسوع کے پاس نہیں آتے، بپتسمہ نہیں پاتے، اور اُس کو آپ پر فخر نہیں کرنے دیتے۔

چاہے آپ کی ماں مسیحی ہوں یا نہ ہوں، مہربانی سے، خُدا کے لیے، نوجوان لوگو – یسوع کے پاس ابھی آؤ، جب کہ آپ کے دِل گداز اور جوان ہے۔ مسیح کے بغیر زندگی جاری مت رکھیں – جب تک کہ بالاآخر آپ یسوع سے بھاگتے نہیں – جیسا کہ اپنی ٹوپی میں پَر کے ساتھ اُس بوڑھے آدمی نے کیا تھا – اور جیسا کہ آپ کریں گے اگر آپ ابھی یسوع پر بھروسہ کرنے میں ناکام ہوتے ہیں، جبکہ ابھی آپ جوان ہیں – اور مر جائیں اور جہنم میں ڈوب جائیں، شاید ایک تیراکی کے تالاب ہی میں، پانی میں مرنے کے لیے اور بیرونی تاریکی میں نیچے ڈوبنے کے لیے، جہاں پر دائمی شعلوں میں زبان کو ٹھنڈک دینے کے لیے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں ہوتا۔

سپرجیئن Spurgeon نے ایک عورت کے بارے میں بتایا جس نے ایک خواب دیکھا جو اُس نے اپنے بچوں کو بتایا۔ اُس نے خواب دیکھا کہ قیامت کا دِن آ گیا۔ عظیم کتابیں کھولی گئیں اور خُدا نے کہا، ’’غیر نجات یافتہ کوبائیں جانب اور مسیح میں تبدیل شُدہ لوگوں کو دائیں جانب کر دو۔‘‘ ایک فرشتہ آیا اور ماں کو لے گیا، یہ کہتے ہوئے، ’’یہ ایک مسیحی اور اِس کو دائیں جانب جانا چاہیے۔ مگر اُس کے بچے کھوئے ہوئے ہیں۔ وہ بکریاں ہیں۔ اُنہیں بائیں جانب جانا چاہیے۔‘‘ اُس نے خواب دیکھا کہ بچے چیخے اور کہا، ’’ماں، کیا ہمیں آپ کو چھوڑنا پڑے گا؟‘‘ اُس نے اپنے بازو اُن کے گرد ڈالے اور کہا، ’’میرے بچو، اگر یہ ممکن ہوتا تو میں تمہیں اپنے ساتھ ہی لے جاتی۔ مگر یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ تم نے یسوع پر بھروسہ نہیں کیا۔ میں نے تم سے یسوع پر بھروسہ کرنے اور بچائے جانے کے لیے التجا کی تھی، مگر تم نے نہیں سُنا اور میری فرمانبرداری نہیں کی۔ اب مجھے ہمیشہ کے لیے تم سے علیحدہ ہونا چاہیے۔‘‘ ایک ہی لمحے میں فرشتہ اُس کے لیے آیا۔ اُس کے آنسو اب تھم چکے تھے، قدرتی محبت پر قابو پانے سے وہ فوق الفطرتی طور پر پرسکون تھی اور خُدا کی مرضی پر خود کو چھوڑ دیا تھا۔ وہ مُڑی اور اُس نے اپنے بچوں سے کہا، ’’میں تمہیں گرجہ گھر کے لیے لے گئی۔ میں نے تمہیں گھر پر بائبل کی تعلیم دی۔ میں نے تمہارے لیے راتوں کو دعائیں مانگیں۔ اِس کے باوجود تم نے یسوع کو مسترد کیا۔ اب مجھے جو کچھ کہنا ہے وہ تمہاری دائمی سزایابی کے لیے آمین ہے۔‘‘ تب وہ اُس سے چھین لیے گئے اور اُس نے اُنہیں بیرونی تاریکی میں، دائمی شعلوں میں پھینکے جاتے ہوئے دیکھا۔

نوجوان شخص، تم کیا سوچو گے جب آخری دِن آئے گا، اور تم مسیح کو کہتا ہوا سُنو گے، ’’اے لعنتی لوگو! میرے سامنے سے دور ہو جاؤ اور اُس ہمیشہ جلتے رہنے والی آگ میں چلے جاؤ۔‘‘ اور تب آپ ایک اور آواز کو کہتا ہوا سُنیں گے، ’’آمین۔‘‘ اور جب آپ پوچھیں گے کہ یہ آمین کہاں سے کہا گیا ہے، تو آپ کو پتا چلے گا کہ یہ آواز آپ کی ماں کی تھی۔ یا نوجوان خاتون، جب آپ کو جہنم کی بیرونی تاریکی میں جھونکا جائے گا تو تم شاید ایک آواز کو کہتا ہوا سُنو ’’آمین،‘‘ اور پاؤ کہ یہ تو خود تمہارے اپنے باپ کے منہ سے آئی تھی۔

بہت سے بچائے ہوئے اوباش، شرابی، طوائفیں، مسیح میں تبدیل شُدہ ہم جنس لوگ، اور پشیمان نشے باز جنت میں داخل ہو جائیں گے۔ اور ’’بادشاہت کے بچو،‘‘ آپ کی مانند، ایک بچہ جو آپ کی تمام زندگی میں گرجہ گھر کے لیے آیا، مگر یسوع کو مسترد کیا، اُس کو بیرونی تاریکی اور جہنم کے شعلوں میں باہر پھینک دیا جائے گا۔ اور وہاں پر آپ کے لیے ہمیشہ – ہمیشہ – ہمیشہ کے لیے کوئی اُمید نہیں ہوگی! ہمیشہ کے لیے کھوئے ہوئے!

اور اِس ہولناکی سے فرار حاصل کرنا کس قدر آسان تھا! آپ کو صرف یسوع پر بھروسہ کرنا ہے – کس قدر سادہ – کس قدر آسان – ’’صرف اُسی پر بھروسہ کریں، صرف اُسی پر بھروسہ کریں، صرف اُسی پر ابھی بھروسہ کریں! وہ آپ کو بچا لے گا، وہ آپ کو بچا لے گا، وہ آپ کو ابھی بچا لے گا۔‘‘ سادگی سے اُس پر بھروسہ کریں اور آپ کے تمام کے تمام گناہ اُس خون کے وسیلے سے جو مسیح نے صلیب پر بہایا پاک صاف ہو جائیں گے! مسیح کی صلیب کے لیے آئیں اور اُس کے خون سے پاک صاف ہو جائیں! اِس واعظ کو سی۔ ایچ۔ سپرجئین C. H. Spurgeon، جو کہ مبلغین کے شہزادے ہیں کے ایک واعظ میں سے سرسری طور پر موافق اور مختصر کیا گیا تھا، جس کی منادی اُنہوں نے ایک میدان میں ایک بہت بڑے ہجوم کو کی تھی جب وہ صرف بیس برس کے تھے۔ وہ آپ کو بتانے والے سب سے پہلے ہونگے کہ یہ گیت سچا ہے،

آپ کے لیے وہاں صلیب پر جگہ ہے،
   آپ کے لیے وہاں صلیب پر جگہ ہے،
حالانکہ کروڑوں آ چکے ہیں، مگر پھر بھی ایک کے لیے جگہ ہے –
   جی ہاں، آپ کے لیے وہاں صلیب پر جگہ ہے۔
(’’آپ کے لیے صلیب پر جگہ Room at the Cross For You‘‘ شاعرہ عائرہ ایف۔ سٹینفل
      Ira F. Stanphill، 1914۔1993)۔

کیا آپ یسوع کے خون میں ایمان کے وسیلے سے گناہ سے پاک کیے جانے کے بارے میں ہمارے ساتھ بات چیت کرنا چاہیں گے؟ اگر ایسا ہے تو تفتیشی کمرے میں ابھی چلے جائیں۔ آمین۔

(اختتام واعظ)

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

جنت اور جہنم

HEAVEN AND HELL

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’اور میں تم سے کہتا ہوں کہ بہت سے لوگ مشرق اور مغرب سے آ کر ابراہام، اضحاق اور یعقوب کے ساتھ آسمانی بادشاہی میں شریک ہونگے۔ مگر بادشاہی کے وارث باہر اندھیرے میں ڈالے جائیں گے جہاں روتے اور دانت پیستے رہیں گے‘‘ (متی8:11۔12)۔

I. اوّل، جنت کا وعدہ، متی8:11؛ مکاشفہ7:9 .

II. دوئم، جہنم کے بارے میں تنبیہہ، متی8:12 .