Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

مسیح بے دینوں کے لیے مرا تھا

CHRIST DIED FOR THE UNGODLY
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
جمعرات کی شام، 26 جون، 2014
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Thursday Evening, June 26, 2014

’’چونکہ ہم ایمان کی بِنا پر راستباز ٹھہرائے گئے ہیں اِس لیے ہمارے خداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے ہماری خدا کے ساتھ صلح ہوچُکی ہے‘‘ (رومیوں 5:1).

نوح کے زمانے میں سیلاب سے پہلے کے دِنوں میں اِرتداد اور گناہ کے بارے میں مَیں آپ کو منادی کرتا رہا ہوں۔ اور جب ہم اپنے اِردگرد دیکھتے ہیں تو ہمارا مُلک، اور ہماری دُنیا، انتہائی گناہ سے بھرپور ہیں۔ آج لوگ خُدا سے ناراض ہیں یا کم از کم اُس میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ وہ خُدا کو مسترد کرتے ہیں۔ پولوس رسول نے کہا کہ نوع انسانی ’’خُدا کے خلاف بغاوت کرتی‘‘ ہے – خُدا کے لیے باغی ہے (رومیوں8:7)۔ دوسری طرف، بائبل کہتی ہے کہ ’’خُداوند ہر روز بدکار کے ساتھ اپنا قہر دکھاتا ہے‘‘ (زبور7:11)۔ کس طرح سے گناہ کے لیے انسان کی طرف خُدا کے قہر، اور خُدا کی جانب انسان کی بغاوت پر قابو پایا جا سکتا ہے؟ جواب ہماری افتتایہ تلاوت میں پیش کیا گیا ہے،

’’اِس لیے ہمارے خداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے ہماری خدا کے ساتھ صلح ہوچُکی ہے‘‘(رومیوں 5:1).

بِلاشُبہ رسول یہاں پر حقیقی مسیحیوں کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ صرف اُنہی کے بارے میں جو تبدیل ہو چکے ہیں یہ کہا گیا ہے، ’’ہمارے خُداوند یسوع مسیح کے وسیلے سے ہماری خُدا کے ساتھ صلح ہو چکی ہے۔‘‘ صلیب پر یسوع مسیح کی موت تبدیل شُدہ کی خُداوند کے ساتھ صُلح کرواتی ہے، اور خُدا کی تبدیل ہوئے انسان کے ساتھ صُلح کرواتی ہے۔ ’’تیری تعریف ہو یسوع جس کی کبھی تحقیر کی گئی Hail, Thou Once-Despised Jesus‘‘ ایک عظیم حمد و ثنا کا گیت ہے۔ دوسرا بند کہتا ہے،

تمام لوگوں کو معاف کیا گیا ہے، تیرے خون کی پاکیزگی کی وجہ سے؛
فردوس کے دوازے کھولے ہوئے ہیں، انسان اور خُدا کے ساتھ صلح ہو چکی ہے۔
   (’’تیری تعریف ہو یسوع جس کی کبھی تحقیر کی گئی Hail, Thou Once-Despised Jesus‘‘ شاعر جان بیکویل John Bakewell، 1721۔1819)۔

کیا آپ نے کبھی تعجب کیا کیوں خُدا آپ سے بہت دور دکھائی دیتا ہے، مگر حقیقی مسیحی اُس کو جانتے ہیں؟ بائبل کہتی ہے،

’’تمہاری بدکاری نے تمہیں اپنے خدا سے دُور کر دیا ہے‘‘ (اشعیا 59:2الف).

کیا آپ نے کبھی تعجب کیا ہے کہ کیوں وہ جو نجات پا چکے ہیں خُدا سے اِس قدر آسانی کے ساتھ دعا مانگ سکتے ہیں، مگر آپ نہیں؟ باقی کی وہ آیت کہتی ہے،

’’تمہارے گناہوں نے اُسے تُم سے ایسا رُوپوش کیا، کہ وہ سُنتا نہیں‘‘(اشعیا 59:2ب).

کیا آپ نے کبھی تعجب کیا کیوں آپ یسوع کے پاس کھینچے جانے کے لیے خُداوند سے دعا مانگتے ہیں، مگر وہ ایسا نہیں کرتا ہے؟ یہاں جواب یہ ہے، دوبارہ،

’’تمہارے گناہوں نے اُسے تُم سے ایسا رُوپوش کیا، کہ وہ سُنتا نہیں‘‘ (اشعیا 59:2ب).

آپ اُس وقت تک دعا مانگ سکتے ہیں جب تک آپ کا چہرہ سُرخ نہیں ہو جاتا، اور خُداوند اُس وقت تک آپ کو جواب نہیں دے گا جب تک آپ کی ’’ہمارے خُداوند یسوع مسیح کے وسیلے سے خُداوند کےساتھ صلح نہیں ہو جاتی‘‘ (رومیوں5:1)۔

آپ کہتے ہیں، ’’مجھے واعظوں سے کچھ بھی نہیں ملتا ہے! واعظ سُننے کے بعد میں خود کو اتنا ہی کھویا ہوا محسوس کرتا ہوں جتنا کہ واعظ سُننے سے پہلے کرتا تھا!‘‘ بیشک۔ اور آپ ہمیشہ کھویا ہوا محسوس کریں گے جب تک کہ آپ کی ’’ہمارے خُداوند یسوع مسیح کے وسیلے سے خُدا کے ساتھ صلح نہیں ہو جاتی۔‘‘ اور آپ کہتے ہیں، ’’مجھے نہیں معلوم اُس کے پاس کیسے جانا ہے! جتنی زیادہ میں کوشش کرتا ہوں اُتنا ہی یہ ناممکن دکھائی دیتا ہے۔‘‘ جی ہاں، میں جانتا ہوں، اور ہمیشہ ہی اِسی طرح سے محسوس کریں گے جب تک کہ آپ کی ’’ہمارے خداوند یسوع مسیح کے وسیلے سے خُدا کے ساتھ صلح نہیں ہو جاتی۔‘‘ آپ کہتے ہیں، مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ مجھے سب کچھ چھوڑ دینا پڑے گا، اور گرجہ گھر کو بھی چھوڑنا پڑے گا!‘‘ جی ہاں، آپ اِسی طرح سے محسوس کرتے رہنا جاری رکھیں گے جب تک کہ آپ کی ’’ہمارے خُداوند یسوع مسیح کے وسیلے سے خُدا کے ساتھ صلح نہیں ہو جاتی۔‘‘

سُنیے ہمارے گرجہ گھر میں ایک نوجوان شخص نے اپنی تبدیلی سے پہلے کیا محسوس کیا تھا،

ڈاکٹر ہائیمرز کی جانب سے واعظوں کی تبلیغ سُننے کے بعد اُس اِتوار کی رات کو میں شدت کے ساتھ پریشان تھا۔ زیادہ تر واعظوں کی منادی میرے ذہن میں سے گزر گئی... میں ایک ہولناک افراتفری میں تھا، میرے اِردگرد کے تمام تربہلاوں کے مقابلے میں گناہ کا جرم بہت زیادہ بڑا تھا۔ اِس پریشانی سے کچھ بھی مجھے نکال نہیں سکتا تھا یا ہنسا نہیں سکتا تھا۔ یہ ایسا ہی تھا جیسے یہ بے قابو ہو چکا تھا... اِس گناہ کے وزن کے تحت۔ وہاں بہت سے لوگ تھے جنہوں نے مجھے میری سوچوں سے پرے کھینچنے کی کوشش کی تھی۔ اُس میں مَیں صرف اتنا چاہتا تھا کہ مجھے تنہا چھوڑ دیا جائے۔ میرے خوف مجھ ہی میں بڑھتے جا رہے تھے۔ میں نے خود سے کہا، ’’کیا ہو اگر میں ابھی مر جاؤں؟‘‘ مجھے خود سے کہنا یاد ہے، ’’میں کھویا ہوا ہوں۔ میں تباہ ہو چکا ہوں۔‘‘

یہ الفاظ ہمارے گرجہ گھر میں ایک نوجوان کے اُس کے تبدیل ہونے سے کچھ عرصہ قبل کے ہیں۔ آپ کبھی بھی تبدیل نہیں ہونگے جب تک کہ آپ اُس میں کچھ پاک روح سے محسوس نہیں کریں گے

مہربانی سے کھڑے ہو جائیں اور پاک روح سے دعا مانگیں کہ آج کی رات کسی نہ کسی کو گناہ کی سزایابی میں لائے – آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

مہربانی سے رومیوں 5 باب میں کفارے اور صلیب پر یسوع کی نجات بخش موت کے بارے میں تین باتوں پر غور کریں

I۔ اوّل، مسیح اُن گنہگاروں کے لیے مرا جو قوت کے بغیر ہیں۔

مہربانی سے رومیوں5:6 باآواز بُلند پڑھیں۔

’’کیونکہ جب ہم بے بس ہی تھے تو مسیح نے عین وقت پر بے دینوں کے لیے اپنی جان دی‘‘ (رومیوں 5:6).

آمین۔

آپ بغیر قوت کے ہیں، کیا نہیں ہیں؟ درحقیقت، آپ اِس قدر کمزور ہیں کہ آپ بے بس ہیں، کیا آپ نہیں ہیں؟ آپ اِس کا حل تلاش نہیں کر سکتے، کیا آپ کر سکتے ہیں؟ آپ کچھ بھی درست نہیں کر سکتے، کیا آپ کر سکتے ہیں؟ آپ خود کو یسوع کے پاس جانے کے لیے تیار نہیں کر سکتے، کیا آپ کر سکتے ہیں؟ لہٰذا، آپ بغیر قوت کے ہیں – کیا آپ نہیں ہیں؟ آہ، کیونکہ، ’’جب ہم بے بس ہی تھے تو مسیح نے عین وقت پر بے دینوں کے لیے اپنی جان دی‘‘ (رومیوں 5:6). مگر مجھے جس چیز کی ضرورت ہے، بائبل کہتی ہے، ہمیشہ سے صرف یسوع ہی ہے!

میں ہزاروں مرتبہ ناکام کوشش کر چکا ہوں
   اپنے خوفوں کو دبانے کے لیے، اپنی اُمیدوں کو بڑھانے کے لیے؛
مگر مجھے جس چیز کی ضرورت ہے، بائبل کہتی ہے،
   ہمیشہ سے صرف یسوع ہی ہے۔
(’’یسوع میں In Jesus‘‘ شاعر جیمس پروکٹر James Procter، 1913)۔

اُس کے بے پناہ پیار کے بارے میں سوچیں! جبکہ آپ بغیر قوت کے ہیں، مسیح آپ کو نجات دینے کے لیے مرا!

II۔ دوئم، مسیح آپ کے لیے مرا جب کہ آپ ابھی تک گنہگار ہی تھے!

آپ ابھی تک گنہگار ہی تھے! اِسے پڑھیں! یہ رومیوں5:8 آیت ہے۔

’’لیکن خدا ہمارے لیے اپنی محبت یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کردی‘‘ (رومیوں 5:8).

آمین۔

لاثانی محبت! کس نے ایسی محبت کے بارے میں سُنا ہے؟ خدا آپ سے محبت کرتا ہے جب کہ آپ گنہگار ہی تھے! خُدا نے اپنے پیار کو خود اپنے پیارے بیٹے کو آپ کی جگہ پر مرنے کے لیے بھیج کر ثابت کیا ہے، کہ آپ کو گناہ کی ادائیگی سے نجات دلائے، کہ آپ کو جہنم کی آگ سے نجات دلائے!

’’لیکن خدا ہمارے لیے اپنی محبت یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کردی‘‘ (رومیوں 5:8).

میری روح رات ہے، میرا دِل سخت لوہا ہے –
   میں دیکھ نہیں سکتا، میں محسوس نہیں کر سکتا؛
نور کے لیے، زندگی کے لیے، مجھے التجا کرنی چاہیے
   سادہ سے ایمان میں یسوع سے!

کھڑے ہو جائیں اور اِسے گائیں – دوسرا بند!

مہربانی سے دعا کریں کہ پاک روح کسی نہ کسی کو ’’یسوع میں سادہ سا ایمان‘‘ بخشے۔‘‘ – آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

III۔ سوئم، مسیح آپ کے لیے مرا جب کہ آپ ایک دشمن ہی تھے۔

’’کیونکہ جب خدا کے دشمن ہونے کے باوجود اُس کے بیٹے کی موت کے وسیلہ سے ہماری اُس سے صلح ہوگئی‘‘ (رومیوں 5:10).

اِسے پڑھیں، لفظ ’’بیٹے‘‘ پر ٹھہر جائیے گا۔

حیرت انگیز پیار! یہ کیسے ہو سکتا ہے،
   وہ تم تھے، [اوہ مسیح] جو میرے لیے مرا تھا۔
(’’اور یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ And Can It Be? ‘‘ شاعر چارلس ویزلی Charles Wesley، 1707۔1788).

تیرے لیے اور زیادہ محبت، اوہ مسیح، تیرے لیے اور زیادہ محبت!
   دوزانو ہو کر میں جو دعا مانگتا ہوں تو اُس دعا کو سُن؛
یہ میری پُرخلوص التجا ہے: زیادہ محبت، اوہ مسیح، تیرے لیے،
   تیرے لیے اور زیادہ محبت، تیرے لیے اور زیادہ محبت!
(’’تیرے لیے اور زیادہ محبتMore Love to Thee‘‘ شاعرہ الزبتھ پی۔ پرینٹس Elizabeth P. Prentiss، 1818۔1878)۔

حالانکہ کچھ حقارت آمیز انداز میں مسکرائیں گے، اور کچھ لوگ الزام لگائیں گے،
   میں اپنے تمام تر قصور اور شرمندگی کے ساتھ جاؤں گا،
میں اُس کے پاس جاؤں گا کیونکہ اُس کا نام،
   سب ناموں سے بُلند ترین، یسوع ہے۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

مسیح بے دینوں کے لیے مرا

CHRIST DIED FOR THE UNGODLY

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’چونکہ ہم ایمان کی بِنا پر راستباز ٹھہرائے گئے ہیں اِس لیے ہمارے خداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے ہماری خدا کے ساتھ صلح ہوچُکی ہے‘‘ (رومیوں 5:1).

(رومیوں8:7؛ زبور7:11؛ اشعیا59:2)

I.   اوّل، مسیح اُن گنہگاروں کے لیے مرا جو قوت کے بغیر تھے، رومیوں5:6 .

II.  دوئم، مسیح آپ کے لیے مرا جب کہ آپ ابھی تک گنہگار ہی تھے! رومیوں5:8 .

III. سوئم، مسیح آپ کے لیے مرا جب کہ آپ ایک دشمن ہی تھے، رومیوں5:10 .