Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

لعنت مسیح پر پڑی تھی!

!THE CURSE FELL ON CHRIST
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
ہفتہ کی شام، 26 اپریل، 2014
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Saturday Evening, April 26, 2014

’’مسیح نے جو ہمارے لیے لعنتی بنا، ہمیں مول لے کر شریعت کی لعنت سے چھڑا لیا کیونکہ لکھا ہے کہ جو کوئی لکڑی پر لٹکایا گیا وہ لعنتی ہے‘‘ (گلیتیوں 3:13).

میں واعظ کے اہم نکات سپرجیئن کے واعظ ’’مسیح نے ہمارے لیے ایک لعنت بنائی Christ Made a Curse For Us‘‘ (میٹروپولیٹن کی عبادت گاہ کی واعظ گاہ The Metropolitan Tabernacle Pulpit، پلگرم Pilgrim، 1976، جلد پندرھویں، صفحہ 301) میں سے لے رہا ہوں۔ میں سپرجیئن کے پیغام کی ترمیم کروں گا اور اِسے سادہ کروں گا۔

یہ آیت مسیح کی مصلوبیت کے گہرے معنوں کو واضح کرتی ہے۔ یہ ہمیں ظاہر کرتی ہے کہ خداوند کی شریعت ہم سب کو لعنتی کرتی ہے، اور کہ ہم صرف مسیح کے ذریعے سے ایمان میں راستباز ٹھہرائے جا سکتے ہیں۔ ہماری تلاوت ہماری واضح طور پر شریعت کی لعنت اور مسیح میں نجات کو سمجھنے کے لیے راہنمائی کرتی ہے۔

I۔ اوّل، شریعت کی لعنت کیا ہے؟

یہ خُدا کی لعنت ہے۔ شریعت خُدا نے بنائی ہے۔ اور خُدا ہی نے اِس کو توڑنے کی سزا مقرر کی ہے۔ کھوئے ہوئے لوگ شریعت کو توڑنے والے ہوتے ہیں، جو کہ خُدا، یعنی شریعت کو دینے والے کے غضب کے تحت ہوتے ہیں۔ یہ صرف خود خُدا کی شریعت کی ہی لعنت نہیں ہے۔ یہ خُدا کی لعنت ہے، جو شریعت کا دینے والا ہے، جو سختی سے اپنے شریعت کے قوانین کا دفاع کرتا ہے۔ اِس لیے آپ یقین کر سکتے ہیں کہ شریعت کی لعنت درست ہے اور اخلاقی طور پر ناگزیر ہے۔ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ ہمارا منصف اور راستباز خُدا انسانیت پر لعنت بھیجے گا جب تک کہ ایسا کرنا دُرست تھا۔ خُدا کی پاکیزگی کے ظہور اور کائنات کی حفاظت کے لیے لعنت کا ہونا ضروری تھا۔

خُدا کی لعنت کا اعلان کرنے کے انتہائی تصور میں یہاں کچھ نہ کچھ اِس قدر ہولناک ہے کہ اِس پر میرا خون جمنا شروع ہو جاتا ہے، اور میں بالکل واضح طور پر خود کو بیان نہیں کرپاتا۔ اِس لعنت میں انتہائی شدید دُکھ اور ناراضگی پوشیدہ ہے۔ اِس میں دوسری موت شامل ہے – جس میں آگ کی جھیل میں جھونکا جانا ہے – جس کو یوحنا نے مکاشفہ 20:14 میں دیکھا تھا۔ ناحوم کہتا ہے،

’’خداوند اپنے دشمنوں سے انتقام لینے والا خدا ہے، اور خدا اپنے مخالفین کے لیے غضب سے بھرا ہوّا ہے‘‘ (ناحوم 1:2)۔

پھر سوچئیے کس قدر ہولناک ہوتا ہے جب خُدا اپنی لعنت بھیجتا ہے۔ اُس لعنتی دِن کو یاد رکھیں جب بہشت میں پانیوں نے نیچے آنا شروع کیا تھا اور تمام جاندار بہہ گئے تھے، ماسوائے اُن چند ایک کے جو کشتی میں چھپے ہوئے تھے – جب قدیم بادشاہوں کے محلوں میں سمندری بلائیں پالی جاتی تھیں، جب لاکھوں کروڑوں گنہگار ڈوب گئے تھے، جب موت کے منہ سے اُگلے ہوئے بِنا ساحل کے سمندر پر آفاقی تباہی پھیل گئی تھی۔ پھر ہی خُدا کی لعنت زمین پر بھیجی گئی تھی۔

وقت میں پیچھے ذرا دور تک دوبارہ دیکھیں۔ ابراھام کے ساتھ اُس کے خیمے کے دروازے میں کھڑے ہوں، اور مشرق میں مکمل سُرخ آسمان کو دیکھیں اُس چُندھیا ڈالنے والی روشنی کے ساتھ جو سورج سے نہیں آ رہی تھی۔ شعلوں کی دیواریں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں، جس میں چمکیلے رنگ کی مذید اور واضح آگ کی بارش کے شامل ہو گئی تھی، جو کہ مافوق الفطرتی انداز میں آسمانوں سے اُتر رہی تھی۔ خود کو عجیب و غریب جانداروں کے حوالے کر چکنے کے بعد، صدوم اور عمورہ پر خُداوند کی لعنت پڑی تھی، اور آسمان سے اُن پر اُس وقت تک آگ کی لعنت برستی رہی جب تک کہ مکمل طور پر بھسم نہیں ہو گئے۔

اگر آپ خُدا کی لعنت کی ایک اور قسم دیکھنا چاہیں، تو اُس صبح کا وہ ذہین بیٹا یاد کریں، جو خُداوند کے سردار فرشتوں میں سے ایک تھا۔ سوچیں کیسے اس نے اپنا اعلٰی مقام کھو دیا تھا جب اُس کے گناہ کے سبب سے اُس پر لعنت پڑی تھی۔ دیکھیں کیسے ایک فرشتوں کا سردار ایک بدروحوں کا سردار بن گیا، اور شیطان اپنے باوقار تخت سے گِر پڑا، جس کو امن اور خوشی سے ہمیشہ کے لیے دربدر کر دیا گیا، کہ وہ خُشک جگہوں پر آوارہ گردی کرتا پھرے، آرام کی تلاش کرے اور آرام نہ کر پائے، قیامت کے دِن تک تاریکی کی زنجیروں میں پابند رہے۔ یہ ایسی ہی لعنت تھی جس نے ایک فرشتے کو مُرجھا کر ایک شیطان میں بنا ڈالا۔ اِس نے میدانوں کے شہروں کو جلا ڈالا۔ اِس نے دُنیا کی آبادی کو ڈبو ڈالا۔

مگر آپ کو اِس کے باوجود بھی مکمل طور پر صحیح تصور نہیں آیا۔ وہاں ایک دھشناک جگہ ہے، شعلوں اور تاریکی کی ایک جگہ۔ وہاں پر کھوئے ہوئے بشر خُدا سے اور امن اور بحالی کی تمام اُمیدوں سے در بدر کر دیے جاتے ہیں۔ اگر آپ اُن تاریک برآمدوں میں سے گزر پائیں جہاں پر معلون روحیں قید میں ہوتی ہیں، تو آپ کا خون پھر منجمد ہو جائے گا، آپ کے رونگٹھے کھڑے ہو جائیں گے، سیکھیں کہ خُدا کی لعنت کا کیا مطلب ہوتا ہے۔

جہنم میں جھونکے جانا تمام لعنتوں میں سے بخود ایک بہت ہی شدید ہولناک لعنت ہے۔ یہ اُمید سے، نور سے، اور خُود خُداوند سے ہمیشہ کے لیے جُدا ہو جانے پر مشتمل ہوتی ہے۔ شریعت کی لعنت کا پھل ہمیشہ تک قائم رہنے والی تباہی ہوتا ہے۔

اے ناخوش لوگو! ناخوش لوگو! آپ جو آج خُدا کی لعنت کے تحت ہیں شاید ہنسیں، اور شراب نوشی کریں اور ناچیں، لیکن اگر خُدا کی لعنت آپ پر ہے، تو آپ پر کیا دیوانگی چھائی ہوئی ہے! اگر آپ صرف اِس کو دیکھ ہی پائیں، تو یہ لعنت آپ کو یہ احساس دلانے کے لیے دھشت سے بھر دے گی

’’… تو یہ سب لعنتیں تُم پر نازل ہوکر تمہیں دبوچ لیں گی، تُم شہر میں لعنتی ہو گے اور کھیت میں بھی لعنتی ہونگے… جب تُم اندر آؤ تو لعنتی ہوگے اور جب تُم باہر جاؤ تو لعنتی ہوگے‘‘ (استثنا 28:15۔19)۔

آپ کیسے آرام پا سکتے ہیں اگر اِس قدر لعنتیں آپ پر منڈلا رہی ہوں؟ ہائے! سب سے زیادہ قابلِ افسوس لوگ – جو خُدا کی لعنت ہی میں اِس زندگی سے گزر جاتے ہیں! اُن کے بارے میں سوچ کر کوئی خون کے آنسو رو دے! اپنے گناہ کی گمشدگیوں میں جاری مت رہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کی جان اُن کی لعنتی حالت کے غم میں اُن ہی کے ساتھ ابدی رفاقت میں قائم رہنے کے لیے سزایافتہ ہو جائے۔

II۔ دوئم، اِس لعنت کے تحت کون ہیں؟

تمام اقوام جو اِس زمین پر بستی ہیں اِس لعنت کے تحت ہیں۔ اِس سے قبل ہم گلیتیوں تین باب میں پڑھ چکے ہیں،

’’مگر جتنے شریعت کے اعمال پر تکیہ کرتے ہیں وہ سب لعنت کے ماتحت ہیں۔ چنانچہ لکھا ہے کہ جو کوئی شریعت کی کتاب کی ساری باتوں پر عمل نہیں کرتا وہ لعنتی ہے‘‘ (گلیتیوں 3:10).

ہر ایک جو ہر وقت شریعت کے مطابق ہر عمل کرنا جاری نہیں رکھتا، کبھی بھی بغیر ناکام ہوئے، وہ گلیتیوں3:10 کے مطابق خُدا کی لعنت کے تحت ہے۔ بُت پرستی، زنا، چوری، قتل، طمع تمام کے تمام بُرے ہیں، کیونکہ خُداوند کی شریعت کو پامال کرتے ہیں۔ ہر گناہ سے بھرپور سوچ خُداوند کی شریعت کو توڑتی ہے، جو کہتی ہے،

’’تو خداوند اپنے خدا سے اپنے سارے دل، اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے محبت رکھ‘‘ (متی 22:37).

یسوع نے اِس کو شریعت کا ’’سب سے پہلا اور عظیم حکم‘‘ کہا ہے (متی22:38)۔ یہ شریعت کا اِس قدر عظیم حکم ہے کہ یہ اِستثنا 13:3 میں؛ 30:6؛ متی22:37؛ مرقس12:30، 33؛ اور لوقا10:27 میں دھرایا گیا ہے۔

کوئی بھی شخص جو خُدا کی شریعت کے کسی بھی حصے کو کسی بھی وقت توڑتا ہے وہ خُدا کی خوفناک لعنت کے تحت آ جاتا ہے، کیونکہ

’’مگر جتنے شریعت کے اعمال پر تکیہ کرتے ہیں وہ سب لعنت کے ماتحت ہیں۔ چنانچہ لکھا ہے کہ جو کوئی شریعت کی کتاب کی ساری باتوں پر عمل نہیں کرتا وہ لعنتی ہے‘‘ (گلیتیوں 3:10).

اگر کبھی ایسا کوئی وقت رہا جب آپ نے اپنے تمام دِل کے ساتھ خُداوند کو پیار نہیں کیا، تو آپ خُداوند کی جانب سے اِس لعنت کے تحت ہیں۔ اگر کبھی بھی کوئی بُرا خیال آپ کے دِل پر حاوی ہوا، تو آپ خُداوند کی جانب سے اِس لعنت کے تحت ہیں۔

میں کہتا ہوں کہ اِس گرجہ گھر میں آج کی رات ہر غیر تبدیل شُدہ شخص کسی نہ کسی طرح، کسی نہ کسی وقت میں خُدا کی شریعت کو توڑ چکا ہے۔ آپ ایسے خیالات اور کام کر چکے ہیں جن کے بارے میں سوچ کر آپ شرمندہ ہیں۔ آپ نے خُداوند کی شریعت کو توڑا ہے۔ آپ خُداوند کی شریعت کے تحت ہیں۔ آپ خُداوند کی لعنت کے اِسی قدر تحت ہیں جس قدر قائین تھا۔ آپ خُداوند کی حضوری میں ایک ہولناک حالت میں ہیں۔ اور آپ نیکیاں شروع کرنے سے ’’باتوں کو دُرست‘‘ نہیں کر سکتے! اوہ، جی نہیں! آپ تو پہلے ہی خُداوند کی شریعت کو توڑ چکے ہیں! آپ تو پہلے سے ہی خُداوند کی لعنت کے تحت ہیں۔ کوئی بھی ایسی نیکی جو آپ اب کریں اُس لعنت سے جو آپ پر منڈلا رہی ہے فرار ہونے میں مدد نہیں کر سکتی – اور فیصلے پر آپ کو معلون ہی ٹھہرائے گی۔ بہت بھاری سزا آپ کا انتظار کر رہی ہے! آپ لعنت کے تحت ہیں!

III۔ سوئم، مسیح کیسے آپ کو اِس لعنت سے نجات دلا سکتا ہے؟

’’مسیح نے جو ہمارے لیے لعنتی بنا، ہمیں مول لے کر شریعت کی لعنت سے چھڑا لیا کیونکہ لکھا ہے کہ جو کوئی لکڑی پر لٹکایا گیا وہ لعنتی ہے‘‘ (گلیتیوں 3:13)

.

مسیحیت کا مرکز ’’متبدل‘‘ کے عقیدے میں پنہاں ہے۔ اُن لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد جو خود کو مسیحی کہتے ہیں بالکل بھی مسیحی نہیں ہوتی، کیونکہ اُنہوں نے اپنے گناہ کے لیے مسیح کی ’’متبدلیاتی‘‘ قربانی کو جانا ہی نہیں ہوتا یا قبول ہی نہیں کیا ہوا ہوتا ہے۔ مسیح آپ کی جگہ پر صلیب پر مرا تھا۔ آپ کے گناہ کے لیے خُدا کی لعنت وہاں پر اُس پر لاد دی گئی تھی۔

’’میرا صادق خادِم بہتوں کو راستباز ٹھہرائے گا کیونکہ وہ اُن کی بُرانیاں خود اُٹھا لے گا‘‘ (اشعیا 53:11).

’’خداوند نے ہم سب کی بدکاری اُس پر لاد دی‘‘ (اشعیا 53:6).

جب مسیح نے خون بہایا، دُکھ سہے اور صلیب پر مرا، تو وہ آپ کا متبادل بن گیا۔ ہماری تلاوت اِس کو واضح کرتی ہے،

’’مسیح نے جو ہمارے لیے لعنتی بنا، ہمیں مول لے کر شریعت کی لعنت سے چھڑا لیا کیونکہ لکھا ہے کہ جو کوئی لکڑی پر لٹکایا گیا وہ لعنتی ہے‘‘ (گلیتیوں 3:13)

.

آپ کے لیے خُدا کا پاک اور بے گناہ برّہ لعنتی ٹھہرایا جب اصل میں آپ کے تمام گناہ گتسمنی کے باغ میں اُس پر لاد دیے گئے تھے۔ اور مسیح، جو آپ کے گناہوں کے سبب سے معلون ٹھہرا، وہ اُن کا کفارہ ادا کرنے کے لیے اذیت ناک کوڑوں اور خونی مصلوبیت سے گزرا۔

’’مسیح نے جو ہمارے لیے لعنتی بنا، ہمیں مول لے کر شریعت کی لعنت سے چھڑا لیا کیونکہ لکھا ہے کہ جو کوئی لکڑی پر لٹکایا گیا وہ لعنتی ہے‘‘ (گلیتیوں 3:13)

.

آپ کے گناہ آپ پر سے اُٹھا لیے گئے تھے اور مسیح پر لاد دیے گئے تھے۔ آپ پر سے خُداوند کی شریعت کی نافرمانی کرنے کی لعنت اُٹھا لی گئی اور مسیح پر ڈال دی گئی۔ صلیب پر وہ آپ کے گناہوں کے لیے لعنتی ٹھہرا! آپ کا گناہ اور آپ کے گناہ کی لعنت مسیح کو قصوروار ٹھہرایا گیا جب وہ صلیب پر لٹکا ہوا تھا! اُس نے آپ کی جگہ لی، اور آپ کی لعنت کی قیمت ادا کی، آپ کی جگہ پر اپنی قربانی کی موت کے ذریعے سے۔

’’وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھائل کیا گیا … اُس کے کوڑے کھانے سے ہم شفایاب ہوئے‘‘ (اشعیا 53:5).

’’خداوند نے ہم سب کی بدکاری اُس پر لاد دی‘‘ (اشعیا 53:6).

’’وہ ہمارے گناہوں کا کفارہ ہے‘‘ (1۔ یوحنا 2:2).

آپ کی جگہ پر خُدا کا فیصلہ مسیح کے لیے صادر ہوتا ہے۔ لعنت مسیح پر پڑتی ہے، خُدا کا برّہ جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے۔

یسوع میں ایمان لائیں اور وہ خداوند کی لعنت آپ کے کندھوں پر سے اُٹھا کر خود اپنے کندھوں پر – صلیب پر اُٹھا لیتا ہے۔

’’مسیح نے جو ہمارے لیے لعنتی بنا، ہمیں مول لے کر شریعت کی لعنت سے چھڑا لیا کیونکہ لکھا ہے کہ جو کوئی لکڑی پر لٹکایا گیا وہ لعنتی ہے‘‘(گلیتیوں 3:13).

آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ یسوع پر ایمان لائیں۔ وہ جو ایمان لاتا ہے تمام باتوں سے راستباز ٹھہرایا جاتا ہے۔ ’’خُداوند یسوع پر ایمان لا اور تُو نجات پائے گا‘‘ (اعمال16:31)۔ ’’جو ایمان لائے اور بپتسمہ لے وہ نجات پائے گا لیکن وہ جو ایمان نہ لائے مجرم قرار دیا جائے گا‘‘ (مرقس16:16)۔ یسوع میں ایمان لائیں اور گناہوں کا جرم دور ہو جائے گا – اُس کے قیمتی خون کے وسیلے سے دُھل کر پاک صاف ہو جائے گا۔

کوئی بھی نہیں ماسوائے یسوع کے، کوئی بھی نہیں ماسوائے یسوع کے، جو بے بس گنہگاروں کے لیے بہتری کر سکتا ہے! دیکھیں، وہ صلیب پر لٹکا ہوا ہے؛ اُس کی بانہیں پھیلی ہوئی ہیں، اور وہ اُنہیں بند نہیں کر سکتا، کیونکہ وہ لکڑی میں کیلوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ اُس کی بانہیں آپ کو قبول کرنے اور بچانے کے لیے کھلی ہوئی ہیں۔ اُس کے دِل میں آپ کے لیے جگہ ہے۔ اِس کو نیزے سے چھیدا گیا تھا – وہ آپ کے گناہوں کو دھونے کے لیے خون اور پانی کی دھاریں بہاتا ہے۔

ایمان کا ایک چھوٹا سا عمل آپ کو یسوع کے پاس لے آتا ہے۔ کہیں، ’’اے خُداوند میں اعتقاد رکھتا ہوں، تو میرے اعتقاد کو اور بھی پختہ کرنے میں میری مدد کر‘‘ (مرقس9:24) اور اُس کے پاس آج ہی رات آئیں۔ اگر آپ نہیں آتے، تو یہ آپ کی اپنی غلطی ہوگی جب فیصلہ آپ کے سر پر پڑے گا۔ مسیح کو اپنے متبادل کے طور پر قبول کریں۔ اوہ، اِس کو ابھی کریں، اِس ہی لمحے کریں!

کسی احساس کی تلاش مت کریں۔ صرف یسوع ہی کو دیکھیں۔ خود میں کچھ ثبوتوں کے لیے دیکھنے کا دور گزر گیا۔ آپ کو یہ محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ گناہ کی لعنت ہٹا لی گئی ہے۔ خُدا وہ واحد ہے جس کو یہ احساس کرنے کی ضرورت ہے! یسوع پر بھروسہ کریں نہ کہ خود اپنے احساسات پر! ہمارے بپتسمہ دینے والے بانی، جان بنیعن John Bunyan بذاتِ خود نجات کے کسی ثبوت کی تلاش میں، مہینوں تک دُکھی رہے۔ آخر کار اُن کے ذہن میں خیال آیا، ’’میری نجات آسمان میں ہے۔‘‘ اُن کا مطلب یہ تھا کہ اُن کے گناہ کی معافی کچھ ایسا تھا جسے خُدا نے آسمان میں دیکھنا تھا نہ کہ خود اُنہوں نے دیکھنا تھا۔ اُن کی نجات مسیح میں تھی، نہ کہ ایک احساس یا تاثر میں یا زمینی ثبوت میں! اوہ، جی نہیں! اُنہوں نے کہا، ’’میری راستبازی یسوع مسیح بخود تھا۔‘‘ اُن کی نجات کی واحد اُمید یسوع مسیح میں اٹکی ہوئی تھی جو آسمان میں تھا۔ یہ ہے یسوع پر بھروسہ کرنے کا طریقہ! یہ ہے گناہ سے بچنے کا طریقہ!

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھوم Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: گلیتیوں3:10۔13 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’ یسوع، تیرا خون اور راستبازی Jesus, Thy Blood and Righteousness‘‘
(شاعر نیکولس زِنزنڈورف Nicolaus Zinzendorf، 1700۔1760؛
جان ویزلی John Wesley نے ترجمہ کیا، 1703۔1791)۔

لُبِ لُباب

لعنت مسیح پر پڑی تھی!

!THE CURSE FELL ON CHRIST

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’مسیح نے جو ہمارے لیے لعنتی بنا، ہمیں مول لے کر شریعت کی لعنت سے چھڑا لیا کیونکہ لکھا ہے کہ جو کوئی لکڑی پر لٹکایا گیا وہ لعنتی ہے‘‘ (گلیتیوں 3:13).

I. اوّل، شریعت کی لعنت کیا ہے؟ مکاشفہ20:14؛ نحوم1:2؛ اِستثنا28:15۔19 .

II. دوئم، اِس لعنت کے تحت کون ہیں؟ گلیتیوں3:10؛ متی22:37۔38؛
اِستثنا13:3؛ 30:6؛ مرقس12:30، 33؛ لوقا10:27 .

III. سوئم، مسیح کیسے آپ کو اِس لعنت سے نجات دلا سکتا ہے؟
اشعیا53:11، 6، 5؛ 1یوحنا2:2؛ اعمال16:31؛ مرقس16:16؛ مرقس9:24 .