Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

یہاں اُوپر آ جاؤ

!COME UP HITHER
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی صبح، 23 فروری، 2014
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, February 23, 2014

’’تب اُنہوں نے آسمان سے ایک بڑی آواز آتی سُنی جس نے اُن سے کہا، یہاں اُوپر آ جاؤ‘‘ (مکاشفہ11:12).

بائبل تعلیم دیتی ہے کہ مسیح کی دوسری آمد سے پہلے ایک ہولناک مصیبت کا زمانہ آئے گا۔ خود نجات دہندہ نے کہا،

’’کیونکہ اُس وقت کی مصیبت ایسی بڑی ہوگی کہ دُنیا کے شروع سے نہ تو اب تک آئی ہے اور نہ پھر کبھی آئے گی‘‘ (متی24:21)۔

بائبل تعلیم دیتی ہے کہ دُنیا کا حتمی حکمراں مسیح کا مخالف [دجال] اسرائیل کے ساتھ ایک عہد باندھے گا۔ یہ بڑی مصیبت کے بالکل آغاز میں رونما ہوگا (دیکھیں دانی ایل 9:27)۔ پھر سات سال کا مصیبت کا دور شروع ہوگا، جس کے بارے میں مسیح نے متی 24:21 میں بتایا۔ اِس ہولناک دور کے شروع میں خُداوند دو گواہان بھیجے گا۔ میں نہیں جانتا کہ وہ کون ہیں – اور نہ ہی کوئی اور جانتا ہے! لیکن بہت سے اوقات مقررہ کے عالمین کہتے ہیں وہ موسیٰ اور ایلیاہ کی قوت کے ساتھ آئے ہیں۔ وہ جو کوئی بھی ہیں، وہ یقینی طور پر وہ کچھ ایسے کام کریں گے جو موسیٰ اور ایلیاہ نے کیے تھے۔ وہ اِس مسیح سے انکاری دُنیا کے گناہوں کے خلاف منادی کریں گے۔ جب وہ اپنی منادی ختم کر لیں گے تو وہ مسیح کے دشمن کے ذریعے سے قتل کروا دیے جائیں گے۔ اُن کے مردہ جسم یروشلم کی ایک سڑک پر پڑے ہونگے۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ تمام دُنیا ’’اُن کے مُردہ جسم دیکھے‘‘ گی (مکاشفہ11:9)۔ ڈاکٹر جے۔ ورنن میگی Dr. J. Vernon McGee نے کہا، ’’میرے خیال میں تمام ٹیلی وژن نیٹ ورکس نے اپنے کیمروں کو اُن مردہ لوگوں پر رکھنے کے لیے تربیت دی ہوگی۔ ساڑھے تین دِن وہ وہاں پڑے رہیں گے‘‘ (جے۔ ورنن میگی، ٹی ایچ۔ ڈی۔ J. Vernon McGee, Th.D.، بائبل میں سے Thru the Bible، تھامس نیلسن پبلیشرز Thomas Nelson Publishers، 1983، جلد پنجم، صفحہ 983؛ مکاشفہ11:9 پر غور طلب بات)۔

مجھے یقین ہے کہ یہاں پر ٹیلی وژن اور انٹرنیٹ شامل ہونگے۔ بائبل کہتی ہے، ’’اور مختلف اُمتّوں، قبیلوں، زبانوں اور قوموں کے لوگ اُن کے جسموں کو دیکھتے رہیں گے‘‘ (مکاشفہ11:9)۔ اور میں یقین کرتا ہوں کہ اِس دُنیا کی بدکاری کے خلاف اُن کے واعظ جگہ جگہ انٹر نیٹ پر دیکھے جائیں گے، اور اِن دو آدمیوں کے قتل کیے جانے سے پہلے مسیح کو مسترد کرنے والے گنہگاروں کی لاکھوں کی تعداد اِنہیں بار بار دیکھے گی۔ جب وہ مسیح کا دشمن اُنہیں قتل کرے گا، تو گناہ سے بھرپور تمام اہل زمین ’’اُن پر خوشی منائیں گے اور شادمان ہونگے‘‘ (مکاشفہ11:10)۔ کھوئی ہوئی گنہگار دُنیا اُن کی اموات کو بےتحاشہ دعوتوں کے ایک تسلسل کے ساتھ کریں گے۔ ڈاکٹر ولیم نیویل Dr. William Newell نے کہا، ’’اب انسان کے دِل کا حقیقی مکاشفہ ظاہر ہوتا ہے: شادمانی، ہولناکی، دیوانگی، غیر انسانی، بدروحی، موت کی سڑی ہوئی ہولناکی کی مُسرت!‘‘ (میگی میں حوالے سے quoted in McGee، ibid.، صفحہ 983)۔ مگر پھر غیرمتوقع طور پر ایسا ہوتا ہے،

’’ساڑھے تین دِن بعد خدا کی طرف سے اُن میں زندگی کی رُوح داخل ہُوئ، وہ اپنے پاؤں کے بل کھڑے ہوگئے اور اُن کے دیکھنے والوں پر بڑا خوف چھا گیا‘‘ (مکاشفہ 11:11).

جس وقت گناہ میں گھری ہوئی یہ کھوئی ہوئی دُنیا اُن عظیم مبلغین کی موت کا جشن منا رہی ہوتی ہے تو ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ اچانک اُنہیں اُس وقت دکھائیں گے جب وہ مُردوں میں سے جی اُٹھیں گے۔ دُنیا پر ایک بہت بڑا خوف چھا جائے گا جب وہ اُن دو گواہان کو آسمان میں اُٹھایا جاتا ہوا دیکھیں گے،

’’تب اُنہوں نے آسمان سے ایک بڑی آواز آتی سُنی جس نے اُن سے کہا، یہاں اُوپر آ جاؤ اور وہ بادل پر سوار ہوکر آسمان پر چلے گئے اور اُن کے دشمن دیکھتے رہ گئے‘‘ (مکاشفہ11:12).

ہمارے پاس دو گواہان کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کا ذکر آیت 11 میں ہے، اور اُن کے آسمان میں اُٹھائے جانے کا ذکر آیت 12 میں ہے۔ یہ آپ کو کیا رونما ہوگا اُس کا بنیادی خاکہ پیش کرتا ہے، جیسا کہ مکاشفہ کے گیارہویں باب میں پیشن گوئی کی گئی ہے۔

اب میں اِس صبح آیت 12 کا حصہ ہماری تلاوت کے طور پر لوں گا۔ یوحنا رسول نے کہا،

’’تب اُنہوں نے آسمان سے ایک بڑی آواز آتی سُنی جس نے اُن سے کہا، یہاں اُوپر آ جاؤ‘‘ (مکاشفہ11:12).

یہ ہے جس کا ہرایک سچا مسیحی کسی دِن تجربہ کرے گا، اور میں اِس تلاوت کو آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کرنے جا رہا ہوں – اِس کے ساتھ ساتھ آپ میں سے اُن کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی استعمال کروں گا جو ابھی تک بچائے نہیں گئے ہیں۔

I۔ اوّل، ہم اُن الفاظ ’’یہاں اوپر آ جاؤ‘‘ کو ’’مسیح کو خوش آمدید کہنے کے لیے بادلوں میں سچے مسیحیوں کے اُٹھائے جانے یعنی ریپچر rapture‘‘ کے لیے لاگو کر سکتے ہیں جس کا تجربہ ہر سچا مسیحی کرے گا۔

ایک دِن آ رہا ہے، اور ایک لمحہ آ رہا ہے، جب جوہرخُداوند سچے مسیحیوں سے کہیں گے،

’’یہاں اُوپر آ جاؤ۔‘‘

یہ شاید آپ کے مرنے سے پہلے ہی ہو جائے، یا یہ شاید اِس کے بعد ہو – مگر کوئی غلطی مت کریں – یہ رونما ہوگا۔ اور دُنیا میں ہر نشانی دکھائی دیتی ہوئی ظاہر ہو گی کہ یہ جلد ہی رونما ہوگا۔ نوح کے دِن یقیناً آ گئے ہیں! یہودی لوگ خُدا کے بخشے ہوئے اسرائیل کے لیے اپنے مادروطن واپس آ رہے ہیں۔ نام نہاد کہلائی جانے والی ’’موسمیاتی تبدیلی‘‘ نے ایک سوکھا و سوختہ سورج کی گرمی سے جُھلسا ہوا مٹی کا پیالہ نما مغربی ساحل پر تخلیق کر دیا ہے، اور مشرقی ساحل پر ایک خوف میں مبتلا کر دینے والا ’’برفانی زمانہ‘‘ تخلیق کر دیا ہے۔ بہت سے لوگ اپنے بے دین مادہ پرستی کے ذہن میں اِس میں سے کسی میں بھی خُداوند کے ہاتھ کو نہیں دیکھتے۔ وہ شہوت پرستی، منشیات، ندیدے پن اور حرص و طمع میں گہرے اور گہرے غرق ہوتے جائیں گے۔ ہم ایک ایسی قوم میں زندگی گزار رہے ہیں جس کی رہنمائی اعلٰی ترین عہدوں پر گھٹیا، بے دین لوگ کر رہے ہیں، جو بائبل سے نفرت کرتے ہیں اور خُدا کے بیٹے کی تحقیر کرتے ہیں – وہ لوگ جو یہاں تک کہ یسوع کے نام کا تزکرہ کرنے سے پرھیز کرتے ہیں، بلکہ جواللہ کے سامنے جھکتے اور ماتھا رگڑتے ہیں جو اصل میں شیطان ہے، اِس دُنیا کا خُدا اور اِس زمانے کا خُدا! یسوع نے کہا،

’’جیسا کہ نُوح کے دِنوں میں ہُوا تھا ویسا ہی ابنِ آدم کی آمد کے وقت ہوگا۔ کیونکہ طوفان سے پہلے کے دِنوں میں لوگ کھاتے پیتے اور شادی بیاہ کرتے کراتے تھے۔ نُوح کے کشتی میں داخل ہونے کے دِن تک یہ سب کچھ ہوتا رہا۔ اُنہیں خبر تک نہ تھی کہ کیا ہونے والا ہے، یہاں تک کہ طوفان آیا اور اُن سب کو بہا لے گیا۔ ابنِ آدم کی آمد بھی ایسی ہی ہوگی‘‘ (متی 24:37۔39).

اُس کے آنے کی نشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں؛
   مشرقی آسمان میںصبح کی پو پھٹ رہی ہے۔
خبردا ہو، کیونکہ وقت قریب آ رہا ہے؛
   کیا ہوتا اگر یہ آج ہوتا؟
(’’کیا ہوتا اگر یہ آج ہوتا؟ What If It Were Today?‘‘ شاعرہ لیلیاہ این۔ مورس
      Lelia N. Morris، 1862۔1929)۔

’’تب اُنہوں نے آسمان سے ایک بڑی آواز آتی سُنی جس نے اُن سے کہا، یہاں اُوپر آ جاؤ‘‘ (مکاشفہ11:12).

سچے مسیحی اُس دِن خوشی سے بھر پور ہونگے جب یسوع ہمیں اِس گھٹیا دُنیا سے لے جانے کے لیے آتا ہے! جب یسوع کہتا ہے، ’’یہاں اُوپر آ جاؤ‘‘ ہم اِس مرتی ہوئی آلودہ دُنیا کو پیچھے چھوڑ جائیں گے! ہم اپنے دشمنوں کو پیچھے چھوڑ جائیں گے! ہم شیطان اور اُس کی بدروحوں کو پیچھے چھوڑ جائیں گے! ہم تمام دُکھوں اور بیماریوں کو پیچھے چھوڑ جائیں گے! ہم تمام دِل کے درد پیچھے چھوڑ جائیں گے! اِس کا خُدا نے وعدہ کیا تھا جب اُس نے کہا،

’’خداوند خُود بڑی للکار اور مُقرّب فرشتہ کی آواز اور خدا کے نرسنگے کے پھونکے جانے کے ساتھ آسمان سے اُترے گا اور وہ سب جو مسیح میں مرچکے ہیں زندہ ہو جائیں گے۔ پھر ہم جو زندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھا لیے جائیں گے تاکہ ہوا میں خداوند کا استقبال کریں اور ہمیشہ اُس کے ساتھ رہیں۔ پس تُم اِن باتوں سے ایک دُوسرے کو تسلی دیا کرو‘‘ (1۔ تسالونیکیوں 4:16۔18).

ہم اِس پرانے جسم کو پیچھے چھوڑ جائیں گے! ہم اپنے تمام غم پیچھے چھوڑ جائیں گے! ہم اپنے تمام خوف پیچھے چھوڑ جائیں گے! ہم اپنی تمام بیماریاں پیچھے چھوڑ جائیں گے! ہم ہر وہ بات جو غمگین ہو گی پیچھے چھوڑ جائیں گے، ہر وہ بات جو نااُمید ہوگی، ہر وہ بات جو غلیظ اور بے ہودہ ہے، اور ہر وہ بات جو ہمیں رُلا دیتی ہے پیچھے چھوڑ جائیں گے! ہم یہ سب کچھ پیچھے چھوڑ جائیں گے، جب یسوع کہتا ہے،

’’یہاں اُوپر آ جاؤ‘‘ (مکاشفہ11:12).

اِس گوشت کے لبادے کو چھوڑ کر اُوپر اُٹھ جاؤں گا
   دائمی انعام کو گرفت میں لینے کے لیے؛
اور جب ہوا میں سے گزر رہا ہوں گا تو چلاؤں گا،
   الوداع، الوداع، دعا کے پیارے لمحے!
(’’دعا کے پیارے لمحے Sweet Hour of Prayer‘‘ شاعر ولیم ڈبلیو۔ والفورڈ، 1772۔1850)۔

مسز کوئن Mrs. Quinn تن کر کھڑی ہونگی!
 مسٹر سلازار Mr. Salazar اپنی وھیل چیئر پھینک دیں گے!
  جوآنہ آرٹیگا Juana Arteaga اپنی قبر میں سے باہر نکل آئیں گی!
   مسسز لیعان Mrs. Lyon اپنے کفن میں سے اُچھل کر نکل آئیں گی!
    میری ماں قبر کو چھوڑ دیں گی اور ہمیشہ کے لیے جنگل کے چمن کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ جائیں گی!
     انکل پورٹر ایلیٹ Porter Elliot نہایت آسانی کے ساتھ آسمان میں یسوع سے ملنے کے لیے ہوا میں سے اُڑتے ہوئے جائیں گے!
      فرانسسکو کوریاس Francisco Coreas ڈاجر سٹیڈیم Dodger Stadium پر سے بُلند پروازی کرتے ہوئے ہوا میں خُداوند کو ملنے کے لیے جائیں گے!
       اینیٹ نائیلر Annette Naylor جی اُٹھے جسم میں یسوع کے لیے گھر جائیں گی!
        ڈاکٹر لِن Dr. Lin اور اُنکی بیوی خُداوند کو ہوا میں ملنے کے لیے چھلانگ مار کر اپنی قبروں میں سے نکلیں گے!

اِس گوشت کے لبادے کو چھوڑ کر اُوپر اُٹھ جاؤں گا
   دائمی انعام کو گرفت میں لینے کے لیے؛
اور جب ہوا میں سے گزر رہا ہوں گا تو چلاؤں گا،
   الوداع، الوداع، دعا کے پیارے لمحے!

جب یسوع پکارتا ہے، ’’یہاں اُوپر آ جاؤ!‘‘ میں بوڑھے حنوک کی مانند اُوپر جا رہا ہوں، جس کو ’’خُدا نے اوپر اُٹھا لیا اور وہ نظروں سے غائب ہو گیا‘‘ (پیدائش5:24)۔

جب یسوع پکارتا ہے، ’’یہاں اُوپر آ جاؤ!‘‘ میں ایلیاہ کی مانند اُوپر جا رہا ہوں،’’اور ایلیاہ ایک بگولے میں آسمان کی طرف اُٹھا لیا گیا‘‘ (2 سلاطین2:11)۔

اِس گوشت کے لبادے کو چھوڑ کر اُوپر اُٹھ جاؤں گا
   دائمی انعام کو گرفت میں لینے کے لیے؛
اور جب ہوا میں سے گزر رہا ہوں گا تو چلاؤں گا،
    الوداع، الوداع، دعا کے پیارے لمحے!

’’تب اُنہوں نے آسمان سے ایک بڑی آواز آتی سُنی جس نے اُن سے کہا، یہاں اُوپر آ جاؤ‘‘ (مکاشفہ11:12).

یہی ہے جو ہر حقیقی مسیحی کے ساتھ رونما ہوگا جب یسوع ہمیں لینے کے لیے اِس پُرانی دُنیا سے اُس کو بادلوں میں ملنے کے لیے اُٹھا لے جاتا ہے – جب یسوع ہمیں بُلاتا ہے، ’’یہاں اُوپر آ جاؤ۔‘‘

جب اِس کے میزبان ہوشعنا پکارتے ہیں، آسمان سے اُترتے ہوئے،
   جلالی مقدسین کے ساتھ اور فرشتوں کی موجودگی میں،
اپنی پیشانی پر فضل کے ساتھ، جلال کے ایک نورانی ہالے کی مانند،
   یسوع خود اپنوں کا استقبال کرے گا۔
اوہ خداوند یسوع، کتنی دیر اور، کتنی دیر اور،
   ہم مسرت کا گیت بُلند آواز سے گاتے ہیں،
مسیح واپس آ گیا! ھیلیلویاہ! ھیلیلویاہ! آمین،
   ھیلیلویاہ! آمین۔
اوہ، خوشی، اوہ مسرت! کیا ہمیں مرے بغیر جانا چاہیے،
   کوئی بیماری نہیں، اُداسی نہیں، خوف اور رونا نہیں،
اپنے خداوند کے ساتھ جلال میں بادلوں اُٹھا لیا جانا،
   جب یسوع ’’اُس کے اپنوں کو‘‘ خیرمقدم کرتا ہے۔
اوہ خداوند یسوع، کتنی دیر اور، کتنی دیر اور،
   ہم مسرت کا گیت بُلند آواز سے گاتے ہیں،
مسیح واپس آ گیا! ھیلیلویاہ! ھیلیلویاہ! آمین،
   ھیلیلویاہ! آمین۔
(’’مسیح واپس آ گیا Christ Returneth‘‘ شاعر ایچ۔ ایل۔ ٹرنر H. L. Turner، 1878)۔

II۔ دوئم، ہم اُن الفاظ ’’یہاں اُوپر آ جاؤ‘‘ کا اِطلاق اُن کے لیے ایک دعوت نامے کے طور پر کر سکتے ہیں جو ابھی تک تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔

خُداوند آپ کو بائبل کے ذریعے سے بُلاتا ہے۔ جب آپ اِس کو پڑھتے ہیں، تو آپ ایک شاندار جگہ آسمان کے بارے میں پڑھتے ہیں۔ میں آج رات کو آسمان پر ایک مکمل واعظ کی منادی کروں گا۔ آپ بائبل میں اُس شاندار جگہ کے بارے میں پڑھیں۔ اور شاید آپ سوچیں، ’’میں خواہش کرتا ہوں کہ یہ سچ ہو! میں خواہش کرتا ہوں کہ یہ سچ ہو!‘‘ جب آپ بائبل پڑھتے ہیں تو خُدا آپ کو ’’یہاں اُوپر آ جاؤ‘‘ بُلا رہا ہوتا ہے۔

تب، بھی، خُدا آپ کو اُن واعظوں کے ذریعے سے جو آپ سُنتے ہیں بُلاتا ہے۔ وہ کہتا ہے، ’’یہاں اُوپر آ جاؤ۔‘‘ میں آج شام 6:00 بجے آسمان پر ایک مکمل واعظ پیش کروں گا۔ میں آپ کو بتاؤں گا خُدا اِس کے بارے میں کیا کہتا ہے۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ 6:00 بجے شام کو دوبارہ واپس اُسے سُننے کے لیے آئیں گے! جی ہاں، خُداوند آپ کو اُن واعظوں کے ذریعے سے جو آپ سُنتے ہیں ’’یہاں اُوپر آ‘‘ جانے کے لیے بُلاتا ہے۔

اور یسوع اُن دُکھوں کے ذریعے سے جن میں سے وہ آپ کو نجات دلانے کے لیے گزرا آپ کو بُلاتا ہے۔ اُس کا خون ’’ھابل کی نسبت بہتر باتیں کرتا ہے‘‘ (عبرانیوں12:24)۔ اُس کا خون آپ کے ساتھ آسمان میں پاک ترین جگہ سے رحم کی کرسی سے بات کرتا ہے۔ خُداوند نے مسیح کا خون اکٹھا کیا اور اِسے وہاں لے گیا۔ اُس کا خون آپ سے بات کرتا ہے اور کہتا ہے، ’’یہاں اُوپر آ جاؤ۔‘‘ اُس کا خون جو گتسمنی کے باغ میں اُس کے مساموں سے دھاروں کی مانند بہا تھا، اُس کا خون جو اُس کے ہاتھوں اور پیروں میں نوکدار کیلوں کے سوراخوں میں سے بہا تھا، اُس کا خون جو اُبل کر نکلا تھا جب سپاہی نے اُس کی پسلی چھیدی تھی، اُس کا خون جو اذیت اور ناقابل بیان درد میں بہا تھا، اُس کا خون جو آپ کی جان کو گناہ سے پاک صاف کر سکتا ہے، آپ سے بات کرتا ہے، ناقابل تحلیل پاکیزہ خون، آسمانی رحم کی نشست سے اور کہتا ہے، ’’یہاں اُوپر آ جاؤ۔‘‘

مجھے بہت اچھی طرح سے ایک کاتھولک گرجہ گھر میں یسوع کا ایک مجسمہ یاد ہے، جہاں میں جب ایک چھوٹا بچہ تھا تو گیا تھا۔ مجھے بہت اچھی طرح سے اُس کی پیشانی میں کانٹوں کے تاج سے اُس کی آنکھوں میں بہتا ہوا خون یاد ہے۔ مجھے بہت اچھی طرح سے اُس کی پھٹی ہوئی اور خون سے تر کمر یاد ہے – جو اُن کوڑوں سے ہوئی تھی جن کو اُس نے برداشت کیا تھا۔ اور مجھے بہت اچھی طرح سے وہ گیت یاد ہے جو میں نے ایک بپتسمہ دینے والے گرجہ گھر میں سُنا تھا، جب میں 13 سال کی عمر کا تھا – ایک ایسا گیت جس نے مجھے جھنجھوڑ ڈالا تھا میرے رونگٹھے کھڑے کر دیے تھے!

کیا چیز میرے گناہ کو دھو سکتی ہے؟
   کوئی بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
کیا چیز مجھے دوبارہ مکمل کر سکتی ہے؟
   کوئی بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
اوہ! قیمتی ہے وہ بہاؤ
   جو مجھے برف کی مانند سفید بناتا ہے؛
اور کوئی دوسرا چشمہ میں نہیں جانتا،
   کچھ نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
(’’کچھ بھی نہیں ماسو ائے خون کے Nothing But the Blood‘‘ شاعر رابرٹ لوری
      Robert Lowry، 1826۔1899).

اور پاک روح جو تثلیث کی تیسری ہستی ہے، آپ کو بُلاتی ہے، ’’یہاں اُوپر آ جاؤ‘‘ اور یسوع کے خون کے وسیلے سے تمام گناہ سے پاک صاف ہو جاؤ! میں نے اکثر خُدا سے دعا مانگی ہے کہ مجھے انجیل کی منادی کرنے کے لیے جارج وائٹ فیلڈ George Whitefield کی زبان عطا فرما۔ میں نے اکثر یسوع پر بھروسہ کرنے کے لیے آپ کو قائل کرنے کے لیے سپرجیئن Spurgeon کی فصیح زبان کی دعا مانگی ہے۔ مگر خُدا نے اِن میں سے کچھ بھی مجھے نہیں دیا۔ لہٰذا میں دعا کرتا ہوں کہ خُدا کا پاک روح میرے لڑکھڑاتے الفاظ معمولی سی گانے کی آواز کو لے گا اور یسوع کے لیے ایک شدید چاہت کو آپ کے دِل میں آگ لگانے کے لیے اُنہیں استعمال کرے گا۔ صرف وہی یسوع اپنے قیمتی خون کے ساتھ آپ کے گناہ کو پاک صاف کر سکتا ہے! صرف وہ ہی آپ کو اپنی راستبازی کے لبادے میں لپیٹ سکتا ہے! صرف وہ ہی آپ کو دائمی زندگی بخش سکتا ہے! صرف وہ ہی کہہ سکتا ہے، ’’یہاں اُوپر آ جاؤ،‘‘ اور آپ کو اُس آسمانی شہر میں کھینچ سکتا ہے۔ یسوع کے پاس آئیں! دُنیا کے گناہ سے منہ پھیر لیں، اور تنہا یسوع مسیح میں بھروسہ کریں! اُس پر بھروسہ کریں! اُس پر بھروسہ کریں! اور وہ ہمیشہ اور ہمیشہ کے لیے آپ کو بچا لے گا۔

بائبل تعلیم دیتی ہے کہ یسوع اپنے جی اُٹھے جسم میں زندہ ہے۔ بائبل تعلیم دیتی ہے کہ وہ آسمان میں خُدا باپ کے داھنے ہاتھ پر بیٹھا ہے۔ آپ کو اُوپر وہاں یسوع کے پاس جانا چاہیے۔ جب آپ اپنے گناہ سے منہ موڑتے ہیں اور یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں، تو پاک روح آپ کو ’’زندہ کرے گا اور آسمانی مقاموں میں یسوع مسیح کے ساتھ بٹھائے گا‘‘ (افسیوں2:6)۔ پاک روح آپ کو پُر اثر انداز میں کہے گا، ’’یہاں اُوپر آ جاؤ!‘‘ یسوع کے پاس ابھی آئیں اور خُداوند کا پاک روح اُس کےفضل کے وسیلے سے آپ کو ایسا کرنے کے قابل کر دے گا!

اگر آپ ایک مسیحی بننے کے بارے میں، بچائے جانے کے بارے میں ہمارے ساتھ بات چیت کرنا چاہیں، تو مہربانی سے اپنی نشست ابھی چھوڑ دیں اور اجتماع گاہ کی پچھلی جانب چلے جائیں۔ مسٹر جان سیموئیل کیگن Mr. John Samuel Cagan آپ کی ایک اور کمرے میں رہنمائی کریں گے جہاں پر ہم یسوع پر آپ کو بچانے کے بارے میں دعا اور بات چیت کر سکتے ہیں۔ بالکل ابھی پچھلی جانب جائیں۔ ڈاکٹر چیعن Dr. Chan، مہربانی سے دعا کریں کہ کوئی ایک آج صبح یسوع پر بھروسہ کرے۔ آمین۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھوم Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: 1۔تسالونیکیوں4:13۔18 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’مسیح واپس آتا ہے Christ Returneth‘‘ (شاعر ایچ۔ ایل۔ ٹرنر H. L. Turner، 1878).

لُبِ لُباب

یہاں اُوپر آ جاؤ

!COME UP HITHER

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’تب اُنہوں نے آسمان سے ایک بڑی آواز آتی سُنی جس نے اُن سے کہا، یہاں اُوپر آ جاؤ‘‘ (مکاشفہ11:12).

(متی 24:21؛ مکاشفہ 11:9، 10، 11)

I۔ اوّل، ہم اُن الفاظ ’’یہاں اُوپر آ جاؤ‘‘ کو ’’مسیح کو خوش آمدید کہنے کے لیے بادلوں میں سچے مسیحیوں کے اُٹھائے جانے یعنی ’’ریپچر rapture‘‘ کے لیے لاگو کر سکتے ہیں جس کا تجربہ ہر سچا مسیحی کرے گا، متی24:37۔39؛
1 تسالونیکیوں 4:16۔18؛ پیدائش 5:24؛ 2۔ سلاطین 2:11 .

II۔ دوئم، ہم اُن الفاظ ’’یہاں اُوپر آ جاؤ‘‘ کا اِطلاق اُن کے لیے ایک دعوت نامے کے طور پر کر سکتے ہیں جو ابھی تک تبدیل نہیں ہوئے ہیں،
عبرانیوں12:24؛ افسیوں2:6 .