Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

اپنے خُدا سے ملنے کی تیاری کر

!PREPARE TO MEET THY GOD
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
3 فروری، 2013، خُداوند کے دِن کی صبح
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, February 3, 2013

’’اپنے خدا سے ملنے کی تیاری کر‘‘ (عاموس 4:‏12).

عاموس نبی کے دِنوں میں خُدا نے اسرائیل کا کئی طریقوں سے انصاف کیا۔ خُدا نے بارش روکے رکھی۔ اُس نے اُن کا انصاف قحط سے کیا۔ اُس نے طاعون کی وبا بھیجی۔ اُس نے اُن کے کھیتوں اور باغات کو نقصان اور پھپھوندی سے متاثر کیا۔ اُس نے اُن کا فیصلہ تلوار سے کیا۔ اُس نے اُن میں سے کچھ کو تباہ و برباد کر دیا جیسے سدوم اور عمورہ کے ساتھ کیا تھا۔ لیکن اُنہوں نے خُدا کے سامنے توبہ نہیں کی۔ اُنہوں نے اُس کے خلاف بغاوت جاری رکھی۔ آخر کار خُداوند نے کہا کہ وہ اُس کے پیغام پہنچانے والوں کی حیثیت سے مذید اور نبی نہیں بھیجے گا۔ نبیوں کو بھیجنے کے بجائے، خُداوند نے کہا کہ وہ اُن کا فیصلہ کرنے کے لیے خود آئے گا۔

خُدا کا باغی لوگوں اور اقوام کے ساتھ معاملات طے کرنے کا طریقہ ہے، سب سے پہلے، اُنہیں نرمی سے قائل کرنا، شگفتہ اور نرم الفاظ کے ساتھ۔ وہ ایسا کئی مرتبہ دھراتا ہے۔ لیکن پھر ایک وقت کے بعد خُداوند اُنہیں دھمکانا شروع کرتا ہے۔ وہ اُن سے کہتا ہے ’’کیا تم مرو گے؟ کیا تم خود اپنے آپ پر تباہی نازل کرو گے؟‘‘ اگر اِن الفاظ کا اُن پر کوئی اثر نہیں ہوتا تو وہ اور سخت فیصلے بھیجتا ہے۔ وہ کسی نہ کسی طرح شروع میں نرم ہونگے۔ لیکن آہستہ آہستہ فیصلے برداشت کرنے کے لیے سخت اور سخت تر ہو جائیں گے۔ آخر میں، خُدا اُن کا انصاف ایک ظالم آقا کی مار کے ساتھ کرتا ہے۔ خُدا اُنہیں خبردار کرنے کے لیے نبیوں کو بھیجتا ہے – اور اِس کا خاتمہ اپنی تمام قوت اور شہانت کے ساتھ اُن کے خلاف لڑنے سے کرتا ہے۔

مجھے یوں لگتا ہے کہ ہم امریکہ پر خُداوند کے فیصلے کے آخری مراحل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وہ نبیوں جیسی آوازیں بھیجتا ہے جیسے ڈاکٹر اے۔ ڈبلیو۔ ٹوزر Dr. A. W. Tozer، لیونارڈ ریون ھل Leonard Ravenhill، فرانسس شیفر Francis Schaeffer، جیری فال ویل Jerry Falwell، اور دوسری انبیانہ آوازیں۔ لیکن ہم اُنہیں نہیں سنتے ہیں۔ ہم ایک قوم کے طور پر توبہ نہیں کرتے ہیں۔ اب خُداوند دیوقامت طوفان بھیجتا ہے، غیرقدرتی آسمانی طوفانی آندھیاں اَن سُنی تعداد میں بھیجتا ہے، تیل کا بکھرنا، اپنی دو زندگیوں جتنے وقت میں دیکھے گئے کسی قحط کے مقابلے میں بدترین قحط غربِ اوسط Midwest میں بھیجتا ہے، ہماری مکئی کی فصل کو تباہ کر دیتا ہے جس پر قوم پلتی ہے۔ عظیم معاشی بحران سے لیکر جس کے بارے میں ہم نے سُنا ہے اُس سے بھی بدتر خُداوند ڈسٹ باؤل dustbowl جیسی موذی بیماری بھیجتا ہے۔ جس کے نتیجے میں، اگلے چند مہینوں میں اشیائے خورد کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ ہم انتہائی شدید منہگائی کو بڑھتا ہوا دیکھنے کے لیے بڑھ رہے ہیں، جہاں ڈالر کی قیمت نا ہونے کے برابر ہوگی۔ لیکن اِس کی توقع مت کریں کہ آزاد خیال ذرائع ابلاغ آپ کو خبردار کریں – جب تک کہ انتہائی تاخیر نہیں ہو جاتی ہے! اِس وقت کے دوران، خداوند امریکہ کا انصاف کرتا ہے ہمارے نوجوان لوگوں پر شیطانوں کے گروہوں کو کھلا چھوڑ دینے سے – اُنہیں نشے کی، شراب کی، کبھی نہ ختم ہونے والی ویڈیو گیمز کی اور فحش فلمیں دیکھنے کی لت لگا کر۔ کچھ تو اِس قدر زیادہ نشے اور فلموں اور ٹیلی ویژن کے ذریعے سے تشدد کر گزرتے ہیں کہ وہ سکولوں اور سٹیج ڈراموں میں جا جا کر دوسرے بچوں کو بغیر کسی مقصد کے قتل کر دیتے ہیں۔ یہاں کوئی غلطی مت کیجیے گا – یہ خُداوند کی طرف سے انصاف ہے جو کہ ہم نے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھا ہے۔ مسٹر اوباما ہمیں کہتے ہیں کہ اگر ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت ہے تو وہ صرف اور صرف لوگوں کو اُن کی بندوقوں سے چھٹکارہ دلانے کی ہے۔ لیکن کیا آپ نے گذشتہ جمعہ کو نائب صدر کی ’’زبان سے پھسلے‘‘ ہوئے الفاظ سُنے تھے جو اُنہوں نے کہے تھے؟ اُنہوں نے اصل میں کہا تھا کہ ’’انتہائی طاقتور بندوقوں سے چھٹکارہ پا لینے سے تشدد کا خاتمہ نہیں ہوگا‘‘ – اس قسم کے الفاظ جیسے! دُھر! یہی تو ہے جو قومی رائفل ایسوسی ایشن تمام وقت کہتی رہی ہے! بندوقوں سے چھٹکارہ پا لینے سے آپ شیطانی قوت کے تحت بچوں کو دیوانہ ہونے سے نہیں روک سکیں گے! وہ گھریلو بنے ہوئے پائب بم، ڈنڈے، روسی مشروبات، چُھریاں، پتھر اور ٹارچیں استعال کریں گے۔ وہ بچے جو نشے اور فلموں اور ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے تشدد سے بھرے پڑے ہیں اُنہیں گھروں کو جلانے اور دنگا فساد برپا کرنے کے لیے بندوقوں کی ضرورت نہیں ہے! گذشتہ جمعہ کو نائب صدر بیڈن Biden درست تھے – انتہائی قوت والی بندوقوں سے چھٹکارہ پا لینے سے ہم تشدد سے چھٹکارہ نہیں حاصل کر سکتے ہیں! کیوں؟ کیونکہ یہ خداوند کی طرف سے انصاف ہے، اِسی لیے! جب تک کہ یہ قوم توبہ نہیں اور ہر اتوار کو بائبل پر یقین کرنے والے گرجہ گھروں میں نہیں جاتی تشدد کا خاتمہ نہیں ہوگا! یہ بد سے بدترین بڑھتا جائے گا جب تک کہ یہاں مکمل لاقانونیت نہیں ہو جاتی ہے جو کہ صرف ایک آمر حکمران کی قیادت میں مارشل لاء نافذ کرنے سے ہی روکی جا سکتی ہے۔ آپ جانتے ہیں! یہ ہے جہاں یہ سب کچھ ہونے کے لیے جا رہا ہے۔ اِس میں شاید چند سال اور لگ جائیں – لیکن یہی ہے جس طرف اِس نے بڑھنا ہے! یہی ہے جہاں اِس نے جانا ہے! ولیم گولڈنگ! William Golding، ’’مفروروں کا بادشاہ‘‘! ضمیر کے بغیر بچے! تشدد، خون خرابہ، اور لاقانونیت! اور ایک پولیس کی ریاست کا قائم ہونا! اوہ، جی ہاں! پولیس کی ایک ریاست قائم ہونے جا رہی ہے – دشمن مسیح [دجال] کے تحت۔ مکاشفہ کی کتاب کا مطالعہ کریں۔ چند سال پہلے ڈاکٹر کارل ایف۔ ایچ۔ ھنری Dr. Carl F. H. Henry نے ایک انبیانہ تنبیہہ کی تھی جب اُنہوں نے کہا، ’’وحشی آرہے ہیں ... وحشی ایک زوال پزیر تہذیب کی دھول اُڑا رہے ہیں اور پہلے ہی سے ایک اپاہج گرجہ گھر کے سایوں میں نظریں بچا کر چل رہے ہیں‘‘ (کارل ایف۔ ایچ۔ ھنری، ٹی ایچ۔ڈی۔، پی ایچ۔ڈی۔، عظیم تہذیب کے ڈوبے سورج کی روشنی Twilight of a Great Civilization، کراس وے بکس Crossway Books، ‏1988، صفحات 16، 17)۔

عاموس نبی پر واپس آتے ہیں۔ اگر گنہگار انتباہ کو نہیں سُنے گا – اگر وہ بغاوت جاری رکھتا ہے، یہاں تک کہ مذید اور فیصلے وقوع ہوتے ہیں – تو آخر کار خُداوند کہتا ہے کہ وہ مکمل طور پر گنہگار کو زوال پزیر کر دے گا۔ اُنہوں نے خُداوند کے ملائم تر فیصلوں کی تحقیر کی ہے، اور اب وہ گنہگار سے کہتا ہے، ’’مجھ سے، یعنی کہ خود خُداوند سے، اُس کے بے انتہا قوت والے غیظ و غضب اور انصاف کی تمام تر دھشت ناکیوں کے ساتھ ملنے کے لیے تیار ہوجا۔‘‘

’’اپنے خدا سے ملنے کی تیاری کر‘‘ (عاموس 4:‏12).

جیسا کہ تلاوت بتاتی ہے، یہ خُداوند کے انصاف اور غضب کی ایک ہولناک دھمکی ہے۔ جب خوشخبری کو مسترد کیا جاتا ہے، اور گنہگار خُداوند کے رحم کا مضحکہ اُڑاتے ہیں، تب اُس کے طاقتور ترین ہاتھ بھیانک انتقام کے ساتھ کچلنے کے لیے بڑھتے ہیں۔ اُس دھشت ناک دِن میں مغرور اور شیخی خور طعنہ زنی کرنے والے کےلیے! بدقسمتی! بدقسمتی! بدقسمتی!

’’اپنے خدا سے ملنے کی تیاری کر‘‘

مجھے اُس کے بارے میں آپ سے ایک بے انتہائی سنجیدہ بات کہنی ہے کہ اگر آپ مسیحی میں تبدیل شدہ نہیں ہیں۔ کچھ ہی عرصہ میں آپ کو اپنے خُداوند سے ملنا ہے۔ الفاظ کو سُنیں، ’’اپنے خُدا سے ملیں۔‘‘ کسی نہ کسی طور آپ اِس دُنیا میں اُسے ملے بغیر ہی جی رہے ہیں۔ وہ ہر جگہ موجود ہے، لیکن آپ نے اُسے جانا نہیں ہے۔ آپ یعقوب Jacob کی مانند ہیں جب اُس نے کہا،

’’ہو نہ ہو خداوند اِس جگہ میں موجود ہے اور مجھے اِس کا علم نہ تھا‘‘ (پیدائش 28:‏16).

کسی نہ کسی طرح آپ نے خُداوند کی آواز کو اپنے ضمیر میں چھپا دیا ہے۔ آپ نے اپنے دِل کے احساسات کو کچل دیا ہے تاکہ آپ کو گناہ کی کوئی آگاہی نہ ہو۔ آپ نے اپنے دِل کو گڈمڈ کر دیا ہے تاکہ آپ اُس کا اِدارک نہ کر پائیں۔ لیکن آپ اُسے جلد ہی ملیں گے۔ جب آپ کی روح پر سے گوشت اُتر جائے گا، تب آپ کی جسم سے محروم روح اب کے مقابلے میں اِسے زیادہ واضح طور پر دیکھ سکے گی۔ آپ روحانی دُنیا کو دیکھنا شروع کریں گے، جو آپ سے اب چھپی ہوئی ہے۔ پھر آپ اچانک خُداوند سے ملیں گے۔ آپ میں سے کچھ اپنے دِل میں شاید کہیں گے، ’’یہاں کوئی خُدا نہیں ہے۔‘‘ اِس خیال کو کہ خُداوند آپ کی زندگی اور آپ کے منصوبوں کے ساتھ مداخلت کرتا ہے کچھ ایسا ہے جس پر آپ ابھی غور کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ آپ کبھی بھی وہ گناہ جو آپ ابھی کرتے ہیں نہ کریں اگر آپ نے یہ سوچا ہو کہ خُداوند کی ہر جگہ دیکھ سکنے والے آنکھیں آپ کو دیکھ سکتی ہیں۔ لیکن وہ ضرور آپ کو دیکھتا ہے – ہر پل میں۔ اور وہ آپ کے ذہن میں بھی خیالات کو دیکھتا ہے۔ اب آپ، خُدا آپ کو دیکھ سکتا ہے جیسے خیالات کو ایک طرف رکھ سکتے ہیں۔ لیکن انہی دِنوں میں سے ایک میں آپ خُداوند سے آمنے سامنے ملیں گے۔ اپنی موت کے لمحے میں آپ خُداوند سے ملنے کے لیے مجبور کیے جائیں گے۔ اور یہ ایک انتہائی نزدیکی ملاقات ہوگی۔ آپ خُداوند کو فاصلے پر دور سے نہیں دیکھیں گے۔ جی نہیں، اُس کو اُس کی تمام تر شہانت اور جلال کے ساتھ ملیں گے – بالکل ایسے جیسے وہ آگ ہوتی ہے جو جس کو چھو جائے بھسم کر دیتی ہے، کیونکہ بائبل کہتی ہے،

’’ہمارا خدا بھسم کر دینے والی آگ ہے‘‘ (عبرانیوں 12:‏29).

اُس کا شدید غیظ و غضب سیدھا آپ پر پڑے گا، زیادہ دور نہیں۔ اُس کی آگ آپ پر پڑے گی اور اُس کے قہر میں آپ بھسم ہو جائیں گے۔اور یہ ایک ایسی ملاقات ہو گی جس سے آپ بچ نہیں پائیں گے، جس سے فرار ہونے کے آپ قابل نہیں ہونگے۔ جب کوئی آپ کے گھر پر آتا ہے جسے آپ دیکھنا پسند نہیں کرتے ہیں، تو آپ اپنی خواب گاہ میں اُس سے چھپ سکتے ہیں۔ لیکن اُس دِن آپ خُداوند سے چھپنے کے قابل نہیں ہونگے۔ آپ اُس سے گہرے ترین سمندر میں بھی چھپنے کے قابل نہیں ہونگے۔ آدھی رات کی تاریکی بھی آپ کو اُس سے چھپا نہیں پائے گی۔ اُس ہولناک دِن آپ کو خُداوند سے روبرو ملنا چاہیے! آپ کو خُداوند سے روبرو ملنا چاہیے، اور یہ ایک ذاتی ملاقات ہوگی – تنہا خُداوند کے ساتھ تنہا آپ۔ آپ کو اپنے خُدا کے ساتھ تنہا ملنا چاہیے – آپ کو! آپ کو! کیونکہ آپ جیسے ایک نجات نہ پائے ہوئے شخص کے لیے فرار کا کوئی راستہ ہے ہی نہیں! اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ ابھی کیسے تضحیک کرتے ہیں اور اپنے ذہن سے یہ باتیں ابھی نکال باہر کرتے ہیں – اُس دِن چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی! چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں! چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں! خُداوند سے چھپنے کے لیے اُس دِن کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ اور میں آپ کو اِس کا یقین دلا سکتا ہوں کہ اُس دِن جب آپ خُداوند سے ملیں گے تو اتنہائی دھشت ذدہ ہونگے۔ یہ ایک خوشگوار ملاقات نہیں ہوگی۔ اوہ، نہیں! یہ اُس خُدا سے جس کے خلاف آپ نے روبرو گناہ کیا ہے جب آپ ملیں گے تو ایک ہولناک ملاقات ہوگی! جاناتھن ایڈورڈ Jonathan Edwards نے اپنے شہرہ آفاق واعظ ’’ایک ناراض خُدا کے ہاتھوں میں گنہگار Sinners in the Hands of an Angry God‘‘ میں اِس پر بات کی تھی۔

آپ اُس خُدا سے جسے آپ نے ٹھیس پہنچائی ہے روبرو ملاقات کریں گے، جس کی شریعت آپ نے توڑی ہے، جس کے نام پر آپ نے لطیفے بنائے ہیں، جس کے گرجہ گھر میں حاضر ہونے میں آپ ناکام رہے ہیں۔ یہی وہ خُدا ہے جس سے آپ ملیں گے – وہ خُدا جس کے خلاف آپ نے گناہ کیا ہے – یہی وہ سچا خُدا ہے – وہ خُدا جس سے آپ روبرو ملیں گے – بائبل کا خُدا۔

آپ روبرو اپنے خداوند کے ساتھ ملاقات کریں گے – وہ خُداوند جو آپ کا ہر خفیہ گناہ، اور آپ کا ہر خفیہ خیال جانتا ہے – وہ خُدا جو آپ کی بدکار سوچوں اور آپ کے گناہ سے بھرے دل کو جانتا ہے۔ یہی وہ خُدا ہوگا جس سے اپنے انصاف کے دِن آپ روبرو ملاقات کریں گے۔ تب پھر آپ کو پتا چلے گا کہ یہ تو انصاف کا خُدا ہے – وہ خُدا جو گناہ کا فیصلہ کرتا ہے۔ لیکن تب پھر اُس وقت تک انتہائی دیر ہو چکی ہوگی۔ جب آپ اپنی موت کے دِن خُدا سے ملیں گے تو آپ کی تقدیر کا تعین تو پہلے سے ہی ہو چکا ہوگا۔ ایک مُردہ شخص کے لیے واپس جانے اور توبہ کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ جب آپ مر جاتے ہیں تو نجات پانے کے لیے ہمیشہ تک کی انتہائی دیر ہو چکی ہوتی ہے! اگر آپ ابھی مسیح میں نجات پائے ہوئے نہیں ہیں، تو جب آپ خداوند سے ملتے ہیں پھر جہنم میں جانے کے لیے ہمیشہ کے لیے انتہائی تاخیر ہو چکی ہوگی۔ بائبل کہتی ہے،

’’آگ اُنہیں جلا دے گی۔ وہ اپنے آپ کو شعلوں کی شدّت سے بچا بھی نہ سکیں گے‘‘ (اشعیا 47:‏14).

’’ایسے لوگوں کے عذاب کا دُھواں ابد تک اُٹھتا رہے گا: اور اُنہیں دِن رات چین نہ ملے گا‘‘
       (مکاشفہ 14:‏11).

’’اپنے خدا سے ملنے کی تیاری کر‘‘ (عاموس 4:‏12).

آپ کیسے خُدا سے ملنے کی تیاری کر سکتے ہیں؟ آپ تیاری کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ واحد طریقہ اپنے آپ کو اُس سے ملنے کے لیے تیار کرنے کا یہ ہے کہ آپ ابھی قبول کریں کہ آپ ایک گنہگار ہیں۔ اُس سے اپنے گناہوں کو چھپانے کی کوشش کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، بائبل کہتی ہے،

’’خداوند کی آنکھیں ہر جگہ ہیں، وہ نیک اور بد دونوں کو دیکھتی ہیں‘‘ (امثال 15:‏3).

وہ بالکل ابھی سے آپ کے گناہ کے بارے میںجانتا ہے۔ اِس کے لیے بہانے بنانے یا اِسے چھپانے کے کوسشش کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ وہ دیکھتا ہے کہ آپ رات کو کیا کرتے ہیں۔ وہ دیکھتا ہے کہ آپ کمپوٹر پر کیا دیکھتے ہیں۔ وہ آپ کے دِل میں موجود بدصورت حسد اور بدکار خیالات کو دیکھتا ہے۔ آپ کو ابھی اپنے گناہ کا اعتراف کرنا چاہیے، جب کہ ابھی وقت ہے کہ یسوع کے خون سے اپنے گناہوں کو پاک صاف کروایا جاسکے۔

جی ہاں، یسوع کے ذریعے سے پاک صاف کروایا جائے – خُدا کے بیٹے سے۔ یہی وجہ ہے کہ یسوع آسمان سے نیچے آیا اور صلیب پر مصلوب ہوا – آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے۔ اِس لیے یسوع نے صلیب پر اپنا خون بہایا ہے – تاکہ آپ کے گناہ پاک صاف ہو سکیں!

جان سُنگ John Sung چین سے علم الہٰیات اور ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ریاست ہائے متحدہ آئے۔ کم از کم یہی تھا جو اُنہوں نے اپنے والد کو بتایا تھا، جو کہ ایک پادری تھے۔ لیکن اُنہوں نے اپنا راستہ بدل لیا تھا۔ اُنہوں نے اِس کے بجائے کیمیا میں اپنی پی ایچ۔ ڈی پائی تھی۔ وہ ریاست ہائے متحدہ میں پی ایچ۔ ڈی پانے والے پہلے چینی لڑکے تھے۔ لیکن اُن کا دِل خُداوند سے دور اور دور ہوتا چلا گیا تھا۔ اُنہوں نے ٹاؤازم کے ٹاؤ ٹی چنگ کی کتابوں اور دعاؤں کا جاپ شروع کر دیا تھا۔ جب وہ نیویارک شہر میں تھے تو اُنہوں نے خُداوند کے ساتھ اپنا تمام رابطہ کھو دیا تھا۔ پھر ایک رات وہ نیویارک کے پہلے بپتسمہ دینے والے گرجہ گھر میں گئے۔ ایک نوعمر لڑکی نے اپنی گواہی پیش کی کہ کیسے یسوع نے اُسے بچایا تھا، اور اپنے خون سے اُس کے گناہ کو دھو دیا تھا۔ جان سُنگ ہوسٹل میں اپنے سونے کے اجتماعی کمرے میں واپس چلے گئے۔ اُس رات کے آخر میں اُنہوں نے خُداوند سے تفضیل کے ساتھ اپنے گناہ کا اعتراف کیا تھا۔ پھر اُنہوں نے تصور میں یسوع کو صلیب پر لٹکا ہوا دیکھا۔ وہ اتنے قریب ہو گئے جتنے ہو سکتے تھے، اور اُن پر یسوع کے خون کے چھینٹوں کی بوچھاڑ ہوئی تھی۔ وہ اُس تجربے سے گزر کر ایک نئے آدمی کے طور پر سامنے آئے۔ یسوع مسیح کے خون کے ذریعے سے وہ گناہ سے پاک صاف ہو گئے تھے۔ اُنہوں نے یسوع پر بھروسہ کیا۔ وہ نئے سرے سے پیدا ہوئے تھے۔ ’’اپنے خُدا سے ملنے کی تیاری کر۔‘‘ جی ہاں، ڈاکٹر جان سُنگ نے اُس رات کو خُدا سے ملنے کی تیاری کی تھی جب اُنہوں نے یسوع پر بھروسہ کیا اور پاک صاف کیے گئے اور نجات دہندہ کے خون کے ذریعے سے معاف کیے گئے۔

مسٹر گریفتھ وہی پیارا پُرانا گیت، ’’جب میں خون دیکھتا ہوں When I See the Blood‘‘ دوبارہ گانے کے لیے جا رہے ہیں۔ جب خُداوند آپ پر ابھی نظر ڈالتا ہے، تو وہ آپ کے گناہ دیکھتا ہے۔ لیکن آپ کے یسوع پر بھروسہ کرنے کے بعد، جب خُداوند آپ پر نظر ڈالتا ہے، تو جو کچھ اُسے نظر آتا ہے وہ یسوع کا خون ہے۔ خُدا کا فیصلے آپ پر سے ٹل جاتا ہے کیونکہ یسوع کے خون نے آپ کے ہر گناہ کو پاک صاف کر دیا ہے، اور خُدا آپ کے گناہ نہیں دیکھ سکتا ہے اگر ایک دفعہ آپ نے توبہ کرلی ہے اور نجات دہندہ پر بھروسہ کر لیا ہے۔ مجھے اُس پُرانے حمد و ثنا کے گیت کا تیسرا بند پسند ہے،

فیصلہ آ رہا ہے، وہیں سب کچھ ہوگا،
   ہر کوئی اپنا بقایا انصاف سے پا رہا ہے؛
نجات دلانے اور گناہ کو پاک صاف کرنے والے خون میں چھپ جاؤ
   اور میں تم پر سے ٹل جاؤں گا، تم پر سے ٹل جاؤں گا۔
جب میں خون دیکھتا ہوں، جب میں خون دیکھتا ہوں،
   جب میں خون دیکھتا ہوں، میں ٹل جاؤں گا،میں تم پر سے ٹل جاؤں گا۔
(’’جب میں خون دیکھتا ہوں When I see the Blood‘‘ شاعر جان فوٹے
 John Foote    ، انیسویں صدی)۔

مسٹر گریفتھ، آئیں اور وہ والا بند گائیں۔ اب، وہ اِسے دوبارہ گانے کے لیے جا رہے ہیں۔ جب وہ اِسے اِس مرتبہ گائیں، اگر آپ ابھی تک مسیح میں نجات پائے ہوئے نہیں ہیں، تو میں چاہتا ہوں آپ اپنی نشست سے اُٹھیں اور اِس اجتماع گاہ کی پچھلی جانب چلے جائیں۔ ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan آپ کو ایک پُرسکون جگہ پر لے جائیں گے جہاں ہم آپ کے ساتھ دعا کر سکتے ہیں، ایک حقیقی مسیحی بننے کے بارے میں اور زیادہ وضاحت کر سکتے ہیں۔ ابھی جائیں جبکہ وہ گاتے ہیں۔

فیصلہ آ رہا ہے، وہیں سب کچھ ہوگا،
   ہر کوئی اپنا بقایا انصاف سے پا رہا ہے؛
نجات دلانے اور گناہ کو پاک صاف کرنے والے خون میں چھپ جاؤ
   اور میں تم پر سے ٹل جاؤں گا، تم پر سے ٹل جاؤں گا۔
جب میں خون دیکھتا ہوں، جب میں خون دیکھتا ہوں،
   جب میں خون دیکھتا ہوں، میں ٹل جاؤں گا،میں تم پر سے ٹل جاؤں گا۔

ڈاکٹر چعین Dr. Chan، مہربانی سے آئیں اور اُن کے لیے جنہوں نے ردعمل ظاہر کیا ہے دعا کریں۔ آمین۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھومی Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: عاموس 4:4۔12 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’جب میں خون دیکھتا ہوں When I See the Blood‘‘
(شاعر جان فوٹے John Foote، اُنیسویں صدی)۔