Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

یسوع کے نام

THE NAMES OF JESUS
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
16 دسمبر، 2012، خُداوند کے دِن، شام کو
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, December 16, 2012

’’کیونکہ ہمارے لیے ایک لڑکا پیدا ہوگا، ہمیں ایک بیٹا بخشا گیا: اور سلطنت اُس کے کندھوں پر ہوگی: اور وہ عجیب، مُشیر، قادرِمُطلق خدا، ابدیّت کاباپ، سلامتی کا شہزادہ کہلائے گا‘‘ (اشعیا 9:‏6).

یہاں لاس اینجلز کے سوک سنٹر میں ہمارے گرجہ گھر کے شمال میں آٹھ بلاک کے فاصلے پر، ڈاکٹر لوئیس ٹی۔ ٹالبوٹ Dr. Louis T. Talbot (‏1889۔1976) کھلے دروازے Open Door کے عظیم گرجہ گھر کے پادری تھے، جو عوامی لائیبرری کے ساتھ واقع تھا۔ اُس گرجہ گھر کے بانی پادری ڈاکٹر آر۔ اے۔ ٹورے Dr. R. A. Torrey تھے، لیکن یہ 5,000 ممبران سے سُکڑ کر چند سو ممبران تک رہ گیا تھا جب ڈاکٹر ٹالبوٹ آئے تھے۔ اُنہوں نے اُس کلیسیا کی شدید معاشی و معاشرتی بحران کے دوران رہنمائی کی، اور اُنہوں نے ہی اُس کی عمارت کی قیمت چکائی اور رہن سے نجات دلائی۔ اُنہوں نے بے شمار ہزاروں نئے ممبران کے اضافے میں بھی راہنمائی کی تھی۔ جب وہ فارغ الخدمت ہوئے تو ڈاکٹر جے۔ ورنن میکجی Dr. J. Vernon McGee وہاں کی پادری بنے۔ میں نے اُس گرجہ گھر کی عمارت میں بہت سے عظیم مبشرین جیسے ڈاکٹر ایم۔ آر۔ ڈیحان Dr. M. R. DeHaan، ڈاکٹر ولبر ایم۔ سمتھ Dr. Wilbur M. Smith، ڈاکٹر آر۔ جی۔ لی Dr. R. G. Lee، ڈاکٹر جی۔ بیّوکھیمپ وک Dr. G. Beauchamp Vick، اور ڈاکٹر ڈِک ھیلیز Dr. Dick Hillis جو چین اور تائیوان کے معروف و مشہور مشنری تھے اُن جیسے لوگوں کو تبلیغ کرتے سُنا تھا۔ لیکن ڈاکٹر ٹالبوٹ وہ شخص تھے جنہوں نےمعاشی بحران میں گرجہ گھر کی عمارت کو بچایا اوراپنی اِس عظیم کلیسیا کے تعاون سے اُس کی شہرت کو حقیقتاً سینکڑوں مشنریوں اور مقامی کام کرنے والوں کو بھیج کر وسعت دی۔ 1930 اور 1940 کی دہائیوں کے دوران ڈاکٹر ٹالبوٹ ریڈیو پر بھی ایک مشہور مبشر تھے۔ میں اُنہیں جانتا تھا، اور اُن کے مرنے کے کچھ عرصے بعد اُن کے بیوی نے یہاں ہمارے گرجہ گھر میں بات کی تھی۔ یہ ہے جو ڈاکٹر ٹالبوٹ نے کہا،

      کرسمس کو گروہ والے گیتوں میں سے ایک سب سے زیادہ خوبصورت گیت جو ہم سُنیں گے... جب ہم اپنے خُداوند کی پیدائش کو منائیں گے، وہ ھینڈل Handel کا مسیحا Messiah کی جانب سے، باعنوان، ’’کیونکہ ہمارے لیے ایک لڑکا پیدا ہوگا For unto us a Child Is Born‘‘ ہوگا۔ یہاں تک کہ جب ہم اُس کے بارے میں سوچتے ہیں تو موسیقی ہمارے کانوں میں گونجنے لگتی ہے:
      ’’کیونکہ ہمارے لیے ایک لڑکا پیدا ہوگا، ہمیں ایک بیٹا بخشا گیا: اور سلطنت اُس کے کندھوں پر ہوگی: اور وہ عجیب، مُشیر، قادرِمُطلق خدا، ابدیّت کاباپ، سلامتی کا شہزادہ کہلائے گا‘‘ (اشعیا 9:‏6).
      ’’کیونکہ ہمارےلیے ایک لڑکا پیدا ہوگا‘‘ اپنی طرز میں اتنا ہی خوبصورت ہے جتنا کہ ’’ھیلیلویاہ کا کورس‘‘ عمدہ ہے – شاندار، عبادت سے بھرپور، اعلٰی و ارفع! ھینڈل ضرور ایک اُتنا ہی مخلص مسیحی رہا ہوگا جتنا کہ بائبل کا ایک باریک بین طالب علم، ورنہ وہ اِس قدر سب سے زیادہ خوبصورت مذہبی اوپیرا ’’ وہ مسیحا The Messiah....‘‘ کی موسیقی کبھی بھی نہ ترتیب دے پاتا۔ اِس کے صفحات پڑھیئے اور آپ آنے والے نجات دہندہ اور شہنشاہ کی پرانے عہد نامے کی ماہرانہ تالیف پائیں گے؛ اُس کی تکلیف دہ موت کی کہانی، دوبارہ جی اُٹھنا اور آسمان میں اُٹھایا جانا؛ اور اُس کی قوت اور جلال کے ساتھ دوبارہ آمد... ھینڈل کا ’’وہ مسیحا The Messiah‘‘ کا محتاط مطالعہ نا صرف یہ ظاہرکرے گا کہ موسیقار نا صرف اپنے فن کا ماہر تھا، بالکہ وہ اُس ایک [یسوع] سے بھی پیار کرتا تھا جس کے بارے میں اُس نے لکھا تھا، اِس بات کو یاد رکھتے ہوئے کہ اُس کا نام عجیب، مُشیر، قادرِمُطلق خدا، ابدیّت کاباپ، سلامتی کا شہزادہ کہلائے گا‘‘ (لوئیس ٹی۔ ٹالبوٹ، ڈی۔ڈی۔، ’’ہمارے خداوند کے نام The Names of Our Lord‘‘)۔

بائبل میں یسوع کو جو نام دیئے گئے ہیں وہ انتہائی معنی خیزو اہم ہیں۔ اور بائبل اُس کے بہت سے ناموں کے بارے میں بتاتی ہے: نجات دہندہ، منجی، خُدا کا برہ، عمانوئیل، خُدا کا بیٹا، انسان کا بیٹا، کلمہ، پاک ترین، گناہوں کو بخشنے والا، شیلو، صلح جُو، اچھا چرواہا، ناصری، بڑھئی، یہودہ کاخادم، شارون کا گلاب، وادی کا سوسن، دس ہزار میں ممتاز، اور دوسرے بے شمار۔ لیکن اُس کے کوئی نام بھی اِس قدر زیادہ اہم نہیں ہیں جتنے کہ جو اشعیا نبی نے پیش کیے ہیں – عجیب، مُشیر، قادرِمُطلق خدا، ابدیّت کاباپ، سلامتی کا شہزادہ۔ آئیے آج شام کو چند ایک منٹوں کے لیے اِن ناموں کے بارے میں سوچیں۔

I۔ اوّل، اُس کا نام عجیب کہلایا جائے گا۔

سپرجئین Spurgeon نے کہا ماضی میں یسوع عجیب تھا۔ اُس کی دائمی وجودیت کے بارے میں غور کریں، تمام دُنیاؤں کے بنائے جانے سے پہلے اپنے باپ کا اکلوتا۔ اُسی روح سے جو کہ باپ کی ہے۔ اکلوتا، تخلیق نہیں کیا گیا؛ اُسی کے برابر،اُتنا ہی ابدی، ’’اُسی خُداوند کا وہی خُداوند‘‘۔ یسوع کی الہی قدرت واقعی شاندار ہے۔ انسانی روپ میں چُھپا ہوا، ہم اُسے بیت الحم کی چرنی میں دیکھتے ہیں، ایک شاندار بچہ، خُداوند ہمارے ساتھ، ہمارا عمانوئیل! وہ زمین پر اپنی مختصر سی تمام زندگی میں شاندار تھا۔ ناصرت کا یسوع آسمان کا بادشاہ تھا۔ اور اِس کے باجود وہ ایک غریب،حقیر، ستایا ہوا اور توہین زدہ بنا۔ یہ میں نہیں سمجھ سکتا ہوں، لیکن میں اِس کے لیے اُس یسوع کو پیار کرتا ہوں۔ میں اُس کی ستائش اُس وقت تک کرتا رہوں گا جب تک مجھ جیسے گنہگار کو بچانے کے لیے میرے پاس اُس کے مصائب، اور حُسن سلوک کے لیے آخری سانس ہے۔ لیکن میں اِس کو کبھی بھی نہیں سجمھ پاؤں گا۔ اُس کے تمام زندگی میں اُس یسوع کا نام شاندار کہلایا جانا چاہیے تھا!

لیکن اُس صلیب پر مرتا ہوا دیکھیں۔ وہاں پر خود اپنے جسم پر آپ کے گناہوں کو اُٹھائے ہوا دیکھیں۔ اُس کے ہاتھوں اور پیروں میں کیلوں کو چھیدتے ہوئے دیکھیں۔ اُس کے لہولہان، اور کوڑوں سے اُدھیڑی کمر اور کانٹوں کے تاج کا ماتھا دیکھا۔ وہ کیسے آسمان کے جلال کو چھوڑ سکا ہوگا اور ایسے انجام کے لیے آیا ہوگا اور یہی مجھے حیرت زدہ کرتا ہے۔ واقعی تیرا نام شاندار ہے! یسوع، کیا تجھ جیسا دُکھ کبھی تھا؟ کیا تجھ جیسا پیار کبھی تھا؟ یہاں ہے بے نظیر پیار – لاثانی پیار جس نے اُسے تکلیفیں برداشت کرنے کے لیے آمادہ کیا، بے مثل قوت جس نے اُس یسوع کو اپنے باپ کے غیظ وغضب کے تمام بوجھ کو برداشت کرنے کے قابل بنایا تھا۔ اور یہاں ہے وہ لاجواب رحم، کہ وہ تکلیفیں برداشت کرتا تاکہ ہم گناہ سے بھرپور لوگوں کو اُس جہنم سے بچائے جس کے کہ ہم مستحق ہیں۔ ’’اُس کا نام عجیب کہلایا جانا چاہیے۔‘‘

مگر اُس کو مُردوں میں سے زندہ ہوتے ہوئے دیکھیں۔ نا تو خُداوند نے اپنی روح جہنم میں چھوڑی تھی، نا ہی وہ اپنے پاک ترین کو بدکاری جھیلتے ہوئے دیکھ سکتا تھا! وہ مرُدوں میں سے جی اُٹھتا ہے۔ وہ اُس رومال کو جو اُس کے چہرے پر تھا تہہ کرتا ہے اور احتیاط کے ساتھ سِل پر رکھتا ہے۔ چٹان لڑھک جاتی ہے، اور یسوع اُس قبر میں سے چل کر صبح کے سورج میں آتا ہے۔ ’’اُس کے نام عجیب کہلایا جانا چاہیے۔‘‘

اب وہ واپس اپنے باپ کے پاس اوپر چلا جاتا ہے۔ وہ اپنے گردنیں اُس کو اُٹھتا ہوا دیکھنے کے لیے تان لیتے ہیں۔ آخر کار فرشتہ کہتا ہے کہ وہ دوبارہ واپس آئے گا – اُنہی بادلوں میں سے واپس جس میں سے اُنہوں نے اُسے اُٹھتا ہوا دیکھا تھا۔ ’’اُس کا نام عجیب کہلایا جانا چاہیے۔‘‘

II۔ دوئم، اُس کا نام مُشیر کہلایا جائے گا۔

جب وہ اِس زمین پر تھا تو بہت کم لوگوں نے اُس کی نصحیت کو سُنا تھا۔ اور آج شام اُس کی مشاورت کو ابھی تک بے اعتقادی دُنیا مسترد کرتی ہے۔ یہاں تک کہ ہم میں سے وہ جو اُسے بہت پیار کرتے ہیں اکثر اُس کی صلاح اور اُس کی راہنمائی کو دیکھنے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ ہم خود پرست، بےصبرے اور بھول جانے والے لوگ ہیں جو مکمل اُسی پر انحصار کرتے ہیں جو ’’ساری باتوں کا بھلا کرنے والا ہے‘‘۔

لیکن جب وہ دوبارہ آتا ہے تو پھر ایسا نہیں ہوگا۔ پھر تمام لوگ اُسے ’’مشیر‘‘ کہیں گے۔ جب وہ داؤد کے تخت پر بیٹھے گا، تو پھر ہر طرف کے سارے لوگ اُسے ڈھونڈیں گے اور اُس کی صلاح کی فرمانبرداری کریں گے۔ اُس جلالی روز مسیح بادشاہوں کا بادشاہ ہونے کے ساتھ ساتھ راستباز منصف بھی ہوگا۔ اور وہ تمام دُنیا کا مشیر ہوگا۔ جیساکہ ڈاکٹر واٹز Dr. Watts نے اِس قدر خوبصورتی سے کہا،

جہاں تلک سورج ہے یسوع حکمرانی کرے گا
   اُس کی مسافتیں مسلسل چلتی رہیں گی؛
اُس کے بادشاہی ساحل سے ساحل تک پھیلی ہے،
   جب تک کہ چاند کا بڑھنا اور گھٹنا باقی نہ رہے۔
(’’یسوع حکمرانی ہوگی Jesus Shall Reign‘‘ شاعر ڈاکٹر آئزک واٹز
     Dr. Isaac Watts، ‏1674۔1748)۔

III۔ سوئم، اُس کا نام قادر مطلق خُدا کہلایا جائے گا۔

لوگ آج اُس یسوع کو اِس باوقار نام سے نہیں پکارتے ہیں۔ آپ کے کالج کے پروفیسر اُس کو ایک گمراہ احمق کہتے ہیں۔ ہندو اُس کو ’’اوتار‘‘ کہتے ہیں۔ یہوداہ کی گواہی دینے والے اُسے تخلیق کیا ہوا انسان کہتے ہیں۔ لیکن مقدس بائبل اُس کو ’’خُدائے قادر مطلق‘‘ کہتی ہے۔ ھیلیلویاہ!!! وہ خُدائے قادر مطلق ہے، پاک تثلیث کی دوسری ہستی! آسمان اور زمین میں تمام اشیاء اُسی کے وسیلے سے ہیں۔ ’’خُدائے قادر مطلق۔‘‘ یسوع کے لیے کیسا ایک نام!

’’قادر‘‘ – کیسا ایک لفظ! وہ تمام قوت، توانائی اور شہانت و طاقت کا ذریعہ ہے! مسیح کی قوت نے دُنیا کو تخلیق کیا۔ اُس کی آواز افراتفری میں ترتیب، اندھیرے میں اُجالا، دائمی موت اور لعنت میں زندگی لائی تھی! مسیح کی قوت کے ذریعے سے تمام قدرت اپنا مقصد پوری کرتی ہے۔ ہر پھول، ہر پرندہ، ہر درخت، ہر پہاڑ، ہر وادی، ہر گرج کی گونج اور آسمانی بجلی کی کڑک مسیح کی قوت کا اظہار کرتی ہے! اُس کا نام عجیب، مشیر، اور خُدائے قادر مطلق کہلایا جائے گا!

IV۔ چہارم، اُس کا نام ابدّیت کا باپ کہلایا جائے گا۔

اِس نام کا وضاحت کرنا میرے لیے ایک انتہائی مشکل کام ہے۔ اِس لیے میں سپرجئین، مبشروں کے شہزادے کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ سپرجئین نے کہا، ’’جہاں تک خُدائے خالق کا تعلق ہے، ہمارے خُداوند کا درست نام باپ نہیں بلکہ بیٹا ہے۔ اِس تذبذب سے خبردار رہیں۔ بیٹا باپ نہیں ہے، اور نا ہی باپ بیٹا ہے؛ [اِس پر] بہت احتیاط کے ساتھ یقین کرنا اورمنانا چاہیے... باپ بیٹا نہیں ہے، اور بیٹا باپ نہیں ہے۔ ہماری تلاوت میں تینوں ہستیوں کی ایک دوسرے سے تعلق کے ساتھ خطابات اور حیثیتوں کی کوئی مطابقت نہیں ہے؛ یہ خود خُدائی کے تعلق کوظاہر نہیں کرتی ہے، مگر [پھر بھی] ہمارے لیے یسوع کے رشتے کو ظاہر کرتی ہیں۔ وہ یسوع ہمارے لیے ’ابدّیت کا باپ‘ ہے!‘‘ (سی۔ ایچ۔ سپرجئین، ’’اُس کا نام – ابدّیت کا باپ His Name – The Everlasting Father‘‘)۔

وہ ابد تک ہے، ’’یسوع مسیح کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہے‘‘ (عبرانیوں 13:‏8)۔ وہ ہمیشہ سے تھا۔ وہ ہمیشہ سے یکساں ہے۔ وہ ’’باپ‘‘ کہلاتا ہے۔ کس طور یسوع ایک باپ ہے؟ وہ ایک وفاقی باپ ہے، بطور آخری آدم تمام بخشے ہوؤں کا سربراہ۔ لعنت ہم پر پڑتی ہے کیونکہ پہلا آدم ہماری نسل کا وفاقی سربراہ تھا۔ آدم ہمارا باپ تھا۔ مگر اب جب کہ ہم مسیح میں ہیں، وہ ہمارا وفاقی سربراہ ہے۔ وہ اُس کے لوگوں کا باپ ہے۔ آدم ہماری ’’ابدّیت کا باپ‘‘ نہیں ہے، مگر یسوع بطور نئے عہد کے سربراہ کے ہے۔ وہ تمام مسیحیوں کا باپ ہے، مسیحیت کا باپ، اُس تمام نظام کا باپ جس کے تحت ہم فضل کے ذریعے سے بچائے گئے ہیں۔ اگر آپ کھو گئے ہیں، تو آدم اب بھی آپ کا باپ ہے۔ لیکن اگر آپ اُس کے ذریعے سے نجات پا چکے ہیں، تو یسوع اب آپ کا ’’ابدّیت کا باپ‘‘ ہے، اور آپ کی جان کا نجات دہندہ ہے۔

V۔ پنجم، اُس کا نام سلامتی کا شہزادہ کہلایا جائے گا۔

جب یسوع بیت الحم میں پیدا ہوا تھا تو فرشتے کچھ چرواہوں پر ظاہر ہوئے تھے اور اُنہیں نے کہا،

’’عالمِ بالا پر خدا کی تمجید ہو، اور زمین پر، اُن آدمیوں کو جن سے وہ خوش ہے‘‘ (لوقا 2:‏14).

یسوع ہمیں سلامتی دینے کے لیے آیا تھا۔ اُس کے ذریعے سے ہم خُدا کے ساتھ سلامتی پاتے ہیں۔ بائبل کہتی ہے، ’’ہماری خُداوند یسوع مسیح کے وسیلے سے خُدا کے ساتھ صُلح ہو چکی ہے‘‘ (رومیوں5:1)۔ اِسی لیے تو وہ صلیب پر مرا تھا، ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے، اور خُدا کے ساتھ ہماری صُلح کرانے کے لیے۔ اُس یسوع نے ’’اپنے صلیب کے خون کے وسیلے سے صلح کرائی‘‘ (کلسیوں1:‏20)۔

لیکن جب وہ ’’سلامتی کا شہزادہ‘‘ آسمان کے بادلوں میں سے دوبارہ آئے گا تو زمین پر سلامتی قائم کرے گا۔ اُس دِن میں وہ ’’وہ قوموں کے درمیان عدالت کرے گا، اور مُختلف اُمتوں کے جھگڑے مٹائے گا: اور لوگ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے نیزوں سے درانتیاں بنا لیں گے: تب قومیں ایک دوسری کے خلاف ہتھیار نہ اُٹھائیں گی، اور نہ ہی کبھی جنگ کریں گی‘‘ (اشعیا2:‏4)۔

’’کیونکہ ہمارے لیے ایک لڑکا پیدا ہوگا، ہمیں ایک بیٹا بخشا گیا: اور سلطنت اُس کے کندھوں پر ہوگی: اور وہ عجیب، مُشیر، قادرِمُطلق خدا، ابدیّت کاباپ، سلامتی کا شہزادہ کہلائے گا‘‘ (اشعیا 9:‏6).

میں دعا کرتا ہوں کے آپ آج شام کو یسوع پر بھروسہ کریں گے۔ یہ تمام خوبصورت نام ظاہر کرتے ہیں کہ وہ آپ کے لیے کیا کچھ کر سکتا ہے۔ وہ آپ کی جان کو بچا سکتا ہے، اور آپ کو جلال کے لیے گھر لے جا سکتا ہے۔ اُس کا خون گھٹیا ترین کو بھی پاک کر سکتا ہے۔ اُس کے خون سے مجھے فائدہ ہوتا ہے! آمین۔ جیسا کہ یوحنا اصطباغی نے کہا، ’’دیکھو یہ خُدا کا برّہ ہے، جو جہاں کے گناہ کو اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:‏29)۔

اگر آپ یسوع کے ذریعے سے اپنے گناہ سے نجات پانے کے بارے میں ڈاکٹر کیگنDr. Cagan اور مجھ سے بات کرنا چاہتے ہوں،تو مہربانی سے اپنی تشریف سے ابھی اُٹھیں اور اجتماع گاہ کی پچھلی جانب چلے جائیں۔ ڈاکٹر چین Dr. Chan مہربانی سے دعا میں ہماری راہنمائی کریں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر کائیو ڈونگ لی Mr. Kyu Dong Lee نے کی تھی: متی 1:18۔25 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
‏“?What Child Is This” (‏by William C. Dix, ‏1837-1898).