Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

پہلے شاگردی

!DISCIPLESHIP FIRST
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
16 ستمبر، 2012، خُداوند کے دِن، شام کو
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, September 16, 2012

’’اِس لیے تُم جاؤ اور ساری قوموں [شاگردوں] کو تعلیم دو، اور اُنہیں باپ، بیٹے اور پاک رُوح کے نام سے بپتسمہ دو: اور اُنہیں یہ تعلیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جن کا میں نے تمہیں حکم دیا ہے: اور، دیکھو، میں دنیا کے آخر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہُوں‘‘ (متی 28:19۔20).

متی 28:19 اور 20 عام طور پر ’’عظیم مقصد‘‘ کہلاتی ہے۔ یہ آخری بات تھی جو یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہی تھی۔ یہ مسیح کا ساری دُنیا میں اپنا ایمان پھیلانے کے لیے منصوبہ پیش کرتی ہے۔ اِن آیات میں یسوع ہمیں بتاتا ہے کہ کیسے ایک گرجہ گھر شروع کرنا ہے، یا جیسا کہ آج وہ کہتے ہیں، کیسے ایک گرجہ گھر کا ’’بیج بونا‘‘ ہے۔ اِس کے علاوہ، یہ آیات ہمیں اُن لوگوں کو گرجہ گھر میں شامل کرنے کا طریقہ کار دکھاتی ہیں جو پہلے سے ہی موجود تھے۔

ڈاکٹر ٹیموٹھی لِن Dr. Timothy Lin یہاں لاس اینجلز میں ایک چینی بپتسمہ دینے والے گرجہ گھر میں میرے کئی سالوں تا پادری تھے۔ ڈاکٹر لِن بائبل کی زبانوں میں ایک ماہر تھے۔ اُنہوں نے وہ زبانیں باب جونز یونیورسٹی، ٹالبوٹ سیمنری اور ایلی نواِس کے شہر ڈئیر فلیڈ میں تثلیثی بشارت انجیل کی سیمنری میں پڑھائی تھیں۔ڈاکٹر لِن نے متی 28:19۔20 کا ترجمہ یوں کیا،

اِس لیے جا کر، تمہیں تمام قوموں کے شاگرد ضرور بنانے ہیں، اُنہیں باپ اور بیٹے اور پاک روح میں بپتسمہ دینا ہے، اُنہیں اُن تمام باتوں پر عمل کرنے کی جن کا میں نے حکم دیا ہے تعلیم دینی ہے؛ اور دیکھو، میں دُنیا کے آخر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں (ٹیموتھی لِن، پی ایچ۔ ڈی۔، گرجہ گھر کے بڑھنے کا راز The Secret of Church Growth، پہلا چینی بپتسمہ دینے والا گرجہ گھر، 1992، صفحہ 57)۔

ڈاکٹر لِن نے کہا، عظیم مقصد میں چار فعل ہیں: ’جاؤ‘، ’شاگرد بنانا‘، ’بپتسمہ دینا‘ اور ’تعلیم دینا‘۔ ڈاکٹر لِن نے کہا، ’’صرف فعل ’شاگرد بنانا ’ ایمپریٹیو موڈ میں ہے؛ باقی کے تمام تین صفت فعلی participles یا verbal adjectives ہیں... دوسرے لفظوں میں، ’جاؤ‘ ایک حکم نہیں ہے، لیکن ’شاگرد بناؤ‘ ہے، اور یہ ہی عظیم مقصد کا مرکزی موضوع ہے‘‘ (ibid.)۔ ڈاکٹر لِن نے کہا کہ ’’تمام قوموں کو تعلیم دو‘‘ کا اصل میں ترجمہ ’’تمام قوموں کے شاگرد بناؤ۔‘‘ اپنی کتاب، کیوں ہمارے گرجہ گھر بشروں کو نہیں جیتتے Why Our Churches Do Not Win Souls (صفحہ 22)، ڈاکٹر جان آر۔ رائس نے بھی ایسی ہی بات کہی جیسی کہ ڈاکٹر لِن نے کہی۔

ڈاکٹر آر۔ سی۔ ایچ۔ لِینسکی نے اشارہ دیا کہ ’’قوموں کے لیے جانا شاگرد بنانے کے لیے جاری رہنے کامُسلم اور قدرتی ذریعہ ہے۔‘‘ اُنہوں نے کہا، ’’عظیم مقصد کا دِل ایک لفظ [جس کا اُنہوں نے ’شاگردوں میں تبدیل کرنا‘ کیا]میں ہے ... یہ صرف ایک کاروائی کو نامزد کرتا ہے جس کا نتیجہ شاگردوں میں ہوتا ہے‘‘ (آر۔ سی۔ ایچ۔ لِینسکی، پی ایچ۔ ڈی۔، مقدس متی کی انجیل کی تاویل The Interpretation of St. Mathew’s Gospel، اوگسبرگ اشاعت خانہ Augsburg Publishing House ، اشاعت 1964، صفحہ 1172؛ متی 28:19پر ایک یاداشت)۔ یہ یونانی لفظ جس کا ترجمہ اُنہوں نے ’’شاگردوں میں تبدیل کرنا‘‘ کیا، یا ’’شاگرد بنانا،‘‘ کیا imperative mood میں ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ یہ ’’شاگرد بنانے‘‘ کے لیے ایک حکم ہے۔ ڈاکٹر لِن نے کہا، ’’اِس کی روشنی میں، ایک گرجہ گھر ایک سکول کی مانند ہے‘‘ لوگوں کو شاگردوں میں تبدیل کرنے کے لیے (ibid.)۔ اِس کا منطقی نتیجہ نکلتا ہے کہ غیر مسیحی لوگوں کو بپتسمہ دینے سے پہلے شاگرد بنانا ہوتا ہے، کیونکہ ’’تمہیں ضرور شاگرد بنانے چاہیے‘‘ ’’اُنہیں بپتسمہ دینا‘‘ سے پہلے آتا ہے۔

میں اِس نتیجے پر کچھ عرصہ قبل ہی پہنچا ہوں۔ میں لوگوں کو ایک دعا کرنے کے لیے کہا کرتا تھا، اور پھر اُنہیں بپتسمہ دے دینے کے لیے۔ لیکن تقریباً وہ سارے تھوڑے ہی وقت میں مذہب سے بدل جاتے تھے۔ مجھے حال ہی میں معجزاتی تحریکیں Miraculous Movements (تھامس نیلسن، 2012) نامی ایک کتاب کے پڑھنے سے حوصلہ مِلا تھا۔ صفحہ 181 پر مصنف نے کہا کہ زیادہ تر گرجہ گھروں کا مقصد لوگوں کو ’’گنہگاروں کی دعا‘‘ کہنے کے لیے حاصل کرنا ہے اور پھر اُنہیں بپتسمہ دینا ہے۔ مصنف نے کہا کہ یسوع کا بارہ اصلی شاگردوں کے لیے تین سالہ شاگردی کا پروگرام ’’زندگی بدلنے کی کامیابی کے انتہائی بُلند درجے کی نتیجے میں ملتا ظاہر ہوتا ہے‘‘ (صفحہ 181)۔ یہ کتاب ظاہر کرتی ہے کہ کیسے ہزاروں لوگ پہلے یسوع کے شاگرد بننے سے مسیحی بنے تھے! منادی میں 54 سالوں کے بعد، میں اُن کے ساتھ متفق ہوتا ہوا لگتا ہوں۔ آپ پہلے شاگرد بنتے ہیں، اور پھر آپ ایک نئے سرے سے پیدا ہوئے مسیحی بنتے ہیں!

اِس لیے، میں آپ میں سے اُن کو جو آج شام یہاں ہمارے گرجہ گھر میں پہلی دفعہ ہیں کہتا ہوں – ہمارا مقصد آپ کو یسوع کے شاگرد بنانا ہے! ہم یہ کیسے کریں؟ آپ کو ایک ’’تیز دعا‘‘ کہہ کر کرنے سے نہیں۔ آپ کو صرف بائبل کی چند ایک آیات کی تعلیم دے کر نہیں۔ آپ کو سالوں تک گرجہ گھر آنے کے لیے اور بائبل سیکھنے کے لیے کہہ کر نہیں۔ کیوں نہیں؟ ہم تجربے سے جانتے ہیں کہ آپ بائبل کے بارے میں بہت کچھ جان سکتے ہیں اور اِس کے باوجود دوبارہ نئے سرے سے جنم لیے ہوئے مسیحی نہیں بنتے ہیں۔ بہت سے لوگ سالوں تک بغیر حقیقی مسیحی بنے بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں۔ پولوس رسول نے کہا کہ بہت سے لوگ ’’سیکھنے کی کوشش تو کرتے ہیں لیکن کبھی اِس قابل نہیں ہوتے کہ حقیقت کو پہچان سکیں‘‘ (2۔تیموتاؤس 3:7)۔ اِس لیے، بجائے اِس کے کہ آپ کو سالوں تک بائبل کی تعلیم دی جائے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ یسوع کے شاگرد بالکل ابھی بن جائیں، بالکل ابھی!

جب یسوع نے پہلے بارہ شاگردوں کو بُلایا تھا، تو سب سے پہلے کونسی بات تھی جو اُس نے اُنہیں کہی؟ کونسی سب سے پہلی بات تھی جو اُس نے اُنہیں بتائی؟ متی 4:18۔20 کو واپس کھولیے۔ مہربانی سے کھڑے ہو جائیے اور با آوازِ بُلند وہ آیات پڑھیں۔

’’اور یسُوع جھیل کے کنارے کنارے چلا جا رہا تھا تو اُس نے دو بھائیوں، شمعُون جو پطرس کہلاتا ہے اور اُس کے بھائی اندریاس کو دیکھا۔ وہ اُس وقت جھیل میں جال ڈال رہے تھے کیونکہ اُن کا پیشہ ہی مچھلی پکڑنا تھا۔ اور یسُوع نے اُن سے کہا، میرے پیچھے ہولو تو میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بنا دوں گا۔ وہ اُسی وقت اپنے جال چھوڑ کر اُس کے پیچھے ہو لیے‘‘ (متی 4:18۔20).

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ جو سب سے پہلی بات یسوع نے اُن شاگردوں سے کہی تھی وہ ’’میرے پیچھے ہو لو تو میں تمہیں انسانوں کو پکڑنے والا بنا دوں گا‘‘ تھی (متی 4:19)۔ یہاں ایک کورس ہے جو اِسے واضح کرتا ہے۔

میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا،
   اِنسانوں کو پکڑنے والا، اِنسانوں کو پکڑنے والا،
میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
   اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
اگر تم میرے پیچھے ہولو، اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
   میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔
(’’میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا I Will Make You Fishers of Men‘‘
     شاعر ھیری ڈی۔ کلارک Harry D. Clarke، 1888۔1957)۔

یہ ہے جو مسیح آپ سے چاہتا ہے کہ کریں۔ آپ چاہتا ہے کہ آپ انسانوں کو پکڑنے والے بنیں۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ جائیں اور کسی کو پکڑیں اور یہاں اپنے ساتھ خوشخبری سننے کے لیے لے کر آئیں۔

لیکن کوئی کہے گا، ’’میں ابھی خود تو مسیحی ہوں ہی نہیں۔ کیا مجھے کسی کو گرجہ گھر لانے سے پہلے انتظار نہیں کرنا چاہیے جب تک کہ میں جان جاؤں کہ میں نجات حاصل کر چکا ہوں؟‘‘ میں جانتا ہوں کہ یہ منطقی دکھائی دیتا ہے، لیکن میں جان چُکا ہوں کہ یہ عموماً اُس طرح سے کام نہیں کرتا ہے۔ میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو سالوں گرجہ میں آتے رہے ہیں اِس یقین دہانی کے بغیر کہ وہ نجات پائے ہوئے ہیں۔ وہ اپنی جانوں کے بارے میں تعلق رکھتے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ نجات پانا چاہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اُنہیں ایک اندرونی یقین دہانی چاہیے کہ وہ مسیحی ہیں۔ لیکن وہ ترقی کرتے ہوئے نظر نہیں آتے ہیں۔ وہ ایسے ہی جاری رہتے ہیں، اُنہیں کبھی یقین نہیں ہوتا ہے کہ وہ نجات پائے ہوئے ہیں۔

لیکن میں بہت سے دوسروں کو جانتا ہوں جو گرجہ گھر کے لیے آئے تھے، اور فوراً دوسروں کو لانے کے لیے چلے گئے۔ اُنہوں نے فوراً لوگوں کو خوشخبری کی منادی سُننے کے لیے اپنے ساتھ گرجہ گھر لانا شروع کر دیا تھا۔ اور اُنہیں، خود سے، جلد ہی یقین دہانی ہو جاتی ہے کہ یسوع نے اُنہیں نجات دی ہے۔ فرق کیا ہے؟ فرق سادہ سا ہے۔ وہ شخص جو جاننے کا متلاشی ہے کہ وہ بچایا گیا ہےخود غرض ہے۔ وہ صرف اپنے بارے میں سوچ رہا ہے۔ لیکن بشروں کو جیتنے والا دوسروں کے بارے میں سوچ رہا ہے اور یسوع کی فرمانبرداری کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ یسوع نے کہا، ’’میرے پیچھے ہو لو اور میں تمہیں انسانوں کو پکڑنے والا بنا دوں گا۔‘‘ وہ شخص جو یسوع کی فرمانبرداری کرتا ہے جلد ہی جان جائے گا کہ نجات دہندہ اپنے آپ کو اُس پر ظاہرکرتا ہے۔ یسوع نے کہا،

’’جس کے پاس میرے احکام ہیں، اور وہ اُنہیں مانتا ہے، وہی مجھ سے محبت کرتا ہے، اور وہ جو مجھے پیار کرتا ہے میرے باپ کا پیارا ہوگا، اور میں بھی اُس سے محبت رکھوں گا، اور اپنے آپ کو اُس پر ظاہر کروں گا‘‘ (یوحنا 14:21).

وہ یہی ہے! وہ شخص جو مسیح کی فرمانبرداری کرتا ہے اور بشروں کو جیتتا ہے جلد ہی مسیح کو خود جان جائے گا! یسوع نے کہا، ’’جس کے پاس میرے احکام ہیں اور وہ اُنہیں مانتا ہے، وہی مجھ سے محبت کرتا ہے ... اور میں بھی اُس سے محبت رکھوں گا، اور اپنے آپ کو اُس پر ظاہر کروں گا‘‘ یسوع کا پہلاحکم تھا ’’میرے پیچھے ہو لو، اور میں تمہیں انسانوں کو پکڑنے والا بنا دوں گا۔‘‘ وہ جو یسوع کے پہلے حکم کی فرمانبرداری کرتے ہیں جلد ہی جان جائیں گے کہ یسوع اپنے آپ کو اُن پر ظاہر کر دے گا۔ یہ عموماً اُن کے لیے آسان ہوتا ہے جو بشروں کو خود سے بچائے جانے کے لیے جیتتے ہیں! ’’میں تمہیں انسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا۔‘‘ اِسے گائیے!

میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا،
   اِنسانوں کو پکڑنے والا، اِنسانوں کو پکڑنے والا،
میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
   اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
اگر تم میرے پیچھے ہولو، اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
   میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔

ایک اور وعدے کو سُنیے جو یسوع نے کیا تھا۔ اُس نے کہا،

’’اگر کوئی مجھ سے محبت رکھتا ہے، تو وہ میرے کلام پر عمل کرے گا: اور میرا باپ اُس سے محبت رکھے گا، اور ہم اُس کے پاس آئیں گے، اور اُس کے ساتھ رہیں گے‘‘ (یوحنا 14:23).

یہ دونوں آیات ایک ہی بات کی تعلیم دیتی ہیں۔ وہ شخص جو بشروں کے جیتنے کے ذریعے سے یسوع کی فرمانبرداری کرتا ہے وہ جلد ہی نجات دہندہ کی قربت کی آگاہی پاتا ہے۔

کوئی شاید کہے، ’’ڈاکٹر ہائیمرز، آپ نجات کی تعلیم کاموں سے دے رہے ہیں!‘‘ جی نہیں، میں اِس پر بالکل بھی یقین نہیں کرتا ہوں۔ میں یقین کرتا ہوں اور مسلسل تبلیغ دیتا ہوں کہ نجات تنہا یسوع میں ایمان کے ذریعے سے ہے۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ بغیریقین دھانی کیے کہ وہ نجات پا گئے ہیں مسلسل جاری رہتے ہیں۔ اور میں جانتا ہوں کہ یسوع نےکہا،

’’اگر کوئی خدا کی مرضی پر چلنا چاہے، تو اُسے معلوم ہو جائے گا، کہ یہ تعلیم خدا کی طرف سے ہے، یا میری اپنی طرف سے‘‘ (یوحنا 7:17).

ڈاکٹر آر۔ اے۔ ٹورے Dr. R. A. Torreyنے یہ آیت بار بار بے اعتقادوں کے ساتھ معاملات کے لیے استعمال کی تھی، یہاں تک کہ دہریوں کے لیے بھی۔ ڈاکٹر ٹورے نے کہا،

      میں نے یوحنا 7:17 کے برابر کا بائبل میں کوئی اور حوالہ نہیں پایا
 ہے جو ایک ایماندار [بےاعتقادے] کے ساتھ معاملات میں کام آئے:

’’اگر کوئی خدا کی مرضی پر چلنا چاہے، تو اُسے معلوم ہو جائے گا، کہ یہ
تعلیم خدا کی طرف سے ہے، یا میری اپنی طرف سے‘‘ (یوحنا 7:17).

یہ [بے اعتقادی] کی ایمان کے لیے ایک کُھلی راہ ظاہر کرتی ہے، اور خُدا کے ذریعے سے لاتعداد شاکیوں اور کافروں کی نجات کے لیے استعمال ہو چکی ہے ... اِس آیت میں یسوع کیا پوچھتا ہے، کہ کیا یہ ہے خُدا کی مرضی جو تم پوری کرو گے: یہی تو ہے، کہ تم اپنی مرضی کو خُدا کے سپرد کر دیتے ہو۔ کیا تم ایسا کرو گے؟ (آر۔ اے۔ ٹورے، ڈی۔ڈی۔، مسیح کے لیے کیسے کام کرتے ہیں How to Work for Christ، فلیمنگ ایچ۔ رِیول کمپنی، بحوالہ سوانح حیات، صفحہ 118)۔

ڈاکٹر ٹورے نے کہا کہ بہت سے بےاعتقادوں نے مسیح میں نجات پائی تھی جب وہ ایمانداری سے خُدا کی مرضی کو پورا کر رہے تھے۔ ڈاکٹر ٹورے خود نجات پانے سے روکے گئے تھے کیونکہ وہ مبلغ بننے کے لیے راضی نہیں تھے۔ جب اُنہوں نے مسیح پر اِس موضوع کے ساتھ شکست مان لی، وہ اُسی وقت نجات پا گئے!

اب خُدا کی مرضی واضح ہے۔ یسوع نے کہا، ’’ میرے پیچھے ہو لو، اور میں تمہیں انسانوں کو پکڑنے والابنا دوں گے۔‘‘ آپ کہتے ہیں، ’’ میں نہیں! وہ مجھے اپنی تابعداری کرنے کے لیے نہیں پکڑ رہا ہے!‘‘ کیا اِس قسم کا شخص بچایا جائے گا؟ میرے خیال میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جواب ’’نہیں‘‘ میں ہے۔ کیا آپ خُدا کی مرضی پوری کرنے کے لیے تیار ہیں؟ کیا آپ خُدا کی تابعداری کے لیے اور ایک انسانوں کے جیتنے والا بننے کے لیے تیار ہیں؟ اگر آپ تیار ہیں تو جلد ہی آپ ’’عقائد بھی جان جائیں گے‘‘۔ جیسا کہ ڈاکٹر ٹورے نے کہا، ’’اپنی مرضٰ خُدا کے سپرد کر دو۔ کیا آپ ایسا کریں گے؟‘‘ میں بہت کم ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو انسانوں کو جیتنے کی اِس معاملے میں یسوع کی فرمانبرداری کرنے کے لیے تیار تھے جنہوں نے خود سے جلد ہی نجات کا تجربہ نہیں کیا تھا۔ ’’میں تمہیں انسانوں کو پکڑنے والا بنا دوں گا۔‘‘ اِسے گائیے!

میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا،
   اِنسانوں کو پکڑنے والا، اِنسانوں کو پکڑنے والا،
میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
   اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
اگر تم میرے پیچھے ہولو، اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
   میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔

کیا آپ اب بھی قائل نہیں ہوئے؟ پھر مکاشفہ 22:17 کو سُنئیے،

’’اور رُوح اور دُلہن کہتی ہے کہ، آ۔ اور وہ بھی جو سُنتا ہے کہے کہ، آ۔ اور جو پیاسا ہو وہ آئے۔ اور آبِ حیات مفت حاصل کر لے‘‘ (مکاشفہ 22:17).

اب، بائبل میں یہ آخری بُلاوا ہے۔ ’’روح اور دُلہن کہتی ہے، آ۔‘‘ اِس کا مطلب ہے کہ پاک روح اور گرجہ گھر، مسیح کی دُلہن، کھوئے ہوئے گنہگاروں کو آنے کے لیے بتاتی ہے۔‘‘ پھر یہ کہتی ہے، اور وہ بھی جو اُسے سُنتا ہے، آنے دو۔‘‘ یہ وہ شخص ہے جس نے خوشخبری سُن لی ہے، لیکن ابھی تک نجات نہیں پائی ہے، ابھی تک دُلہن کا حصہ نہیں ہے۔ ’’وہ جو سُنتا ہے‘‘ اُسے کیا کہنا چاہیے؟ اُسے کیوں کہنا چاہیے، ’’ آ !‘‘

اور یوں، ہر کوئی جو اِس شام یہاں ہے ایکدم یسوع کی فرمانبرداری کر سکتاہے۔ یسوع کہتا ہے، ’’میرے پیچھے ہو لو، اور میں تمہیں انسانوں کو پکڑنے والا بنا دوں گا۔‘‘ کیا آپ یہ کریں گے؟ کیا آپ جائیں گے اور کسی کو اپنے ساتھ گرجہ گھر کے لیے لائیں گے؟ کیا آپ کہتے ہیں، ’’میں یہ کروں گا۔ میں کسی کو پکڑوں گا کہ میرے ساتھ گرجہ گھر خوشخبری سُننے کے لیے آئے؟ اگر آپ ایسا کرتے ہیں، تو خُدا آپ سے خوش ہو گا۔ یسوع اپنے آپ کو خود آپ پر ظاہر کر دے گا! جلد ہی آپ کے شکوک اور بے اعتقادی غائب ہو جائے گی! جلد ہی آپ، خود ہی مسیح میں ایمان کے ذریعے سے نجات پا جائیں گے! وہ کورس گائیے!

میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا،
   اِنسانوں کو پکڑنے والا، اِنسانوں کو پکڑنے والا،
میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
   اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
اگر تم میرے پیچھے ہولو، اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
   میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔

بیالیس سال پہلے میں ایک چھوٹے سے چینی گرجہ گھر کا رُکن تھا۔ اُن کے پاس آج شام کے مقابلے میں کم لوگ تھے۔ لیکن پاک روح نے تحریک شروع کی۔ میرے پادری ڈاکٹر ٹیموتھی لِن، نےیہ کورس ہمیں بار بار گانے کے لیے کہا تھا،

میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا،
   اِنسانوں کو پکڑنے والا، اِنسانوں کو پکڑنے والا،
میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
   اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
اگر تم میرے پیچھے ہولو، اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
   میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔

اُن چینی نوجوان لوگوں کے پاس نظر تھی! اُنہوں نے ہر کسی کو جسے وہ گرجہ گھر لا سکتے تھے لانا شروع کیا۔ جلد ہی گرجہ گھر ایک عظیم حیات نو میں تیزی کے ساتھ بڑھنا شروع ہو گیا – عظیم ترین حیات نو جو میں نے کبھی دیکھا! جلد ہی وہاں اُس گرجہ گھر میں سینکڑوں لوگ تھے! کیا یہاں یہ ایسا ہو سکے گا؟ جی ہاں، اگر آپ وہ کریں جیسے کرنے کا یسوع نے کہا – میرے پیچھے ہو لو، اور میں تمہیں انسانوں کو پکڑنے والا بنا دوں گا۔‘‘ جائیں اور کسی کو پکڑ کر لائیں! یہاں اگلے اِتوار اُنہیں گرجہ گھر کے لیے لے کر آئیں! ایسا کریں! وہ کورس دوبارہ گائیے!

میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا،
   اِنسانوں کو پکڑنے والا، اِنسانوں کو پکڑنے والا،
میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
   اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
اگر تم میرے پیچھے ہولو، اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
   میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔

ایک چینی نوجوان آدمی ہمارے گرجہ میں چند ایک ہفتوں سے آتا رہا تھا۔ ٹیموتھی چین Timothy Chan نے مجھے بتایا کہ اِس نوجوان آدمی نے وہی کیا جو میں نے اِسے گذشتہ اِتوار کی صبح کرنے کے لیے کہا تھا۔ اِتوار کی دوپہر کو اُس نے اپنے ایک دوست کو شام کی عبادت کے لیے مدعو کیا۔ اُس کا دوست خوشخبری سُننے کے لیے آیا! یہ ہے جو ہم چاہتے ہیں آپ کریں! اگر وہ کر سکتا ہے، تو آپ بھی کر سکتے ہیں! اِسے دوبارہ گائیے!

میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا،
   اِنسانوں کو پکڑنے والا، اِنسانوں کو پکڑنے والا،
میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
   اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
اگر تم میرے پیچھے ہولو، اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
   میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔

اِس بارے میں کوئی پیچیدگی بالکل نہیں ہے۔ آپ ویسی ہی بات کر سکتے ہیں جو اُس نئے لڑکے نے کی تھی! اِس شام آپ میں سے کچھ بالکل پہلی مرتبہ یہاں ہیں۔ یسوع آپ سے یہی بات کہتا ہے جو اُس نے اصلی شاگردوں سے کہی تھی۔ بالکل پہلی دفعہ جب وہ اُنہیں مِلا تھا اُس نے کہا، ’’میرے پیچھے ہو لو اور میں تمہیں انسانوں کو پکڑنے والا بنا دوں گا۔‘‘ اگر کوئی آج شب آپ کو یہاں لایا ہے، تو سب سے پہلی بات جو یسوع آپ سے کہتا ہے وہ یہ ہے، ’’میرے پیچھے ہو لو اور میں تمہیں انسانوں کو پکڑنے والا بنا دوں گا۔‘‘ اگلے اِتوار کواپنے ساتھ کسی کو گرجہ گھر کے لیے لائیں! یہ آسان ہے! اِسے کریں! ہم دوپہر یا شام کا کھانا اکٹھے کھائیں گے! ہم ایک سالگرہ کی تقریب منائیں گے۔ ہم ایک پرانی مزاحیہ فلم دیکھیں گے۔ ہم بہت زیادہ تفریح کریں گے! اور وہ مجھے انجیل کی تبلیغ کرتے ہوئے بھی سُنیں گے۔ جائیں اور ایک دوست یا رشتہ دار کو اگلے اِتوار پارٹی کے لیے لائیں! کسی کو اپنے ساتھ پارٹی کے لیے لائیں! ’’آج کسی کی مدد کریں۔‘‘ اِسے گائیے!

آج کسی کی مدد کرو، کسی کو زندگی کے راستے پر چلتے ہوئے،
   بڑھتی دوستی کے ساتھ، تمام تنہائی ختم ہوتی ہے،
اوہ، آج کسی کی مدد کرو!
   (’’آج کسی کی مدد کرو Help Somebody Today‘‘ شاعر کیری ای۔ بریَک
     Carrie E. Breck، 1855۔1934؛ پادری سے ترمیم کیا ہوا)۔

آپ میں سے کتنے ایسا کرنے کی کوشش کریں گے؟ آپ میں سے کتنے کہیں گے، ’’میں اگلے اِتوار کسی کو ہمارے ساتھ خوشی منانے اور انجیل سُننے کے لیے گرجہ لانے کی کوشش کروں گا‘‘؟ اگر آپ ایسا کرنے کی کوشش کریں گے، تو مہربانی سے یہاں سامنے آ جائیں اور مسٹر لی Mr. Leeاور مسٹر سونگMr. Song آپ کے لیے دعا کریں گے۔ پہلی پانچ قطاروں کو سامنے آنے دیجیے (دعا)۔ آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ ’’میں تمہیں انسانوں کو پکڑنے والا بنا دوں گا۔‘‘ اِسے گائیے!

میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا،
   اِنسانوں کو پکڑنے والا، اِنسانوں کو پکڑنے والا،
میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
   اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
اگر تم میرے پیچھے ہولو، اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
   میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔

اگر آج رات کو آپ یہاں ہیں، اور آپ ابھی تک دوبارہ نئے سرے سے مسیحی نہیں ہوئے ہیں، مہربانی سے احتیاط کے ساتھ سُنیے۔ خداوند یسوع مسیح آسمان سے آپ کے گناہ کے بدلے میں صلیب پر مرنے کے لیے نیچے آیا۔ اُنہوں نے اُس کا مُردہ جسم ایک قبر میں رکھا اور اُس کو مہر بند کر دیا۔ اُنہوں نے اُسکے سامنے قبروں کے لُٹیروں سے بچانے کے لیے رومی سپاہی تعینات کیے، لیکن خُداوند یسوع مسیح گوشت پوست کے ساتھ جسمانی طور پر مُردوں میں سے تیسرے دِن جی اُٹھا۔ جی اُٹھا مسیح اپنے پیروکاروں کے ساتھ چالیس دِنوں تک رہا۔ اُنہوں نے اُس کے ساتھ کھانا کھایا۔ وہ اُسے پرکھتے رہے۔ اُنہوں نے دیکھا کہ وہ روح نہیں تھا۔ چالیس دِنوں کے بعد یسوع آسمان میں واپس اُٹھا لیا گیا، ایک اور وسعت میں۔ وہ اب وہاں اوپر ہے، خُدا باپ کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہوا۔ جب آپ اپنے گناہوں پر توبہ کرتے ہیں اور یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں، تو اُس کا قیمتی خون آپ کو تمام گناہ سے پاک صاف کرے گا۔ اور وہ آپ کو دائمی زندگی دے گا۔ ہم دعا کر رہے ہیں کہ آپ یسوع پر بھروسہ کریں اور جلد ہی نجات پائیں۔ اور آپ چاہے کچھ بھی کریں، جائیں اور اگلے اِتوار عبادت کے لیے یہاں کسی رشتہ دار یا دوست کو پکڑیں اور لائیں! جائیں اور کسی کو اگلے اِتوار یہاں اپنے ساتھ لانے کے لیے پکڑیں۔ جائیں اور ایسا کریں! خُداوند آپ کو برکت دے! آمین۔ وہ کورس ایک اور مرتبہ گائیے!

میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا،
   اِنسانوں کو پکڑنے والا، اِنسانوں کو پکڑنے والا،
میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
   اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
اگر تم میرے پیچھے ہولو، اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
   میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔

’’آج کسی کی مدد کریں۔‘‘ اِسے گائیے!

آج کسی کی مدد کرو، کسی کو زندگی کے راستے پر چلتے ہوئے،
   بڑھتی دوستی کے ساتھ، تمام تنہائی ختم ہوتی ہے،
اوہ، آج کسی کی مدد کرو!
   (’’آج کسی کی مدد کرو Help Somebody Today‘‘ شاعر کیری ای۔ بریَک
     Carrie E. Breck، 1855۔1934؛ پادری سے ترمیم کیا ہوا)۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے دُعّا کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَینDr. Kreighton L. Chan ۔ متی 28:19۔20 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
’’اتنا کم وقت So Little Time‘‘ (شاعر ڈاکٹر جان آر۔ رائس
Dr. John R. Rice، 1895۔ 1980 ) \
’’میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا I Will Make You Fishers of Men‘‘
(شاعر ھیری ڈی۔ کلارک Harry D. Clarke، 1888۔1957) \
’’آج کسی کی مدد کرو Help Somebody Today‘‘ (شاعر کیری ای۔ بریَک
Carrie E. Breck، 1855۔1934؛ پادری سے ترمیم کیا ہوا).