Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

ٹکڑے ٹکڑے ہوا اور شفا دی

TORN AND HEALED

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
15جولائی، 2012، خُداوند کے دِن، شام کو
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Evening, July 15, 2012

’’چلو، ہم خداوند کی طرف لَوٹ چلیں۔ اس نے ہمیں پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا لیکن وہ ہمیں شفا بخشے گا؛ اس نے ہمیں زخمی کیا ہے لیکن وہی ہماری چوٹوں پر پّٹی باندھے گا۔ دو دِنوں کے بعد وہ ہمیں جِلائے گا؛ اور تیسرے دِن وہ ہمیں بحال کرے گا، تاکہ ہم اس کی حضُوری میں جئیں‘‘ (ہوسیع 6:1۔2).

ہوسیع نبی نے اسرائیل میں مذہبی صورتِحال کی ایک افسردہ تصویرپیش کی ہے۔اُس نے کہا، ’’میرے لوگ معرفت کے نہ ہونے سے تباہ ہو گئے‘‘ (ہوسیع 4:6). اسرائیل کاسب سے بڑا قبیلہ افرائیم تھا، اور نبی اکثر یہ نام تمام قوم کو مخاطب کرنے کےلیے استعمال کرتا تھا۔ ہوسیع نے کہا، ’’افرائیم بتوں سے مل گیا ہے، اُسے اکیلا چھوڑ دو‘‘ (ہوسیع 4:17). خدا نے کہا کہ اسرائیل بتوں کی پرستش میں اِس قدر مگن ہو گیا تھا کہ وہ اُنہیں اُن کے گناہوں میں تنہا چھوڑ دیگا۔ ہوسیع نے کہا کہ خُدا ’’اُن سے دور ہو چکا ہے‘‘ (ہوسیع 5:6). خُدا نے کہا، ’’جب تک وہ اپنے گناہوں کا اقرار نہیں کرتے،میں اپنے مقام کو واپس چلا جاؤں گا. . . (ہوسیع 5:15).

ہم یہ سب خود اپنے ملک پر، اور تمام مغربی دُنیا پر لاگوکر سکتے ہیں، اور ایساکرنا بالکل درست ہوگا۔ ہمارے لوگ بھی خدا کی معرفت کی کمی کے باعث تباہ ہوئے ہیں۔ ہمارے لوگ بھی بت پرستی میں مبتلا ہیں،اِس طرح گناہ کے ساتھ پیار میں بھی اِس قدر مگن ہیں کہ خُدا نے اپنا رحم کا ہاتھ ہمارے سے کھینچ لیا ہے، اور ہمارے گرجہ گھروں کو تذبذب میں ڈال دیا ہے، اور 1859 سے ہماری سرزمینوں پر کو ئی تجدید نو نہیں ہوا ہے۔ ڈاکٹر مارٹعئین لوئیڈ جونز Dr. Martin Lloyd-Jones نے کہا،

      کیا ہم اِس بات کا احساس کرتے ہیں کہ خُدا کی ناپسندیگی گرجہ گھر کے ساتھ ہے؟ کیوں اِس قدر لمبا وقفہ ہو چکا ہے جب سے خُدا تجدید نو میں اپنے لوگوں کے درمیان نیچے آیا ہے؟ کیوں رسوائی کا اتنا لمبا عرصہ؟ حالات ایسے کیوں ہیں جیسے کہ وہ ہیں؟ گرجہ گھر کیوں اتنے کم کی توقع کر رہا ہے؟ یہ کیوں اتنا اپاہج ہے؟ کیوں ایسا ہے کہ آدمی اور عورتیں گناہ میں رہ رہےہیں، جیسے کہ وہ ہیں، اور حالات بد سے بدترین ہو رہے ہیں؟ . . . آدمی اور عورتیں جب وہ واقعی جاگ جائیں گے، تو اُنہیں احساس ہو گا کہ خُدا کی موجودگی کے بغیر جیسا کوئی سنجیدہ مسٔلہ نہیں ہے. . . کہ خُدا کی غیرموجودگی کا کوئی بیرونی خوشحالی اورکسی قسم کی جیت ازالہ نہیں کر سکتی ہے (ڈی. مارتعئین لوئیڈ جونز D. Martyn Lloyd-Jones ، ایم. ڈی. تجدید نو Revival، کراس وے بُکس، اشاعت 1987، صفحات 155، 157، 159 ).

لیکن آج رات میں اِس تلاوت کو مغربی دنیا کے گرجہ گھروں کی روحانی حالت کے لیے لاگو نہیں کر رہا ہوں، میں اِسے آپ میں سے اُن کے لیے استعمال کررہا ہوں جو کہ ابھی تک مسیح کے لیے تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔

’’چلو، ہم خداوند کی طرف لَوٹ چلیں: کیونکہ اس نے ہمیں پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا لیکن وہ ہمیں شفا بخشے گا؛ اس نے ہمیں زخمی کیا ہے لیکن وہی ہماری چوٹوں پر پّٹی باندھے گا۔ دو دِنوں کے بعد وہ ہمیں جِلائے گا؛ اور تیسرے دِن وہ ہمیں بحال کرے گا، تاکہ ہم اس کی حضُوری میں جئیں‘‘ (ہوسیع 6:1۔2).

یہ بہت شاندار ہوگا اگر ہم سب خُدا کی رفاقت میں جئیں۔ ایک وقت تھا جب خُدا اور انسان امن اور یگانگت میں اکٹھے رہتے تھے۔ اُن کے دور کی معصومیت میں ہمارے پہلے والدین خُدا کے ساتھ کامل رشتے میں رہتے تھے۔ لیکن اُنہوں نے اُس کے خلاف بغاوت کی، اور اُس کے خلاف گناہ کیا۔ فوراً اُن کا رابطہ خُدا سے کٹ گیا اور ’’وہ خُداوند خُدا کے حضور سے باغ کے درختوں میں چھپ گئے‘‘ (پیدائش 3:8). اب وہ خُداوند خُدا سے خوفزدہ تھے، اور اُن کے باغی دِلوں میں ’’جسمانی نیت خدا کے مخالف‘‘ تھی (رومیوں 8: 7 ). جن بچوں کو اُنہوں نے جنم دیا وہ اِسی جسمانی نیت کے ساتھ پلے پڑھے اور اُن میں وہی بغاوت تھی جو اُن کے والدین کے دِلوں میں تھی،

’’پس جیسے ایک آدمی کے ذریعہ گناہ دنیا میں داخل ہُوا اور گناہ کے سبب سے مَوت آئی ویسے ہی مَوت سب اِنسانوں میں پھیل گئی…‘‘ (رومیوں 5:12).

یہ نا صرف جسمانی موت تھی جو آدم سے اُن تک منتقل ہوئی تھی، بلکہ روحانی موت بھی تھی – اس لیے اُن کے تمام مستقبل کی آل اولاد ’’گناہوں اور قصوروں میں مُردہ‘‘ پیدا ہوئی تھی (افسیوں 2:1 ). موت کی اِس حالت میں وہ خُدا کو اب بالکل بھی ذاتی طور پر نہیں جانتے تھے۔ وہ بت پرستی میں پڑ گئے تھے، ’’اور غیر فانی خُدا کے جلال کو فانی انسان اور پرندوں، چوپایوں اورکیڑے مکوڑوں کی صورت میں بدل ڈالا‘‘ (رومیوں 1:23). وہ اپنے گناہ کے ذریعے سے حقیقی خدا سےکٹ گئے تھے۔ جیسا کہ اشعیا نے کہا،

’’لیکن تمہاری بدکاری نے تمہیں اپنے خدا سے دُور کر دیا ہے، تمہیں اپنے خدا سے دُور کر دیا ہے، اور تمہارے گناہوں نے اُسے تُم سے ایسا رُوپوش کیا‘‘ (اشعیا 59:2).

اِس کے باوجود خدا نے نوع انسانی پر رحم کیا تھا،اور اپنی روح اُنہیں اُن کے گناہ سے جگانے کے لیے بھیجی تاکہ وہ شفا پا سکیں، اور اپنے خالق کے ساتھ بخوشی متحد ہو کر دوبارہ جی پائیں۔ لیکن انسان کو واپس اُس حالت میں واپس لانے کے لیے،خُداکو گنہگاروں کے ساتھ سختی سے پیش آنا تھا۔ خُدا کو گنہگار کو گناہ کی جان لیوا نیند سے جگانے کے لیے اُسے چیرنا اور تکلیف دینا ضروری تھا۔ یہ بائبل کا اصلی خُدا ہے۔ وہ ہولناک اور دھشناک ہے۔ اِس کے باوجود وہ ہمارے ساتھ اتنا برا سلوک نہیں کرتا ہے جس کے کہ ہم مستحق ہیں۔ ہم پر اُس کا انصاف ہمارے لیے اُس کے پیار بھرے دِل سے ہوتا ہے۔ وہ ہمیں جِلا بخشنے کےلیے اُس رشتے کے ساتھ جو ہمارے پہلے والدین نے باغ میں اپنے گناہ کے ذریعے سے کھو دیا تھا، ہمیں ہمارے ہوش میں لانے کے لیے ٹکڑے ٹکڑے کرتا اور تکلیف دیتا ہے،تاکہ مسیح میں دوبارہ جی سکیں۔ تو آئیے چلیں، پھر، ہم اِن عظیم سچائیوں کے ساتھ اپنی تلاوت پر نظر ڈالیں۔

1۔ اوّل، خُدا کی روح گنہگار کے دِل کو ٹکڑے ٹکڑے اور زخمی کرتی ہے۔

’’چلو، ہم خداوند کی طرف لَوٹ چلیں۔ اس نے ہمیں پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا لیکن وہ ہمیں شفا بخشے گا؛ اس نے ہمیں زخمی کیا ہے لیکن وہی ہماری چوٹوں پر پّٹی باندھے گا ‘‘ (ہوسیع 6:1).

بے دین لوگ سوچتے ہیں کہ اُن پر مشکلات محض اتفاق سے آتی ہیں۔ وہ اُس وقت خدا کے ہاتھ کو کام کرتا ہوا نہیں دیکھتے ہیں جب اُن پر بڑی بڑی آزمائشیں آتی ہیں۔ وہ یہ نہیں دیکھتے ہیں کہ یہ مشکلات اُنہیں درست کرنے کے لیے اور اُنہیں موت کی نیند سے جگانے کے لیے اُن پر خدا کی پروردگاری سے ہی آتی ہیں۔ کبھی کبھی تو وہ یہاں تک سوچ لیتے ہیں کہ اُن کی پریشانیاں شیطان سے آتی ہیں،اِس بات کااحساس کیے بغیر کہ یہ غلیظ مخلوق اُس وقت تک اُن کے ساتھ کچھ نہیں کر سکتا جب تک کہ اُسے ایسا کرنے کی خُدا اجازت نہ دے، جیسا کہ ہمیں ایوب کے پہلے باب میں بتایا گیا ہے۔ اور وہ شاید یہ سوچتے ہیں کہ اُن کی آزمائشیں دوسرے لوگوں سے آتی ہیں، اور اِس لیے وہ اُن کے ساتھ ناراض ہو جاتے ہیں جو اُن سے بُرا کرتے ہیں۔

آپ کو یہ دیکھنے کے لیے خُدا کے فضل کی ضرورت ہے کہ ہر آزمائش اور مشکل خُدا کی طرف سے آتی ہے، اور کہ وہ اِن مسائل کو یا تو آپ کا اُس میں بھروسہ گہرا کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے، اور یاپھر، اُن لوگوں کے معاملے میں جو کھوئے ہوئے ہیں، تو آپ کوجگانے کےلیے اور آپ کو آپ کے ہوش میں لانے کے لیے استعمال کر رہا ہے! بائبل کہتی ہے،

’’جب شہر پر آفت آتی ہے، تو کیا خدا ہی اسے نہیں بچاتا؟‘‘ (عاموس 3:6).

چاہے کوئی سی بھی آزمائش آئے یہ آتی خُدا کی طرف سے ہی ہے۔ اگر پریشانی کسی دشمن یا دھوکہ باز دوست سے آتی ہے تو اصل میں یہ خُدا کی مرضی سے ہی اُس کی طرف سے آتی ہے۔ اگر یہ کاروبار میں نقصان یا بیماری ہو، تو دونوں صورتوں میں یہ خداوند کی طرف سے تھی۔اُس نے کسی وجہ سے ایسا ہونے کی اجازت دی تھی۔

اِس سبق کو یاد رکھیے۔ خُدانے آپ کوزخمی کیا ہے۔ اُس نے آپ کو ٹکڑے ٹکڑے کیاہے۔ اور اُس نے ایسا کسی مقصد کے لیے کیا ہے۔ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ جیسا کہ آپکی ’’بدقسمتی’’ تھی – لیکن یہ ایسانہیں ہے۔ خُدا کرے کہ آپ کو خُدا کی روح دکھائے کہ آپ کے نقصانات اور دُکھ اور پریشانیاں خُدا کی مرضی سے کسی وجہ کے تحت آپ کے پاس آئی ہیں! مجھے حیرانگی نہیں ہوگی اگر آپ ٹکڑے ٹکڑے کیے گئے ہیں اور زخمی کیے گئے ہیں تو اِس تمام میں سے اِس لیے نہیں گزرے ہیں کہ خُدا کا ایسا کرنے میں کوئی خاص مقصد تھابلکہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے! ایک دور دراز ملک میں مصرف بیٹے کودیکھیے۔ اُس کے پاس بےشمار دولت تھی۔ اُس نے یہ سب کچھ پا لیا تھا! لیکن پھر ایک کے بعد دوسری مصیبت اُس پر آتی چلی گئی۔ کیوں؟ اُسے جگانے کے لیے تاکہ وہ بچایا جا سکے! ’’وہ ہوش میں آیا‘‘ (لوقا 15:17). لیکن وہ کبھی بھی اپنے ہوش میں نہ آتا، اور جگایا نہ جاتا، اگر خُداوند کا ہاتھ سختی سے اُس پر گرا نہ ہوتا، اُسے ٹکڑے ٹکڑے اور زخمی نہ کیا ہوتا جب تک کہ وہ یہ نہ کہتا، ’’میں اُٹھ کر اپنے باپ کے پاس جاؤں گا‘‘ (لوقا 15:18).

اگر آپ نے ایک لڑکے کو ایک گھر میں چوری کے لیے گُھستے ہوئے دیکھا، تو آپ شاید بالکل اپنا رستہ ناپ لیں گے، بجائے اِس کے کہ اِس معاملے میں شریک ہوں۔ لیکن اگر آپ خود اپنے ہی بیٹے کو ایسا کرتا ہوا دیکھ لیں، مجھے یقین ہے کہ آپ جائیں گے اور اُسے پکڑ کر اُس کی خوب اچھی پٹائی کریں گے۔ کیا آپ نے دوسرے لڑکے کے مقابلے میں اُسے کم پیار کیا ہوگا؟ جی نہیں، آپ اپنے بیٹے کو سیدھی راہ پر لائیں گے کیونکہ آپ اُسے زیادہ پیار کرتے ہیں! اِس لیے خُدا کہتا ہے،

’’میں جنہیں پیار کرتا ہوں اُنہیں ڈانٹتا اور تنبیہ بھی کرتا ہُوں‘‘ (مکاشفہ 3:19).

گناہ کے تحت سزایابی کے بارے میں کیا خیال ہے؟ آپ میں سے کچھ شاید خُدا سے رحم کے لیے چِلّائے ہوں، مگر آپ نے پایا ہوگا کہ اُس نے آپ کوکوئی جواب نہیں دیا۔ اِس کے بجائے وہ تو آپ سے مذید اور دور ہو گیا، اور آپ کو قابلِ افسوس محسوس کرنے کے لیے چھوڑ دیا۔ اُس نے کیوں نہیں آپ کی رحم کے لیے پکار سُنی؟ کیونکہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے! وہ کہتا ہے،

’’میں جنہیں پیار کرتا ہوں اُنہیں ڈانٹتا اور تنبیہ بھی کرتا ہُوں.‘‘

اُس نے آپ کو دھشت زدہ اور کھویا ہوا محسوس کرنے کے لیے چھوڑ دیا کیونکہ آپ یہ دیکھ سکیں کہ اِس دُنیا میں کوئی بھی آپ کی جان کے لیے سکون مہیا نہیں کر سکتا ماسوائے خُدا کے بیٹے کے! آپ کے لیے اپنے عظیم پیار میں، خُدا چاہتا ہے کہ آپ اُس کی اِس ڈانٹ اور تنبیہہ سے دیکھیں، کہ یسوع ’’سراپا عشق انگیز‘‘ ہے (سلیمان کے گیت 5:16). آپ قدرتی طور پر یسوع کی ’’تحقیر کریں گے اور اُسے مسترد‘‘ کریں گے، اور ’’اُس کی قدر نہیں‘‘ کریں گے (اشعیا 53:3)، جب تک کہ خُدا آپ کو اِس حد تک ٹکڑے ٹکڑے اور زخمی نہ کردے کہ آپ یسوع کے لیے مُڑیں کیونکہ اِس کے علاوہ مُڑنے کا کوئی اور چارہ نہیں ہے! کیا یہی وجہ نہیں تھی کہ پطرس نےکہا،

’’اَے خداوند، ہم کس کے پاس جائیں؟ ہمیشہ کی زندگی کی باتیں تو تیرے ہی پاس ہیں‘‘ (یوحنا 6:68).

خُدا کی روح آپ کو تمام دوسری اُمید سے کاٹ رہی ہے۔ وہ آپ کو کاٹ دینے والی سزایابی کے ساتھ ٹکڑے ٹکڑے اور زخمی کر رہا ہے، اور تمام انسانی اُمید کا نقصان، تاکہ آپ اپنے آپ کو یسوع کے قدموں میں گرا دیں اور چلائیں،’’خُداوند، مجھے بچا لے‘‘ (متی 14:30).

تنہا، اے خداوند، روحِ پاک،
   ہمارے دِلوں کوگناہ سے موڑسکتی ہے؛
صرف اُسی کی قوت ہمیں آزاد کر سکتی ہے
   اور ہمارے باطن میں امن دیتی ہے۔
(’’تنہا، اے خُداوند، روحِ پاک‘‘ شاعر فینی جے. کراسبائے Fanny J. Crossby، 1820۔1915).

جب پاک روح آپ کو ٹکڑے ٹکڑے اور زخمی کر تی ہے تو یسوع آپ کو شفا دیتا ہے۔ وہ تیل اور مے اُنڈیلے گا،جیسا کہ نیک سامری نے کیا تھا۔ پھر یسوع آپ کے دِل میں موجود گناہ کے کوڑھ کو اپنے خون کے ساتھ پاک صاف کرے گا، اور آپ کے اندر سکون فراہم کرے گا۔

’’چلو، ہم خداوند کی طرف لَوٹ چلیں۔ اس نے ہمیں پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا لیکن وہ ہمیں شفا بخشے گا؛ اس نے ہمیں زخمی کیا ہے لیکن وہی ہماری چوٹوں پر پّٹی باندھے گا ‘‘ (ہوسیع 6:1).

تنہا، اے خُداوند تیری روحِ پاک،
   یسوع کو پیار کے لیے آمادہ کر سکتی ہے؛
تنہا اُسی کی قوت ہماری جانوں میں
   مقدس آگ جلا سکتی ہے۔

جب وہ آپ کا دِل ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے اور آپ کا ضمیر زخمی کر دیتا ہے، اور آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کا گناہ ناقابلِ برداشت ہے، پھر آپ یسوع کے متلاشی ہوتے ہیں، اور یہ گانے کے قابل ہوتے ہیں،

میں اُس کی تمجید کروں گا! میں اُس کی تمجید کروں گا!
   برّے کی تمجید ہو جو گنہگاروں کے لیے مرا؛
اے تمام لوگوں، اُسی کوجلال دو،
   کیونکہ اُسی کا خون ہر داغ دھو سکتا ہے۔
(’’ میں اُس کی تمجید کروں گا!I Will Praise Him شاعر مارگریٹ جے. ہارس،
Margaret J. Harris، 1865۔1919).

2۔ دوئم، خُدا کی روح دِل کو جِلا بخشتی ہے، اور آپ اُس کی نظروں میں جیتے ہیں۔

دو دِنوں کے بعد وہ ہمیں جِلائے گا؛ اور تیسرے دِن وہ ہمیں بحال کرے گا، تاکہ ہم اس کی حضُوری میں جئیں‘‘ (ہوسیع 6:2).

خُدا کی روح گنہگار کو اُس وقت تک ٹکڑے ٹکڑے اور زخمی کرتی ہے جب تک کہ وہ یہ نہ دیکھ لے کہ وہ گناہوں اور قصوروں میں مردہ ہے۔ ’’دو دِنوں کے بعد وہ ہمیں جِلائے گا۔‘‘ بِلاشبہ یہ ضروری ہے کہ ہمیں یہ صرف لفظی طور پر نہیں لینا چاہیے۔ یہ ایک وقت کے عرصے کو ظاہر کرتا ہے جس میں آپ کی جھوٹی اُمیدیں ناکام ہو جاتی ہیں، اور آپ گناہ میں اپنے آپ کو مردہ محسوس کرتے ہیں۔ وہ انتظار کرے گا، چاہے کتنی ہی دیر کیوں نہ ہو جائے، جب تک کہ آپ یہ محسوس نہ کریں کہ آپ اِس قدر مردہ ہیں کہ اپنے آپ کو بچانے کے لیے کچھ بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ کچھ کے لیے یہ صرف تھوڑی سی مدت لیتا ہے، شاید صرف چند ایک منٹ۔ لیکن اِس نے دو سال لیے تھے اِس سے پہلے کہ ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan مایوسانہ طریقے سے کھویا ہوا محسوس کیا۔ مجھے موت کی سزا کے تحت آنے کے لیے اِس کے سات سال لگے۔ میں ایک غریب عورت کو جانتا ہوں جو خود اپنی قوت سے مرنے کے لیے سترہ سالوں تک ٹکڑے ٹکڑے اور زخمی ہوتی رہی۔ لیکن پھر خُدا کی روح نے اُسے یسوع کے لیے زندہ کیا، اور وہ اُس کی نظروں میں جیتی رہی! ’’دو دِن‘‘ وقت کے عرصے کو ظاہر کرتے ہیں، چاہے وہ کتنا ہی کم یا زیادہ ہو، جس کے دوران جان مایوسی میں ڈوب جاتی ہے، اور خُدا کے لیے مردہ محسوس کرتی ہے، اور خود نجات پانے کی تمام کوششوں میں بے یارو مددگار محسوس کرتی ہے۔

جب آپ مکمل طور پر مر جاتے ہیں اور اُسے محسوس کرتے ہیں، جب تمام زمینی اُمید ختم ہو جاتی ہے، تب خُدا کی روح آتی ہے اور آپ کو یسوع کے لیے زندہ کرتی ہے – خُدا کے داہنے ہاتھ پر – ایمان کے ذریعے سے جو آپ کے پاس پہلے تھا ہی نہیں!

’’ لیکن خدا بہت ہی محّبت کرنے والا ہے اور رحم کرنے میں غنی ہے۔ اُس نے ہمیں جب کہ ہم اپنے قصوْروں کے باعث مُردہ تھے مسیح کے ساتھ زندہ کیا، (اُسی کے فضل سے تمہیں نجات ملی ہے؛) اُس نے ہمیں مسیح کے ساتھ زندہ کیا اور آسمانی مقاموں پریسوع مسیح کے ساتھ بٹھایا‘‘ (افسیوں 2:4۔6).

خُدا کی روح کے ذریعے سے مردوں میں سے زندہ کیا، تاکہ پھر آپ ’’اُس کی حضوری میں جیئیں‘‘!

وہ شخص جو ابھی تک ٹکڑے ٹکڑے اور زخمی نہیں ہوا ہے پوچھے گا، میں یسوع کے لیے کیسے آؤں؟‘‘ لیکن جب اُس کی جھوٹی اُمیدیں ختم ہو جاتی ہیں، اور وہ گناہوں میں مردہ محسوس کرتا ہے، خُدا اُسے یسوع کے لیے زندہ کرتا ہے! جب وہ ایسا کرتا ہے تو یہ بالکل قدرتی ظاہر ہو گا! آپ کی تمام جدوجہد اور آنسو بُھلا دیئے جائیں گے جب آپ خدا کے ذریعے سے زندہ کیے جاتے ہیں، ’’اور یسوع مسیح میں آسمانی جگہوں میں. . . بٹھائے جاتے [ہیں] !!!

تنہا، اے خداوند، روحِ پاک
   ہمیں تیرے بیٹے کی طرف کھینچ سکتی ہے؛
تنہا اُسی کی قوت پردہ اُٹھا سکتی ہے،
   کہ ہم بھی شاید یسوع کے پاس آئیں۔

وہی قوت جس نے یسوع کو تیسرے دِن مردوں میں سے زندہ کیا آپ کو بھی اُس کے لیے زندہ کرے گی اور زندگی عطا کرے گی!

’’چنانچہ مَوت میں میں شامل ہونے کا بپتسمہ لے کر ہم اُس کے ساتھ دفن بھی ہُوئے: تاکہ جس طرح مسیح اپنے آسمانی باپ کی جلالی قوّت کے وسیلہ سے مُردوں میں سے زندہ کیا گیا، اُسی طرح ہم بھی نئی زندگی میں قدم بڑھائیں۔ کیونکہ جب ہم مسیح کی طرح مَر کے اُس کے ساتھ پیوست ہو گئے، تو بے شک اُس کی طرح زندہ ہوکر بھی اُس کے ساتھ پیوست ہوں گے۔ اِسی طرح تُم بھی اپنے آپ کو گناہ کے اعتبار سےتو مُردہ، مگر خدا کے اعتبار سے یسُوع مسیح میں زندہ سمجھو‘‘ (رومیوں 6:4،5،11).

تنہا، اے خداوند، روحِ پاک
   ہمیں تیرے بیٹے کی طرف کھینچ سکتی ہے؛
تنہا اُسی کی قوت پردہ اُٹھا سکتی ہے،
   کہ ہم بھی شاید یسوع کے پاس آئیں۔

یسوع تیسرے روز مردوں میں سے جی اُٹھا!

دو دِنوں کے بعد وہ ہمیں جِلائے گا؛ اور تیسرے دِن وہ ہمیں بحال کرے گا، تاکہ ہم اس کی حضُوری میں جئیں‘‘ (ہوسیع 6:2).

جب آپ زندہ کیے جاتے ہیں، تو ہم آپ کے لیے گائیں گے، جیسا کہ ہم یسوع کے لیے گاتے ہیں،

وہ جو مر گیا تھا اب دوبارہ زندہ ہے،
   وہ جو مر گیا تھا اب دوبارہ زندہ ہے؛
موت کے مضبوط اور سرد پنجوں کو توڑکر،
   وہ جو مر گیا تھا اب دوبارہ زندہ ہے۔
(’’وہ جو مر گیا تھا اب دوبارہ زندہ ہے Alive Again ‘‘ شاعر پال ریڈر Paul Rader، 1878۔1938).

اِسے میرے ساتھ گائیے!

وہ جو مر گیا تھا اب دوبارہ زندہ ہے،
   وہ جو مر گیا تھا اب دوبارہ زندہ ہے؛
موت کے مضبوط اور سرد پنجوں کو توڑکر،
   وہ جو مر گیا تھا اب دوبارہ زندہ ہے۔

مصرف بیٹے کے باپ نے کہا تھا،

’’کیونکہ میرا بیٹا جومر چُکا تھا زندہ ہوگیا ہے، کھو گیا تھا اب ملا ہے‘‘ (لوقا 15:24).

یہ خداوند خُدا کی خوشخبری ہے! یہ مُردوں میں سے زندگی ہے! آج رات یہ آپ کے لیے اچھی خبر ہے! مُردہ گنہگار ہمارے خُداوند خدا کی قوت سے زندہ کیے جاتے ہیں!

’’دو دِنوں کے بعد وہ ہمیں جِلائے گا: اور تیسرے دِن وہ ہمیں بحال کرے گا، تاکہ ہم اس کی حضُوری میں جئیں‘‘ (ہوسیع 6:2).

یسوع پیار بھری رحم دلی میں آیا
   رحم میں میری جان کو واپس حاصل کرنے کے لیے،
اور شرم اور گناہ کی گہرائیوں سے
   فضل کے ذریعے سے اُس نے مجھے اُٹھایا۔
دلدلی ریت سے اُس نے مجھے باہر نکالا،
   نرم و گداز ہاتھ کے ساتھ اُس نے مجھے اُٹھایا،
رات کے سایوں سے نور کے میدانوں کے لیے،
   اوہ، اُس کے نام کی تمجید کرو، اُس نے مجھے اُٹھایا!

اُس نے میرے سُننے سے بہت پہلے ہی مجھے بلایا،
   اِس سے پہلے کہ میرا گناہ سے بھرپور دِل لرزتا،
لیکن جب میں نے اُسے اُس کے وعدے پر قبول کیا،
   معاف کرتے ہوئے اُس نے مجھے اُٹھا لیا۔

میرے ساتھ کورس گائیے!

دلدلی ریت سے اُس نے مجھے باہر نکالا،
   نرم و گداز ہاتھ کے ساتھ اُس نے مجھے اُٹھایا،
رات کے سایوں سے نور کے میدانوں کے لیے،
   اوہ، اُس کے نام کی تمجید کرو، اُس نے مجھے اُٹھایا!
(’’اُس نے مجھے اُٹھایا‘‘ شاعر چارلس ایچ. گیبرئیل Charles H. Gabriel، 1856۔1932 ).

یہاں میں احتیاط کی ایک بات کہوں گا۔ جب آپ ایمان کے ساتھ یسوع کے پاس آتے ہیں تو آپ شایدایک دم تبدیلی محسوس کرتے ہیں۔ آپ آج رات گرجہ گھر سے مکمل یقین دھانی کے ساتھ جائیں کہ یسوع نے آپ کو بچا لیا۔ آپ یہاں سے بہت اچھی طرح اپنے دِلوں میں خوشی کی حکومت کے ساتھ جاتے ہیں، مکمل شعور کے ساتھ آپ یسوع کے لیے زندہ ہوئے تھے،اور اُس کی حضوری میں جئیں گے۔ اور اگر آپ ایسا کرتے ہیں، تو ہم اِس کے لیے خُدا کی تمجید کریں گے! لیکن دوسرے شاید اُس کی حضوری میں زندہ ہوتے ہیں اور ابھی تک اِس پر یقین نہیں کرتے ہیں۔ مجھے بہت اچھی طرح سے وہ دِن یاد ہے جب یسوع نے مجھے بچایا تھا۔ لیکن میں نہیں جانتا تھا کہ میں بالکل اُسی وقت بچایا گیا تھا۔ یہ کافی دِن گزر جانے کے بعد ہوا تھا کہ مجھے احساس ہوا تھا اُس نے میرے گناہ معاف کر دیے تھے، اورمجھے مُردوں میں سے زندگی دے چکا تھا۔ دوسری عظیم بیداری میں سے ڈاکٹر ایبینزر پورٹر Dr. Ebenezer Porter باشعور تجدید نو کے مبلغ تھے۔ ڈاکٹر پورٹر نے کہا، ’’کچھ خُدا کے جلال کے ایک دلکش احساس کو پانے پر، جلد ہی ’اُمید میں گھرنا‘شروع کر دیتے ہیں؛ لیکن ایک اُمید سے دل بہلانے کے لیے کہ وہ خُدا کے ساتھ صُلح میں تھے بہت بڑا حصہ بہت آہستگی سے سامنے آتا تھا‘‘ (ڈاکٹر ابینزر پورٹر، تجدیدِ نو پر خطوط Letters on Revival ، لِنڈی اشاعت خانے Lindy Publications، دوبارہ اشاعت 1992، صفحہ 82).

اِس لیے حوصلہ مت ہاریں اگر آج رات آپ یہاں سے مکمل یقین دھانی کے ساتھ کہ آپ بچائے گئے تھے جاتے ہیں۔ آخر کار، ’’یقین دھانی‘‘ ہی نہیں ہے جس کی آپ کو سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ یقین دہانی بعد میں آئے گی۔ آج رات جس کی آپ کو ضرورت ہے وہ اپنے گناہوں کے لیے معافی پانا ہے، اور آپ کے گناہوں کا یسوع کے قیمتی خون کے ذریعے سے پاک صاف ہونا ہے۔ آج رات ہماری تلاوت کہتی ہے، ’’چلو، ہم خداوند کی طرف لَوٹ چلیں۔ اس نے ہمیں پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا لیکن وہ ہمیں شفا بخشے گا؛ اس نے ہمیں زخمی کیا ہے لیکن وہی ہماری چوٹوں پر پّٹی باندھے گا ۔‘‘

یسوع کے پاس آج ہی رات آئیں۔ تمام باتیں پیچھے چھوڑ دیں۔ یسوع کے پاس آئیں اور وہ آپ کے گناہوں کو شفا دے گا اور اُنہیں اپنے قیمتی خون سے پاک صاف کرے گا۔

اِس واعظ کے شروع میں مسٹر گریفتھ نےجو گیت گایا تھا میں وہی گیت گانے جا رہا ہوں۔ جب میں یہ گاؤں، مہربانی سے اپنی نشست چھوڑئیے اور عبادت گاہ کے آخرمیں جائیں۔ ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan آپ کو مشاورت اور دعا کے لیے ایک خاموش کمرے میں لے جائیں گے۔ اگر آپ ابھی تک بچائے نہیں گئے ہیں تو مہربانی سے کمرے کی پچھلی جانب چلے جائیے جبکہ میں گاتا ہوں۔

تنہا، اے خداوند، روحِ پاک،
   ہمارے دِلوں کوگناہ سے موڑسکتی ہے؛
صرف اُسی کی قوت ہمیں آزاد کر سکتی ہے
   اور ہمارے باطن میں امن دیتی ہے۔

تنہا، اے خُداوند تیری روحِ پاک،
   یسوع کو پیار کے لیے آمادہ کر سکتی ہے؛
تنہا اُسی کی قوت ہماری جانوں میں
   مقدس آگ جلا سکتی ہے۔

تنہا، اے خداوند، روحِ پاک
   ہمیں تیرے بیٹے کی طرف کھینچ سکتی ہے؛
تنہا اُسی کی قوت پردہ اُٹھا سکتی ہے،
   کہ ہم بھی شاید یسوع کے پاس آئیں۔
(’’تنہا، اے خُداوند، روحِ پاک‘‘ شاعر فینی جے. کراسبائے
   Fanny J. Crosby، 1820۔1915؛ تیسرا بند پادری نے لکھا).

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے تلاوتِ کلام پاک کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَین نے Dr. Kreighton L. Chan ہوسیع 6:1۔2 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے
’’تنہا، اے خُداوند، تیری پاک روح‘‘ (شاعر فینی جے. کراسبائے Fanny J. Crossby،
1820۔1915) ؛ تیسرے بند کے ساتھ ترمیم کی ڈاکٹر ہائیمرز Dr. Hymers نے۔

لُبِ لُباب

ٹکڑے ٹکڑے ہوا اور شفا دی

TORN AND HEALED

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’چلو، ہم خداوند کی طرف لَوٹ چلیں۔ اس نے ہمیں پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا لیکن وہ ہمیں شفا بخشے گا؛ اس نے ہمیں زخمی کیا ہے لیکن وہی ہماری چوٹوں پر پّٹی باندھے گا۔ دو دِنوں کے بعد وہ ہمیں جِلائے گا؛ اور تیسرے دِن وہ ہمیں بحال کرے گا، تاکہ ہم اس کی حضُوری میں جئیں‘‘ (ہوسیع 6:1۔2).

(ہوسیع 4:6، 17؛ 5:6، پیدائش 3:8؛ رومیوں 8:7؛ 5:12؛
افسیوں 2:1؛ رومیوں 1:23؛ اشعیا 59:2

)

I.  اوّل، خُدا کی روح گنہگار کو ٹکڑے ٹکڑے اور زخمی کرتی ہے،
ہوسیع 6:1؛ عاموس 3:6؛ لوقا 15:17، 18؛ مکاشفہ 3:19؛
سلیمان کے گیت 5:16؛ اشعیا 53:3؛ یوحنا 6:68؛ متی 14:30 .

II. دوئم، خُدا کی روح پھر دِل کو جِلا بخشتی ہے، اور آپ اُس کی حضوری
میں جیتے ہیں، ہوسیع 6:2؛ افسیوں 2:4۔6؛ رومیوں 6:4، 5، 11؛
لوقا 15:24۔