Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

اُٹھ، اے میری محبوبہ، اے میری حسینہ، اور میرے ساتھ چلی آ

RISE UP, MY LOVE, MY FAIR ONE, AND COME AWAY

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
15جولائی، 2012، صبح، خُداوند کے دِن
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Morning, July 15, 2012

’’سُن ! میرے محبوب کی آواز ! دیکھ! وہ آرہا ہے، پہاڑوں کو پھلانگتا ہُوا، اور ٹیلوں پر چھلانگیں مارتا ہُوا۔ میرا محبوب ایک آہُو یا جوان ہرن کی مانند ہے۔ دیکھ! وہ ہماری دیوار کے پیچھے کھڑا ہے، وہ کھڑ کیوں سے جھانک رہا ہے، اور وہ جھنجھریوں سے تاک رہا ہے۔ میرے محبوب نے مجھ سے باتیں کیں اور کہا، اُٹھ اَے میری محبوبہ! اَے میری حسینہ! اور میرے ساتھ چلی آ‘‘ (سُلیمان کی غزل 2:8۔10).

گذشتہ اتوارکی صبح میں نے کہا تھا کہ مجھے یاد نہیں کہ میں نے کبھی سلیمان کی غزل سے واعظ کیا۔ لیکن میرے لوگوں میں سےایک نے مجھے یاد دلایا کہ میں نے کافی عرصہ پہلے اِس میں سے ایک واعظ دیا تھا۔ تاہم، میں نے اکثر اِس میں سے تبلیغ نہیں کی۔ میتھیو ھنری Mathew Henry نے کہا سلیمان کی غزل ’’ایک تمثیل ہے‘‘، جو اُن کے لیے الٰہی باتیں زیادہ مشکل بنا دیتا ہے جو اُن سے پیار نہیں کرتے، لیکن جو کرتے ہیں اُن کے لیے زیادہ سادہ اور خوشگوار بنا دیتا ہے۔‘‘ ڈاکٹر جان آر. رائس Dr. John R. Rice نے کہا، ’’ سلیمان کی غزل ادب و تکریم سے پڑھو۔ پاک روح سے کہو کہ وہ تمہاری مدد مسیح کے ساتھ ملنے کی مٹھاس کو محسوس کرنے کے لیے کرے۔‘‘اِس کتاب کی تماثیل کوسمجھنے کے لیے یہ ایک چابی ہے – یسوع کے ساتھ رفاقت کی، اُسے ملنے کی مٹھاس کی۔ یہ ہمیں ہماری تلاوت کی طرف لے آتی ہے،اور اِس میں آپ یسوع کی آواز سُنیں گے جو آپ کو دنیا سے اپنی طرف بُلا رہی ہے، اُس کے ساتھ پیاری رفاقت پانے کے لیے۔

1۔ اوّل، اُس کی آواز آپ سے بات کرتی ہے۔

’’سُن ! میرے محبوب کی آواز ! دیکھ! وہ آرہا ہے، پہاڑوں کو پھلانگتا ہُوا، اور ٹیلوں پر چھلانگیں مارتا ہُوا‘‘ (سُلیمان کی غزل 2:8).

ایمان کی آنکھ کے ذریعے سے مسیح دیکھے جانے سے پہلے سُنا گیا ہے۔ جب مسیح آپ کوبُلاتا ہے، تو آپ کہیں گے، ’’یہ میرے محبوب کی آواز ہے۔‘‘ یسوع نے کہا کہ ’’بھیڑیں اُس کے پیچھے پیچھے چلنے لگتی ہیں: اِس لیے کہ وہ اُس کی آواز پہچانتی ہیں۔ وہ کسی اجنبی کے پیچھے کبھی نہ جائیں گی، بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اُس سے دور بھاگیں گی: کیونکہ وہ کسی غیر کی آواز کونہیں پہچانتیں‘‘ (یوحنا 10:4۔5). اگر آپ اُن میں سے ایک ہیں جنہیں خدا نے چُنا ہے، تو آپ جھوٹے مسیحیوں کی آواز اور یسوع کے آواز کے درمیان فرق کو بتانے کے قابل ہونگے۔ پولوس رسول بتاتا ہے ’’دوسرے یسوع کے بارے میں جس کی ہم نے منادی نہیں کی‘‘ (2۔ کرنتھیوں 11:4). وہ جنہیں خُدا نے چُنا ہے ’’دوسرے یسوع‘‘ کی آواز نہیں سُنیں گے۔ اگر آپ یسوع کی بھیڑوں میں سے ایک ہیں تو آپ کیتھولک ’’مسیح‘‘ یا ہسپانوی میں ’’کرسٹو‘‘ کی آواز نہیں سُنیں گے۔ کیتھولک ’’مسیح‘‘ ایک منصف اور قانون دینے والا ہے۔ وہ کام اور غلامی کا تقاضہ کرتا ہے، اور جو اُس کو سُنتے ہیں اُنہیں کبھی امن فراہم نہیں کرتا ہے۔ وہ جرم کا احساس کرتے اور کرتے چلے جاتے ہیں، کفارہ کرتے ہیں، لیکن کبھی نہیں جان پاتے کہ وہ بچائے گئے ہیں۔ لیکن حقیقی یسوع کہتا ہے، ’’میں تمہیں آرام بخشوں گا،‘‘ غلامی اور خوف نہیں (متی 11:28). وہ جو خُدا کے ذریعے سے چُنے گئے ہیں وہ کیتھولک ’’مسیح سے بھاگ کر یسوع کے لیے آئیں گے۔ وہ چارلس ویزلی Charles Wesleyکے ساتھ کہیں گے، ’’یسوع میری جان کے محبوب، مجھے اپنے سینے سے لپٹنے دے۔ ‘‘ دوبارہ، آپ ’’مسیح روح‘‘ کو سُن نہیں پائیں گے جس کی نہ ہڈیاں اور نہ گوشت ہیں۔ ’’مسیح روح‘‘ دوسرا یسوع‘‘ ہے، ناکہ جی اُٹھا یسوع جس نے کہا، ’’روح کی ہڈیاں ہی ہوتی ہیں اور نہ گوشت جیسا کہ تم مجھ میں دیکھ رہے ہو‘‘ (لوقا 24:39). دوبارہ، آپ ذہنی¬سائنس کے ’’جادوئی یسوع‘‘ کو نہیں سُنیں گے۔ وہ اُسے ’’مسیح‘‘ یا ’’مسیح روح‘‘ بلائیں گے۔ یسوع نے کہا کہ ’’بھیڑیں اُس کے پیچھے پیچھے چلنے لگتی ہیں: اِس لیے کہ وہ اُس کی آواز پہچانتی ہیں۔ وہ کسی اجنبی کے پیچھے کبھی نہ جائیں گی، بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اُس سے دور بھاگیں گی: کیونکہ وہ کسی غیر کی آواز کونہیں پہچانتیں‘‘ (یوحنا 10:4۔5).

یہ ایک الٰہامی فہم و فراست ہے اُن میں جو خُدا کی چنیدہ بھیڑیں ہیں۔ وہ جبلتی طور پر جان جائیں گے کہ یہ ’’دوسرے یسوع‘‘ کی ’’آواز‘‘ ہے – اور اُس سے دور بھاگیں گی، یہ جانتے ہوئے کہ یہ ایک جھوٹی آواز ہے۔ میرا یقین ہے کہ ’’دوسرے یسوع‘‘ کے یہ جھوٹی آوازیں بدروحیں ہیں۔ لیکن اگر آپ اُس کی چنی ہوئی بھیڑ ہیں تو آپ اُن سے ’’دور بھاگیں‘‘ گے۔ اِس کے بارے میں یہاں کچھ پُراسراریت ہے، کوئی بات جو منطقی طور پر سمجھائی نہیں جا سکتی۔ میں یہ خود اپنے تجربے سے جانتا ہوں۔ حتٰی کہ جب میں بچہ تھا، بغیر کسی کے بتائے، کسی نہ کسی طرح میں کیتھولک ’’مسیح‘‘ اور حقیقی یسوع کے درمیان فرق جانتا تھا؛ ’’مسیح روح‘‘ اور حقیقی یسوع کے درمیان فرق جانتا تھا؛ جادوئی ’’مسیح روح‘‘ اور حقیقی یسوع کے درمیان فرق جانتا تھا۔ میں اِس کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکوں گا، لیکن، خدا کے فضل سے، میں جب چھوٹا بچہ ہی تھا تو تب سے ہی فرق جانتا تھا۔ میں حقیقی یسوع کی آواز جانتا تھا، اور میں ’’دوسرے یسوع‘‘ کے پیچھے نہیں جاؤں گا۔ میں ہماری تلاوت میں دلہن کے ساتھ کہوں گا، یہ ہے، میرے محبوب کی آواز!‘‘ یہ ہے، میرے محبوب کی آواز!‘‘

’’سُن ! میرے محبوب کی آواز ! دیکھ! وہ آرہا ہے، پہاڑوں کو پھلانگتا ہُوا، اور ٹیلوں پر چھلانگیں مارتا ہُوا‘‘ (سُلیمان کی غزل 2:8).

’’دیکھ، وہ آرہا ہے۔‘‘ آمین! وہ اپنے راستے میں موجود تمام دشواریوں کو فتح کرتے ہوئے آپ کے پاس آتا ہے! ’’وہ پہاڑوں کو پھلانگتا ہوا اور ٹیلوں پر چھلانگیں مارتا ہوا‘‘ آتا ہے -

’’دیکھ، وہ آرہا ہے۔‘‘ آمین! وہ اپنے راستے میں موجود تمام دشواریوں کو فتح کرتے ہوئے آپ کے پاس آتا ہے! ’’وہ پہاڑوں کو پھلانگتا ہوا اور ٹیلوں پر چھلانگیں مارتا ہوا‘‘ آتا ہے – قانون کے عذاب میں سے گزرتے ہوئے، شیطان کی قوتوں کو پھلانگتا ہو، آپ کو گناہ اور موت سے چھٹکارا دلانے کے لیے آ رہا ہے، آپ کے قصور لےجانے اور آپ کو امن دینےکے لیے آ رہا ہے! ڈاکٹر واٹز Dr. Watts نے یہ بہت خوب کہا،

میرے محبوب کی آواز سُنائی دیتی ہے

چٹانوں اور بُلند زمینوں پر؛
قصوروں کے ٹیلوں اور وہ جو دُکھ کے ہیں
وہ پھلانگتا ہے، وہ میرے سکون کے لیے تڑپتا ہے!
   (’’میرے محبوب کی آواز سُنائی دیتی ہے The Voice of My Beloved Sounds‘‘ شاعر ڈاکٹر آئزک واٹز Dr. Isaac Watts، 1674۔1748).

اور فینی کراسبائے یہ بھی واضح کیا،

یسوع تھکے ماندوں کو آرام کے لیے بلا رہا ہے –
   آج ہی بُلا رہا ہے، آج ہی بُلا رہا ہے،
اپنے بوجھ اُس کے پاس لاؤ اور تم برکت پاؤ گے:
   وہ تم سے منہ نہیں موڑے گا۔
آج ہی بُلا رہا ہے، آج ہی بُلا رہا ہے،
   یسوع بُلا رہا ہے، آج نرمی سے بُلا رہا ہے۔
(’’یسوع بُلا رہا ہے Jesus is Calling شاعر فینی جے. کراسبائے Fanny J. Crosby، 1820۔1915).

2۔ وہ تمہاری دیوار کے پیچھے سے تمہیں بُلا رہا ہے۔

’’میرا محبوب ایک آہُو یا جوان ہرن کی مانند ہے: دیکھ، وہ ہماری دیوار کے پیچھے کھڑا ہے، وہ کھڑ کیوں سے جھانک رہا ہے، اور وہ جھنجھریوں سے تاک رہا ہے‘‘ (سُلیمان کی غزل 2:9).

وہ ایک آہو کی، یا غزال کی مانند ہے؛ وہ ایک جوان بارہ سنگھے یا ایک ہرن کی مانند ہے۔ یہ وہ جانور ہیں جو اپنی سبک رفتاری اور رکاوٹوں پر سے پھلانگنے کی صلاحیت کی وجہ سے مشہور ہیں۔ یہ یسوع ہے! اُس نے صلیب پر سے چھلانگ لگائی اور خود موت پر سے، ہمیں بچانے کے لیے۔

’’پس جو لوگ اُس کے وسیلہ سے خدا کے پاس آتے ہیں وہ اُنہیں پوری پوری نجات دے سکتا ہے کیونکہ وہ اُن کی شفاعت کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ ہے‘‘ (عبرانیوں 7:25).

اور اب، ’’دیکھ، وہ ہماری دیوار کے پیچھے کھڑا ہے، وہ کھڑکیوں میں سے جھانک رہا ہے، اور وہ جھنجھریوں میں سے تاک رہا ہے۔‘‘ لفظی ترجمہ ہے ’’پوری طرح سے کھڑکی میں سے۔‘‘ اِس وقت یسوع آپ کی دیوار کے پیچھے کھڑا ہے، پوری طرح سے کھڑکی میں سے دیکھ رہا ہے، اپنے آپ کو جھنجھریوں میں سے دکھا رہا ہے۔

پچھلے ہفتے ایک نوجوان شخص نے مجھے بتایا کہ خُدا میں یقین کرنا آسان تھا، لیکن یسوع غیر حقیقی اور غیرواضح تھا۔ اگر آپ کے لیے یہ سچ ہے، تو کیا آپ نے اپنے آپ سے پوچھا کیوں یسوع آپ کے لیے غیر حقیقی ہے؟ مہربانی سے مجھے نفسیاتی جواب مت دیجیے گا! نفسات روحانی کیا ہے کی وضاحت نہیں کر سکتی۔ آج ہمیں معلوم پڑتا ہے کہ وہ تو ذہنی کیا ہے اُس کی بھی وضاحت نہیں کر سکتے! یوں ظاہر ہوتا ہے کہ وہ صرف لوگوں کو نشہ آور ادویات ہی دے سکتے ہیں – اُن کے ذہنی مسائل کو شفا دینے کے بجائے بدترین بنا رہے ہیں۔ لیکن یہ مسئلہ بالکل بھی ذہنی نہیں ہے۔یہ ایک روحانی مسئلہ ہے۔ یسوع کیوں آپ کےلیے غیر حقیقی ہے؟ وہ کیوں ’’آپ کی دیوار کے پیچھے‘‘ کھڑا ہے؟ وہ ’’دیوار‘‘ کیا ہے جو آپ کو اُس سے علیحٰدہ کرتی ہے؟ بائبل جواب دیتی ہے،

’’لیکن تمہاری بدکاری نے تمہیں اپنے خدا سے دُور کر دیا ہے، اور تمہارے گناہوں نے اُسے تُم سے ایسا رُوپوش کیا…‘‘ (اشعیا 59:2).

’’دیوار‘‘ آپ کا گناہ ہے۔ ڈاکٹر میکجی Dr. McGee نے کہا، ’’وہ ایک دیوار کے پیچھے ہے – بے حسی کی ایک دیوار، خدا کے خلاف بٖغاوت کی دیوار، گناہ کی ایک دیوار۔‘‘ مسیح آپ کی گناہ کے دیوار کے پیچھے کھڑا ہے، جو آپ کو اُسے جاننے سے دور رکھتی ہے وہ جو آپ سے پیار کرتا ہے!

لیکن یسوع اب بھی آپ سے پیار کرتا ہے، اور چونکہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے ’’وہ کھڑکی میں سے جھانک رہا ہے، جھنجھریوں میں سے اپنے آپ کو دکھا رہا ہے۔‘‘ جب آپ بائبل پڑھتے ہیں تو اُس کی جھلکیاں دیکھتے ہیں؛ واعظ کے دوران آپ تھوڑا بہت اُسے دیکھتے ہیں۔ لیکن یہ اُس کی جو آپ سے اتنا پیار کرتا ہے ایک مکمل، تسلی بخش نظر نہیں ہے۔

گذشتہ اتوار کی صبح میں نے سلیمان کی غزل 5:16 پر منادی کی تھی، ’’وہ سراپا انگیز عشق ہے۔‘‘ جب میں نے یسوع کے پیارے پن پر بات کی تھی تو آپ میں سےکچھ نے سوچا، ’’اوہ، یہ کتنا شاندار ہے! یسوع عشق انگیز ہے!‘‘ لیکن آپ جلد ہی اِس کے بارے میں بھول گئے۔ ہمارے محافظوں میں سے ایک نے مجھے بتایا کہ آپ میں کچھ وہ کورس گاتے ہوئے ہمارے گرجہ گھر سے گئے تھے،

یسوع میٹھا ترین نام ہے جو میں جانتا ہوں،
   اور وہ اپنے نام ہی کے جیسا پیارا ہے،
اور یہی وجہ ہےکہ وہ کیوں مجھے اِتنا پیارا ہے؛
   اوہ، یسوع میٹھا ترین نام ہے جو میں جانتا ہوں۔
(’’یسوع میٹھا ترین نام ہے جو میں جانتا ہوں
Jesus is the Sweetest Name I Know شاعر لیلا لانگ Lela Long، 1924).

لیکن آپ میں سے بہتوں نے وہ چھوٹا گیت بُھلا دیا۔ وہ ایک ’’کھڑکی‘‘ تھی جو یسوع نے استعمال کی تھی آپ کو اپنا آپ چند لمحوں کو دِکھانےکے لیے۔ لیکن جلد ہی آپ کی گناہ کی ’’دیوار‘‘ نے اُسے دوبارہ باہر کردیا۔ اُس نے آپ کو اپنا آپ چند لمحے کے لیے واعظ کی ’’کھڑکی‘‘ کے ذریعے سے دِکھایا۔ اُس نے آپ کو اپنا آپ چند لمحوں کے لیے ’’جھنجھریوں میں سے‘‘ اُس چھوٹے سے کورس میں دکھایا۔ لیکن، اوہ، ہم کس قدر دعا کرتے ہیں کہ یسوع آپ کو اپنا آپ اِس قدر مکمل طور پر دکھائے، نجات میں، تاکہ آپ باہر جائیں اور ہر روز وہ گیت گائیں،

یسوع میٹھا ترین نام ہے جو میں جانتا ہوں،
   اور وہ اپنے نام ہی کے جیسا پیارا ہے،
اور یہی وجہ ہےکہ وہ کیوں مجھے اِتنا پیارا ہے؛
   اوہ، یسوع میٹھا ترین نام ہے جو میں جانتا ہوں۔

3۔ سوئم، وہ اپنے ساتھ چلنے کے لیے آپ کو بُلاتا ہے۔

’’ میرے محبوب نے مجھ سے باتیں کیں اور کہا، اُٹھ اَے میری محبوبہ! اَے میری حسینہ! اور میرے ساتھ چلی آ۔ زمین پر پھولوں کی بہار ہے، اور گانے کا موسم آ گیا ہے، اور ہماری سر زمین میں قُمریوں کی آواز سُنائی دینے لگی ہے۔ انجیر کے درختوں میں پھل پکنے لگے ہیں، اور پھولوں بھری تاکیں اپنی مہک پھیلا رہی ہیں۔ سو اُٹھ، میری محبوبہ! اور آ، اَے میری حسینہ، میرے ساتھ چلی آ‘‘ (سُلیمان کی غزل 2: 10۔13).

ڈاکٹر واٹز اِس کو شاعری میں لکھتے ہیں،

وہ جائز موسمی حالت جا چکی ہے،
دُھندیں اُڑ گئیں ہیں، موسمِ بہار آ گیا ہے؛
مقدس قمریوں کی آوازیں ہم سُنتے ہیں
نئے خوشیوں سے بھرپور سال کی منادی کرو۔

اور جب ہم یسوع مسیح کو کہتے ہوئے سُنتے ہیں،
’’اُٹھ، میری محبوبہ، میرے ساتھ چلی آ،‘‘
ہمارے دِل خوشی سے ہوا میں اُڑنے لگتے ہیں،
اور تمام دنیاوی خوشیاں پیچھے چھوڑ جاتے ہیں!

یسوع آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر مرا۔ یسوع آپکو زندگی اور خوشی دینے کے لیے مُردوں میں سے جی اُٹھا! اور اب یسوع آپ کو بلاتا ہے،

سو اُٹھ، میری محبوبہ! اور آ، اَے میری حسینہ، میرے ساتھ چلی آ‘‘
      (سُلیمان کی غزل 2:13).

تو پھر اُٹھو! دُنیا سے دور چلے آؤ، اور یسوع کے ساتھ میٹھی رفاقت میں چلے آؤ؛ کیونکہ آپ ’’اُس کے بیٹے ہمارے خداوند یسوع مسیح کی رفاقت میں بلائے گئے‘‘ ہیں (1۔ کرنتھیوں 1:9)۔ آج صبح یسوع آپ کو بلا رہا ہے،

سو اُٹھ، میری محبوبہ! اور آ، اَے میری حسینہ، میرے ساتھ چلی آ‘‘
      (سُلیمان کی غزل 2:13).

وہ آپ سے کہتا ہے، ’’میرے پاس آؤ . . . اور میں تمہیں آرام دوں گا‘‘ (متی 11:28).

یسوع التجا کر رہاہے؛ اوہ اُس کی آواز کو سُنیں:
   اُس کو آج ہی سُنیں، اُس کو آج ہی سُنیں؛
وہ جو اُس کے نام میں یقین کرتے ہیں خوشی منائیں گے؛
   جلدی اُٹھیں اور چلے جائیں۔
آج بلا رہا ہے، آج بلا رہا ہے،
   یسوع بلا رہا ہے، آج بہت نرم دلی سے بلا رہا ہے۔

سو اُٹھ، میری محبوبہ! اور آ، اَے میری حسینہ، میرے ساتھ چلی آ‘‘
      (سُلیمان کی غزل 2:13).

اوہ، جو امن آپ پائیں گے جب یسوع کے پاس آنے جائیں گے! آپ کے گناہ اور قصور دور ہو جائیں گے، اُس کے خون کے ذریعے سے ہمیشہ کے لیے پاک صاف ہو جائیں گے! آپ کی آنکھوں سے آنسو اور دُکھ اُس کے ذریعے سے پونچھے جائیں گے جو آپ کو کبھی نہ ختم ہونے والے پیار کے ساتھ پیار کرتا ہے! پھر آپ یسوع کو کہتا ہوا سُنیں گے،

’’ زمین پر پھولوں کی بہار ہے، اور گانے کا موسم آ گیا ہے، اور ہماری سر زمین میں قُمریوں کی آواز سُنائی دینے لگی ہے۔ انجیر کے درختوں میں پھل پکنے لگے ہیں، اور پھولوں بھری تاکیں اپنی مہک پھیلا رہی ہیں۔ سو اُٹھ، میری محبوبہ! اور آ، اَے میری حسینہ، میرے ساتھ چلی آ‘‘ (سُلیمان کی غزل 2:11۔13).

پھر ہر روز آپ یہ گانے کے قابل ہونگے،

یسوع میٹھا ترین نام ہے جو میں جانتا ہوں،
   اور وہ اپنے نام ہی کے جیسا پیارا ہے،
اور یہی وجہ ہےکہ وہ کیوں مجھے اِتنا پیارا ہے؛
   اوہ، یسوع میٹھا ترین نام ہے جو میں جانتا ہوں۔

میں ’’یسوع بلا رہا ہے‘‘ کا آخری بند گانے جا رہا ہوں۔ اگر آپ ابھی بچائے نہیں گئے ہیں، تو مہربانی سے کمرے کی پچھلی جانب چلے جائیے جب کہ میں گاتا ہوں۔ اگر آپ ابھی تک ایک حقیقی مسیحی نہیں ہیں، تو آپ جائیں جب کہ میں گاتا ہوں۔ ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan آپ کو ایک خاموش کمرے میں لے جائیں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ وہاں جائیں اور جلد ہی یسوع کے لیے آئیں۔ ایک لمحے کے لیے بھی انتظار مت کریں۔ آپ نے بہت انتطار کیا ہے! جب آپ اُس کمرے میں جائیں تو یسوع کے پاس جلدی سے آئیں! یسوع آپ کو بُلا رہا ہے، ’’اُٹھ، میری محبوبہ، اے میری حسینہ، میرے ساتھ چلی آ۔‘‘ اُس کو ابھی سُنیں۔ یسوع کے لیے آئیں، آپ کی جان کو پیار کرنے والا۔

یسوع التجا کر رہاہے؛ اوہ اُس کی آواز کو سُنیں:
   اُس کو آج ہی سُنیں، اُس کو آج ہی سُنیں؛
وہ جو اُس کے نام میں یقین کرتے ہیں خوشی منائیں گے؛
   جلدی اُٹھیں اور چلے جائیں۔
آج بلا رہا ہے، آج بلا رہا ہے،
   یسوع بلا رہا ہے، آج بہت نرم دلی سے بلا رہا ہے۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے تلاوتِ کلام پاک کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَین نے Dr. Kreighton L. Chan سلیمان کے گیت2:8۔13.
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے
’’یسوع بُلا رہا ہے‘‘ (شاعر فینی جے. کرسبائے Fanny J. Crosby، 1820۔1915).

لُبِ لُباب

اُٹھ، اے میری محبوبہ، اے میری حسینہ، اور میرے ساتھ چلی آ

RISE UP, MY LOVE, MY FAIR ONE, AND COME AWAY

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’سُن ! میرے محبوب کی آواز ! دیکھ! وہ آرہا ہے، پہاڑوں کو پھلانگتا ہُوا، اور ٹیلوں پر چھلانگیں مارتا ہُوا۔ میرا محبوب ایک آہُو یا جوان ہرن کی مانند ہے۔ دیکھ! وہ ہماری دیوار کے پیچھے کھڑا ہے، وہ کھڑ کیوں سے جھانک رہا ہے، اور وہ جھنجھریوں سے تاک رہا ہے۔ میرے محبوب نے مجھ سے باتیں کیں اور کہا، اُٹھ اَے میری محبوبہ! اَے میری حسینہ! اور میرے ساتھ چلی آ‘‘ (سُلیمان کی غزل 2:8۔10).

I.   اوّل، اُس کی آواز آپ سے بات کرتی ہے، سلیمان کی غزل 2:8؛
یوحنا 10:4۔5؛ 2۔کرنتھیوں 11:4؛ متی 11:28؛ لوقا 24:39 .

II.  دوئم، وہ آپ کو آپ کی دیوار کے پیچھے سے بُلاتا ہے، سلیمان کی غزل 2:9؛
عبرانیوں 7:25؛ اشعیا 59:2؛ سلیمان کی غزل 5:16 .

III۔ سوئم، وہ اپنے ساتھ چلنے کےلیے آپ کو بُلاتا ہے، سلیمان کی غزل 2:10۔13؛
1۔ کرنتھیوں 1:9؛ متی 11:28 .