Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

حقیقی تجدیدِ نو

!REAL REVIVAL

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
24جون، 2012، صبح، خُداوند کے دِن
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, June 24, 2012

’’خدا فرماتا ہے، میں آخری دِنوں میں، سب لوگوں پر اپنا رُوح نازل کروں گا…‘‘
(اعمال 2:17).

اِس حوالے کے سیاق و سباق میں اِصطلاح ’’آخری اِیام‘‘ تمام خوشخبری کی توفیق کی طرف اشارہ کرتی ہے، پینتیکوست سے لے کر مسیح کی دوسری آمد تک۔ اعمال 2:17 میں خُدا اِس زمانے میں ’’تمام لوگوں پر اپنا روح نازل کرنے‘‘ کا وعدہ کرتا ہے۔ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ بائبل کے زیادہ تر جدید نسخے ایک اہم لفظ ’’کا‘‘ کو حذف کر جاتے ہیں۔ صرف نیا امریکی معیاری نسخہ New American Standard Version یونانی لفظ ’’apo‘‘ کا ترجمہ ’’کا of ‘‘ کنگ جیمس بائبل اور اصلی یونانی تلاوت سے کرتی ہے۔ ایک بار پھر بہترین پرانی کنگ جیمس بائبل جدید ترجموں پر بہت بہتر طریقے سے روشنی ڈالتی ہے! پروفیسر جارج سمیٹن Professor George Smeaton (1814۔1889) نے کہا، ’’نئے عہد نامے کے اقتباس کے مطابق، یہاں معنی کا سایہ ہے جو ’میری روح کے‘ (apo) الفاظ میں کھونا نہیں چاہیےجو لوگوں کو [بخشے جانے کی] پیمائش اور چشمے کی کبھی نہ ختم ہونے والی بھرپوری کے درمیان فرق واضح کرتاہے‘‘ (جارج سیمٹن، پاک روح کا نظریہ The Doctrine of the Holy Spirit، سچائی کے بینر Banner of Truth، دوبارہ اشاعت 1974، صفحہ 28).

یہ سچ ہے کہ یوائیل 2:28 میں ’’کا of ‘‘ عبرانی میں پیشن گوئی کے الفاظ سے نہیں لیا جاتا ہے، لیکن میرا یقین ہے، کہ یونانی لفظ اعمال 2:17 میں بڑھتے ہوئے انکشاف میں دیا گیا تھا ہمیں یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ یہاں ہمیشہ پاک روح کی قوت زیادہ ہے، کہ یہاں ایک پاک روح کی ’’کبھی نہ ختم ہونے والی‘‘ فراہمی ہے۔ آسمان سے اُنڈیلنے کے لیے ہمیشہ اور زیادہ ہے۔ اِس لیے شاگرد دوبارہ معمور کیے گئے تھے جیسا کہ ہمیں اعمال 4:31 میں بتایا گیا ہے، ’‘اور وہ سب پاک روح سے [دوبارہ] معمور ہو گئے تھے، اور خُدا کا کلام دلیری سے سُنانے لگے تھے۔‘‘ دوبارہ، پروفیسر سیمٹن نے کہا،

مذید اور کوئی بھی شریر اور گمراہ کُن نظریہ پیش نہیں کیا جائے گا، نا ہی پاک روح کے لیے اور کوئی رسوائی ہو گی، ماسوائے یہ اصول کہ کیونکہ پاک روح پینتیکوست پر اُنڈیلی گئی تھی کلیسیا کے پاس خُدا کی روح کے [چشموں] کے اُمڈنے کے لیے دعا کی کوئی ضرورت اور کوئی دلیل نہیں ہے۔ اِس کے برعکس، جس قدر زیادہ کلیسیا اُس سے رابطے کےلیے روح مانگتی ہے اور انتظار کرتی ہے، اُسی قدر زیادہ وہ پاتی ہے (ibid.، صفحہ 255).

جبکہ پاک روح تمام حقیقی مسیحیوں کو عطا کی گئی ہے، وہ تمام وقت ایک جیسی قوت کے ساتھ کام نہیں کرتا ہے۔ آئن ایچ. مُیورے Iain H. Murrayنے کہا، لہذا، پینتیکوست کے بعد سے لے کر، پاک روح کے کام دو پہلوؤں سے دیکھے جا سکتے ہیں: زیادہ عام اور غیرمعمولی‘‘ (آئن ایچ. میورے، آج پینتیکوست؟ Pentecost Today?، سچائی کا بینر Banner of Truth، 1998، صفحہ 18).

روح کا ’’عام‘‘ کام جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں وقتی تبدیلیوں کے ساتھ جاری رہتا ہے۔ لیکن ’’خُداوند کی طرف سے تمہارے لیے روحانی تازگی کے دِن آئیں گے‘‘ (اعمال 3:19) ہم پاک روح کے عمل سے بے شمار تبدیلیوں کو ہوتا ہوا دیکھ پائیں گے۔ یہ ’’روحانی تازگی کے دِن‘‘ ہیں جنہیں ہم اب ’’تجدید نو‘‘ کہتے ہیں۔ جب ہم تجدید نو کے لیے دعا کرتے ہیں تو ہم پاک روح کے بڑے چشموں کے لیے دعا کر رہے ہیں کہ کھوئے ہوؤں کو گناہ کے تحت لائے، اور اُنہیں نجات کے لیے یسوع کے طرف کھینچے۔ خُدا کی روح کے ’’عام‘‘ کاموں کا یہ خیال، اور اُس کے ’’غیرمعمولی‘‘ کام ایک پرانے حمد و ثنا کے گیت میں واضح کیے گئے ہیں جو کہتا ہے کہ،

’’ایک وقت آئے گا برکات کی بوچھاڑ ہوگی:‘‘

   یہ پیار کا وعدہ ہے؛
ایک وقت آئے گا روحانی تازگی کے موسم ہونگے،
   منجی اوپر سے بھیجتا ہے۔
برکات کی بوچھاڑ، برکات کی بوچھاڑ کی ہمیں ضرورت ہے:
   ہمارے اردگرد رحم کی بوندیں گر رہی ہیں،
لیکن اِس بوچھاڑوں کے لیے ہم التجا کرتے ہیں۔

’’ایک وقت آئے گا برکات کی بوچھاڑ ہوگی‘‘ –
   دوبارہ قیمتی تجدید نو ہوگی:
پہاڑیوں اور وادیوں کے اوپر سے،
   بارش کی بہتات کی آواز۔
برکات کی بوچھاڑ، برکات کی بوچھاڑ کی ہمیں ضرورت ہے:
   ہمارے اردگرد رحم کی بوندیں گر رہی ہیں،
لیکن اِس بوچھاڑوں کے لیے ہم التجا کرتے ہیں۔
   (’’ایک وقت آئے گا برکات کی بوچھاڑ ہو گی There Shall Be Showers of Blessing‘‘ شاعر
    ڈانیئل ڈبلیو. وہٹل Daniel W. Whittle، 1840۔ 1901).

تاہم، غلط سمجھے جانے کے خوف سے، میں یہ ضرور کہوں گا کہ خالی دعائیں اِس بات کی یقین دہانی نہیں کرتی ہیں کہ ہمیں وہ ’’برکات کی بوچھاڑیں‘‘ تجدید نو میں ملیں گی۔ ڈاکٹر اے. ڈبلیو. ٹوزر Dr. A. W. Tozer نے کہا،

      کیا آپ نے دیکھا ہے کہ کتنے عرصے سے تجدید نو کے لیے کس قدر دعائیں کرنی جاری رہ چکی ہیں – اور نتیجے میں کتنی کم تجدید نو ہوئی ہے؟
      اِن دِنوں میں دعاؤں کا جو حجم اُٹھ رہا ہے اُس کو مدِنظر رکھتے ہوئے، تو زمین پر تجدید نو کے دریاؤں کی برکات بہنی چاھئیں۔ کہ ایسے کوئی نتائج ثبوت میں نہیں ہیں جو ہماری حوصلہ شکنی کریں؛ بلکہ اِس کے بجائے اِسے ہمیں جھنجھوڑنا چاہیے یہ پانے کے لیے کہ کیوں ہماری دعاؤں کا جواب نہیں ملا (اے. ڈبلیو. ٹوزر، ڈی.ڈی.، ’’دعا تابعداری کا متبادل نہیں ہے Prayer No Substitute for Obedience، ‘‘ خُدا کے اور لوگ Of God and Men میں، مسیحی اشاعت خانے Christian Publications، 1960، صفحات 50، 51).

میں اِس بات کا مشورہ نہیں دے رہا ہوں کہ ہمیں تجدید نو کے لیے دعا کرنی چھوڑ دینی چاہیے۔ بالکل نہیں۔ لیکن میں کہہ رہا ہوں کہ دعا تجدید نو نہیں لا سکتی ہے! میں نے خود اپنی آنکھوں سے دو تجدید نو دیکھے ہیں۔ وہ دونوں اچانک ہوئے تھے، جس میں پہلے سے کوئی بہت بڑی دعا نہیں کی گئی تھی۔ ایک تجدید نو جو میں نے لاس اینجلز کے پہلے چینی بپتسمہ دینے والے گرجہ گھر میں اچانک ایک رات کو دیکھی تھی جب گرمیوں کے لیے کیمپ لگائے نوجوان لوگوں کا ایک گروہ گناہ کے تحت سزا میں آیا اور خُدا کے لیے چلّایا کہ اُن کے پاس آئے اور اُن کے گناہ معاف کرے۔ ورجینیا میں ایک بنیادی بپتسمہ دینے والے گرجہ گھر کے ایک تجدید نو میں مَیں نے دیکھا، شاید پہلے دعائیں کی جا چکی ہوں، لیکن یہ غیر معمولی دعا نہیں تھی۔ ہر کوئی حیرت زدہ رہ گیا جب اچانک خُدا نے اِتوار کی ایک شام کی عبادت میں اپنی پاک روح اُنڈیلی، جب 70 سے زائد لوگ، جن میں پادری کا ساتھی بھی شامل تھا، گناہ کے تحت سزا میں آئے، اور خُدا سے رحم کے لیے چلّائے۔ ایک بوڑھا آدمی رینگ کر ’’میں کھو گیا ہوں، میں کھو گیا ہوں‘‘ چیختے ہوئے نشتوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے سامنے تک آیا۔ بہت سے نوعمر پلیٹ فارم پر گانے کے لیے آئے تھے۔ لیکن وہ گا نہیں سکے کیونکہ گناہ کی سزا یابی کے تحت، آنسو اُن کی آنکھوں سے بہہ رہے تھے۔ اگلے تین ماہ کے دوران اِس تجدید نو میں تقریباً 500 لوگ تبدیل ہوئے تھے۔

پھر ایک اور گرجہ گھر میں، جہاں میں موجود تھا، یوں ظاہر ہو رہا تھا کہ تجدید نو ابھی شروع ہوا ہی چاہتا ہے۔ اِن جلسوں سے پہلے اُنہوں نے ہفتوں تجدید نو کے لیے دعا کی تھی۔ عبادتوں میں خدا کی موجودگی کو واقعی ’’محسوس‘‘ کیا جا سکتا تھا۔ گرجہ گھر لوگوں سے کھچا کھچ بھرا تھا، کہ صرف کھڑے ہونے کی جگہ باقی رہ گئی تھی۔ لیکن کسی پیشگی اطلاع کے بغیر عبادات بند کر دی گئیں کیونکہ اخراجات برداشت کرنے والے پادریوں میں سے کچھ خوفزدہ ہو گئے تھے جب تین نو عمر اور دوسرے گناہ کے تحت سزا میں شدت کے ساتھ آئے۔ اُنہیں ڈر تھا کہ یہ اُن کے گرجہ گھروں میں شاید رکاوٹ کا باعث بنے گا۔ اِس لیے، میں یقین کرتا ہوں کہ یہاں ایک انسانی عنصر کا عمل دخل ہے۔ بائبل کہتی ہے، ’’پاک روح کو مت بجھاؤ‘‘ (1۔ تسالونیکیوں 5:19). آپ تجدید نو یا نئے جنم کے لیے سالوں دعا کر سکتے ہیں، لیکن اگر آپ روح کو بجھائیں گے تو یہ کبھی نہیں آئے گا!

تجدید نو لانے کے لیے ہمیں پرانی طرز کی، گناہ کی سزا پر مبنی، مسیح کو عزت دیتی ہوئی تبلیغ پانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اِس قسم کی تبلیغ کی قلت، میرا یقین ہے، اُن وجوہات میں سے ایک ہے کہ ’’کیوں ہماری دعاؤں کا جواب نہیں ملتا۔‘‘ ڈبلیو. پی. نکولسن W. P. Nicholson اِسی قسم کے ایک مبلغ تھے۔ وہ شمالی آئرلینڈ سے تھے، اور اُنہوں نے اکثر خُدا کی طرف سے بھیجی ہوئی تجدید نو دیکھی ہیں۔ نکولسن نے کہا، ’’تجدید نو جو ہمارے گرجہ گھروں میں ہونی چاہیے وہ تجدید نو ہے جو کرے گی. . . لوگوں کو ہولناک حد تک پاگل یا دیوانگی کی حد تک خوش۔ میرے ذہن میں اِس سے زیادہ خطرناک بات اور کوئی نہیں ہے کہ ہمارے گرجہ گھروں میں خطرے کی عدم موجودگی کو نہیں پہچانا جاتا۔ میرے ذہن کے لیے اِس سے زیادہ ہولناک حد تک دھشت ناک بات اور کوئی نہیں ہے کہ گنہگاروں کو ڈر نہیں ہے۔ اوہ کچھ لوگوں کے لیے جو تمام باتوں کے لیے مردہ تھے سوائے خدا کے، اور اُس سے اِس قدر معمور تھے، جیسا کہ باقی تمام نوع اِنسانی کے لیے وہ کئی درجہ افضل ہوں‘‘ (ڈبلیو. پی. نکولسن کے واعظ: منبر کا طوفانSermons by W. P. Nicholson: Tornodo of the Pulpit، سیرت نگاری کا خاکہ آئن آر. کے. پیزلی Ian R. K. Paisley نے مرتب کیا، شہیدوں کی یادگاری پرڈکشن Martyrs Memorial Productions، 1982، صفحہ 41).

دوبارہ ڈبلیو. پی. نکولسن نے کہا،

      لُوط کی بیوی کو یاد رکھیے۔ وہ مسیحی گھرانے سے نکل کر بے مسیحی جہنم میں گئی؛ وہ راستباز آدمی کے بازؤں سے نکل کر شیطان اور دائمی سزا یافتوں کی بانہوں میں گئی۔ آپ شاید مسیحی گھرانے سے نکل آتے ہیں اور بےمسیحی جہنم میں جا اُترتے ہیں. . .
      جب آپ ایک گرجہ گھر میں تبدیل ہوئے بغیر شمولیت کرتے ہیں تو آپ جہنم کے بچے سے دُگنے ہیں. . .
دوبارہ، بے مسیحی وہ مسیحی آدمی اور عورتیں ہیں جو خیال کرتے ہیں کہ وہ مسیحی ہیں کیونکہ اُنہوں نے کبھی نہ کبھی ایمان کی قبولیت کو اپنایا تھا. . . [میسح نے کہا] ’’ہر کوئی نہیں جو مجھے کہتا ہے، اے خداوند، اے خداوند، آسمان کی بادشاہی میں داخل ہو سکے گا۔‘‘        بے مسیحی وہ مسیحی آدمی ہے جو خیال کرتا ہے کہ وہ ٹھیک ہے کیونکہ اُس نے ایمان کی قبولیت کو اپنایا تھا، لیکن یہ وہ آدمی ہے جس کی زندگی میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔ درمیانی راستہ کوئی نہیں ہے، یہ یا آسمان ہے یا جہنم ہے۔
      مجھے آپ سے پوچھنے دیجیے. . . کیا آپ میسح پر ایمان کے بغیر مسیحی ہیں؟ کیا آپ عام سے میسحی ہیں [صرف نام کا مسیحی]؟ آپ کے پاس تمام مذہبی آرائشی سازو سامان ہوتا ہے لیکن تجربہ نہیں ہوتا ہے۔ آپ اپنے ذہن میں مسیح کے بارے میں جانتے ہیں، لیکن آپ کہہ نہیں سکتے، ’’خُداوند تیرا شکر ہو میں بچایا گیا ہوں۔‘‘ آپ کو خود کو عاجز کرنا چاہیے، خُدا کے ساتھ ایماندار رہیں، اور اپنے بدبودار غرور ، ماضی کے پیشوں اور گرجہ گریت کو بھول جائیں۔ آپ کو ایک غریب کھوئے ہوئے گنہگار کی طرح مسیح کے پاس جانا چاہیے (ibid.، صفحات 41۔44).

پینتیکوست کے دِن پولوس رسول نے کہا، ’’اُسی یسوع کو جسے تم نے صلیب پر چڑھایا، خُداوند بھی ٹھہرایا اور مسیح بھی‘‘ (اعمال 2:36). جی ہاں، آپ نے اُسے مصلوب کیا۔ آپ کے گناہ نے اُسے صلیب کے لیے بھیجا۔ آپ اتنے ہی قصوروار ہیں جتنی کہ جہنم! آپ نے اُسے صلیب پر چڑھایا۔ لیکن آپ احتیاط کم کر سکے۔ آپ جیسے ہیں آپ اپنے آپ سے ایسے ہی خوش ہیں! آپ تھوڑا ’’مذہب‘‘ چاہتے ہیں، لیکن آپ ’’ایک کھوئے ہوئے غریب گنہگار کی طرح مسیح کے لیے‘‘ نہیں جانا چاہتے ہیں۔

’’یہ باتیں سُن کر اُن کے دلوں پر چوٹ لگی تب اُنہوں نے پطرس اور دوسرے رسولوں سے کہا … ہم کیا کریں؟ پطرس نے اُن سے کہا کہ توبہ کرو…‘‘ (اعمال 2:37۔38).

توبہ کرو! توبہ کرو! اپنے مردہ مذہب سے منہ پھیر لو۔ اِسے باہر پھینک دو! آپ کہتے ہیں کہ آپ مسیحی ہیں، لیکن آپ ایک منافق کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہیں! نکولسن نےکہا، ’’آپ کہتے ہیں کہ آپ مسیحی ہیں! اگر آپ تھے، تو میں آپ کے ساتھ رہنے کے مقابلے میں جہنم میں جانے کے لیے اور شیطان کے ساتھ رہنے کے لیے تیار ہوں۔‘‘ خُدا کے ساتھ سیدھے رہیں، چاہے اِس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے! بھول جائیں لوگ کیا سوچیں گے! بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے قوت کا استعمال کریں! یسوع نے کہا، ’’زورآور اُس پر قابض ہوتے ہیں‘‘ (متی 11:12). اندر داخل ہونے کے لیے زبردستی کریں! یسوع کے لیے جائیں چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے! اپنی گرجہ گریت کو باہر نکال پھینکیے! توبہ کریں، اور یسوع کو ’’زبردستی‘‘ حاصل کریں! اُس راستے پر مت جائیں جس پر آپ کسی اور دِن تھے! توبہ کریں! توبہ کریں! یسوع کے لیے چلّائیں، ’’اے یسوع، ابنِ داؤد، مجھ پر رحم کر‘‘ (مرقس 10:47). اُس کے لیے چلّائیں، ’’اے یسوع، مجھ پر رحم کر! اے یسوع، مجھ پر رحم کر! اے یسوع، مجھ پر رحم کر! اے یسوع مجھ پر رحم کر!‘‘

رحم نے میری زندگی دوبارہ لکھی۔
رحم نے میری زندگی دوبارہ لکھی۔
میں گناہ میں کھو گیا تھا،
لیکن یسوع نے میری زندگی دوبارہ لکھی۔

توبہ کریں اور اپنے آپ کو یسوع کے رحم پر چھوڑ دیں! آپ کے لیے اور کوئی اُمید نہیں ہے! کیا آپ نے یہ سُنا ہے؟ آپ کے لیے کوئی اور اُمید نہیں ہے! ! ! کوئی نہیں! ! !

ڈاکٹر ٹوزر نے کہا، ’’امریکہ میں آج ہم جس قسم کی مسیحیت کے پھیلاؤ کو جانتے شاید یہ ایک اخلاقی حادثہ ثابت ہو جس سے ہم آئندہ سو سالوں میں بھی سنبھل نہیں پائیں گے‘‘ (اصلاح کے بغیر کوئی تجدید نو نہیں No Revival Without Reformation،‘‘ زندگی کی گہرائی کے لیے کُلیدیں Keys to the Deeper Life میں، 1957، صفحہ 12).

آپ کو اُس کی ضرورت نہیں ہے جو زیادہ تر لوگوں کے پاس ہمارے امریکی گرجہ گھروں میں ہے! جی نہیں! زمین کے چہرے سے اِسے اُکھاڑ پھینکیں! آپ کو اُن کے مردہ مذہب کی ضرورت نہیں ہے! آپ کو ایک جیتے جاگتے نجات دہندہ کی ضرورت ہے! آپ کو اپنے حقیقی گناہ دھونے کے لیے، حقیقی نجات دہندہ سے حقیقی خون کی ضرورت ہے، اور حقیقی خدا کے حقیقی غصے سے بچتے ہیں، جو واقعی آپ سے آپ کے گناہ کے لیے ناراض ہے! آپ کو حقیقی خدا کے حقیقی غصّے کو دور کرنے کے لیے یسوع کے حقیقی خون کی ضرورت ہے! چلّائیں – ’’اے یسوع مجھ پر رحم کر! اے یسوع مجھ پر رحم کر! اے یسوع مجھ پر رحم کر!‘‘ اپنے تمام دِل کے ساتھ اُس کے لیے چلّائیں، جیسے وہ چین میں کرتے ہیں، جہاں بالکل ابھی جدید تاریخ میں ایک عظیم تجدید نو جاری ہے! وہ آنسوؤں کے ساتھ چلّاتے ہیں، ’’ اے یسوع مجھ پر رحم کر! اے یسوع مجھ پر رحم کر! اے یسوع مجھ پر رحم کر!‘‘ ایسے ہی چلّائیں جیسے وہ کرتے ہیں – جب تک کہ خدا کا بیٹا اپنے کیلوں سے چھیدے ہاتھوں میں شفا کے ساتھ آپ کے لیے آتا ہے!

جب ہم وہ چھوٹا سا کورس گا رہے ہوں، مہربانی سے کمرے کے پچھلی جانب جائیے اور ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan آپ کو دعائیہ کمرے میں لے جائیں گے۔ برتمائی کی طرح چلّائیں، ’’ اے یسوع مجھ پر رحم کر،‘‘ جب تک کہ وہ آ کر آپ کے پریشان نفس کو سکون نہ دلائے!

رحم نے میری زندگی دوبارہ لکھی۔
رحم نے میری زندگی دوبارہ لکھی۔
میں گناہ میں کھو گیا تھا،
لیکن یسوع نے میری زندگی دوبارہ لکھی۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.