Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

پیتل کا سانپ

THE SERPENT OF BRASS
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ

26 فروری، 2012، خُداوند کے دِن کی شام
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, February 26, 2012

’’اور موسیٰ نے ایک پیتل کا سانپ بنا کر اُسے کھمبے پر لٹکا دیا، تب جب کبھی کسی کو سانپ ڈس لیتا اور وہ اُس پیتل کے سانپ کی طرف دیکھتا تو زندہ بچ جاتا‘‘ (گنتی 21:9).

جیسے جیسے اسرائیلی بیابان کے سفر سے گزرتے گئے وہ بے صبرے اور باغی ہوتے گئے۔ اُنہوں نے خُدا کے خلاف اور موسیٰ کے خلاف بولنا شروع کر دیا۔ اُنہوں نے کہا، ’’تم ہمیں مِصر سے نکال کر بیابان میں مرنے کے لیے [کیوں] لے آئے؟ یہاں نہ تو روٹی ہے نہ پانی؛ اور ہم اِس نکمّی غذا سے بھی عاجز آچکے ہیں‘‘ – منّ جو خُدا نے اُنہیں کھانے کے لیے دی تھی (گنتی 21:5). میتھیو ھنری Matthew Henryنے کہا، ’’بے شک اُنہوں نے بالکل ابھی حال ہی میں کنعانیوں پر ایک شاندار فاتح حاصل کی تھی. . . پھر بھی خُدا نے اُن کے لیے جو کچھ کیا تھاوہ اُس کے بارے میں انتہائی بے اطمینانی سے [بات کرتے تھے] اور جو کچھ وہ کرے گا اُس پر اعتماد نہ تھا. . . اُن کے پاس کھانے کو اور بچا کر رکھنے کو روٹی بہت تھی؛ اور پھر بھی وہ شکایت کرتے تھے کہ اُن کے پاس روٹی نہیں تھی۔‘‘ اُن کے پاس پانی بھی تھا، لیکن پھر بھی وہ خُدا کے خلاف بُڑبڑاتے تھے! (میتھیو ھنری کا مکمل بائبل پر تبصرہ Matthew Henry’s Commentary on the Whole Bible، جلد اوّل، ہنیڈریکسن اشاعت خانہ Hendrickson Publishers، دوبارہ اشاعت 1996، صفحہ 519؛ گنتی 21:4۔9 پر رائے( .

اُن کی بے اعتقادی اور بغاوت کی وجہ سے، خُدا نے اُن پر انتہائی زہریلے خوفناک سانپ کاٹنے اور اُنہیں مارنے کے لیے بھیجے۔ سانپوں کو اُن کے رنگ کی وجہ سے ’’انتہائی خوفناک‘‘ کہا گیا اور چونکہ اُن کے کاٹنے کی وجہ سے جسم میں ایک خوفناک سوزش شروع ہو جاتی تھی، جس کے فوراً بعد انتہائی شدید بخار چڑھ جاتا تھا‘‘ (ھنریHenry، ibid. ).

اِس لیے لوگ موسیٰ کے پاس آئے، اور کہا، ہم نے گناہ کیا ہے، کیونکہ ہم نے خُداوند کے اور تیرے خلاف زبان درازی کی ؛ خُداوند سے دعا کر، کہ وہ ہم پر سے یہ سانپ دور کر دے۔ اور موسیٰ نے لوگوں کے لیے دعا کی‘‘ (گنتی 21:7). پھر خُدا نے موسیٰ سے کہا کہ ایک پیتل کا سانپ بنا اور اُسے ایک اُونچے کھمبے پر لٹکا دے۔ موسیٰ نے پھر لوگوں سے کہا کہ وہ کھمبے کے اوپر سانپ کو دیکھیں اور وہ جئیں گے۔ ’’ تب جب کبھی کسی کو سانپ ڈس لیتا اور وہ اُس پیتل کے سانپ کی طرف دیکھتا تو زندہ بچ جاتا‘‘ (گنتی 21:9).

ڈاکٹر جان آر. رائیس Dr. John R. Rice نے کہا، گھاس میں سے رینگتے زہریلے جان لیوا سانپوں کو دیکھو! خُدا نے اسرائیل کو اُن معجزات کے عظیم مظاہرے کے ساتھ مِصر سے باہر نکالا جو کبھی اِس زمین پر دیکھے گئے۔ اور اپنی پیار بھری حمایت کا اظہار کرنے کے لیے خُدا نے کس قدر برکات عنایت کیں: منّ، چٹان سے پانی، عمالیقیوں سے نجات۔ لیکن یہاں ہم یہ جان کر ہکا بکا رہ جاتے ہیں کہ اِس ہجوم. . . کے ہونٹوں پر کوئی تعریفی کلمات نہیں تھے۔ یہاں بیابان میں گناہ اور نجات دہندہ عیاں ہوتے ہیں!‘‘ (جان آر. رائیس John R. Rice، ڈی.ڈی.، بائبل کا باغ The Bible Garden، خداوند کی تلوار اشاعت خانے Sword of the Lord Publishers، 1982، صفحہ 212) .

اِس واقعہ میں تین اسباق ہیں – روزِعدالت کی وجہ، روزِعدالت کی انتہا، اور روزِعدالت کا عِلاج۔

1۔ سب سے پہلے، روزِعدالت کی وجہ۔

’’وہ خُدا اور موسیٰ کے خلاف بکنے لگے اور کہا، تم ہمیں مصر سے نکال کر بیابان میں مرنے کے لیے کیوں لے آئے؟‘‘ (گنتی 21:5). اُن کی شکایت بے اعتقادی کا نتیجہ تھی۔ اُنہوں نے صرف خُدا کا یقین نہیں کیا تھا، یا اُس کے خادم موسیٰ کا!

’’اور وہ کون تھے جن سے خُدا چالیس برس تک ناراض رہا؟ کیا اُن لوگوں سے نہیں جنہوں نے گناہ کیا اور اُن کی لاشیں بیابان میں پڑی رہ گئیں؟ اور جن کے بارے میں خُدا نے قسم کھا کر کہاکہ وہ اُس جگہ داخل نہ ہونے پائیں گے جہاں میں نے اُنہیں آرام دینے کا وعدہ کیا تھا، کیا وہ نہیں جنہوں نے نافرمانی کی تھی؟ پس ہم دیکھتے ہیں کہ وہ ایمان نہ لانے کی وجہ سے وہاں داخل نہ ہوسکے‘‘ (عبرانیوں 3:17۔19).

’’ہم مسیح کی آزمائش نہ کریں، جیسے اُن میں سے بعض نے کی اور سانپوں نے اُنہیں ہلاک کر ڈالا۔ بُڑبُڑانا چھوڑ دو، جیسے اُن میں سے بُڑبُڑائے اور موت کے فرشتے کے ہاتھوں مارے گئے۔ یہ باتیں اُنہیں اِس لیے پیش آئیں کہ عبرت حاصل کریں: اور ہم آخری زمانہ والوں کی نصیحت کے لیے لکھی گئیں‘‘ (1۔ کرنتھیوں 10:9۔11).

میں جانتا ہوں کہ آج رات یہاں کچھ گنہگار ہیں جو خُدا کے خلاف شکایت کرتے ہیں۔ آپ میں کچھ سوچتے ہیں کہ خُدا نے آپ کے لیے بہت کافی نہیں کیا ہے، یا وہ نجات حاصل کرنے کے لیے انتہائی مشکل بنا دیتا ہے۔ اپنے دِل میں آپ بُڑبُڑاتے اور شکایت کرتے ہیں۔ آپ کہتے ہیں، ’’مجھے کیوں یسوع میں یقین رکھنا چاہیے ، جسے میں دیکھ ہی نہیں سکتا؟ کیوں مجھے یسوع کے پاس بغیر کسی احساس کے بغیر کسی ثبوت کے آنا چاہیے؟ اور تو اور آپ میں سے کچھ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ کیوں مجھے مسیح پر بھروسہ کرنے کے لیے اپنے پوشیدہ گناہوں سے منہ موڑ لینا چاہیے؟‘‘ لیکن یہ شکایات گناہ سے بھرپور اور قابلِ کراہت ہیں۔ یہ ایک بے اعتقاد کے شیطانی دِل سے آتی ہیں۔ پولوس رسول نے کہا، ’’ہم مسیح کی آزمائش نہ کریں، جیسے اُن میں سے بعض نے کی اور سانپوں نے اُنہیں ہلاک کر ڈالا‘‘ (1۔ کرنتھیوں 10:9).

میں آج رات آپ کو خبردار کرتا ہوں، اگر آپ یسوع مسیح کے پاس آنے سے انکار کریں گے تو آپ اپنے ہی گناہوں میں مر جائیں گے۔ اگر آپ شکایات جاری رکھیں گے اور جان بوجھ کر نجات دہندہ کا انکار کرتے رہیں گے، ’’تو گناہوں کی کوئی اور قربانی باقی نہ رہی، لیکن روزِ عدالت کا انتظار اور اُس آگ کا غضب باقی ہے‘‘ (عبرانیوں 10:26۔27). روزِ عدالت کا فیصلہ آپ پر قائم کر دیا جائے گا۔ اگر آپ اپنی مرضی اور دانِستہ طور پر یسوع مسیح کا انکار جاری رکھتے ہیں، وہ اچانک آئے گا، ’’بھڑکتی ہوئی آگ میں آسمان سے ظاہر ہوگا اور اُنہیں [آپ کو] سزا دے گا جو خُدا کو نہیں جانتے اور ہمارے خُداوند یسوع مسیح کی خوشخبری کو نہیں مانتے‘‘ (2۔ تسالونیکیوں 1:8). آپ ’’ہمیشہ کے لیے ہلاک کر دیے جائیں گےاور خداوند یسوع مسیح کے چہرہ اور اُس کی قدرت کے جلال کو کبھی نہ دیکھ سکیں گے‘‘ (2۔ تسالونیکیوں 1:9).

کیا بالکل ایسا ہی اُن اِسرائیلیوں کے ساتھ نہیں ہوا تھا جنہوں نے بیابان میں یقین کرنے سے انکار کیا اور بغاوت کی؟ کیا اُنہیں خوفناک زہریلے سانپوں نے نہیں کاٹا تھا؟ کیا وہ مرے نہیں تھے اور جہنم نہیں گئے تھے؟ کیا اُن کی مثال ایسے ہی نہیں دی گئی جیسا آپ کے ساتھ ہوگا اگر آپ جان بوجھ کر بغاوت جاری رکھیں اور مسیح کے پاس آنے سے انکار کرتے رہیں؟

’’اِس کے باوجود خُدا اُن کی ایک کثیر تعداد کے ساتھ راضی نہ ہوا چناچہ اُن کی لاشیں بیابان میں بکھری پڑیں رہی۔ یہ باتیں ہمارے لیے عبرت کا باعث ہیں تاکہ ہم بُری چیزوں کی خواہش نہ کریں جیسے اُنہوں نے کی‘‘ (1۔ کرنتھیوں 10:5۔6).

اُن کے لیے روزِ عدالت کی وجہ اُن کی گناہ سے بھرپور بے اعتقادی اور خُدا کے خلاف بغاوت تھی۔

2۔ دوئم، روزِ عدالت کی انتہا۔

ایک مخصوص دِن، اور ایک مخصوص گھنٹے میں، خُدا نے خوفناک زہریلے سانپ اُنہیں کاٹنے کے لیے اور مارنے کے لیے بھیجے۔ میتھیو ھنری نے کہا، ’’وہ بیابان جس میں سے وہ گزر چکے تھے وہ شروع سے ہی اُن خوفناک زہریلے سانپوں سے کثیر تعداد میں بھرا ہوا تھا، جیسا کہ اِستثنا 8:15 سے ظاہر ہے، لیکن [اِس سے پہلے] خُدا نے نہایت شاندار طریقے سے اُن [سانپوں] سے [اُنہیں] زخمی ہونے سے محفوظ رکھا، اُس وقت تک کہ وہ بُڑبُڑائے. . . یہی [سانپ]، جنہوں نے [اب سے پہلے] اُن کے پڑاؤ سے اجتناب کیا تھا، اب اُن پر حملہ کرتے ہیں۔ بالکل اِسی طرح کے وہ ہیں جنہیں خُدا کے روزِ عدالت کے فیصلے کا احساس دلایا گیا جو کہ اُس کے بے شمار رحم کے لیے شکر گزار نہیں ہیں۔ یہ زہریلے خوفناک سانپ جب جسم کو [سُلگاتے] ہیں، اُسے فوراً انتہائی تیز بخار میں مبتلا کر دیتے ہیں، نا بُجھنے والی پیاس کے ساتھ اُسے جلاتے ہیں۔ اُنہوں نے پانی کی [قلت] کے لیے غیر منصفیانہ شکایت کی (5ویں آیت)، اُنہیں دھتکارنے کے لیے جس کے لیے خُدا نے اُن پر یہ پیاس بھیجی، جس کو کوئی بھی پانی بُجھا نہیں سکتا تھا،‘‘جب وہ اُن خوفناک زہریلے سانپوں سے کاٹے گئے تھے! (ہنری، ibid.، صفحات 519۔520).

وہ سانپ اِس سے قبل خُدا کی مرضی کے تحت اُن کے پڑاؤ سے دور رکھے گئے تھے۔ لیکن اب، اُن کے گناہ اور بے اعتقادی کی وجہ سے، اِن سانپوں نے اُن کے درمیان میں حملہ کیا، اُن پر اُچھلے، اور اُنہیں درد، موت اور دائمی اذیت کی شدید کھلبلی میں مبتلا کیا۔ اُن سانپوں نے اُن پر اچانک اُچک کر حملہ کیا! اور ہمیں نئے عہد نامے میں خبردار کیا جاتا ہے کہ ’’اُس وقت ہلاکت اچانک اِس طرح آ جائے گی. . . اور وہ ہرگز نہ بچیں گے‘‘ (1۔ تسالونیکیوں 5:3). کیا ایسا ہی معاملہ اُس امیر بےوقوف کا نہیں تھا جس کے لیے یسوع نے بات کی تھی؟ اُس نے اپنے آپ سے کہا، ’’آرام سے رہ، کھا، پی اور عیش کر‘‘ (لوقا 12:19). لیکن خُدا نے کہا. . . اے نادان، اِسی رات تیری جان تجھ سے طلب کر لی جائے گی‘‘ (لوقا 12:20). وہ ایک بہت اچھا وقت گزار رہا تھا، لیکن اچانک اُس کے جسم میں سے اُس کی جان تیزی سے نکال لی گئی۔ اُس رات، وقت کے ایک لمحے میں، اُس کی جان اُس کے جسم سے نوچ لی گئی اور ابدی شعلوں میں جھونک دی گئی! کیا لوقا 16 باب میں اُس آدمی کا بھی یہی مقدر نہیں تھا؟ وہ اچانک مر گیا، ’’جب اُس نے عالمِ ارواح میں عذاب میں مبتلا ہو کر اپنی آنکھیں اوپر اُٹھائیں‘‘ (لوقا 16:23).

روزِ عدالت بے شک آنے میں آہستہ ہو، لیکن جب وہ آتا ہے، تو اچانک آتا ہے! جیسا کہ لوگوں کا خُدا کے خلاف کافی مدت تک مخالفت کرتے رہنے کے بعد، سانپ اچانک آئے تھے، اِس لیے آپ کا روزِ عدالت جلد ہی آنے والا ہے، اور آپ ہرگز بچ نہیں پائیں گے!

غور کریں کہ یہ خوفناک زہریلے سانپ شیطان اور اُس کی بدروحوں کی تصویریں ہیں، قِسمیں ہیں۔ خُدا شاید آپ کو کئی سالوں تک ’’اُس بوڑھے سانپ، جو ابلیس، اور شیطان کہلاتاہے‘‘ (مکاشفہ 12:9) کے جان لیوا حملے سے بچاتا ہے۔ لیکن اچانک کسی مخصوص دِن (کیونکہ ’’وہ ایک دِن مقرر کرتا ہے‘‘ – عبرانیوں 4:7)، اُس ’’مقررہ دِن‘‘ پر خُدا اُس سانپ یعنی ابلیس کو آپ پر تمام غصے کے ساتھ چھوڑ دے گا – اگر آپ خُداوند یسوع مسیح کے خلاف بغاوت جاری رکھے رہیں گے۔ یہ ہی ہوتا ہے جب شیطان اور اُس کی روحیں اُن گنہگاروں پر دھاوا بولتیں ہیں جو توبہ نہیں کریں گے اور مسیح میں نہیں آئیں گے!

’’جب کسی شخص میں سے بدروح نکل جاتی ہے تو وہ آرام ڈھونڈنے کے لیے ویرانوں کے چکر لگاتی ہے لیکن نہیں پاتی۔ تب وہ کہتی ہے کہ میں اپنے اُسی گھر کو لُوٹ جاؤں گی جس میں سے نکلی تھی؛ جب وہ واپس آتی ہے تو وہ اُس گھر کو خالی صاف سُتھرا پاتی ہے۔ تب وہ جاتی ہے اور اپنے سے بھی بدتر سات روحیں اپنے ساتھ لے کر آتی ہے اور وہ اندر جا کر رہنے لگتی ہیں: اور اُس آدمی کا حال پہلے سے بھی زیادہ بُرا ہو جاتا ہے‘‘ (متی 12:43۔45).

اوہ، میں ایسا لاتعداد مرتبہ ہوتے ہوئے دیکھ چکا ہوں! ایک شخص گرجہ گھر میں ہوگا، اور اپنی زندگی صاف سُتھری کرے گا، لیکن پھر بھی مسیح اور اُس کے رحم سے انکاری کرے گا۔ اور ایک مقررہ دِن، اور ایک مقررہ گھنٹے، ناپاک روحیں آئیں گی اور اُسے موت تک ڈنگیں گی، ’’اور اُس آدمی کا حال پہلے سے بھی زیادہ بُرا ہو جاتا ہے‘‘ (متی 12:45). میں ایک سے ایک کہانی آپ کو سُنا سکتا ہوں جس میں اُن لوگوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے جو خداوند یسوع مسیح میں آنے کے لیے انکاری کرتے ہیں اور بغاوت کرتے ہیں!

یہ سچی کہانیاں ہیں۔ اُس نے کہا، ’’میں بالکل ٹھیک ہوں۔‘‘ تب میں نے اُس کے تابوت میں دیکھا اور دیکھا کہ اُس کا آدھے سے زیادہ سر دونالی کی بندوق سے اُڑایا جا چُکا تھا۔ اُس نے کہا، میں بالکل ٹھیک ہوں۔‘‘ لیکن اُس نے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ وہ اُس کی سوچ سے بھی زیادہ کم گہرا تھا۔ اُس کا سر تہہ میں پوری قوت سے ٹکرایا تھا۔ اُس کی گردن ٹوٹ گئی، اور وہ اپنے مرنے کے دِن تک مفلوج ہو گیا۔ اُس نے کہا میں ٹھیک ہوں۔‘‘لیکن اُس نے ایک درخت کے تلے قدم رکھے ہی تھےکہ ایک لُٹیرے نے اُس پر حملہ کردیا تھا۔ اُنہوں نے اُسے چیختے ہوئے سُنا تھا۔ اِس سے پہلے کہ وہ وہاں پہنچتے وہ خون زیادہ بہنے کی وجہ سے وہیں مر گیا – اپنے پیھپھڑوں کی پوری طاقت کے ساتھ چِلّایا! اُس نے کہا، ’’میں بالکل ٹھیک ہوں۔‘‘ لیکن اُس کو اچانک پھندا اُٹھا اور وہ اپنی ہی اُلٹی کے پھندے میں دم گھٹنے سے مر گیا۔ اُس نے کہا، ’’ میں بالکل ٹھیک ہوں۔‘‘ لیکن اُس کی گاڑی سمت بدل کر سڑک سے نیچے گہرے پانی کے نالے میں جا گری۔ وہ ابھی زندہ ہی تھی جب وہ اُسے ملنے گیا، لیکن اُس کی انتڑیاں اُمڈ کر اُس کے ہاتھوں میں آگئیں، اپنی جان کے ابدی شعلوں میں ڈوبنے سے پہلے جب ایک لمحے میں جدوجہد کرتے ہوئے اُس نے سانس لینے کی کوشش کی تھی۔ جب کچھ منٹوں بعد میں نے اُسے دیکھا، اُس کا چہرہ پیلا ہو گیا تھا اور اُس کے ہاتھ کانپ رہے تھے اُس نے بار بار کہا، ’’میں اُسے بچا نہیں سکا۔ میں اُسے بچا نہیں سکا۔ میں اُسے بچا نہیں سکا۔‘‘ یہ سچّی کہانیاں ہیں۔ خُدا جانتا ہے کہ میں نے اِن میں ایک لفظ بھی بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا ہے! نحمیاہ نے کہا،

’’اوہ خُداوند آسمانوں کے خُدا، اے عظیم اور مُہیب خُدا‘‘! (نحمیاہ 1:5).

دانی ایل نے کہا،

’’اوہ خُداوند، اے عظیم اور دھشت ناک خُدا‘‘! (دانی ایل 9:4).

’’اور خُداوند نے اُن لوگوں کے بیچ میں زہریلے سانپ بھیجے، اور اُنہوں نے لوگوں کو کاٹا اور بہت سے اِسرائیلی مر گئے‘‘ (گنتی 21:6).

جس طرح سے خوفناک زہریلے سانپوں نے اُن گنہگاروں کو زہریلا کر دیا تھا، اِسی طرح روزِ عدالت اچانک آپ پر آئے گا – جب تک کہ آپ کفارہ نہ کر لیں اور مسیح کی طرف دیکھ نہ لیں اِس سے پہلے کہ ہمیشہ کے لیے بہت تاخیر ہو جائے!

ہم اُن کے روزِ عدالت کی وجہ دیکھ چُکے ہیں، اور اُن کے روزِ عدالت کی انتہا دیکھ چُکے ہیں، لیکن اب ہم آخری موضوع پر آتے ہیں۔

3۔ سوئم، روزِ عدالت کا عِلاج۔

’’تب وہ لوگ موسیٰ کے پاس آکر کہنے لگے کہ ہم نے گناہ کیا ہے کہ ہم نے خُداوند کے اور تیرے خلاف زبان درازی کی۔ دُعّا کر کہ خُداوند اِن سانپوں کو ہم سے دور کر دے۔ چناچہ موسیٰ نے لوگوں کے لیے دُعّا کی۔ خُدا نے موسیٰ سے کہا کہ ایک سانپ بنا لے اور اُسے کھمبے پر لٹکا اور سانپ کا ڈسا ہوا جو کوئی اُسے دیکھ لے گاوہ زندہ بچے گا۔ چناچہ موسیٰ نے پیتل کا ایک سانپ بنا کر اُسے کھمبے پر لٹکا دیا۔ تب جب کبھی کسی کو سانپ ڈس لیتا وہ اُس پیتل کے سانپ کی طرف دیکھتا تو زندہ بچ جاتا‘‘ (گنتی 21:7۔9).

خُدا نے اِن گنہگاروں کو بچانے کے لیے راستہ مہیا کیا تھا۔ ’’تب جب کبھی کسی کو سانپ ڈس لیتا وہ اُس پیتل کے سانپ کی طرف دیکھتا تو زندہ بچ جاتا‘‘ (گنتی 21:9).

ہم اِس واقعے کی طرف کوئی خاص توجہ بالکل نہ دیتے اگر یسوع نے اِسے ایک مثال کے طور پر استعمال نہ کیا ہوتا جب اُس نے نیکودیمس کے ساتھ بات کی تھی، جیسا کہ یوحنا کے تیسرے باب میں درج کیا گیا۔ نیکودیمس اسرائیلیوں کا اہم اُستاد تھا، لیکن اُس نے دوبارہ جنم نہیں لیا تھا۔ یسوع نے اُسے موسیٰ اور پیتل کے سانپ کی کہانی سُنائی تھی۔ بائبل کے عالم کی حیثیت سے، نیکودیمس گنتی 21 باب کے واقعات کو بخوبی جانتا تھا۔ یسوع نے اُس سے کہا،

’’جس طرح موسیٰ نے پیتل کے سانپ کو لکڑی پر لٹکا کر اونچا کیا، اُسی طرح ضروری ہے کہ ابنِ آدم بھی بُلند کیا جائے: تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہمیشہ کی زندگی پائے‘‘ (یوحنا 3:14۔15).

آپ کے لیے کہ روزِعدالت سے بچائے جائیں، کسی بات کی ضرورت نہیں لیکن محض ایمان کے ساتھ یسوع کی طرف ایک نظر، جو صلیب پر بُلند کیا گیا، جیسا کہ پیتل کا سانپ بُلند کیا گیا تھا۔ ’’اگر جب کبھی کسی کو سانپ ڈس لیتا وہ اُس پیتل کے سانپ کی طرف دیکھتا تو زندہ بچ جاتا‘‘ (گنتی 21:9). یسوع نے کہا،

’’جس طرح موسیٰ نے پیتل کے سانپ کو لکڑی پر لٹکا کر اونچا کیا، اُسی طرح ضروری ہے کہ ابنِ آدم بھی بُلند کیا جائے: تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہمیشہ کی زندگی پائے‘‘ (یوحنا 3:14۔15).

آج صبح عبادت کے بعد میں نے ایک نوجوان عورت کے ساتھ بات کی۔ اُس نے کہا، ’’میرے خیال میں میں بچ گئی ہوں کیونکہ میں نے یقین کیا کہ یسوع مجھے اپنے سے جُدا نہ ہونے دے گا۔‘‘ وہ یوحنا 6:37 کی طرف اشارہ کر رہی تھی، ’’جو کوئی میرے پاس آئے گا میں اُسے اپنے سے جُدا نہ ہونے دوں گا۔‘‘ میں نے اُس سے کہا، ’’اِس سے کام نہیں بنے گا۔ آپ نے بائبل کی ایک آیت یوحنا 6:37 پر یقین کیا۔ بائبل کی آیت پر یقین کرنا آپ کو نہیں بچائے گا۔ آپ کو خود یسوع مسیح پر یقین کرنا چاہیے!‘‘ یسوع نے کہا،

’’تم پاک کلام کا بڑا گہرا مطالعہ کرتے ہو؛ کیونکہ تم سمجھتے ہو کہ اُس میں [پاک کلام میں] تمہیں ہمیشہ کی زندگی ملے گی: یہی پاک کلام میرے حق میں گواہی دیتا ہے۔ پھر بھی تم زندگی پانے کے لیے میرے پاس آنے سے انکار کرتے ہو‘‘ (یوحنا 5:39۔40).

جی ہاں، بائبل کہتی ہے کہ یسوع آپ کو اپنے سے جُدا نہیں کرے گا اگر آپ اُس کے پاس آئیں گے۔ لیکن بائبل کی ایک آیت پر یقین کرنا آپ کو نہیں بچائے گا۔ آپ کو خود یسوع مسیح پر یقین کرنا چاہیے! آپ کو یسوع پر یقین کرنا چاہیے۔ آپ کو اُس کے پاس آنا چاہیے۔ آپ کو اُس پر نظر ڈالنی چاہیے ناکہ بائبل کی ایک آیت پر!

اپنے آپ سے پرے دیکھیے! خود اپنے آپ کے شکوک و شبہات اور احساسات اور خیالات سے پرے دیکھیں! یسوع کی طرف دیکھیں اور آپ بچا لیے جائیں گے! اُس نے کہا، ’’تم میری طرف پھرو اور نجات پاؤ‘‘ (اشعیا 45:22). اپنی بے اعتقادی اور بغاوت کو روکیں – اور صلیب پر یسوع کو دیکھیں جو آپ کی جگہ مر رہا ہے، آپ کے گناہوں کا مکمل کفارہ ادا کرنے کےلیے۔ جنت میں اُس کی طرف دیکھیے، خُدا کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا آپ کے لے دعا کرتے ہوئے! یسوع کی طرف دیکھیں اور اُس میں یقین کریں۔ جیسا کہ اسرائیلیوں نے پیتل کے سانپ کو دیکھا تھا اور بچ گئے تھے، لہٰذا میں آپ سے بھی التجا کرتا ہوں کہ یسوع کی طرف دیکھیے اور آج رات ہی بچائے جائیں! اِس واعظ سے پہلے مسٹر گریفتھ نے ایک پرانا گیت گایا تھا، ’’دیکھو اور جیو۔‘‘ میں اُس بیسویں صدی کے ’’فیصلہ سازوں‘‘ کو بدلا ہوا پاتا ہوں ’’دیکھو اور جیو، اوہ گنہگار، جیو‘‘ ’’میرے بھائی، دیکھنے اور جینے کے لیے جیو۔‘‘ لیکن اگر آپ نے یسوع کی طرف نہیں دیکھا ہے، تو آپ میرے بھائی نہیں ہیں! آپ ایک کھوئے ہوئے گنہگار ہیں جس کے مقدر میں جہنم لکھی ہے۔ اِس لیے ہم اِسے اِس کے اصلی الفاظ کے ساتھ ہی گائیں گے، ’’دیکھو اور جیو، اوہ گنہگار، جیو۔‘‘ اِس کو دوبارہ سُنیں۔ یسوع کو دیکھیں۔ اُس پر یقین کریں جو صلیب پر آپ کے گناہوں کے لیے بُلند کیا گیا۔ اُس کی طرف دیکھیں اور سانپ کے ڈنگ سے اور گناہ کی طاقت سے بچائے جائیں۔ یسوع کی طرف دیکھیں اور جیئیں!

خُداوند کی طرف سے میرے پاس ایک پیغام ہے، ہیلیلویاہ!
   یہ پیغام میں آپ کو دیتا ہوں؛
یہ اُس [یسوع] کے الفاظ میں درج کیا گیا ہے، ہیلیلویاہ!
   یہ صرف یہی ہے کہ آپ ’’دیکھیں اور جیئیں۔‘‘
دیکھو اور جیو، اوہ گنہگار، جیو،
   یسوع کی طرف ابھی دیکھیں اور جیئیں؛
یہ اُس [یسوع] کے الفاظ میں درج کیا گیا ہے، ہیلیلویاہ!
   یہ صرف یہی ہے کہ آپ ’’دیکھیں اور جیئیں۔‘‘

زندگی آپ کو پیش کی گئی ہے، ہیلیلویاہ!
   آپ کی جان ابدی زندگی پائے گی،
اگر آپ صرف اُس [یسوع] کی طرف دیکھیں، ہیلیلویاہ!
   یسوع کی طرف دیکھیں جو تنہا بچا سکتا ہے۔
دیکھو اور جیو، اوہ گنہگار، جیو،
   یسوع کی طرف ابھی دیکھیں اور جیئیں؛
یہ اُس [یسوع] کے الفاظ میں درج کیا گیا ہے، ہیلیلویاہ!
   یہ صرف یہی ہے کہ آپ ’’دیکھیں اور جیئیں۔‘‘

میں آپ کو بتاؤں گا کہ میں کیسے آیا، ہیلیلویاہ!
   یسوع کے پاس، جب اُس نے مجھے مکمل کیا؛
یہ اُس کے نام پر یقین کرنے سے تھا، ہیلیلویاہ!
   میں نے بھروسہ کیا اور اُس نے میری جان بچائی۔
دیکھو اور جیو، اوہ گنہگار، جیو،
   یسوع کی طرف ابھی دیکھیں اور جیئیں؛
یہ اُس [یسوع] کے الفاظ میں درج کیا گیا ہے، ہیلیلویاہ!
   یہ صرف یہی ہے کہ آپ ’’دیکھیں اور جیئیں۔‘‘
(’’دیکھو اور جیو‘‘ شاعر ولیم اے. اُوگڈن William A. Ogden، 1841۔1897؛
   اصلی الفاظ رہے تھے 1887 کے).

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے تلاوتِ کلام پاک ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَین نے
Dr. Kreighton L. Chan نے کی تھی: گنتی21:4۔9.
واعظ سے پہلے اکیلے مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
نے گایا تھا: ’’دیکھو اور جیو Look and Live‘‘ (شاعر ولیم اے. اُوگڈن
William A. Ogden، 1841۔1897؛ اصلی ترجمہ، 1887).

لُبِ لُباب

پیتل کا سانپ

THE SERPENT OF BRASS

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’موسیٰ نے ایک پیتل کا سانپ بنا کر اُسے کھمبے پر لٹکا دیا، تب جب کبھی کسی کو سانپ ڈس لیتا اور وہ اُس پیتل کے سانپ کی طرف دیکھتا تو زندہ بچ جاتا‘‘ (گنتی 1:9).

(گنتی 21:5، 7)

1۔ سب سے پہلے، روزِ عدالت کی وجہ، گنتی 21:5؛ عبرانیوں 3:17۔19؛ 1۔ کرنتھیوں 10:9۔11؛ عبرانیوں 10:26۔27؛ 1۔تسالونیکیوں 1:8، 9؛ 1۔ کرنتھیوں 10:5۔6 .

2۔ دوئم، روزِ عدالت کی انتہا، 1۔ تسالونیکیوں 5:3؛ لوقا 12:19، 20؛ 16:23؛ مکاشفہ 12:9؛
 عبرانیوں 4:7؛ متی 12:43۔45؛ نحمیاہ 1:5؛ دانی ایل 9:4؛ گنتی 21:6۔

3۔ سوئم، روزِ عدالت کا عِلاج، گنتی 21:7۔9؛ یوحنا 3:14۔15؛
یوحنا 6:37؛ 5:39۔40؛ اشعیا 45:22 .