Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


شیطانی رکاوٹیں

SATANIC HINDRANCES
(Urdu)

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغ کیا گیا ایک واعظ
خداوند کے دِن کی شام، 23 اکتوبر، 2011
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, October 23, 2011

’’شیطان نے ہمیں روکے رکھا‘‘ (I تھسالونیکیوں 2: 18)۔

ہر مبلغ کو درپیش مسائل میں سے ایک یہ حقیقت ہے کہ دورِ حاضرہ کے لوگوں کے پاس عام طور پر بہت محدود الفاظ ہوتے ہیں۔ وہ محض صرف انگریزی کے بہت سے الفاظ نہیں جانتے۔ ہماری تلاوت میں لفظ ’’رکاوٹ‘‘ کو لے لیں۔ آپ میں سے کتنے لوگ اسے روزمرہ کی گفتگو میں استعمال کر سکتے ہیں؟ شاید صرف چند۔ نئی امریکی معیاری بائبل NASV جیسے جدید ترجمہ کو دیکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ جیسا کہ اکثر ہوتا ہے، اس ترجمہ میں اس سے بھی زیادہ مشکل لفظ استعمال ہوتے ہیں، ’’مایوس کُن۔‘‘ مضحکہ خیز! یہ مترجم ایک ناقابلِ رسائی مینار میں ہوتے ہیں۔ انہیں اندازہ نہیں کہ عام آدمی کیا الفاظ استعمال کرتا ہے۔ نئی انٹرنیشنل بائبل NIV یونانی لفظ کا ترجمہ ’’روکا ہوا‘‘ کرتی ہے۔ لیکن یہ بھی بالکل ٹھیک نہیں ہے! ہماری تلاوت میں جس یونانی لفظ کا ترجمہ ’’رکاوٹ‘‘ کیا گیا ہے اس کا مطلب ہے ’’رکاوٹ ڈالنا، روکےرکھنا‘‘ ہوتا ہے (سٹرانگ Strong)۔

ہمیشہ کی طرح، ہم کنگ جیمز بائبل کے ساتھ بہتر ہیں، کیونکہ ہم لغت میں لفظ ’’ہنڈرڈ hindered‘‘ تلاش کر سکتے ہیں اور اس کے معنی حاصل کر سکتے ہیں، کیونکہ بائبل میں یونانی لفظ کا ترجمہ کرنے کے لیے ’’ہنڈرڈ‘‘ بہترین انگریزی لفظ ہے۔

انگریزی کے مترادفات کی پینگووِن لغت Penguin Dictionary of English Synonyms (اومیگا کُتب Omega Books، 1986) انگریزی لفظ ’’ہِنڈرڈ hindered‘‘ کے معنی پر روشنی ڈالتی ہے جیسے ’’عارضی طور پر روکنا‘‘۔ یا، ہم کہہ سکتے ہیں، ’’عارضی طور پر رک دیا گیا۔‘‘ یہ بائبل میں یونانی لفظ کا خیال ہے۔ شیطان ہمیں عارضی طور پر روکتا ہے۔ ’’شیطان نے ہمیں روکے رکھا۔‘‘ ’’شیطان‘‘ نام کا مطلب ہے ’’حریف‘‘ یا ’’دشمن‘‘۔ شیطان پولوس کا مخالف تھا، کیونکہ شیطان نے ہمیشہ خدا کے کام کو روکنے کی کوشش کی ہے، حالانکہ وہ صرف وقتی طور پر ایسا کر سکتا ہے۔

پولوس، سیلاس، اور تیمتھیس تھسالونیکیوں کی کلیسیا میں جانا چاہتے تھے، لیکن شیطان نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔ سپرجیئن نے کہا کہ ’’شیطان ہمیشہ مسیحیوں کی رفاقت سے نفرت کرتا ہے؛ مسیحیوں کو الگ رکھنا اس کی پالیسی ہے... یہ واحد موقع نہیں ہے جس میں شیطان نے اچھے آدمیوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی ہیں: درحقیقت ہر زمانے میں اس کا یہی عمل رہا ہے، اور ہم نے یہ ایک خاص واقعہ منتخب کیا ہے کہ کچھ جنہیں شیطان کے ذریعہ سے روکا گیا وہ اس سے سکون حاصل کر سکتے ہیں‘‘ (سی ایچ سپرجیئن C. H. Spurgeon، ’’شیطانی رکاوٹ Satanic Hindrances‘‘ میٹروپولیٹن عبادت گاہ کی واعظ گاہ سے The Metropolitan Tabernacle Pulpit، پلگِرم پبلی کیشنزPilgrim Publications، 1979 دوبارہ اشاعت، جلد 11، صفحہ 601، 602)۔ پوری تلاوت کہتی ہے،

’’اِس لیے ہم نے خصوصاً مجھ پولوس نے تمہارے پاس آنے کی بار بار کوشش مگر شیطان نے ہمیں روکے رکھا‘‘ (I تھسالونیکیوں 2: 18)۔

پولوس اور اس کے ساتھی تھسالونیکیوں کی کلیسیا جانا چاہتے تھے، لیکن ’’شیطان نے ہمیں روک دیا۔‘‘ شیطان نے انہیں عارضی طور پر وہاں جانے سے روک دیا۔ ہم اس آیت کو آج شام یہاں ہر ایک پر لاگو کر سکتے ہیں، نجات پائے ہوئے اور بھٹکے ہوئے دونوں پر۔

’’شیطان نے ہمیں روکے رکھا‘‘ (I تھسالونیکیوں 2: 18)۔

I۔ پہلی بات، شیطان نے ہمیشہ خدا کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

شیطان نے پوری تاریخ میں خدا کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ دیکھو شیطان نے ایوب کو روکنے کے لیے کیا کیا۔ شیطان نے ایوب کے ساتھ خوفناک کام کیے۔ شیطان نے ایوب کو روکنے کی بہت کوشش کی۔ اس نے کوشش کی کہ ایوب خُدا پر ’’لعنت‘‘ بھیج دے (ایوب 1: 11)۔ شیطان نے سبینوں کو ایوب کے تمام بچوں کو قتل کرنے کی تحریک دی۔ شیطان نے ایوب کی بھیڑوں، مویشیوں اور نوکروں کو مار ڈالا۔ پھر شیطان نے ’’ایوب کو اس کے پاؤں کے تلوے سے لے کر کنپٹی تک پھوڑوں کی تکلیف میں مبتلا کر دیا‘‘ (ایوب 2: 7)۔ اور شیطان نے ایوب کی بیوی کو اُسے کہنے پر مجبور کیا، ’’خُدا پر لعنت بھیج اور مر جا‘‘ (ایوب 2: 9)۔ سپرجیئن نے کہا، ’’وہ آزمائش جس سے ایوب گزرا، اس نے خُدا کی خاطر نرم مزاجی اِختیار کرنے اور مایوسی کو قبول کرنے میں اپنی بے مثال برداشت کو اُجاگر کیا‘‘ (گذشتہ بات کے تسلسل میں ibid.، صفحہ 603)۔

شیطان نے موسیٰ کو روکنے کی کوشش کی، اور بنی اسرائیل کو مصر سے باہر وعدے کی سرزمین کی طرف لے جانے سے روکا۔ شیطان نے یوسف کے بھائیوں کو مصریوں کے پاس غلام کے طور پر بیچنے کے لیے اُس کام سے روکا جو خُدا اُس سے کرانا چاہتا تھا۔ بلاشبہ شیطان نے پرانے عہد نامے کے بہت سے مقدسین کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، جو ’’ریگستانوں، پہاڑوں اور زمین کی گھاٹیوں اور غاروں میں بھٹکتے رہے‘‘ (عبرانیوں 11: 38)۔ شیطان نے یہوداہ کو مسیح کو دھوکہ دینے کے لیے اکسایا، ’’پھر شیطان یہوداہ میں داخل ہوا‘‘ (لوقا 22: 3)۔ اور پطرس رسول نے ہم مسیحیوں سے کہا،

’’ہوشیار اور خبردار رہو؛ کیونکہ تمہارا دشمن ابلیس دھاڑتے ہوئے ببر شیر کی مانند ڈھونڈتا پھرتا ہے کہ کس کو پھاڑ کر کھائے۔ اُس کا مقابلہ کرو اور ایمان میں مضبوط رہو۔ مت بھولو کہ تمہارے مسیحی بھائی جو دُنیا میں ہیں وہ بھی ایسے ہی دُکھوں سے دوچار ہیں‘‘ (I پطرس 5: 8۔9)۔

کیا آج کوئی بات مختلف ہے؟ ہرگز نہیں! شیطان آج مسیحیوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، جیسا کہ اُس نے بائبل کے زمانے میں کیا تھا! ہمیں مسیح کے سپاہیوں کے طور پر اٹھنا چاہیے، اور دعا اور تقدیس کے ذریعے شیطان کو شکست دینا چاہیے! ’’بڑھتے چلو، مسیحی سپاہیو۔‘‘ اسے گائیں!

بڑھتے چلو، مسیحی سپاہیو، جنگ کے لیے قدم بڑھاتے چلو،
   یسوع کی صلیب کی قیادت میں بڑھتے چلو:
مسیح جو شاہی حاکم ہے دشمن کے خلاف رہنمائی کرتا ہے؛
   جنگ میں اُس کے جھنڈے کو آگے بڑھتا ہوا دیکھو۔
بڑھتے چلو، مسیحی سپاہیو، جنگ کے لیے قدم بڑھاتے چلو،
   یسوع کی صلیب کی قیادت میں بڑھتے چلو۔
(’’بڑھتے چلو، مسیحی سپاہیو Onward, Christian Soldiers‘‘ شاعرہ سابین بارنگ گوولڈ Sabine Baring-Gould، 1834۔1924)۔

II۔ دوسری بات، شیطان مسیحیوں کو روکنے کے لیے بہت سے طریقے استعمال کرتا ہے۔

شیطان چاہتا ہے کہ وہ آپ کو ایک مسیحی کے طور پر اپنی مکمل صلاحیتوں کے اظہار سے روکے۔ شیطان مسیحیوں کو خدا کا کام کرنے سے روکنے کے لیے کئی طریقے استعمال کرتا ہے۔ رومیوں 15: 22 میں، پولوس رسول نے روم کے مسیحیوں سے کہا، ’’مجھے تمہارے پاس آنے سے بہت بار روکا گیا۔‘‘ یہ وہی یونانی لفظ ہے جو ہماری زیرِ بحث تلاوت میں استعمال ہوا ہے، یعنی ’’شیطان نے ہمیں روکا‘‘ (I تھسلنیکیوں 2: 18)۔

اب اگر شیطان نے پولوس رسول کو تھسلنیکیوں اور روم میں خدا کا کام کرنے سے روکا تھا، تو کیا آپ نہیں سمجھتے کہ وہ آپ کو بھی خداوند کا کام کرنے سے عارضی طور پر روکنے کی کوشش کرے گا؟ یقیناً وہ ایسا ہی کرے گا!

شیطان آپ کو خلوصِ دل سے دعا کرنے سے روکنے کی کوشش کرے گا۔ جب آپ پورے خلوص کے ساتھ دعا کر رہے ہوتے ہیں، تو شیطان اکثر آپ کے ذہن میں یہ خیال ڈالتا ہے اور آپ کو ورغلاتا ہے کہ دعا جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ شیطان اکثر ہمیں یہ باور کراتا ہے کہ ہماری دعائیں بے سود ہیں۔ جیسا کہ اٹھارویں صدی کے حمدیہ گیت نگار، ولیم کاؤپرWilliam Cowper (1731-1800) نے کہا،

تختِ رحمت تک پہنچنے میں
ہمیں کیسی کیسی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پھر، شیطان آپ کے بشروں کے جیتنے کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش بھی کرے گا۔ وہ آپ کے ذہن میں یہ خیال ڈال کر آزمائش میں ڈالے گا کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں، اور یہ کہ کوئی بھی (ایمان لا کر) نجات حاصل نہیں کرے گا۔ وہ آپ کے ذہن میں شکوک و شبہات پیدا کر کے بشروں کو جیتنے کی آپ کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالے گا۔ وہ ان لوگوں کی یاد دلا کر آپ کی کوششوں کو روکنے کی کوشش کرے گا جنہیں آپ نے ایمان کی طرف لانے کی کوشش کی تھی مگر وہ کلیسیا سے دور ہو گئے۔ وہ آپ سے کہے گا، ”دیکھو، تم اس بشر کو جیتنے میں کیسے ناکام رہے؟ ہمیشہ ایسا ہی ہوگا۔ تم ہمیشہ ناکام رہو گے۔“ یہ شیطانی خیالات ہیں جو خود ابلیس نے آپ کے ذہن میں ڈالے ہیں! شیطان آپ کی دعاؤں میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے سخت کوشش کرتا ہے۔ اور وہ بشروں کو جیتنے کی آپ کی کوششوں میں بھی رکاوٹ ڈالنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔

اے مسیحی، ہمیشہ یاد رکھ کہ ”ہماری لڑائی خون اور گوشت یعنی انسان سے نہیں بلکہ تاریکی کی دُنیا کے حاکموں اور اختیار والوں اور شرارت کی روحانی فوجوں سے لڑنا ہے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔ اس لیے تم خدا کے سارے ہتھیار باندھ کے تیار ہو جاؤ تاکہ جب اُن کے حملہ کرنے کا بُرا دِن آئے تو تم اُن کا مقابلہ کر سکو اور اُنہیں پوری طرح شکست دے کر قائم بھی رہ سکو“ (افسیوں 6: 12-13)۔ ڈاکٹر مارٹن لائیڈ جونز نے کہا، ”شیطان... ہمیں افسردہ کرنے کی کوشش کرتا ہے“ (روحانی دباؤ Spiritual Depression، عیئرڈمینز Eerdmans، دوبارہ اشاعت 1999، صفحہ 108)۔

ہم سب افسردگی کے ادوار سے گزرتے ہیں۔ لیکن جو لوگ ثابت قدم رہتے ہیں، وہی ہمت نہیں ہارتے۔ ڈاکٹر باب جونز سینئر نے کہا، ”انسان کے کردار کی آزمائش اس بات سے ہوتی ہے کہ اسے روکنے کے لیے کس چیز کی ضرورت پڑتی ہے۔“ آئیے ہم خدا کے کام میں آگے بڑھتے رہیں، چاہے شیطان ہمیں روکنے کی کتنی ہی کوشش کیوں نہ کرے! آئیے ہم پولوس رسول کے ساتھ کہیں،

’’بھائیو! میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ جو چیزیں پیچھے رہ گئی ہیں اُنہیں بھول کر آگے کی طرف بڑھتا جا رہا ہوں اور تیزی سے دوڑ رہا ہوں تاکہ نشانہ تک جا پہنچوں اور وہ انعام حاصل کر لوں جس کے لیے خدا مجھے یسوع مسیح کے ذریعہ اوپر بُلا رہا ہے‘‘ (فلپیوں 3: 13۔14)۔

آئیے مسیح کے سپاہیوں کی حیثیت سے اٹھ کھڑے ہوں اور دعا اور خود کو خدا کے لیے مخصوص کرنے کے ذریعے شیطان کا مقابلہ کر کے اسے پسپا کر دیں! یاد رکھیں، بائبل میں ہمیں ایک عظیم وعدہ دیا گیا ہے: ”شیطان کا مقابلہ کرو تو وہ تم سے بھاگ جائے گا“ (یعقوب 4: 7)۔ ایسا ہی کیجیے! خداوند یسوع مسیح کے ایک اچھے سپاہی کی طرح شیطان کا مقابلہ کریں! ”بڑھتے چلو، مسیحی سپاہیو“ – اسے گائیے!

بڑھتے چلو، مسیحی سپاہیو، جنگ کے لیے قدم بڑھاتے چلو،
   یسوع کی صلیب کی قیادت میں بڑھتے چلو:
مسیح جو شاہی حاکم ہے دشمن کے خلاف رہنمائی کرتا ہے؛
   جنگ میں اُس کے جھنڈے کو آگے بڑھتا ہوا دیکھو۔
بڑھتے چلو، مسیحی سپاہیو، جنگ کے لیے قدم بڑھاتے چلو،
   یسوع کی صلیب کی قیادت میں بڑھتے چلو۔

’’شیطان نے ہمیں روکے رکھا‘‘ (I تھسالونیکیوں 2: 18)۔

III۔ تیسری بات، شیطان کھوئے ہوئے لوگوں کو روکنے کے لیے بہت سے طریقے استعمال کرتا ہے۔

اگر آپ اب بھی بھٹکے ہوئے ہیں، تو کیا آپ کو نہیں لگتا کہ شیطان آپ کو نجات پانے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا؟ سب سے پہلے، ’’ابلیس... [آپ کے] دلوں سے کلام کو چھین لے جاتا ہے تاکہ [آپ] ایمان لا کر نجات نہ پائیں‘‘ (لوقا 8: 12)۔ ہم آپ کو خدا کا کلام سناتے ہیں۔ پھر ہم آپ کو واعظ کی ایک چھپی ہوئی کاپی دیتے ہیں تاکہ آپ اسے گھر لے جا کر پڑھ سکیں۔ کیا جب میں کلام سناتا ہوں تو آپ اسے غور سے سنتے ہیں؟ کیا گھر جا کر آپ اس چھپے ہوئے واعظ کا مطالعہ کرتے ہیں؟ میرا خیال ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگ ایسا نہیں کرتے۔ آپ چھپے ہوئے واعظ کو بار بار پڑھے اور اس پر گہرائی سے غور کیے بغیر ہی ایک طرف پھینک دیتے ہیں۔ اس طرح آپ شیطان کو اس کلام کو ’’جو [آپ کے دل میں] بویا گیا تھا، چھین لے جانے‘‘ کا موقع فراہم کرتے ہیں (مرقس 4: 15)۔ مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں کی نجات کی راہ میں رکاوٹ اس لیے پڑی ہے کیونکہ آپ واعظ کو اس طرح توجہ اور انہماک سے نہیں سنتے جیسے کہ آپ کی پوری زندگی اسی پر منحصر ہو۔

یا، شاید، شیطان آپ سے کہتا ہے، ’’آپ کو تبلیغ کو غور سے سننے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ جب گھر پہنچیں تو ہمیشہ واعظ پڑھ سکتے ہیں۔‘‘ آہ، کیا شیطانی چال ہے! کوئی تعجب نہیں کہ آپ ابھی تک مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوئے ہیں! بائبل کہتی ہے کہ آپ انجیل کو سُننے کے ذریعے سے ہی نجات پا گئے ہیں! بائبل کہتی ہے،

”پس منادی کرنے والے کے بغیر وہ کیسے سنیں؟“ (رومیوں10: 14)۔

”چنانچہ ایمان سننے سے پیدا ہوتا ہے“ (رومیوں 10ـ 17)ْ

کچھ لوگ واعظ پڑھ کر نجات پاتے ہیں، مگر ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے۔ مسیحی تاریخ میں، میرے ذہن میں صرف دو ایسے نام آتے ہیں جنہوں نے واعظ پڑھ کر نجات پائی: آگسٹین اور جیمز ہڈسن ٹیلر۔ اس کے برعکس، دیگر تمام عظیم مسیحی شخصیات – ڈاکٹر جان سنگ سے لے کر مس گلیڈس ایلوورڈ تک، اور پولوس رسول سے لے کر ڈاکٹر جان آر رائس تک – سب نے انجیلی واعظ سن کر ہی نجات پائی!

ہمارے گرجا گھر میں نجات پانے والے تقریباً ہر شخص نے براہ راست واعظ سننے کے فوراً بعد نجات پائی۔ میں نے کہا ’’فوراً بعد‘‘ – نہ کہ دنوں یا ہفتوں بعد۔ ہرگز نہیں! کیونکہ اس سے شیطان کو بہت زیادہ وقت مل جاتا ہے کہ وہ آپ کے دل سے کلام کو نکال دے اور آپ کو نجات پانے سے روک دے۔ ڈاکٹر اے ڈبلیو ٹوزر (Dr. A. W. Tozer) نے اس سے پہلے کبھی انجیلی واعظ نہیں سنا تھا۔ وہ ابھی نوعمر ہی تھے کہ انہوں نے ایک شخص کو گلی کے کونے پر قیامت، جہنم اور مسیح کے وسیلے سے نجات کے بارے میں واعظ کرتے ہوئے سنا۔ ٹوزر بھاگ کر گھر گئے، بالائی یعنی چھت میں بنے اوپری کمرے میں گئے اور سجدے میں گر پڑے۔ گہرے احساسِ ندامت اور آنسوؤں کے ساتھ وہ مسیح کے پاس آئے۔ وہ بیسویں صدی کے عظیم مبلغین میں سے ایک بنے۔

ایک ابلیس موجود ہے۔ شیطان آپ کو اپنے قبضے میں رکھنا چاہتا ہے۔ آپ کو اپنی ہولناک حالت دیکھنی چاہیے۔ آپ کو اپنے گناہ کا بوجھ محسوس کرنا چاہیے۔ آپ کو مسیح کی پناہ میں آنا چاہیے، کیونکہ وہی واحد ہستی ہیں جس کا خون آپ کو گناہ سے پاک کر سکتا ہے اور آپ کو پاک خدا کے حضور پاک اور راستباز ٹھہرا سکتا ہے۔ یسوع کے پاس آئیں۔ ابھی اُس کے پاس آئیں! شیطان کا مقابلہ کریں اور مسیح کے پاس آئیں! اپنے گیتوں کے ورق پر موجود حمد و ثنا کا گیت نمبر 8 گائیں: ”میں آ رہا ہوں، اے خداوند۔“

میں تیری خوش آمدیدی آواز کو سُنتا ہوں، جو مجھے خُداوندا تیری جانب بُلاتی ہے
   کیونکہ تیرے قیمتی خون میں پاک صاف ہونے کے لیے جو کلوری پر بہا تھا۔
خُداوندا! میں آ رہا ہوں، میں ابھی تیرے پاس آ رہا ہوں!
   مجھے دُھو ڈال، مجھے خون میں پاک صاف کر ڈال جو کلوری پر بہا تھا۔
(’’اے خُداوند میں آ رہا ہوں I Am Coming, Lord، شاعر لوئیس ہارٹسو Lewis Hartsough ، 1828۔1919)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

شیطانی رکاوٹیں

SATANIC HINDRANCES

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’شیطان نے ہمیں روکے رکھا‘‘ (I تھسالونیکیوں 2: 18)۔

I۔   پہلی بات، شیطان نے ہمیشہ خدا کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے،
ایوب 1: 11؛ 2: 7، 9؛ عبرانیوں 11: 38; لوقا 22: 3؛ I پطرس 5: 8-9۔

II۔  دوسری بات، شیطان مسیحیوں کو روکنے کے لیے بہت سے طریقے استعمال کرتا ہے، رومیوں 15: 22; افسیوں 6: 12-13؛ فلپیوں 3: 13-14؛ یعقوب 4: 7۔

III۔ تیسری بات، شیطان کھوئے ہوئے لوگوں کو روکنے کے لیے بہت سے طریقے استعمال کرتا ہے، لوقا 8: 12؛ مرقس 4: 15؛ رومیوں 10: 14، 17۔