Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


مسیح کے ساتھ اُس کی بادشاہت میں حکمرانی کرنا

REIGNING WITH CHRIST IN HIS KINGDOM
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خداوند کے دِن کی شام، 29 نومبر، 2009
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Evening, November 29, 2009

’’مبارک اور مقدس ہیں وہ لوگ جو پہلی قیامت میں شریک ہیں: اُن پر دوسری موت کا کوئی اِختیار نہیں بلکہ وہ خداوند اور مسیح کے کاہن ہوں گے اور ہزار برس تک اُس کے ساتھ بادشاہی کرتے رہیں گے‘‘ (مکاشفہ20:6)۔

ڈاکٹر جیمس اُو کومبس Dr. James O. Combs، جو کہ بپٹسٹ بائبل ٹرائبیون Baptist Bible Tribune کے سابقہ ایڈیٹر تھے، [اُنہوں نے] ہمارے گرجا گھر میں کچھ عرصہ پہلے تبلیغ دی تھی۔ اُنہوں نے بائبل کی پیشن گوئی پر ایک وسیع منظر نامہ کے بارے میں بات کی تھی۔ مستقبل میں ہونے والی باتوں کے بارے میں یاد دہانی کراتے رہنا اچھی بات ہوتی ہے۔ بائبل ہمیں اکثر انبیانہ واقعات کے بارے میں بتاتی ہے۔ اور سب سے اہم ترین باتوں میں سے مستقبل میں ہونے والی ایک بات جس کے بارے میں ہم سوچ سکتے ہیں ہمارے خداوند یسوع مسیح کی آنے والی بادشاہت ہے۔

آج کی شام میری تلاوت زمین پر اُس [یسوع] کی آنے والی بادشاہت کے ساتھ نمٹتی ہے۔

’’مبارک اور مقدس ہیں وہ لوگ جو پہلی قیامت میں شریک ہیں: اُن پر دوسری موت کا کوئی اِختیار نہیں بلکہ وہ خداوند اور مسیح کے کاہن ہوں گے اور ہزار برس تک اُس کے ساتھ بادشاہی کرتے رہیں گے‘‘ (مکاشفہ20:6)۔

اِس آیت میں سے میں تین اہم نکات کو سامنے پیش کروں گا۔

I۔ پہلا، تلاوت ریپچر کے بارے میں بات کرتی ہے۔

یہ کہتی ہے،

’’مبارک اور مقدس ہیں وہ لوگ جو پہلی قیامت میں شریک ہیں…‘‘ (مکاشفہ20:6)۔

مکاشفہ 20:5 پر سیکوفیلڈ کی غور طلب بات کہتی ہے،

’’راستباز کی قیامت‘‘ کا ذکر لوقا14:13-14 آیت میں کیا گیا ہے اور ’’زندگی‘‘ کی قیامت کو یوحنا5:29 میں ’’عذاب تک قیامت‘‘ میں واضح کیا گیا ہے۔ ہم یہاں [مکاشفہ 20:5-6 میں] پہلی مرتبہ سیکھتے ہیں کہ وقت کا کونسا وقفہ اِن دو قیامتوں کا الگ کرتا ہے (مکاشفہ20:5 پر سیکوفیلڈ کی غور طلب بات)۔

وہ پہلی قیامت ریپچر ہے، جب زندہ اور مُردہ مسیحیوں کو خداوند کا استقبال کرنے کے لیے ہوا میں اُٹھا لیا جائے گا،

’’کیونکہ خداوند خود بڑی للکار اور مقرب فرشتہ کی آواز اور خدا کے نرسنگے کے پھونکے جانے کے ساتھ آسمان سے اُترے گا اور وہ سب جو مسیح میں مر چکے ہیں زندہ ہو جائیں گے۔ پھر ہم جو زندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں میں اُٹھا لیے جائیں گے تاکہ ہوا میں خداوند کا اِستقبال کریں ….‘‘ (1 تسالونیکیوں4:16-17)۔

ہماری تلاوت کے بارے میں کہی گئی وہ ’’پہلی قیامت‘‘ ہے۔ 1کرنتھیوں15:52 پر سیکوفیلڈ کی غور طلب بات کہتی ہے،

وہ دو قیامتیں ابھی باقی ہیں [بچائے گئے لوگوں کی، اور جن پر عذاب نازل کیا گیا]۔ اُنہیں ایک ہزار سال کے دورانیے سے علیحدہ کیا گیا ہے۔ وہ ’’پہلی قیامت‘‘… [ہوا میں] مسیح کے آمدِ ثانی پر رونما ہو گی، پرانے عہد نامے کے مقدسین اور کلیسیا کے ہر عمر کے لوگ ہوا میں اُس کا اِستقبال کریں گے؛ جبکہ بہت بڑی اذیتیوں کے [دور کے] شُہدا، جن کا پہلی قیامت میں بھی حصہ رہا ہے، بہت بڑے مصیبتوں کے دور کے آخر میں اُٹھائے جائیں گے (1کرنتھیوں15:52 پر سیکوفیلڈ کی غور طلب بات)۔

ٹِم لاہی کی مطالعہ بائبل کی پیشن گوئی The Tim LaHaye Prophecy Study Bible نشاندہی کرتی ہے کہ پہلی قیامت ’’قسطوں میں وقوع پزیر‘‘ ہو گی (مکاشفہ20:6 پر غور طلب بات)۔

’’مبارک اور مقدس ہیں وہ لوگ جو پہلی قیامت میں شریک ہیں: اُن پر دوسری موت کا کوئی اِختیار نہیں…‘‘ (مکاشفہ20:6)۔

وہ ’’دوسری موت‘‘ آگ کی جھیل کی جانب حوالہ دیتی ہے۔ اِس کا مطلب فنا نہیں ہے ، بلکہ اس سے مراد ہے کہ ابدی عذاب میں خدا سے کٹ جانا۔ بائبل کہتی ہے،

’’پھر موت اور عالمِ ارواح کو آگ کی جھیل میں ڈال دیا گیا۔ یہ دوسری موت ہے‘‘ (مکاشفہ20:14)۔

II۔ دوسری بات، تلاوت مسیح کی بادشاہت کے بارے میں بات کرتی ہے۔

’’مبارک اور مقدس ہیں وہ لوگ جو پہلی قیامت میں شریک ہیں: اُن پر دوسری موت کا کوئی اِختیار نہیں مگر وہ خدا اور مسیح کے کاہن ہوں گے اور ہزار برس تک اُس کے ساتھ بادشاہی کرتے رہیں گے‘‘ (مکاشفہ20:6)۔ (مکاشفہ20:6)۔

یہ زمین پر مسیح کی ایک ہزار سالہ حکومت کا واضح اعلان ہے۔ یہ صدیوں سے مسیحیوں کی دعاؤں کا جواب ہوگا،

’’تیری بادشاہی آئے۔ تیری مرضی جیسے آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو‘‘ (متی6:10)۔

مسیح اُترے گا، اور سچے مسیحی اُس سے ملنے کے لیے ’’ ہوا میں ‘‘ استقبال کریں گے (1 تھیسالونیکیوں 4:16)۔ پھر، مصیبتوں کے دور کے اختتام پر ، یسوع زمین پر ، زیتون کے پہاڑ پر اتریں گے ، جہاں سے آسمان پر اُٹھائے گئے تھے، اور زمین پر اپنی ایک ہزار سالہ بادشاہت قائم کریں گے۔

اب زکریا14:4 کی طرف رجوع کریں۔ یہاں مسیح کی آسمان سے زیتون کے پہاڑ پر واپس آنے کی تفصیل ہے ، جہاں سے وہ آسمان پر اُٹھایا گیا تھا۔

’’اُس دِن وہ کوہ زیتون پر جو یروشلم کے مشرق میں ہے کھڑا ہو گا اور کوہ زیتوں بیچ سے دو حصوں میں پھٹ جائے گا اور مشرق سے مغرب تک ایک بڑی وادی ہو جائے گی کیونکہ آدھا پہاڑ شمال کو سرک جائے گا اور آدھا جنوب کو‘‘ (زکریاہ14:4)۔

جب زیتون کے پہاڑ پر مسیح کے پاؤں چھونے لگیں گے تو یہ زلزلے کی وجہ سے پھٹ جائے گا۔

اب پانچویں آیت کے آخری تیرہ الفاظ پر نظر ڈالیں،

’’اور خداوند میرا خدا آئے گا اور اُس کے ساتھ تمام مقدسین‘‘ (زکریا14:5)۔

ہر عمر کے سچے مسیحی، مسیح کے ساتھ اس کی آمدِ ثانی پر آسمان سے اتریں گے۔

اب مکاشفہ5:10 کی جانب رجوع کریں، مسیحی خداوند کو جلال بخشیں گے کیوں کہ

’’…اُنہیں ہمارے خدا کے لیے ایک بادشاہی اور کاہن بنا دیا: اور ہم زمین پر حکمرانی کریں گے‘‘ (مکاشفہ5:10)۔

ٹِم لاہی کی مطالعہ بائبل کی پیشن گوئی The Tim LaHaye Prophecy Study Bible کہتی ہے،

وہ مسیحی جو بہت بڑی مصیبتوں کے دور سے پہلے بچائے گئے تھے، اُن کے ساتھ ساتھ وہ [مسیحی] جنہیں بہت بڑی مصیبتوں کے دور میں بچایا گیا تھا دونوں ہی مسیح کے ایک ہزار سالہ بادشاہی کے دوران ’’حکومت اور حکمرانی کریں گے (مکاشفہ5:10)۔

یہی ہر حقیقی مسیحی کی جلالی اُمید ہے۔ وہیں ہے جہاں ہم جا رہے ہیں! ہم ’’بادشاہ اور کاہن‘‘ بننے کے لیے تیاری کر رہے ہیں ’’اور ہم زمین پر حکمرانی کریں گے‘‘ (مکاشفہ5:10)۔ یہی وجہ ہے ہم گاتے ہیں،

میں وعدے کی سرزمین کے لیے پابند ہوں، میں وعدے کی سرزمین کے لیے پابند ہوں۔
اوہ، کون میرے ساتھ آئے اور جائے گا؟ میں وعدے کی سرزمین کے لیے پابند ہوں۔
   (’’یردن کے طوفانی کناروں پر On Jordan’s Stormy Banks‘‘ شاعر سیموئیل سٹینیٹ Samuel Stennett، 1727۔1795)۔

ہم واقعی میں ’’وعدے کی سرزمین کے لیے پابند‘‘ ہیں! آسمان کُھلے گا اور ہم نیچے زمین کی طرف یسوع کی پیروی کریں گے۔

’’اور خداوند میرا خدا آئے گا اور اُس کے ساتھ تمام مقدسین‘‘ (زکریا14:5)۔

ہم تب پھر بنائے جائیں گے

’’ہمارے خدا کے لیے ایک بادشاہی اور کاہن: اور ہم زمین پر حکمرانی کریں گے‘‘ (مکاشفہ5:10)۔

وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
   بالکل وہی یسوع، جِسے لوگوں نے رد کیا؛
وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
   عظیم جلال اور قوت کے ساتھ، وہ دوبارہ آ رہا ہے!
(’’وہ دوبارہ آ رہا ہے He is Coming Again، شاعر میبل جانسٹن کیمپ Mabel Johnston Camp، 1871۔1937).

’’مبارک اور مقدس ہیں وہ لوگ جو پہلی قیامت میں شریک ہیں: اُن پر دوسری موت کا کوئی اِختیار نہیں مگر وہ خدا اور مسیح کے کاہن ہوں گے اور ہزار برس تک اُس کے ساتھ بادشاہی کرتے رہیں گے‘‘ (مکاشفہ20:6)۔

III۔ تیسری بات، تلاوت مسیح کے ساتھ مسیحیوں کی مشترکہ حکمرانی کے بارے میں بتاتی ہے۔

’’وہ خدا اور مسیح کے کاہن ہوں گے اور ہزار برس تک اُس کے ساتھ بادشاہی کرتے رہیں گے‘‘ (مکاشفہ20:6)۔

بے شمار مسیحیوں کو اِس بات کا احساس نہیں ہوتا کہ مسیحی زندگی کا یہی فوری طرین ہدف ہوتا ہے۔ ہم کسی دِن جنت میں جانے کے لیے محض نہیں بچائے جاتے، حالانکہ وہ ایک عظیم ہدف ہے۔ لیکن یہاں پر ایک فوری ہدف بھی ہے۔ ہمیں زمین پر مسیح کے ساتھ اُس کی 1,000 سالہ بادشاہت میں مشترکہ حکمرانی کرنے کے لیے خود کو تیار کرنا ہے۔

مسیح کے ساتھ مشترکہ حکمرانی کرنے کے لیے دو اہم اہلیتوں کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ پہلی، آپ کو مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوا ہونا چاہیے۔ یہ کوئی چھوٹی سی اہلیت نہیں ہے، کیونکہ مسیح نے کہا،

’’اگر تم تبدیل ہوکر… تم آسمان کی بادشاہی میں ہرگز داخل نہ ہو گے‘‘ (متی18:3)۔

میں جانتا ہوں یہاں آپ میں سے وہ لوگ بھی ہیں جو بادشاہت سے تعلق رکھنے والے مختلف جملوں کے درمیان اِمتیاز کرتے ہیں، لیکن میں نے کبھی بھی اِس قسم کی اِمتیازیت اور تقسیموں میں پڑنے میں دلچسپی نہیں رکھی ہے۔ اگر مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کے وسیلے سے آپ آسمان کی بادشاہت میں داخل ہونے کے لیے تیار نہیں ہوئے ہیں، تو آپ کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ زمین پر آپ کو اُس کی بادشاہت میں کوئی حصہ مل پائے گا! یہ بات مجھے تو سادہ سے ہی دکھائی دیتی ہے۔ اور یسوع یہی بات کہنے کے لیے کس قدر سادہ ترین حد تک چلا گیا،

’’جب تک کوئی نیا جنم نہیں لیتا آسمان کی بادشاہی کو نہیں دیکھ سکتا‘‘ (یوحنا3:3)۔

اگر آپ سچے طور پرتبدیل نہیں ہوئے ہیں تو آپ بادشاہت میں داخل نہیں ہو سکتے (متی18:3)۔ اگر آپ نے نیا جنم نہیں لیا ہوا ہے، تو آپ یہاں تک کہ ’’بادشاہت دیکھ‘‘ بھی نہیں پائیں گے‘‘ (یوحنا3:3)۔ آپ جہنم میں ہوں گے۔

لہٰذا، مسیح کے ساتھ اُس کی 1,000 سالہ بادشاہت میں حکمرانی کرنے کے لیے پہلی اہلیت یہ ہے کہ آپ کو مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوا ہونا چاہیے اور سچے طور پر نیا جنم لیا ہوا ہونا چاہیے۔ اِس بات کو اپنا اہم ترین مقصد بنا لیں۔ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ مسیح پر بھروسہ کرنے کے وسیلے سے تبدیل ہوئے ہوں۔ اگر آپ مسیح کے ساتھ اُس کی 1,000 سالہ بادشاہی میں مشترکہ حکمرانی کرنے کی اُمید رکھتے ہیں تو آپ کو مسیح کے خون کے وسیلے سے اپنے گناہوں کو دھو کر پاک صاف کر لینا چاہیے۔

لیکن، دوسری بات، آپ کو مسیح کے شاگرد ہونے کی حیثیت سے تربیت یافتہ ہونا چاہیے۔ یسوع نے ہمیں حکم دیا،

’’اِس لیے تم جاؤ اور ساری قوموں کو شاگرد بناؤ، اور اُنہیں باپ، بیٹے اور پاک روح کے نام سے بپتسمہ دو۔ اُنہیں یہ تعلیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جن کا میں نے تمہیں حکم دیا ہے‘‘ (متی28:19-20)۔

ڈاکٹر ڈبلیو اے کرسویل Dr. W. A. Criswell نے نشاندہی کی تھی کہ’’تمام قوموں کو سکھانا‘‘ ’’لفظی طور پر‘‘ شاگرد بنانے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے‘‘‘ (کرسویل مطالعہ بائبل Criswell Study Bible، متی28:19 پر غور طلب بات)۔ ڈاکٹر کرسویل کی پیروی کرتے ہوئے اِس کا ترجمہ ہو گا،

’’اِس لیے تم جاؤ اور ساری قوموں [کو شاگرد] بناؤ‘‘ (متی28:19)۔

عظیم کمیشن میں مسیح کے حکم کی تعمیل میں نئے عہد نامے کی کلیسیا کے لیے کرنے کا جو کام ہے اُن میں سے ایک یہ ہے کہ ’’تمام قوموں میں [مسیح کے] شاگرد بنانا‘‘ (متی 28:19)۔

مقامی نئے عہد نامے کی کلیسیا سے کہا جاتا ہے کہ وہ لوگوں کو مسیح کے لیے جیتیں، اور پھر انہیں مسیح کے شاگرد بننے کی تربیت دیں۔ شاگردوں کی تربیت جس کے بارے میں ہمیں متی 28:20 میں بتایا گیا ہے مقامی کلیسیا میں ہوتی ہے۔ یہ ہمارے بپتسمہ دینے والے امتیازات میں سے ایک ہے۔ ہم آپ کو مقامی کلیسیا میں شاگرد بننے کی تربیت دیں گے۔ مقامی کلیسیا میں یہ تربیتی پروگرام افسیوں باب 4، آیات 11-12 میں اچھی طرح بیان کیا گیا ہے،

’’اُسی نے بعض کو رسول مقرر کیا، بعض کو نبی، بعض کو مبشر اور بعض کو کلیسیا کے پاسبان اور بعض کو کلیسیا کے اُستاد؛ تاکہ مقدس لوگ خدمت کرنے کے لیے مکمل طور پر تربیت پائیں اور مسیح کے بدن کے لیے ترقی کا باعث ہوں‘‘ (افسیوں4:11-12)۔

ہر اتوار کو گرجا گھر میں آپ کی موجودگی کی ایک وجہ بائبل سیکھنا ہے، اور مسیح کے شاگرد کی حیثیت سے مسیحی زندگی گزارنا سیکھنا ہے۔

یسوع نے کہا،

’’دیکھ، میں جلد آنے والا ہوں؛ اور ہر ایک کو اُس کے عمل کے مطابق دینے کے لیے میرے پاس اجر موجود ہے‘‘ (مکاشفہ22:12)۔

پہلی قیامت کے بعد (جسے ریپچر بھی کہا جاتا ہے) تمام سچے مسیحیوں کو ان کے کاموں کے مطابق اَجر دیا جائے گا ، الطار کے صدر مقام کے فیصلے میں:

’’اِس بِنا پر جس کسی بنانے والے کا کام آگ سے سلامت بچ رہے گا وہ اجر پائے گا‘‘ (1کرنتھیوں3:14)۔

مسیحیوں کو اَجر مسیح کی 1,000 سالہ بادشاہت میں بخشے جائیں گے۔ مسیحی زندگی کا مقصد اِس لیے محض جنت میں ہی جانا نہیں ہے ویسے تو وہ عظیم ہے ہی – بلکہ مسیح کی آنے والی زمینی بادشاہی میں اَجر کو جمع کرنا ہے۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو چکے ہیں۔ اور پھر اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ مسیح کے لیے جتنا ممکن ہو سکے اُتنا کریں۔ یسوع نے کہا،

’’آسمان پر اپنے لیے خزانہ جمع کرو جہاں کیڑا اور زنگ نہیں لگتا اور نہ چور نقب لگا کر چراتے ہیں‘‘ (متی6:20)۔

’’مبارک اور مقدس ہیں وہ لوگ جو پہلی قیامت میں شریک ہیں: اُن پر دوسری موت کا کوئی اِختیار نہیں بلکہ وہ خداوند اور مسیح کے کاہن ہوں گے اور ہزار برس تک اُس کے ساتھ بادشاہی کرتے رہیں گے‘‘ (مکاشفہ20:6)۔

مسیح صلیب پر آپ کے گناہوں کے کفارے کی ادائیگی کے لیے قربان ہو گیا۔ اُس کے دفنائے جانے کے تین دِن بعد وہ مُردوں میں سے جسمانی طور پر زندہ ہوا۔ وہ اِس وقت اُوپر آسمان میں خدا باپ کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہوا ہے۔ مسیح کے پاس آئیں۔ مسیح میں یقین کریں۔ وہ اپنے خون کے ساتھ آپ کے گناہوں کو دھو ڈالے گا اور آپ کی جان کو جہنم سے نجات دلائے گا۔

پھر مقامی گرجا گھر میں شامل ہوں اور مسیح کی خاطر کام پر جائیں۔ ہر مرتبہ جب دروازہ کھولتا ہے تو گرجا گھر میں موجود ہوں۔ جس قدر زیادہ کام آپ مسیح کے لیے کر سکتے ہیں کریں۔ مسیح کی آنے والی بادشاہی میں خزانے جمع کریں!


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

مسیح کے ساتھ اُس کی بادشاہت میں حکمرانی کرنا

REIGNING WITH CHRIST IN HIS KINGDOM

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’مبارک اور مقدس ہیں وہ لوگ جو پہلی قیامت میں شریک ہیں: اُن پر دوسری موت کا کوئی اِختیار نہیں بلکہ وہ خداوند اور مسیح کے کاہن ہوں گے اور ہزار برس تک اُس کے ساتھ بادشاہی کرتے رہیں گے‘‘ (مکاشفہ20:6)۔

I۔   پہلی بات، تلاوت ریپچر کے بارے میں بات کرتی ہے، 1 تسالونیکیوں4:16-17؛ مکاشفہ20:14 .

II۔  دوسری بات، تلاوت مسیح کی بادشاہت کے بارے میں بتاتی ہے، متی6:10؛ 1تسالونیکیوں4:16؛ زکریاہ14:4-5؛ مکاشفہ5:10۔

III۔ تیسری بات، تلاوت مسیح کے ساتھ مسیحیوں کی مشترکہ حکمرانی کے بارے میں بات کرتی ہے۔
1۔ آپ کو مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوا ہونا چاہیے، متی18:3؛ یوحنا3:3 .
2۔ آپ کو مسیح کے شاگرد ہونے کی حیثیت سے تربیت یافتہ ہونا چاہیے،
متی28:19-20؛ افسیوں4:11-12؛ مکاشفہ22:12؛ 1 کرنتھیوں3:14؛
متی6:20؛ مکاشفہ20:6 .