Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

یہ شخص!

THIS MAN!
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی صبح، 27 ستمبر، 2009
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, September 27, 2009

’’لیکن یہ شخص گناہوں کے لیے ایک ہی قُربانی گزران کر خدا کی دائیں طرف جا بیٹھا۔ اور اُسی وقت سے منتظر ہے کہ اُس کے دُشمن اُس کے پاؤں کی چَوکی بنائے جائیں‘‘ (عبرانیوں 10:12۔13).

مہربانی سے اِس جگہ کے لیے اپنی بائبل کھولی رکھیں۔ تلاوت اِن الفاظ کے ساتھ شروع ہوتی ہے ’’یہ شخص۔‘‘ یہ شخص کون ہے جس کے بارے میں رسول بات کرتا ہے؟ ’’یہ شخص‘‘ خُداوند یسوع مسیح کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے۔ ’’کیوں،‘‘ کوئی کہتا ہے، ’’میں نے سوچا تھا وہ ایک روح تھا۔‘‘ بِلاشُبہ، بے شمار لوگ سوچتے ہیں وہ ایک روح تھا – ایک غیرحقیقی روح۔ خود شاگردوں نے یہی سوچا تھا جب اُنہوں نے اُس کو دیکھا تھا۔ اُس کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے بعد،

’’لیکن وہ اِس قدر ہراساں اور خوف زدہ ہوگئے کہ سمجھنے لگے کہ وہ کسی رُوح کو دیکھ رہے ہیں‘‘ (لوقا 24:37).

لیکن مسیح نے اُن سے کہا،

’’مجھے چُھو کر دیکھو کیونکہ رُوح کی ہڈیاں ہی ہوتی ہیں اور نہ گوشت جیسا تُم مجھ میں دیکھ رہے ہو‘‘ (لوقا 24:39).

اُن کے لیے جو آج سوچتے ہیں یسوع ایک روح ہے، ہم کہتے ہیں، اپنی تلاوت کے الفاظ میں، ’’لیکن یہ شخص‘‘ (عبرانیوں10:12)۔ صحائف میں اُس کو کہا گیا ہے،

’’مسیح یسوع جو انسان ہے‘‘ (1۔ تیموتاؤس 2:5).

’’لیکن‘‘ آپ شاید کہیں، ’’میں سُن چکا ہوں کہ یسوع ایک روح ہے۔‘‘ ہم رسول سے التجا کرتے ہوئے جواب دیتے ہیں جس نے کہا کہ وہ جس کے بارے میں بات کرتے ہیں وہ

’’کسی دُوسرے یسوع کی منادی کرتا ہے جس کی ہم نے منادی نہیں کی تھی‘‘ (2۔ کرنتھیوں 11:4).

’’جی ہاں، کوئی اور کہتا ہے، ’’وہ یہی سب کچھ تھا۔ وہ محض ایک شخص تھا۔ لیکن ’’یہ شخص‘‘ کسی دوسرے شخص کی مانند نہیں تھا۔ ’’یہ شخص‘‘ انسانی جسم میں خُدا تھا، وجودیت کے مجسم ہونے کی ملاپ کے وسیلے سے by hypostatic union،

’’کیونکہ الوہیت کی ساری معموری اُسی میں مُجسم ہوکر سکونت کرتی ہے‘‘ (کُلسیوں 2:9).

’’یہ شخص،‘‘ اِس ہی لیے، کسی دوسرے کی مانند نہیں جس نے کبھی زندگی بسر کی ہو – یا کبھی بسر کرے گا! ’’یہ شخص‘‘ مسیح یسوع ہے – خُدا کا کلام انسانی روپ دھارتا ہے – ’’خُدائے قادر‘‘ کی دوسری ہستی (کُلسیوں2:9)۔

’’اور آسمان میں گواہی دینے والے تین ہیں، وہ باپ، وہ کلمہ اور پاک روح: اور یہ تینوں ایک ہیں‘‘ (1۔ یوحنا 5:7).

’’یہ شخص‘‘ یسوع مسیح ہے، پاک تثلیث کی دوسری ہستی!

’’ابتدا میں کلام تھا … اور کلام ہی خدا تھا … اور کلام مُجسم ہوا اور ہمارے درمیان خیمہ زن ہوا‘‘ (یوحنا 1:1،14).

باپ کا کلمہ،
   اب متجسم ظاہر ہورہا ہے!
اوہ آؤ، آؤ ہم اُس کی ستائش کریں،
   اوہ آؤ، آؤ ہم اُس کی ستائش کریں،
اوہ آؤ، آؤ ہم اُس کی ستائش کریں،
   مسیح جو خداوند ہے!
(’’اوہ آؤ، تم تمام ایمانداروں O Come, All Ye Faithful،‘‘ نامعلوم؛
   ترجمہ کیا فریڈرک اوکیلے Frederick Oakeley نے، 1802۔1880)۔

’’یہ شخص‘‘ وہی ہے جس کے بارے میں رسول بتاتا ہے! اِس کو گائیں!

باپ کا کلمہ،
   اب متجسم ظاہر ہورہا ہے!
اوہ آؤ، آؤ ہم اُس کی ستائش کریں،
   اوہ آؤ، آؤ ہم اُس کی ستائش کریں،
اوہ آؤ، آؤ ہم اُس کی ستائش کریں،
   مسیح جو خداوند ہے!

ہمارے دُنیاوی زمانے میں، عقلیت پسند اکثر تین مذاھب کی بات کرتے ہیں جو خُدا میں یقین رکھتے ہیں۔ لیکن ہمیں مسلسل تصدیق کرنی چاہیے کہ نجات صرف ’’اِس شخص‘‘ کے ذریعے سے ہی آ سکتی ہے۔ ’’یہ شخص‘‘ جس نے کہا،

’’میرے وسیلہ کے بغیر کوئی باپ کے پاس نہیں آتا‘‘ (یوحنا 14:6).

ہمیں اِس کے ساتھ کیوں متفق ہونا چاہیے، جو کہ یہ خود کے بارے میں بتاتا ہے؟ تلاوت تین وجوہات پیش کرتی ہے۔

I۔ پہلی بات، اِس شخص نے گناہوں کے لیے ایک ہی قربانی گزرانی تھی!

تلاوت کہتی ہے،

’’لیکن یہ شخص گناہوں کے لیے ایک ہی قُربانی گزران کر…‘‘ (عبرانیوں 10: 12).

اپنے تصّور میں، مسیح کے ساتھ گتسمنی کے باغ میں جائیں۔ وہاں آدھی رات کی تاریکی میں، اُس کی پسینے والی کھال میں سے خُون کو اُمڈتا ہوا دیکھیں۔ یسوع، کیوں تو اِس قدر اذیت میں ہے؟ تو کیوں اِس قدر کِراھا رہا ہے؟ تجھے کیوں اِس طرح سے اذیت دی جا رہی ہے؟ تجھ پر ابھی تک کوئی بھی انسانی ہاتھ اُٹھایا نہیں گیا۔ کیوں، پھر، تیرا پسینہ ’’جیسے خون کی بڑی بڑی بوندوں کی مانند زمین پر ٹپک رہا‘‘ ہے (لوقا22:44)۔ ہم صرف اِتنا کہہ سکتے ہیں کہ یہاں پر راستباز خُدا نے ’’ہم سب کی بدکاری اُس پر لاد دی‘‘ (اشعیا53:6)۔

پیلاطوس کے دربار تک اُس کے پیچھے جائیں۔ اُس کو کمر پر کوڑے کھاتا ہوا دیکھیں، جو ہڈیوں تک گھاؤ ڈالتے ہیں، اُس کے کپڑے خون کے ساتھ سُرخی مائل رنگ میں رنگے جاتے ہیں۔ پھر حیرت کے ساتھ نبی کے الفاظ کو پڑھیں، ’’اور اُس کے کوڑے کھانے سے ہم شفایاب ہوئے‘‘ (اشعیا53:5)۔

اب اُس کے ساتھ ڈولوروسہ Dolorosa سے ہوتے ہوئے نیچے جائیں، کلوری کے پہاڑ کی جانب اپنی صلیب کو اُٹھائے ہوئے۔ اُس کے ہاتھوں اور پیروں کے گوشت میں سے کیلوں کے ٹھونکے جانے کی آواز کو سُنیں۔ اُس کے درد سے چور چور چہرہ پر نظر ڈالیں اور اُس کو چِلاتا ہوا سُنیں، ’’یہ تمام ہوا،‘‘ جب وہ اپنے سر کو جھکاتا اور مر جاتا ہے (یوحنا19:30)۔ ’’ٹیٹلیسٹائی Tetelestai۔‘‘ ’’یہ تمام ہوا۔‘‘ کیا، خُداوند یسوع، کیا تو تمام ہو چکا ہے؟ جواب واپس ہمارے پاس ہماری تلاوت میں سے آتا ہے – گناہوں کے لیے ایک ہی قربانی‘‘ (عبرانیوں10:12)۔ آدم کی گمراہی سے لیکر دُنیا کے خاتمے تک، ’’اِس شخص نے… ہمیشہ کے لیے گناہوں کے لیے ایک ہی قربانی گزرانی‘‘ (عبرانیوں 10:12)۔ حقیقی یسوع ’’کتاب مقدس کے مطابق ہمارے گناہوں کے لیے مرا‘‘ (1۔ کرنتھیوں15:3)۔

یسوع نے اِس تمام کی قیمت چکائی،
   اُسی کا میں مکمل مقروض ہوں،
گناہ نے ایک سُرخ مائل دھبہ چھوڑا تھا،
   اُس نے اُسے برف کی مانند سفید کر دیا ہے۔
(’’یسوع نے اِس تمام کی قیمت چکائی Jesus Paid It All‘‘ شاعرہ ایلوینہ ایم۔ ھال Elvina M. Hall، 1820۔1889)۔

’’صلیب میں In the Cross۔‘‘ اِس کو گائیں!

صلیب میں، صلیب میں،
   ہمیشہ میرا جلال ہو،
جب تک کہ میری بیخود جان ڈھونڈ نہیں لیتی
   دریا سے پرے سکون۔
(’’یسوع، مجھے صلیب کے نزدیک رکھنا Jesus, Keep Me Near the Cross‘‘ شاعر فینی جے۔ کراسبی Fanny J. Crosby، 1820۔1915)۔

اِس کو دوبارہ گائیں!

صلیب میں، صلیب میں،
   ہمیشہ میرا جلال ہو،
جب تک کہ میری بیخود جان ڈھونڈ نہیں لیتی
   دریا سے پرے سکون۔

II۔ دوسری بات، یہ شخص مُردہ ہی نہیں پڑا رہا تھا!

تلاوت پر نظر ڈالیں۔

’’لیکن یہ شخص گناہوں کے لیے ایک ہی قُربانی گزران کر خدا کی دائیں طرف جا بیٹھا‘‘ (عبرانیوں 10:12).

اِس کو باآوازِ بُلند کہیں!

’’لیکن یہ شخص گناہوں کے لیے ایک ہی قُربانی گزران کر خدا کی دائیں طرف جا بیٹھا‘‘ (عبرانیوں 10:12).

اگر مسیح مُردہ ہی رہا ہوتا تو وہ یہ شخص نہ ہوتا جس کے بارے میں رسول بتاتا ہے – کیونکہ ’’یہ شخص‘‘ مُردوں میں سے جی اُٹھا، اور جہاں سے وہ آیا تھا واپس وہیں اُٹھا لیا گیا ’’خُدا کے دائیں طرف‘‘ بیٹھنے کے لیے‘‘ (عبرانیوں10:12)۔ یہ مسیح یسوع ہے، جو

’’پاکیزگی کی رُوح کے اعتبار سے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے باعث بڑی قدرت کے ساتھ خدا کا بیٹا ٹھہرا‘‘ (رومیوں 1:4).

جب وہ جسمانی طور پر مُردوں میں سے جی اُٹھا تو،

’’دُکھ سہنے کے بعد اُس نے اپنے زندہ ہو جانے کے کئی قوی ثبوت بھی بہم پہنچائے اور وہ چالیس دِن تک اُنہیں نظر آتا رہا‘‘ (اعمال 1:3).

’’جب خداوند یسوع اُن سے کلام کر چُکا تو وہ آسمان پر اُٹھا لیا گیا اور خدا کے دائیں طرف بیٹھ گیا‘‘ (مرقس 16:19).

ھیلیلویاہ! ہیلیلویاہ! ہیلیلویاہ!
تین اُداس دِن جلدی سے گزر گئے،
   وہ جلال کے ساتھ مُردوں میں سے جی اُٹھا؛
ہمارے جی اُٹھے سربراہ کو تمام جلال ہو! ہیلیلویاہ!
   ھیلیلویاہ! ہیلیلویاہ! ہیلیلویاہ!
(’’اختلاف ختم ہو گیا The Strife Is O’er ،‘‘ تصنیف غیر یقینی،
   فرانس پاٹ Francis Pott نے ترجمہ کیا، 1832۔1909)۔

اِس کو گائیں!

ھیلیلویاہ! ہیلیلویاہ! ہیلیلویاہ!
تین اُداس دِن جلدی سے گزر گئے،
   وہ جلال کے ساتھ مُردوں میں سے جی اُٹھا؛
ہمارے جی اُٹھے سربراہ کو تمام جلال ہو! ہیلیلویاہ!
   ھیلیلویاہ! ہیلیلویاہ! ہیلیلویاہ!

پھر بھی ہماری تلاوت میں ایک اور آیت ہے جو ہمیں تیسرے نقطے تک لے جاتی ہے۔

III۔ تیسری بات، یہ شخص دوبارہ آ رہا ہے!

مہربانی سے آیت 12 اور 13 باآوازِ بُلند پڑھیں۔

’’لیکن یہ شخص گناہوں کے لیے ایک ہی قُربانی گزران کر خدا کی دائیں طرف جا بیٹھا۔ اور اُسی وقت سے منتظر ہے کہ اُس کے دُشمن اُس کے پاؤں کی چَوکی بنائے جائیں‘‘ (عبرانیوں 10:12۔13).

مسیح دوبارہ آ رہا ہے! تب

’’ابنِ آدم کو آسمان کے بادلوں پر عظیم قدرت اور جلال کے ساتھ آتے دیکھیں گے‘‘ (متی 24:30).

تب ’’اُس کے دشمن اُس کے پاؤں کی چوکی بنائے جائیں گے‘‘ (عبرانیوں10:13)۔ عظیم سپرجیئن Spurgeon نے کہا،

ابن آدم ظاہر ہوگا اور ہم جانتے ہیں کہ جب وہ ظاہر ہوگا تو وہ اپنے دشمنوں کو اپنے پاؤں کی چوکی بنائے گا، اور قطب سے قطب تک حکومت کرے گا اور دریا سے یہاں تک کہ زمین کے خاتمے تک (سی۔ایچ۔ سپرجیئن C. H. Spurgeon، ’’مسیح کو تعظیم Christ Exalted،‘‘ دی نیو پارک سٹریٹ واعظ گاہ The New Park Street Pulpit، پلگرِم اشاعت خانے Pilgrim Publiscations، دوبارہ اشاعت1981، جلد دوئم، صفحہ303)۔

مسیح آسمان کے جلال سے کوہِ زیتون کے لیے نیچے آئے گا جہاں سے وہ اُٹھایا گیا تھا!

وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
   بالکل وہی یسوع، جِسے لوگوں نے رد کیا؛
وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
   عظیم جلال اور قوت کے ساتھ،
وہ دوبارہ آ رہا ہے!
   (’’وہ دوبارہ آ رہا ہے He is Coming Again، شاعر میبل جانسٹن کیمپ Mabel Johnston Camp، 1871۔1937).

’’…اور ابنِ آدم کو آسمان کے بادلوں پر عظیم قدرت اور جلال کے ساتھ آتے دیکھیں گے‘‘ (متی 24:30).

اِس کو گائیں!

وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
   بالکل وہی یسوع، جِسے لوگوں نے رد کیا؛
وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
   عظیم جلال اور قوت کے ساتھ،
وہ دوبارہ آ رہا ہے!

مسیح ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے مصلوب کیا گیا تھا۔ وہ مر گیا تھا اور دفنایا گیا۔ وہ قبر میں سے جی اُٹھا اور جلال کے لیے واپس آسمان میں اُٹھا لیا گیا۔ وہ دوبارہ آ رہا ہے اور ’’اُس کے دشمن اُس کے پاؤں کی چوکی بنائے جائیں گے۔‘‘ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اُس کے دشمنوں میں سے ایک نہیں ہیں۔ مسیح کے پاس آئیں! اُس کے خون کے وسیلے سے اپنے گناہوں سے دُھل کر پاک صاف ہو جائیں! اُس کے فضل کے وسیلے سے نئے سرے سے جنم لیں! اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ’’ہر مرتبہ جب دروازہ کُھلا ہوتا ہے‘‘ گرجہ گھر میں ہوں۔ خُدا آپ کی مدد کرے اور آپ کو برکت دے! آمین۔ کورس گائیں ’’جیتے جی، اُس نےمجھ سے محبت کی Living, He Loved Me‘‘! یہ آپ کے گیتوں کے ورق پر گیت نمبر 7 ہے۔

جیتے جی، اُس نے مجھے سے محبت کی، مرکر، اُس نے مجھے نجات دلائی؛
   دفنائے جانے سے، وہ میرے گناہوں کو اُٹھا لے گیا؛
جی اُٹھنے سے، وہ ہمیشہ کے لیے آزادنہ راستباز ٹھہرایا؛
   ایک دِن وہ آ رہا ہے – اے جلالی دِن!
(’’ایک دِن One Day‘‘ شاعر ڈاکٹر جے۔ وِلبر چعیپ مین Dr. J. Wilbur Chapman، 1859۔1918)۔

اگر اِس واعظ نے آپ کو برکت بخشی ہے تو مہربانی سے ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای۔میل بھیجیں اور اُنھیں بتائیں – ڈاکٹر ہائیمرز کی ای۔میل یہاں پر ہے (یہاں پر کلک کریں) rlhymersjr@sbcglobal.net۔ آپ کسی بھی زبان میں ڈاکٹر ہائیمرز کو خط لکھ سکتے ہیں، مگر اگر آپ سے ہو سکے تو انگریزی میں لکھیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت ڈاکٹر کرھیٹن ایل۔ چعین Dr. Kreighton L. Chan نے کی تھی: عبرانیوں10:9۔14.
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’ایک دِن One Day‘‘ (شاعر ڈاکٹر جے۔ وِلبر چعیپ مین Dr. J. Wilbur Chapman، 1859۔1918)۔

لُبِ لُباب

یہ شخص!

THIS MAN!
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’لیکن یہ شخص گناہوں کے لیے ایک ہی قُربانی گزران کر خدا کی دائیں طرف جا بیٹھا۔ اور اُسی وقت سے منتظر ہے کہ اُس کے دُشمن اُس کے پاؤں کی چَوکی بنائے جائیں‘‘ (عبرانیوں 10:12۔13).

(لوقا24:37، 39؛ 1۔تیموتاؤس2:5؛ 2۔کرنتھیوں11:4؛
کُلسیوں2:9؛ 1۔یوحنا5:7؛ یوحنا1:1، 14؛ یوحنا14:6)

I.   پہلی بات، اِس شخص نے گناہوں کے لیے ایک ہی قربانی گزرانی تھی! عبرانیوں10:12الف؛
لوقا22:44؛ اشعیا53:6، 5؛ یوحنا19:30؛ 1۔ کرنتھیوں15:3 .

II.  دوسری بات، یہ شخص مُردہ ہی نہیں پڑا رہا تھا! عبرانیوں10:12 ب؛ رومیوں1:4؛
اعمال1:3؛ مرقس16:19 .

III. تیسری بات، یہ شخص دوبارہ آ رہا ہے! عبرانیوں10:13؛ متی24:30 .