Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


دعا کے وسیلے سے بشروں کو فتح کرنے کے لیے قوت

STRENGTH FOR SOUL WINNING THROUGH PRAYER
(Urdu)

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز، جونئیر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
ہفتے کی شام، یکم اگست، 2009
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Saturday Evening, August 1, 2009

’’جو خداوند سے اُمید رکھتے ہیں وہ ازسرِ نو تقویت پائیں گے‘‘ (اشعیا40: 31)۔

ڈاکٹر آر اے ٹورے Dr. R. A. Torrey نے اِس آیت کے بارے میں کہا،

دعا میں زبردست قوت ہے۔ اس کا مسیحی زندگی اور خدمت میں طاقت کی بھرپوری حاصل کرنے کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔ جو شخص دعا کے لیے وقت نہیں نکالے گا وہ خدا کی اس طاقت کی تکمیل کی تمام امیدوں سے مستعفیٰ ہو سکتا ہے۔ یہ ہیں ’’وہ جو خُداوند کا انتظار کرتے ہیں‘‘ جو ’’ازسرِ نو تقویت پائیں گے‘‘ (اشعیا40: 31)۔ خُداوند کا انتظار کرنے کا مطلب کچھ ایسا ہے جیسے ہر دن کے آغاز اور اختتام پر چند منٹ گزارنے سے زیادہ درخواست کی ایک دقیانوسی شکل کے ذریعے ہوتا ہے۔ ’’خداوند کا انتظار کرو۔‘‘ سچی دعا وقت اور سوچ لیتی ہے، لیکن یہ وقت کا ایک بہترین بچاؤ ہے۔ تمام واقعات میں اگر ہمیں قوت کی بھرپوری کو جاننا ہے تو ہمیں دعا کرنے والے مرد اور عورت ہونا چاہیے (آر اے ٹورے، ڈی ڈی R. A. Torrey, D.D.، مسیحی زندگی اور عبادت میں قوت کی بھرپوریت کیسے حاصل کی جائے How to Obtain Fulness of Power in Christian Life and Service، فلیمنگ ایچ ریویل Fleming H. Revell، 1897، صفحہ 95)۔

’’جو خداوند سے اُمید رکھتے ہیں وہ ازسرِ نو تقویت پائیں گے‘‘ (اشعیا40: 31)۔

ڈاکٹر ٹورے جو کہ وہ شخص ہیں جو دعا میں انتظار کرنا جانتے تھے، اُن کی جانب سے میں آپ کو اِس آیت پر چند ایک مختصر ترین خیالات پیش کروں گا،

I۔ پہلی بات، بشروں کو فتح کرنے کے لیے دعا ہمیں حکمت دِلا سکتی ہے۔

بائبل اِس نکتے پر واضح طور پر کہتی ہے،

’’اگرتم میں سے کسی میں سمجھ بوجھ کی کمی ہے تو خداوند سے مانگے جو سب کو فیاضی سے عطا فرماتا ہے اور ملامت کیے بغیر دیتا ہے [ہم میں خامی نکالے بغیر]؛ اور یہ اُسے دیا جائے گا‘‘ (یعقوب1: 5)۔

اگر آپ اس سے حکمت مانگیں گے تو خُدا آپ کو ملامت نہیں کرے گا، یا آپ کی مذمت نہیں کرے گا، یا آپ میں کوئی خامی نہیں نکالے گا۔ ارے نہیں! ’’اسے دیا جائے گا۔‘‘ اس سے بڑا کوئی وعدہ واضح نہیں ہو سکتا! ہم زندگی کے ہر موڑ پر حکمت، [یعنی] خود خدا کی حکمت کو حاصل کر سکتے ہیں۔ خُدا نہیں چاہتا کہ ہم تاریکی میں ٹٹولتے پھریں۔ وہ ہمیں اپنی لامحدود حکمت دینا چاہتا ہے۔ ہمیں بس ایمان کے ساتھ مانگنا ہے۔ بہت سے لوگ جب بشروں کو فتح کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اپنی ہی بے وقوفی میں ٹھوکریں کھاتے ہیں۔ ان کے پاس بشروں کو فتح کرنے والی حکمت نہیں ہے۔ آپ حکمت کے بغیر بشروں کو نہیں جیت سکتے۔ اس کے لیے دعا کیے بغیر آپ کو یہ حکمت حاصل نہیں ہو سکتی! خدا کا کلام کہتا ہے،

’’اگرتم میں سے کسی میں سمجھ بوجھ کی کمی ہے تو خداوند سے مانگے …. اور یہ اُسے دیا جائے گا‘‘ (یعقوب1: 5)۔

اس نئے شخص کے گرجا گھر آنے کے بعد میں اس سے کیسے بات کروں؟ میں اس کی گرجا گھر میں آنے میں کس طرح مدد کروں؟ میں مسیحی بننے میں اس کی مدد کیسے کروں؟

’’اگرتم میں سے کسی میں سمجھ بوجھ کی کمی ہے تو خداوند سے مانگے …. اور یہ اُسے دیا جائے گا‘‘ (یعقوب1: 5)۔

لیکن یہ ’’مانگنا یا پوچھنا‘‘ دعا کی رسمی شکل نہیں ہے۔ یہ گہری، سنجیدہ دعا ہونی چاہیے جو دعا میں ’’خُداوند کا انتظار کرنے‘‘ سے آتی ہے (اشعیا40: 31)۔

’’جو خداوند سے اُمید رکھتے ہیں وہ ازسرِ نو تقویت پائیں گے‘‘ (اشعیا40: 31)۔

دعا میں قوت، خُداوندا، دعا میں قوت!
   یہاں گناہ اور دُکھ اور خُدشوں کی وسط زمین میں؛
لوگ برگشتہ اور مر رہے ہیں، لوگ نااُمیدی میں ہیں؛
   ہائے مجھے قوت بخش دے، دعا میں قوت!
(’’مجھے دعا کرنا سیکھا Teach me to Pray، شاعر البرٹ ایس۔ ریٹسز Albert S. Reitz ، 1879۔ 1966)۔

II۔ دوسری بات، دعا اپنی تمام بابرکت قوت کے ساتھ ہمارے بشروں کو فتح کرنے میں روح القدس کو لا سکتی ہے۔

یسوع نے کہا،

’’پس جب تم بُرے ہو کر بھی اپنے بچوں کو اچھی چیزیں دینا جانتے ہو تو کیا آسمانی باپ اُنہیں پاک روح افراط سے عطا نہ فرمائے گا جو اُس سے مانگتے ہیں؟‘‘ (لوقا11: 13)۔

یہ، پہلے شاگردوں کے ’’دعا اور مناجات میں‘‘ جاری رہنے کے بعد ہوا تھا (اعمال1: 14) کہ ’’وہ سب روح القدس سے لبریز ہو گئے تھے‘‘ (اعمال2: 4)۔

یہ دعا ہے جو روح القدس کی قوت کو اور وہ کام جو ہم بشروں کو فتح کرنے میں کرتے ہیں اُںہیں ہماری زندگیوں میں لاتی ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ آپ میں سے بہت سے لوگ اس بات سے اتفاق کریں گے کہ آپ نے دعا میں خُدا کا اتنا انتظار نہیں کیا ہے کہ بشروں کو گرجا گھر میں لانے اور نجات پانے میں مدد کرنے میں واقعی مؤثر ثابت ہو۔ کیا یہ آپ کی بشروں کو فتح کرنے میں روح القدس کی قوت کے لیے دعا نہ کرنے کا نتیجہ ہو سکتا ہے؟ یسوع نے ایک واضح وعدہ کیا جب اس نے کہا،

’’کیا آسمانی باپ اُنہیں پاک روح افراط سے عطا نہ فرمائے گا جو اُس سے مانگتے ہیں؟‘‘ (لوقا11: 13)۔

روح القدس کی قوت کے لیے خُدا سے دعا کریں کہ وہ آپ کو بشروں کو فتح کرنے میں ہارے ہوئے لوگوں کے لیے مزید برکت کا باعث بننے میں مدد کرے۔ اگر آپ دعا میں اس کا انتظار کرتے ہیں تو وہ آپ کو روح القدس کی قوت بخشے گا۔ آپ میں سے بہت سے لوگ بشروں کو فتح کرنے میں بہت کم قوت رکھتے ہیں کیونکہ آپ بشروں کو فتح کرنے کی قوت کے لیے دعا میں بہت کم وقت صرف کرتے ہیں۔

’’جو خداوند سے اُمید رکھتے ہیں وہ ازسرِ نو تقویت پائیں گے‘‘ (اشعیا40: 31)۔

دعا میں قوت، خُداوندا، دعا میں قوت!
   یہاں گناہ اور دُکھ اور خُدشوں کی وسط زمین میں؛
لوگ برگشتہ اور مر رہے ہیں، لوگ نااُمیدی میں ہیں؛
   ہائے مجھے قوت بخش دے، دعا میں قوت!

III۔ تیسری بات، دعا ہمارے انجیلی بشارت کے کام میں خُدا کی قوت لا سکتی ہے، سڑکوں پر ہماری انجیلی بشارت پر، اور ہمارے ٹیلی فون پر انجیلی بشارت میں جب ہم انہیں گرجا گھر کی عبادات میں شامل کرنے کے لیے پکارتے ہیں، اور جب وہ گرجا گھر میں آتے ہیں تو ان کے لیے ایک نعمت بننے میں [دعا خدا کی قوت لا سکتی ہے]۔

جب رسولوں کو رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، ’’اُنہوں نے یک جان ہو کر خُدا کے سامنے اپنی آواز بلند کی‘‘ (اعمال4: 24)۔ ’’اور جب وہ دعا مانگ چکے،‘‘ دعا میں خُدا کا انتظار کر رہے تھے، تو خُدا کی قوت آئی اور تمام رکاوٹوں کو بہا لے گئی (اعمال4: 31۔33؛ 5: 13)۔ کیا آپ اپنی انجیلی بشارت اور ٹیلی فون کرنے، اور اپنے طور پر لوگوں کو گرجا گھر لانے میں خُدا کی قوت چاہتے ہیں؟ پھر اس کے لیے دعا کریں۔ دعا میں خُدا کا انتظار کریں کہ اُس کی قوت آئے اور آپ کی مدد کرے۔

ایک ماں ایک بار ڈاکٹر ٹورے Dr. Torrey کے پاس آئی جس کا ایک ناقابل اصلاح بیٹا تھا جو اس کی التجائیں نہیں سنتا تھا۔ اس نے ڈاکٹر ٹورے سے پوچھا کہ کیا کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا دعا کرو۔ لڑکا تھوڑے عرصے بعد مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوا اور ایک اچھا مسیحی بن گیا۔ کیوں؟ کیونکہ اس کی ماں نے ڈاکٹر ٹورے کی بات سنی اور ہر روز اپنے بیٹے کے لیے سنجیدگی سے دعا میں خُدا کا انتظار کرنا شروع کر دیا – اور خُدا نے اُس کی دعاؤں کا جواب دیا جب وہ لڑکے کے لیے دعا میں خُدا کا انتظار کرنے میں سنجیدہ ہو گئی۔

دعا میں خُدا کا زیادہ انتظار کیے بغیر کوئی عظیم اور حقیقی حیات نو کبھی نہیں ہوا۔ ڈاکٹر ٹورے نے کہا، ’’بہت سے جدید نام نہاد احیاء [حیاتِ نو] انسان کی مشینری کے ذریعے رونما ہوتے ہیں۔ لیکن ماضی میں بہت زیادہ تبلیغ کے بغیر، اور تقریباً بغیر کسی مشینری کے کئی بار عظیم احیاء [حیاتِ نو] ہوئے ہیں۔ لیکن بہت زیادہ دعا کے بغیر، دعا میں خُدا کا انتظار کیے بغیر کبھی بھی عظیم اور حقیقی حیات نو نہیں ہوا۔ بہت سے جدید نام نہاد حیاتِ نو انسان کی مشینری کے ذریعے حاصل کیے گئے ہیں۔ لیکن حقیقی حیات نو کو سنجیدگی سے دعا میں خُدا کا انتظار کرنے سے نیچے لایا جاتا ہے۔

بہت سے عیسائیوں کو یہ احساس نہیں ہے کہ ان کی دعاؤں کا، یا ان کی کمی کا ان کے پادری کی طاقتور یا بے اختیار تبلیغ سے کتنا تعلق ہے۔ سنجیدگی سے دعا میں خُدا کے انتظار میں کوتاہی اِس فرق کو بنا سکتی ہے کہ آیا ہم اتوار کی عبادات میں لوگوں کو مسیح میں ایمان دِلا کر تبدیل کر سکتے ہیں۔ میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ ان اِجلاسوں کے لیے، تبلیغ میں قوت حاصل کرنے کے لیے، کھوئے یا گمراہ ہوئے لوگوں کے مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کے لیے، دعا میں خُدا کا انتظار کرنے کے لیے، اضافی وقت نکالیں۔ میں آپ سے کہتا ہوں کہ ان اِجلاسوں کے لیے، اپنی نجی دعاؤں میں سنجیدگی سے خدا کا انتظار کرنا شروع کریں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہر روز خدا سے دعا کرنے کے لیے کچھ وقت مختص کریں گے تاکہ پادری کو یہ جاننے میں مدد ملے کہ کیا تبلیغ کرنی ہے، اور کھوئے ہوئے لوگوں کو مسیح میں ایمان دلا کر تبدیل کرنے کے لیے طاقتور طریقے سے تبلیغ کرنے میں اس کی مدد کریں گے۔ نیز، کھوئے ہوئے لوگوں کے لیے دعا میں زیادہ وقت گزاریں، اگر ممکن ہو تو نام لے کر، کہ خُدا اِن اِجلاسوں میں مسیح کو حاصل کرنے کے لیے اُن کے دل کھول دے گا، اور خاص طور پر خُدا سے دعا مانگیں کہ وہ آپ کو گمشدہ لوگوں کے لیے برکت بنائے جب وہ اتوار کو گرجا گھر میں آئیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اب سے اس وقت تک ہر روز کچھ وقت خدا کا انتظار کرنے کے لیے مختص کریں گے، اور ہماری گرجا گھر کی زندگی میں ان اہم چیزوں کے لیے سنجیدگی سے دعا کریں گے۔ اور اگلے ہفتہ کو بھی ان چیزوں کے لیے دعا اور روزہ رکھیں۔

مجھے ایک برکت بنا دو، مجھے ایک برکت بنا دو،
   میری زندگی میں یسوع کی چمک ہو؛
مجھے ایک برکت بنا دو، اے نجات دہندہ، میں دعا مانگتا ہوں،
   مجھے آج کسی کے لیے ایک برکت بنا دو۔
(’’مجھے ایک برکت بنا دو Make Me a Blessing‘‘ شاعر عرّا بی۔ وِلسن Ira B. Wilson، 1880۔1950)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

دعا کے وسیلے سے بشروں کو فتح کرنے کے لیے قوت

STRENGTH FOR SOUL WINNING THROUGH PRAYER

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز، جونئیر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’جو خداوند سے اُمید رکھتے ہیں وہ ازسرِ نو تقویت پائیں گے‘‘ (اشعیا40: 31)۔

I.    پہلی بات، بشروں کو فتح کرنے کے لیے دعا ہمیں دِلا سکتی ہے، یعقوب1: 5 .

II.   دوسری بات، دعا روح القدس کو اپنی تمام بابرکت قوت کے ساتھ ہمارے بشروں کو فتح کرنے میں لا سکتی ہے، لوقا11: 13؛ اعمال1: 14؛ 2: 4 .

III.  تیسری بات، دعا ہمارے انجیلی بشارت کے کام میں خُدا کی قوت لا سکتی ہے، سڑکوں پر ہماری انجیلی بشارت پر، اور ہمارے ٹیلی فون پر انجیلی بشارت میں جب ہم انہیں گرجا گھر کی عبادات میں شامل کرنے کے لیے پکارتے ہیں، اور جب وہ گرجا گھر میں آتے ہیں تو ان کے لیے ایک نعمت بننے میں [دعا خدا کی قوت لا سکتی ہے، اعمال4: 24، 31۔33؛ 5: 13 .