Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 43 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

فسح کا خون

THE PASSOVER BLOOD
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

ہفتے کی شام دیا گیا ایک واعظ ، 16 اگست، 2008
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں
A sermon preached on Saturday Evening, August 16, 2008
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج 12:13).

میں حال ہی میں برائن ایچ۔ ایڈورڈزBrian H. Edwards نامی ایک برطانوی مصنف کی بہت اچھی کتاب دوبارہ پڑھتا رہا ہوں۔ اِس کا عنوان حیات نو! خُدا کے ساتھ لبریز لوگ Revival! A People Saturated with God ( ایونجلیکل پریس Evangelical Press، 1991)۔ کتاب میں مسٹر ایڈورڈز نے ایک باب لکھا ہے جس کا عنوان ’’مرکز مسیح کی تبلیغ کی حیات نو A Revival of Christ-centered Preaching،‘‘ اور اُس باب میں اُنہوں نے کہا،

نجات کے راستے کے طور پرمسیح کے خون پر یہ اصرارکبھی بھی مشہور نہیں رہا ہے۔ حال ہی میں یونیورسٹی کے ایک پادری نے اِس کا حوالہ دیتے ہوئے اِسے ’یہ بدذوق نظریہ‘ کہا اور ایک جدید بائبل کی توضیح نے مسیح کے خون سے تعلق رکھتے ہوئے حوالوں کو جہاں کہیں بھی ممکن ہوا لفظ ’موت‘ کے ساتھ بدل کر اجتناب کرنے کی کوشش کی (ibid.، صفحہ 107)۔

مگر، مسٹر ایڈورڈز نے کہا،

حیات نو میں، مسیح، خصوصی طور پر صلیب کا خون، تبلیغ کے لیے مرکزی ہوتا ہے... جب کبھی بھی ہم سُنتے یا پڑھتے ہیں کہ روح کام پر ہے تو ہم کام کی صداقت کا اندازہ مسیح کا خون منادی اور پرستش کے لیے کس قدر مرکزی ہے اِس سے لگا سکتے ہیں... اٹھارویں صدی میں وائٹ فیلڈWhitefield اور ویزلی Wesley نے جان لیا تھا کہ صلیب کی منادی سے نفرت کی جاتی تھی، بالکل جیسے اِس سے اب نفرت کی جاتی ہے۔ لیکن ہزاروں نے مسیح کے خون میں راستبازی، مخلصی، کفارہ، امن، صلح اور صفائی پائی، چاہے اُنہیں یہ ساری اصطلاحات سمجھ میں آئی ہوں یا نہ آئی ہوں۔ جوزف کیمپ Joseph Kemp 1905 میں وھیلز Wales کچھ عرصہ گزار کر واپس آئے اور ایڈن برگ Edinburgh میں... اپنی مذہبی جماعت کو رپورٹ پیش کی کہ وھیلز کی حیات نو میں متاثر کُن کر دینے والی بات ’خون کے ذریعے سے مخلصی‘ تھی (ibid.، صفحہ 108)۔

اور یوں ہی ہمارے زمانے میں بھی ہونا چاہیے۔ اگر ہم ایک حقیقی حیات نو کی توقع کرتے ہیں، بے شمار کھوئے ہوئے لوگوں کی مسیح میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں، تو ہمیں پاک کلام کے اُس پرانے جلالی مرکزی خیال کی جانب ایک بار پھر دوبارہ واپس لوٹنا چاہیے،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج 12:13).

عبرانی لوگوں کے مصر کی غلامی کو چھوڑ کر وعدے کی سر زمین میں جانے سے ایک رات پہلے، خُدا نے اُنہیں کہا، ہر ایک گھرانے میں، ایک بے داغ برّہ لیں اور اُسے ذبح کریں۔ اور پھر خُدا نے کہا،

’’اور پھر اُس کا تھوڑا سا خُون لے کر اُن گھروں کے دروازوں کے دونوں بازوؤں پر اور اوپر کی چوکھٹ پر لگادیں جن میں وہ اُس برّہ کو کھائیں گے‘‘ (خروج 12:7).

’’کیونکہ اُسی رات کو میں مِصر میں سے ہوکر گزروں گا اور اِنسان اور حیوان دونوں کے سب پہلوٹھوں کو مار گراؤں گا اور مِصر کے سب دیوتاؤں کو بھی سزا دوں گا۔ میں خداوند ہوں اور جن مکانوں میں تُم ہوگے اُن پر وہ خُون تمہاری طرف سے نشان ہوگا اور جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا۔ اور جب میں مِصریوں کو ماروں گا تو اُس وقت کوئی بھی مہلِک وبا تمہارے قریب نہیں آئے گی‘‘ (خروج 12:12۔13).

آج کے دن تک، اپریل کے آغاز کے قریب یہودی لوگ اُس رات کو یاد رکھتے ہیں، جس کو فسح کی عظیم دعوت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ لفظ ’’فسح‘‘ ہماری تلاوت سے آیا ہے،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا، اور جب میں مِصریوں کو ماروں گا تو اُس وقت کوئی بھی مہلِک وبا تمہارے قریب نہیں آئے گی‘‘ (خروج 12:13).

یہ کس قدر شاندار تلاوت ہے، ہر سچے مسیحی کے دِل میں کس قدر معنی سے بھرپور!

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13).

آئیے آج رات کو اِس تلاوت کے بارے میں سوچتے ہیں۔ آئیے اِس کے معنی کو اپنے ذہنوں اور دِلوں میں گہرائی تک بس جانے دیں۔

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13).

آج یہ ہمارے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟

I۔ اوّل، وہ خون مسیح کے خون کی ایک تشبیہہ تھا۔

ویبسٹر کی لغت Webster’s Dictionary ہمیں بتاتی ہے کہ تشبیہہ ’’ایک بات، یا واقعہ ہے یا نمائندگی کرتا ہے یا کسی دوسری بات یا واقعہ کوعلامتی طور پر پیش کرتا ہے، خصوصی طور پر وہ دوسری بات یا واقعہ جو ہونے والا ہو، ایک علامت، ایک نشانی ہوتا ہے۔‘‘ اگر یسوع مسیح کے خون کی کبھی واضح تشبیہہ یا علامت تھی تو وہ یہ ہے،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج 12:13).

یہ کوئی حادثاتی نہیں تھا کہ یسوع فسح کی عید کے دوران مرا تھا۔ اُس کے مصلوب ہونے سے ایک رات پہلے شاگردوں نے یسوع سے پوچھا،

’’تُو عید فسح کا کھانا کہاں کھانا چاہتا ہے تاکہ ہم جاکر تیاری کریں؟ اُس نے جواب دیا: شہر میں فُلاں شخص کے پاس جاؤ اور کہو: اُستاد کہتا ہے کہ میرا وقت نزدیک ہے۔ میں اپنے شاگردوں کے ساتھ تیرے گھر میں عیدِ فسح مناؤں گا‘‘ (متی 26:17۔18).

شاگردوں نے وہ کیا جو یسوع نے اُنہیں کہا تھا۔ وہ اُس گھر میں گئے اور فسح کا کھانا تیار کیا۔ اور جب شام ہوئی، مسیح اپنے بارہ شاگردوں کے ساتھ فسح کا کھانا کھانے کے لیے بیٹھا۔

’’اور جب وہ کھانا کھا رہے تھے، تو یسوع نے روٹی لی، اور اُسے برکت دے کر اُس کے ٹکڑے کیے اور شاگردوں کو دے کر کہا: لو، کھاؤ؛ یہ میرا بدن ہے۔ پھر اُس نے پیالہ لیا، اور شکر ادا کیا اور اُنہیں دے کر کہا: تُم سب اِس میں سے پِیو؛ کیونکہ یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے گناہوں کی معافی کے لیے بہایا جاتا ہے‘‘ (متی 26:26۔28).

یوں، عشائے ربانی میں، روٹی اور پیالہ کے ذریعے سے یسوع نے معنوں کو واضح کیا، خروج کی کتاب میں اُس تشبیہہ کو پورا کرنے سے،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج 12:13).

غور کریں جو یقینی لگتا ہے، جو خودبخود عیاں لگتا ہے، مگر آج یہ اکثرمبہم لگتا ہے۔ غور کریں کہ روٹی اور پیالہ دو الگ الگ چیزیں تھیں! چیزیں جو مختلف ہوتی ہیں ایک جیسی نہیں ہوتیں۔ روٹی یسوع کے بدن کی عکاسی کرتی ہے، جو ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر توڑی گئی تھی۔ پیالہ علیحدہ طور پر لیا گیا تھا، جب اُس نے کہا،

’’تُم سب اِس میں سے پِیو، کیونکہ یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے گناہوں کی معافی کے لیے بہایا جاتا ہے‘‘ (متی26:27۔28).

یوحنا رسول نے معنوں کو بہت واضح کر دیا جب اُس نے کہا،

’’اُس کے بیٹے یسُوع کا خُون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘ (1۔ یوحنا 1:7).

وہ شبیہہ ہے۔ وہ تشبیہہ کا پورا کیا جانا ہے، وہ علامت کا معنی ہے،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13).

یہ بات کرتا ہے

’’نئے عہد کے درمیانی فرد یسُوع اور اُس کے چھڑکے ہُوئے خُون [کی]‘‘ (عبرانیوں 12:24).

’’کیونکہ مسیح جو فسح کا برّہ ہے ہمارے لیے قربان ہو چُکا ہے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 5:7).

خروج 12 باب میں برّہ کا خون مسیح کی ایک کامل تصویر تھی،

’’یہ خدا کا برّہ ہے جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج 12:13).

وہ خون، جو مصر میں عبرانی لوگوں نے اپنی چوکھٹوں پر لگایا تھا، وہ ایک تصویر تھا

’’اُس کے بیٹے یسُوع کا خُون [جو] ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘ (1۔یوحنا1:7).

II۔ دوئم، وہ خون جس کا اِطلاق کیا جانا چاہیے تھا۔

خروج 12:11 پر سیکوفیلڈ مطالعہ Scofield Study Bible بائبل کی غور طلب بات کہتی ہے، ’’خون کا اِطلاق کیا جانا چاہیے (خروج12:7)۔ یہ ذاتی ایمان کے وسیلے سے الحاق کا جواب دیتی ہے، اور آفاقیت کو غلط ثابت کرتی ہے (یوحنا3:36)۔‘‘ سیکوفلیڈ مطالعۂ بائبل میں وہ غور طلب بات بالکل سچی ہے۔ جیسا کہ عبرانی لوگوں کو وہ خون اپنے گھروں کی چوکھٹوں پر لگانا ہی تھا، اِس لیے آپ کو اپنے گناہ کو دھونے کے لیے مسیح کے خون کو اپنانا چاہیے۔ اگر آپ کے پاس مسیح کا خون نہیں ہوتا ہے تو خُدا آپ کو چھوڑتا ہوا نہیں جائے گا۔ گناہ کے خلاف خدا کی سزا کی وبا، اُس کا قہر اور غضب آپ پر نازل ہوگا۔

خُدا نے کہا،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج 12:13).

لیکن اگر خُدا خون کو نہیں دیکھتا، تو وہ آپ کو چھوڑتا ہوا نہیں جائے گا!

’’جب مُوسیٰ کی شریعت کی خلاف ورزی کرنے والا دویا تین شخصوں کی گواہی سے بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا جاتا ہے تو وہ شخص کتنی بڑی سزا کے لائق ٹھہرے گا جس نے خدا کے بیٹے کو پامال کیا، عہد کے خُون کو جس سے وہ پاک ہُوا تھا ناپاک جانا اور فضل دینے والے پاک رُوح کی بے حُرمتی کی؟‘‘ (عبرانیوں 10:28۔29).

وہ جس کے پاس اُس کے گناہوں کو دھونے کے لیے مسیح کا خون نہیں ہوتا ہے اُس پر خُدا کی ہولناک سزا پڑے گی، اور

’’زندہ خدا کے ہاتھوں میں پڑنا ہولناک بات ہے‘‘ (عبرانیوں 10:31).

اِس لیے، آپ سے میرا سوال یہ ہے – کیا آپ کے پاس مسیح کا خون ہے؟ خُدا نے کہا،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13).

کیا آپ کے پاس مسیح کا خون ہے؟ سیکوفیلڈ کی اُس غور طلب بات کو یاد رکھیں، ’’خون کا اِطلاق کیا جانا چاہیے (خروج12:7)۔ یہ ذاتی ایمان کے وسیلے سے الحاق کا جواب دیتی ہے، اور آفاقیت کو غلط ثابت کرتی ہے (یوحنا3:36)۔‘‘ آفاقیت تعلیم دیتی ہے کہ ہر کوئی، عالمگیر طور پر، نجات پا جائے گا، لیکن بائبل کہتی ہے،

’’وہ جو بیٹے پر ایمان لاتا ہے وہ ہمیشہ کی زندگی پاتا ہے۔ لیکن جو بیٹے کو ردّ کرتا ہے وہ زندگی سے محروم ہوکر خدا کے غضب میں مبتلا رہتا ہے‘‘ (یوحنا 3:36).

جس لمحے آپ خُدا کے بیٹے پر یقین کرتے ہیں آپ کے گناہوں کی آلودگی ختم ہو جاتی ہے اور وہ دھل جاتی ہے۔ جوزف ہارٹ Joseph Hart، جو کہ حمد و ثنا کے گیت لکھنے والے پیوریٹن مصنف ہیں، ہمارے فسح مسیح کے خونی پسینے کو بیان کرتے ہیں۔

اُس کا بدن، جو خون اور پسینے میں نہایا ہوا ہے،
زمین پر ایک اودا سیلاب کی بوچھاڑ کرتا ہے؛
کثیر اظہار جذبات کی لبریزی جھلکتی ہے
انسان [کے گناہ کو دھونے] کے لیے۔
   (’’سردار کاہن The High Priest‘‘ شاعر جوزف ہارٹ Joseph Hart، 1712۔1768)۔

اُس واحد رحمت کے لیے میں التجا کروں گا
   کہ اُس [یسوع] کی رہنمائی میں رہوں
اُس کے خونی پسینے پر نظر ڈالنے کے لیے
   اُداس گتسمنی میں۔

میرے قصوروں کے تلے اُس کو سرنگوں دیکھنے کے لیے؛
   ناقابل برداشت وزن!
گنہگاروں کے لیے اُس [یسوع] کے خون کو بہتا دیکھنے کے لیے،
   میرا کراہنا، میرا ماتم کرنا، اے خُدا!
(’’وہ خواہش The Wish‘‘ شاعر جوزف ہارٹ Joseph Hart، 1712۔1768)۔

یسوع گتسمنی میں، خود اپنے خون اور پسینے میں شرابور لباس کو زیب تن کیے ہوئے ہمارے سامنے کھڑا ہوتا ہے۔ اُنہوں نے ابھی تک اُس کو گرفتار نہیں کیا تھا، نہ ہی کوڑے مارے تھے، نہ ہی اُسے مصلوب کیا تھا۔ تو پھر وہ خون کہاں سے آیا تھا جو اُس کی کھال کے مساموں میں سے قطرہ قطرہ بہہ رہا تھا؟ یہ آپ کے گناہ کے دباؤ سے آتا ہے، خُدا کے قہر کے وزن تلے اُسے [یسوع کو] کُچلتا ہوا۔ چند لمحات میں سپاہی پہنچ جاتے ہیں اور باغ میں سے اُس کے لہولہان بدن کو کھنچتے ہوئے لے جاتے ہیں۔ وہ اُس کے چہرے پر مکے مارتے ہیں، اور اُس کی داڑھی کے بال اُکھاڑتے ہیں۔ وہ اُس کا لبادہ اُتار کر ننگا کر دیتے ہیں اور مار مار کر اُس کی کمر اُدھیڑ ڈالتے ہیں۔ اُس کے سر پر کانٹوں کا ایک تاج کھبو دیتے ہیں۔ وہ صلیب پر اُس کے ہاتھوں اور پیروں میں کیل ٹھونکتے ہیں۔ وہ اذیت اور خون میں تربتر لٹکتا ہے۔ اور مصر کی تاریکی میں سے خُدا پکار اُٹھتا ہے،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13).

کیا آپ ایمان کے وسیلے سے آئیں گے اور اُس کی صلیب کے تلے کھڑے ہوں گے؟ کیا آپ خون میں نہائے ہوئے نجات دہندہ کے پاس آئیں گے؟ کی آپ خون کے وسیلے سے اپنے گناہ کی تمام آلودگی سے پاک صاف ہونا چاہیں گے

’’اُس بنائے عالم سے ذبح کیے ہُوئے برّہ؟‘‘ (مکاشفہ 13:8).

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

فسح کا خون

THE PASSOVER BLOOD

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج 12:13).

(خروج 12:7)

I. اوّل، وہ خون مسیح کی ایک شبیہہ تھا، متی26:17۔18؛ متی26:26۔28؛ 1یوحنا1:7؛ عبرانیوں12:24؛ 1کرنتھیوں5:7؛ یوحنا1:29 .

II. دوئم، وہ خون جس کا اِطلاق کیا جانا چاہیے تھا، عبرانیوں 10:28۔29، 31؛ یوحنا3:36؛ مکاشفہ13:8 .