اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
انسان کا دِل – بچپن ہی سے بدکار
|
یہاں ہمارے پاس انسان کے دل کے مکمل اِخلاقی زوال کی ایک مضبوط تصویر ہے۔ یہ دیکھنا انتہائی دلچسپ ہے کہ اگرچہ جدید تراجم اسے ’’اس کے دل کا جھکاؤ‘‘ (NIV)، اور ’’انسان کے دل کا ارادہ‘‘ (نئی امریکی سٹینڈرڈ بائبلNASB) بتاتے ہیں، لیکن پرانے تراجم اسے ’’انسان کے دل کا تصور‘‘ (1599 جنیوا بائبل) اور دوبارہ ’’انسان کے دل کا تصور‘‘ (کنگ جیمس نسخۂ بائبل KJV) بتاتے ہیں۔ لہٰذا، ہم حیران رہ جاتے ہیں، جیسا کہ ہم نئے تراجم کا پرانے ترجمہ سے موازنہ کرتے ہیں، آیا انسان کا دل صرف برائی کی طرف مائل ہے، یا ’’خیالات‘‘ بذات خود ’’جوانی سے ہی برائی‘‘ کی طرف مائل ہیں۔ جب ہم عبرانی کو چیک کرتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہمیں پرانے تراجم کی طرف آنا چاہیے، کہ یہ ’’تخیل‘‘ ہے، نہ کہ انسان کے دل کا ’’جھکاؤ‘‘ یا ’’ارادہ‘‘ جو کہ برائی ہے۔ ’’جھکاؤ‘‘ کا مطلب ہے ’’برائی کی طرف تیار ہونا، برائی کی طرف جھکاؤ، ایک قابلیت یا برائی کی طرف رجحان۔‘‘ اس طرح یہ جدید تراجم تلاوت کے حقیقی معنی کو کمزور کر دیتے ہیں، جو ہمیں عبرانی میں بتاتا ہے کہ انسان محض برائی کی طرف مائل یا جھکاؤ نہیں رکھتا، بلکہ یہ کہ انسان کے دل کا تصور ہی بُرا ہے۔ محض برائی کی طرف جھکاؤ، نہ صرف ’’برائی کے لیے تیار ہونا‘‘ بلکہ بذات خود برائی!
اس طرح، ہم دیکھتے ہیں کہ جدید ترجمے پرانے نیک مذہبی سُدھار اور بپتسمہ دینے والے نظریے سے ہٹ کر مکمل اِخلاقی زوال کی طرف واپس چلے گئے ہیں، کیتھولک چرچ کے نقطہ نظر کی طرف، کہ انسان صرف برائی کی طرف ’’مائل‘‘ ہے۔ لہٰذا جدید ترجمے ہمیں رومن کیتھولک نظریہ کی طرف واپس لے جاتے ہیں جس میں انسان کا دل صرف برائی کی طرف ’’مائل‘‘ ہوتا ہے۔ یہ لوتھر، اصلاح پسندوں اور ابتدائی بپتسمہ دینے والوں کی طرح کا نظریہ نہیں ہے۔ جدید مترجمین کے نزدیک انسان برائی کی طرف محض ’’مائل‘‘ ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ جدید ترجمے ہمارے بپٹسٹ/پروٹسٹنٹ امتیازات کو چھپانے میں کس طرح مدد کرتے ہیں اور روم کے ساتھ عالمانہ طور پر شامل ہونے کو زیادہ سے زیادہ قابل فہم بناتے ہیں۔
لیکن ہمارے پروٹسٹنٹ اور بپتسمہ دینے والے آباؤ اجداد کے نزدیک انسان جزوی طور پر محروم ہے، اس قابل ہے کہ وہ اپنی گناہ کی حالت پر قابو پانے میں ’’اپنا حصہ‘‘ ڈال کر خود کو اس سے بچانے کے لیے کچھ مدد دے سکے۔ اسے ماہرینِ الہٰیات نے ’’متحد عملSynergism‘‘ کہا ہے۔ لیکن پرانے اصلاح پسند اور پیوریٹن ایسی کسی بات پر یقین نہیں رکھتے تھے۔ اُن کا یقین تھا کہ انسان ’’گناہوں میں مُردہ‘‘ ہے (افسیوں 2: 5)۔
اگر پرانے پیوریٹن صحیح تھے، اور مجھے یقین ہے کہ وہ تھے، گناہ میں مبتلا آدمی صرف گناہ کرنے کا رجحان نہیں رکھتا۔ نہیں!
’’انسان کے دِل کا ہر خیال [ناکہ اُس کا رُجحان] بچپن ہی سے بُرائی کی طرف مائل ہوتا ہے‘‘ (پیدائش 8: 21)۔
عبرانی لفظ ظاہر کرتا ہے کہ پرانے مبلغین اور ماہرِ الہٰیات درست تھے اور نئے والے لوگ غلط ۔ نئے والے غلط لوگ تلاوت میں اس لفظ کو کم کرتے ہیں، اور اسے رومن کیتھولک معنی دیتے ہیں، جو مسیح میں ایمان نہ لائے ہوئے غیر تبدیل شدہ انسان کے جسمانی نیت رکھنے والے ذہن کے لیے کہیں زیادہ نرم اور قابل قبول ہے۔ عبرانی لفظ جس کا ترجمہ ’’تصور‘‘ کیا گیا ہے اس کا ترجمہ ’’جھکاؤ‘‘ یا ’’ارادہ‘‘ نہیں ہونا چاہیے۔ کنگ جیمس نسخۂ بائبل KJV کا لفظ ’’تصور‘‘ ایک عبرانی لفظ کے ترجمہ سے آیا ہے جس کا مطلب ہے ’’مقصد، شکل، ڈھانچہ [ذہن کا]‘‘ (سٹرانگ # 336)۔ انسان کے دل کا اصل مقصد، شکل اور ڈھانچہ ”جوانی سے ہی بُرا ہے،“ نہ صرف اُس کی خواہشات اور ارادے! لہٰذا، کنگ جیمس نسخۂ بائبل KJV کا لفظ، ’’تصور imagination‘‘، جدید تراجم میں استعمال ہونے والے انگریزی لفظ سے کہیں بہتر ہے۔ ’’تخیل‘‘ پورے دل کی بات کرتا ہے، نہ کہ اس کے جھکاؤ یا ارادے سے۔
پیدائش 8: 21 جیسی آیات سے، 16ویں صدی کے حیاتِ نو نے انسان کے مکمل اِخلاقی زوال کی خرابی کی بائبل کی تعلیم کو بحال کیا،
’’کیونکہ انسان کے دِل کا ہر خیال [مقصد، قِسم] بچپن ہی سے بُرائی کی طرف مائل ہوتا ہے‘‘ (پیدائش 8: 21)۔
I۔ پہلی بات، انسان کی یہ حالت سیلاب سے پہلے تھی۔
ہم پیدائش 6: 5ویں آیت میں پڑھتے ہیں،
’’خداوند نے دیکھا کہ زمین پر اِنسان کی بدی بہت بڑھ گئی ہے، اَور اِنسانی دِل کے خیالات ہمیشہ بدی کی طرف مائل رہتے ہیں‘‘ (پیدائش 6: 5)۔
یہ انسانی فطرت کا نظریہ نہیں ہے جو زیادہ تر لوگ رکھتے ہیں۔ قدیم زمانے میں غیر قومیں انسان کی عزت اور بھلائی کی بات کرتی تھیں۔ قدیم فلسفیوں کا کہنا تھا کہ انسان ایک اعلیٰ مخلوق ہے، جس میں خود کو اچھا بنانے کی طاقت ہے، جیسا کہ مغرب میں سقراط اور مشرق میں کنفیوشس نے کیا تھا۔ بعد میں، مسیحیت کے دور میں بھی، بہت سے لوگوں نے انسان کی صلاحیتوں اور فطرت کے بارے میں بہت زیادہ باتیں کیں۔
یہ ایراسمس (1466-1536) کی کیتھولک تعلیم اور اصلاح پسندوں کے درمیان بنیادی فرق تھا۔ کیا انسان مکمل طور پر اِخلاقی زوال میں مبتلا ہوا تھا، یا انسانی فطرت میں کوئی ایسی چیز رہ گئی تھی جو خدا کے ساتھ تعاون کر سکے؟ ایراسمس نے کہا کہ انسان کا دل خدا کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے آزاد ہے، کہ انسان خدا کی فرمانبرداری کے لیے ’’فیصلہ‘‘ کر سکتا ہے۔ اصلاح پسندوں نے کہا کہ یہ جھوٹ ہے، کہ
’’اُس کے دِل کے خیالات کا ہر تصور ہمیشہ بدی کی طرف مائل رہتا ہے‘‘ (پیدائش 6: 5)۔
مکمل خرابی تھی جسے لوتھر نے ’’وہ قبضہ [دروازے کا اوزار] جس پر سارا وزن ہوتا ہے‘‘ کہا تھا، کیونکہ اس نے طے کیا کہ آیا مسیحیت فضل کا مذہب ہوگا یا اعمال کا۔
اگرچہ کیتھولک چرچ اور ’’فیصلہ ساز‘‘ بپٹسٹ اور پروٹسٹنٹ سکھاتے ہیں کہ انسان کو خدا کو جواب دینے کی آزادی ہے، بائبل اس کے بالکل برعکس سکھاتی ہے۔ بائبل سکھاتی ہے کہ آدمی باغِ عدن میں گمراہ ہوا۔
’’ایک آدمی کے ذریعہ گُناہ دُنیا میں داخل ہُوا اَور گُناہ کے سبب سے موت آئی؛ اور موت سَب اِنسانوں میں پھیل گئی کیونکہ سَب نے گُناہ کیا‘‘ (رومیوں 5: 12)۔
آدم کی نافرمانی سے تمام آدمی گنہگار ٹھہرے کیونکہ
’’آدم میں سب مرتے ہیں‘‘ (1 کرنتھیوں 15: 22)۔
اُس وقت آدم گناہ سے بھرپور، گمراہ تھا
’’اپنی ہی صورت میں ایک بیٹا پیدا ہوا‘‘ (پیدائش 5: 3)۔
اس کے لیے کسی اور قسم کے بیٹے کا باپ بننا ممکن نہیں تھا، کیونکہ
’’کون ناپاک سے پاک چیز نکال سکتا ہے؟ کوئی ایک بھی نہیں‘‘ (ایوب 14: 4)۔
نتیجتاً، تمام بنی نوع انسان کو فطرتیں وراثت میں ملیں اور وہ ہیں
’’گناہوں میں مُردہ‘‘ (افسیوں 2: 5)،
’’کسی بھی امید کے بغیر، اور دنیا میں خدا کے بغیر‘‘ (افسیوں 2: 12)۔
اور یوں، تمام انسانوں کے بچے پیدا ہوتے ہیں
’’نافرمانی کی اولادیں‘‘ (افسیوں 2: 2)۔
’’فطرتاً قہر کے بچے‘‘ (افسیوں 2: 3)۔
پس، ہر بنی نوع انسان سچے طور پر کہہ سکتا ہے،
’’میری شکل بدکاری میں پیدا ہوئی؛ اور میری ماں نے مجھے گناہ میں حاملہ کیا‘‘ (زبور 51: 5)؛
کیونکہ
’’وہ سب کے سب گناہ کے تحت ہیں‘‘ (رومیوں 3: 9)۔
’’کیونکہ سب نے گناہ کیا ہے اور خدا کے جلال سے محروم ہیں‘‘ (رومیوں 3: 23)۔
اس لیے خدا نے انسانوں پر نیچے نظر ڈالی اور کہا،
’’کوئی بھی راستباز نہیں، کوئی نہیں، ایک بھی نہیں… وہ سب راستے سے بھٹک گئے… نیکی کرنے والا کوئی نہیں، ایک بھی نہیں‘‘ (رومیوں 3: 10، 12)۔
لہٰذا، جب خُدا نے آسمان سے نیچے دیکھا، اُس نے
’’دیکھا کہ انسان کی بدکاری زمین پر بہت زیادہ تھی، اور یہ کہ اس کے دل کے خیالات کا ہر تصور ہمیشہ کے لیے بُرائی کی طرف مائل تھا‘‘ (پیدائش 6: 5)۔
کوئی کہہ سکتا ہے، ’’یہ اعلیٰ کیلونزم ہے!‘‘ لیکن آپ غلط ہیں۔ میں جان ویزلی کے ایک واعظ کی تشریح کر رہا ہوں، جو ایک آرمینیائی تھا، اور بالکل کیلونسٹ نہیں تھا! (محترم جان ویزلی، ایم اے Rev. John Wesley, M.A. کی جانب سے ’’موروثی گناہ کے بارے میں Of Original Sin‘‘ جان ویزلی کے کارنامے The Works of John Wesley، بیکر کُتب گھرBaker Book House، دوبارہ اشاعت 1979، جلد VI، صفحات 54۔55)۔ میں شاید اتنی ہی آسانی سے جان بنیعان John Bunyan، ہمارے مشہور بپتسمہ دینے والے پیشوا، یا سپرجیئنSpurgeon، جو ہمارے زمانے کے بپتسمہ دینے والے مبلغ ہیں، کی تشریح کر سکتا ہوں! یہ حقیقی بپتسمہ دینے والے اور پروٹسٹنٹ آرتھوڈوکس کا ایک مرکزی نقطہ ہے، اگرچہ یہ اب کیتھولک اور انجیلی بشارت کی ’’فیصلہ سازی‘‘ کے ذریعہ بِگڑ چکا ہے۔ یہ مکمل اِخلاقی زوال کا عقیدہ یا نظریہ ہے جو کہ پایا جاتا ہے بپتسمہ دینے والوں کی گریٹ لندن کونفیشن میں، پریسبائٹیرین کے ویسٹ منسٹر کونفیشن میں، لوتھرنز کے ہائیڈلبرگ کونفیشن میں، اور چرچ آف انگلینڈ کے انتیس مضامین میں۔ یہ انسان کی مکمل اِخلاقی زوال کا نظریہ ہے، جو ایک طرف تو رومن کیتھولک چرچ کے درمیان بنیادی فرق تھا، اور دوسری طرف بپتسمہ دینے والوں اور پروٹسٹنٹوں کے درمیان بنیادی فرق تھا، ’’وہ قبضہ [دروازے کا اوزار] جس پر سارا وزن ہوتا ہے۔‘‘ تلاوت اس غلط تعلیم کو درست کرتی ہے۔ یہ سیلاب سے پہلے انسان کی تاریک تصویر پیش کرتی ہے۔
’’دیکھا کہ انسان کی بدکاری زمین پر بہت زیادہ تھی، اور یہ کہ اس کے دل کے خیالات کا ہر تصور ہمیشہ کے لیے بُرائی کی طرف مائل تھا‘‘ (پیدائش 6: 5)۔
II۔ دوسری بات، انسان کی یہی حالت سیلاب کے بعد تھی۔
اس عظیم تباہی سے انسان میں کچھ بھی نہیں بدلا۔ سیلاب سے پہلے خدا نے انسان کی طرف نظر اُٹھائی اور دیکھا
’’کہ اس کے دل کے خیالات کا ہر تصور ہمیشہ کے لیے بُرائی کی طرف مائل تھا‘‘ (پیدائش 6: 5)۔
اور سیلاب کے بعد خدا نے کہا،
’’انسان کے دِل کا ہر خیال بچپن ہی سے بُرائی کی طرف مائل ہوتا ہے‘‘ (پیدائش 8: 21)۔
لہٰذا، صرف ایک اضافی خیال یہ ہے کہ انسان کے دل کی شریر فطرت بچپن ہی سے، ’’اُس کی نوعمری یعنی جوانی ہی سے‘‘ موجود ہے۔
’’وہ پیدا ہوتے ہی گمراہ ہو جاتے ہیں‘‘ (زبور 58: 3)۔
سپرجیئن نے کہا،
سیلاب کے بعد بھی ایسا ہی ہے… آپ کو امید ہو گی کہ اتنے خوفناک فیصلے کے بعد جب صرف… آٹھ بچ گئے… کہ اب انسان کی فطرت بہتر ہو جائے گی۔ [لیکن] ایسا نہیں ہے… وہی خدا جس نے انسان کی طرف دیکھ کر اعلان کیا تھا کہ سیلاب سے پہلے اس کے ذہن کے خیالات برے تھے، بعد میں ان کے بارے میں وہی فیصلہ سناتا ہے۔ اے خدا! انسانی فطرت کتنی نا امید ہے! یہ کتنا ناممکن ہے کہ جسمانی نیت رکھنے والے کا خدا سے مفاہمت ہو!... یہاں تک کہ آپ کی سزاؤں کا سیلاب بھی [اِس کے ذہن سے] اِس کے بُرائی کے خیالات کا علاج نہیں کر سکتا!...ڈاکٹر ڈکDr. Dick کہتا ہے، ’’انسان کے تمام خیالات، اس کی تمام خواہشات، اس کے تمام مقاصد برے ہیں، ظاہری طور پر یا مضمرات سے؛ کیونکہ ان کا موضوع صریح گناہ ہے، یا اس لیے کہ وہ کسی مقدس اصول سے آگے نہیں بڑھتے، اور کسی مناسب انجام کی طرف نہیں جاتے۔ کبھی کبھار ہی ایسا نہیں ہوتا کہ انسان کی روح پستی کے زیر اثر ہوتی ہے۔ بلکہ یہ اس کی عادت اور حالت ہے۔ ایسا جملہ بنانا ناممکن ہے جو اس سے زیادہ واضح طور پر اس کی مجموعی بدعنوانی کا اظہار کرے‘‘ (سی ایچ سپرجیئن C. H. Spurgeon، انسانی کمزوری اور خدائی رحمت Human Depravity and Divine Mercy،‘‘ میٹروپولیٹن عبادت گاہ کی واعظ گاہ The Metropolitan Tabernacle Pulpit، پِلگرِم اشاعت خانے Pilgrim Publications، 1979 دوبارہ اشاعت، جلد نہم، صفحات 99۔100)۔
’’اُس کے دِل کے خیالات کا ہر تصور مسلسل صرف بُرائی کی طرف مائل رہتا تھا‘‘ (پیدائش 6: 5)۔
’’انسان کے دل کا ہر خیال <i>بچپن ہی سے بُرائی کی طرف مائل ہوتا ہے‘‘ (پیدائش 8: 21)۔
’’اُن کی عقل تاریک ہو گئی ہے اَور سخت دِلی کے باعث جو اُن میں ہے جہالت میں گِرفتار ہیں، اَور خُدا کی دی ہُوئی زندگی میں اُن کا کوئی حِصّہ نہیں‘‘ (افسیوں 4:18)۔
یہی وجہ ہے کہ اٹھارویں صدی کے حمدیہ نگار جوزف ہارٹ نے انسان کے بارے میں کہا، ’’گناہوں کی بنیاد؛ ایک سخت ریوڑ، ایک باغی نسل‘‘ (’’آؤ تم سب خدا کے منتخب مقدسین‘‘ شاعر جوزف ہارٹ، 1712۔1768)۔ اگرچہ ایک مسیحی گھر میں پرورش پائی، جوزف ہارٹ غیر تبدیل شدہ رہے۔ اُنہوں نے کہا
اپنی عمر کے تقریباً اکیسویں سال میں اپنی جان کے بارے میں بے حد پریشانی میں مبتلا ہونے لگا… گناہ کرنے اور توبہ کرنے، کام کرنے اور خوفزدہ کرنے کے اس بے چین دور میں، میں آگے بڑھتا گیا [یہاں تک کہ] میں اپنی فطرت کی برائی، اپنے دل کی دھوکہ دہی اور سختی، اپنی مسیحیت کے بارے میں سمجھ میں کمی اور اپنے یقین کے اندھے پن میں مزید گہرائی میں ڈوبنے لگا۔ میں نے دیکھا کہ میں ایک خطرناک حالت میں تھا، اور یہ کہ میرے پاس اس سے بہتر مذہب ہونا چاہیے جس کا میں نے ابھی تک تجربہ نہیں کیا تھا… اپنے آپ کو ایک مسیحی کہتا ہوں… لیکن افسوس، میں مردوں کو زندہ کر پاؤں اِس کے مقابلے میں، میں اس سے زیادہ یہ کام نہیں کر سکتا تھا (جوزف ہارٹJoseph Hart، ہارٹ کے حمدوثنا کے گیت Hart’s Hymns، اولڈ پاتھز گوسپل پریس، 1965 دوبارہ اشاعت، دیباچہ، صفحات v۔vi)۔
میرا ایک دوست، ایریزونا کے ایک شہر ٹیمپ میں ایک پادری، ہر چند دنوں بعد مجھ سے ٹیلی فون پر بات کرتا تھا کیونکہ وہ آہستہ آہستہ مر رہا تھا۔ ان بہت سی گفتگوؤں میں سے ہر ایک میں اس نے اس سوال پر سوچا اور حیران کیا کہ آج ہمارے گرجا گھروں میں گناہ کی اتنی کم سزا کیوں ہے؟ ’’میں حیران ہوں کہ آج گناہ کی اتنی کم سزا کیوں ہے؟‘‘ وہ ہماری ہر گفتگو میں کہتا۔ میں جانتا تھا کہ وہ مر رہا ہے، کینسر کے شدید درد میں جو اس کے پورے جسم میں پھیل چکا تھا، اس لیے میں نے کوئی مشورہ نہیں دیا، بلکہ اس کے مرتے ہوئے خیالات پر دخل اندازی کرنے کے بجائے محض سنا۔ ’’مجھے حیرت ہے کہ آج تم میں گناہ کی اتنی کم سزا ہے؟‘‘ انہوں نے یہ بات ہماری گفتگو میں بار بار کہی۔ اس بات نے اسے پریشان کیا جب وہ وہاں مر رہا تھا۔ میں تھوڑی دیر بعد اس کے جنازے کے لیے ایریزونا گیا۔ بہت سے سرکردہ بپٹسٹ مبلغین نے بات کی، لیکن مجھے یاد نہیں کہ انہوں نے کیا کہا تھا۔ جب میں وہاں اس کے گرجا گھر کے بھرے مقدس مقام میں بیٹھا تھا، میں اس کے سوال کے بارے میں سوچتا رہا، ’’آج گناہ کی اتنی کم سزا کیوں ہے؟‘‘ اس کے الفاظ میرے دماغ میں پورے جنازے کے دوران گردش کرتے رہے۔
آہستہ آہستہ، اس کے جنازے کے بعد کے ہفتوں اور مہینوں میں، آخرکار میں ایک جواب پر پہنچا۔ میں نے محسوس کرنا شروع کیا کہ اس کا سوال ایک انتہائی اہم سوال ہے، درحقیقت ان برے دنوں میں سب سے اہم بات جو ایک مبلغ سوچ سکتا ہے۔ اور اب مجھے لگتا ہے کہ میرے پاس جواب ہے۔ ہم گناہ کی سزا اس طرح نہیں دیکھتے جس کا جوزف ہارٹ، اور بہت سے دوسرے لوگوں نے پہلی عظیم بیداری میں، بڑے پیمانے پر تجربہ کیا کیونکہ ہم مجرمانہ واعظوں کی تبلیغ کرنے کا رجحان نہیں رکھتے ہیں، اور ہم میں سے بہت کم لوگ خلوص سے دعا کرتے ہیں کہ گمراہ ہوئے لوگوں کی جان کو سزا دینے والی ایسی اذیت کا سامنا کرنا پڑے جیسا کہ جوزف ہارٹ اور ہزاروں دوسرے لوگوں نے محسوس کیا، بہتر اور روحانی طور پر زیادہ روشن خیال اوقات میں۔ ہم اب سوچتے ہیں کہ ہارٹ کی طرح کی سزا اہم نہیں ہے، شاید منفرد، یا نفسیاتی طور پر عجیب ہے۔ اب ہم سوچتے ہیں کہ ہمیں صرف بائبل کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے،
اور لوگوں کے لیے اس طرح کی سزا کی تلاش کے لیے دعا اور تبلیغ کرنے کی ضرورت نہیں۔ مبلغین فوری فیصلے سے مطمئن ہو گئے ہیں، اور وہ جان کی اذیت کو بھول گئے ہیں جس کا تجربہ ہمارے آباؤ اجداد نے کیا تھا جب انہوں نے مسیح میں ایمان لانے کی حقیقی تبدیلی کا تجربہ کیا تھا۔ لیکن میں ’’مسیح کے لیے‘‘ فوری اور غیر جذباتی فیصلوں سے مطمئن نہیں ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ ایسے ’’فیصلے‘‘ انسانی دل کو حقیقی معنوں میں تبدیل نہیں کریں گے۔ مسیح میں ایمان لانے کی حقیقی تبدیلیاں تقریباً ہمیشہ جان کی کچھ اذیتوں کے ساتھ ہوتی ہیں جس سے جوزف ہارٹ اپنی مسیح میں ایمان لانے کی تبدیلی کے دوران گزرے تھے، جو اس زمانے میں بہت عام تھی، لیکن ہمارے زمانے میں بہت کم ہے۔
اور، اس لیے، مجھے گناہ کی سچی دل دہلا دینے والی سزا کی حقیقت کے بارے میں تبلیغ کرنی چاہیے۔ مجھے آپ کو ماضی کے حیاتِ نو کے حقیقی مردوں اور عورتوں کی اپنی تبلیغ میں مثالیں دینی چاہییں جنہوں نے اپنے دلوں کی انتہائی بری حالت کو جان لیا تھا۔ یاد رکھیں کہ 18ویں صدی کے عظیم مبشر جارج وائٹ فیلڈ نے جذبات سے لبریز پھٹ پڑنے کو تیار دِل کے ساتھ بار بار اپنی آنکھوں میں آنسوؤں کے ساتھ کہا تھا کہ کوئی بھی حقیقی معنوں میں مسیح میں ایمان لا کر تب تک تبدیل نہیں ہو سکتا جب تک کہ اسے یقین نہ ہو کہ وہ ایک مکمل طور پر منحرف گنہگار ہے، یہ بات اسے محسوس کرنے پر مجبور کرتی ہے،
’’ہائے! میں کیسا بدبخت آدمی ہُوں! اِس موت کے بَدن سے مُجھے کون چُھڑائے گا؟‘‘ (رومیوں 7: 24)۔
خُدا کی عطا کردہ ایسی اندرونی مایوسی کے بغیر، بہت کم ہی ہے اگر کوئی مسیح میں آرام پاتا ہے، یا اُس کے کفارہ دینے والے خون سے پاک ہوتا ہے۔
اور آپ کا اپنی جان کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا آپ مسیح میں نجات کی پیشکش کے بارے میں سرد ہیں؟ اگر آپ ہیں، تو کیا یہ اس لیے نہیں ہے کہ آپ نے اپنے دل کی اس خوفناک فطرت کو محسوس نہیں کیا؟ کیا یہ اس لیے نہیں ہے کہ آپ یہ سمجھنے میں ناکام رہے ہیں کہ آپ ایک ناپاک چیز ہیں، کہ آپ کو اپنے دل میں یسوع کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوتی؟
اگر آپ نے محسوس کیا ہوتا کہ آپ کا دل خراب اور بُرا تھا تو آپ مسیح کے پاس دوڑے چلے آتے، کوئی سوال نہیں کرتے، اس کے پاس کیسے آنا ہے اِس بارے میں کوئی جواب تلاش نہ کرتے۔ آپ یسوع کے پاس دوڑے آتے، اس کے قدموں میں گرتے، اور آپ کی تباہ شدہ جان کو بچانے کے لیے اس سے التجا کرتے، جو گناہ کی وجہ سے اس قدر زخمی اور مُردہ ہے۔
دیکھو، وہ آپ کے لیے صلیب پر مرتا ہے، آپ کے گناہ کی بھیانک قیمت ادا کرنے کے لیے! دیکھو، وہ مُردوں میں سے جی اُٹھتا ہے تاکہ آپ کی برگشتگی سے تباہ ہوئی اور مسخ شُدہ خستہ حال جان کو زندگی بخشے! اگر آپ اپنی بگڑی ہوئی حالت کو تھوڑا سا بھی محسوس کرتے ہیں، تو مسیح کی طرف دوڑے چلے آئیں، پھر سر کے بل چھلانگ لگائیں، اس کی بانہوں میں، اور یسوع آپ کی بدحالی کو ٹھیک کر دے گا ’’اور آپ کے اندر ایک صحیح روح بحال کرے گا‘‘۔ اگر آپ اپنے گناہ کو ذرا سا بھی محسوس کرتے ہیں، تو فوراً یسوع کے پاس آئیں! ’’سُرخی مائل سیلاب میں ابھی ڈُبکی لگائیں جو برف کی مانند سفید شفاف کر دیتا ہے!‘‘
کیونکہ یسوع نے اپنا قیمتی خون بہایا تھا،
فراوانی سے نعمتیں عطا کرنے کے لیے؛
سُرخی مائل سیلاب میں ابھی ڈبکی لگائیں
جو برف کی مانند سفید شفاف صاف کر دیتا ہے۔
صرف اُسی پر بھروسہ کریں، صرف اُسی پر بھروسہ کریں،
صرف اُسی پر ابھی بھروسہ کریں۔
وہ آپ کو بچائے گا، وہ آپ کو بچائے گا،
وہ ابھی آپ کو بچائے گا۔
(’’صرف اُسی پر بھروسہ کریں Only Trust Him‘‘ شاعر جان ایچ. سٹاکٹنJohn H. Stockton، 1813۔1877).
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
لُبِ لُباب انسان کا دِل – بچپن ہی سے بدکار MAN’S HEART – EVIL FROM YOUTH ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے ’’انسان کے دِل کا ہر خیال بچپن ہی سے بُرائی کی طرف مائل ہوتا ہے‘‘ (افسیوں 2: 5) I۔ پہلی بات، یہ سیلاب سے پہلے انسان کی حالت تھی، پیدائش 6: 5؛ II۔ دوسری بات، سیلاب کے بعد انسان کی یہی حالت تھی، |