Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


بشر کی تلاش کرنے والے دو سوال

(پیدائش کی کتاب پر واعظ# 26)
TWO SOUL-SEARCHING QUESTIONS
(SERMON #26 ON THE BOOK OF GENESIS)
(Urdu)

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

خداوند کے دِن کی شام میں تبلیغ کیا گیا ایک واعظ، 14 اکتوبر، 2007
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں
A sermon preached on Lord’s Day Evening, October 14, 2007
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles

’’تجھے کس نے بتایا کہ تو ننگا ہے؟ کیا تو نے اُس درخت کا پھل کھایا ہے جسے کھانے سے میں نے تجھے منع کیا تھا؟‘‘ (پیدائش 3: 11)۔

آج ہمیں اکثر بتایا جاتا ہے کہ انسان کے مسائل دو ذرائع سے آتے ہیں – ماحول سے اور وراثت میں۔ لیکن ہمارے پہلے والدین، آدم اور حوا، ان سے متاثر نہیں ہوئے تھے۔ باغِ عدن میں ان کا ماحول بہترین تھا۔ یہ سچ ہے کہ وہاں شیطان موجود تھا، لیکن وہ اس کی بات سننے کے لیے کسی مجبوری میں نہیں تھے۔ انہیں وراثت میں کوئی گناہ کی فطرت نہیں ملی تھی۔ وہ ابھی گری ہوئی یا گمراہ ہوئی مخلوق نہیں تھے۔ ماحول اور وراثت ان کے گناہ کا سبب نہیں تھے۔ انہیں شیطان نے آزمایا اور پھر جان بوجھ کر خدا کی نافرمانی کی۔

جس جنت میں وہ رہتے تھے فوراً ہی ان کے لیے ایک خوفناک، تاریک جنگل بن گیا۔ وہ خدا کے خوف سے درختوں کی گہرائیوں میں بھاگ گئے۔ لیکن وہ خدا کی آواز سے بچنے کے لیے اتنی دور نہیں جا سکتے تھے۔ وہ اسے پکارتے ہوئے سن سکتے تھے، ’’تم کہاں ہو؟‘‘ (پیدائش 3: 9)۔ خدا کی آواز ان کے دلوں تک پہنچ چکی تھی۔ اُنہوں نے پہلے اُس کی آواز سنی تھی، لیکن اب اُن کے دل گھبرا گئے تھے۔ خدا نے ان کا پتہ لگایا تھا۔ اور خدا نے ان سے دو سوال پوچھے۔ یہ وہی سوالات ہیں جو آج کھوئے ہوئے گنہگاروں سے مخاطب ہیں۔ خدا وہی سوال آج رات آپ سے پوچھتا ہے۔

I۔ پہلی بات، تجھے کس نے بتایا کہ توں ننگا ہے؟

’’ٹھیک ہے،‘‘ آپ کہتے ہیں، ’’مجھے یہ کبھی نہیں بتایا گیا!‘‘ پھر مجھے ڈر ہے کہ آج رات میرے پاس آپ سے کہنے کے لیے اور کچھ نہیں ہے۔ میں آپ کو انجیل کے بنیادی حقائق بتا سکتا ہوں،

’’پاک صحائف کے مطابق کیسے مسیح ہمارے گناہوں کی خاطر قربان ہو گیا؛ اور کہ وہ دفنایا گیا، اور کہ وہ دوبارہ تیسرے روز پاک صحائف کے مطابق مُردوں میں سے جی اُٹھا‘‘ (I کرنتھیوں 15: 3۔4)۔

میں انجیل کے اُن عظیم مرکزی موضوعات پر تبلیغ کر سکتا ہوں اور کرتا ہوں۔ اِس کے باوجود انجیل کا پیغام آپ میں کوئی تحریک پیدا نہیں کرے گا جب تک آپ اُس سوال کا سامنا نہیں کرتے ہیں،

’’تجھے کس نے بتایا کہ تو ننگا ہے؟‘‘ (پیدائش 3: 11)۔

یہ وہ اژدھا نہیں تھا جس نے اُنہیں وہ بتایا تھا۔ شیطان کبھی بھی گنہگار کو نہیں بتاتا کہ وہ گمراہ ہو گیا ہے۔ شیطان گنہگار کو سونے کے لیے کہتا ہے۔ وہ وہی ہے جو آپ کو بتاتا ہے کہ آپ جیسے بھی ہیں جو اِس ہی طرح اتنے ہی اچھے ہیں۔ وہ وہی ہے جو آپ کو بتاتا ہے کہ آپ خطرے میں نہیں ہیں۔ وہ وہی ہے جو کہتا ہے کہ خدا آپ کو سزا نہیں دے گا۔ وہ وہی ہے جو کہتا ہے کہ قیامت کا دن نہیں ہوگا۔ وہ وہی ہے جس نے

’’… اُن لوگوں کے ذہنوں کو اندھا کیا ہے جو ایمان نہیں رکھتے‘‘ (II کرنتھیوں 4: 4)۔

وہ ہی ہے

’’وہ پرانا اژدھا، ابلیس اور شیطان کہلایا جانے والا، جس نے ساری دُنیا کو دھوکہ دیا‘‘ (مکاشفہ 12: 9)۔

آج کل لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سننا بہت عام ہے کہ شیطان وہ ہے جو آپ کو مجرم محسوس کراتا ہے۔ یہ کیسا ایک فریب ہے! شیطان ایسا کیوں کرے گا؟ اگر اس نے ایسا کیا تو وہ اپنے خلاف کام کرے گا۔ نہیں، شیطان وہ نہیں ہے جو کھوئے ہوئے گنہگار کو اپنے جرم کا احساس دلاتا ہے۔ یہ خدا کی روح کا کام ہے۔

’’اور جب وہ آ جائے گا، تو جہاں تک گناہ … کا تعلق ہے وہ دُنیا کو مجرم قرار دے گا‘‘ (یوحنا 16: 8)۔

یہ خُدا کی روح ہے جو کھوئے ہوئے آدمیوں کو بتاتی ہے کہ وہ گنہگار ہیں، اور خُدا کی نظر میں ننگے ہیں۔ جب تک روح القدس آپ کو خدا کی نظر میں آپ کی برہنگی نہیں دکھائے گا، آپ نہیں جان پائیں گے

’’… تو بدبخت، بیچارہ، غریب، اندھا اور ننگا ہے‘‘ (مکاشفہ 3: 17)۔

’’تجھے کس نے بتایا کہ تو ننگا ہے؟‘‘ (پیدائش 3: 11)۔

کیوں، یہ خدا کی روح تھی جس نے انہیں بتایا۔ اور آج بھی ایسا ہی ہے۔ جو کبھی نہیں بدلا۔

آپ یسوع کو اپنے خون سے آپ کے گناہوں کو ڈھانپنے کی ضرورت کو کبھی بھی نہیں دیکھ پائیں گے جب تک کہ روح القدس آپ کو خدا کی نظر میں آپ کی برہنگی نہ دکھائے۔ آپ کبھی نہیں دیکھ پائیں گے کہ بائبل کیوں کہتی ہے،

’’مبارک ہیں وہ … جن کے گناہوں کو ڈھانپا جاتا ہے‘‘ (رومیوں 4: 7)۔

جب تک کہ پاک روح آپ پر پہلے یہ ظاہر نہ کر دے کہ آپ ’’اندھے اور ننگے‘‘ ہیں (مکاشفہ 3: 7)۔

II۔ دوسری بات، کیا آپ نے خدا کے احکام کو توڑا ہے؟

ہماری تلاوت پر دوبارہ نظر ڈالیں۔ مہربانی سے کھڑے ہو جائیں اور اِسے باآوازِ بُلند پڑھیں۔

’’اور اُس نے کہا، تجھے کس نے بتایا کہ تو ننگا ہے؟ کیا تو نے اُس درخت کا پھل کھایا ہے جسے کھانے سے میں نے تجھے منع کیا تھا؟‘‘ (پیدائش 3: 11)۔

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

کیا توں نے ’’اُس درخت کا پھل کھایا ہے‘‘ کہ ’’جس سے میں نے تجھے منع کیا تھا کہ تو مت کھانا؟‘‘ یہی ہے جو خدا آج کی رات آپ سے کہہ رہا ہے۔ کی آپ نے میرے احکام کو توڑا ہے؟ کیا آپ نے میری شریعت میں سے کسی [حکم کو] توڑا ہے؟ کیا آپ ایک گنہگار ہیں؟ کیا آپ کے دِل اور دماغ میں خدا کے خلاف کوئی گناہ ہے؟ کیا آپ کے باطن میں کوئی خفیہ یا پوشیدہ گناہ ہےَ؟

’’مجھے تلاش کر، اے خدا، اور میرے دل کو جان: مجھے آزما، اور میرے خیالات جان: اور دیکھ کہ کیا مجھ میں کوئی بُری راہ ہے…‘‘ (زبور 139: 23-24)۔

اور، اگر آپ نے داؤد کی وہ دعا مانگی ہے تو کیا آپ کہہ سکتے ہیں، ’’جی نہیں، مجھ میں کوئی بھی بُری راہ نہیں ہے‘‘؟ کیا آپ ایمانداری کے ساتھ خدا کو وہ الفاظ کہہ سکتے ہیں؟

’’کیا تو نے اُس درخت کا پھل کھایا ہے جسے کھانے سے میں نے تجھے منع کیا تھا؟‘‘ (پیدائش 3: 11)۔

لوتھر نے کہا،

یہاں خدا نے آدم کے ضمیر کو تیز چبھن سے چھوا۔ اُس نے اُسے بتایا، جیسا کہ یہ تھا، ’’تمہیں شرم نہیں آتی تھی حالانکہ تم ننگے تھے، نہ ہی میری آواز نے تمہیں ڈرایا تھا۔ لیکن تمہارے ضمیر نے تم پر الزام لگایا‘‘… چنانچہ، خدا کے دباؤ میں آ کر، آدم نے خود کو موت اور جہنم کے خوف میں پایا… تو اب اسے خداوند کے منہ سے وہی خیالات سننا پڑے جو اس کے دماغ میں تھے (مارٹن لوتھر، ٹی ایچ۔ ڈی۔ Martin Luther, Th.D.، پیدائش کی کتاب پر لوتھر کا تبصرہ Luther’s Commentary on Genesis، ژونڈروان اشاعتی گھر Zondervan Publishing House، دوبارہ اشاعت 1958، جلد اوّل، صفحہ 76)۔

میتھیو ھنری نے کہا،

ممنوعہ پھل کھانے سے، ہم نے ایک عظیم اور مہربان خُدا کو ناراض کیا، ایک منصفانہ اور راست قانون کو توڑا… اور خُدا کے فضل سے محروم ہو کر اور اپنے آپ کو اُس کے غضب اور لعنت کے سامنے بے نقاب کر کے اپنی قیمتی جانوں پر ظلم کیا (میتھیو ھنری کا تمام بائبل پر تبصرہ Matthew Henry’s Commentary on the Whole Bible، ہینڈرکسن پبلشرز، دوبارہ اشاعت 1991، جلد اوّل، صفحہ 23)۔

’’تجھے کس نے بتایا کہ تو ننگا ہے؟ کیا تو نے اُس درخت کا پھل کھایا ہے جسے کھانے سے میں نے تجھے منع کیا تھا؟‘‘ (پیدائش 3: 11)۔

خدا نے یہ سوالات کیوں پوچھے؟ یہ جاننے کے لیے نہیں تھا کہ انہوں نے کیا کیا۔ خدا کی ہر بات کو جاننے اور دیکھنے والی آنکھ پہلے ہی سے جانتی تھی کہ انہوں نے گناہ کیا ہے۔ خُدا نے یہ سوالات اُن کے ضمیروں کی جانچ کرنے کے لیے، اُنہیں چُبھن محسوس کرانے کے لیے، اُنہیں اُن کے گناہ کو تسلیم کرنے کے لیے تحریک دینے کے لیے پوچھے۔ لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے صرف اپنے آپ کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی، کسی اور پر الزام لگانے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر ھنری ایم مورس نے کہا، ’’اس کے مطابق، خداوند کے پاس [اُنہیں] سزا دینے کے سوا کوئی عمل نہیں تھا‘‘ (ھنری ایم مورس، پی ایچ ڈی Henry M. Morris, Ph.D.، پیدائش کی کتاب کا ریکارڈ The Genesis Record، بیکر کُتب گھر Baker Book House، 1986 ایڈیشن، صفحہ 117)۔

یہ اس بات کی تصویر ہے کہ اگر آپ اپنے گناہ کا بہانہ بناتے رہیں گے تو آپ کے ساتھ کیا ہوگا۔

’’اپنی تقصیر اپنے سینہ میں چُھپا کر اگر میں نے آدم کی مانند اپنے قصوروں پر پردہ ڈالا ہو‘‘ (ایوب 31: 33)۔

آپ کے ساتھ کیا ہو گا؟ تب آپ

’’تم پر آنے والی مصیبتوں پر روؤ اور چیخو گے‘‘ (ایوب 5: 1)۔

آپ کو آخری عدالت میں خدا کے تخت کے سامنے گھسیٹا جائے گا۔ آپ

’’خداوند کی حضوری میں کھڑے ہوں؛ اور کتابیں کھولی جائیں گی … اور تمام مُردوں کا انصاف اُن کے اعمال کے مطابق کیا گیا جو اُن کی کتابوں میں درج تھے‘‘ (مکاشفہ 20: 12)۔

ڈاکٹر جان آر رائس نے کہا،

یعنی، انسان کے [گناہوں] کا ریکارڈ ’’اور مُردوں کا فیصلہ اُن چیزوں سے کیا گیا جو کتابوں میں لکھی گئی تھیں‘‘... [خُدا] انسانوں کے تمام [گناہوں] کا ریکارڈ رکھتا ہے، اور اُن تمام خیالات اور احساسات کا جن کے تحت وہ عمل کرتے ہیں... یہاں کوئی رحم نہیں ہے۔ معافی کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا، خدا کے فضل کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا، کفارہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ ان سب کو لعن طعن کیا گیا ہے۔ اب صرف درست فیصلہ لاگو ہوتا ہے۔ لوگ جہنم میں جائیں گے کیونکہ انہیں جانا چاہیے۔ وہ جہنم کے مستحق ہیں… ’’دھوکے میں نہ آئیں؛ خدا کا مذاق نہیں اڑایا جاتا: کیونکہ آدمی جو کچھ بوتا ہے، وہی کاٹے گا‘‘ (گلتیوں 6: 7)… گناہ کا بدلہ چکانا چاہیے۔ وہ لوگ جو مسیح کی قربانی کو مسترد کرتے ہیں انہیں ابدی… کبھی معاف نہ ہونے والے گناہ کے لیے اپنا قرض ادا کرنا چاہیے… جو کوئی برائی کرنا چاہتا ہے یا وہ کرے گا [اگر اسے موقع ملے] یا اگر وہ بے نقاب ہونے سے نہیں ڈرتا، تو وہ اپنے دل میں اس گناہ کا مجرم ہے۔ اوہ، اس خوفناک دن [دل کے] گناہ خدا کی ریکارڈ کی کتابوں سے پڑھے جائیں گے! (جان آر رائس، ڈی ڈی John R. Rice, D.D.، دیکھو، وہ آتا ہے Behold, He Cometh، سورڈ آف دی لارڈ پبلشرز، 1977، صفحہ 304-305)

’’اس دن جب خدا انسانوں کے رازوں کا فیصلہ کرے گا‘‘ (رومیوں 2: 16)۔

ہائے وہ روزِ جزا آنے والا ہے! خداوند کی کتابیں کُھلیں گی۔ آپ کے تمام خفیہ گناہ خدا کی کتابوں سے پڑھے جائیں گے۔ کچھ نہیں چھپے گا۔ آپ کے دل اور زندگی کے تمام گناہ خدا کی کتابوں سے پڑھے جائیں گے، اور آپ کے گناہوں کا کامل ریکارڈ آپ کو مجرم ٹھہرائے گا۔ تب مسیح آپ سے کہے گا،

اے لعنتی لوگو، میرے پاس سے دور ہو جاؤ، اور اُس ہمیشہ جلتے رہنے والی آگ میں چلے جاؤ‘‘ (متی 25: 41)۔

اوہ، میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں، میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ ’’روزِ عدالت کا خوفناک انتظار اور اُس آگ کا غضب باقی ہے جو خدا کے دشمنوں کو کھا لے گی‘‘ (عبرانیوں 10: 27)۔

اوہ، اب دشمن نہ بنو، خداوند تعالیٰ کے دشمن نہ بنو! یاد رکھو کہ

’’جو اپنے گناہوں کو چھپاتا ہے وہ فلاح نہیں پائے گا لیکن جو اُن کا اقرار کرتا ہے اور ترک کرتا ہے اُس پر رحم کیا جائے گا‘‘ (امثال 28: 13)۔

خُدا کے سامنے اپنے گناہ کا اقرار کرو جیسا کہ داؤد نے کیا، جب اُس نے کہا،

’’کیونکہ میں اپنے گناہوں کو تسلیم کرتا ہوں: اور میرا گناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے‘‘ (زبور 51: 3)۔

’’جو اپنے گناہوں کو چھپاتا ہے وہ فلاح نہیں پائے گا لیکن جو اُن کا اقرار کرتا ہے اور ترک کرتا ہے اُس پر رحم کیا جائے گا‘‘ (امثال 28: 13)۔

اپنے گناہوں کو چھپانا چھوڑ دو۔ آپ واقعی ویسے بھی ایسا نہیں کر سکتے! خُدا کی سب دیکھنے والی آنکھ پہلے سے ہی آپ کے گناہ کے بارے میں سب کچھ جانتی ہے! ہر گناہ جو آپ نے کیا ہے وہ خدا کی کتابوں میں درج ہے اور آخری عدالت میں آپ کو مجرم ٹھہرائے گا۔ جلدی کریں، میرے دوست، ابھی بھی وقت ہے! اپنے گناہوں کا اعتراف کر لیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے! بائبل کہتی ہے کہ آپ کو ”[یسوع کے] خون سے راستباز ٹھہرایا جانا چاہئے۔ آپ کو ’’اُس کے ذریعے قہر سے بچایا جانا چاہیے‘‘ (رومیوں 5: 9)۔

’’تجھے کس نے بتایا کہ تو ننگا ہے؟ کیا تو نے اُس درخت کا پھل کھایا ہے جسے کھانے سے میں نے تجھے منع کیا تھا؟‘‘ (پیدائش 3: 11)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

بشر کی تلاش کرنے والے دو سوال

(پیدائش کی کتاب پر واعظ# 26)
TWO SOUL-SEARCHING QUESTIONS
(SERMON #26 ON THE BOOK OF GENESIS)

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’تجھے کس نے بتایا کہ تو ننگا ہے؟ کیا تو نے اُس درخت کا پھل کھایا ہے جسے کھانے سے میں نے تجھے منع کیا تھا؟‘‘ (پیدائش 3: 11)۔

(پیدائش 3: 9)

I۔ٍ   پہلی بات، تجھے کس نے بتایا کہ تو ننگا ہے؟ پیدائش 3: 11الف؛
I کرنتھیوں 15: 3-4؛ II کرنتھیوں 4: 4؛ مکاشفہ 12: 9؛
یوحنا 16: 8؛ مکاشفہ 3: 17؛ رومیوں 4: 7۔

II۔  دوسری بات، کیا آپ نے خدا کے احکام کو توڑا ہے؟
پیدائش 3: 11ب؛ زبور 139: 23-24؛ رومیوں 5: 9؛ ایوب 31: 33؛
یعقوب 5: 1؛ مکاشفہ 20: 12؛ گلتیوں 6: 7؛ رومیوں 2: 16؛
متی 25: 41؛ عبرانیوں 10: 27؛ امثال 28: 13؛ زبور 51: 3۔