Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


مسیح کی جلالی خوشخبری

THE GLORIOUS GOSPEL OF CHRIST
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

خُداوند کے دِن کی صبح دیا گیا ایک واعظ، 19 نومبر، 2006
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں
A sermon preached on Lord’s Day Morning, November 19, 2006
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles

’’مسیح کے جلال کی خُوشخبری کی روشنی‘‘ (2۔ کرنتھیوں 4:4).

شکرگزاری کے موقع پر منادی کرنے کے لیے میں اِس سے بہتر کسی اور مرکزی موضوع کے بارے میں سوچ نہیں سکا،

’’مسیح کے جلال کی خُوشخبری کی روشنی‘‘ (2۔ کرنتھیوں 4:4).

پولوس رسول اپنے ذہن میں ایک اہم آئیڈیے والا شخص تھا۔ وہ مصلوب اور جی اُٹھے مسیح کے جلال کے لیے شکرگزاری کیے بغیر مشکل ہی سے سوچ یا بول پاتا تھا۔ لفظ ’’جلالglory‘‘ کا ترجمہ یونانی لفظ ’’ڈوخساdoxa‘‘ سے کیا گیا ہے۔ اِس کا مطلب ’’ستائش، تعظیم، پرستش‘‘ ہوتا ہے۔ ’’جلالیglorious‘‘ کا مطلب ہوتا ہے، ’’تعظیم اور ستائش کے قابل۔‘‘پولوس رسول کے لیے خوشخبری تمام ستائش، احترام اور تعظیم کے لائق ہے۔ یوں، رسول ہمیں ’’مسیح کی جلالی خوشخبری‘‘ کے بارے میں بتاتا ہے۔ اُس نے کہا کہ خوشخبری احترام کے لائق ہے، یہ تمام ستائش اور تعظیم کے لائق ہے، کیونکہ یہ ’’مسیح کی جلالی خوشخبری ہے۔‘‘ اور، پولوس رسول کے ساتھ، ہمیں اپنے سروں اور دِلوں کو جھکانا چاہیے اور مسیح کے پیغام کے لیے تعظیم، اور ستائش اور شکرگزاری کرنی چاہیے، جو ہمیں اخلاقی زوال، تاریکی، گناہ اور جہنم میں دائمی سزا سے باہر نکال لاتا ہے، اِس ذریعے سے

’’مسیح کے جلال کی خُوشخبری کی روشنی‘‘ (2۔ کرنتھیوں 4:4).

کلام پاک کے اِس حوالے میں، رسول اِس حقیقت پر غمزدہ ہے کہ وہاں لوگ تھے جن کو اُس نے تبلیغ کی جو وہ نہ دیکھ پائے جو اُس نے دیکھا، جو سچائی کو گرفت میں نہ لے پائے، یا دیکھ پائے،

’’مسیح کے جلال کی خُوشخبری کی روشنی‘‘ (2۔ کرنتھیوں 4:4).

پولوس کو احساس ہو گیا تھا کہ خوشخبری اُن کے لیے چھپی ہوئی تھی۔ وہ جانتا تھا کہ شیطان نے، اپنی بُری قوت کے ذریعے سے، ’’جلالی خوشخبری‘‘ کے لیے اُنہیں اندھا کر دیا تھا۔ پولوس جانتا تھا کہ اگر شیطان نے اُنہیں اندھا نہ کیا ہوتا تو خوشخبری کا نور اور قوت اُن کی آنکھوں کے سامنے ایک چکا چوند کر دینے والی روشنی کی مانند چمکتا۔

یسوع نور بخشنے کے لیے آیا۔ شیطان اندھا کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ مسیح اور شیطان کے خلاف جنگ ہر غیرتبدیل شُدہ یا غیر نجات یافتہ شخص کے ذہن اور دِل میں ہوتی ہے۔ سوال یہ ہے – کیا آپ مسیح میں خُدا کی قوت کے ذریعے سے خوشخبری کی روشنی دیکھیں گے؟ یا کیا آپ تاریکی ہی میں رہیں گے؟

ہم جو مسیحی ہیں دعا مانگتے ہیں کہ خوشخبری کی روشنی آپ کے دِل کو چھید ڈالے، اور تاریکی میں سے نور کو نکالے۔ دُنیا کے شروع میں، خُدا نے کہا،

’’روشنی ہو جا: اور روشنی ہو گئی‘‘ (پیدائش 1:3).

اب، اِن بُرے دِنوں میں، اِس تاریکی کی گھڑی میں جس میں ہم زندگی بسر کر رہے ہیں، ہم دعا مانگتے ہیں کہ خُدا ایک مرتبہ پھر ہمارے تاریک ذہن کو کہے،

’’روشنی ہو جا۔‘‘

کاش زمانے کے شروع میں نور کی تخلیق کا معجزہ آپ کی روح میں دھرائے، تاکہ آپ واضح طور پر دیکھ پائیں

’’مسیح کے جلال کی خُوشخبری کی روشنی‘‘ (2۔ کرنتھیوں 4:4).

یہ کس قدر شاندار شکرگزاری ہوگی اگر کوئی ہمارے گرجہ گھر میں ایمان کے وسیلے سے مسیح کو دیکھے، اور اُس سے نور کی ایک جھلک پا لے، جو آپ کو لاتی ہے مکمل نجات تک

’’مسیح کے جلال کی خُوشخبری کی روشنی‘‘

یسوع نے کہا،

’’ایک گنہگار کے توبہ کرنے پر بھی خدا کے فرشتوں کے سامنے خوشی منائی جاتی ہے‘‘ (لوقا 15:10).

آسمان کی گھنٹیاں بجا دو! آج عید کو پھیلا دو!
   فرشتوں [سنو] خوشی کے شادیانوں کی تال!
مسرت کی نوید کو بتاؤ، اِس کو دور دور تک پھیلاؤ!
   کیونکہ ایک قیمتی جان دوبارہ پیدا ہوئی ہے۔
(’’آسمان کی گھنٹیاں بجا دوRing the Bells of Heaven‘‘ شاعر ولیم او۔ کُوشنگ
      William O. Cushing، 1823۔1902)۔

اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اِس گرجہ گھر میں بھی خُدا کے لیے شکر گزاری کی چیخیں اور آنسو ہونگے، اگر کوئی خوشخبری کی روشنی کو پا لیتا ہے اور اِس کی صبح یسوع مسیح کے پاس سادہ ایمان کے وسیلے سے آتا ہے! یہ زمین پر ہماری شکر گزاری کو آسمان میں اُس شکر گزاری کی مانند بنا ڈالے گی اگر آپ صرف اپنے گھٹنے ٹیکیں اور دِل کو حلیم کریں، اور اِس کا دِن ختم ہونے سے پہلے خُداوند یسوع مسیح کے پاس آئیں! اِس لیے ہم دعا کرتے ہیں کہ

’’مسیح کے جلال کی خُوشخبری کی روشنی، جو خُدا کی صورت ہے، [آپ پر] چمکے [گی]‘‘ (2۔ کرنتھیوں 4:4).

آج ہی کے دِن! اِس مقصد کے ساتھ، اور اِس ہی کی خاطر، آئیے ہماری تلاوت کے بارے میں بے شمار باتوں پر غور کریں۔

I۔ پہلی بات، اُس نام کے بارے میں سوچیں جو پولوس نے خوشخبری کو دیا۔

اُس نے اس کو ’’مسیح کی جلالی خوشخبری‘‘ کہا۔ رسول نے کہا کہ خوشخبری کا موضوع مسیح ہے۔ فرشتوں نے اُس کی پیدائش پر خوشخبری کا اِعلان کیا تھا۔ اُس کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے بعد، اُس کی پیروکار اُس میں سادہ ایمان کے ذریعے نجات کے پیـغام کا اِعلان کرنے کے لیے جگہ جگہ گئے۔ آج وہ خُدا کے داھنے ہاتھ پر بیٹھا ہے، اور آپ اُس کے پاس ایمان کے وسیلے سے آ سکتے ہیں اور معافی اور دائمی زندگی پا سکتے ہیں۔ مسیح خوشخبری کا مصنف ہے، خوشخبری کا موضوع ہے، اور خوشخبری کا آخر ہے – وہ اوّل اور آخر ہے، الفا اور اومیگا، خوشخبری کا شروع اور آخر۔ وہ خوشخبری ہے! وہ [یسوع] وہی پیغام ہے جس کا ہم اِعلان کرتے ہیں! وہ ہماری منادی کا موضوع اور مقصد ہے!

لفظ ’’گاسپل Gospel‘‘ کا مطلب ہوتا ہے ’’خوش خبری۔‘‘ اور خوشخبری یہ ہے – ’’یسوع مسیح اِس دُنیا میں گنہگاروں کو بچانے کے لیے آیا‘‘ (1تیموتاؤس1:15)۔ وہ ’’مسیح کی جلالی خوشخبری کی روشنی‘‘ ہے (2 کرنتھیوں4:4)۔ مسیح کی خوشخبری گنہگاروں کو اُس وقت بچا لیتی ہے جب وہ اُس کو سُنتے ہیں اور اُس [یسوع] کے پاس ایمان کے ساتھ آتے ہیں۔ خوشخبری ہماری مسیح کی جانب نشاندہی کرتی ہے۔ یہ ہماری منادی کا موضوع ہے، ہمارے ایمان کا روح رواں ہے، اور یہ یسوع مسیح، خُداوند کے بیٹے کو ہمیشہ کے لیے جلال بخشتا ہے!

مسیح کی جلالی خوشخبری کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ پولوس رسول کے لیے تمام دنیا میں اِس سے موازنہ کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں تھا۔ رسول کا خوشخبری کی منادی کرنا کبھی بھی یہودیت یا کافریت یا سٹوایکزStoics یا روم کے ایپی کیوریئینزEpicureans of Rome کے ساتھ مقابلہ نہیں تھا۔ پولوس کے ذہن میں ’’مسیح کی جلالی خوشخبری‘‘ کے ساتھ موازنے میں اُن کی تعلیمات غیر اہم تھیں۔ مسیح کی خوشخبری وہ اہم بات تھی جس نے اُس کے ذہن کو گھیرا ہوا تھا، اور اُس کی منادی کا، اُس کی تحریروں کا اور اُس کے خیالات کا مرکزی موضوع تھی۔ یہ بات صرف پولوس کے ساتھ ہی سچی نہیں ہے۔ مسیح کی جلالی خوشخبری تمام بائبل کے انتہائی دِل میں پہناں ہے۔ پیدائش سے لیکر مکاشفے تک، تشبیہات کے ذریعے سے، پیشن گوئیوں کے ذریعے سے، واضح بیانات کے ذریعے سے، مسیح کی جلالی خوشخبری تمام پاک صحائف کا مرکزی موضوع ہے!

یہ واعظ سپرجیئنSpurgeon کے پیغام ’’مسیح کے جلال کی خوشخبری The Gospel of the Glory of Christ‘‘کی ایک انتہائی سادہ کی گئی ذرا سے تبدیل شُدہ نقل ہے (دی میٹروپولیٹن عبادت گاہ کی واعظ گاہ The Metropolitan Tabernacle Pulpit، نمبر2,077)۔ سپرجیئن نے کہا،

خوشخبری کا جلال… اتنہائی حد تک ہمارے خُدا کی ہستی میں پنہاں ہے… خُدا کے فرشتوں کے ساتھ ہم یسوع مسیح کی خُدا کی حیثیت سے پرستش کرتے ہیں۔ [وہ] انسان بھی ہے – ہماری ہی طرح کا ایک انسان، اِس رعایت کے ساتھ، کہ اُس میں قدرتی اخلاقی زوال [بدکاری] کا کوئی بھی دھبہ نہیں ہے، اور گناہ کے کسی بھی عمل نے کبھی بھی اُس کے کردار پر کوئی دھبہ نہیں لگایا۔ اُس کے جلال کو دیکھو جو پُراسرار طور پر ایک ہی ہستی میں خُدا اور انسان ہو کر متحد ہے! وہ بے نظیر ہے: وہ باپ کے جلال کی چمک ہے، اور بدقسمتی کے لیے پیدا ھوا بھائی ہے۔ یہ خوشخبری ہے – کہ خود خُدا کے بیٹے نے جلالی طور پر [انسانیت] کی نجات کا بیڑا اُٹھایا اور اِسی لیے انسان بنا، اور ہمارے درمیان خیمہ زن ہوا، اور ہم نے اُس کے جلال کو دیکھا (ibid.، صفحہ 171)۔

ستائش اور تعظیم اور جلال یسوع کے لیے ہے، ناصرف اِس لیے کہ جو وہ ہے، بلکہ اُس کی اُن لوگوں کے لیے اُس محبت کے لیے بھی جنہیں بچانے کے لیے وہ آیا،

’’وہ اپنے لوگوں سے جو دنیا میں تھے، محبت کرتا تھا اور اُس کی محبت اُن سے آخری وقت تک قائم رہی‘‘ (یوحنا 13:1).

مسیح کی اُن لوگوں کے لیے محبت جنہیں اُس نے نجات دلائی کبھی بھی ختم نہیں ہوگی۔ اور ہمارے لیے اُس کی محبت کا جلال بغیر ابتدا کے، بغیر تبدیلی کے، بغیر خاتمے کے ہے۔ یہ ہی خوشخبری کی انتہائی زندگی کا خون ہے۔ یسوع گنہگار کا دوست ہے!

یسوع، میری روح کے محبوب،
   مجھے اپنے سینے سے لپٹنے دیں،
جب تک نزدیک ترین پانیوں میں لہریں ہیں،
   جب تک طوفان زوروں پر ہے۔
(’’تجھ میں چھپنے سے Hiding in Thee ‘‘ شاعر ولیم او۔ کُشینگ William O. Cushing، 1823۔1902)۔

اِس کے بعد ہم مسیح کے جلال کو اُس کے متجسم ہونے میں دیکھتے ہیں۔ وہ بیت اللحم میں دُنیا میں آیا، اور ناصرت میں پرورش پا کر آدمی بنا۔ بیشک وہ ایک کمتر ترکھان کا زمینی بیٹا تھا، اِس کے باوجود تمام زمانوں تک کے لیے یہ خُدا اور انسان کے درمیان مصالحت کروانے والے کا جلال ٹھہرائے گا، کہ اُس نے خود کی بے عزتی کروائی، کہ اُس کو خود کو کمتر کروایا، ہماری مانند انسان بن کر۔ اُس کی غربت اور شرمندگی میں جلال ہے، اپنا سر کہیں پر بھی نہ ٹیکانے میں اُس کا جلال ہے، اور اُس کی خستہ حالی اور بھوک میں جلال ہے، گتسمنی میں اور اُس کی خونی پسینے میں جلال ہے، گناہ کی ادائیگی کے لیے صلیب پر اُس کی قربانی میں جلال ہے۔ جو اُس پر تھوکے جانے اور کوڑے کھانے کو اُس نے برداشت کیا اُس میں جلال ہے، اُس درد میں جلال ہے جو اُ سنے جب اُس کے ہاتھوں اور پیروں میں کیل ٹھونکے گئے تب محسوس کیا۔ متجسم خُدا، انسانی جسم میں مسیح میں، فضل اور محبت کا جلال دیکھا جاتا ہے، جو صلیب پر اپنی اذیتوں کے ذریعے سے گنہگاروں کے لیے نجات لاتا ہے۔ اور، اُن کے لیے جو مجرم ہیں اور گناہ کے قائل ہیں، یہی نجات کی انتہائی خوشخبری ہے! اُس کی اذیتوں کے وسیلہ سے جو اُس نے ہماری خطاؤں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے برداشت کیں، ہم دیکھتے ہیں کہ خُدا کا بیٹا گنہگاروں کے لیے محبت اور ترس ظاہر کرتا ہے۔ یہ ہے

’’مسیح کے جلال کی خُوشخبری کی روشنی‘‘ (2۔ کرنتھیوں 4:4).

’’اور اُس نے اِنسانی شکل میں ظاہر ہو کر، اپنے آپ کو فروتن کر دیا اور موت بلکہ صلیبی مَوت تک فرمانبردار رہا‘‘ (فلپیوں 2:8).

صلیب پر اپنی موت میں اُس نے موت پر فتح پائی اور ابلیس پر قابو کیا۔ اور اُس کی قربانی سے تعلق رکھتی ہوئی موت نے ہمارے گناہ کو دھو ڈالا اور خُدا کی شریعت کو پورا کیا۔ یہ ہے ہماری نجات کی خوشخبری۔ یہ ہے

’’مسیح کے جلال کی خُوشخبری کی روشنی‘‘ (2۔ کرنتھیوں 4:4).

اِس سے بھی آگے دیکھا جائے تو ہم اُس کے جی اُٹھنے کے جلال کو دیکھتے ہیں۔ اُس کو موت کی زنجیروں میں جکڑا نہ جا سکا۔ جی ہاں، وہ واقعی میں صلیب پر قربان ہوا تھا۔ مگر خُدا اُس کے جسم کو گلتا سڑتا ہوا نہیں دیکھ سکتا تھا۔ اور یوں، کچھ عرصہ تک قبر میں رہ چکنے کے بعد، وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا، اور اُن تمام کے لیے جو اُس پر بھروسہ کرتے ہیں روشنی اور آزادی لایا – اُس زندہ مسیح نے اپنے جسمانی طور پر خود موت سے جی اُٹھنے کے وسیلہ سے جلال بخشا، اور نسل انسان کے لیے لایا

’’مسیح کے جلال کی خُوشخبری کی روشنی‘‘ (2۔ کرنتھیوں 4:4).

اوہ، ایمان کے وسیلے سے ہمارے جی اُٹھے نجات دہندہ اور خُداوند کے جلال کو دیکھیں!

ایک مرتبہ پھر، ایمان کے وسیلہ سے اپنی نظروں کو اُٹھائیں اور مسیح کے جلال پر نظر ڈالیں جو خُدا کے داھنے ہاتھ پر تخت پر بیٹھا ہوا ہے، اور اپنی فاتحانہ آمدِ ثانی پر زمین پر تقریباً دوبارہ آنے ہی والا ہے! وہ اب خُدا باپ کے داھنے ہاتھ پر تخت پر بیٹھا ہوا ہے۔ وہ ہمارے لیے وہاں دعا مانگتا ہے۔

’’وہ [ہماری] شفاعت کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ ہے‘‘ (عبرانیوں 7:25).

اور جب زمین پر ہمارے دِن پورے ہوتے ہیں، اور یہ زمانہ ختم ہونے پر آتا ہے، مسیح یسوع دوبارہ آئے گا۔ بادلوں کو چیرتا ہوا،

’’یہی یسوع، جو تمہارے پاس سے آسمان پر اُٹھایا گیا [تھا]، اِسی طرح پھر آئے گا جس طرح تُم لوگوں نے اُسے آسمان پر[اوپر جاتے] دیکھا ہے‘‘ (اعمال 1:11).

اُس مقررہ گھڑی پر، مسیح جلال میں اپنے تخت کو چھوڑے گا، اور آسمان میں سے نیچے آئے گا، تمام زمین پر حکمرانی کرنے کے لیے۔ اور جب وہ اِس زمین پر آسمان سے واپس آئے گا،

’’اُس کی پوشاک اور ران پر یہ نام لکھا ہُوا [ہوا ہوگا]، بادشاہوں کا بادشاہ، اور خداوندوں کا خداوند‘‘ (مکاشفہ 19:16).

اور وہ ایک ہزار سالوں تک تمام روئے زمین پر قوت میں حکمرانی کرے گا! یہ، بھی، ہے

’’مسیح کے جلال کی خُوشخبری کی روشنی‘‘ (2۔ کرنتھیوں 4:4).

یہ ہے وہ تکمیل، ہمارے خُداوند یسوع ’’مسیح کے جلال کی خوشخبری کی روشنی‘‘ کی اُس پیشن گوئی کا مکمل طور سے پورا ہو جانا!

II۔ دوسری بات، خوشخبری کی روشنی کے بارے میں سوچیں۔

رسول ’’مسیح کی جلالی خوشخبری کی روشنی‘‘ کے بارے میں بات کرتا ہے۔ وہ روشنی ایک بےنقاب روشنی ہے۔ پرانے عہد نامے کے صحائف میں بہت زیادہ روشنی تھی، لیکن وہ پردے میں تھی اور اِس قدر واضح نہیں تھی جیسی یہ مسیح میں ہے۔ وہ آنے والی باتوں کے سایوں اور تشبیہات میں روشنی پیش کی گئی تھی۔ لیکن جب مسیح زمین پر آیا، تو وہ پردہ ہٹا دیا گیا، اور سب کچھ کُھلا اور واضح ہو گیا۔

ہماری منادی میں کچھ بھی چُھپا ہوا نہیں ہے۔ ہم چند آزاد خیال مبلغین کی مانند نہیں ہیں جو ایک بات میں یقین رکھتے ہیں مگر لوگوں کو کچھ اور ہی تبلیغ کرتے ہیں۔ جی نہیں! ایک ہزار مرتبہ نہیں! ہم صرف اُس ہی کی منادی کرتے ہیں جس پر یقین رکھتے ہیں۔ خوشخبری روشنی ہے، اور یہ وہ روشنی ہے جس کو چُھپا ہوا نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ہر کسی کو دور دراز تک اِعلانیہ بتایا جانا چاہیے،

’’اِس لیے میں اِنجیل سے نہیں شرماتا کیونکہ وہ ہر ایمان لانے والے کی نجات کے لیے خدا کی قدرت ہے‘‘ (رومیوں 1:16).

اِس لیے میں مسیح کی خوشخبری سے نہیں شرمندہ ہوتا۔ ہم اِس کی منادی تمام لوگوں میں بغیر خوف اور طرفداری کے کرتے ہیں، کیونکہ یہ ہے

’’مسیح کے جلال کی خُوشخبری کی روشنی‘‘ (2۔ کرنتھیوں 4:4).

خوشخبری کی کوئی قیمت نہیں ہوتی جب تک کہ اِس کی منادی نہ کی جائے، جب تک اِس کی روشنی گناہ سے تاریک مردوں اور عورتوں کی روحوں میں داخل نہیں ہو جاتی۔

خوشخبری وہ روشنی ہے جو تنہا مسیح سے آتی ہے۔ آپ خوشخبری کو منور نہیں کر سکتے۔ یہ بذات خود ایک نور ہے۔ میں ایک احمق ہوؤں گا اگر میں ایک موم بتی لے کر اور اِس کو استعمال کر کے لوگوں کو سورج دیکھانے کی کوشش کروں گا!

لوگ خوشخبری کی روشنی کو فلسفے یا وجوہات یا یہاں تک کہ فضیح منادی کے ذریعے سے بھی نہیں دیکھ سکتے۔ لوگوں کو اِس کی روشنی اور جلال دکھانے کے لیے خوشخبری کی سادہ منادی ہی ہے جس کی تمام تر ضرورت ہے۔ میں خواہش کرتا ہوں کہ میں آپ کے درمیان غیرنجات یافتہ لوگوں کو قائل کر پاؤں کہ وہ ہر شام کو آپ کے بستر پر جانے سے پہلے آپ کی بائبل میں سے مسیح کے مصلوب ہونے کو پڑھیں اور مطالعہ کریں۔ میں یقین کرتا ہوں کہ وہ روشنی جس کی کرنیں صلیب میں سے پھوٹتی ہیں آپ کی آنکھیں کھول دیں گی، اور آپ کی روحوں میں داخل ہو جائے گی، اور آپ نجات پا لیں گے۔

’’تیرے کلام کی تشریح نور بخشتی ہے؛ سادہ لَوحوں کو سمجھ عطا کرتی ہے‘‘ (زبور 119:130).

خوشخبری کی روشنی ایک انکشافاتی روشنی بھی ہے۔ جب کبھی بھی خوشخبری کی روشنی کسی کے دِل میں پھوٹتی ہوئی جاتی ہے تو یہ تاریکی اور گناہ کی چُھپی ہوئی باتوں کو آشکارہ کرتی ہے۔ جس مسیح کے جلال کو دیکھا جاتا ہے، تب آپ خود اپنے گناہ کی بھرپوری اور شرمندگی کو دیکھ پائیں گے۔ ہم کبھی بھی خود اپنے اخلاقی زوال اور گناہ کو اِس قدر بخوبی نہیں دیکھ سکتے جیسا ہم تب دیکھتے ہیں جب مسیح کے جلال کی روشنی ہم پر چمکتی ہے۔ یہ کتنا بڑا انکشاف ہے جب مسیح کی روشنی ہمارے دِل کے خفیہ خانوں میں چمکتی ہے، اور وہاں پر چُھپے ہوئے تمام کے تمام بُت اپنی تمام تر کراہتی مضحکہ خیزی میں دِکھ جاتے ہیں! کاش خُدا یہ روشنی آپ کے لیے بھیجے، آپ کو آپ کے اندرونی اور بیرونی گناہوں کو دکھانے کے لیے۔

لیکن خوشخبری کی روشنی زندگی بھی بخشتی ہے۔ کوئی بھی دوسری روشنی اُن کو جو ’’قصوروں اور گناہوں میں مُردہ‘‘ ہیں زندگی نہیں بخشتی ہے (افسیوں2:1)۔ مگر خوشخبری کی روشنی کے وسیلے سے ہم ’’اِکٹھے مسیح کے ساتھ زندہ کیے جاتے ہیں [دوبارہ زندگی پاتے ہیں]‘‘ (افسیوں2:5)۔ وہ ایک نیا جنم ہوتا ہے، جو اس ذریعے سے انسان کے پاس آتا ہے۔

’’مسیح کے جلال کی خُوشخبری کی روشنی‘‘ (2۔ کرنتھیوں 4:4).

اور آخر میں، مسیح کی خوشخبری وہ روشنی ہے جو امن اور خوشی کو تخلیق کرتی ہے۔ مسیح کی خوشخبری کی روشنی آپ کو مسرت سے بھرپور کر دے گی جب آپ خُداوند یسوع مسیح کے پاس آئیں گے! ایک شخص شدید طور پر اُداس نہیں ہو سکتا جو مسیح کی جلالی خوشخبری کی روشنی کو دیکھ چکا ہوتا ہے! یقینی طور پر خُدا کے بیٹے کی جلالی خوشخبری کی روشنی آپ کے اُداس دِل کی اُداسی کو دور کرے گی اور آپ کو اُمید اور سکون بخشے گی۔ خُدایا بخش دے کہ کاش ہم تمام کے تمام لوگوں میں مسیح کی خوشخبری کی روشنی کے وسیلے سے زیادہ سے زیادہ جوش آ جائے!

III۔ تیسری بات، سوچیں آپ کو مسیح کی خوشخبری کی روشنی کے ساتھ کیا کرنا چاہیے۔

اِس کو قبول کرنا چاہیے! مسیح کی روشنی کی جانب دیکھنا چاہیے! اُس جلال پر ایک طویل اور ٹھہری ہوئی نظر ڈالنی چاہیے، اور مسیح کو اُس کی تمام تر خوبصورتی اور قوت اور محبت میں دیکھنا چاہیے! خود کو دیکھنا اور خود اپنے احساسات کو چھوڑ دیں۔ خود اپنے خیالات اور تعصبات پر نظر ڈالنا چھوڑ دیں۔ کُلی طور پر اپنے سے پرے دیکھیں

’’مسیح کے جلال کی خُوشخبری کی روشنی [کو]‘‘ (2۔ کرنتھیوں 4:4).

مسیح کی جانب دیکھیں۔ اُس کے پاس ایمان کے وسیلہ سے آئیں – اور مسیح کی روشنی ایسے چمکے گی جیسے خود آسمان کا جلال ہوتا ہے!

دوست، اگر آپ پوچھتے ہیں آپ کو مسیح کی خوشخبری کی روشنی کے ساتھ کیا کرنا چاہیے تو میں جواب دوں گا، اِس کی قدر کریں، اِس کی عظیم اہمیت کو دیکھیں۔ یاد رکھیں شیطان اِس سے کس قدر نفرت کرتا ہے۔ وہ لوگوں کی آنکھوں کو اندھا کرنے کے لیے پریشانی مول لیتا ہے، اِس خوف سے کہ کہیں وہ اِس کی سچائی کو دیکھ نہ لیں، اِس خوف سے کہ کہیں وہ اُن لوگوں کو اپنے غلاموں کی حیثیت سے کھو نہ دے۔ ابلیس لوگوں کی اندرونی آنکھوں میں بے اعتقادی کی گرم سُلاخوں کو دھکیل دیتا ہے، اور اُنہیں تاریک ترین رات کی اندھے پن میں مہربند کر دیتا ہے، کیونکہ وہ مسیح کی جلالی خوشخبری سے نفرت کرتا ہے۔ سوچیں، جناب، اگر ابلیس مسیح کی خوشخبری سے اِس قدر نفرت کرتا ہے، تو اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اِس سے محبت کریں۔ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ انتہائی اعتماد کے ساتھ مسیح پر قائم رہیں۔ یاد رکھیں کہ یسوع نے کہا،

’’دروازہ میں ہوں۔ اگر کوئی میرے ذریعہ داخل ہو تو نجات پائے گا‘‘ (یوحنا 10:9).

آج کی صبح، آئیے ’’مسیح کی جلالی خوشخبری کی روشنی‘‘ کو اپنے دِل میں داخل ہو لینے دیجیے اور آپ کو مسیح کے پاس جانے کے لیے مجبور کر لینے دیجیے اور اُسی میں ’’داخل‘‘ ہو لینے دیجیے! جس لمحہ [آپ] ’’داخل ہونگے نجات پا لیں گے‘‘ (یوحنا10:9)۔ ایمان کے وسیلہ سے، مسیح میں داخل ہوں۔ ایمان کے وسیلہ سے، مسیح کے پاس آئیں۔

’’اگر کوئی میرے ذریعہ داخل ہو تو نجات پائے گا‘‘ (یوحنا 10:9).

کیا آج کی صبح آپ ایمان کے وسیلے سے یسوع مسیح کے پاس آئیں گے؟ اگر آپ اُس کے پاس آتے ہیں تو وہ آپ کو اپنے سے دور نہیں کرے گا۔

’’مسیح کے جلال کی خُوشخبری کی روشنی‘‘ (2۔ کرنتھیوں 4:4).

آپ کی روح میں اُسی لمحے داخل ہو جائے جب آپ مسیح کے لیے آئیں گے – اور آپ اُس [یسوع] کےوسیلے سے نجات پا لیں گے، تمام زمانوں اور تمام ابدیت کے لیے۔

آئیے کھڑے ہوں اور گیتوں کے ورق پر حمدوثنا کا آخری گیت اکٹھے گائیں۔ دِل سے پُکار کر گائیں!

صلیب کے تلے جہاں میرا نجات دہندہ مرا،
   وہاں نیچے جہاں پر گناہ سے پاک صاف ہونے کے لیے میں پکارا،
وہیں میرے دِل پر وہ خون استعمال ہوا تھا؛
   اُس کے نام کو جلال ہو!
اُس کے نام کو جلال ہو، اُس کے نام کو جلال ہو؛
   وہیں میرے دِل پر وہ خون استعمال ہوا تھا؛
اُس کے نام کو جلال ہو!
   (’’اُس کے نام کو جلال ہو Glory to His Name‘‘ شاعرہ علیشاہ اے۔ ہوفمین
      Elisha A. Hoffman، 1839۔1929)۔

ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل لکھیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں اُس کا نام شامل کریں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

اگر اِس واعظ نے آپ کو برکت بخشی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا چاہیں گے۔ جب آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو آپ اُنہیں ضرور بتائیں کہ آپ کس مُلک سے لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای میل کو جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل لکھیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں اُس کا نام شامل کریں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے دُعّا ڈاکٹر کرھیٹن ایل چعین Dr. Kreighton L. Chan نے کی تھی: 2۔ کرنتھیوں 4:3۔6 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’آسمان کی گھنٹیاں بجا دوRing the Bells of Heaven‘‘
(شاعر ولیم او۔ کُوشنگ William O. Cushing، 1823۔1902)۔

لُبِ لُباب

مسیح کی جلالی خوشخبری

THE GLORIOUS GOSPEL OF CHRIST

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’مسیح کے جلال کی خُوشخبری کی روشنی‘‘ (2۔ کرنتھیوں 4:4).

(پیدائش1:3؛ لوقا15:10)

I.    پہلی بات، اُس نام کے بارے میں سوچیں جو پولوس نے خوشخبری کو دیا، 1تیموتاؤس1:15؛ یوحنا13:1؛ فلپیوں2:8؛ عبرانیوں7:25؛ اعمال1:11؛ مکاشفہ19:16 .

II.   دوسری بات، مسیح کی خوشخبری کی روشنی کے بارے میں سوچیں، رومیوں1:16؛ زبور119:130؛ افسیوں2:1، 5 .

III.  تیسری بات، سوچیں آپ کو مسیح کی خوشخبری کی روشنی کے ساتھ کیا کرنا چاہیے، یوحنا10:9 .