Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

بائبل میں بپتسمہ اور مقامی گرجہ گھر کی رُکنیت

BIBLE BAPTISM AND LOCAL CHURCH MEMBERSHIP
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

خُدا کے دِن کی صبح دیا گیا ایک واعظ، 10 ستمبر، 2006
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں
A sermon preached on Lord’s Day Morning, September 10, 2006
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles

’’اور یسوع، جب اُس نے بپتسمہ لے لیا، فوراً ہی پانی سے باہر نکلا‘‘ (متی 3:16) .

نیا عہد نامہ بپتسمہ پر تمام سوالوں کے جواب فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ بپتسمہ کے موضوع پر نئے عہد نامے کا احتیاط کے ساتھ مطالعہ کریں تو کلام مقدس کے وسیلے سے تمام کے تمام سوالات کے جوابات فوراً مل جائیں گے۔

I۔ پہلی بات، ہمیں بپتسمہ کیسے لینا چاہیے؟

وہ یونانی لفظ جس سے ’’بپتسمہ لینا baptize‘‘ کا ترجمہ کیا گیا ’’بپٹیسو baptize‘‘ ہے۔ اِس کا مطلب ہوتا ہے ’’ڈبوناimmerse،‘‘ ’’پانی کے نیچے کرنا۔‘‘ عظیم پیڈو بپٹسٹ pedo-baptists [نوزائیدہ بچوں کو بپتسمہ دینے والے بڑے بڑے مذھبی لوگ] متفق ہیں، مگروراثتی کاتھولک رسم و رواج اور رسُوخ کی وجہ سے پانی چھڑکنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حالانکہ وہ پروٹسٹنٹ تھے، اُنھوں نے کاتھولک ازم کے پانی چھڑکنے کے طریقے کو اپنائے رکھا۔

جان کیلوِن John Calvin مذھبی سُدھار اور پریسبائیٹیرئین گرجہ گھروں کے بانی تھے جو نوزائیدہ بچوں کی پانی چھڑکنے کی رسم کو دہراتے ہیں۔ مگر کیلوِن نے کہا،

’’اِس انتہائی لفظ بپٹسوbaptizo کا مطلب ڈبونا ہوتا ہے‘‘ (جان کیلوِن، مسیحی مذھب کے ادارے Institutes of the Christian Religion، پریسبائیٹیرئین اشاعت کا بورڈ Presbyterian Board of Publication، 1902، صفحات822۔824)۔

لوتھرن کلیسیا کے بانی مارٹن لوتھرMartin Luther تھے، جو نوزائیدہ بچوں کے پانی چھڑکنے کی رسم کو دہراتے ہیں۔ مگر لوتھر نے کہا،

’’بپتسمہ لینا baptize‘‘ ایک یونانی لفظ ہے [جس کا] ترجمہ ڈبونا ہوتا ہے۔ میں اُن کو جنھوں نے بپتسمہ لیا ہوا ہے مکمل طور پر پانی میں ڈبوؤں گا‘‘ (لوتھر کے بنیادی کام Luther’s Primary Works، ہوڈر اور سٹاھوٹن Hodder and Stoughton، 1896، صفحہ 347)۔

تاھم، اُن کے پیروکاروں نے ایسا نہیں کیا، اور اب بھی پانی میں ڈبونے کی رسم کو نہیں دہراتے جس کی اُنھوں نے تائید کی تھی۔

جان ویزلی John Wesley متھوڈسٹ کلیسیا کے بانی تھے، جو کہ نوزائیدہ بچوں کے پانی چھڑکنے کی رسم کو دہراتے ہیں۔ مگر اُنھوں نے کہا،

’’قدیم طریقہ ڈبونے کا [تھا]‘‘ (جان ویزلی John Wesley، نئے عہدنامے پر غور طلب باتیں Notes Upon the New Testament، رومیوں6:4 پر غور طلب بات)۔

لیکن، حالانکہ وہ زیادہ بہتر جانتے تھے، ویزلی نے شیرخواروں پر پانی چھڑکنے کے رواج کو جاری رکھا۔

یسوع کو پانی میں ڈبویا گیا تھا، انگریزی کے ترجمہ میں بپتسمہ کے حالات کو واضح طور پر ظاہر کیا گیا ہے،

’’اور یسوع، جب اُس نے بپتسمہ لے لیا، پانی سے فوراً ہی باہر نکلا‘‘ (متی3:16).

مسیح کو ’’تمام راستبازی کو پورا کرنے کے لیے‘‘ پانی کے نیچے کیا گیا تھا کہ وہ اِس میں سے باہر نکلے (متی3:15)۔

یہ حقیقت کہ ’’پانی کا زیادہ ہونا‘‘ ضروری تھا ظاہر کرتا ہے کہ اُنھوں نے ڈبویا تھا۔

’’وجہ یہ تھی کہ وہاں پانی بہت تھا‘‘ (یوحنا 3:23).

اگر وہ پانی کو چھڑک رہے ہوتے تو اُنھیں ’’پانی کے زیادہ ہونے‘‘ کی ضرورت نہیں تھی۔

II۔ دوسری بات، کس کو بپتسمہ دیا جانا چاہیے؟

1. نئے عہدنامے میں کہیں بھی نوزائیدہ بچوں کو پانی چھڑکنے کے ذریعے سے یا پانی میں ڈبونے کے ذریعے سے ’’بپتسمہ دیا‘‘ ہی نہیں گیا۔ کسی ایک کو بھی نہیں۔

a. کاتھولک تعلیم دیتے ہیں کہ نیا جنم بپتسمہ کے ذریعے سے ہوتا ہے، لیکن یہ بائبل میں نہیں ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ وہ بچوں پر پانی چھڑکتے ہیں۔

b. پیڈو بپتسمہ دینے والے (نوزائیدہ بچوں کو بپتسمہ دینے والے) تعلیم دیتے ہیں کہ بپتسمے کے ذریعے سے بچے اپنے والدین اور گرجہ گھر کے ساتھ ایک متعلقہ عہد میں لائے جاتے ہیں، مگر یہ بائبل میں نہیں ہے۔

2. نئے عہد نامے میں کسی کو بھی اُس وقت تک بپتسمہ نہیں دیا جاتا تھا جب تک کہ پہلے وہ مسیح میں تبدیل نہیں ہو جایا کرتا تھا۔ یہ بپتسمہ دینے والوں کی ایک بہت نمایاں بات ہے جو ’’ایمان داروں کا بپتسمہ‘‘ کہلاتی ہے۔‘‘ صرف مسیح میں تبدیل شُدہ لوگوں کو ہی بپتسمہ لینا چاہیے۔


’’جنہوں نے اُس کا پیغام بخوشی قبول کیا اُنہیں بپتسمہ دیا گیا‘‘ (اعمال 2:41).

اُنہیں بپتسمہ لینے سے پہلے منادی میں اُس کے کلام کو قبول کرنا ہوتا تھا۔ اِس میں بچے شامل نہیں ہیں۔

’’اور جب فِلپس نے خدا کی بادشاہی اور یسوع مسیح کے نام کی منادی شروع کی تو سارے مَرد و زن ایمان لے آئے اور بپتسمہ لینے لگے‘‘ (اعمال 8:12).

اُنھیں بپتسمہ دیے جانے سے پہلے ایمان لانا ہوتا تھا۔ اِس میں بچے شامل نہیں تھے، جو کہ ابھی ایمان لانے اور مسیح میں تبدیل ہونے کے قابل نہیں ہوتے ہیں۔ بپتسمے کا مطلب جاننے کے لیے بچے نہایت چھوٹے ہوتے ہیں۔ نئے عہد نامے میں، بپتسمہ ہمیشہ مسیح میں تبدیلی کے بعد ہوتا ہے، کبھی بھی تبدیلی سے پہلے نہیں ہوتا۔ مسیح میں تبدیلی کی جگہ پر بپتسمے کو کرنے سے یسوع مسیح بپتسمے کی جگہ بدلا جاتا ہے۔ اِس لیے یہ مسیح کے مخالفین والا عقیدہ ہے

III۔ تیسری بات، ہمیں بپتسمہ کیوں دیا جانا چاہیے؟

1. خواہشاً مسیح کی مثال کی پیروی کرنے کے لیے۔

’’اور یسوع، جب اُس نے بپتسمہ لے لیا، پانی سے فوراً ہی باہر نکلا‘‘ (متی3:16).

’’تُم اُس کے نقشِ قدم پر چل سکو‘‘ (1۔ پطرس 2:21).

2. جنھوں نے بپتسمہ لینے کے لیے کہا، مسیح میں فرمانبرداری کی خاطر کہا۔

’’اِس لیے تُم جاؤ اور ساری قوموں کو [شاگرد بناؤ] تعلیم دو اور اُنہیں باپ، بیٹے اور رُوح کے نام سے بپتسمہ دو‘‘ (متی 28:19).

3. مقامی کلیسیا کا رُکن ہونے کی حیثیت سے شناخت کے لیے۔

’’تب جنہوں نے اُس کا پیغام قبول کیا اُنہیں بپتسمہ دیا گیا اور اُس دِن تقریباً تین ہزار آدمیوں کے قریب اُن میں شامل ہو گئے‘‘ (اعمال 2:41).

یروشلیم میں مقامی کلیسیا کے اراکین بننے کے ذریعے سے وہ بپتسمہ کے موقع پر مقامی کلیسیا میں شامل کیے جاتے تھے۔

بپتسمہ ایک مسیح میں تبدیل شُدہ شخص کے لیے مقامی کلیسیا کا رُکن بننے کا راستہ ہے۔ بپتسمہ پاک روح کے باطنی کام کا بیرونی نشان ہے کہ ایک مسیح میں تبدیل شُدہ کو مقامی کلیسیا کے ساتھ متحد کرتا ہے۔

’’جیسے بدن ایک ہے مگر اُس کے اعضاء بہت سے ہیں اور جب یہ بہت سے اعضاء مل جاتے ہیں تو ایک تن ہو جاتے ہیں۔ اِسی طرح مسیح بھی ہے۔ کیونکہ ہم خواہ یہودی ہوں یا یُونانی، خواہ غُلام ہوں یا آزاد، سب نے ایک ہی رُوح کے وسیلہ سے ایک بدن ہونے کے لیے بپتسمہ پایا اور ہم سب کو ایک ہی رُوح پلایا گیا‘‘ (1۔ کرنتھیوں 12:12۔13).

پانی سے بپتسمہ بھی پاک روح کا ایک شخص کو مسیح کے ساتھ اُس کی موت، دفنائے جانے اور مُردوں میں سے دوبارہ جی اُٹھنے میں متحد ہونے کے اندرونی کام کی تصویر ہے (پانی کے نیچے – موت اور دفنایا جانا؛ پانی سے باہر – مُردوں میں سے جی اُٹھنے)۔

’’کیا تم نہیں جانتے کہ ہم میں سے جن لوگوں نے مسیح یسوع کی زندگی میں شامل ہونے کا بپتسمہ لیا تو اُس کی مَوت میں شامل ہونے کا بپتسمہ بھی لیا۔ چنانچہ مَوت میں شامل ہونے کا بپتسمہ لے کر ہم اُس کے ساتھ دفن بھی ہُوئے تاکہ جس طرح مسیح اپنے آسمانی باپ کی جلالی قوت کے وسیلہ سے مُردوں میں سے زندہ کیا گیا اُسی طرح ہم بھی نئی زندگی میں قدم بڑھائیں‘‘ (رومیوں 6:3۔4).

یوں بپتسمہ باطنی کام کا بیرونی نشان ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے (1) مقامی کلیسیا میں ایک مسیح میں تبدیل شُدہ شخص کی رُکنیت، اور (2) مسیح میں تبدیل شُدہ شخص کا مسیح کے ساتھ اتحاد۔ بائبل کا بپتسمہ ظاہر کرتا ہے کہ مسیح میں تبدیل شُدہ شخص مسیح کے ساتھ اُس کی موت اور اُس کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے میں متحد ہو جاتا ہے۔ بپتسمہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ مسیح میں تبدیل شُدہ شخص مقامی گرجہ گھر کے ساتھ ایک رُکن ہونے کی حیثیت سے متحد ہو چکا ہے۔ نئے عہد نامے میں بپتسمہ لینے کا مطلب یہ ہوتا ہے!

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت ڈاکٹر کرھیٹن ایل۔ چعین Dr. Kreighton L. Chan نے کی تھی: متی3:13۔17.
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’یسوع، تیرا خون اور راستبازی Jesus, Thy Blood and Righteousness‘‘
   (شاعر کاؤنٹ نیکولس وان زِنزنڈورف Count Nicholas von Zinzendorf، 1700۔1760؛
      مترجم جان ویزلی John Wesley، 1703۔1791)۔

لُبِ لُباب

بائبل میں بپتسمہ اور مقامی گرجہ گھر کی رُکنیت

BIBLE BAPTISM AND LOCAL CHURCH MEMBERSHIP

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’اور یسوع، جب اُس نے بپتسمہ لے لیا، فوراً ہی پانی سے باہر نکلا‘‘ (متی 3:16).

I. پہلی بات، ہمیں بپتسمہ کیسے لینا چاہیے؟ متی3:16، 15؛ یوحنا3:23 .

II. دوسری بات، کس کو بپتسمہ دیا جانا چاہیے؟ اعمال2:41؛ 8:12 .

III. تیسری بات، ہمیں بپتسمہ کیوں دیا جانا چاہیے؟ 1۔ پطرس2:21؛ متی28:19
اعمال2:41؛ 1۔کرنتھیوں12:12۔13؛ رومیوں6:3۔4 .