Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


بائبل میں اعداد ظاہر کرتے ہیں کہ اِنہیں
ایک دانشمند خدا کی جانب سے پیش کیا گیا تھا

NUMBERS IN THE BIBLE SHOW
IT WAS GIVEN BY A WISE GOD
(Urdu)

ڈاکٹر کرسٹوفر ایل کیگن کی جانب سے تحریر کیا گیا ایک واعظ، اور پیش کیا گیا
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں
خداوند کے دِن کی شام، 25 اپریل، 2004 کو ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
A sermon written by Dr. Christopher L. Cagan, and delivered
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles,
by Dr. R. L. Hymers, Jr. on Lord’s Day Evening, April 25, 2004

مجھے یقین ہے کہ بائبل خدا کا لکھا ہوا کلام ہے، اس کے کردار اور ذہن کی پیداوار ہے۔ میں نے ساری زندگی جتنی کتابیں پڑھی ہیں ان سے زیادہ اس ایک کتاب میں حکمت، علم اور سچائی پائی ہے۔

خدا کی حکمت بائبل میں اعداد کے استعمال سے ظاہر ہوتی ہے۔ یہ باب دکھائے گا کہ خدا اپنے آپ کو ظاہر کرنے کے لیے کس طرح صحیفوں میں اعداد کا استعمال کرتا ہے۔

میں نے پایا ہے کہ بائبل اعداد کے استعمال کے ذریعے بہت سی اہم بصیرتیں دیتی ہے۔ جو [اعداد] اس باب میں پیش کیے گئے ہیں وہ نئے نہیں ہیں، اور اگرچہ وہ کافی سادہ ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ اہم ہیں کیونکہ وہ ظاہر کرتے ہیں کہ ریاضی خدا کے وجود کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

ایک اور صرف ایک

بائبل ایک کے عدد کو کئی بار استعمال کرتی ہے۔ بائبل میں اس کے روحانی استعمال میں، یہ عدد اتحاد اور خصوصیت کی طرف اشارہ کرتا ہے – ’’ایک اور صرف ایک‘‘۔ بائبل کہتی ہے،

’’کیونکہ خدا ایک ہی ہے‘‘ (I تیمتھیس 2: 5الف)۔

’’اے اسرائیل، سُںو: خداوند ہمارا خدا ایک ہی خدا ہے‘‘ (استثنا 6: 4)۔

یہاں بائبل سکھاتی ہے کہ ایک – اور صرف ایک – ہی خدا ہے، دو نہیں، تین، یا بہت سے خدا نہیں ہیں، جیسا کہ مورمونزم اور ہندو مت سکھاتا ہے۔

بائبل ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ ایک اور واحد نجات دہندہ، یسوع مسیح ہے۔ وہ واحد ثالث ہے، واحد شخص جو خُدا اور انسانوں کے درمیان ڈٹ سکتا ہے – اُس کے خون کی قربانی کی وجہ سے جو انسانی گناہ کی ادائیگی کرتا ہے اور خُدا کے انصاف کو پورا کرتا ہے۔

’’کیونکہ یہاں … خدا اور انسان کے درمیان ایک صلح کرانے والا بھی موجود ہے یعنی مسیح یسوع جو انسان ہے‘‘ (I تیمتھیس 2: 5)۔

بائبل ’’ایک‘‘ کے عدد کا لفظ ایک ہی آیت I کرنتھیوں 8: 6 آیت میں دونوں خدا [جو باپ ہے] اور اُس کے بیٹے یسوع مسیح دوںوں کے لیے استعمال کرتی ہے۔

’’لیکن ہمارے نزدیک تو خدا ایک ہی ہے جو آسمانی باپ ہے اور سب چیزوں کا خالق ہے اور ہم اُسی کے لیے جیتے ہیں؛ ایک ہی خداوند ہے یعنی خداوند یسوع مسیح جس کے وسیلہ سے سب چیزیں پیدا ہوئیں اور ہم بھی اُسی کے وسیلہ سے موجود ہیں‘‘ (I کرنتھیوں 8: 6)۔

بائبل سکھاتی ہے کہ ایک آدمی یعنی آدم کے ذریعے گناہ دنیا میں داخل ہوا، اور وہ ایک آدمی، یسوع مسیح، نجات لے کر آیا۔

’’ایک انسان کے ذریعے گناہ دُنیا میں داخل ہوا‘‘ (رومیوں 5: 12)۔

’’کیونکہ جس طرح ایک آدمی کی نافرمانی سے بہت سے لوگ گنہگار ہوئے، اسی طرح ایک کی فرمانبرداری سے بہت سے لوگ راستباز ٹھہریں گے۔‘‘ (رومیوں 5: 19)۔

ہمارے ایمان کی خصوصیت کو افسیوں 4: 5-6 میں پیش کیا گیا ہے، جو کہتی ہے کہ ’’ایک ہی خداوند، ایک ہی ایمان، ایک بپتسمہ، ایک ہی خدا ہے اور [وہ] سب کا باپ ہے۔‘‘

مزید برآں، ہم جسمانی طور پر صرف ایک بار مریں گے – اور اس زمین پر کسی دوسرے جسم میں دوبارہ جنم نہیں لیں گے جیسا کہ ہندو مت، بدھ مت، اور بہت سے نئے دور کے فرقے مانتے ہیں۔ بائبل کہتی ہے، ’’انسان کا ایک بار مرنا اور اِس کے بعد عدالت کا ہونا مقرر ہے‘‘ (عبرانیوں 9: 27)۔ خدا کے عذاب سے بچنے کا واحد راستہ صلیب پر مسیح کی واحد قربانی ہے۔

’’انسان کا ایک بار مرنا اور اِس کے بعد عدالت کا ہونا مقرر ہے۔ اُس ہی طرح مسیح بھی تمام لوگوں کے گناہوں کو اُٹھا لے جانے کے لیے ایک ہی بار قربان ہو کر دوسری بار گناہ کی قربانی دینے کے لیے نہیں بلکہ اُن کو نجات دینے کے لیے آئے گا‘‘ (عبرانیوں 9: 27)۔

’’لیکن یہ شخص، گناہوں کے لیے ایک ہی قربانی ہمیشہ کے لیے گزران کر خدا کے داہنے ہاتھ جا بیٹھا‘‘ (عبرانیوں 10: 12)۔

یہ ایک کا عدد بائبل میں اتحاد کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔ پیدائش 2: 24 میں، شادی میں دو انسانوں، ایک مرد اور ایک عورت کا اتحاد سکھایا گیا ہے، جو کہتا ہے کہ ’’وہ ایک جسم ہوں گے۔‘‘ یسوع نے کہا کہ وہ اپنے باپ کے ساتھ اتحاد رکھتا ہے جب اس نے کہا، ’’میں اور میرا باپ ایک ہیں‘‘ (یوحنا 10: 30)۔ اس الہی اتحاد سے مراد تثلیث ہے، ایک خدا جو تین ہستیوں میں موجود ہے - باپ، بیٹا اور روح القدس۔

خدا بیک وقت ایک اور تین کیسے ہو سکتا ہے؟ الہامی صحیفہ ایک ہی وقت میں کثرتیت اور اتحاد کی بالکل وہی سچائی پیش کرتا ہے۔ استثنا 6: 4 میں جو ’’ایک‘‘ کا ترجمہ کیا گیا عبرانی لفظ ’’ایکحاد echad‘‘ ہے۔ اس لفظ ’’ایکحاد‘‘ کا مطلب ہے ’’ایک‘‘، لیکن اس اتحاد کے اندر ایک ساخت یا ترتیب کی اجازت دیتا ہے۔ گنتی کی کتاب 13: 23 میں، کنعان کی سرزمین میں بھیجے گئے عبرانی جاسوس ’’انگوروں کا ایک گچھا‘‘ لے کر واپس آئے۔ عبرانی لفظ جس کا ترجمہ ’’ایک‘‘ ہے وہی لفظ ’’ایکحاد‘‘ ہے۔ آدمی ایک گُچھا واپس لائے، لیکن اس میں انگوروں کا ایک گروپ تھا۔

اسی طرح، بائبل ایک خدا کی وحدانیت کو پیش کرتی ہے، بلکہ اس وحدانیت کے اندر تثلیث کی کثرتیت کو بھی پیش کرتی ہے – تین ہستیوں میں خدا، باپ، بیٹا اور روح القدس۔

دو کا مطلب علیحدگی اور اِمتیاز ہوتا ہے

بائبل میں دو کا عدد علیحدگی، اِمتیاز اور تقسیم کی نشاندہی کرتا ہے۔ خاص طور پر، دو کا عدد نسل انسانی کو نجات دلائے گئے ار گمراہ ہوئے لوگوں کے درمیان علیحدگی کا حوالہ دیتا ہے، بھیڑوں اور بکریوں میں علیحدگی کا، وہ جو جنت میں جائیں گے اور وہ جو جہنم میں جائیں گے کو الگ کرنے کا حوالہ دیتا ہے۔ یسوع نے ریپچر میں نجات پائے گئے اور گمراہ ہوئے لوگوں کی علیحدگی کی بات کرتے ہوئے دو کے عدد کا استعمال کیا:

’’میں کہتا ہوں کہ اُس رات دو آدمی چارپائی پر ہوں گے؛ ایک لے لیا جائے گا اور دوسرا وہیں چھوڑ دیا جائے گا۔ دو عورتیں مل کر چکّی پیستی ہوں گی، ایک لے لی جائے گی اور دوسری وہیں چھوڑ دی جائے گی۔ دو آدمی کھیت میں ہوں گے، ایک لے لیا جائے گا اور دوسرا چھوڑ دیا جائے گا‘‘ (لوقا 17: 34۔36)۔

یسوع نے قیامت پر نسل انسانی کو دو گروہوں میں تقسیم کرنے کی بھی بات کی:

’’جب اِبنِ آدم جلال کے ساتھ سارے پاک فرشتوں کو ہمراہ لے کر آئے، تب وہ اپنے جلالی تخت پر بیٹھے گا: اور ساری قومیں اُس کے حضور میں جمع کی جائیں گی اور وہ لوگوں کو ایک دوسرے سے اِس طرح جدا کرے گا جس طرح چرواہا بھیڑوں کو بکریوں سے جدا کرتا ہے۔ وہ بھیڑوں کو اپنی دائیں طرف اور بکریوں کو اپنے بائیں طرف کھڑا کرے گا … اور یہ لوگ ہمیشہ کی سزا پائیں گے مگر راستباز ہمیشہ کی زندگی‘‘ (متی 25: 31۔33، 46)۔

یسوع کے ساتھ دو مجرم مصلوب تھے، ایک ایک دونوں طرف (لوقا 23: 32)۔ ان میں سے ایک نے یسوع پر بھروسہ کیا اور اس دن مرنے پر جنت میں چلا گیا۔ دوسرے نے یسوع کو مسترد کر دیا اور اس دن جہنم میں چلا گیا۔

لوقا کے سولہویں باب میں، یسوع نے لعزر نامی ایک شخص کے بارے میں بات کی جو مر گیا اور ابراہیم کے ساتھ جنت میں چلا گیا، اور ایک امیر آدمی کے بارے میں جو بغیر نجات کے مر گیا اور جہنم کے شعلوں میں چلا گیا۔ اس حوالے میں، ابراہیم نے امیر آدمی کو موت کے بعد لوگوں کے دو گروہوں، نجات پانے والے اور کھوئے ہوئے لوگوں کے درمیان دائمی جدائی کے بارے میں بتایا۔

’’اور اِن باتوں کے درمیان ہمارے تمہارے درمیان ایک بڑا گڑھا واقع ہے تاکہ جو اُس پار تمہاری طرف جانا چاہیں، نہ جا سکیں اور جو اِس پار ہماری طرف آنا چاہیں، نہ آ سکیں‘‘ (لوقا 16: 26)۔

یسوع نے کہا کہ کوئی بھی دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سکتا، لیکن اسے خُدا کی طرف یا گناہ کی طرف کا انتخاب کرنا چاہیے۔ اس نے کہا،

’’کوئی آدمی دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سکتا: یا تو وہ ایک سے دشمنی رکھے گا اور دوسرے سے محبت؛ یا ایک کا ہو کر رہے گا اور دوسرے کو حقیر جانے گا۔ تم خدا اور دولت دونوں کی خدمت نہیں کر سکتے‘‘ (متی 6: 24)۔

بہت سے لوگ اپنی جان کھو دیں گے کیونکہ انہوں نے خدا کی بجائے پیسے، یا خوشی، یا اپنی خود غرضی کی خدمت کرنے کا انتخاب کیا۔ مجھے ایک نوجوان یاد ہے جو ہمارے گرجہ گھر میں آیا تھا۔ میں نے اس سے پوچھا، ’’تم کیا چاہتے ہو کہ مسیح تمہارے لیے کیا کرے؟‘‘ اس نے کہا، ’’میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھے امیر بنائے۔‘‘ افسوس کی بات ہے کہ اس نوجوان نے کبھی بھی دولت کی بجائے خدا کی خدمت کرنے کا انتخاب نہیں کیا۔ متی 19 باب میں امیر نوجوان حکمران کی طرح جس نے پیسے کے لیے اپنی جان دے دی۔ یسوع نے کہا کہ امیر نوجوان حکمران ہارا ہوا تھا، ’’ایک آدمی کو کیا فائدہ ہو گا، اگر وہ ساری دنیا حاصل کر لے، اور اپنی جان کھو دے؟ یا آدمی اپنی جان کے بدلے کیا دے گا؟‘‘ (مرقس 8: 36-37)۔

میری پرورش ایک مسیحی گھر میں نہیں ہوئی، اور میں خدا پر بالکل بھی یقین نہیں رکھتا تھا۔ میں نے سوچا کہ جب کوئی مر گیا تو سب کچھ ختم ہو گیا۔ لیکن جب میں خدا پر یقین نہیں رکھتا تھا تب بھی میں جانتا تھا کہ کچھ چیزیں اہم ہیں۔ مجھے یہ کہنا یاد ہے، ’’اگر کوئی خدا ہے، تو اسے [دُنیا] کی سب سے اہم چیز ہونا چاہیے۔‘‘ اور یہ سچ تھا۔ اگر کوئی خدا سراسر ہے بھی، تو اسے وجود میں اول درجے کا ہونا چاہیے، اور اسی طرح اسے ہماری زندگی میں بھی اول درجے پر ہونا چاہیے۔ اگر ہم واقعی خدا پر یقین رکھتے ہیں تو ہماری اولین ترجیح اور فکر اس کی خدمت کرنا اور اسے خوش کرنا ہونی چاہیے۔ ورنہ ایک شخص صرف اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہا ہے جب وہ کہتا ہے، ’’میں خدا پر یقین رکھتا ہوں۔‘‘

زیادہ تر لوگ اسے اتنا دو ٹوک انداز میں نہیں لیتے ہیں۔ وہ یہ سمجھانے کے لیے بڑے بڑے الفاظ استعمال کرنا پسند کرتے ہیں کہ وہ دو آقاؤں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ بہت سے لوگ کہتے ہیں، ’’میں ایک حقیقی مسیحی بننا چاہوں گا، لیکن...‘‘ اور پھر ایک وجہ بتاتے ہیں کہ وہ یسوع کو اپنی زندگی میں پہلے کیوں نہیں رکھ سکتے۔ ان کا اپنے وقت، اپنے پیسے اور اپنی عقیدت سے کچھ اور ہی تعلق ہے۔ وہ اتوار کو گرجہ گھر نہیں آئیں گے۔ وہ یسوع کو اپنے پیسے، اپنی خوشیوں، اور اپنے ذاتی منصوبوں سے اوپر نہیں رکھیں گے۔ اور یوں وہ اپنی ابدی جانوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ یسوع نے کہا، ’’کوئی آدمی دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سکتا۔‘‘ بائبل کہتی ہے، ’’آج اپنے آپ کو چن لو کہ تم کس کی خدمت کرو گے‘‘ (یوشع 24: 15)۔ آپ کس کی خدمت کریں گے؟

وہ الہٰی ایک میں تین

بائبل واضح طور پرتعلیم دیتی ہے کہ خدا ایک تثلیث ہے – کہ خدا ایک میں تین ہیں۔ ایک خدا کے سِوا کوئی نہیں ہے، لیکن وہ تین ہستیوں خدا باپ، خدا بیٹا اور خدا پاک روح میں وجودیت رکھتا ہے۔ یسوع نے اپنے شاگردوں کو ایک میں تین کے نام سے بپتسمہ دینے کو کہا تھا:

’’اِس لیے تم جاؤ اور ساری قوموں کو شاگرد بناؤ اور اُنہیں باپ، بیٹے اور پاک روح کے نام سے بپتسمہ دو‘‘ (متی 28: 19)۔

جب یسوع نے خود یوحنا بپتسمہ دینے والے کے ذریعہ بپتسمہ لیا، تثلیث کے تین افراد واضح طور پر موجود اور الگ تھے۔ اسی وقت جب یسوع نے بپتسمہ لیا، خدا باپ آسمان سے بولا اور خدا روح القدس کبوتر کی شکل میں یسوع پر آیا۔ بائبل کہتی ہے،

’’اور یسوع بپتسمہ لینے کے بعد جوں ہی پانی سے باہر نکلا تو آسمان کُھل گیا اور اُس نے خدا کے روح کو کبوتر کی مانند اپنے اوپر اُترتے دیکھا۔ ساتھ ہی آسمان سے یہ آواز آئی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے جس سے میں بہت خوش ہوں‘‘ (متی 3: 16۔17)۔

تثلیث کے تینوں ہستیاں II کرنتھیوں کی کتاب کے آخر میں پولوس رسول کی [دعائے حفاظت] برکت میں دی گئی ہیں:

’’خداوند یسوع مسیح کا فضل، خدا کی محبت اور پاک روح کی رفاقت تم سب کے ساتھ ہو۔ آمین‘‘ (II کرنتھیوں 13: 14)۔

خود انسان، ’’خُدا کی صورت‘‘ میں تخلیق کیا گیا (پیدائش 1: 27)، بھی ایک میں تین ہے۔ ہر شخص کا ایک جسم، ایک جان اور ایک روح ہے۔ بائبل کہتی ہے،

’’اور خدا جو اِطمینان کا چشمہ ہے وہی تمہاری روح، جان اور تمہارے جسم کو پوری طرح محفوظ رکھے تاکہ خداوند یسوع مسیح کے آنے پرتم بے عیب پائے جاؤ‘‘ (I تسالونیکیوں 5: 23)۔

تین کے عدد کو بائبل میں بہت سے دوسرے طریقوں سے پیش کیا گیا ہے۔ مسیح ’’تیسرے دن‘‘ مردوں میں سے جی اُٹھا (I کرنتھیوں 15: 4)۔ فرشتوں نے خُدا کی عبادت کی، ’’قدوس، قدوس، رب الافواج قدوس ہے‘‘ (اشعیا 6: 3)۔ تمام بائبل ماننے والے مسیحی تسلیم کرتے ہیں کہ حقیقی خدا ایک میں تین ہیں۔

خدا باپ، بیٹے، اور روح القدس کی تثلیث وہی ہے جو مسیحیت کو یہودیت، بدھ مت، یہوواہ کے گواہوں، یا رسولی پینٹی کوسٹلز سے مختلف بناتی ہے، جو تثلیث کا انکار کرتے ہیں۔

میں نے ایک آدمی سے پوچھا جو ہمارے گرجہ گھر کا جائزہ لینے آیا تھا کہ کیا وہ جنت میں جا رہا ہے یا جہنم میں۔ اس نے مجھے بتایا کہ وہ مرنے کے بعد جنت میں جانے کی توقع رکھتا ہے، اور میں نے اس سے پوچھا، ’’کیوں؟‘‘ اُس نے جواب دیا، ’’کیونکہ مجھے روح القدس سے نجات ملی ہے۔‘‘ میں نے اس سے دوبارہ جنت میں جانے کی امید کے بارے میں پوچھا، اور بار بار اس نے دعویٰ کیا کہ وہ روح القدس کی وجہ سے جنت میں جا رہا ہے۔

اس شخص نے اپنی نجات کے لیے تثلیث کی دوسری شخصیت یسوع مسیح پر بھروسہ نہیں کیا تھا۔ وہ نہیں جانتا تھا کہ ’’خدا ایک ہے، اور خدا اور انسانوں کے درمیان ایک ہی ثالث ہے، مسیح یسوع جو انسان ہے‘‘ (I۔ تیمتھیس 2: 5)۔ یسوع مسیح، روح القدس نہیں، جو صلیب پر کیلوں سے جڑا ہوا تھا اور جس نے گناہ کی معافی کے لیے اپنا خون بہایا تھا۔ روح القدس نے کسی کے گناہوں کا کفارہ نہیں دیا کیونکہ اس کے پاس خون نہیں ہے۔ یہاں تک کہ خدا باپ نے بھی، اپنی ذات میں، کسی کے گناہوں کی ادائیگی نہیں کی، کیونکہ وہ ایک روح ہے (یوحنا 4: 22)۔ صرف یسوع ناصری، خدا کے بیٹے اور ابن آدم نے خون کی قربانی دی تاکہ ہمارے گناہوں کو معاف اور پاک کیا جا سکے۔

’’کیونکہ خدا نے دُنیا سے اِس قدر محبت کی کہ اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے‘‘ (یوحنا 3: 16)۔

بہت سے لوگوں نے مجھے بتایا ہے کہ یسوع ایک روح ہے – ان کے ارد گرد ہوا میں تیر رہی ہے۔ لیکن یسوع ایک روح نہیں ہے۔ وہ آج زندہ کیے گئے گوشت اور ہڈیوں والے انسانی جسم میں زندہ ہے۔ مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے بعد، یسوع نے کہا، ’’مجھے دھیان سے دیکھو، کیونکہ روح کے پاس گوشت اور ہڈیاں نہیں ہوتیں، جیسا کہ تم مجھے دیکھتے ہو‘‘ (لوقا 24: 39)۔ پھر یسوع نے مچھلی کا ایک ٹکڑا اور شہد کے چھتے کا کچھ حصہ کھایا، جو کہ روح نہیں کر سکتی تھی (لوقا 24: 42-43)۔

مسیح واقعی میں اور جسمانی طور پر مردوں میں سے جی اُٹھا۔ بائبل کہتی ہے۔

’’… پاک صحائف کے مطابق وہ تیسرے روز دوبارہ جی اُٹھا اور کیفا (پطرس) کو اور پھر دوسرے رسولوں کو دکھائی دیا۔ اُس کے بعد، پانچ سو سے زیادہ مسیحی بھائیوں کو ایک ساتھ دکھائی دیا جن میں سے اکثر اب تک زندہ ہیں البتہ بعض مر چکے ہیں۔ پھر یعقوب کو دکھائی دیا، اِس کے بعد سب رسولوں کو۔ اور سب سے آخر میں مجھے دکھائی دیا …‘‘ (I کرنتھیوں 15: 4۔8)۔

یسوع جسمانی طور پر مردوں میں سے جی اُٹھا۔ پانچ سو بارہ سے زیادہ لوگوں نے یسوع کو اس کے مردہ جسم کے دوبارہ زندہ ہونے کے بعد زندہ دیکھا۔

پھر ہم بائبل میں پڑھتے ہیں کہ یسوع کا جسمانی جسم واپس آسمان پر اُٹھا لیا گیا۔

’’جب وہ ٹکٹکی باندھے اُسے آسمان پر جاتے ہوئے دیکھ رہے تھے تو دیکھو دو مرد سفید لباس میں اُن کے پاس آ کر کھڑے ہوئے، اور کہنے لگے، اے گلیلی آدمیوں! تم کھڑے کھڑے آسمان کی طرف کیوں دیکھ رہے ہو؟ یہی یسوع جو تمہارے پاس سے آسمان پر اُٹھایا گیا ہے اِسی طرح پھر آئے گا جس طرح تم لوگوں نے اُسے آسمان پر جاتے دیکھا ہے‘‘ (اعمال 1: 10۔11)۔

’’وہی یسوع‘‘ جو آسمان پر اُٹھایا گیا، خدا کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا، دوبارہ زیتون کے پہاڑ پر واپس آئے گا جہاں سے وہ اُٹھایا گیا تھا۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یسوع کا جسمانی جسم آسمان پر اُٹھایا گیا۔ اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہی جسمانی یسوع دوبارہ آئے گا۔ ہمارے پاس اس سے بڑا صحیفائی ثبوت کیا ہو سکتا ہے کہ یسوع محض ایک روح نہیں ہے؟

یسوع ہوا میں ایک روح نہیں ہے! وہ ایک آدمی ہے، تثلیث کی دوسری ہستی، اور وہ آج آسمان میں خُدا کے داہنے ہاتھ پر رہتا ہے (مرقس 16: 19؛ کلسیوں 3: 1؛ عبرانیوں 10: 12)۔ ایک دن یہی یسوع اپنی بادشاہی قائم کرنے اور زمین پر ہزار سالہ حکومت کرنے کے لیے جسمانی طور پر واپس آئے گا۔

لوگوں نے اکثر مجھے بتایا کہ وہ نجات پا گئے ہیں کیونکہ وہ خدا پر یقین رکھتے ہیں، یا اس لئے کہ خدا نے ان کے لئے کچھ کیا ہے۔ ایک شخص نے ’’خدا کو اپنی زندگی میں آنے دینے‘‘ کے بارے میں بات کی۔ میں نے اس سے کہا، ’’کیا ہوگا اگر خدا نے آپ کی زندگی میں آپ کی مدد کی، اور پھر اس کے آخر میں آپ یسوع مسیح کے ذریعے نجات پائے بغیر مر گئے؟ اس سے کیا فائدہ ہوگا؟‘‘ وہ مجھے جواب نہیں دے سکا۔

بہت سے لوگ مجھے کہتے ہیں کہ وہ خدا کی پیروی کر کے بچ گئے ہیں، یا بچائے جانے کی امید رکھتے ہیں۔ یہ بائبل کی مسیحیت نہیں ہے! یہوواہ کی گواہی دینے والا یہ کہہ سکتا ہے۔

جب لوگ خدا کی پیروی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو میں اسے سادہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں ان لوگوں سے پوچھتا ہوں، ’’ان اوقات کے بارے میں کیا خیال ہے جب آپ نے خدا کی پیروی نہیں کی؟ اور ان اوقات کے بارے میں کیا خیال ہے جب آپ نے خدا کی پیروی کرنے کی کوشش کی - اور اِس سے کام نہیں بنا؟‘‘ میرے پاس کبھی بھی تسلی بخش جواب نہیں مِلا۔ کوئی بھی خدا کی پیروی کرنے کی کوشش کرکے جنت میں نہیں جا سکتا، کیونکہ ’’سب نے گناہ کیا ہے، اور خدا کے جلال سے محروم ہیں‘‘ (رومیوں 3: 23)۔ خُدا پر یقین کرنا، یا خُدا کی پیروی کرنا، آپ کو نہیں بچائے گا، کیونکہ اِخلاقی زوال میں گِرے ہوئے ایک گنہگار کے لیے یہ ممکن نہیں کہ اُس [خدا] کی مکمل پیروی کرے، ہر وقت، زندگی بھر۔ اس لیے آپ کو یسوع، خُدا کے بیٹے کی ضرورت ہے۔ آپ کو مسیح کے کفارہ دینے والے خون کے ذریعے معافی کی ضرورت ہے۔

چھ کی سات سے برابری نہیں ہوتی

بائبل چھ کو انسان کے عدد کے طور پر اور سات کو خدا کے عدد کے طور پر پیش کرتی ہے۔ جس طرح چھ کی سات میں سے ایک عدد کی کمی ہے، اسی طرح انسان خدا کے جلال سے محروم ہوتا ہے (رومیوں 3: 23)۔ تخلیق کے ہفتے میں، خدا نے انسان کو چھٹے دن بنایا، اور پھر ساتویں دن آرام کیا کیونکہ اس نے تخلیق کا اپنا کام مکمل کر لیا تھا۔

’’اور خدا نے کہا، آؤ ہم انسان کو اپنی شبیہ پر بنائیں … اور صبح ہوئی اور شام ہوئی۔ یہ چھٹا دِن تھا‘‘ (پیدائش 1: 26، 31)۔

’’ساتویں دِن تک خدا نے اُس کام کو پورا کیا جسے وہ کر رہا تھا۔ چنانچہ ساتویں دِن وہ اپنے سارے کام سے فارغ ہوا۔ اورخدا نے ساتویں دِن کو برکت دی اور اُسے مقدس ٹھہرایا کیونکہ اِس دِن اُس نے تخیلق کائنات کے سارے کام سے فراغت پائی‘‘ (پیدائش 2: 2۔3)۔

خُدا کی معافی کی کاملیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، یسوع نے اپنے شاگردوں کو ایک دوسرے کو ’’سات کے ستر بار‘‘ معاف کرنا سکھایا (متی 18: 22)۔

جیسا کہ تخلیق میں چھ کا عدد سات سے کم تھا، اسی طرح یہ تاریخ کے آخر میں، یسوع مسیح کی زمین پر حکومت کرنے کے لیے دوسری آمد سے پہلے ہوگا۔ بائبل آخری عالمی آمر، دجال کے بارے میں بات کرتی ہے، جسے مکاشفہ 13 میں ’’حیوان‘‘ کہا جاتا ہے۔ حیوان کی تعداد 666 ہے – ’’آدمی، آدمی، آدمی۔‘‘

’’یہ موقع عقل سے کام لینے کا ہے۔ جو سمجھدار ہے وہ اِس حیوان کا عدد گِن لے کیونکہ یہ آدمی کا عدد ہے اور اُس کا عدد چھ سو چھیاسٹھ ہے‘‘ (مکاشفہ 13: 18)۔

بہت سے لوگوں نے حروف تہجی کے ہر حرف کو ایک عدد تفویض کرنے اور دجال کا نام معلوم کرنے کے لیے دیگر عددی اسکیموں کو آزمانے میں لامتناہی گھنٹے صرف کیے ہیں۔ ڈاکٹر جان آر رائس نے لکھا، ’’سطحی مبلغین اور سنسنی پھیلانے والوں نے نمبر 666 کے بارے میں بہت بڑھا چڑھا کر کام کیا ہے‘‘ (دیکھو، وہ آتا ہے! Behold, He Cometh!، سورڈ آف دی لارڈ، 1977، صفحہ 213، مکاشفہ 13: 16-18 پر غور طلب بات)۔ ڈاکٹر رائس نے درست کہا کہ یہ تعداد محض یہ ظاہر کرتی ہے کہ انسان کی خُدا کے معیار پر پورا اُترنے میں ناکامی ہے۔

666 کا عدد کیوں؟ بائبل میں چھ کسی نہ کسی طور سے انسان کا عدد سمجھا جاتا ہے۔ سب سے پہلے، یاد رکھیں کہ سات کا ایک الہی مفہوم ہے۔ خدا نے زمین کو چھ دنوں میں بنایا اور ساتویں دن آرام کیا۔ اور اس طرح ساتواں دن آسمان کی ایک تشبیہ بن گیا… لیکن انسان خدا سے کم ہے، اور اس طرح چھ آدمی کی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔ اور یہاں 666 کا مطلب یہ ہو گا کہ کوئی بھی آدمی سات کے قریبا تر پہنچنے میں اور کاملیت کے قریب تر پہنچ پائے تو وہ دجال ہو گا، لیکن وہ سات تک نہیں پہنچ سکتا۔ یہ 666 ہے لیکن 7 نہیں (گذشتہ بات کے تسلسل میں ibid.، صفحہ 215)۔

ڈاکٹر جان ایف والورڈ نے 666 کے معنی پر یہ کہہ کر تبصرہ کیا:

شاید یہاں سب سے سادہ وضاحت بہترین ہے، کہ تین مرتبہ چھ کا عدد ایک آدمی کا نمبر ہے، ہر ہندسہ کامل نمبر سات سے کم ہے۔ کتاب میں چھ آدمی کا عدد ہے (مسیح یسوع کا مکاشفہ The Revelation of Jesus Christ، شکاگو: موڈی پریس، 1966، صفحہ 210)۔

خدا کے چُنے ہوئے بارہ

بائبل میں، بارہ کے عدد کا خدا کے لوگوں کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے، دونوں اسرائیل کے نظام میں اور ہمارے زمانے میں، کلیسیا کے انتظام میں۔ اسرائیل کے بارہ قبیلے تھے (پیدائش 49: 28)۔ یسوع نے بارہ شاگردوں کا انتخاب کیا (متی 10: 1-5)۔ یسوع نے اپنے شاگردوں اور اسرائیل کے قبیلوں کے درمیان تعلق قائم کیا جب اس نے کہا،

’’اور یسوع نے اُن سے کہا، میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں، نئی تخلیق میں جب ابنِ آدم اپنے جلالی تخت پر بیٹھے گا تو تم بھی جو میرے پیچھے چلے آئے ہو بارہ تختوں پر بیٹھ کر اسرائیل کے بارہ قبیلوں کا انصاف کرو گے‘‘ (متی 19: 28)۔

ایذا رسانیوں کے دور میں بارہ قبیلوں میں سے ہر ایک میں سے بارہ ہزار یہودی بچائے جائیں گے، جن کی تعداد 144,000 ہوگی (مکاشفہ 7: 4-8)۔

آخر میں، خدا نے یوحنا رسول پر انکشاف کیا کہ نئے یروشلم کو بارہ نمبر کا استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن کیا جائے گا، جو اسرائیل کے قبیلوں اور بارہ رسولوں دونوں کا حوالہ دے گا۔ یوحنا نے اس شہر کے بارے میں لکھا،

’’اور [اُس نئے یروشلم] کی فصیل بہت بڑی اور اُونچی تھی اور اُس میں بارہ دروازے تھے، اور دروازوں پر بارہ فرشتے تھے، اور ان پر نام لکھے ہوئے تھے، جو بنی اسرائیل کے بارہ قبیلوں کے نام ہیں… اور شہر کی دیوار کی بارہ بنیادیں تھیں، اور ان میں برّے کے بارہ رسولوں کے نام تھے‘‘ (مکاشفہ 21: 12، 14)۔

زمین پر مسیح کی دس ہزار سالہ بادشاہت

بائبل سکھاتی ہے کہ یسوع مسیح دنیا پر اپنی بادشاہی قائم کرنے کے لیے زمین پر واپس آئے گا۔ یہ بادشاہی ایک ہزار سال تک رہے گی، اور یہ خاص طور پر بیان کیا گیا ہے کہ ایذارسانیوں کے شہداء مسیح کے ساتھ اس کی بادشاہی میں حکومت کریں گے:

’’پھر میں نے ایک فرشتہ کو آسمان سے نیچے اُترتے دیکھا، اُس کے پاس اتھاہ گڑھے کی کُنجی تھی اور وہ ہاتھ میں ایک زنجیر لیے ہوئے تھا۔ اُس نے اژدھا یعنی پرانے سانپ کو جو ابلیس اور شیطان ہے پکڑا اور اُسے ایک ہزار سال کے لیے باندھ دیا اور اتھاہ گڑھے میں ڈال دیا اور اُسے بند کر کے اُس پر مہر لگا دی تاکہ وہ قوموں کو گمراہ نہ کر سکے جب تک کہ ہزار برس پورے نہ ہو جائیں۔ اِس کے بعد اُس کا کچھ عرصہ کے لیے کھولا جانا لازمی ہے۔ پھر میں نے تخت دیکھے جن پر وہ لوگ بیٹھے ہوئے تھے جِنہیں انصاف کرنے کا اِختیار دیا گیا تھا۔ اور میں نے اُن لوگوں کی روحیں دیکھیں جن کے سر یسوع کی گواہی دینے اور خدا کے کلام کی وجہ سے کاٹ دیئے گئے تھے۔ اُن لوگوں نے نہ تو اُس حیوان کو نہ اُس مورت کو سجدہ کیا، نہ اپنی پیشانی یا ہاتھوں پر اُس کا نشان لگوایا۔ وہ زندہ ہو گئے اور ایک ہزار برس تک مسیح کے ساتھ بادشاہی کرتے رہے۔ اور باقی مُردے ایک ہزار برس پورے ہونے تک زندہ نہ ہوئے۔ یہ پہلی قیامت ہے۔ مبارک اور مقدس ہیں وہ لوگ جو پہلی قیامت میں شریک ہیں۔ اُن پر دوسری موت کا کوئی اِختیار نہیں بلکہ وہ خدا اور مسیح کے کاہن ہوں گے اور ہزار برس تک بادشاہی کرتے رہیں گے‘‘ (مکاشفہ 20: 1۔6)۔

کچھ لوگوں نے اس عدد کو ’’روحانی بنانے‘‘ کی کوشش کی ہے جو خدا نے اپنے کلام میں پیش کیا ہے، اور کہتے ہیں کہ یہ واقعی میں ایک ہزار سال کی مدت کا حوالہ نہیں دیتا ہے۔ لیکن اگر کوئی بائبل کی منصفانہ تشریح کرے تو ایسا کرنا ناممکن ہے۔ ڈاکٹر جے ڈوائٹ پینٹیکوسٹ J. Dwight Pentecost نے لکھا،

عام طور پر، یہاں تک کہ ہزار سالہ دور کی واقعیت کا انکار کرنے والوں کے نزدیک بھی، کہ فرشتہ، آسمان، گڑھا، شیطان، قومیں، اس باب میں بیان کردہ قیامتیں واقعی میں ہیں۔ ان کی واقعی میں ہونے کو قبول کرنا اور وقت کے عنصر کی واقعیت سے انکار کرنا حماقت ہوگی… اس حوالے میں چھ بار یہ کہا گیا ہے کہ مسیح کی ہزار سالہ بادشاہی ایک ہزار سال تک جاری رہے گی (ڈاکٹر جے ڈوائٹ پینٹیکوسٹ، آنے والی باتیں: اور آخرت کی باتوں سے تعلق رکھنے کے علم کا مطلعہ Things to Come: A Study of biblical Eschatology، گرینڈ ریپڈز، مشی گن: ژونڈروان، صفحہ 1948)۔

انیسویں صدی میں، ہنری الفورڈ نے لکھا کہ ابتدائی مسیحی، مسیح کی ہزار سالہ بادشاہت پر اصل میں یقین رکھتے تھے۔

وہ لوگ جو رسولوں کے ساتھ زندگی بسر کرتے رہے تھے، اور پوری کلیسیا 300 سال تک، اُنہیں سادہ سی لفظ بہ لفظ سمجھ میں سمجھا۔ اور اِس دور میں اُن مفسروں کو جو پُرانے پن کا اِحترام کرنے والوں کے درمیان سب سے آگے ہوتے ہیں، اِطمینان سے اتفاق رائے کی سب سے معقول مثال کو جو قدیم پرانا پن پیش کرتی ہے ایک طرف کرتا ہوا دیکھنا ایک عجیب سا نظارہ ہے۔ جہاں تک خود تلاوت کا تعلق ہے، اس کا کوئی بھی جائز علاج اس چیز کو ضائع نہیں کرے گا جسے اب فیشن میں روحانی تشریح کہا جاتا ہے (ہنری الفورڈ، نیا عہدنامہ The New Testament، نیویارک: ہارپر اینڈ برادرز، 1859، جلد IV، صفحہ 372)۔

میں خود کلام پاک کی سادہ سی سمجھ کے ساتھ کھڑا ہوں! مسیح زمین پر ایک ہزار سال تک حکومت کرے گا۔ بائبل جو کہتی ہے اُس کا مطلب یہی ہے!

جب خدا ایک عدد پیش کرتا ہے، تو اس کا مطلب وہی ہوتا ہے جو وہ کہتا ہے۔

جب خدا ایک نمبر دیتا ہے تو ہمیں اس پر یقین کرنا چاہئے۔ دانیال کی کتاب میں، خُدا نے اعداد کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا کہ مسیح کی پہلی آمد تک کتنی دیر ہوگی:

’’تیرے لوگوں اور تیرے مقدس شہر کے لیے ستر ہفتے مقرر کیے گئے ہیں جن کے اِختتام تک خطا کاری پر قابو پا لیا جائے، گناہ کا خاتمہ ہو، بدکرداری کا کفارہ دیا جائے، ابدی راستبازی قائم ہو، رویا اور نبوت پر مہر ہو اور پاک ترین مقام ممسوح کیا جائے۔ پس تو جان اور سمجھ لے کہ یروشلم کی بحالی اور دوبارہ تعمیر کیے جانے کا حکم صادر ہونے سے لے کر ممسوح فرمانروا کی آمد تک سات ہفتے اور پھر باسٹھ ہفتے گزر جائیں گے۔ اِسے اِس کے بازاروں اور فصیل اور خںدق سمیت تعمیر کیا جائے گا۔ لیکن یہ مصیبت کے ایام میں ہو گا۔ باسٹھ ہفتوں کے بعد ممسوح کو ختم کر دیا جائے گا اور اُس کا کچھ نہ رہے گا اور آنے والے حکمران کے لوگ شہر اور مقدِس کو تباہ کر دیں گے۔ اِس کا انجام سیلاب کی وجہ سے ہو گا، جنگ آخر تک ہوتی رہے گی اور تباہیوں کا حکم دیا جا چکا ہے۔ اور وہ حُکمران ایک ہفتہ یعنی سات سال کے لیٔے بہُتوں سے عہد باندھے گا اَور اُس ہفتہ کے درمیان وہ قُربانی اَور نذر موقُوف کر دے گا اَور وہ بیت المُقدّس میں ایک تباہ کرنے والی مکرُوہ شَے کو قائِم کرے گا جو تباہی کا باعث ہوگا۔ یہ تَب تک ہوتا رہے گا جَب تک کہ مُقرّر وقت کے آخِر میں اُس حُکمران پر یہ تباہی نازل نہ کر دی جائے‘‘ (دانی ایل 9: 24۔27)۔

یہاں خدا ’’ستر ہفتوں‘‘ کی بات کرتا ہے، لفظی طور پر ’’سات مرتبہ ستر‘‘، جو 70 گنا 7 = 490 سال کی نمائندگی کرتا ہے۔ آخری ’’سات‘‘، آخری ’’ہفتے‘‘ سے مراد دجال کے ظلم و ستم کے تحت ایذارسانی کا دور ہے (دانی ایل 9: 27)۔ پہلے اُنہتر ’’ہفتے‘‘حوالہ دیتے ہیں اُن 69 گنا 7 = 483 سال کا جب یروشلم کی تعمیر کے حکم سے لے کر اُس وقت تک کہ جب تک مسیحا کو ’’کاٹ نہ دیا جائے گا‘‘ (قتل کیا جائے گا)، ’’اپنے لیے نہیں‘‘ بلکہ دوسروں کے گناہوں کے لیے۔

سر رابرٹ اینڈرسن کا خیال تھا کہ یروشلم کی تعمیر نو کا حکم 14 مارچ 445 قبل مسیح میں ہوا تھا، اور یہ کہ یسوع 6 اپریل کو 32 عیسوی میں اپنے مصلوب کیے جانے سے پہلے یروشلم میں داخل ہوا تھا۔ ان دونوں تاریخوں کے درمیان کا وقت بالکل درست طور پر 360 دِنوں کے ہر سال کے 483 پیشنگوئی کیے گئے سال یا 173,880 دن ہیں۔

آنے والا شہزادہ The Coming Prince (صفحہ 127) میں سر رابرٹ اینڈرسن کے بہت سے حسابات کے مطابق صحیح اور آخری تاریخ 6 اپریل 32 عیسوی تھی، وہ کہتے ہیں، ’’دسویں نسان کی جولین تاریخ اتوار 6 اپریل، 32 عیسوی تھی۔ پھر اُس دورانیے کی مدت کیا تھی جو یروشلم کو دوبارہ تعمیر کرنے کے حکم اور ’مسیحا اُس شہزادے‘ کی عوامی آمد کے اعلان کے درمیان مداخلت کی مدت کتنی تھی؟ 14 تاریخ 445 قبل از مسیح اور 6 اپریل 32 بعد از مسیح کے درمیان؟ وہ وقفہ بالکل اور انتہائی اُسی دن، 173,880 دن، یا 360 دن کے سات بار انتالیس [انبیانہ] پیشن گوئی کے سال کا تھا، جو گیبرئیل کی پیشن گوئی کے پہلے اُنہتر ہفتے تھے‘‘ (جوش میکڈوویل Josh McDowell میں ثبوت جو فیصلے کا تقاضا کرتا ہے Evidence that Demands a Verdict میں، حوالہ دیا، یہیں لائف پبلیشرز میں، 1979، صفحات 180۔181)۔

یہاں تک کہ اس وقت کے ایک اسرائیلی کو بھی جو یروشلم کی تعمیر نو کے حکم نامے کے صحیح سال اور تاریخ کے بارے میں غیر یقینی تھا اسے معلوم ہونا چاہیے تھا کہ 69 ہفتوں کی تکمیل کا وقت قریب تھا، جیسا کہ سکوفیلڈ مطالعہ بائبل The Scofield Study Bible بتاتا ہے:

…آرٹاکسرزس Artaxerxes کا فرمان… 454 اور 444 قبل از مسیح کے درمیان جاری کیا گیا تھا۔ دونوں صورتوں میں ہمیں مسیح کے زمانے میں لایا جاتا ہے۔ پیشن گوئی کا وقت ہمیشہ اس قدر قریب ہے کہ مکمل انتباہ دینے کے لیے، اتنا غیر متعین ہے کہ محض تجسس پر کوئی اطمینان نہ ہو (سکوفیلڈ مطالعہ بائبل The Scofield Study Bible، دانی ایل 9: 25 پر غور طلب بات)۔

صرف ایک ہی شخص تھا جو عوامی طور پر مسیحا کی حیثیت سے آیا، اس کے آنے کے بارے میں بائبل کی ایک کے بعد ایک پیشین گوئی کو پورا کیا، اور مارا گیا، ’’اپنے لیے نہیں‘‘ – اور اس کا نام یسوع ہے!

یسوع نے اپنی زمینی منادی کو انجام دیا اور بالکل صحیح وقت پر مصلوب کیا گیا، جس کی دانی ایل نے پیشین گوئی کی تھی۔ اب اسرائیل میں کسی بھی سوچنے والے شخص کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ دانی ایل کے 483 (69 گنا 7) سال ختم ہونے والے تھے۔ کیوں بہت سارے لوگ دانیال کی پیشینگوئی پر عمل کرنے میں ناکام رہے اور یسوع کو اپنے وعدہ کیے ہوئے مسیحا کے طور پر قبول کیا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ لوگ ہر وقت باخبر ہو سکتے ہیں، روحانی طور پر مردہ اور خُدا اور اُس کے بیٹے یسوع سے دشمنی رکھتے ہوئے اعداد و شمار اور اوقات کے بارے صحیح طور پر باخبر رہ سکتے ہیں۔

بہر حال، متی 2: 5 میں فقیہوں اور فریسیوں نے میکاہ 5: 2 کی پیشین گوئی کا حوالہ دیتے ہوئے درست کہا کہ مسیح کا بیت اللحم میں پیدا ہونا تھا۔ یہ لوگ صحیح طور پر مسیح کی پیدائش کی جگہ کو سمجھتے تھے، لیکن انہوں نے کبھی بھی یروشلم سے بیت المقدس تک مختصر فاصلہ طے نہیں کیا تاکہ وہ حقیقت میں مسیح کو دیکھیں اور اس کی عبادت کریں۔ یسوع کے پاس آنے سے ان کے انکار کے لیے کوئی عقلی عذر نہیں تھا۔ جیسا کہ تمام عمروں میں بہت سے مذہبی لوگوں کے لیے رہا ہے، ان کا مسئلہ روحانی تھا۔ بائبل کہتی ہے، ’’لیکن فطری [غیر تبدیل شدہ] آدمی خُدا کے روح کی چیزوں کو قبول نہیں کرتا: کیونکہ وہ اُس کے لیے بے وقوفی ہیں: نہ وہ اُن کو جان سکتا ہے، کیونکہ وہ روحانی طور پر پہچانے جاتے ہیں‘‘ (I کرنتھیوں 2: 14)۔ بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ غیر تبدیل شدہ لوگوں کی ’’سمجھ تاریک ہو گئی ہے‘‘ (افسیوں 4: 18) اور یہ کہ شیطان نے ان کے ذہنوں کو اندھا کر دیا ہے (II کرنتھیوں 4: 4)۔

کیونکہ اُن کے منحرف ذہنوں کو اندھا کر دیا گیا تھا، یسوع کی پیدائش کے وقت کاتب اور فریسی اُس کی عبادت کرنے نہیں آئے تھے، حالانکہ وہ ذہنی طور پر عہد نامہ قدیم کی پیشین گوئی کی ظاہری شکل کو سمجھتے تھے، جِنہوں نے اُس شہر کا نام دیا جہاں وہ پیدا ہو گا۔

اسی طرح، بائبل کے ایک طالب علم کو دانی ایل کی پیشن گوئی سے مسیح کی آمد کا وقت معلوم ہونا چاہیے تھا – کم از کم چند سالوں میں! لیکن اُن دِنوں کے بائبل کے طالب علم روحانی طور پر اندھے تھے، اور یسوع یروشلم پر رویا تھا اور اس کی تباہی کی پیشن گوئی کی، ’’کیونکہ تم نے اُس وقت کو نہ پہچانا جب تم پر خدا کی نظر پڑی تھی‘‘ (لوقا 19: 44)۔

اُس دن کے بائبل کے طالب علم کیوں مسیحا کی جائے پیدائش اور منادی کی پیشن گوئیوں پر عمل کرنے میں ناکام رہے – جب کہ چرواہے، نابینا مرد، گنہگار عورتیں، اور ٹیکس جمع کرنے والے، سب کے پاس بائبل کی تعلیم نہ ہونے کے برابر تھی، وہ یسوع کے پاس آئے اور نجات پا گئے؟ کیونکہ خدا کا اصل تقاضا علمی نہیں، روحانی ہے!

کچھ مرد جن کو میں جانتا ہوں وہ ہر روز اصلی یونانی میں نئے عہد نامہ کا مطالعہ کرتے ہیں، لیکن وہ ابھی تک گمراہ یا کھوئے ہوئے ہیں۔ اور آج بھی میں بہت سے شاندار مسیحیوں کو جانتا ہوں جن کے پاس خوشخبری پیش کیے جانے سے پہلے کوئی مذہبی تعلیم نہیں تھی، صرف یسوع پر بھروسہ کیا، اور ایمان لا کر تبدیل ہو گئے تھے۔ جنت میں بہت سے پڑھے لکھے لوگ ہوں گے اور بہت سے پڑھے لکھے لوگ جہنم میں۔

جب خدا عدد پیش نہیں کرتا تو اس کا مطلب وہی ہوتا ہے جو وہ کہتا ہے۔

خُدا بالکل جانتا تھا کہ وہ بائبل میں کیا شامل کرنا چاہتا ہے۔ ’’ہمیشہ کے لیے، اے خداوند، تیرا کلام آسمان پر قائم ہے‘‘ (زبور 119: 89)۔ جب بائبل میں کوئی عدد دیا گیا ہے، تو یہ اس لیے ہے کہ خدا چاہتا تھا کہ وہ عدد موجود ہو۔ وہ چاہتا تھا کہ ہم اس عدد کو جانیں۔

اور جب خُدا بائبل میں عدد نہیں ڈالتا، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ نہیں چاہتا کہ ہمارے پاس وہ عدد ہو! یسوع کے زمانے کے روحانی طور پر نابینا مذہبی طلباء یسوع کی پیدائش کا مقام اور وقت بتانے والی بائبل کی پیشین گوئیوں سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔ لیکن دوسری طرف ایک خرابی ہے – جہاں خدا نے کوئی عدد پیش ہی نہیں کیا وہاں پر اُسے شامل کرنا! بہت سے لوگ یہ بھی غلطی کرتے ہیں۔

کچھ لوگوں نے بائبل میں ’’خفیہ عددی کوڈز‘‘ تلاش کیے ہیں۔ انہوں نے حروف اور الفاظ کو شمار کیا ہے، اور مختلف اسکیموں میں حروف کے لیے عدد ڈالے ہیں، وہ خفیہ معلومات تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو صحیفہ کی سادہ تلاوت میں نہیں لکھی گئی تھیں، وہ معلومات جو انبیاء، رسولوں اور ہر زمانے کے مسیحیوں سے پوشیدہ تھیں یہاں تک کہ وہ خود چھپے ہوئے علم کو نکالنے کے لیے اعداد کی ایک پیچیدہ سکیم تیار کر لیتے ہیں۔

بائبل میں کوئی ’’خفیہ عددی کوڈ‘‘ نہیں ہے! خُدا نے اپنے کلام کی سادہ اور واضح تلاوت میں بالکل وہی کچھ پیش کیا ہے جو چاہتا ہے کہ ہم جانیں – دونوں اعداد اور باقی سب کچھ! وہ لوگ جو ’’پوشیدہ‘‘ اعداد اور معنی تلاش کرتے ہیں وہ کسی ایسی چیز کی تلاش میں ہیں جو وہاں نہیں ہے۔

اسی طرح، بہت سے لوگوں نے یسوع کی واپسی کی تاریخ یا سال کا اندازہ لگانے کے لیے اعداد اور ریاضی کی ہیرا پھیری کا استعمال کیا ہے۔ لیکن یسوع نے خود کہا کہ ہم اُس کی واپسی کا صحیح وقت نہیں جان سکتے تھے! اپنی دوسری آمد کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اُس نے کہا،

’’لیکن وہ دِن اور وہ گھڑی کب آئے گی یہ کوئی نہیں جانتا، نہ تو آسمان کے فرشتے جانتے ہیں نہ بیٹا، صرف باپ ہی جانتا ہے‘‘ (متی 24: 36)۔

جی ہاں، یسوع نے متی 24 باب اور صحیفے کے دیگر حوالاجات میں نشانیاں دی گئی ہیں تاکہ مسیحی یہ جان سکیں کہ اس کی آمد قریب ہے۔ مسیح کے آنے کی سب سے بڑی بائبلی نشانی یہودیوں کی سرزمین اسرائیل میں واپسی ہے، جو کہ 1948 میں اسرائیل کی قوم کے قیام کے ساتھ پوری ہوئی، حالانکہ اس کے علاوہ بہت سی دوسری نشانیاں بھی موجود ہیں۔ یہ واضح ہے کہ مسیح کی آمد کا وقت زیادہ دور نہیں ہے۔

تاہم، یسوع نے کبھی بھی اپنی دوسری آمد کی قطعی تاریخ نہیں بتائی۔ درحقیقت، اُس نے متی 24: 36 میں اِس کے برعکس کہا: ’’لیکن اُس دن اور گھڑی کو کوئی نہیں جانتا، نہ آسمان کے فرشتے، نہ بیٹا، بلکہ صرف باپ ہی جانتا ہے۔‘‘ یسوع نے واضح طور پر کہا کہ کوئی بھی اُس کی واپسی کا صحیح وقت نہیں جان سکے گا۔ جیسا کہ ڈاکٹر آر اے ٹوری نے کہا،

[مسیح] واضح طور پر اعلان کرتا ہے کہ وہ بھی اپنے دوبارہ آنے کے دن یا گھڑی کو نہیں جانتا تھا [متی 24: 36، 42 اور مرقس 13: 32 کا حوالہ دیتے ہوئے]۔ کوئی بھی استاد جو مسیح کی واپسی کی تاریخ طے کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ ایک ہی وقت میں بدنام ہو جاتا ہے، اور اس کے حساب کتاب سے گزرنا بالکل غیر ضروری ہے۔ خُدا نہیں چاہتا کہ ہم یہ جان لیں کہ اُس کا بیٹا کب واپس آئے گا۔ اعمال 1: 7 – ’’اور اُس نے اُن سے کہا کہ اُن اوقات اور موسموں کو جاننا تمہارا کام نہیں، جنہیں باپ نے اپنے اختیار میں رکھا ہے۔‘‘ آئیے ان اوقات کو وہیں چھوڑ دیں جہاں خدا نے انہیں رکھا ہے، ’’خود اپنی قدرت میں۔‘‘ (ڈاکٹر آر اے ٹورے Dr. R. A. Torrey، بائبل کیا تعلیم دیتی ہے What the Bible Teaches، ژونڈروان، دوبارہ اشاعت 1957، صفحہ 217)۔

جب یسوع پہلی بار آیا تو لوگوں نے دانی ایل کی کتاب میں دیے گئے سالوں کی تعداد گنوا دی۔ ہمارے زمانے میں ہم یسوع کی دوسری آمد کے وقت کے بہت قریب ہیں، پھر بھی بہت سے لوگ ایک صحیح تاریخ یا صحیح سال جاننا چاہتے ہیں – جسے یسوع نے کہا کہ ہم نہیں جان سکتے!

مجھے یاد ہے کہ 1988 میں ایک کتاب تھی جس کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہوئیں، جس کا عنوان تھا 88 وجوہات کیوں یسوع 1988 میں آئے گا 88 Reasons Why Jesus Will Come in 1988۔ ٹھیک ہے، یسوع 1988 میں نہیں آیا تھا۔ نہ ہی وہ 1 جنوری، 2000 میں آیا تھا۔ وہ کیوں نہیں 1988 میں یا 2000 میں آیا تھا؟ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت نہیں ہے کہ کیوں! مسیح کی دوسری آمد کا صحیح وقت خدا کا کام ہے، ہمارا نہیں! یہ وہی ہے جو یسوع نے ہمیں متی 24: 36 میں بتایا تھا!

خدا کا تقاضا روحانی ہے، فکری نہیں۔ جی ہاں، ہم بائبل کی پیشن گوئیوں کا مطالعہ کر سکتے ہیں اور تسلیم کر سکتے ہیں کہ خاتمہ قریب ہے۔ لیکن کوئی بھی شخص بائبل کی پیشن گوئیوں کا مطالعہ کر سکتا ہے، اور یہاں تک کہ اسے صحیح طریقے سے سمجھ سکتا ہے، جیسا کہ کاتب مسیح کی پیدائش کی جگہ کو تبدیل کیے بغیر سمجھ گئے تھے۔ آپ ایک سچا مسیحی ہونے کے بغیر بائبل کو سمجھ سکتے ہیں، اور یہاں تک کہ بائبل کی بہت ساری پیشن گوئیوں کو ذہنی بنیادوں پر سمجھ سکتے ہیں۔

اگر آپ واقعی میں مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوئے ہیں اور بائبل پر یقین رکھنے والے مقامی گرجہ گھر میں اس تبدیلی کو زندہ کر رہے ہیں، تو آپ تیار ہی ہوں گے اگر یسوع نے آج ہی آنا ہوا۔ اور اگر یسوع دیر کرتا ہے، تو آپ موت کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ دوسری جانب، اگر آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوئے ہیں، تو آپ یسوع کی دوسری آمد یا اپنی موت کے لیے تیار نہیں ہیں۔

یسوع کو ڈھونڈیں جب تک کہ آپ اسے پا نہ لیں۔ کسی اور چیز کو آپ کی توجہ ہٹانے یا آپ کو دور نہ ہو لینے دیں۔ یسوع مسیح کو ڈھونڈنے سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے!

’’اور تم مجھے ڈھونڈو گے، اور پاؤ گے، جب تم مجھے اپنے پورے دل سے ڈھونڈو گے‘‘ (یرمیاہ 29: 13)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔