Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

بائبل میں سے لال رسی

THE SCARLET THREAD THROUGH THE BIBLE
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
17 فروری، 2002، خُداوند کے دِن کی صبح
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Morning, February 17, 2002

’’تو اِس لال رسی کو کھڑکی سے لپیٹ [یا باندھ] دینا‘‘ (یوشع 2:‏18)۔

ڈاکٹر ڈبلیو۔ اے۔ کرسویل Dr. W. A. Criswell نے کہا، ’’راحب فاحشہ خدا کے فضل کی ایک مثال ہے کہ وہ کام کرتا ہے۔ اُس کی نجات اُس کے کردار یا اہلیت پر مبنی نہیں تھی: وہ ایک تباہ حال شہر میں رہتی تھی، ایک لعنتی پیشہ اختیار کیے ہوئے تھی، انقلابی سرگرمیوں میں ملوث تھی، اور اپنے اعمال کے [بارے میں جھوٹ] توڑ مروڑ کر پیش کرتی تھی۔ اِس کے باوجود بھی اُس نے ... ایمان پر عمل کیا، اور خُداوند کے فیصلے سے بخشی گئی تھی جو اسرائیلوں کے ہاتھوں سرانجام ہوا تھا۔ اُس کی آزادی کے ساتھ ساتھ، راحب کو ناقابل تصور انعام سے نواز گیا جب اُس نے نحسون کے گھرانے میں شادی کی... سلمون کے ذریعے سے، راحب بوعز کی ماں بنی اور [اُن کی جو مسیحی کے آباؤاِجداد میںسے تھے] مسیحانہ سلسلے میں داؤد کی دادی پردادی بنی۔ متی کے شجرۂ نسب میں پیش کی گئی چار میں سے ایک عورت کی حیثیت سے، راحب کو تمر کے ساتھ لیا جاتا ہے، وہ بھی ایک فاحشہ تھی، اور روتھ، جو کہ ایک پرھیزگار غیر یہودی تھی‘‘ (ڈبلیو۔ اے۔ کرسویل W. A. Criswell، ایڈیٹر، کرسویل کا مطالعۂ بائبل The Criswell Study Bible، ناشویل Nashville: تھامس نیلسن، 1979، یوشع 2:‏1 پر غور طلب بات)۔

ہم نئے عہد نامے میں پڑھتے ہیں:

’’ایمان ہی سے راحب فاحشہ نافرمانوں کے ساتھ ہلاک ہونے سے بچ گئی، کیونکہ اُس نے جاسوسوں کو پناہ دی تھی‘‘ (عبرانیوں11:‏31)۔

راحب نے سُرخی مائل خونی لال رنگ کی جو رسی کھڑکی سے باہر لٹکائی تھی اُس پر ڈاکٹر کرسویل تبصرہ کرتے ہیں، ’’راحب کی سُرخ رسی اُس کے ایمان کی ایک علامت ہے کہ فیصلے کے وقت میں خُدا آزادی مہیا کرے گا۔ تمام بائبل میں ’سُرخ رنگ‘‘ ایماندار کی طرف سے پیش کی گئی قربانی کے لیے بات کرتا ہے، اور یہ یہودیوں کی عبادت گاہ کے راہبوں کے چوغوں اور خروج میں کاہنوں کے لباسوںمیں دیکھا جا سکتا ہے‘‘ (ibid.، یوشع 2:‏18۔21 پر غور طلب بات)۔ یہ پیغام ڈاکٹر کرسویل کے مشہور واعظ ’’گناہ سے چھٹکارے کی سُرخ رسیThe Scarlet Thread of Redemption ‘‘ پر مشتمل نہیں ہے، لیکن بنیادی تصور اِسی سے لیا گیا ہے۔

راحب تباہی سے بچائی گئی تھی کیونکہ اُس کا کھڑکی سے باہر لال رسی لٹکانے کے لیے خُداوند خُدا میں کافی ایمان تھا۔ یہ خونی لال رسی ایک تشبیہہ (یا تصویر) ہے اُس لال خونی سُرخی مائل رسی کی جو کہ پیدائش سے مکاشفہ تک تمام بائبل میں نظر آتی ہے۔ یوشع2:‏21 پر سکوفیلڈScofield کی غور طلب بات کہتی ہے، ’’راحب کی سُرخی مائل رسی اپنے رنگ کے ذریعے سے قربانی کے ذریعے سے حفاظت کی بات کرتی ہے (عبرانیوں9:‏19، 22)۔‘‘ وہ لال رسی منظرکشی کرتی ہے اُس سرخی مائل دھاگے کی جو بائبل کے ایک سرے سے لیکر دوسرے سرے تک جاتا ہے۔

I۔ اوّل، وہ خون جس کی پرانے عہد نامے میں منظر کشی کی گئی۔

ہمارے گناہ کو دھونے کے لیے یسوع مسیح نےجو خون صلیب پر بہایا سُرخ رسی پوری بائبل میں اُسکی ایک تصویر ہے۔ پرانے عہد نامے کی پیدائش کی کتاب، جو بائبل کی پہلی کتاب ہے، وہ ہمیں خون کی اوّلین ترین تصویر پیش کرتی ہے۔ خود خُدا نے ایک جانور کو مارا اور آدم اور حوّا کا کھال کے ساتھ تن ڈھانپا۔ ہمارے پہلے والدین کو اُن کے گناہوں کی برہنگی سے ڈھانپنے کے لیے خون کا بہایا جانا ضروری تھا، ’’خُداوند خُدا نے آدم اور اُسکی بیوی کے لیے چمڑے کے کُرتے بنا کر اُنہیں پہنا دیے‘‘ (پیدائش3:‏21)۔ اُنکے گناہوں کو ڈھانپ دیا گیا تھا اور وہ بُھلا دیئے گئے تھے، لیکن ’’خُون کے بغیر نہیں‘‘ (عبرانیوں9:‏7)۔

ہمارے پہلے والدین کے دو بیٹے تھے، کائِن اور ھابل۔

’’ہابل بھیڑ بکریوں کا چرواہا تھا، لیکن کائِن کھیتی باڑی کرتا تھا۔ کچھ عرصہ کے بعد کائِن زمین کی پیداوار میں سے خُداوند کے لیے ہدیہ لایا۔اور ھابل بھی اپنی بھیڑ بکریوں کے چند پہلوٹھے بچے اور اُن کی چربی لے آیا۔ اور خُداوند خُدا نے ھابل اور اُس کے ہدیے کو قبول فرمایا: لیکن کائِن اور اُس کے ہدیے کو منظور نہ کیا‘‘ (پیدائش4:‏2۔5)۔

کچھ جدید تبصرہ نگاروں نے یہاں ایک عنصر کو چھوڑ دیا۔ چارلس سی رائری Charles C. Ryrie غلط کہتے ہیں، ’’بغیر خون کے نزرانہ جامع طور پر درست تھا؛ یہ کائن کی بے اعتقادی کا روئیہ تھا کہ خُدا ناراض ہوا تھا‘‘ (رائری مطالعۂ بائبل Ryrie Study Bible، پیدائش 4:3 پر غور طلب بات)۔ لیکن بائبل کہتی ہے، ’’لیکن کائن اور اُس کے ہدئے کو منظور نہ کیا‘‘ (پیدائش 4:5)۔ خُدا نے کائن کے ہدیے کو منظور نہ کیا۔ کیوں؟ وجہ بالکل واضح ہے: کیونکہ کوئی خون نہیں بہایا گیا تھا۔ سکوفیلڈ کی حوالاجاتی بائبل Scofield Reference Bible یہ بالکل واضح کرتی ہے، یہ تشبیہہ کائن کے خود اپنے اعمال کے پھلوں کی، بغیر خون کے قربانی کے ساتھ متضاد ہونے کے ذریعے سے واضح ہو جاتی ہے، نسل انسانی کی انتہائی اوّلین دور میں، اُس کُلیدی سچ کا اعلان کرتی ہے کہ ’بغیر خون کے بہائے کوئی بھی نجات کا اعلان نہیں‘ (عبرانیوں9:‏22)‘‘ (پیدائش 4:4 پر غور طلب بات)۔ ڈاکٹر رائری درست نہیں تھے جب اُنہوں نے کہا کہ کائن کا ہدیہ ’’جامع طور پر درست‘‘ تھا۔

ڈاکٹر جے ورنن میکجی Dr. J. Vernon McGee کائن کے ہدیے کے لیے درست طور پر کہتے ہیں:

اور جو ہدیہ وہ لایا تھا انکار کرتا تھا کہ انسانی طبیعت میں بدی ہے۔ خُدا نے کہا، ’’اُس چھوٹی خون کی قربانی کو پیش کرو جو اُس گناہوں کے بخشنے والے کی طرف اشارہ کرتی ہے جو دُنیا میں آ رہا ہے‘‘... کائن اور ھابل کے درمیان فرق بالکل بھی کردار کا فرق نہیں تھا، بلکہ یہ فرق اُن کے اُس ہدیے میں تھا جو وہ لائے تھے (جے۔ ورنن میکجی، بائبل میں سے Thru the Bible، نیشویل Nashville: تھامس نیلسن، جلد اوّل، صفحہ29)۔

ھابل خون کا نزرانہ لایا تھا۔ کائن خون کا نزرانہ نہیں لایا تھا۔ ’’لیکن کائن اور اُس کے ہدیے کو اُس [خُداوند خُدا] نے منظور نہ کیا‘‘ (پیدائش4:5)۔ کوئی خون نہیں – قبولیت نہیں – بحث کا اختتام! کائن کا نزرانہ نامنظور کیا گیا تھا۔ ھابل کا نزرانہ قبول کیا گیا تھا، لیکن ’’خون کے بغیر نہیں‘‘ (عبرانیوں9:‏7)۔

عظیم سیلاب کے بعد، پہلا کام جو نوح نے کیا تھا وہ خون کی قربانی کا ہدیہ پیش کرنا تھا۔

’’تب نُوح نے خداوند کے لیے ایک مذبح بنایا اور سب چرندوں اور پرندوں میں سے جن کا کھانا جائز تھا چند کو لے کر اُس مذبح پر سوختنی قربانیاں چڑھائیں۔جب اُن کی فرحت بخش خوشبو خداوند تک پہنچی تو خداوند نے دل ہی دل میں کہا: میں انسان کے سبب سے پھر کبھی زمین پر لعنت نہ بھیجوں گا…‘‘ (پیدائش 8:‏20۔21).

بالکل جیسے ھابل خون کی قربانی لایا تھا، ویسے ہی نوح نے کیا۔ خون کی سُرخ رسی جو مسیح کے خون کی طرف اشارہ کرتی ہے جاری رہتی ہے۔

ابراھام کی بُلاہٹ کے ساتھ (پیدائش12:‏1۔3)، خُداوند خُدا نے اسرائیل کی قوم کو اُس کی خدمت کے لیے بنانا شروع کر دیا تھا۔ لیکن ابراھام کو گناہ کے لیے خون کی قربانی کی اہمیت کو سمجھنا تھا۔ جب ابراھام اپنا بیٹا اضحاق لے کر گیا، اور موریاہ کے پہاڑ پر چڑھا، تو لڑکے اضحاق نے کہا، ’’آگ اور لکڑیاں یہاں ہیں: لیکن سوختنی قربانی کے لیے برّہ کہاں ہے؟‘‘ (پیدائش22:‏7)۔ چھوٹا لڑکا جانتا تھا کہ اُنہیں خون کا نزرانہ ہی پیش کرنا تھا۔ اُس نے یہ سیکھا تھا۔ خُداوند خُدا نے ابراھام کو اضحاق کی قربانی کے لیے کہا تھا (پیدائش22:‏2)۔ لیکن جب ابراھام نے اپنی چُھری اُٹھائی، خُداوند خُدا نے کہا:

’’اِس لڑکے پر ہاتھ نہ چلا اور اُسے کچھ نہ کر۔ اب میں جان گیا کہ تو ایک خدا ترس اِنسان ہہے کیونکہ تو نے مجھ سے اپنے بیٹے بلکہ اکلوتے بیٹے کو بھی دریغ نہ کیا۔ ابرہام نے نگاہ اُٹھائی اور اُس نے وہاں ایک مینڈھا دیکھا جس کے سینگ جھاڑیوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ اُس نے جاکر اُس مینڈھے کو پکڑا اور اُسے اپنے بیٹے کی بجائے سوختنی قربانی کے طور پر چڑھایا‘‘ (پیدائش 22:‏12۔15).

خون کی قربانی کی سُرخ رسی جاری رہتی ہے – مسیح کے خون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے۔ یوحنا بپتسمہ دینے والے نے یسوع کی طرف اشارہ کیا اور کہا، ’’یہ خُدا کا برّہ ہے جو دُنیا کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا1:‏29)۔

ابراھام کے زمانے کے بعد، عبرانی لوگ عظیم قحط کے دوران مصر کے لیے گئے، کیونکہ وہاں مصر میں خوراک تھی۔ وہ وہاں پر ایک عظیم قوم بن گئے، لیکن فرعون نے اُنہیں غلام بنا لیا۔ خُداوند خُدا نے موسٰی کو اُنہیں مصریوں کی غلامی میں سے نکال کر واپس وعدے کی سرزمین میں لے کر جانے میں رہنمائی کے لیے بلایا۔

عبرانیوں کے مصر کو چھوڑنے سے ایک رات پہلے، خُداوند خُدا نے کہا کہ وہ مصریوں کے پہلوٹوں پر موت بھیجے گا۔ یہ خُدا کی طرف سے ایک فیصلہ تھا، جو اِس لیے دیا گیا تھا کیونکہ فرعون عبرانیوں کو جانے نہیں دے رہا تھا۔ اُس رات، خُدا نے موسٰی سے کہا کہ فسح منائے۔ خُداوند خُدا نے موسٰی سے کہا عبرانی لوگ برّے کا خون اپنے گھر کے دروازے کے ’’دونوں بازوؤں پر اور اوپر کی چوکھٹ‘‘ پر لگا دیں (خروج12:‏7)۔ پھر خُداوند خُدا نے کہا:

’’اور جن مکانوں میں تم ہوگے اُن پر وہ خون تمہاری طرف سے نشان ہوگا اور میں اُس خُون کو دیکھ کر تمہیں چھوڑتا جاؤں گا۔ اور جب میں مِصریوں کو ماروں گا تو اُس وقت کوئی بھی مہلک وبا تمہارے قریب نہیں آئے گی‘‘ (خروج 12:‏13).

خروج12:‏11 پر سکوفیلڈ Scofield کی غور طلب بات کہتی ہے، ’’وہ فسح، ہمیں گناہوں سے بخشنے والے مسیح کی تشبیہہ ہے۔‘‘ خون کی سُرخ رسی جاری رہتی ہے، جو مستقبل میں مسیح کے خون کی طرف اشارہ کررہی ہے۔

عبرانی لوگوں نے مصر کو چھوڑا اور باہر بیابان میں چلے گئے۔ وہ کوہِ سینا پر پہنچے۔ موسٰی اوپر پہاڑ پر گیا اور خُداوند خُدا نے اُسے دس احکامات دیے جو کہ پتھر کی دو تختیوں پر ’’خُدا کے ہاتھ کے ساتھ‘‘ لکھے گئے تھے (خروج 31:‏18)۔ شریعت کا عہد خون کی قربانی کے ساتھ قائم ہوا تھا:

’’تب موسٰی نے وہ خون لیا اور اُسے اُن لوگوں پر چھڑک دیا اور کہا کہ یہ خون اُس عہد کا ہے جو خداوند نے اِن سب باتوں کی بابت تمہارے ساتھ باندھا‘‘ (خروج 24:‏8).

اینڈریو میورے Andrew Murray نے کہا، ’’یہ اُسی خون میں تھا کہ عہد نے اپنی بنیاد اور طاقت پائی تھی۔ یہ واحد خون ہی کے ذریعے سے ہے، کہ انسان [خُدا کے ساتھ] عہد کی رفاقت میں لایا جا سکا تھا۔ وہ جس کی نشان دہی باغ عدن کے پھاٹک پر کی جا چکی تھی، کوہ اراراط پر[نوح کے ذریعے سے]، موریاہ پر [ابراھام کے ذریعے سے]، اور مصر میں، اب اُس کی تصدیق کوہ سینا کے دامن میں ایک انتہائی سنجیدہ انداز میں ہو گئی تھی۔ بغیر خون کے گناہ سے بھرپور انسان کے لیے پاک خُداوند تک رسائی ہو ہی نہیں سکتی۔ تاہم، یہاں پر، ایک واضح فرق نظر آتا ہے ... موریاہ پر زندگی خون کے بہانے سے بخش دی گئی تھی۔ مصرمیں یہ گھروں کے دروازوں کی چوکھٹوں پر چھڑکنے سے بخشی گئی تھی؛ لیکن [یہاں] کوہ سینا پر، یہ خود لوگوں پر چھڑکا گیا تھا۔ رابطہ بہت نزدیکی تھا، اور اِس کا لاگو ہونا اور بھی زیادہ طاقتور تھا‘‘ (انیڈریو میورے، یسوع کے خون کی طاقت The Power of the Blood of Jesus، نیو کینسنگٹن New Kensington، پیننسلوانیاPennsylvania : وائٹیکر گھر Whitaker House، 1993، صفحہ 12)۔ سُرخ رسی بائبل میں جاری رہتی ہے۔ ’’اور موسٰی نے خون لیا اور اُسے لوگوں پر چھڑک دیا‘‘ (خروج 24:‏8)۔ پرانا حمد و ثنا کا گیت کہتا ہے:

وہاں خون سے بھرا ایک چشمہ ہے عمانوئیل کی رگوں سے کھینچا گیا:
اور گنہگار، اُس چشمے کے نیچے ڈبکی لگاتے، اور اپنے تمام قصوروں کے دھبے دھولیتے ہیں؛
   (’’وہاں ایک چشمہ ہےThere Is a Fountain ‘‘ شاعر ولیم کاؤپر
       William Cowper، 1731۔1800)۔

اور ایک اور پرانا حمد و ثنا کا گیت پوچھتا ہے،

کیا آپ یسوع کے پاس پاک صاف ہونے کی قوت پانے کے لیے جا چکے ہیں؟ کیا آپ برّہ کے خون میں دھوئے گئے ہیں؟
کیا آپ اِس لمحے اُس کے فضل میں مکمل بھروسہ کرتے ہیں؟ کیا آپ برّہ کے خون میں دھوئے گئے ہیں؟
کیا آپ خون میں دھوئے گئے ہیں، برّے کے روحوں کو پاک صاف کرنے والے خون میں؟
کیا آپ کے کپڑے بے داغ ہیں؟ کیا وہ برف کی مانند سفید ہیں؟
کیا آپ برّہ کے خون میں دھوئے گئے ہیں؟
   (’’ کیا آپ برّہ کے خون میں دھوئے گئے ہیں؟ Are You Washed in the Blood?‘‘
       شاعر ایلشاہ اے۔ ھوفمین Elisha A. Hoffman، ‏1839۔1929)۔

ہمیں ایک مرتبہ پھر پرانے عہد نامے میں خون کی سُرخ رسی کے لیے ضرور آنا چاہیے۔ اِس آخری مرتبہ، ہم کفارے کے دِن کا سوچ رہے ہیں، جو یوم کیپور Yom Kippur کہلاتا ہے۔ ہماری انگریزی کی بائبل میں عبرانی لفظ ’’کپھارKaphar‘‘ کا ترجمہ ’’کفارہ کیا گیا ہے۔ اِس لفظ کا قطعی طور پر مطلب ’’ڈھانپنے کے لیے‘‘ ہوتا ہے۔ خُداوند خُدا ہمارے گناہوں کو مسیح کے خون سے ڈھانپتا ہے۔ کفارے کا دِن اُس کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ ہمارے گناہ ڈھانپے جاتے ہیں جب ہم یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں – اور خُدا اُنہیں کبھی بھی نہیں دیکھے گا۔ احبار 17 باب میں خُداوند خُدا نے کہا:

’’کیونکہ جسم کی جان اُس کے خون میں ہوتی ہے اور اُسے میں نے تمہیں اِس لیے دیا ہے کہ وہ مذبح پر تمہارے لیے کفارہ ہو۔ یہ خُون ہی ہے جو کسی جان کے لیے کفارہ دیتا ہے‘‘ (احبار 17:‏11).

یہ واضح طور پر مسیح کے خون کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ ’’اِس لیے کہ بیلوں اور بکروں کا خون گناہوں کو دور نہیں کر سکتا‘‘ (عبرانیوں 10:‏4)۔ اِس لیے بھائیو! ہمیں یسوع کے خون کے وسیلہ سے اُس نئی اور زندہ راہ سے پاک ترین مکان میں داخل ہونے کی ہمت ہے‘‘ (عبرانیوں10:‏19)۔

اِس واضح سمجھ بوجھ کے ساتھ کہ احبار 17 باب میں خون مذید آگے یسوع کے خون کے لیے اشارہ کرتا ہے، ہمارے پاس بالکل واضح بیان ہے:

’’یہ خُون ہی ہے جو کسی جان کے لیے کفّارہ دیتا ہے‘‘ (احبار 17:‏11).

ڈاکٹر جے ورنن میکجی Dr. J. Vernon McGee نے کہا:

میں اِس کتاب [احبار کی] آیت 11 کو بنیادی آیات میں سے ایک سمجھتا ہوں۔ زندگی خون میں ہے۔ اِسکا تعلق آیت 14 میں ہے۔ یہ تمام قربانی کی بنیاد ہے ... یہ ایک عظیم، دائمی سچ ہے۔ یہ وضاحت کرتا ہے کہ کیوں کائن کے مقابلے میں ھابل کی قربانی بہت زیادہ شاندارتھی۔ یہ خون ہے جو ایک جان کے لیے کفارہ بنتا ہے۔ مسیح کا خون واحد بات ہے جو گناہ کو دھو سکتا ہے (ibid.، صفحات 405۔406)۔

پھر ڈاکٹر میکجی اِس گیت کا حوالہ دیتے ہیں:

کیا میرے گناہ کو دھو سکتا ہے؟ کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
کیا مجھے دوبارہ مکمل کر سکتا ہے؟ کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
اوہ! کتنا قیمتی ہے وہ بہاؤ جو مجھے برف کی مانند سفید بناتا ہے،
کسی اور چشمے کو میں نہیں جانتا، کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
   (’’کچھ بھی نہیں ماسوائے خون کے Nothing But the Blood‘‘
       شاعر رابرٹ لاری Robert Lowry، ‏1826۔1899)۔

کیا آپ خون کی اہمیت کو دیکھنا شروع کر رہے ہیں؟ کیا آپ ’’تو اِس رسی کو کھڑکی سے لپیٹ [یا باندھ] دینا‘‘ کے لفظوں میں خون کی تشبیہہ، یا مِثال کو دیکھتے ہیں‘‘؟ (یوشع 2:‏18)۔ جیسا کہ ہم بائبل میں سے سُرخ رسی کا پیچھا کرنا جاری رکھتے ہیں، اب ہم رُخ موڑتے ہیں نئے عہد نامے کی طرف، جہاں ہم دیکھتے ہیں کہ نجات مسیح کی موت سے آتی ہے لیکن ’’خون کے بغیر نہیں‘‘ (عبرانیوں9:‏7)۔

II۔ یسوع مسیح کے ذریعے سے خون کا بیان کیا جانا۔

اِس ایک واعظ میں ہم آپ کو وہ سب کچھ نہیں پیش کر سکتے جو یسوع نے اپنے خون کے بارے میں کہا تھا۔ لیکن ہم دو واقعات کو دیکھیں گے: اوّل، اُس نے ’’زندگی کی روٹی کی گفتگو‘‘ میں کیا کہا، اور دوئم، اُس نے جب عشائے ربانی کو قائم کیا تب کیا کہا۔ یہ دو واقعات خود مسیح کے لیے بائبل میں سُرخ رسی کا سُراغ دیتے ہیں۔

یسوع کے ’’زندگی کی روٹی کے واعظ‘‘ کے اختتام پر اُس نے کہا:

’’میں تُم سے سچ سچ کہتا ہوں کہ جب تک تُم اِبنِ آدم کا گوشت نہ کھاؤ اور اُس کا خون نہ پیو تُم میں زندگی نہیں۔ جو کوئی میرا گوشت کھاتا اور میرا خون پیتا ہے مجھ میں قائم رہتا ہے اور میں اُس میں‘‘ (یوحنا 6:‏53،‏56).

یسوع نے اپنے گوشت سے تعلق رکھتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اِسے ’’دُنیا کی زندگی کے لیے‘‘ پیش کر دے گا (یوحنا6:‏51)۔ پھر اُس نے کہا، ’’جب تک تم ابنِ آدم کا گوشت نہ کھاؤ اور اُس کا خون نہ پیو تم میں زندگی نہیں‘‘ (یوحنا6:‏53)۔ یسوع کہہ رہا تھا کہ اُس نے پرانے عہد نامے کے ضحائف کی تمام مِثالوں اور تشبیہات کو مکمل کر دیا تھا۔ پرانے عہد نامے نے بار بار تعلیم دی کہ زندگی اور گناہوں کی معافی صرف موت اور خون کی قربانی سے ہی آتی ہے۔ نجات ’’بغیرخون کے نہیں‘‘ تھی (عبرانیوں 9:‏7)۔

جب یسوع نے اُنہیں اُس کا گوشت کھانے اور اُس کا خون پینے کے لیے کہا، وہ اُنہیں آدمخور بننے کے لیے نہیں کہہ رہا تھا۔ ڈاکٹر جے ورنن میکجی تبصرہ کرتے ہیں:

وہ اُن سے نہیں کہہ رہا ہے کہ اُس کو کھانا شروع کردیں اور اُس کا خون پیئیں! وہ جو کہہ رہا ہے یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی پیش کرنے جا رہا ہے ... وہ صلیب پر اپنا خون بہائے گا اور اپنی زندگی پیش کرے گا۔ نجات اُس کو سب سے زیادہ معتمد انداز میں تسلیم اور قبول کرنے سے آتی ہے (ibid.، صفحہ 407)۔

یوحنا کی انجیل کے آغاز میں ہم پڑھتے ہیں:

’’لیکن جتنوں نے اُسے قبول کیا خدا نے اُنہیں یہ حق بخشا کہ وہ خدا کے فرزند بنیں یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر ایمان لائے‘‘ (یوحنا 1:‏12).

یہ الفاظ ’’میرا گوشت کھاؤ اور میرا خون پیئو‘‘ مسیح کو ’’قبول کرنے‘‘ کی تصاویر ہیں (یوحنا1:‏12)۔ بائبل ہمیں کہتی ہے کہ اُس پر ایمان لائیں، اُس کے لیے آئیں، اُس پر بھروسہ کریں، اُس کو قبول کریں، اُس کا گوشت کھائیں اور اُس کا خون پئیں۔ یہ انسانی تاثرات ہیں جو آپ کو یہ واضح کرتے ہیں کہ آپ کو بچائے جانے کے لیے ذاتی طور پر یسوع مسیح سے رابطہ کرنا چاہیے۔ آپ کی اُس کے ساتھ جیتی جاگتی تعلق داری ہونی چاہیے! خُداوند یسوع مسیح پر یقین کرو، اور تم بچائے جاؤ گے‘‘ (اعمال16:‏31)۔

لیکن غور کریں کہ یسوع نے کہا، ’’جو کوئی میرا گوشت کھاتا اور میرا خون پیتا ہے، اُس میں ہمیشہ کی زندگی ہے‘‘ (یوحنا 6:‏54)۔ اِس آیت میں وہ اپنی موت اور اپنے خون میں بالکل واضح امتیاز ظاہر کرتا ہے۔

میک آرتھر مطالعۂ بائبل The MacArthur Study Bible میں، جان میک آرتھر John MacArthur اپنی غلطی کو دہراتے ہیں کہ مسیح کا خون اُس کی موت کے لیے محض ’’ایک متبادل لفظ‘‘ ہے۔ ایک مرتی ہوئی قوم کو تبلیغ کرنا Preaching to a Dying Nation کے صفحہ190 پر، تنقیدی حاشیے نمبر 44 میں، ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan اور میں نے میک آرتھر مطالعۂ بائبل The MacArthur Study Bible میں دیے گئے 8 حوالوں کی فہرست بنائی جہاں ڈاکٹر میک آرتھر کہتے ہیں کہ مسیح کی موت کے لیے خون محض ایک اور لفظ ہے۔ میک آرتھر کہتے ہیں، ’’خون موت کے متبادل لفظ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے‘‘ (حوالہ دیکھیں صفحہ 1911، میک آرتھر مطالعۂ بائبل The MacArthur Study Bible )۔ لیکن ڈاکٹر میک آرتھر غلط ہیں۔ ’’خون یوحنا6:‏53۔56 میں موت کا ’’ایک متبادل لفظ‘‘ نہیں ہے۔ یوحنا6:‏54 میں یہ واضح ہے کہ اُس کے گوشت اور اُس کے خون کی موت دو الگ الگ باتیں ہیں، ’’جو کوئی میرا گوشت کھاتا اور میرا خون پیتا ہے، اُس میں ہمیشہ کی زندگی ہے‘‘ (یوحنا 6:‏54)۔ آپ کو اپنے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے مسیح کی موت کا وسیلہ ضرور چاہیے (رومیوں5:‏10)۔لیکن آپ کو گناہ سے پاک صاف ہونے کے لیے مسیح کا خون بھی ضرور چاہیے (1یوحنا1:‏7)۔ ’’جب تک تُم اِبنِ آدم کا گوشت نہ کھاؤ اور اُس کا خون نہ پیو تُم میں زندگی نہیں‘‘ (یوحنا6:‏53)۔ آپ کو اپنے گناہوں کی ادائیگی اُس کی موت سے ضرور حاصل کرنی چاہیے اور آپ کو اپنے گناہوں کو دھو کر اُس کے خون کے ذریعے سے ضرور پاک صاف کرنا چاہیے!

عبرانیوں پر میک آرتھر کے نئے عہد نامے پر تبصرے The MacArthur New Testament Commentary on Hebrews کے صفحہ 237پر (شیکاگو Chicago: موڈی پریس Moody Press، 1983)، ڈاکٹر میک آرتھر نے کہا، ’’یہ یسوع کا جسمانی خون نہیں تھا جو ہمیں بچاتا ہے۔ مسیح کا خود اپنا جسمانی خون، اپنے آپ میں، گناہ سے پاک صاف نہیں کرتا ہے۔‘‘ یہ 1۔ یوحنا1:‏7 سے براہ راست تضاد ہے،

’’اُس کے بیٹے یسوع کا خُون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘

ہمارے آباؤاِجداد نے مسیح کے خون سے خدشات رکھتے ہوئے آزاد خیال لوگوں کو جواب دیا تھا۔ ھیری ایمرسن فوسڈیک Harry Emerson Fosdick جیسے آزاد خیالوں نے خون سے انکاری کی تھی، جبکہ ہمارے بائبل پر یقین رکھنے والے ڈاکٹر آر۔ اے۔ ٹوری Dr. R. A. Torrey اور ڈاکٹر جے۔ گرےشام میکحن Dr. J. Gresham Machen جیسے آباؤاِجداد نے، اعلان کیا اور خون کا دفاع کیا۔ کیوں یہ موضوع ڈاکٹر میک آرتھر کے ذریعے سے نئے سرے سے اُبھارا گیا ہے؟ یہ دِن ہیں جب بائبل پر یقین رکھنے والے مسیحیوں کو ایک مرتبہ پھر ’’اِس کتاب، اِس خون، اور بابرکت اُمید‘‘ کے لیے کھڑے ہونا چاہیے۔ یہ ہمارے لیے اِتنا ہی غلط ہے کہ ہم مکمل خاموشی اختیار کیے بیٹھے رہیں جبکہ مسیح کے خون کو مسترد کیا جاتا ہے جتنا یہ غلط ہو چکا ہوتا اگر آر۔ اے۔ٹوری یا جے۔ گرےشام خاموش رہ چکے ہوتے جب آزاد خیالوں نے اُن کے دِنوں میں خون پر حملہ کیا تھا۔ بائبل اب بھی کہتی ہے:

’’اُس کے بیٹے یسوع کا خُون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘
       (1۔ یوحنا 1:‏7).

اب اِس بارے میں سوچیے کہ یسوع نے کیا کہا تھا جب اُس نے عشائے ربانی قائم کی تھی:

’’پھر اُس نے پیالہ لیا، خدا کا شکر ادا کیا اور اُنہیں دے کر کہا: تُم سب اِس میں سے پیو، کیونکہ یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے گناہوں کی معافی کے لیے بہایا جاتا ہے‘‘ (متی 26:‏27۔28).

خون کی سُرخ رسی ہمیں عشائے ربانی تک لے جاتی ہے، جیسے جیسے ہم اُس خونی لال رسی کو بائبل میں دیکھتے جاتے ہیں۔ پولوس ہمیں 1۔ کرنتھیوں11:‏23۔26 میں عشائے ربانی میں دو عناصر پیش کرتا ہے۔ وہ ہمیں بتاتا ہے کہ یسوع نے کہا، ’’لو، کھاؤ: یہ میرا بدن ہے، جو تمہارے لیے توڑا گیا ہے: میری یاد میں یہ کیا کرو‘‘ (11:‏24)۔ پھر ہمیں بتایا جاتا ہے، ’’اِسی طرح اُس نے کھانے کے بعد پیالہ بھی لیا اور کہا، یہ پیالہ میرے خون میں نیا عہد ہے: جب بھی اِسے پیو میری یادگاری کے لیے پِیا کرو‘‘ (11:‏25)۔ یہ آیات ہمیں دو باتیں بتاتی ہیں۔ اوّل، عشائے ربانی یسوع نے جو صلیب پر کیا اُس کی یاد میں کی جاتی ہے۔ یہ ہمیں فضل مہیا نہیں کرتی ہے، جیسا کہ کیتھولک لوگ کہتے ہیں۔ یہ ’’میری یاد میں‘‘ کی جاتی ہے۔ دوئم، یہاں عشائے ربانی میں دو جُز ہیں، مسیح کی جسمانی موت کی یاد دلانے کے لیے، اور، دوئم، ہمیں اُس کے خون کی یاد دلانے کے لیے۔ عشائے ربانی میں دو عناصر ہیں۔ ڈاکٹر جان میک آرتھر نے کہا:

میں یقین کرتا ہوں کہ مسیح کے خون کی بات کرنے کے لیے، جیسا کہ وہ صلیب پر بہایا گیا تھا، بالکل ویسا ہی ہے جیسے اُس کی موت کی جانب اشارہ کرنا۔ یہ دو عناصر نہیں ہیں جیسا کہ کچھ لوگ تعلیم دینے کی کوشش کر رہے ہیں (دیکھیں ایک مرتی ہوئی قوم کو تبلیغ کرنا Preaching to a Dying Nation، مصنف ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونئیر R. L. Hymers, Jr. اور کرسٹوفر کیگن Christopher Cagan حوالہ کے لیے، صفحہ 173)۔

لیکن عشائے ربانی بالکل واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ ڈاکٹر میک آرتھر غلط ہیں۔ ہر مرتبہ جب ہم عشائے ربانی لیتے ہیں ہمیں واضح طور پر دیکھایا جاتا ہے کہ وہ غلط ہیں۔ روٹی ہمیں مسیح کی موت کی یاد دلاتی ہے۔ پیالہ ہمیں مسیح کے خون کی یاد دلاتا ہے۔ یہ بائبل میں دو الگ الگ عناصر ہیں (حوالے دیکھیں متی26:‏27۔28؛ 1۔ کرنتھیوں11:‏23۔25)۔ سُرخ رسی عشائے ربانی پر خود مسیح کی تعلیمات کے ذریعے سے نظر آتی ہے۔ عشائے ربانی ظاہر کرتا ہے کہ نجات یسوع کی موت سے آتی ہے، لیکن ’’خون کے بغیر نہیں‘‘ (عبرانیوں9:‏7)۔

اگر آپ پڑھ چکے ہیں جو میں نے بہت احتیاط کے ساتھ لکھا ہے، تو آپ دیکھیں گے کہ میں نے جان میک آرتھر John MacArthur پر حملہ نہیں کیا۔ میں نے اُن پر کسی بھی قسم کی تنقید بحیثیت ایک شخصیت کے نہیں کی۔ میں نے جو کچھ کیا ہے وہ اُن کے خون پر نظریے کا جواب دیا ہے، جو وہ اُنہوں نے کئی سالوں تک عوام میں پیش کیا ہے۔ غلط مذہبی نظریے کو درست کرنے میں، میرے نزدیک کوئی غلطی نہیں ہے۔ خاص طور پر مسیح کے خون جیسے کُلیدی مذہبی عقیدے کو درست کرنا۔ امریکہ میں ہر پادری کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ وہ اپنے لوگوں کو درست مذہبی عقائد کی تعلیم دے رہا ہے۔ ہر پادری کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ وہ خون جیسے بنیادی موضوعات پر جھوٹے مذہبی عقائد کو درست کرتا ہے۔ یہ غیر محبتانہ یا بائبل کے خلاف نہیں ہے کہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ مسیح کے خون کے بارے میں بائبل کیا کہتی ہے اِس بات کو سمجھیں، اور اُنہیں درست کریں جو مسیح کے خون کی غلط بیانی کرتے ہیں۔

III۔ سوئم، رسولوں کی تعلیمات میں مسیح کا خون۔

میرے پاس صرف اتنا وقت ہے کہ میں چند ایک جگہوں کے بارے بیان کروں جہاں رسولوں نے مسیح کے خون کے بارے میں بات کی تھی۔ ہم خون کی اہمیت کے بارے میں رومیوں3:‏24۔25 اور رومیوں5:‏9 میں پڑھتے ہیں۔ ہم خون کے بارے میں 1۔ کرنتھیوں 10:‏16 میں؛ گلیتیوں6:‏14 میں؛ افسیوں1:‏7 ؛ 2:‏13 میں؛ کلسیوں1:‏20 میں؛ عبرانیوں9:‏12؛ 9:‏14؛ 10:‏19؛ 12:‏24؛ 13:‏12۔13؛ اور 13:‏20 میں پڑھتے ہیں۔ ہم مسیح کے خون کے بارے میں 1۔ پطرس 1:‏2،اور 1:‏18۔19 میں؛ اور 1۔ یوحنا1:‏7 میں پڑھتے ہیں۔ مکاشفہ کی کتاب میں مسیح کے خون کے بارے میں بہت دفعہ تزکرہ کیا گیا ہے، مکاشفہ 1:‏5میں؛ 5:‏8۔9؛ 7:‏14؛ اور 12:‏11 میں۔ فحاشہ راحب نے ’’کھڑکی میں سرخ رسی باندھی تھی‘‘ (یوشع 2:‏21)۔ اور وہ سرخ رسی بائبل میں ایک سرے سے لیکر دوسرے سرے تک جاتی ہے – یسوع مسیح کے قیمتی خون کے بارے میں بتاتی ہوئی – جو گناہ دھو ڈالتا ہے۔

میں اس پیغام کا اختتام مکاشفہ کی کتاب میں سے حوالہ دے کر کرتا ہوں جو بائبل کی آخری کتاب ہے:

’’جو ہم سے محبت رکھتا ہے اور جس نے اپنے خون کے وسیلے سے ہمیں ہمارے سارے گناہوں سے مخلصی بخشی‘‘ (مکاشفہ 1:‏5)۔

اِس موضوع پر اپنے عظیم واعظ میں، ڈاکٹر ڈبلیو۔ اے۔ کرسویل Dr. W. A. Criswell نے کہا، ’’یہ گناہ بخشنے کی سُرخ رسی ہے جو شروع ہوتی ہے باغ عدن میں گناہ کو ڈھانپنے والے خون سے اور اپنی حتمی اور آخری تکمیل جلالی خُدا کے تخت کے سامنے خون سے دُھلے ہجوم میں کرتی ہے‘‘ (ڈبلیو۔ اے۔ کرسویل، پی ایچ۔ ڈی۔، ’’گناہ بخشنے کے سرخ رسی The Scarlet Thread of Redemption،‘‘ صفحہ xvi، کرسویل کا مطالعۂ بائبل The Criswell Study Bible)۔ وہ جو آسمان میں ہیں بچائے جائیں گے، لیکن ’’بغیرخون کے نہیں‘‘ (عبرانیوں9:‏7)۔

اور اِس صبح میں آپ سے پوچھتا ہوں، ’’کیا آپ یسوع کے خون کے ذریعے سے اپنے گناہوں سے پاک صاف ہو چکے ہیں؟‘‘

کیا آپ یسوع کے پاس پاک صاف ہونے کی قوت پانے کے لیے جا چکے ہیں؟ کیا آپ برّہ کے خون میں دھوئے گئے ہیں؟
کیا آپ اِس لمحے اُس کے فضل میں مکمل بھروسہ کرتے ہیں؟ کیا آپ برّہ کے خون میں دھوئے گئے ہیں؟
کیا آپ خون میں دھوئے گئے ہیں، برّے کے روحوں کو پاک صاف کرنے والے خون میں؟
کیا آپ کے کپڑے بے داغ ہیں؟ کیا وہ برف کی مانند سفید ہیں؟
کیا آپ برّہ کے خون میں دھوئے گئے ہیں؟
   (’’ کیا آپ برّہ کے خون میں دھوئے گئے ہیں؟ Are You Washed in the Blood?‘‘
       شاعر ایلشاہ اے۔ ھوفمین Elisha A. Hoffman، ‏1839۔1929)۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت تھی: یوشع 2:‏8۔21؛ 6:‏17، 20؛ 2:‏21۔
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’وہاں ایک چشمہ ہے There is a Fountain‘‘ شاعر ولیم کاؤپر William Cowper ‏(1731۔1800)\
’’کیا آپ خون میں دُھلے ہوئے ہیں؟ Are You Washed in the Blood?‘‘ شاعر
علیشاہ اے۔ ھوفمین Elisha A. Hoffman ‏(1839۔1929).

لُبِ لُباب

بائبل میں سے لال رسی

THE SCARLET THREAD THROUGH THE BIBLE
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’تو اِس لال رسی کو کھڑکی سے لپیٹ [یا باندھ] دینا‘‘ (یوشع 2:‏18)۔

(عبرانیوں 11:‏31)

I.   اوّل، وہ خون جس کی پرانے عہد نامے میں منظر کشی کی گئی۔
1.  آدم اور حوّا، پیدائش 3:‏21؛ عبرانیوں 9:‏7 .
2.  کائن اور ھابل، پیدائش 4:‏2۔5؛ عبرانیوں9:‏22 .
3.  نوح، پیدائش 8:‏20۔21 .
4.  ابراھام، پیدائش 12:‏1۔3؛ پیدائش 22:‏7، 2، 12۔13؛
      یوحنا 1:‏29 .
5.  موسٰی فسح پر، خروج 12:‏7، 13 .
6.  موسٰی کوہ سینا پر، خروج 31:‏18؛ 24:‏8 .
7.  موسٰی غذائی شریعت میں، احبار 17:‏11؛
عبرانیوں 10:‏4؛ عبرانیوں 10:‏19 .

II.  یسوع مسیح کے ذریعے سے خون کا بیان کیا جانا۔
1.  ’’زندگی کی روٹی کی گفتگو‘‘ میں، یوحنا6:‏53۔56؛
      یوحنا 1:‏12؛ اعمال 16:‏31 ؛ رومیوں5:‏10؛ 1۔ یوحنا1:‏7 .
2.  عشائے ربانی کے قائم کیے جانے پر، متی26:‏27۔28؛
      1۔ کرنتھیوں 11‏:‏23۔26۔

III. سوئم، رسولوں کی تعلیمات میں مسیح کا خون۔
رومیوں 5:‏9؛ 1۔ کرنتھیوں 10:‏16؛ گلیتیوں 6:‏14؛
افسیوں1:‏7؛ افسیوں 2:‏13؛ کلسیوں 1:‏20؛
عبرانیوں 9:‏12؛ عبرانیوں 9:‏14؛ عبرانیوں 10:‏19؛
عبرانیوں 12:‏24؛ عبرانیوں 13:‏12۔13؛ عبرانیوں 13:‏20؛
1۔ پطرس 1:‏2؛ 1۔ پطرس 1:‏18۔19؛ 1۔ یوحنا 1:‏7؛
مکاشفہ 1:‏5؛ مکاشفہ 5:‏8۔9؛ مکاشفہ 7:‏14؛
مکاشفہ 12:‏11؛ یوشع 2:‏21 .