Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


اُس کے خون کے وسیلے سے ہم پاک صاف ہو جاتے ہیں!

BY HIS BLOOD WE ARE CLEANSED!
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلزکی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی شام، 28 جنوری، 2018
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, January 28, 2018

لوگوں نے اُسے حقیر جانا اور رد کیا؛ وہ ایک غمگین انسان تھا جو رنج سے آشنا تھا اور اُس شخص کی مانند تھا جسے دیکھ کر لوگ مُنہ موڑ لیتے ہیں، وہ حقیر سمجھا گیا اور ہم نے اُس کی کچھ قدر نہ کی‘‘ (اشعیا53:3)۔

’’لیکن وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھائل کیا گیا، اور ہماری بداعمالی کے باعث کُچلا گیا… اور اُس کے کوڑے کھانے [زخموں] کی وجہ سے ہم شفایاب ہوئے‘‘ (اشعیا53:5)۔

گذشتہ اِتوار کی رات میں نے مسیح کے خون کی ضرورت پر ایک واعظ کی منادی کی تھی (’’خون کے بغیر یا ساتھ‘‘)۔ اُس واعظ میں دو نکات تھے۔ پہلا، مسیح کے خون کے بغیر آپ کے ساتھ کیا رونما ہو گا۔ دوسرا، آپ کے ساتھ کیا رونما ہو گا اگر مسیح کا خون آپ کے پاس ہوتا ہے۔

میں نے پہلے نکتے کے آغاز میں دو مختصر پیراگرافوں میں صرف جہنم کا تزکرہ کیا تھا۔ پھر میں نے باقی کے پہلے نکتے میں گناہ پر بات کی۔ میں نے کہا کہ مسیح کے خون کے بغیر، ’’آپ کے گناہ کے لیے کوئی آزادی نہیں ہوتی۔ آپ کا گناہ سے کوئی چُھٹکارہ نہیں ہوتا۔ آپ کی گناہ سے کوئی خودمختاری نہ ہوتی۔ آپ کے گناہ کی کوئی بخشش نہیں ہوتی۔‘‘ پھر میں دوسرے نکتے پر چلا گیا، ’’آپ کے ساتھ کیا رونما ہو گا اگر مسیح کا خون آپ کے پاس ہوتا ہے۔‘‘ میں نے مکمل چار صفحات مسیح کے خون کی شاندارانہ قوت کا اِعلان کرنے میں صرف کر دیے ’’آپ کا گناہ مٹانے کے لیے،‘‘ آپ کے گناہ کو معافی دلانے کے لیے،‘‘ آپ کو آپ کے گناہ سے چُھٹکارہ دلانے کے لیے،‘‘ آپ کو آپ کے گناہ سے خودمختاری دلانے کے لیے،‘‘ آپ کے گناہ کو معاف کرنے کے لیے‘‘ اور ’’آپ کو جنت میں لے جانے کے لیے۔‘‘ میں نے کہا کہ وہ جو جنت میں یہ گائیں گے کہ اُںہوں نے ’’مسیح کے خون کے وسیلے سے مخلصی پائی۔‘‘ میں نے فینی کراسبی Fanny Crosby کا حمدوثنا کا گیت ’’برّے کے خون کے وسیلے سے نجات پائی،‘‘ گایا۔ میں نے سپرجیئن کی اِس بات کا حوالہ دیا، بِنا خون کی خوشخبری… شیطانوں کی خوشخبری ہوتی ہے۔‘‘ میں نے چارلس ویزلی کے حمدوثنا کے گیت کا حوالہ دیا، جو کہتا ہے،

اُس کا خون غلیظ ترین کو پاک صاف کرتا ہے؛
   اُس کا خون میرے لیے مدد کرتا ہے!
(’’ہائے ہزاروں زبانوں کے گانے کے لیے O For a Thousand Tongues to Sing‘‘ شاعر چارلس ویزلی Charles Wesley، 1707۔1788)۔

میں نے آپ کو حمدوثنا کا وہ گیت گانے کے لیے کہا۔ پھر میں نے آپ کو ’’وہاں قوت ہے، قوت، حیرت انگیز کام کرنے والی قوت، برّے کے خون میں‘‘ (شاعر لوئیس ای۔ جونز، 1865۔1936)۔ درحقیقت میں نے یہ گیت آپ کو تین مرتبہ گانے کے لیے کہا! پھر میں نے اُوکٹیویئس وِنسلؤ سے ایک پیراگراف کا حوالہ دیا، جو 19 ویں صدی کے ایک عظیم مبشر تھے، جنہوں نے کہا، ’’مسیح کے سامنے دوزانو ہو جائیں، اور اُس خون کے وسیلے سے جو آپ کے تمام قصوروں کو معاف کرتا، ڈھانپتا اور منسوخ کرتا ہے اپنے ضمیر کو دھو کر پاک صاف کر لیں۔‘‘ پھر میں نے سپرجیئن کو ایک نوجوان سے بات کرنے کا حوالہ دیا، ’’یسوع بخود کے پاس آئیں۔ وہ اپنے قیمتی خون میں آپ کے گناہوں کو دھو ڈالے گا۔‘‘ پھر میں نے حمدوثنا کے ایک گیت ’’میں جیسا بھی ہوں‘‘ کا حوالہ دیا جو کہتا ہے کہ یسوع کا خون ’’میرے لیے بہایا گیا۔‘‘ پھر میں نے واعظ کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا، ’’یسوع پربھروسہ کریں، یسوع کے پاس آئیں، یسوع کے قیمتی خون کے وسیلے سے اپنے گناہوں کو دھو کر پاک صاف ہو جائیں۔‘‘ میں نہیں جانتا کیسے میں اِس کو اِس سے زیادہ واضح کر پاتا!

اِتوار کی صبح کے واعظ میں، مسٹر جان سیموئیل کیگن نے ’’مسیح کی فضیلت‘‘ پر منادی کی تھی۔ مسٹر کیگن نے کُلسیوں1:14 کا حوالہ دیتے ہوئے واعظ کا اختتام کیا،

’’اُسی کے خون کے ذریعے ہمیں مخلصی یعنی گناہوں کی معافی ملی۔‘‘

پھر مسٹر کیگن نے کہا، ’’اُس کا خون آپ کے گناہ کے لیے کفارہ ادا کرے گا۔ خود کو اُس کے رحم کے حوالے کر دیں۔ وہ تنہا آپ کو اپنے خون کے وسیلے سے آپ کے گناہ سے مخلصی دلا سکتا ہے۔ میں دعا مانگتا ہوں کہ آپ آج یسوع پر بھروسہ کریں گے۔‘‘ مسٹر کیگن کا واعظ مسٹر گریفتھ کے گیت ’’ہائے مقدس سربراہ اب زخمی ہے‘‘ کے بعد پیش کیا گیا تھا، جو ہمارے گناہوں کے لیے مسیح کی خونی قربانی تعریف بیان کرتا ہے۔ اوہ، اور اِتوار کی رات کو میرا واعظ مسٹر گریفتھ کی جانب سے شاعر ولیم کاؤپر کا ’’وہاں ایک چشمہ ہے‘‘ گیت گانے کے بعد شروع ہوا تھا – جو کہتا ہے،

وہاں خون سے بھرا ایک چشمہ ہے،
   عمانوئیل کی رگوں سے کھینچا گیا؛
اور گنہگار، اُس سیلاب کے نیچے ڈبکی لگاتے ہیں،
   اپنے تمام قصوروں کے دھبے دھولیتے ہیں۔

اِس کے باوجود گناہ کو پاک صاف کرنے والے یسوع کے خون کے بارے میں اُس تمام گلوکاری اور منادی نے بالکل بھی کوئی تاثر آپ میں سے بے شمار گمراہ لوگوں پر جنہوں نے اِس کو سُنا نہیں ڈالا! بالکل بھی نہیں ڈالا! ایک لڑکی شام کے واعظ کے بعد مجھے ملنے کے لیے آئی۔ میں نے کہا، ’’دوزانو ہو جائیں اور یسوع پر بھروسہ کریں۔‘‘ اُس نے مجھ پر غصے سے نظر ڈالی اور کہا، ’’جی نہیں!‘‘ میں مشکلوں سے اِس بات پر یقین کر پایا! تو کیوں مجھے ملنے کے لیے آئی تھی؟ کیا اُس نے سوچا تھا کہ مجھے ملنے آنا اُس کو نجات دلا دے گا؟ میں حیرت میں مبتلا تھا! پھر ایک نوجوان شخص مجھے ملنے کے لیے آیا۔ اُس کی آنکھوں میں آنسو تھے، لہٰذا میں نے سوچا وہ شاید گناہ کی سزایابی کے تحت تھا۔ لیکن، نہیں۔ وہ صرف جہنم میں جانے سے خوفزدہ تھا! یہی سب کچھ تھا! اُس نے اپنے گناہ کے بارے میں کچھ بھی تزکرہ نہیں کیا۔ اور اُس نے ایک بھی لفظ ادا نہیں کیا – ایک بھی لفظ نہیں – یسوع کے خون اور اُس کے گناہ کو پاک صاف کرنے والی قوت کے بارے میں! ایک بھی لفظ نہیں – حالانکہ اُس نے سارا دِن یسوع کی پاک صاف کرنے والی قوت کے بارے میں سُنا تھا – اِتوار کی صبح جان کیگن کے واعظ سے لیکر اِتوار کی رات کو میرے واعظ تک۔ یہاں تک کہ گناہ کو پاک صاف کرنے والے یسوع کے خون پر حمدوثنا کے اُن تمام گیتوں کا بھی تزکرہ نہیں کیا۔ یہ بالکل ایسا ہی تھا جیسا کہ اُس نے سارا دِن یسوع کے خون کی پاک صاف والی قوت کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں سُنا تھا – اُس کو ایک بھی لفظ یاد نہیں تھا!

کیوں وہ لڑکی گناہ کے بارے میں یسوع کی محبت اور خون تک بہا دینے والی قربانی کے بارے میں ایک منٹ کے لیے بھی سوچے بغیر ایک ناراض چہرے کے ساتھ آئی تھی؟ کیوں وہ نوجوان شخص جہنم کے خوف کی وجہ سے آیا تھا – یسوع کے گناہ کو دھو ڈالنے والے خون کے بارے میں ایک بھی لفظ کے بغیر؟ جواب ہماری پہلی تلاوت میں ہے،

’’لوگوں نے اُسے حقیر جانا اور رد کیا؛ وہ ایک غمگین انسان تھا جو رنج سے آشنا تھا اور اُس شخص کی مانند تھا جسے دیکھ کر لوگ مُنہ موڑ لیتے ہیں، وہ حقیر سمجھا گیا اور ہم نے اُس کی کچھ قدر نہ کی‘‘ (اشعیا53:3)۔

میرے پیارے دوستوں، گمراہ گنہگاروں کو یسوع کو مسترد کرنے سے روکنے اور اُس کو حقیر جاننے سے روکنے کے لیے فضل کے ایک معجزے کے رونما ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یسوع سے اپنے چہرے کو چُھپانے سے روکنے کے لیے ایک گمراہ گنہگار کو بیدار کرنے کے لیے پاک روح کے کام کی ضرورت پڑتی ہے – اور گناہ کو پاک صاف کرنے کے لیے اُس کی خونی قربانی کو تعظیم دینے کے لیے پاک روح کے عمل کی ضرورت پڑتی ہے۔

ہماری دوسری تلاوت آپ کو بتاتی ہے کہ یسوع نے آپ کو نجات دلانے کے لیے کیا کیا، حالانکہ اب تک آپ نے اُس کو حقیر جانا اور اُسے اور اُس کے نجات دلانے والے خون کو مسترد کیا۔ حالانکہ آپ نے اُس یسوع کو اور اُس کے خون کو مسترد کیا،

’’وہ ہماری [آپ کی] خطاؤں کے سبب سے گھائل کیا گیا اور ہماری بداعمالی کے باعث کُچلا گیا… اور اُس کے کوڑے کھانے [زخموں] کی وجہ سے [آپ] شفایاب ہوئے‘‘ (اشعیا53:5)۔

گذشتہ اِتوار کی رات کو میرے منادی کرنے سے پہلے میں نے دو نوجوان خواتین کی گواہیوں کو پڑھا جنہوں نے سپرجیئن کے گرجا گھر میں عبادتیں کی تھیں۔ پہلی والی کی گواہی میں کہا گیا تھا،

اُس کا دِل سخت ہی رہا تھا جب تک اُس نے مسٹر سپرجیئن کی منادی کو سُن نہ لیا۔ وہ اپنے گناہ کی سزا کے لیے انتہائی خوفزدہ تھی۔ اُس نے گرجا گھر آنا جاری رکھا تھا لیکن کئی مہینوں تک مایوسی میں مبتلا رہی تھی۔ پھر اُس نے مسٹر سپرجیئن کو منادی کرتے ہوئے سُنا [اور] اُس نے یسوع پر بھروسہ کیا اور اُس کے کفاراتی خون پر بھروسہ کیا، اور شادمان ہوئی۔ اُس نے تنہا یسوع پر بھروسہ کیا اور نجات پائی تھی۔

دوسری خاتون کے بارے میں یہ کہا گیا،

وہ مسٹر سپرجیئن کو تجسس کی وجہ سے سُننے کے لیے آئی تھی۔ وہ خوف میں گرجا گھر کو چھوڑ چکی تھی۔ اُس نے کہا، ’’میں خواہش کرتی ہوں میں اُس کو سُننے کے لیے کبھی بھی نہ گئی ہوتی۔ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کبھی بھی دوبارہ نہیں جاؤں گی۔ لیکن میں بدقسمت محسوس کرتی ہوں اگر میں نہ گئی۔ میں بدقسمت تھی اگر میں اُس کی منادی سُننے کے لیے آئی، اور میں بدقسمت ہوؤں گی اگر میں سُننے کے لیے نہ گئی۔ بالاآخر میں نے مسیح پر بھروسہ کیا اور اُسی میں مَیں نے سکون اور آرام پایا۔ میں نے مسیح کو اُس وقت تک نہیں پایا تھا جب تک کہ میں نے یسوع کے علاوہ باقی

تمام چیزوں میں سکون ڈھونڈنے کو نہیں چھوڑا۔ میں پہلے باقی ہر ایک کوشش کر چکی تھی۔ لیکن کسی بھی چیز نے مجھے سکون نہیں پہنچایا جب تک کہ میں نے مسیح اور اُس کے کُل نجات دلانے والے خون کو نہیں پا لیا۔‘

نجات پائی! میرے ساتھ کورس گائیں!

نجات پائی، نجات پائی، نجات پائی برّے کے خون کے وسیلے سے؛
نجات پائی، نجات پائی، اُس کے بچے اور میں نے ہمیشہ کے لیے۔
   (نجات پائی Redeemed‘‘ شاعر فینی جے۔ کراسبی Fanny J. Crosby، 1820۔1915)۔

اِس کو دوبارہ گائیں!

نجات پائی، نجات پائی، نجات پائی برّے کے خون کے وسیلے سے؛
نجات پائی، نجات پائی، اُس کے بچے اور میں نے ہمیشہ کے لیے۔

یسوع کا وہ خون جو ہمیں نجات دلاتا ہے کوئی عام خون نہیں ہے۔ اعمال20:28 میں ہم سیکھتے ہیں کہ یسوع کا خون کس قدر عظیم ہے۔ پولوس نے افسیوں کی کلیسیا کے بزرگان سے کہا تھا،

خُدا کی کلیسیا کی پاسبانی کرو، جسے اُس نے اپنے خون سے خریدا۔

کیا آپ سوچتے ہیں کہ کنگ جیمس بائبل نے اِس کا ترجمہ غلط کیا ہے؟ تب نئے انٹرنیشنل ترجمے کو سُنیں،

’’خُداوند کی کلیسیا کے چرواہے بنو، جسے اُس نے اپنے خون سے خریدا۔‘‘

شاید آپ اب بھی قائل نہ ہوئے ہوں۔ لہٰذا میں آپ کو نئی امریکی معیاری بائبل کا ترجمہ پیش کروں گا،

’’خُداوند کی کلیسیا کی پاسبانی کرو جسے اُس نے اپنے خون کے ساتھ خریدا۔‘‘

واضح طور پر ہم دیکھتے ہیں کہ یسوع کا وہ خون جو آپ کو گناہ سے پاک صاف کر سکتا ہے کوئی عام خون نہیں ہے۔ ہم ’’خُدا کے خون‘‘ کے وسیلے سے گناہ سے نجات پاتے ہیں۔ یسوع مسیح تثلیث کی دوسری ہستی ہے – خُدا بیٹا۔ خُداوند متجسم۔ خُداوند انسانی جسم میں۔ لہٰذا اُس یسوع کے خون کو ’’خُدا کا خون‘‘ کہنا بالکل دُرست طور پر صحیح تھا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ عظیم سپرجیئن نے کہا، ’’چارلس ویزلی نے بخوبی کہا،

وہ تنسیخ شُدہ گناہ کی قوت کو توڑتا ہے،
   وہ قیدی کو آزادی دیتا ہے؛
اُس کا خون غلیظ ترین کو پاک صاف کر دیتا ہے،
   اُس کا خون میرے لیے فائدہ مند ہے۔
(’’اوہ ہزار زبانوں کے لیے O For a Thousand Tongues‘‘ شاعر چارلس ویزلی Charles Wesley، 1707۔1788
   بطرز ’’ O Set Ye Open Unto Me‘‘)۔

اِس کو گائیں!

وہ تنسیخ شُدہ گناہ کی قوت کو توڑتا ہے،
   وہ قیدی کو آزادی دیتا ہے؛
اُس کا خون غلیظ ترین کو پاک صاف کر دیتا ہے،
   اُس کا خون میرے لیے فائدہ مند ہے۔

کیا آپ سوچتے ہیں آپ کا کوئی گناہ نہیں ہے؟ مجھے اِس میں شک ہے کہ آپ اتنے ہی پاک صاف ہیں جتنا چارلس ویزلی اپنی نجات پانے سے پہلے پاک صاف تھے۔ اُنہوں نے ایک ہفتے میں کئی کئی وقت کا روزہ رکھا۔ کیا آپ نے رکھا؟ اُنہوں نے لگا تار گھنٹوں دعائیں مانگیں۔ کیا آپ نے مانگیں؟ وہ یہاں تک کہ ایک مشنری کی حیثیت سے امریکی انڈیئنز کے پاس گئے۔ کیا آپ گئے؟ وہ اپنے دِل میں اقرار نہ کر پائے کہ وہ ایک گنہگار تھے۔ وہ سپرجیئن کے گرجا گھر والی لڑکی کی مانند تھے جس نے کہا،

میں پہلے باقی ہر ایک کوشش کر چکی تھی۔ کسی بھی چیز نے مجھے سکون نہیں پہنچایا جب تک کہ میں نے ماسوائے یسوع کے باقی ہر ایک چیز میں سکون کی تلاش کرنے کو نہیں چھوڑا۔ میں پہلے باقی ہر ایک کوشش کر چکی تھی۔ لیکن کسی بھی چیز نے مجھے سکون نہیں پہنچایا جب تک کہ میں نے [مسیح پر بھروسہ] اور اُس کے کُل نجات دلانے والے خون پر بھروسہ نہ کر لیا۔

کیا آپ نے ویسا نہیں کیا؟ کیا آپ باقی ہر ایک چیز کو آزما چکے ہیں۔ لیکن اِس نے آپ کو سکون نہیں پہنچایا – کیا پہنچایا؟ کیا پہنچایا؟ بِلاشُبہ بالکل بھی نہیں! اور آپ کو کبھی بھی سکون نہیں ملے گا۔ کبھی بھی سکون نہیں پائیں گے! کبھی بھی سکون نہیں پائیں گے! آپ کو کبھی بھی سکون نہیں ملے گا جب تک کہ باقی سب کچھ چھوڑ نہیں دیں گے اور یسوع کا اقرار نہیں کریں گے کہ آپ کو اُس کے تمام نجات دلانے والے خون کی ضرورت ہے!

دوسری نوجوان خاتون کے بارے میں یہ کہا گیا،

اُس نے گرجا گھر آنا جاری رکھا تھا لیکن کئی مہینوں تک مایوسی میں مبتلا رہی تھی۔ پھر اُس نے مسٹر سپرجیئن کو منادی کرتے ہوئے سُنا [اور بالاآخر] اُس نے یسوع پر بھروسہ کیا اور اُس کے کفاراتی خون پر بھروسہ کیا، اور شادمان ہوئی۔ اُس نے تنہا یسوع پر بھروسہ کیا اور نجات پائی تھی۔

میں نے مسیح کو نہیں پایا جب تک کہ میں نے ماسوائے یسوع کے باقی ہر ایک چیز میں سکون کی تلاش کرنے کو نہیں چھوڑا۔ میں نے پہلے باقی ہر ایک چیز کی کوشش کی تھی۔ لیکن کسی بھی چیز نے مجھے سکون نہیں پہنچایا جب تک کہ میں نے مسیح اور اُس کے کُل نجات دلانے والے خون کو پا نہ لیا۔

بائبل کہتی ہے،

’’اُسی کے خون کے ذریعہ ہمیں مخلصی یعنی گناہوں کی معافی ملی ہے‘‘

پھر جان سیموئیل کیگن نے کہا، ’’اُس کا خون گناہ کے لیے کفارہ ادا کرے گا۔ خود کو اُس کے رحم کے حوالے کر دو۔ وہ تنہا ہی آپ کو اپنے خون کے وسیلے سے نجات دلا سکتا ہے۔ میں دعا مانگتا ہوں کہ آپ آج کے دِن یسوع پر بھروسہ کریں گے۔‘‘

’’لوگوں نے اُسے حقیر جانا… اور ہم نے اُسے دیکھ کر مُنہ موڑ لیا۔ لیکن وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھائل کیا گیا، وہ ہماری بداعمالی کے باعث کُچلا گیا… اور اُس کے [زخموں] کی وجہ سے ہم شفایاب ہوئے‘‘ (اشعیا53:3، 5)۔

’’جب تک خون نہ بہایا جائے گناہ بھی نہیں بخشے جاتے‘‘ (عبرانیوں9:22)۔ لیکن خُدا کا شکر ہو ’’اُس کے بیٹے خُداوند یسوع مسیح کا خون ہمیں تمام گناہ سے پاک صاف کرتا ہے‘‘ (1یوحنا1:7)۔ اوہ، آج کی رات، کاش کہ شارلٹ اِیلیٹ Charlotte Elliott (1789۔1871) کے الفاظ آپ کے الفاظ ہوں۔ اُنہوں نےکہا،

بغیر ایک التجا کے، میں جیسا بھی ہوں،
   مگر کہ تیرا خون میرے لیے بہایا گیا،
اور کہ تو مجھے اپنے پاس بُلانے کے لیے بیقرار ہے،
   اے خُدا کے برّے، میں آیا! میں آیا!

پندرہ برس کی عمر میں جان سیموئیل کیگن نے کہا،

میں کسی بھی قسم کا سکون تلاش نہیں کر پایا… میں اِس قدر عذاب میں محسوس ہونا روک نہ پایا… میں جدوجہد کرنے سے اِس قدر تھک چکا تھا، میں ہر اُس بات سے جو مجھ میں تھی اِس قدر تھک چکا تھا… میں نجات پانے کی کوششیں کر رہا تھا۔ میں یسوع پر بھروسہ کرنے کی کوششیں کر رہا تھا اور میں نہیں کر پایا۔ میں بس خود کو مسیح کے لیے راضی نہیں کر پایا۔ میں مسیحی ہونے کا فیصلہ نہیں کر پایا، اور اِس بات نے مجھے اِس قدر نا اُمید محسوس کرایا… یسوع نے میری خاطر اپنی زندگی قربان کر دی۔ یسوع میری خاطر مصلوب ہونے کے لیے چلا گیا… اِس خیال نے مجھے توڑ ڈالا۔ مجھے اِس سب کو چھوڑنا ہی پڑا… مجھے یسوع کو پانا ہی تھا۔ اُس لمحے میں میں نے اُس [یسوع] کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے اور ایمان کے وسیلے سے اُس کے پاس چلا آیا… اپنے دِل کے ساتھ، مسیح میں سادہ سے سکون کے ساتھ اُس یسوع نے مجھے نجات دلائی! اُس نے اپنے خون میں میرے گناہوں کو دھو ڈالا!... مجھے ایک احساس کی ضرورت نہ پڑی۔ میرے پاس مسیح تھا! اِس کے باوجود مسیح پر بھروسہ کرنے میں یوں محسوس ہوا جیسے میرے گناہ میری روح پر سے اُٹھا لیے گئے ہوں۔ میں نے اپنے گناہ سے مُنہ موڑ لیا، اور میں نے تنہا یسوع پر نگاہ ڈٓالی! یسوع نے مجھے نجات دلائی… میرا ایمان یسوع پر قائم ہے، کیونکہ وہ مجھے بدل چکا ہے… وہ مجھے زندگی اور سکون دے چکا ہے… مسیح میرے پاس آیا، اور اِس بات کی خاطر میں اُس کو نہیں چھوڑوں گا… اُس نے اپنے خون میں میرے گناہ کو دھو ڈالا۔

بغیر ایک التجا کے، میں جیسا بھی ہوں،
   مگر کہ تیرا خون میرے لیے بہایا گیا،
اور کہ تو مجھے اپنے پاس بُلانے کے لیے بیقرار ہے،
   اے خُدا کے برّے، میں آیا! میں آیا!

انتظار کیے بغیر، میں جیسا بھی ہوں
   میری جان کو ایک تاریک دھبے سے چُھڑانے کے لیے،
تیرے لیے جس کا خون ایک داغ مٹا سکتا ہے،
   اے خُدا کے برّے، میں آیا! میں آیا!

میں جیسا بھی ہوں، تو کمزورکو بھی قبول کر لے گا،
   کمزور کو بھی آرام دیا، پاک صاف اور معاف اور خوش آمدید کیا جاتا ہے
کیونکہ تیرے وعدے پر میں یقین کرتا ہوں،
   اے خُدا کے برّے، میں آیا! میں آیا!

تیرے لیے جس کا خون ایک داغ مٹا سکتا ہے،
   اے خُدا کے برّے، میں آیا! میں آیا!

کیا آپ یسوع کے پاس آئیں گے اور اُس کے قیمتی خون کے وسیلے سے اپنے تمام گناہ سے پاک صاف ہوئیں گے؟ اگر آپ یسوع کے پاس آ جائیں تو ہم آپ کے لیے دعا مانگنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ جب دوسرے اوپر شام کا کھانا کھانے جائیں، مہربانی سے آئیں اور پہلی دو قطاروں میں تشریف رکھیں۔ آمین۔

واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
نے گایا تھا: (’’مصلوب کیے گئے کے خون کے وسیلے سے بچایا گیا
Saved by the Blood of the Crucified One‘‘ شاعر ایس۔ جے۔ ھینڈرسن
S. J. Henderson، 1902)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
نے گایا تھا: (’’مصلوب کیے گئے کے خون کے وسیلے سے بچایا گیا
Saved by the Blood of the Crucified One‘‘ شاعر ایس۔ جے۔ ھینڈرسن S. J. Henderson، 1902)۔