Print Sermon

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 215 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.co پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہمارے ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 36 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کی مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


اپنے خُدا سے ملنے کی تیاری کر!

PREPARE TO MEET THY GOD!
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے تحریر کیا گیا ایک واعظ
اور مسٹر ٹموتھی چعین کے وسیلے سے منادی کی گئی
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں
خُداوند کے دِن کی صبح، 8 اکتوبر، 2017

A sermon written by Dr. R. L. Hymers, Jr.
and preached by Mr. Timothy Chan
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, October 8, 2017

مہربانی سے کھڑے ہو جائیں۔ اب میں آپ سے چاہتا ہوں کہ عاموس چار باب کو بائبل میں سے کھولیں۔ یہ سیکوفیلڈ مطالعہ بائبل کے صفحہ 936 پر ہے۔ میں آیات 7تا 12 پڑھنے جا رہا ہوں۔ عاموس چار باب، آیت سات (اُنہیں پڑھ کر سُناتے ہیں)۔ اب آیت 12 کے آخری پانچ الفاظ پر غور کریں۔ آج کی صبح یہ میری تلاوت ہے۔

’’اپنے خدا سے ملنے کی تیاری کر‘‘ (عاموس 4:12).

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

عاموس نبی کے دِنوں میں خُدا نے اسرائیل کا کئی طریقوں سے انصاف کیا۔ خُدا نے بارش روکے رکھی۔ اُس نے اُن کا انصاف قحط سے کیا۔ اُس نے طاعون کی وبا بھیجی۔ اُس نے اُن کے کھیتوں اور باغات کو نقصان اور پھپھوندی سے متاثر کیا۔ اُس نے اُن کا فیصلہ تلوار سے کیا۔ اُس نے اُن میں سے کچھ کو تباہ و برباد کر دیا جیسے سدوم اور عمورہ کے ساتھ کیا تھا۔ لیکن اُنہوں نے خُدا کے سامنے توبہ نہیں کی۔ اُنہوں نے اُس کے خلاف بغاوت جاری رکھی۔ آخر کار خُداوند نے کہا کہ وہ اُس کے پیغام پہنچانے والوں کی حیثیت سے مذید اور نبی نہیں بھیجے گا۔ نبیوں کو بھیجنے کے بجائے، خُداوند نے کہا کہ وہ اُن کا فیصلہ کرنے کے لیے خود آئے گا۔

خدا کا باغی لوگوں اور اقوام کے ساتھ معاملات طے کرنے کا طریقہ ہے، سب سے پہلے، اُنہیں نرمی سے قائل کرنا، شگفتہ اور نرم الفاظ کے ساتھ۔ وہ ایسا کئی مرتبہ دھراتا ہے۔ لیکن پھر ایک وقت کے بعد خُداوند اُنہیں دھمکانا شروع کرتا ہے۔ وہ اُن سے کہتا ہے ’’کیا تم مرو گے؟ کیا تم خود اپنے آپ پر تباہی نازل کرو گے؟‘‘ اگر اِن الفاظ کا اُن پر کوئی اثر نہیں ہوتا تو وہ اور سخت فیصلے بھیجتا ہے۔ وہ کسی نہ کسی طرح شروع میں نرم ہونگے۔ لیکن آہستہ آہستہ فیصلے برداشت کرنے کے لیے سخت اور سخت تر ہو جائیں گے۔ آخر میں، خُدا اُن کا انصاف ایک ظالم آقا کی مار کے ساتھ کرتا ہے۔ خُدا اُنہیں خبردار کرنے کے لیے نبیوں کو بھیجتا ہے – اور اِس کا خاتمہ اپنی تمام قوت اور شہانت کے ساتھ اُن کے خلاف لڑنے سے کرتا ہے۔

مجھے یوں لگتا ہے کہ ہم امریکہ پر خُداوند کے فیصلے کے آخری مراحل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وہ نبیوں جیسی آوازیں بھیجتا ہے جیسے ٹوزر Tozer، ریون ھل Ravenhill، شیفر Schaeffer، اور دوسرے لوگ۔ لیکن ہم اُنہیں نہیں سنتے ہیں۔ ہم ایک قوم کے طور پر توبہ نہیں کرتے ہیں۔ اب خُداوند دیوقامت طوفان بھیجتا ہے، غیرقدرتی آسمانی طوفانی آندھیاں اَن سُنی تعداد میں بھیجتا ہے۔ خُدا نے یوریٹو ریکو Puerto Rico کو تباہ کیا! خُدا نے ٹیکساس کو تباہ کیا! خُدا نے فلوریڈا کو تباہ کیا! اور کیلیفورنیا اِس کے بعد ہے۔ وہ دیوقامت زلزلہ آ رہا ہے! لیکن یہ توقع مت کریں کہ آزاد خیال نیوز میڈیا آپ کو خبردار کرے گا۔ وہ آپ کو اُس وقت تک خبردار نہیں کریں گے جب تک کہ انتہائی دیر نہ ہو گئی ہو! اِس وقت کے دوران، خداوند امریکہ کا انصاف کرتا ہے ہمارے نوجوان لوگوں پر شیطانوں کے گروہوں کو کھلا چھوڑ دینے سے – اُنہیں نشے کی، شراب کی، کبھی نہ ختم ہونے والی ویڈیو گیمز کی اور فحش فلمیں دیکھنے کی لت لگا کر۔ کچھ تو اِس قدر زیادہ نشے اور فلموں اور ٹیلی ویژن کے ذریعے سے تشدد کر گزرتے ہیں کہ وہ سکولوں اور سٹیج ڈراموں میں جا جا کر دوسرے بچوں کو بغیر کسی مقصد کے قتل کر دیتے ہیں۔ یہاں کوئی غلطی مت کیجیے گا – یہ خُداوند کی طرف سے انصاف ہے جو کہ ہم نے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھا ہے۔ مسز کلِینٹن ہمیں کہتے ہیں کہ اگر ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت ہے تو وہ صرف اور صرف لوگوں کو اُن کی بندوقوں سے چھٹکارہ دلانے کی ہے۔ لیکن وہ غلطی پر ہیں! اگلی ہی رات فوکس نیوز پر ایک تبصرہ نگار نے کہا کہ اب 70 فیصد سے زائد امریکی لوگ ذہن کو خبردار رکھنے والی منشیات لے رہے ہیں! اِس کے بارے میں سوچیں – 70 فی صد! چند ایک سال پہلے لاس ویگاس کے ایک میلے میں ایک شخص نے گولیاں برسائیں۔ اُس نے 58 لوگوں کی جان لی! خود میرا اپنا شریک کار کام کرنے والا ساتھ – جو ایک وکیل تھا – وہاں اُس میلے میں موجود تھا۔ اُس کا دفتر میرے دفتر سے چند قدم کے فاصلے پر ہے۔ فائرنگ شروع ہوئی اور اُس نے اپنی زندگی بچانے کے لیے دوڑ لگائی! اُس نے محض بچنے کے لیے ایک باڑھ کو پھلانگا۔ انتہائی قوت والی بندوقوں سے چُھٹکارہ پا لینے سے تشدد ختم نہیں ہو گا۔ بندوقوں سے چھٹکارہ پا لینے سے آپ شیطانی قوت کے تحت لوگوں کو دیوانہ ہونے سے نہیں روک سکیں گے! وہ گھریلو بنے ہوئے پائب بم، ڈنڈے، روسی مشروبات، چُھریاں، پتھر اور ٹارچیں استعال کریں گے۔ وہ بچے جو نشے اور فلموں اور ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے تشدد سے بھرے پڑے ہیں اُنہیں گھروں کو جلانے اور دنگا فساد برپا کرنے کے لیے بندوقوں کی ضرورت نہیں ہے! انتہائی قوت والی بندوقوں سے چھٹکارہ پا لینے سے ہم تشدد سے چھٹکارہ نہیں حاصل کر سکتے ہیں! کیوں؟ کیونکہ یہ خداوند کی طرف سے انصاف ہے، اِسی لیے! جب تک کہ یہ قوم توبہ نہیں کرتی اور ہر اتوار کو بائبل پر یقین کرنے والے گرجہ گھروں میں نہیں جاتی تشدد کا خاتمہ نہیں ہوگا! یہ بد سے بدترین بڑھتا جائے گا جب تک کہ یہاں مکمل لاقانونیت نہیں ہو جاتی ہے جو کہ صرف ایک آمر حکمران کی قیادت میں مارشل لاء نافذ کرنے سے ہی روکی جا سکتی ہے۔ آپ جانتے ہیں! یہ ہے جہاں یہ سب کچھ ہونے کے لیے جا رہا ہے۔ بالغین کی 70 فی صد تعداد منشیات کی عادی! ضمیر کے بغیر بچے! تشدد، خون خرابہ، اور لاقانونیت! اور ایک پولیس کی ریاست کا قائم ہونا! اوہ، جی ہاں! پولیس کی ایک ریاست قائم ہونے جا رہی ہے – دشمن مسیح [دجال] کے تحت۔ مکاشفہ کی کتاب کا مطالعہ کریں۔ چند سال پہلے ڈاکٹر کارل ایف۔ ایچ۔ ھنری Dr. Carl F. H. Henry نے ایک انبیانہ تنبیہہ کی تھی جب اُنہوں نے کہا، ’’وحشی آرہے ہیں ... وحشی ایک زوال پزیر تہذیب کی دھول اُڑا رہے ہیں اور پہلے ہی سے ایک اپاہج گرجہ گھر کے سایوں میں نظریں بچا کر چل رہے ہیں‘‘ (کارل ایف۔ ایچ۔ ھنری، ٹی ایچ۔ڈی۔، پی ایچ۔ڈی۔، عظیم تہذیب کے ڈوبے سورج کی روشنی Twilight of a Great Civilization، کراس وے بکس Crossway Books، 1988، صفحات 16، 17)۔

عاموس نبی پر واپس آتے ہیں۔ اگر گنہگار انتباہ کو نہیں سُنے گا – اگر وہ بغاوت جاری رکھتا ہے، یہاں تک کہ مذید اور فیصلے وقوع ہوتے ہیں – تو آخر کار خُداوند کہتا ہے کہ وہ مکمل طور پر گنہگار کو زوال پزیر کر دے گا۔ اُنہوں نے خُداوند کے ملائم تر فیصلوں کی تحقیر کی ہے، اور اب وہ گنہگار سے کہتا ہے، ’’مجھ سے، یعنی کہ خود خُداوند سے، اُس کے بے انتہا قوت والے غیظ و غضب اور انصاف کی تمام تر دھشت ناکیوں کے ساتھ ملنے کے لیے تیار ہوجا۔‘‘

’’اپنے خدا سے ملنے کی تیاری کر‘‘ (عاموس 4:12).

جیسا کہ تلاوت بتاتی ہے، یہ خُداوند کے انصاف اور غضب کی ایک ہولناک دھمکی ہے۔ جب خوشخبری کو مسترد کیا جاتا ہے، اور گنہگار خُداوند کے رحم کا مضحکہ اُڑاتے ہیں، تب اُس کے طاقتور ترین ہاتھ بھیانک انتقام کے ساتھ کچلنے کے لیے بڑھتے ہیں۔ اُس دھشت ناک دِن میں مغرور اور شیخی خور طعنہ زنی کرنے والے کےلیے! بدقسمتی! بدقسمتی! بدقسمتی!

ھیو حیفنرHugh Hefner ایک کروڑ پتی تھا۔ اُس نے پلے بوائے میگزین Playboy Magazine شائع کیا تھا۔ اُس کےوالدین مسیحی تھے۔ لیکن ھیو حیفنر نے خُدا سے مُنہ موڑ لیا تھا۔ اُس نے فحاشی کو بیچنے کے ذریعے سے پیسہ بنایا۔ اُس کا چند ایک دِن پہلے ہی انتقال ہوا۔ لیکن وہ تیار نہیں تھا۔ آج کی صبح وہ جہنم کے شعلوں میں جل رہا ہے۔ موت آپ کے بھی پاس آئے گی، شاید آپ کی سوچ سے بھی پہلے۔ شاید آج ہی رات۔

’’اپنے خدا سے ملنے کی تیاری کر‘‘ (عاموس 4:12).

مجھے اُس کے بارے میں آپ سے ایک بے انتہائی سنجیدہ بات کہنی ہے کہ اگر آپ مسیحی نہیں ہیں۔ کچھ ہی عرصہ میں آپ کو اپنے خُداوند سے ملنا ہے۔ الفاظ کو سُنیں، ’’اپنے خُدا سے ملیں۔‘‘ کسی نہ کسی طور آپ اِس دُنیا میں اُسے ملے بغیر ہی جی رہے ہیں۔ وہ ہر جگہ موجود ہے، لیکن آپ نے اُسے جانا نہیں ہے۔ آپ یعقوب Jacob کی مانند ہیں جب اُس نے کہا،

’’ہو نہ ہو خداوند اِس جگہ میں موجود ہے اور مجھے اِس کا علم نہ تھا‘‘ (پیدائش 28:16).

کسی نہ کسی طرح آپ نے خُداوند کی آواز کو اپنے ضمیر میں چھپا دیا ہے۔ آپ نے اپنے دِل کے احساسات کو کچل دیا ہے تاکہ آپ کو گناہ کی کوئی آگاہی نہ ہو۔ آپ نے اپنے دِل کو گڈمڈ کر دیا ہے تاکہ آپ اُس کا اِدارک نہ کر پائیں۔ لیکن آپ اُسے جلد ہی ملیں گے۔ جب آپ کی روح پر سے گوشت اُتر جائے گا، تب آپ کے جسم سے محروم روح اب کے مقابلے میں اِسے زیادہ واضح طور پر دیکھ سکے گی۔ آپ روحانی دُنیا کو دیکھنا شروع کریں گے، جو آپ سے اب چھپی ہوئی ہے۔ پھر آپ اچانک اپنے خُداوند سے ملیں گے۔ آپ میں سے کچھ اپنے دِل میں شاید کہیں گے، ’’یہاں کوئی خُدا نہیں ہے۔‘‘ اِس خیال کو کہ خُداوند آپ کی زندگی اور آپ کے منصوبوں کے ساتھ مداخلت کرتا ہے کچھ ایسا ہے جس پر آپ ابھی غور کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ آپ کبھی بھی وہ گناہ جو آپ ابھی کرتے ہیں نہ کریں اگر آپ نے یہ سوچا ہو کہ خُداوند کی ہر جگہ دیکھ سکنے والی آنکھیں آپ کو دیکھ سکتی ہیں۔ لیکن وہ ضرور آپ کو دیکھتا ہے – ہر پل میں۔ اور وہ آپ کے ذہن میں بھی خیالات کو دیکھتا ہے۔ اب آپ، خُدا آپ کو دیکھ سکتا ہے جیسے خیالات کو ایک طرف رکھ سکتے ہیں۔ لیکن انہی دِنوں میں سے ایک میں آپ خُداوند سے آمنے سامنے ملیں گے۔ اپنی موت کے لمحے میں آپ خُداوند سے ملنے کے لیے مجبور کیے جائیں گے۔

’’اپنے خدا سے ملنے کی تیاری کر‘‘ (عاموس 4:12).

آپ خُدا سے آمنے سامنے ملیں گے – وہ خُدا جو آپ کے ہر خفیہ گناہ کو اور آپ کی ہر خُفیہ سوچ کو جانتا ہے – وہ خُدا جو آپ کے بُرے خیالات کو آپ کے گناہ سے بھرپور دِل کو جانتا ہے۔ یہ وہ خُدا ہے جس سے آپ روبرو اپنے انصاف کے روز ملیں گے۔ تب آپ کو معلوم پڑے گا کہ وہ انصاف کا ایک خُدا ہے – ایک خُدا جو گناہ کا انصاف کرتا ہے۔ لیکن تب تک انتہائی تاخیر ہو چکی ہو گی۔ جب آپ اپنی موت کے روز خُدا سے ملیں گے تو آپ کا نصیب پہلے ہی سے طے ہو چکا ہو گا۔ ایک مرُدہ شخص کے لیے واپس جانے کی کوئی راہ نہیں ہوتی، یسوع پر بھروسہ کریں اور اُس کے خون کے وسیلے سے گناہ سے پاک صاف ہو جائیں۔ آپ کے مر چکنے کے بعد نجات پانے کے لیے دائمی طور پر انتہائی تاخیر ہو چکی ہوگی!

’’اپنے خدا سے ملنے کی تیاری کر‘‘ (عاموس 4:12).

آپ کیسے خُدا سے ملنے کی تیاری کر سکتے ہیں؟ آپ تیاری کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ واحد طریقہ اپنے آپ کو اُس سے ملنے کے لیے تیار کرنے کا یہ ہے کہ آپ ابھی قبول کریں کہ آپ ایک گنہگار ہیں۔ اُس سے اپنے گناہوں کو چھپانے کی کوشش کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ وہ بالکل ابھی سے آپ کے گناہ کے بارے میں جانتا ہے۔ اِس کے لیے بہانے بنانے یا اِسے چھپانے کی کوسشش کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ وہ دیکھتا ہے کہ آپ رات کو کیا کرتے ہیں۔ وہ دیکھتا ہے کہ آپ کمپوٹر پر کیا دیکھتے ہیں۔ وہ آپ کے دِل میں موجود بدصورت حسد اور بدکار خیالات کو دیکھتا ہے۔ آپ کو ابھی اپنے گناہ کا اعتراف کرنا چاہیے، جب کہ ابھی وقت ہے کہ یسوع کے خون سے اپنے گناہوں کو پاک صاف کروایا جاسکے۔

جی ہاں، یسوع کے ذریعے سے پاک صاف کروایا جائے – خُدا کے بیٹے سے۔ یہی وجہ ہے کہ یسوع آسمان سے نیچے آیا اور صلیب پر مصلوب ہوا – آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے۔ اِس لیے یسوع نے صلیب پر اپنا خون بہایا ہے – تاکہ آپ کے گناہ پاک صاف ہو سکیں! مسیح آپ کی جگہ پر آپ کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے قربان ہو گیا۔ مسیح صلیب پر ایک ’’متبدلیاتی‘‘ موت مرا تھا – ایک ہستی (مسیح) آپ کی جگہ پر مر رہا ہے – آپ کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے۔ خُدا آپ سے صرف یسوع پربھروسہ کرنے کے لیے کہہ رہا ہے۔ جب آپ یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں تو آپ کے گناہ مسیح کے خون کے وسیلے سے دُھل جاتے ہیں۔

جان سُنگ John Sung چین سے علم الہٰیات اور ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ریاست ہائے متحدہ آئے۔ کم از کم یہی تھا جو اُنہوں نے اپنے والد کو بتایا تھا، جو کہ ایک پادری تھے۔ لیکن اُنہوں نے اپنا راستہ بدل لیا تھا۔ اُنہوں نے اِس کے بجائے کیمیا میں اپنی پی ایچ۔ ڈی پائی تھی۔ وہ ریاست ہائے متحدہ میں پی ایچ۔ ڈی پانے والے پہلے چینی لڑکے تھے۔ لیکن اُن کا دِل خُداوند سے دور اور دور ہوتا چلا گیا تھا۔ اُنہوں نے ٹاؤازم کے ٹاؤ ٹی چنگ کی کتابوں اور دعاؤں کا جاپ شروع کر دیا تھا۔ جب وہ نیویارک شہر میں تھے تو اُنہوں نے خُداوند کے ساتھ اپنا تمام رابطہ کھو دیا تھا۔ پھر ایک رات وہ نیویارک کے پہلے بپتسمہ دینے والے گرجہ گھر میں گئے۔ ایک نوعمر لڑکی نے اپنی گواہی پیش کی کہ کیسے یسوع نے اُسے بچایا تھا، اور اپنے خون سے اُس کے گناہ کو دھو دیا تھا۔ جان سُنگ ہوسٹل میں اپنے سونے کے اجتماعی کمرے میں واپس چلے گئے۔ اُس رات کے آخر میں اُنہوں نے خُداوند سے تفصیل کے ساتھ اپنے گناہ کا اعتراف کیا تھا۔ پھر اُنہوں نے تصور میں یسوع کو صلیب پر لٹکا ہوا دیکھا۔ وہ اتنے قریب ہو گئے جتنے ہو سکتے تھے، اور اُن پر یسوع کے خون کے چھینٹوں کی بوچھاڑ ہوئی تھی۔ وہ اُس تجربے سے گزر کر ایک نئے آدمی کے طور پر سامنے آئے۔ یسوع مسیح کے خون کے ذریعے سے وہ گناہ سے پاک صاف ہو گئے تھے۔ اُنہوں نے یسوع پر بھروسہ کیا۔ وہ نئے سرے سے پیدا ہوئے تھے۔ ’’اپنے خُدا سے ملنے کی تیاری کر۔‘‘ جی ہاں، ڈاکٹر جان سُنگ نے اُس رات کو خُدا سے ملنے کی تیاری کی تھی جب اُنہوں نے یسوع پر بھروسہ کیا اور پاک صاف کیے گئے اور نجات دہندہ کے خون کے ذریعے سے معاف کیے گئے۔

مسٹر گریفتھ وہی پیارا پُرانا گیت، ’’جب میں خون دیکھتا ہوں When I See the Blood‘‘ دوبارہ گانے کے لیے جا رہے ہیں۔ جب خُداوند آپ پر ابھی نظر ڈالتا ہے، تو وہ آپ کے گناہ دیکھتا ہے۔ لیکن آپ کے یسوع پر بھروسہ کرنے کے بعد، جب خُداوند آپ پر نظر ڈالتا ہے، تو جو کچھ اُسے نظر آتا ہے وہ یسوع کا خون ہے۔ خُدا کا فیصلہ آپ پر سے ٹل جاتا ہے کیونکہ یسوع کے خون نے آپ کے ہر گناہ کو پاک صاف کر دیا ہے، اور خُدا آپ کے گناہ نہیں دیکھ سکتا ہے اگر ایک دفعہ آپ نے توبہ کرلی ہے اور نجات دہندہ پر بھروسہ کر لیا ہے۔ مجھے اُس پُرانے حمد و ثنا کے گیت کا جسے مسٹر گریفتھ نے گایا تیسرا بند پسند ہے،

فیصلہ آ رہا ہے، وہیں سب کچھ ہوگا،
   ہر کوئی اپنا بقایا انصاف سے پا رہا ہے؛
نجات دلانے اور گناہ کو پاک صاف کرنے والے خون میں چھپ جاؤ
   اور میں تم پر سے ٹل جاؤں گا، تم پر سے ٹل جاؤں گا۔
جب میں خون دیکھتا ہوں، جب میں خون دیکھتا ہوں،
   جب میں خون دیکھتا ہوں، میں ٹل جاؤں گا،میں تم پر سے ٹل جاؤں گا۔
(’’جب میں خون دیکھتا ہوں When I see the Blood‘‘ شاعر جان فوٹے John Foote، انیسویں صدی)۔

مسٹر گریفتھ، آئیں اور وہ والا بند گائیں۔ اب، وہ اِسے دوبارہ گانے کے لیے جا رہے ہیں۔ جب وہ اِسے اِس مرتبہ گائیں، اگر آپ ابھی تک مسیح میں نجات پائے ہوئے نہیں ہیں، تو میں چاہتا ہوں آپ اپنی نشست سے اُٹھیں اور آئیں اِن سبز گدّوں پر بیٹھیں۔۔ ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan آئیں گے اور آپ کے ساتھ دعا مانگیں گے، ایک حقیقی مسیحی بننے کے بارے میں اور زیادہ وضاحت کریں گے۔ ابھی جائیں جبکہ مسٹر گریفتھ حمدوثنا کا وہ گیت دوبارہ گاتے ہیں۔

فیصلہ آ رہا ہے، وہیں سب کچھ ہوگا،
   ہر کوئی اپنا بقایا انصاف سے پا رہا ہے؛
نجات دلانے اور گناہ کو پاک صاف کرنے والے خون میں چھپ جاؤ
   اور میں تم پر سے ٹل جاؤں گا، تم پر سے ٹل جاؤں گا۔
جب میں خون دیکھتا ہوں، جب میں خون دیکھتا ہوں،
   جب میں خون دیکھتا ہوں، میں ٹل جاؤں گا،میں تم پر سے ٹل جاؤں گا۔

ڈاکٹر چعین Dr. Chan، مہربانی سے آئیں اور اُن کے لیے جنہوں نے ردعمل ظاہر کیا ہے دعا کریں۔ آمین۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
نے گایا تھا: ’’جب میں خون دیکھتا ہوں When I See the Blood‘‘ (شاعر جان فوٹے John Foote، اُنیسویں صدی)۔