Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


ختم ہوتے ہوئے لوگوں کو بچانا

RESCUE THE PERISHING
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی شام، 14 فروری، 2016
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, February 14, 2016

’’جب تُو توبہ کر چکے [مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو جائے] تو اپنے بھائیوں کے ایمان کو مضبوط کرنا‘‘ (لوقا 22:32).

نئی امریکی بائبل NIV اور دورِ حاضرہ کے زیادہ تر دوسرے تراجم، اِس کو مختلف طور سے تحریر کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’’جب تو توبہ کر چکے، تو اپنے بھائیوں کے ایمان کو مضبوط کرنا‘‘ (NIV)۔ آج صبح میں نے آپ کو بتایا تھا کہ نئے عہد نامے کے ایک جانے مانے عالم اُن کے ساتھ متفق نہیں ہیں۔ میں نے آپ کو بتایا تھا کہ ڈاکٹر مارکُس بوکمیوایحل نے کہا، ’’’جب آپ دوبارہ بدل چکے ہوں [یا توبہ کر چکے ہوں]‘ حالانکہ بے شمار ترجمانوں نے حمایت کی تھی، لیکن اِس کی یونانی میں کوئی تائید نہیں ہوتی‘‘ (مارکُس بوکمیوایحل، پی ایچ۔ ڈی۔ Markus Bockmuehl, Ph.D.، شمعون پطرس صحائف اور یادوں میں Simon Peter in Scripture and Memory،(بیکر ایکڈیمک Baker Academic، 2012، صفحہ156)۔ وہ جاری رہتے ہوئے دکھاتے ہیں کہ یونانی لفظ ’’ epistrephō‘‘ کا لوقا کی انجیل میں مطلب ’’مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونا‘‘ ہوتا ہے (ibid.)۔ ڈاکٹر بوکمیوایحل آکسفورڈ کی یونیورسٹی میں بائبل کے مسیحیوں اور ابتدائی مسیحیوں کے مطالعے کے پروفیسر ہیں۔ اُنہوں نے نشاندہی کی کہ پطرس اُس وقت مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوا تھا جب وہ گناہ کی سزایابی میں سے گزرا اور اُس نے جی اُٹھے مسیح کا سامنا کیا۔ وہ ہمیشہ سے میرا نظریہ رہا ہے، مگر میں اس کی ایک آکسفورڈ کی عالم کی جانب سے پُشت پناہی دیکھ کر خوش ہوا تھا! ایک مرتبہ پھر، کنگ جیمس بائبل دُرست ہے اور دورِ حاضرہ کی تراجم غلط ہیں۔

دورِ حاضرہ کے تراجم غلط کیوں ہیں؟ یہ اِس لیے ہے کیونکہ وہ ’’مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونا‘‘ کو سمجھ نہیں پاتے ہیں۔ وہ اِس کے بارے میں ایک ’’فیصلے کی اصطلاح میں سوچتے ہیں۔ مگر پرانی کنگ جیمس بائبل KJV کے مترجم مسیح میں ایمان لا کر حقیقی طور سے تبدیل ہونے والوں کے بارے میں جانتے تھے – لہٰذا اُنہوں نے ’’ epistrephō‘‘ کا ترجمہ دُرست طور پر کیا – ’’مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونا‘‘ کی حیثیت سے۔

’’جب تو مسیح میں ایمان لے آئے تو اپنے بھائیوں کے ایمان کو مضبوط کرنا‘‘ (لوقا 22:32).

یہ ایک عظیم تلاوت ہے، اور میں اِس میں سے دو نکات کو پیش کرنے جا رہا ہوں۔

I۔ پہلی بات، مسیح نے مسیح میں ایمان لا کر حقیقی طور سے تبدیل ہونے کے بارے میں بات کی تھی جو پطرس کی بھی ہونی تھی۔

مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کا پہلا حصّہ خُدا کے روح کا سزایابی میں لانے کا کام ہوتا ہے۔

’’جب وہ مددگار آ جائے گا تو جہاں تک گناہ، راستبازی اور اِنصاف کا تعلق ہے وہ دنیا کو مُجرم قرار دے گا‘‘ (یوحنا 16:8).

پیوریٹن مصنف ولیم گوتھرائی William Guthrie (1620۔1665) نے کہا،

عام طور پر خُداوند تحقیر کے عمل کے ذریعے سے انسان میں خود اپنی راہ تیار کرتا ہے، اور اُس کو انسان کا گناہ اور بدنصیبی دریافت کرواتا ہے، اور وہ اُسے اِس قدر مشقت کرواتا ہے کہ وہ طبیب مسیح یسوع کے لیے چاہت کرتا ہے‘‘ (ولیم گوتھرائی William Guthrie، مسیحیوں کی سب سے بڑی دلچسپی The Christian’s Great Interest، دی بینر آف ٹرُتھ ٹرسٹ The Banner of Truth Trust، دوبارہ اشاعت1969، صفحہ193)۔

یہ ہی تھا جو پطرس کے ساتھ مسیح کی مصلوبیت سے ایک رات پہلے ہوا تھا۔ وہ الفاظ ’’جب تو مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو جائے…‘‘ ظاہر کرتے ہیں کہ پطرس ابھی تک مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوا تھا، حالانکہ وہ مسیح کی تقریباً تین سالوں سے پیروی کرتا رہا تھا۔ اُس رات کو جس کو کچھ لوگ ’’پاک جمعہ Good Friday‘‘ کہتے ہیں، پطرس کو بالاآخر دیکھنے پر مجبور کیا گیا تھا کہ وہ ایک مغرور اور اپنے آپ راستباز بننے والا گنہگار تھا۔ اُس نے یسوع سے اپنے تمام دل کے ساتھ محبت کرنے کا دکھاوا کیا تھا۔ لیکن اُس نے خُداوند کا اُس وقت انکار کر دیا جب اُسکا اِمتحان لیا گیا۔ ایک نوجوان لڑکی [کنیز] نے کہا وہ مسیح کا ایک پیروکار تھا۔ پطرس نے انکار کیا۔ ایک دوسری کنیز نے کہا، ’’یہ شخص بھی یسوع ناصری کے ساتھ ہی تھا‘‘ (متی26:71)۔ پطرس نے لعنت بھیجی اور قسم کھائی، ’’میں اُس شخص کو نہیں جانتا‘‘ (26:72)۔ اصل میں پطرس نے کہا تھا، ’’اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو میں لعنتی ہو سکتا ہوں‘‘ (تھامس ھیل Thomas Hale)۔

یسوع نے پطرس کو بتایا تھا کہ وہ اُس کا مرغ کی بانگ دینے سے پہلے تین بار انکار کرے گا۔ بالکل اُسی وقت ایک مرغ نے بانگ دی تھی! ’’اور پطرس باہر جا کر زار زار رونے لگا‘‘ (لوقا22:62)۔ ’’رونےwept‘‘ کے لیے یونانی لفظ کا مطلب ’’باآوازِ بُلند ماتم کرنا، سسکیاں بھرنا‘‘ ہوتا ہے (Strong)۔ ’’شدت سےbitterly‘‘ کے لیے یونانی لفظ ’’ pikrōs‘‘ ہوتا ہے۔ اِس کا مطلب ’’جذباتی انداز میں violently‘‘ ہوتا ہے۔ (Strong)۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ہر کوئی جو انجیلی سزایابیوں کا تجربے کرتا ہے جذباتی طور پر سسکیاں بھرتا اور ماتم کرتا ہے۔ لیکن ہم عام طور پر اُن کی آنکھوں میں آنسو دیکھتے ہیں جو سزایابی کے تحت ہوتے ہیں۔ اور حقیقی کاسیکل حیات انواع میں اُن لوگوں کے ذریعے سے جو سزایابی کے تحت ہوتے ہیں اکثر ماتم کرنا اور شدید طور پر آہ و زاری کرنا ہوتا ہے۔ میں چین میں جاری عظیم حیات نو کی ویڈیوز دیکھ چکا ہوں جہاں پر درجنوں لوگ ایک ہی وقت میں آہ و زاری کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں، گناہ کی سزایابی کے تحت۔ انگلستان میں کورنشCornish حیاتِ نو میں، سولیم کاروواسو نے گمراہ ’’لوگوں کا پریشانی میں اپنے گھٹنوں پر گرنے، اپنی جان کی نجات کے لیے خُدا سے گڑگڑانے‘‘ کے بارے میں بتایا (پال ای۔ کُک Paul E. Cook، آسمان سے آگ Fire From Heaven، صفحہ87)۔ یہ آج اکثر چین میں اور تیسری دُنیا کے دوسرے ممالک میں ہوتا ہے، جب خُدا حیات نو نیچے بھیجتا ہے۔ حتیٰ کہ یہاں پر، امریکہ کے ہمارے بے دین اور مادیت پرست مُلک میں، میں 1960 کی دہائی کے آخر میں ایک حیات نو میں گناہ کی گہری سزایابی کے تحت سینکڑوں نوجوان لوگوں کو آہ و زاری کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ اور یہاں تک کہ اب، خود ہمارے اپنے گرجہ گھروں میں، اُن لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں جو گناہ کی سزایابی کےتحت ہمارے تفتیشی کمرے میں داخل ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ خلاف قیاس لوگ، جو اندر ہی اندر کافی ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں، اکثر وہ ہوتے ہیں جو سب سے زیادہ اُس وقت روتے ہیں جب خُدا کا روح اُنہیں اُن کے گناہ شدید گریہ و زاری میں دکھانے کا سبب بناتا ہے۔ یاد رکھیں – وہ خود کے لیے افسردہ نہیں ہوتے ہیں۔ اگر آپ خود کے لیے افسردہ ہونگے تو آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہونگے۔ یہ آپ کا گناہ کے لیے دُکھ ہونا چاہیے۔

یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پطرس ہی واحد اکیلا نہیں تھا جو مسیح میں ایمان لا کر اپنے تبدیل ہونے سے پہلے سزایابی میں سے گرزا تھا۔ پولوس رسول بھی اِس میں سے گزرا تھا۔ پولوس اِس قدر سزایابی میں تھا کہ وہ کہہ پایا،

’’ہائے! میں کیسا بد بخت آدمی ہُوں! اِس مَوت کے بدن سے مجھے کون چھُڑائے گا؟‘‘
(رومیوں 7:24).

گناہ کی سزایابی تو یہاں تک کہ پینتیکوست کے دِن تین ہزار لوگوں پر بھی نمودار ہوئی تھی۔

’’یہ باتیں سُن کر اُن کے دلوں پر چوٹ لگی تب اُنہوں نے پطرس اور دُوسرے رسولوں سے کہا کہ اَے بھائیو! ہم کیا کریں؟‘‘ (اعمال 2:37).

پرانے زمانے کے تبصرہ نگار متھیو ھنری Mathew Henry نے کہا، ’’گنہگار، جب اُن کی آنکھیں کُھلی ہوتی ہیں، گناہ کے لیے اُن کے دِل پر چوٹ نہیں لگائی جا سکتی… وہ جو سچے طور پر اپنے گناہوں کے لیے افسردہ ہوتے ہیں اور اُن پر شرمندہ ہوتے ہیں وہ اُن کے نتائج سے خوفزدہ ہوتے ہیں، یوں دِل پر چوٹ کھاتے ہیں… اپنے آپ پر میری تمام اچھے گمانوں اور خود میں اعتماد نے مجھے ناکام کیا‘‘‘ (تمام بائبل پر متھیو ھنری کا تبصرہ Mathew Henry’s Commentary on the Whole Bible؛ اعمال2:37 پر غور طلب بات)۔ لوگ روتے تھے جب وہ خُدا کی بخشی ہوئی سزایابی میں تھے۔ گناہ سے بھرپور ایک عورت یسوع کے پیچھے کھڑی رو رہی تھی۔ ’’اور اُس نے اُس سے کہا، تیرے گناہ معاف ہوئے‘‘ (لوقا7:48)۔

پرانے زمانے میں مسیح پر ایمان لا کر تبدیل ہونے والے لوگوں سے توقع کی جاتی تھی کہ وہ گناہ کی شدید سزایابی کے ساتھ یسوع کے پاس آئیں۔ ناصرف پطرس اور پولوس، بلکہ بے شمار دوسرے بھی۔ آگسٹین کے مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کے بارے میں پڑھیں۔ لوتھر کے مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کو پڑھیں۔ جان بعنیئن کی مسیح میں ایمان لانے کی تبدیلی کو پڑھیں، جارج وائٹ فیلڈ کے بارے میں، جان ویزلی، حوول ھیرس، سپرجیئن، 1949۔52 میں لوئیس کے چھوٹے چھوٹے جزیروں پر نوجوان لوگ۔ سب نے ایک ہی طرح سے گناہ کی گہری سزایابی کے ساتھ شروع کیا۔ میں نے ایک لڑکی کو اُس کے یسوع پر بھروسہ کرنے سے پہلے کہتے ہوئے سُنا، ’’مجھے خود سے اِس قدر کراہت تھی۔‘‘

اب پیٹر بوایحلر Peter Boehler کا نواب زِنژنڈورف Count Zinzendorf کے نام جان ویزلی کا مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے سے تعلق رکھتے ہوئے خط سُنیں۔

وہ اُٹھ کھڑا ہوا اور کہا، ’’آئیں حمدوثنا کا گیت نمبر456 گائیں، ’’میری جان تیرے حضور اوندھے مُنہ پڑی ہےMy Soul Before Thee Prostrate lies۔‘‘ گانے کے دوران وہ بار بار اپنی آنکھوں سے آنسو پونچھ رہا تھا، اور اُس کے فوراً بعد مجھے اپنی خواب گاہ میں بُلایا اور اعتراف کیا کہ وہ اب اُس سچائی کے بارے میں قائل ہو چکا ہے جو میں نے اُس کو [نجات دینے والے] ایمان کے بارے میں بتائی تھی اور وہ اب مذید اور اِس پر بحث نہیں کرے گا، بلکہ اُس نے اِس فضل کو حاصل ہی نہیں کیا۔ وہ کس طرح ایسے ایمان کو محفوظ کرتا؟ اُس نے اِس قدر بہتات میں گناہ نہیں کیے جتنے دوسروں نے کیے۔ میں نے جواب دیا کہ نجات دہندہ میں یقین نہ کرنا ہی بہت بڑا گناہ تھا، اور مسیح کی تلاش کرنے کے لیے اُس کا جوش بڑھایا، جب تک کہ اُس نے اُسے پا نہ لیا۔ میں نے اُس کے لیے پختہ یقین کے ساتھ دعا مانگی تھی اور نجات دہندہ سے اِس گنہگار پر رحم کرنے کے لیے التجا کی تھی۔ دعا کے بعد ویزلی نے کہا کہ جب نجات دلانے والا ایمان اُس کا ہو جائے گا تو کسی دوسرے موضوع پر منادی نہیں کرے گا… میں نے ایمانداری کے ساتھ اُس سے التجا کی کہ آگے چل کر اور مستقبل میں نجات دہندہ کے فضل کے بارے میں نہ سوچے، بلکہ یقین کرے کہ وہ موجود تھا، اُس کے نزدیک تھا، کہ یسوع کا دِل کُھلا تھا اور اُس کے لیے یسوع کی محبت بہت زیادہ تھی۔ وہ شدت کے ساتھ رویا تھا اور مجھے اپنے ساتھ دعا مانگنے کے لیے کہا۔ میں سچے طور پر کہہ سکتا ہوں کہ جان ویزلی ایک بیچارہ، ٹوٹے ہوئے دِل والا گنہگار ہے، جو ایک بہتر راستبازی کے لیے بھوکا ہے اُس کے مقابلے میں جو اُس کے پاس کب سے کی ہے، یہاں تک کہ یسوع مسیح کی راستبازی۔ شام میں اُس نے 1کرنتھیوں1:23، 24 پر منادی کی، ’’ہم مسیح مصلوب کی منادی کرتے ہیں…‘‘ اُس کے چار ہزار سے کہیں زیادہ سُننے والے تھے اور وہ اِس انداز میں بولا تھا سب حیرت میں مبتلا تھے… اُس کے پہلے الفاظ تھے، ’’میں خلوص کے ساتھ آپ سے اعتراف کرتا ہوں کہ میری ذات آپ کے سامنے مسیح مصلوب کی منادی کرنے کے قابل نہیں ہے۔‘‘ بے شمار لوگ اِس واعظ سے بیدار ہو گئے تھے (جان گرین فیلڈ میں حوالہ دیا گیا، جب روح آیا: موراویئین حیات نو When the Spirit Came: The MOracian Revival، سٹریٹیجیک پریس Strategic Press، بِنا تاریخ، صفحہ28)۔

یہاں جان ویزلی کھڑا ہوتا ہے، اپنے گالوں پر بہتے ہوئے آنسوؤں کے ساتھ، مسیح کے وسیلے سے نجات پر منادی کرتے ہوئے – خود اپنے مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے سے پہلے! پچاس سالوں سے بھی زیادہ بعد، جب وہ لیٹا مر رہا تھا، اُنہوں نے اُس کو بار بار سرگوشی کرتے ہوئے سُنا،

میں گنہگاروں کا سردار ہوں،
مگر یسوع میرے لیے مرا۔

یہ وہ تجربہ تھا جو پطرس کو اُس رات ہوا تھا جب یسوع کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر تھامس ھال Dr. Thomas Hale نے یہ قِصّہ پیش کیا،

ایک قدیم مصنف کے حوالے سے یہ کہا جاتا ہے کہ اپنی باقی کی تمام زندگی، جب بھی پطرس مرغ کو بانگ دیتے ہوئے سُنتا تو وہ روتا تھا، کیونکہ اُس کو وہ رات یاد آ جاتی تھی جب اُس نے اپنے خُداوند کا انکار کیا تھا (تھامس ھال، ایم۔ ڈی۔ Thomas Hale, M.D.، نئے عہد نامے پر اِطلاق تبصرہ The Applied New Testament Commentary، کنگزوے اشاعت خانے Kingsway Publications، 1997، صفحہ286؛ مرقس14:72 پر غور طلب بات)۔

II۔ دوسری بات، مسیح نے پطرس کے بارے میں بتایا وہ مسیح میں اپنا ایمان لا کر تبدیل ہو جانے کے بعد کیا کرے گا۔

’’جب تو مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو جائے تو اپنے بھائیوں کے ایمان کو مضبوط کرنا‘‘
 (لوقا 22:32).

ڈاکٹر جے۔ ورنن میگی Dr. J. Vernon McGee نے کہا، ’’پطرس بعد میں اپنے بھائیوں کو مضبوط کرنے کے قابل ہو گیا تھا۔ وہ شخص جس کا اِمتحان لیا گیا تھا وہی شخص تھا جو واقعی میں دوسروں کی مدد کرنے کے قابل تھا‘‘ (بائبل میں سےThru the Bible؛ لوقا22:32 پر غور طلب بات)۔ وہ شخص جو گناہ کی سزایابی میں سے گزر چکا تھا یہ وہ شخص تھا جو اُن دوسروں کی مدد کر سکتا تھا جو گناہ کی سزایابی میں تھے۔ وہ شخص جس کو یسوع نے نجات دلائی تھی وہی شخص تھا جو دوسروں کو یسوع کے وسیلے سے نجات دلا سکتا تھا۔ وہ شخص جو یہ جانتا تھا کہ وہ کس قدر کمزور ہے وہی شخص ہے جو اُن دوسروں کی مدد کر سکتا ہے جو کمزور ہیں۔

میں نے ہمیشہ جان ویزلی سے محبت کی ہے۔ اُنہیں پیار کرنے کی وجوہات میں سے ایک ہے کیونکہ، میری ہی طرح، اُنہوں نے سوچا تھا کہ وہ ایک سخت زندگی بسر کرنے سے نجات پا لیں گے۔ بالکل ایسا ہی میں نے بھی سوچا تھا۔ اُنہوں نے ایک موراویئین مشنری، پیٹر بوایحلرPeter Boehler کو بتایا کہ اُن کے پاس نجات دینے والا ایمان نہیں ہے۔ بوایحلر نے کہا ویزلی نے سوچا تھا، ’’وہ کیسے اِس طرح کے ایمان کو محفوظ کر پائے گا؟ اُنہوں نے اِس قدر بہتات سے گناہ نہیں کیا جتنا دوسروں نے کیا۔‘‘ وہ ویزلی کا بہکاوا تھا،اور میرا بھی تھا۔ بوایحلر نے اُنہیں بتایا تھا کہ یسوع پر بھروسہ نہ کرنا ہی کافی بڑا گناہ تھا۔ ’’اور زار و قطار رویا اور مجھ سے اپنے لیے دعا مانگنے کو کہا۔‘‘ یسوع کے وسیلے سے نجات پا چکنے کے بعد، جان ویزلی نے اپنی باقی کی زندگی گمراہ گنہگاروں کی مدد کرنے اور بھائیوں کو مضبوط کرنے میں گزار دی۔ وہ ہر سال 4,500 میل کا سفر گھوڑے کی پشت پر کرتے تھے، اور اپنی باقی کی زندگی میں ہر روز دو یا زیادہ واعظوں کی منادی کیا کرتے تھے! حمدوثنا کا وہ گیت جو مسٹر گریفتھMr. Griffith کچھ دیر پہلے گایا بخوبی ویزلی سے لکھا جا سکتا ہے۔

ختم ہوتے ہوئے لوگوں کو بچائیں، مرتے ہوؤں کی دیکھ بھال کریں،
   اُنہیں گناہ اور قبر سے ہمدردی میں تھامیں؛
غلطی والوں پر روئیں، گمراہ ہوؤں کو اُٹھائیں،
   اُنہیں یسوع کے بارے میں بتائیں، نجات کے لیے وہ قوی ہے۔
ختم ہوتے ہوئے لوگوں کو بچائیں، مرتے ہوؤں کی دیکھ بھال کریں،
   یسوع رحمدل ہے، یسوع نجات دے گا۔

میرے ساتھ کورس گائیں!

ختم ہوتے ہوئے لوگوں کو بچائیں، مرتے ہوؤں کی دیکھ بھال کریں،
   یسوع رحمدل ہے، یسوع نجات دے گا۔
(’’ختم ہوتے ہوئے لوگوں کو بچائیںRescue the Perishing‘‘ شاعر فینی جے۔ کراسبی Fanny J. Crosby، 1820۔1915)۔

’’جب تو مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو جائے تو اپنے بھائیوں کے ایمان کو مضبوط کرنا‘‘
(لوقا 22:32).

ہم کیسے بتا سکتے ہیں جب کوئی سچے طور پر مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوتا ہے؟ آپ کیسے بتا سکتے ہیں کہ آیا وہ واقعی میں نجات پا چکے ہیں؟ ’’جب تو مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو جائے تو اپنے بھائیوں کو مضبوط کرنا۔‘‘ جب آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوتے ہیں تو مسیح آپ کی خواہشوں کو تبدیل کر دیتا ہے۔ جن سے آپ پہلے محبت کرتے تھے اپنے بھائیوں سے محبت کرنے کے مقابلے میں آپ اُن سے کم پیار کریں گے۔ آپ گرجہ گھر کو اپنے تمام دِل کے ساتھ چاہیں گے۔ آپ سچے مسیحیوں کو اپنے تمام دِل کے ساتھ چاہیں گے۔ آپ اُنہیں مضبوط کرنے اور اُن کی مدد کرنے کے لیے وہ سب کچھ کرنا چاہیں جو آپ کر سکتے ہیں۔ آپ اُن کے لیے دعا مانگیں گے اور اُن کی مدد کریں گے اور جیسا مسیح کا دِل ہے اُس کی مانند اُن سے محبت کریں گے۔ یوحنا رسول نے اِس بات کو انتہائی واضح کیا۔ اُس نے کہا،

’’ہم جانتے ہیں کہ ہم مَوت سے نکل کر زندگی میں داخل ہوگئے ہیں۔ کیونکہ ہم بھائیوں سے محبت رکھتے ہیں۔ جو اپنے بھائیوں سے محبت نہیں رکھتا وہ گویا مُردہ کی طرح ہے‘‘ (1۔ یوحنا 3:14).

اگر آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو چکے ہیں تو بتانے کا یہ ایک طریقہ ہے۔ وہ یہ ہے کہ آپ سچے طور سے گرجہ گھر میں بھائیوں اور بہنوں سے محبت کرتے ہیں، اور اُن کی مدد کرنے کے لیے وہ سب کچھ کرتے ہیں جو آپ کر سکتے ہیں۔ دیکھیں کیسے لاراLara اور کیرن Karen اور دوسری نئی لڑکیاں مسز ہائیمرز کی مدد کرتی ہیں! ہم مدد نہیں کر سکتے لیکن جانتے ہیں کہ وہ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو چکی ہیں!

مگر ایک دوسرا طریقہ بھی ہے یہ بتانے کے لیے کہ آیا آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو چکے ہیں۔ اپنی بائبل میں لوقا14 کو دوبارہ کھولیں۔ یہ سیکوفیلڈ مطالعہ بائبل میں صفحہ 1096 پر ہے۔ یہ بہت بڑی کھانے کی دعوت کی تمثیل ہے۔ وہ ’’شخص‘‘ جس نے بہت بڑی کھانے کی دعوت دی مسیح ہے۔ وہ ملازم جس کو اُس نے لوگوں کو مدعو کرنے کے لیے باہر بھیجا سچا مسیحی ہے۔ اب دیکھیں یسوع سچے مسیحی کو کیا کہتا ہے۔ یہ آیت23 میں ہے۔ کھڑے ہو جائیں اور اِس کو باآوازِ بُلند پڑھیں۔

’’اور مالک نے نوکر سے کہا، راستوں اور کھیتوں کی باڑوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا 14:23).

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ پنسل یا پین لیں اور اُن الفاظ کو خط کشیدہ کریں ’’راستوں اور کھیتوں کی باڑوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا14:23)۔ یہ ہے جو ہم ہر جمعرات کی رات کو، ہر ہفتے کی رات کو، اور ہر اِتوار کی دوپہر کو کرتے ہیں۔ ہم ہر کسی کو باہر لوگوں کو جیتنے کے لیے بھیجتے ہیں۔

لیکن مجھے پتا چلا ہے کہ کچھ ہیں جو اِدھر اُدھر کھڑے ہوتے ہیں اور باتیں کرتے ہیں، یا وقت گزارنے کے لیے کچھ اور کرتے ہیں۔ یوں وہ ہمارے لیے کبھی بھی کوئی نام لے کر نہیں آتے کہ جس کی پیروی کی جا سکے، یا وہ انتہائی کم نام لے کر آتے ہیں۔ اُن لوگوں کے ساتھ مسئلہ کیا ہے جو ناموں کو نہیں لا پاتے؟ دو میں سے ایک بات: یا تو وہ گمراہ ہیں، یا پھر وہ اِخلاقی طور پر گِرے ہوئے ہیں۔ نیک مسیحی گمراہ لوگوں کے پیچھے جاتے ہیں۔ غیرنجات یافتہ اور اخلاقی طور پر گِرے ہوئے لوگ حماقتیں کرتے ہیں اور وقت گزارتے ہیں۔ اگر آپ اِسی قدر اخلاقی طور پر گِرے ہوئے ہیں، تو بچ جائیں! آپ اپنی نجات کی خوشی کو کھو دیں گے اگر آپ نے توبہ نہ کی۔ یسوع آپ سے کہتا ہے، ’’یاد کر کہ تو کتنی بُلندی سے گِرا ہے، توبہ کر اور پہلے کی طرح کام کر‘‘ (مکاشفہ2:5)۔ ’’پہلے کی طرح کام کر۔‘‘ واپس لوگوں کو جیتنے کے لیے جائیں۔ ناموں کو لائیں۔ پہلے کی طرح کام کریں جس طرح آپ کیا کرتے تھے۔

لیکن آپ میں سے کچھ ہیں جنہوں نے یہ کام اِس سے پہلے کبھی بھی نہیں کیا۔ آپ کبھی بھی یہ کرنا ہی نہیں چاہتے، اور آپ یہ اب بھی کرنا نہیں چاہتے۔ آپ کی آنکھیں کسی اور سوچ میں گم ہوتی ہیں اور آپ کا چہرہ سخت ہو جاتا ہے۔ اور آپ سوچتے ہیں، ’’یہ مجھے وہ کرنے کے لیے کبھی بھی تیار نہیں کر پائے گا!‘‘ کیوں نہیں؟ ٹھیک ہے، یہ دیکھنا واضح ہے کہ آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔ آپ ہمارا انتظار کر رہے ہیں کہ آپ کو ’’تعلیم‘‘ دی جائے مسیح میں ایمان لا کر کیسے تبدیل ہوا جاتا ہے جبکہ آپ کا مسیح کی فرمانبرداری کرنے کا کوئی اِرادہ نہیں ہوتا ہے۔ مسیح کہتا ہے، ’’اُنہیں آنے کے لیے مجبور کرو‘‘ – لیکن آپ کہتے ہیں، ’’جی نہیں! میں مسیح کی فرمانبرداری نہیں کروں گا!‘‘ بیچارہ لڑکا! بیچاری لڑکی! آپ اُس طرح سے کبھی بھی یسوع میں سکون اور راحت نہیں پائیں گے!

یہاں اِس بہت بڑے شہر میں سینکڑوں گمراہ اور تنہا نوجوان لوگ ہیں۔ وہ کسی نہ کسی کا اُن کے ساتھ رحمدل ہونے کا، اُن میں دلچسپی لینے کا، اُنہیں ایک بہتر راہ دکھانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ مگر آپ اُن کی کبھی بھی مدد نہیں کر سکتے اگر آپ خود ہی گمراہ ہیں۔ اُن کی خاطر، میں آپ سے یسوع پر بھروسہ کرنے اور توبہ کرنے کی التجا کرتا ہوں۔ یسوع کے پاس ایمان کے وسیلے سے آئیں۔ اپنی زندگی کو اُس کی نگرانی میں حوالے کر دیں۔ وہ آپ کو نجات دلائے گا۔ وہ اپنے خون کے ساتھ آپ کو گناہ سے دھو کر پاک صاف کر ڈالے گا۔ اور وہ آپ کو گمراہ لوگوں کو اندر لانے اور بھائیوں کی مدد کرنے کے لیے باہر بھیجے گا!

’’جب تو مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو جائے تو اپنے بھائیوں کے ایمان کو مضبوط کرنا‘‘
(لوقا 22:32).

مہربانی سے کھڑے ہو جائیں اور اپنے گیتوں کے ورق میں سے حمدوثنا کا گیت نمبر چھ گائیں۔

توجہ سے سُنو! یہ چرواہے کی آواز ہے جو میں سُنتا ہوں،
   باہر تاریک اور غمگین صحرا میں،
بھیڑوں کو بُلا رہا ہے جو بھٹک گئی ہیں
   وہ چرواہے کے ریوڑ سے بہت دور نکل چکی ہیں۔
اُنہیں اندر لائیں، اُنہیں اندر لائیں،
   اُنہیں گناہ کے میدانوں سے اندر لائیں؛
اُنہیں اندر لائیں، اُنہیں اندر لائیں،
   مٹرگشت کرتی ہوئی بھیڑوں کو یسوع کے پاس لائیں۔

کون اس رحمدل چرواہے کی مدد کے لیے جائے گا،
   بھٹکتی ہوئی بھیڑوں کو تلاش کرنے کے لیے اِس کی مدد کریں؟
کون کھوئی ہوئی بھیڑوں کو ریوڑ میں لائے گا،
   جہاں پر وہ سردی سے پناہ میں آ جائیں گی؟
اُنہیں اندر لائیں، اُنہیں اندر لائیں،
   اُنہیں گناہ کے میدانوں سے اندر لائیں؛
اُنہیں اندر لائیں، اُنہیں اندر لائیں،
   مٹرگشت کرتی ہوئی بھیڑوں کو یسوع کے پاس لائیں۔

باہر صحرا میں اُن کی پکار سُنیں،
   باہر پہاڑ پر جو جنگلی اور بُلند ہیں؛
سُنیں! یہ مالک آپ سے مخاطب ہے،
   ’’جاؤ میری بھیڑیں تلاش کرو وہ جہاں کہیں پر بھی ہیں۔‘‘
اُنہیں اندر لائیں، اُنہیں اندر لائیں،
   اُنہیں گناہ کے میدانوں سے اندر لائیں؛
اُنہیں اندر لائیں، اُنہیں اندر لائیں،
   مٹرگشت کرتی ہوئی بھیڑوں کو یسوع کے پاس لائیں۔

ڈاکٹر چعین Dr. Chan، مہربانی سے دعا میں ہماری رہنمائی کریں۔ آمین۔

اگر اِس واعظ نے آپ کو برکت بخشی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا چاہیں گے۔ جب آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو آپ اُنہیں ضرور بتائیں کہ آپ کس مُلک سے لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای میل کو جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل لکھیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں اُس کا نام شامل کریں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے تلاوت مسٹر ایبل پرودھوم Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: لوقا22:31۔34 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجیمن کنکیتھ گریفتھMr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’ختم ہوتے ہوئے لوگوں کو بچائیںRescue the Perishing‘‘
(شاعر فینی جے۔ کراسبی Fanny J. Crosby، 1820۔1915)۔

لُبِ لُباب

ختم ہوتے ہوئے لوگوں کو بچانا

RESCUE THE PERISHING

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’جب تُو مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو جائے تو اپنے بھائیوں کے ایمان کو مضبوط کرنا‘‘ (لوقا 22:32).

I.    پہلی بات، مسیح نے مسیح میں ایمان لا کر حقیقی طور سے تبدیل ہونے کے بارے میں بات کی تھی جو پطرس کی بھی ہونی تھی، یوحنا16:8؛ متی26:71؛ لوقا22:62؛ رومیوں7:24؛ اعمال2:37؛ لوقا7:48؛ 1کرنتھیوں1:23۔24 .

II.   دوسری بات، مسیح نے پطرس کے بارے میں بتایا وہ مسیح میں اپنا ایمان لا کر تبدیل ہو جانے کے بعد کیا کرے گا، 1یوحنا3:14؛ لوقا14:23؛ مکاشفہ2:5 .