Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


بہانے بنانا چھوڑ دیں! مسیح پر بھروسہ کریں!

STOP MAKING EXCUSES! TRUST CHRIST!
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
ہفتے کی شام، 14 اپریل، 2018
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Saturday Evening, April 14, 2018

آج کی رات میں آپ کی توجہ حزقی ایل نبی کی جانب موڑوں گا۔ یہ حزقی ایل 12:26، 27 آیت ہے۔ یہ سیکوفیلڈ بائبل کے 851 صفحے پر ہے۔

خُداوند کا کلام مجھ پرنازل ہوا، جو کہہ رہا ہے، اے آدمزاد، دیکھ، بنی اسرائیل کہہ رہے ہیں کہ جو رویا یہ دیکھتا ہے وہ آج سے کئی سال بعد پوری ہوگی اور اُس کی نبوّت بھی بہت دور کے زمانے سے تعلق رکھتی ہے‘‘ (حزقی ایل 12:26، 27)۔

اسرائیل کے لوگوں نے سوچا تھا کہ وہ سزا کبھی بھی نازل نہیں ہوگی کیونکہ اُس پیشن گوئی میں تاخیر ہو چکی تھی۔ دوسروں نے سوچا تھا کہ وہ سزا اپنی تاخیر کی وجہ سے کئی سال بعد پوری ہوگی۔ لیکن خُداوند نے کہا کہ وہ پیشن گوئی پوری ہوگی، اور سزا کے وقت کی مذید اور زیادہ تاخیر نہیں کی جائے گی۔ خُداوند کا دِن ختم نہیں ہوا تھا۔

وہ شیطانی خیال کہ خُداوند کی سزا کئی سال بعد مستقبل میں ہو گی حزقی ایل کے زمانے سے لیکر موجودہ دور تک شیطان کی جانب سے استعمال کیا جا چکا ہے۔

’’اُس کی نبوت بہت دور کے زمانے سے تعلق رکھتی ہے۔‘‘

شیطان چاہتا ہے کہ آپ سوچیں سزا اتنی زیادہ اہم نہیں ہے، کیونکہ یہ کئی سالوں تک آئے گی ہی نہیں۔ اِس طرح سے بے شمار نوجوان لوگ مسیح میں اپنی تبدیلی کو التوا میں ڈال دیتے ہیں کیونکہ وہ سوچتے ہیں کہ اُن کے پاس ابھی بہت زیادہ وقت موجود ہے۔ ’’مسیح میں ایمان لانے کی تبدیلی ہمیں دائمیت کے لیے تیار کرتی ہے، لیکن ہم اب اِس سے انتہائی دور ہو چکے ہیں۔‘‘ وہ کہتے ہیں، ’’نجات پانے کے لیے بعد میں بہت وقت پڑا ہے۔ ڈاکٹر ہائیمرز، آپ اُن باتوں اور زمانوں کے بارے میں تبلیغ کرتے ہیں جنہیں آنے میں ابھی بہت دِن اور کئی سال پڑے ہیں۔‘‘ زیادہ تر نوجوان لوگ یہ بات نہیں کرتے، لیکن یہی وہ خُفیہ سوچ ہے جو آپ میں سے کچھ کی ہوتی ہے۔ اُس سوچ کے ساتھ آپ پاک روح کی سزایابی کی مزاحمت کرتے ہیں۔ خُدا کا روح کہتا ہے، ’’اگر آج کے دِن تم اُس کی آواز سُنو تو اپنے دِلوں کو سخت مت کرو‘‘ (عبرانیوں3:15؛ 4:7)۔ آپ خود کو دھوکہ دینے کے لیے سخت کوشش کرتے ہیں، اور جنت اور دوزخ کے بارے میں سنجیدگی کےساتھ نہیں سوچتے۔ لیکن آپ کی تاخیر غلط ہے۔ آپ کو نہیں کہنا چاہیے، ’’وہ رویا جو وہ دیکھتا ہے اُس کو آنے میں کئی سال پڑے ہیں اور اُس کی نبوت بہت دور کے زمانے سےتعلق رکھتی ہے۔‘‘

کیا ہو اگر جس پیغام کی تبلیغ میں آپ سے کرتا ہوں وہ آپ کی مستقبل کی حالت کے بارے میں بات کرتا ہو – جنت میں جانے یا جہنم میں جانے کے بارے میں بات کرتا ہو؟ اِس کے باوجود بھی خُداوند کی سزا کا وہ دِن کوئی زیادہ دور نہیں ہے۔ فرض کریں کہ آپ کی عمر اَسّی یا یہاں تک کہ نوّے برس کی ہوتی ہے۔ نوجوان شخص، فرض کرو خُدا آپ کو اُس وقت تک کے لیے بخش دیتا ہے جب تک کہ آپ کے بال سفید نہیں ہو جاتے، نوجوان خاتون، فرض کریں آپ کی جوانی سے بھرپوری کا اِظہار موت سے اُس وقت تک کے لیے فرار پا لیتا ہے جب تک کہ آپ کے چہرے پر جُھریاں نہیں پڑ جاتیں – پھر بھی، آپ کی زندگی کس قدر مختصر ہوگی! میں اب ستتر برس کا ہو چکا ہوں۔ ماضی میں دیکھتے ہوئے، یوں لگتا ہے جیسے میں نے ابھی صرف چند ایک سال ہی گزارے ہوں۔ جوں جوں میں بوڑھا ہوتا جا رہا ہوں وقت زیادہ اور زیادہ تیزی کے ساتھ گزرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ ہر سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزی کے ساتھ گزر جاتا ہے۔ ہفتے اور مہینے تیزی اور تیزی کے ساتھ گزرتے جاتے ہیں اور جوں جوں ایک شخص بوڑھا ہوتا جاتا ہے توں توں اُس کی زندگی مختصر تر ہوتی جاتی ہے۔ تعجب کی کوئی بات نہیں کہ یعقوب نے کہا، ’’میری زندگی کے ایام نہایت مختصر ہیں‘‘ (پیدائش47:9)۔ اِس کے باوجود وہ 130 برس کی عمر میں انتہائی بوڑھا دکھائی دیتا تھا۔ پوری کوشش بھی کر لیں تو آپ مختصر زندگی پاتے ہیں۔ ہم دُنیا میں آتے ہیں اور اِس سے چلے جاتے ہیں، اُس شہابِ ثاقب کی مانند جو اُس آسمان میں شعلے کی ایک لکیر بناتا جو ہزاروں سالوں سے ایک جیسا ہی رہ چکا ہے۔ ایک سُرخ لکڑی redwood کے درخت کے پاس کھڑے ہوں جو مسیح کے زمانے سے زندہ رہ چکا ہے، اور آپ کو ایک کیڑے کی سی مانند لگے گا جو صرف دو یا تین گھنٹے تک زندہ رہتا ہے!

اپنی زندگی کی کہانی کے اختتام پر نمبر شمار کو میں نے دیکھا۔ میں نے 159 لوگوں کا شمار کیا جنہیں میں جانتا تھا، جو اب مر چکے ہیں۔ اپنی کتاب کے پہلے باب میں مَیں نے کہا، ’’میں اب اِن یادوں کی جانچ نہیں کر سکتا، کیونکہ اُن میں سے زیادہ تر لوگ جو میری مدد کر سکتے تھے مر چکے ہیں۔‘‘ ہارون ینسی Aaron Yancy پہلے ہی اپنے دادا دادی کی انگلستان میں موت کا تجربہ کر چکے ہیں۔ جلد ہی وہ اپنے والد کو کھو دیں گے، پھر اپنی والدہ کو، پھر اپنے بھائی کو۔ جو چند ایک مذید اور ہفتوں کی مانند لگتا ہے، ہارون سفید بالوں کے ساتھ ایک بزرگ شخص ہوگا اور ابھی جن تمام لوگوں کو وہ جانتا ہے گزرتے دِنوں کے ساتھ صرف ایک مبہم سی یاد رہ جائے گی۔ مسز فرن میکسویل Mrs. Fern Maxwell جہاں پر میں رہتا ہوں وہاں سے زیریں گلی میں رہتی ہیں۔ میں نے اُن کا ہاتھ تھاما تھا جب اُنہوں نے گہری سانس کھینچی تھی اور پھر اِس کو خارج کیا تھا۔ میں نے اُن کے دوبارہ سانس لینے کا انتظار کیا۔ لیکن اُںہوں نے سانس نہیں لی۔ وہ مر چکی تھیں۔ مجھے اُن کے ہاتھوں میں سے اپنے ہاتھوں کو اُٹھانے کے لیے جستجو کرنی پڑی تھی۔ تین لوگوں نے جنہیں میں کبھی جانتا تھا خود کشی کر لی۔ میرے سوتیلے والد ایک پلمبر تھے۔ وہ ایک پائپ میں سے آواز سُننے کے لیے اپنے ہاتھوں کو گھنٹوں پر رکھ کر جُھکے تھے۔ اُنہوں نے حرکت نہیں کی۔ اُن کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی نے کہا، ’’بِلBill۔‘‘ کوئی جواب نہیں مِلا۔ اُس کام کرنے والے ساتھ نے اُن کے کندھے کو چھوا۔ بِل منُہ کے بَل گِر پڑے، یخ سرد اور مُردہ۔ میرے ہائی سکولوں میں سے ایک میں میریلِن میکسویل Marilyn Maxwell ایک خوبصورت لڑکی تھی۔ اُنہوں نے مجھے اپنی اُس زمانے کی اور آج کی تصویریں بھیجی۔ وہ پہلی تصویر میں انیس برس کی تھیں، اور دوسری والی انتہائی عمر دراز تھیں۔ میں اُنہیں پہچان نہ پاتا اگر میں اُنہیں سڑک کے کنارے کنارے جاتے ہوئے دیکھتا! کبھی بھی مت کہیں، ’’یہ باتیں بہت دور کے زمانے سے تعلق رکھتی ہیں۔‘‘ جی نہیں! جی نہیں!

نوجوان لوگو، آپ پُریقین نہیں ہو سکتے کہ آپ چالیس برس تک کی عمر تک جیئیں گے۔ آپ تو یہاں تک بھی پُریقین نہیں ہو سکتے کہ آپ اِس سال کے آخر تک جی پائیں گے! جو آپ سے اِتنا ہی قریب ہے جتنا کہ آنے والا کل ہے، تکبر مت کریں کہ آپ اِتنا سا عرصہ بھی جی لیں گے۔ آپ کا جسم شاید کل رات سے پہلے ایک تابوت میں ہو! جب آپ آج کی رات اپنی آنکھیں بند کریں اور سونے لگیں، تو آپ شاید اگلی صبح بستر میں سے اُٹھنے کے لیے زندہ ہی نہ ہوں۔ یہ بات واضح ہے کہ نجات کو اُس وقت کے لیے التوا میں نہیں ڈالنا چاہیے جو کئی سالوں بعد ہو۔ آپ کی زندگی کی کمزوری اِس بات کی ضرورت کا تقاضا کرتی ہے کہ نجات کی تلاش ابھی کرنی چاہیے۔ آپ اپنی قبر سے دور نہیں ہیں۔ آپ اُس وقت کے مقابلے میں جب میں نے اِس واعظ کی تبلیغ کرنی شروع کی تھی موت کے قریب تر ہو چکے ہیں۔ آپ میں سے کچھ تو جو آپ سوچتے ہیں اُس کے مقابلے میں موت سے اور زیادہ قریب تر ہیں۔ مت سوچیں کہ میں ’’بہت دور کے زمانے سے تعلق رکھنے‘‘ کے بارے میں منادی کر رہا ہوں۔

سفر کرنا انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ سڑک کو پار کرنا بھی خطرناک ہوتا ہے! لوگ اپنے گھر میں مر جاتے ہیں۔ بے شمار کام پر ہی مرجاتے ہیں۔ بہت سے سکول میں مر جاتے ہیں۔ جیسے ایک تلوار آپ کو مار سکتی ہے ویسے ہی ایک سوئی بھی آپ کو مار سکتی ہے۔ ذرا سا جلنا آپ کو اتنی ہی آسانی سے مار سکتا ہے جتنی آسانی سے ایک جنگ مار سکتی ہے۔ کیا آپ نے کبھی سیڑھی چڑھی ہے؟ آپ شاید گر جائیں اور پھر کبھی بھی دوبارہ نہ اُٹھ پائیں۔ گاڑیوں کے حادثات لوگوں کو فوراً ہی مار دیتے ہیں۔ موت پہلے ہی آپ کے کچھ پرانے دوستوں کو نگل چکی ہے۔ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ میں اُن چیزوں کے بارے میں بات کر رہا ہوں جو کئی سالوں بعد ہونی ہیں؟ اِس قدر احمق مت بنیں۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ یہ تنبیہات آپ کو ابھی مسیح پر بھروسہ کرنے میں رہنمائی کریں گی۔ آپ کو نہیں سوچنا چاہیے کہ میں آپ کو بِنا کسی سبب کے ڈرانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ کیا خود آپ کا اپنا ذہن آپ کو نہیں بتاتا کہ آپ مسلسل خطرے میں ہیں؟ یہ وقت مختصر ہے۔ کیا آپ کو بالکل ابھی ہی مسیح کی تلاش نہیں کرنی چاہیے؟

یہ بھی یاد رکھیں کہ بیشک آپ اگر حادثات اور اچانک موت سے بچ بھی جائیں، ایک بہت بڑا واقعہ ہے جو آپ کی زندگی کو دائمیت کے لیے تیاری کیے بغیر ہی ختم کر سکتا ہے۔ کیا آپ بھول چکے ہیں کہ مسیح نے کہا تھا وہ دوسری مرتبہ ’’رات میں ایک چور‘‘ کی مانند آئے گا؟ گمراہ لوگ ’’کھا پی رہے‘‘ ہونگے بالکل جیسے وہ اُس زمانے میں تھے جب نوح کشتی میں داخل ہوا تھا۔ اُنہیں بالکل بھی نہیں پتا چلا جب تک کہ سیلاب نہیں آ گیا اور اُن سب کو غرق نہیں کر دیا۔ نرسنگے کی آواز اِعلان کرے گی کہ یسوع اچانک ہی مسیحیوں کو لینے کے لیے آ پہنچا ہے – اور آپ کو پیچھے چھوڑ دیا جائے گا! تو کیا آپ پھر اُس وقت مجھے بتانے کے قابل ہونگے کہ میں ’’کئی سالوں بعد‘‘ کے بارے میں باتیں کر رہا ہوں؟ یسوع نے کہا، ’’دیکھو، میں جلد ہی آتا ہوں۔‘‘ میں دعا مانگتا ہوں کہ آپ نہیں کہیں گے کہ خُداوند نے اپنی دوسری آمد میں تاخیر کر دی ہے۔ یہ ہی ہے جو مکار خادم نے کہا تھا جس کو اُس وقت ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا تھا! گناہ سے بھرپور تضحیک اُڑانے والے کہتے ہیں، ’’اُس کے آنے کا وعدہ کہاں پر ہے؟‘‘ تضحیک اُڑانے والے مت بنیں۔ پیشن گوئی کے مستقل الفاظ کو سُنیں، ’’دیکھو، میں جلد آتا ہوں۔‘‘ ’’اِس لیے تم بھی تیار رہو؛ کیونکہ جس وقت تمہیں گمان بھی نہ ہو گا اِبنِ آدم آ جائے گا۔‘‘ مسیح کا بادلوں میں آنا کب رونما ہو گا اِس کے بارے میں ہمارے اپنے اپنے نقطہ نظر ہیں۔ لیکن اگر ہم غلطی پر ہیں تو؟ کیا ہو اگر مسیح کی بادلوں میں سے آمد آج ہی کی رات ہو؟ مسیحیوں کو خُداوند سے ملنے کے لیے ہوا میں اُٹھا لیا جائے گا۔ اور آپ کو مصیبت کے ہولناک دور میں سے گزرنے کے لیے پیچھے ہی چھوڑ دیا جائے گا۔ ’’کیونکہ خُداوند خود بڑی للکار اور مقرب فرشتہ کی آواز اور نرسنگھے کے پھونکے جانے کے ساتھ آسمان سے اُترے گا اور وہ سب جو مسیح میں مر چکے ہیں زندہ ہو جائیں گے۔ پھر ہم جو زندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھا لیے جائیں گے تاکہ ہوا میں خُداوند کا اِستقبال کریں ہمیشہ اُس کے ساتھ رہیں۔‘‘ یہ کب رونما ہو گا؟ اِس کے بارے میں بے شمار نظریات ہیں۔ لیکن کیا ہو اگر جس پر آپ یقین کرتے ہوں غلط ہو؟ اُن بڑے مصائب کی ہولناکیوں میں سے گزرنے کے لیے پھر آپ پیچھے چھوڑ دیے جائیں گے۔

شوہر اور بیوی بستر میں سوئے ہوئے ہیں،
   وہ آواز سُنتی ہے اور سر گھماتی ہے – وہ جا چکا ہے۔
میں خواہش کرتا ہوں ہم تمام تیار ہوئے ہوتے۔
   دو آدمی اوپر پہاڑ پر جا رہے ہیں،
ایک غائب ہو جاتا ہے اور ایک ساکن کھڑا چھوڑ دیا جاتا ہے،
   میں خواہش کرتا ہوں ہم تمام تیار ہوئے ہوتے۔
اپنا ذہن بدلنے کے لیے کوئی وقت نہیں بچا ہے،
   آپ کس طرح اِس قدر اندھے ہو سکتے ہیں؟
نجات دہندہ نے بُلایا لیکن آپ نے نہیں سُنا،
   بیٹا آ چکا ہے اور آپ پیچھے چھوڑے جا چکے ہیں،
آپ پیچھے چھوڑے جا چکے ہیں، آپ پیچھے چھوڑے جا چکے ہیں،
   (’’ میں خواہش کرتا ہوں ہم تمام تیار ہوئے ہوتے I Wish We’d All Been Ready‘‘ شاعر لیری نارمن Larry Norman، 1947۔2008؛ پادری نے ترمیم کیا)۔

’’خُداوند کا دِن اِس طرح آنے والا ہے جس طرح چور رات کو اچانک آتا ہے۔ کیونکہ جب لوگ کہتے ہوں گے اب امن اور سلامتی ہے… اور وہ ہرگز نہ بچیں گے۔‘‘ اوہ، کیسی ہولناکی ہوگی جس کا آپ تجربہ کریں گے اگر آپ تیار نہ ہوئے! اوہ، کیسا خوف آپ محسوس کریں گے اگر آج کی رات یہاں پر موجود دوسرے نوجوان لوگوں کو مسیح کی آمد پر استقبال کے لیے ہوا میں بادلوں پر اُٹھا لیا گیا – اور آپ کو دجال کے ذریعے سے اذیت سہنے کے لیے پیچھے چھوڑ دیا گیا!

بیٹا آ چکا ہے اور آپ پیچھے چھوڑے جا چکے ہیں،
   آپ پیچھے چھوڑے جا چکے ہیں،
      آپ پیچھے چھوڑے جا چکے ہیں،

مجھے خُداوند کے وسیلے سے آپ نوجوان لوگوں سے التجا کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ آپ کو یاد دلانے کے لیے کہ آپ مسیح کی جانب بے رحمانہ روئیہ اختیار کیے ہوئے ہیں، جس نے آپ کو نجات دلانے کے لیے دُکھ سہے اور قربان ہو گیا۔ خُداوند نے آپ کے پاس اُس کی خوشخبری بھیجی، اور آپ نے اُس کو قبول نہیں کیا۔ اُس نےآپ کو بچانے کی خاطر اپنے بیٹے کو صلیب پر دُکھ سہنے کے لیے بھیجا۔ اور آپ نے اُس کی تحقیر کی اور اُس کو مسترد کیا۔ آپ کیسے ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہنا برداشت کر سکتے ہیں، آپ کیسے اُس خداوند کے ساتھ عداوت رکھ سکتے ہیں جو آپ سے محبت کرتا ہے؟ آپ کہتے ہیں، ’’کیا وہ مجھے معاف کر دے گا؟‘‘ آپ کیوں وہ سوال پوچھتے ہیں؟ یہ اِس لیے ہے کیونکہ آپ نہیں جانتے وہ کس قدر مہربان ہے؟ یہ بات کہنا چھوڑ دیں کہ میں ’’کئی سالوں بعد رونما ہونے والی باتوں‘‘ کے بارے میں بول رہا ہوں۔

آپ بالکل اِسی وقت خطرے میں ہیں! آپ بالکل ابھی خُداوند کے دشمن رہے ہیں۔ وہ ایک منصف خُدا ہے، اور ہر وہ گناہ جو آپ سرزد کرتے ہیں اُس کی کتابوں میں درج ہو جاتا ہے۔ قیامت کے دِن خُدا ہر اُس گناہ کو پڑھے گا جو آپ سے سرزد ہوا ہے، ہر وہ گناہ جس کے بارے میں آپ نے سوچا، ہر گناہ سے بھرپور لفظ جو آپ نے کہا، اُس کی کتابوں میں سے پڑھا جائے گا – قیامت کے روز۔ وہ خطرہ جس میں آپ ہیں یہ ہے کہ کسی بھی لمحے آپ مر سکتے ہیں اور اپنے گناہوں کی سزا پانے کے لیے خُداوند کے سامنے حاضر ہو سکتے ہیں۔ میں آج کی رات آپ کو بتا رہا ہوں کہ اُن کے لیے جو خُداوند یسوع مسیح پر بھروسہ کرتے ہیں تمام گناہوں کے لیے فوری معافی ہے۔ اگر آپ یسوع بخود پر بھروسہ کریں گے تو آپ کے تمام گناہوں کو معاف کر دیا جائے گا اور یسوع مسیح کے خون کے وسیلے سے خُدا کی کتابوں میں سے دھو ڈالا جائے گا!

یسوع نے آپ کے گناہ کی خاطر صلیب پر دُکھ سہے۔ یسوع آپ کا متبادل ہو سکتا ہے۔ جب آپ یسوع بخود پر بھروسہ کرتے ہیں، تو وہ آپ کا متبادل بن جاتا ہے، صلیب پر آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے۔ یا تو آپ جہنم میں جائیں اپنے گناہوں کی ادائیگی خود کرنے کے لیے، یا آپ مسیح پر بھروسہ کریں، اور وہ صلیب پر آپ کی قیمت چکا دیتا ہے! کیا آپ یسوع بخود پر بالکل ابھی بھروسہ کریں گے؟ کیا آپ دائمی سزا کے خطرے میں رہیں گے؟ کیا آپ ایک اور دِن خطرے میں بسر کرنے کے لیے تیار ہیں؟ کیا آپ جہنم کے کُھلے جبڑوں میں پھسلنے کے لیے رضا مند ہیں؟ یاد رکھیں، خُداوند کا صبر ہمیشہ کے لیے نہیں رہے گا۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ ابھی معاف کیے جائیں خُداوند کے قہر سے نجات پائیں!

جس لمحے آپ یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں، تو آپ سزا اور جہنم سے بچا لیے جاتے ہیں۔ کیوں پھر مذید اور انتظار کیا جائے؟ کیوں پھر ایک جذبے کے لیے انتظار کیا جائے – جب کہ آپ یسوع کو پا سکتے ہیں؟ کیوں یقین دہانی کے لیے انتظار کیا جائے – جب کہ آپ یسوع کو پا سکتے ہیں؟ کیوں اپنے خیالات کا تجزیہ کیا جائے – جب کہ آپ یسوع کو پا سکتے ہیں؟ کیا مذید اور شک کیا جائے – جب کہ آپ یسوع کو پا سکتے ہیں؟

نوجوان لوگو، موجودہ نجات، بالکل ابھی نجات – آج کی رات آپ کے لیے خُداوند کا پیغام ہے۔ شیطان چاہتا ہے آپ سوچیں کہ ’’جو رویا یہ دیکھتا ہے وہ آج سے کئی سال بعد پوری ہوگی اور اُس کی نبوّت بھی بہت دور کے زمانے سے تعلق رکھتی ہے۔‘‘ اپنے ذہن میں شیطان کو سُننے سے باز آئیں۔ اُس کو بند کر دیں! اُس کو ابھی سُننے سے باز آئیں۔ کیا آپ میری دلیل کا جواب دے سکتے ہیں؟ اگر نہیں دے سکتے، تو میں آپ سے التجا کرتا ہوں بالکل ابھی یسوع پر فوراً بھروسہ کریں! وہ آپ کو نجات دلائے گا – مستقبل میں نہیں، بلکہ بالکل ابھی! یسوع صلیب پر قربان ہو گیا اور آپ کو نجات دلانے کے لیے اُس نے اپنے پاک خون کو بہایا۔ صرف اُسی پر بھروسہ کریں۔ صرف اُسی پر بھروسہ کریں۔ صرف اُسی پر ابھی بھروسہ کریں! وہ آپ کو نجات دلائے گا! وہ آپ کو نجات دلائے گا! وہ آپ کو ابھی نجات دلائے گا!


محبت بھری مہربانی میں یسوع آیا رحم میں میری جان کو واپس پانے کے لیے،
   اور گناہ اور شرمندگی کے گہرائی سے اُس نے مجھے فضل کے ذریعے سے اُٹھایا۔
دلدلی ریت سے اُس نے مجھے اُٹھایا، گداز ہاتھوں سے وہ مجھے اُٹھاتا ہے،
   رات کے سایوں سے روشنی کے میدانوں میں، اوہ، اُس کے نام کی ستائش کریں، اُس نے مجھے اُٹھایا!

وہ مجھے میرے سُننے سے بہت پہلے ہی بُلاتا، میرے گناہ سے بھرپور دِل کی شورش سے پہلے،
   لیکن جب میں اُس کو اُس کے لفظ معاف کیا میں اپناتا ہوں، وہ مجھے اُٹھا لیتا ہے۔
دلدلی ریت سے اُس نے مجھے اُٹھایا، گداز ہاتھوں سے وہ مجھے اُٹھاتا ہے،
   رات کے سایوں سے روشنی کے میدانوں میں، اوہ، اُس کے نام کی ستائش کریں، اُس نے مجھے اُٹھایا!

اُس کی پیشانی میں کئی کانٹوں کو چبھویا گیا، اُس کے ہاتھوں کو ظالم کیلوں سے چھیدا گیا،
   جب میں اپنے قصور اور غم سے مایوس ہو چکا تھا، محبت میں اُس نے مجھے اُٹھا لیا۔
دلدلی ریت سے اُس نے مجھے اُٹھایا، گداز ہاتھوں سے وہ مجھے اُٹھاتا ہے،
   رات کے سایوں سے روشنی کے میدانوں میں، اوہ، اُس کے نام کی ستائش کریں، اُس نے مجھے اُٹھایا!
(’’اُس نے مجھے اُٹھایا He Lifted Me‘‘ شاعر چارلس ایچ۔ گیبرئیل Charles H. Gabriel، 1856۔1932)۔

کیا آپ آج کی رات یسوع پر بھروسہ کریں گے؟ وہ بھروسے کے قابل ہے۔ یسوع سچا اور ایماندار ہے۔ اُس پر بھروسہ کریں۔ بائبل کہتی ہے، ’’خُداوند یسوع مسیح پر ایمان لا اور تو نجات پائے گا‘‘ (اعمال16:31)۔ اُسی پر انحصار کریں۔ اُسی پر اِکتفا کریں۔ جان کیگن نے کہا، ’’میرا ایمان یسوع پر قائم ہے۔‘‘ ایمی زبالاگا نے کہا، ’’میں یسوع کے انتظار کرتے ہوئے بازوؤں میں گِر پڑی… اُس نے مجھے نجات دی۔‘‘ یسوع پر بھروسہ کریں اور وہ آپ کو نجات دے گا۔

محبت ایک شاندار چیز ہے۔ بہترین کارڈ جو مجھے اب تک مِلا میری بیوی علیانہ کی جانب سے تھا۔ اُنہوں نے لکھا، ’’رابرٹ، میں آپ سے اپنی تمام روح اور جان کے ساتھ محبت کرتی ہوں۔ ہمیشہ محبت کرنیوالی علیانہ۔‘‘ میں ہر روز اُس تحریر پر نظر ڈالتا ہوں۔ اس سے بڑھ کر عظیم ترین محبت ہے کہ یسوع آپ سے پیار کرتا ہے۔ اِس لیے وہ صلیب پر آپ کی خاطر قربان ہو گیا۔ وہ آپ سے محبت کرتا ہے۔ اُس پر بھروسہ کریں اور آپ بھی اُس سے محبت کریں گے۔ میں دعا مانگتا ہوں کہ آپ آج کی رات یسوع پر بھروسہ کریں گے۔ آمین۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’اُس نے مجھے اُٹھایا He Lifted Me‘‘
(شاعر چارلس ایچ۔ گیبرئیل Charles H. Gabriel، 1856۔1932)۔