Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


خدا اپنی محبت گناہ سے بھرپور آدمی پر ظاہر کرتا ہے!

GOD SHOWS HIS LOVE TO SINFUL MAN!
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے تحریر کیا گیا ایک واعظ
اور جس کی تبلیغ مسٹر جان سیموئیل کیگن نے کی
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں
خداوند کے دن کی صبح، 19 نومبر، 2017
A sermon written by Dr. R. L. Hymers, Jr.
and preached by Mr. John Samuel Cagan
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, November 19, 2017

’’لیکن خدا ہمارے لیے اپنی محبت یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کر دی‘‘ (رومیوں 5:8).

یہاں پر وہ لفظ ’’ظاہرکرنا، سُپرد کرناcommendeth‘‘ آج کل عام گفتگو میں کم ہی استعمال ہوتا ہے۔ آپ جب اِس عظیم آیت کو سمجھنے کی کوشش کریں گے تو لڑکھڑا جائیں گے جب تک کہ آپ کو یہ نہ معلوم ہو کہ اُس لفظ ’’ظاہرکرنا، سُپرد کرناcommendeth‘‘ کا کیا مطلب ہوتا ہے۔ اُس یونانی لفظ کا مطلب ’’متعارف کراناintroduces‘‘ یا ’’پیش کرناexhibits‘‘ ہوتا ہے (Strongسٹرانگ# 4921)۔ لیکن پھر بھی یہ انگریزی کے الفاظ بھی ہمارے زمانے میں غالباً زیادہ تر نوجوان لوگوں کے لیے بھی مشکل ہیں۔ آج ہم اپنی لفظی معلومات میں اِس قدر محدود ہو چکے ہیں کہ مجھے افسوس ہے وہ واحد راہ جس سے آپ اِس آیت کو سمجھ پائیں گے اُس سادہ سے لفظ ’’ظاہر کرناshows‘‘ کو استعمال کرنے سے ہے۔ یہ بالکل صحیح تو نہیں ہے، لیکن کم از کم آپ اِس کو سمجھ تو جاتے ہیں۔ خُدا ہماری جانب اپنی محبت ’’ظاہر کرتا‘‘ ہے،

’’کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کر دی‘‘ (رومیوں 5:8).

یہ آیت ہمیں بتاتی ہے کہ خُدا نے دو طرح سے ہم پر اپنی محبت کو ظاہر کیا۔

I۔ پہلی بات، خُداوند نے مسیح کی موت میں ہم پر اپنی محبت کو ظاہر کیا۔

ہپّیوں کے زمانے کے دوران ڈاکٹر جے۔ ورنن میگی Dr. J. Vernon McGee نے ایک نوجوان آدمی سے ملاقات کے بارے میں بتایا، جس نے اپنی ٹوپی پر، اپنے کوٹ پر، اپنی پتلون پر اور یہاں تک کہ اپنے جوتوں پر بھی لفظ ’’محبت‘‘ لکھوایا ہوا تھا۔ ڈاکٹر میگی نے اُس سے پوچھا، ’’کیوں؟‘‘ اُس نے کہا، ’’کیوں، بھئی، خُدا محبت ہے۔‘‘ ڈاکٹر میگی نے اُس بات سے اتفاق کیا۔ لیکن پھر اُس نوجوان آدمی نے کہا، ’’خُدا نے مجھے اپنی محبت کے ذریعے سے نجات دلائی۔‘‘ ڈٓاکٹر میگی نے جواب دیا، ’’میں اِس سے متفق نہیں ہوں۔ خُدا تمہیں اپنی محبت کے ذریعے سے نجات نہیں دلاتا ہے۔‘‘ پھر ڈاکٹر میگی نے کہا،

جب میں اِس نوجوان شخص کے ساتھ جس نے اپنے لباس پر ’محبت‘ لکھوایا ہوا تھا بات کر رہا تھا تو میں نے اُس سے پوچھا مجھے بائبل میں سے ایک آیت دکھا دو جو کہتی ہو خُدا ہمیں محبت کے ذریعے سے نجات دیتا ہے۔ بِلاشُبہ اُس کو کسی کے بارے میں نہیں معلوم تھا… خُداوند ہمیں اپنے فضل کے وسیلے سے نجات دلاتا ہے ناکہ محبت کے ذریعے سے… میرے دوست، خُداوند نے آپ کے لیے اپنی محبت کو ظاہر کیا، جس میں اُس نے آپ کی خاطر مرنے کے لیے اپنے بیٹے کو پیش کر دیا۔ اُس [بیٹے] نے آپ کے گناہ کا کفارہ ادا کیا (جے۔ ورنن میگی ٹی ایچ۔ ڈی۔ J. Vernon McGee, Th.D.، بائبل میں سے Thru the Bible، تھامس نیلسن بپلیشرز، 1983، جلد چہارم، صفحہ 676)۔

بائبل کہتی ہے،

’’کیونکہ خدا نے دنیا سے اِس قدر محبت کی کہ اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے‘‘ (یوحنا 3:16).

آپ کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے اور آپ کی خود کے ساتھ صُلح کرانے کی خاطر، خُدا نے اپنا اِکلوتا بیٹا صلیب پر قربان ہونے کے لیے بخش دیا۔ بنیادی طور پر آپ خُدا کی محبت کے وسیلے سے نجات نہیں پاتے ہیں۔ آپ خُدا کے بیٹے کے وسیلے سے نجات پاتے ہیں – صلیب پر اُس کے موت کے ذریعے سے اور قبر میں سے جی اُٹھنے کے ذریعے سے!

بائبل تعلیم دیتی ہے کہ ساری نسلِ انسانی خُدا سے جُدا ہوئی اور اب ایک تباہ کُن حالت میں ہے۔

’’پس جیسے ایک آدمی کے ذریعہ گناہ دنیا میں داخل ہُوا اور گناہ کے سبب سے مَوت آئی ویسے ہی مَوت سب اِنسانوں میں پھیل گئی کیونکہ سب نے گناہ کیا‘‘ (رومیوں 5:12).

اور یہ اِسی تباہ شُدہ، بے دین حالت میں تھا کہ خُداوند نے صلیب پر قربان ہونے کے لیے مسیح کو بھیجنے کے ذریعے سے ہم پر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

’’لیکن خدا ہمارے لیے اپنی محبت یوں ظاہر کرتا ہے کہ…مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کر دی‘‘ (رومیوں 5:8).

بائبل مسیح کی متبدلیاتی موت کی تعلیم دیتی ہے۔ اُس لفظ ’’متبدلیاتیvicarious‘‘ کا مطلب ’’متبادل، تبادلہ substitution – کسی اور کی جگہ لینا – ایک شخص کا کسی دوسرے کی جگہ پر دُکھ برداشت کرنا ہوتا ہے۔‘‘ اور بالکل یہی ہے جو مسیح نے آپ کی خاطر کیا۔ خُدا کا اِکلوتا بیٹا آسمان سے نیچے آیا، ایک چرنی میں پیدا ہوا، اور آپ کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر متبدلیاتی طور پر چلا گیا۔ وہ آپ کے گناہوں کے لیے قربان ہو گیا، آپ کی جگہ پر، آپ کے متبادل کی حیثیت سے، تاکہ آپ کو گناہ کی سزا نہ ملے اگر آپ مسیح کے پاس آئیں اور اُس پر ایمان لائیں۔ سپرجیئن نے کہا،

مسیح ہمارے لیے قربان ہوا۔‘ وہ سب جو موت کا مطلب ہوتا ہے مسیح نے برداشت کیا؛ اُس نے [اپنی روح] کو حوالے کردیا، اُس نے اپنی سانس کو چھوڑ دیا؛ وہ ایک بے جان لاش بن گیا، اور اُس کے بدن کو [دفنایا] گیا۔ ’مسیح ہمارے لیے قربان ہو گیا۔‘‘ اُن حالات پر غور کریں جو اُس کی موت پر تھے۔ وہ کوئی عام موت نہیں تھی جو وہ مرا؛ وہ رسوائی کی ایک موت تھی، کیونکہ اُس کو ایک قانونی قتل عام کے ذریعے سے موت کے حوالے کیا گیا تھا؛ وہ ایک ناقابلِ بیان درد کی موت تھی، کیونکہ اُس کو مصلوب کیا گیا تھا؛ اور اِس سے زیادہ درد سے بھرپور قسمت کیا ہو سکتی ہے کہ صلیب پر کیلوں سے جڑ کر قربان ہوا جائے؟ یہ ایک طویل لمبے عرصے تک کی موت تھی، کیونکہ وہ [صلیب پر] کئی گھنٹوں تک لٹکا رہا تھا… اُس کے ہاتھ اور پاؤں چھیدے ہوئے تھے… اُس نے اُس موت کو سہا جو اپنے حالات کی وجہ سے اب بھی بے جوڑ ہے۔ وہ کوئی تیزرفتار ہتھوڑا نہیں تھی جس نے اُس کے بدن سے زندگی کو کُچل ڈالا ہو، اور اُس کا خاتمہ کر دیا ہو؛ لیکن وہ سُست، طویل اور [درد سے بھرپور] موت تھی، جس میں کوئی سکون اور کوئی ہمدردی نہیں تھی، مگر جس کی اِردگرد تحقیر اور توھین و ذلت تھی۔ اُس [یسوع] کی عکاسی کریں! اُنہوں نے اُسے اُس کی کمر کے بل پٹکا تھا؛ اُںہوں نے اُس کے ہاتھوں اور پیروں میں سے کیلوں کو گزارا تھا؛ اُنہوں نے اُس کو اوپر کھینچا تھا۔ دیکھیں! اُنہوں نے صلیب کو اُس کی جگہ پر اُٹھا کر ٹھونکا تھا۔ وہ ٹک گئی ہے۔ اور اب اُس پر نظر ڈالیں! [دیکھیں] اُس کی آنکھیں، ساری آنسوؤں سے بھری ہوئی؛ اُس کے سر پر نظر ڈالیں، جو اُس کی [چھاتی] پر لٹکا ہوا ہے… اُسے دیکھیں، جب وہ … کہتا ہوا لگتا ہے، ’میں پانی کی مانند اُنڈیل دیا گیا ہوں؛ اور میری تمام ہڈیاں جوڑوں سے اُکھڑ گئی ہیں؛ اور مجھے موت کی خاک میں ملا دیا گیا ہے۔‘ اُس کو سُنیں، جب وہ کرھاتا ہے، ’’میں پیاسا ہوں۔‘‘ اِس سب سے بڑھ کر، اُس کو سُنیں جب وہ چیخ پڑتا ہے، [’اے میرے خُدا، اے میرے خُدا تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا؟‘]۔ میرے الفاظ اُس کی عکاسی نہیں کر سکتے؛ میرے خیالات اُس کا اظہار کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ کوئی مصور اِس کو کبھی بھی نہیں بنا پایا، نہ ہی کبھی کوئی اِس کو بتانے کے قابل ہو پائے گا… اُس کو دیکھیں، اپنے ایمان کی آنکھ کے ساتھ، اُس خونی صلیب پر لٹکے ہوئے۔ اُس کو مرنے سے پہلے پکارتے ہوئے سُنیں، ’سب پورا ہوا!‘ (سی۔ ایچ۔ سپرجیئن C. H. Spurgeon، نئی پارک سٹریٹ کی واعظ گاہ The New Park Street Pulpit، پلگرم اشاعت خانے Pilgrim Publications، دوبارہ اشاعت1981، جلد دوئم، صفحات 404۔405)۔

دیکھیں، اُس کے سر سے، ہاتھوں سے، پیروں سے،
دُکھ اور محبت باہم مل کر نیچے بہہ رہے ہیں!
کیا کبھی اِس طرح سے دُکھ اور محبت ملے ہیں،
یا کانٹوں سے اِس قدر قیمتی تاج بنایا ہو؟
   (’’جب میں حیرت انگیز صلیب کا مشاہدہ کرتا ہوں
      When I Survey the Wondrous Cross‘‘
      شاعر ڈاکٹر آئزک واٹس Dr. Isaac Watts، 1674۔1748)۔

میں خواہش کرتا ہوں کہ آپ کے دِل مسیح مصلوب کے بارے میں سوچنے سے لرز جائیں۔ اگر میں نے آپ کو کسی کے درد برداشت کرنے کے بارے میں ایک تصوراتی کہانی بتائی ہوتی، تو وہ آپ کو جذباتی کر دیتی۔ لیکن جب میں آپ کو خُدا کے بیٹے کی مصلوبیت کی سچی کہانی بتاتا ہوں تو آپ کو کچھ بھی نہیں محسوس ہوتا۔ آپ اِس کے بارے میں کئی مرتبہ سُن چکے ہیں، اِس لیے آپ کا دِل پتھر اور سرد ہو چکا ہے۔ لیکن چین میں، جنوب مشرقی ایشیا میں، انڈیا اور لاطینی امریکہ کے حصوں میں، دِل کُشادہ ہیں، لوگ مسیح مصلوب میں اپنے گناہوں کے لیے اور خُدا کی محبت کے لیے روتے ہیں۔ اوہ، کس قدر میں خواہش کرتا ہوں کہ امریکی دِل مسیح کے لیے کُشادہ ہو جائیں، جو گناہ سے بھرپور آدمی کی خاطر متبادلیاتی موت مرا! وہ خون جو اُن زخمی ہاتھوں اور پیروں سے بہا، آپ کے لیے بہا! وہ جسم جو درد سے صلیب پر اینٹھ گیا، آپ کے لیے درد میں اینٹھا! ایمان کے وسیلے سے اُس پر نظر ڈالیں جس نے آپ کے تمام گناہ کے جرم اور بوجھ کو برداشت کیا! ایمان کے وسیلے سے اُس پر نظر ڈالیں جس کے پاس جنت اور دائمی زندگی کی چابیاں ہیں! جس لمحے آپ اُس پر بھروسہ کرتے ہیں، تمام جرم چُھٹ جاتے ہیں، گناہوں کے دھبوں کے تمام ریکارڈ صاف ہو جاتے ہیں اور خُداوند کے ساتھ امن بحال ہو جاتا ہے۔

میرے لیے زخمی ہوا، میرے لیے زخمی ہوا،
   وہاں صلیب پر میرے لیے وہ زخمی ہوا،
میری تمام قانون شکنیاں ختم ہو چکی ہیں، مخلصی مفت ہے،
   تمام اِس لیے کیونکہ یسوع میرے لیے زخمی ہوا۔
(’’میرے لیے زخمی ہوا Wounded for Me‘‘ شاعر ڈبلیو۔ جی۔ اُوونز
   W. G. Ovens، 1870۔1945
   اور گلیڈس ڈبلیو۔ رابرٹس Gladys W. Roberts، 1888 میں پیدا ہوا)۔

خُدا نے ہم پر اپنی عظیم محبت کو، مسیح کو ہماری جگہ پر قربان ہونے اور ہماری سزا اپنانے کے لیے بھیجنے کے ذریعے سے ظاہر کیا۔

’’لیکن خدا ہمارے لیے اپنی محبت یوں ظاہر کرتا ہے کہ…مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کر دی‘‘ (رومیوں 5:8).

لیکن میں نے ہماری تلاوت میں سے ایک جملے کو چھوڑ دیا، اور وہ جملہ ہمارے اگلے نکتے کا موضوع ہوگا۔

II۔ دوسری بات، خُدا نے ہمارے لیے ’’جب ہم گنہگار ہی تھے ‘‘ تو اپنی محبت مسیح کی موت میں ظاہر کی۔

’’لیکن خدا ہمارے لیے اپنی محبت یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کر دی‘‘ (رومیوں 5:8).

آپ کو نہیں سوچنا چاہیے کہ خُدا آپ کو قبول کر لے گا اگر آپ اچھا بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

کوئی بیرونی قسم آپ کو پاک صاف نہیں کر سکتی،
کوڑھ آپ کے باطن میں پہناں ہے۔

آپ کی گناہ سے بھرپور فطرت کے شکنجے، وراثت میں اُس پہلے آدمی، آدم، جو ہماری نسل کا سربراہ ہے، اُس سے ملے، جس نے گناہ کیا۔

’’پس جیسے ایک آدمی کے ذریعہ گناہ دنیا میں داخل ہُوا اور گناہ کے سبب سے مَوت آئی ویسے ہی مَوت سب اِنسانوں میں پھیل گئی‘‘ (رومیوں 5:12).

ہر ایک شخص اور ہر ایک انسان، اِس لیے، ’’گناہوں اور قصوروں میں‘‘ پیدا ہوتا ہے (افسیوں2:1)۔ گناہ آپ کی خُدا کے بارے میں سمجھ بوجھ کو بے حس کر چکا ہے۔ گناہ آپ میں ایک ایسا دِل قائم کر چکا ہے جو خُدا کے لیے بغاوت رکھتا ہے۔ گناہ آپ کو خُدا سے جُدا کر چکا ہے اور اُسے [خُدا کو] آپ کے لیے غیرحقیقی لگنے پر مجبور کرتا ہے۔ لیکن، خُداوند کا شکر ہو، اُس خُدا نے خود آپ پر سے اُس گناہ کی سزا کے فیصلےسے جو آپ پر لٹکا ہوا ہے، آپ کو نجات دلانے کے لیے ایک راہ مہیا کی!

’’لیکن خدا ہمارے لیے اپنی محبت یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کر دی‘‘ (رومیوں 5:8).

کلامِ پاک کی ایک اور آیت میں، پولوس رسول نے کہا،

’’مسیح یسوع گنہگاروں کو نجات دینے کے لیے دُنیا میں آیا‘‘ (1۔ تیموتاؤس 1:15).

مسیح ہمارے لیے اُس وقت قربان ہوا جب ہم مسلسل کرتے رہنے والے گنہگار تھے۔ ہم نے ایک یا دو مرتبہ گناہ نہیں کیا بلکہ ہزاروں لاکھوں بار کیا۔ آپ چاہے بیرونی طور پر کتنے ہی پاک صاف اور نیک ظاہر ہوں، آپ پر لاتعداد گناہوں سے دھبے لگے ہوئے ہوتے ہیں۔

یہ بھی غور کریں کہ وہ آپ کے لیے قربان ہو گیا حالانکہ گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ آپ بد سے بدترین ہوتے چلے گئے۔ میں جانتا ہوں کہ آج کی صبح یہاں آپ میں سے کچھ ایسے لوگ ہیں جو تیزی سے بہت بڑے گنہگار بن رہے ہیں۔ کیا یہ آپ پر مسیح کی محبت کو ظاہر نہیں کرتا، کہ اُسے اُن گنہگاروں کو نجات دلانے کے لیے جو شدت کے ساتھ اور مسلسل گناہ سے بھرپور ہیں قربان ہونا چاہیے؟

دوبارہ سوچیں۔ آپ اُس انتہائی ہستی کے خلاف گناہ کر رہے ہیں جو آپ کے لیے قربان ہو گیا! یہ بات عجیب ہے کہ وہ انتہائی مسیح جو آپ کے لیے قربان ہو گیا وہی ہے جس کے خلاف آپ گناہ کرتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی مسیح کی تحقیر کی؟ کیا آپ نے کبھی مسیح کے پاس آنے سے انکار کیا؟ کیا آپ نے اُس کو اپنی زندگی میں ایک غیراہم شخص کے طور پر شمار کیا؟ اگر آپ اُس میں سے کچھ بھی کر چکے ہیں، تو آپ اُس انتہائی شخص کے خلاف گناہ کر چکے ہیں جو آپ کو نجات دلانے کے لیے قربان ہو گیا!

ایک مرتبہ پھر، یاد رکھیں کہ آپ میں سے کچھ لوگوں نے مسیح کے خلاف گناہ اُس کی تضحیک کرنے سے کیا ہے۔ کیا آپ نے نہیں سوچا آپ کسی اور طریقے سے نجات پا جائیں گے اور کہ آپ کو نجات پانے کے لیے مسیح کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے؟ یہ کیا ہے ماسوائے خُدا کے بیٹے کی تضحیک کرنا جو قربان ہو گیا تاکہ آپ زندہ رہیں اور معافی کیے جائیں، اور اُس کے ذریعے سے جنت میں داخل ہوں؟ میں جانتا ہوں کہ آپ اِس بات کا اِقرار نہیں کرنا چاہیں گے کہ آپ نے اُس یسوع کی تضحیک کی، لیکن کیا یہ ایک حقیقت نہیں ہے کہ اُس یسوع کو مسترد کرنے کے ذریعے سے، آپ واقعی میں اُس یسوع کی تضحیک کرتے ہیں، اُسے ذلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ صلیب پر اُس کی موت غیر اہم ہے

؟

میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جنہوں نے ایک مرتے ہوئے رشتہ دار کو ایک مسیحی سے گواہی لینے سے روکنے کی اپنی طور پر بہترین کوشش کی۔ میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو مسیحیوں پر گواہی دینے سے رُکنے کے لیے چلائے۔ مسیح کی تضحیک کرنے سے ہماری مُراد یہ ہے۔

’’اوہ،‘‘ آپ کہتے ہیں، ’’میں وہ کبھی بھی نہیں کروں گا!‘‘ اور اِس کے باوجود، اور زیادہ چپکے سے اور مہذب انداز میں، کیا آپ ہر مرتبہ یہی بات نہیں کرتے جب آپ سے مسیح کے پاس آنے کے لیے کہا جاتا ہے؟ کیا آپ مسیح کو اتنا ہی مسترد نہیں کرتے جتنا وہ شخص جو ایک مسیحی کو مرتے ہوئے رشتہ دار کو گواہی دینے سے روکتا ہے؟ اوہ، میں جانتا ہوں چیخنے کے لیے آپ نہایت تمیزدار اور مہذب ہیں، یا کُھلم کُھلا کہنے کے لیے کہ آپ مسیح کو مسترد کرتے ہیں۔ لیکن کیا یہ سچ نہیں ہے کہ آپ اُتنے ہی لڑاکو رہے ہیں جتنے وہ جنہوں نے مسیحیوں کو مرتے ہوئے رشتہ داروں کو گواہی دینے سے روکنے کی کوششیں کی؟ جب آپ بار بار سادہ ایمان کے ساتھ مسیح کے پاس آنے سے انکار کرتے ہیں تو کیا آپ مسیح میں خُدا کی محبت کے خلاف بغاوت نہیں کر رہے ہوتے؟ اور اِس کے باوجود یسوع اُن باغی گنہگاروں کے لیے قربان ہو گیا جنہوں نے اُس کی تضحیک کی – آپ لوگوں کی مانند گنہگار! وہ آپ کے لیے قربان ہو گیا حالانکہ آپ نے اُس کو مسترد کیا اور اُس کی تضحیک کی!

’’لیکن خدا ہمارے لیے اپنی محبت یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کر دی‘‘ (رومیوں 5:8).

’’مسیح یسوع گنہگاروں کو نجات دینے کے لیے اِس دنیا میں آیا‘‘ (1۔ تیموتاؤس 1:15).

میں آج کی صبح آپ کو کس بات کی منادی کر چکا ہوں؟ میں آپ کو مسیحیت کے خالص پیغام کی منادی کر چکا ہوں، جو بائبل میں ایک کے بعد دوسرے صفحے پر پیش کی گئی ہے، جس کی زمانوں کے ادوار میں وفادار مذہبی خادمین نے منادی کی تھی۔ میں ہمیشہ تک زندہ رہنے والی خوشخبری کی منادی کر چکا ہوں،

’’لیکن خدا ہمارے لیے اپنی محبت یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کر دی‘‘ (رومیوں 5:8).

کیا آپ آج کی صبح اپنی تنگ ذہنیت والے تعصبات اور تبصرات چھوڑ دیں گے – اور مسیح یسوع کے پاس آئیں گے، وہ جس نے آپ سے اِس قدر محبت کی آپ کے گناہ کے لیے آپ کو سزا سے نجات دلانے کے لیے صلیب پر اپنی زندگی قربان کر دی؟ وہ انتہائی واعظ جو مسیح نے مرقس کے انجیل میں دیا اُس میں یہ الفاظ تھے،

’’جو ایمان لائے اور بپتسمہ لے وہ نجات پائے گا لیکن جو ایمان نہ لائے وہ مجرم قرار دیا جائے گا‘‘ (مرقس 16:16).

اگر آپ نظرانداز کرتے ہیں اور یسوع کو حقارت آمیز انداز میں دیکھتے ہیں تو خُدا کے ساتھ مثالحت کرنے کی آپ کے پاس کونسی اُمید رہ جاتی ہے؟ آپ کے پاس کبھی بھی جنت میں داخل ہونے کے لیے کیا اُمید رہ جاتی ہے؟ آپ کے پاس دائمی شعلوں سے بچنے کے لیے کونسی اُمید رہ جاتی ہے؟

’’لیکن خدا ہمارے لیے اپنی محبت یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کر دی‘‘ (رومیوں 5:8).

کیا آپ یسوع کے پاس آئیں گے؟ کیا آپ اپنے تمام دِل کے ساتھ اُس پر بھروسہ کریں گے؟ کیا آپ اُس محبت کو قبول کریں گے جو خُدا آپ کے لیے اُس یسوع کو آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر بھیجنے کے ذریعے سے ظاہر کر چکا ہے؟ کیا آپ کو ’’جب کہ [آپ] گنہگار ہی تھے‘‘ بچانے کے لیے یسوع کو بھیجنے میں خُدا کی محبت مل پائے گی؟ کیا آپ مسیح یسوع پر بھروسہ کریں گے، اور اُسے اپنے نجات دہندہ اور خُداوند کی حیثیت سے اپنائیں گے؟ خُداوند آپ کی اُس یسوع کو قبول کرنے اور اِس انتہائی دِن نجات پانے کے لیے مدد فرمائے!

آئیے کھڑے ہوں اور گیتوں کی کتاب پر سے گیت نمبر 7 گائیں۔ اپنا گیتوں کا ورق اُٹھائیں اور سوچ کی بھرپوری اور پوری قوت کے ساتھ زور سے گائیں۔

گناہ سے کُچلے ہوئے ہر بشر، آؤ،
   خُداوند کے ساتھ وہاں رحم ہے،
اور وہ یقینی طور سے تمہیں سکون دے گا
   اُس کے کلام میں بھروسہ کرنے کے وسیلے سے
صرف اُسی پر بھروسہ کریں، صرف اُسی پر بھروسہ کریں،
   صرف اُسی پر ابھی بھروسہ کریں۔
وہ آپ کو بچائے گا، وہ آپ کو بچائے گا،
   وہ ابھی آپ کو بچائے گا۔

کیونکہ یسوع نے اپنا قیمتی خون بہایا تھا،
   فراوانی سے نعمتیں عطا کرنے کے لیے؛
سُرخی مائل سیلاب میں ابھی ڈبکی لگائیں
   جو برف کی مانند سفید شفاف صاف کر دیتا ہے۔
صرف اُسی پر بھروسہ کریں، صرف اُسی پر بھروسہ کریں،
   صرف اُسی پر ابھی بھروسہ کریں۔
وہ آپ کو بچائے گا، وہ آپ کو بچائے گا،
   وہ ابھی آپ کو بچائے گا۔
(’’صرف اُسی پر بھروسہ کریں Only Trust Him‘‘ شاعر جان ایچ. سٹاکٹن
      John H. Stockton، 1813۔1877).


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
(’’مصلوب کیے گئے کے خون کے وسیلے سے بچایا گیا
   Saved by the Blood of the Crucified One‘‘
      شاعر ایس۔ جے۔ ھینڈرسن S. J. Henderson، 1902)۔

لُبِ لُباب

خدا اپنی محبت گناہ سے بھرپور آدمی پر ظاہر کرتا ہے!

GOD SHOWS HIS LOVE TO SINFUL MAN!

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونئیر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’لیکن خدا ہمارے لیے اپنی محبت یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کر دی‘‘ (رومیوں 5:8).

I.   پہلی بات، مسیح کی موت میں خدا نے ہم پر اپنی محبت ظاہر کی، یوحنا 3:16؛
رومیوں 5:12، 8الف.

II.  دوسری بات، خُدا نے ہمارے لیے ’’جب ہم گنہگار ہی تھے‘‘ تو اپنی محبت مسیح کی موت میں ظاہر کی، رومیوں 5:8ب، 12؛ افسیوں 2:1؛ 1۔ تیموتاؤس 1:15؛
مرقس 16:16۔