Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


موروثی گناہ اور اُس کے علاج پر لوتھر

(پروٹسٹنٹ مذہبی سُدھار کی 500 ویں سالگرہ پر تبلیغ کیا گیا ایک واعظ)
LUTHER ON ORIGINAL SIN AND ITS CURE
(A SERMON PREACHED ON THE 500th ANNIVERSARY OF THE PROTESTANT REFORMATION)
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی شام، 29 اکتوبر، 2017
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, October 29, 2017

’’کیونکہ اندر سے یعنی کے اُس کے دِل سے بُرے خیالات باہر آتے ہیں جیسے حرامکاری، چوری خونریزی، زنا، لالچ، بدکاری، مکروفریب، شہوت پرستی، بدنظری، بدگوئی نخوت اور حماقت۔ یہ سب بُرائیاں انسان کے اندر سے نکلتی ہیں اور اُسے ناپاک کر دیتی ہیں‘‘ (مرقس7:21۔23)۔

فریسی یسوع میں غلطیاں نکالتے تھے کیونکہ اُس [یسوع] کے شاگرد کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ نہیں دھویا کرتے تھے۔ جب اُنہوں نے دیکھا کہ وہ شاگرد اپنے ہاتھ دھونے کی روایت کے بغیر ہی کھانا کھاتے ہیں، تو اُنہوں نے کہا وہ ناپاک تھے۔ لیکن یسوع نے کہا کہ جو ہم کھاتے ہیں وہ ہمیں ناپاک نہیں کر سکتا۔ اُس نے کہا لوگ جو کچھ اُن کے دِل میں ہوتا ہے اُس کی وجہ سے ناپاک ہوتے ہیں۔ ’’یہ سب بُرائیاں انسان کے

اندر سے نکلتی ہیں اور اُسے ناپاک کرتی ہیں‘‘ (مرقس7:23)۔ انسان کے دِل سے بُرے خیالات باہر آتے ہیں‘‘ (مرقس7:21)۔

ایک سرے سے لیکر دوسرے سرے تک بائبل ہمیں تعلیم دیتی ہے کہ ہمارے دِل بُرے ہوتے ہیں۔ بائبل کہتی ہے، ’’دِل سب چیزوں سے بڑھ کر حیلہ باز اور لاعلاج ہوتا ہے۔ اِس کا بھید کون جان سکتا ہے؟‘‘ (یرمیاہ17:9)۔ بائبل کہتی ہے، ’’ہم میں سے ہر ایک اپنے اپنے بُرے دِل کی ضِد پر چلتا رہے گا‘‘ (یرمیاہ18:12)۔ بائبل کہتی ہے، ’’اُن کے دِل صحیح نہیں تھے‘‘ (زبور78:37)۔ ’’احمق اپنے دِل میں کہتا ہے، کوئی خُدا ہے ہی نہیں‘‘ (زبور14:1)۔ ڈاکٹر واٹز Dr. Watts نے اپنے آپ کے دِل کے بارے میں اپنے حمدوثنا کے گیتوں میں سے ایک میں کہا۔

کوئی بھی بیرونی قسم [آپ کو] پاک صاف نہیں کر سکتی؛
کوڑھ آپ کے باطن تک میں پھیلا ہوا ہے‘‘ –

آپ کے بُرے دِل کے باطن میں۔ بائبل ’’بے اعتقادی کے ایک بدکار دِل‘‘ کے بارے میں بات کرتی ہے (عبرانیوں3:12)۔

کوئی بھی بیرونی اقسام [کوئی بھی بیرونی رسومات – جیسا کہ گنہگار کی ایک دعا کا کہنا آپ کو] پاک نہیں کر سکتا؛ کوڑھ آپ کے باطن تک میں پھیلا ہوا ہے‘‘ –

کیا ایسا نہیں ہوتا؟ کیا ایسا نہیں ہوتا؟ آپ جانتے ہیں ایسا ہوتا ہے! کوئی بھی فیصلے اور دعائیں آپ کو پاک نہیں کر سکتیں۔ کچھ بھی جو آپ سیکھتے یا محسوس کرتے ہیں آپ کو پاک نہیں کر سکتا! اور آپ یہ بات جانتے ہیں۔ بے اعتقادی کے آپ کے بدکار دِل میں ’’(گناہ کا) کوڑھ باطن تک میں پھیلا ہوا ہے!‘‘ اور آپ یہ بات جانتے ہیں – کیا آپ نہیں جانتے؟

اگر آپ ایماندار ہیں تو آپ جانتے ہیں یہ بات سچی ہے۔ آپ کے کبھی بھی ایک بیرونی گناہ کا اِرتکاب کرنے سے پہلے سے ہی آپ یہ بات جانتے تھے۔ آپ نے اِسے جان بوجھ کر کیا تھا۔ آپ بالکل درست طور پر جانتے تھے آپ کیا کر رہے تھے۔ آپ نے ایسا کیوں کیا اگر آپ جانتے تھے کہ وہ غلط تھا؟ آپ کی غیرنجات یافتہ حالت میں آپ نے تاریکی سے پیار کیا۔ آپ گناہ سے لطف اندوز ہوئے۔ آپ گناہ کرنے میں خوش ہوا کرتے تھے۔ آپ کو اُس کا ذائقہ پسند تھا۔ آپ اِس سے محبت کرتے تھے حالانکہ آپ جانتے تھے کہ وہ غلط تھا! یہی وجہ ہے کہ آپ مجھ سے آپ کے گناہ سے بھرپور دِل کے بارے میں سچائی بتانے پر نفرت کرتے ہیں! آپ اپنے گناہ سے بھرپور دِل کے بارے میں سچائی سے نفرت کرتے ہیں۔ یہ آپ کی ملامت کرتا ہے اور سچائی سُننے پر آپ کو دُکھی محسوس ہونے پر مجبور کرتا ہے! ’’وہ کوڑھ آپ کے باطن تک میں پھیل ہوا ہے‘‘! آپ کا دِل چالباز اور بدچلن ہے! جو نیک اور دُرست ہے اُس کے مقابلے میں آپ کو گناہ سے لطف اندوز ہونا اچھا لگتا ہے۔ وہ کوڑھ آپ کے بے اعتقادی کے بدکار دِل کے باطن تک میں پھیلا ہوا ہے! میں نے یہ بات خود سے نہیں بنائی ہے۔ میں ڈاکٹر مارٹن لائیڈ جونز Dr. Martyn Lloyd-Jones کی کہی ہوئی باتوں میں سے کر رہا ہوں جو کہ ایک طبعی ڈاکٹر تھے اور جنہیں آپ کے جیسے گناہ سے بھرپور دِل کے بارے میں سب کچھ معلوم تھا!

جی ہاں، آپ یہ بات پہلے بھی سُن چکے تھے۔ میں نے ڈاکٹر مارٹن لائیڈ جونز کی بات کو اپنے واعظ نعمان کے کوڑھ کا پاک صاف ہونا میں بھی دہرایا تھا۔ ایک نوجوان شخص جو کر چکا ہے کہ وہ نجات پانا چاہتا ہے اُس واعظ کو سُننے کے بعد فوراً بھاگ کھڑا ہوا تھا۔ وہ نجات پانے کے بارے میں ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan کے ساتھ بات کرنے کے لیے نہیں آیا تھا۔ اِس کے بجائے وہ بھاگ کھڑا ہوا تھا اور یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا ڈاکٹر نے واقعی میں وہ بات کہی تھی ڈاکٹر لائیڈ جونز کے کچھ واعظوں کو پڑھا!

جی ہاں، بِلاشُبہ ڈاکٹر لائیڈ جونز نے وہ بات اپنے واعظ ’’انسان کی بنیادی پریشانی Man’s Fundamental Trouble‘‘ میں کہی تھی۔ ڈاکٹر نے کہا، ’’ہم یہ جان بوجھ کر کرتے تھے، بالکل دُرست طور پر یہ جانتے ہوئے کہ ہم کیا کر رہے تھے۔ ہم نے وہ کیوں کیا اگر ہمیں معلوم تھا کہ وہ غلط تھا؟… آئیے ہمیں ایمانداری سے کام لینا چاہیے اور خود کا سامنا کرنا چاہیے۔ ہماری فطرتیں ایسی ہی ہیں۔ وہ تاریکی سے محبت کرتے ہیں اور وہ نور سے نفرت کرتے ہیں۔ وہ بدچلن اور چالباز ہوتے ہیں، وہ دُرست کے مقابلے میں غلط کو ترجیح دیتے ہیں اور نیکی کے بجائے بُرائی سے لطف اندوز ہوتے ہیں… ہم جانتے ہیں کیا دُرست اور نیک ہوتا ہے لیکن ہم اُسے کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں کیونکہ ہماری فطرتیں ایسی ہیں کہ ہم اِس کو پسند نہیں کرتے ہیں… یہ آپ کی فطرت ہے، آپ کا دِل ہے، آپ کی ناگزیر شخصیت اور ہستی ہے جو غلط ہے… ہمارے گناہ مثبت، جان بوجھ کر اور رضامندی سے بھرپور ہوتے ہیں!‘‘ اُن کے بالکل یہی الفاظ تھے – جن کو میں نے دہرایا تھا! (دیکھیں ڈاکٹر مارٹن لائیڈ جونز Dr. Martyn Lloyd-Jones، ابریوان میں مبشراتی واعظ Evangelistic Sermons at Aberavon، سچائی کا علم Banner of Truth، 2010، صفحات 65۔77)۔

کوئی بھی بیرونی قسم [آپ کو] پاک صاف نہیں کر سکتی؛
کوڑھ آپ کے باطن تک میں پھیلا ہوا ہے۔‘‘

یہاں پر گرجا گھر میں نجات یافتہ لوگ ڈاکٹر لائیڈ جونز کی دھرائی ہوئی میری بات کے ساتھ متفق ہیں۔ لیکن وہ نوجوان شخص جس نے دکھاوا کیا تھا کہ وہ نجات یافتہ ہونا چاہتا ہے اِس اجتماع گاہ سے بھاگ کھڑا ہوا تھا۔ اور اگلے ہفتے اُس نے تلاش کرنے کی کوشش کی تھی کہ آیا ڈاکٹر لائیڈ جونز نے واقعی میں خود اُس کے اپنے بدکار دِل کے بارے میں وہ باتیں کہی تھیں۔ اُس نے وہ کیوں کیا؟ کیونکہ اُس کے پاس خود اپنا ایک بےاعتقادی کا بدکار دِل تھا! وجہ یہ ہے! نوجوان شخص،

کوئی بھی بیرونی قسم آپ کو پاک صاف نہیں کر سکتی؛
کوڑھ آپ کے باطن تک میں پھیلا ہوا ہے۔‘‘

میرے بیٹے، آپ اِس سے دور نہیں بھاگ سکتے۔ ڈاکٹر لائیڈ جونز نے بالکل اِسی بات میں یقین کیا تھا جو میں نے آپ کے گناہ سے بھرپور اور باغی دِل کے بارے میں کہی تھی! اور میں آپ سے آج کی شام کہتا ہوں، آپ اُس وقت تک کبھی بھی نجات یافتہ نہیں ہو سکتے جب تک کہ آپ خود سے اور خُداوند سے اقرار نہیں کر لیتے کہ آپ کا دِل سچائی کے ساتھ ’’چالباز اور بدچلن‘‘ ہے بالکل جیسے ڈاکٹر جونز نے کہا تھا۔ کیونکہ یہ یسوع خود تھا جس نے کہا، ’’اندر سے یعنی کہ انسان کے دِل سے بُرے خیالات باہر آتے ہیں … یہ سب بُرائیاں انسان کے اندر سے نکلتی ہیں‘‘ بے اعتقاد کے آپ کے بدکار دِل میں سے! (مرقس7:21۔23)۔ یرمیاہ 17:9 کے مطابق آپ کا ’’دِل سب چیزوں سے بڑھ کر حیلہ باز‘‘ ہوتا ہے۔

آپ اپنے والدین کو موردِ اِلزام نہیں ٹھہرا سکتے۔ کوئی تعجب کی بات نہیں وہ کتنے بُرے تھے وہ اتنے بُرے نہیں تھے جتنے میرے والدین تھے۔ جی نہیں، آپ اپنے والدین پر الزام نہیں لگا سکتے، چاہے وہ کتنے ہی بُرے کیوں نہ رہے ہوں! آپ صرف خود پر اِلزام لگا سکتے ہیں۔ آپ مجھے ڈاکٹر کی جانب سے اپنے بدکار دِل کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے سُن چکے ہیں۔ آپ سُن چکے ہیں کہ ڈاکٹر کہتا ہے یہ آپ کا قصور تھا، اور تنہا آپ ہی کا قصور تھا، کہ آپ کے پاس بے اعتقادی کا ایک ایسا بُرا، چالباز اور بدچلن دِل ہے۔ آپ نے اور تنہا آپ نے یسوع مسیح کو مسترد کرنے کا چناؤ کیا تھا۔ آپ نے اور تنہا آپ ہی نے اُن گناہ سے بھرپور باتوں کو جو آپ کر چکے ہیں چُنا تھا۔ کسی نے بھی آپ کو وہ کرنے پر مجبور نہیں کیا تھا۔ آپ نے اُنہیں اِس لیے کیا کیونکہ آپ کو تاریکی سے محبت تھی۔ آپ گناہ کرنے سے لطف اندوز ہوتے تھے۔ آپ گناہ کر کے خوش ہوتے تھے۔ آپ کو اِس کا ذائقہ پسند تھا! آپ اِس کو پسند کرتے تھے حالانکہ آپ بخوبی جانتے تھے کہ یہ غلط تھا۔ بشر کو سزا دلوانے والا کوڑھ کا وہ گناہ آپ کے بے اعتقادی کے بدکار دِل کی گہرائیوں میں پہناں ہے! یہ ہی وجہ ہے کہ آپ مجھ سے آپ کے گناہ سے بھرپور دِل کے بارے میں آپ کو سچائی بتانے سے نفرت کرتے ہیں – کیا آپ نہیں کرتے؟

کوئی بھی بیرونی قسم آپ کو پاک صاف نہیں کر سکتی؛
کوڑھ آپ کے باطن تک میں پھیلا ہوا ہے‘‘ –

آپ کے گناہ سے بھرپور دِل کی گہرائیوں میں!

آپ اپنے ماحول کو بھی الزام نہیں دے سکتے۔ عظیم سیلاب کے بعد سیلاب سے پہلے کی دُنیا کا بُرا ماحول ختم ہو چکا تھا۔ خُدا نے نوح سے کہا، ’’میں اُنہیں زمین کے ساتھ تباہ کر دوں گا‘‘ (پیدائش6:13)۔ سیلاب سے پہلے کی دُنیا کے تمام بُرے لوگوں کا خاتمہ ہو چکا تھا۔ اور اِس کے باوجود، سیلاب کے فوراً ہی بعد، خُدا نے کہا، ’’انسان کے دِل کا ہر خیال بچپن ہی سے بدی کی جانب مائل ہوتا ہے‘‘ (پیدائش8:21)۔ لوتھر نے کہا، ’’جو کشتی میں تھے اُن کے علاوہ کوئی دوسرا شخص سیلاب سے نہیں بچ پایا تھا۔ پھر بھی خُدا اُن کے بارے میں کہتا ہے کہ انسان کے خیالات بُرے ہوتے ہیں‘‘ (پیدائش8:21 پر لوتھر کا تبصرہ)۔ آپ کے پاس ایک بُرا دِل نہیں ہوتا ہے کیونکہ آپ دوسرے لوگوں سے ایک بُرا دِل پانا سیکھتے ہیں۔ آپ کا دِل اُس وقت سے بُرا ہو چکا ہوتا ہے جس لمحے آپ بطن میں جنم لیتے ہیں۔ لوتھر نے کہا کہ گناہ کا دِل ’’وجود رکھتا ہے اور زندہ ہوتا ہے اُن لوگوں میں جو عمر میں جوان ہوتے ہیں، نوزائیدہ بچوں میں، ناکہ، اُس بچے میں جو ابھی ماں کے رحم ہی میں زندہ ہوتا ہے، جیسا کہ زبور51:5 ظاہر کرتا ہے… [دِل کے گناہ کو سیکھا نہیں جاتا] ماحول سے حاصل نہیں کیا جاتا؛ یہ اپنی ماں کے رحم ہی سے سویا ہوا ہوتا ہے۔‘‘ یہ ایک انتقام کے ساتھ سامنے آنے کے لیے تیار ہوتا ہے جب وقت صیحح ہوتا ہے!

’’کوئی بھی بیرونی قسم آپ کو پاک صاف نہیں کر سکتی؛
کوڑھ آپ کے باطن تک میں پھیلا ہوا ہے۔‘‘

ایک بدکار دِل آپ کو پہلے گنہگار، آدم کی جانب ہی سے منتقل کیا جا چکا ہے۔ ہم سب کے سب اُس کی آل اولاد ہیں۔ لوتھر نے کہا، ’’انسان کا دِل اُس کے بچپن ہی سے بُرے خیالات رکھتا ہے، یہ کہنے کا مطلب انسانی جواز… [آپ کی] وجہ ہے۔ [آپ کے دِل کے خیالات] ہمیشہ [خُدا کی] شریعت کی مخالفت کرتے ہیں، ہمیشہ گناہ کے تحت ہوتے ہیں، ہمیشہ [خدا کے] قہر کے تحت ہوتے ہیں، اور خود اپنی قوت کے ذریعے سے اِس بہت بڑی مصیبت سے خود کو آزاد کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔‘‘ بائبل کہتی ہے،

آپ سب ’’طبعی طور پر خدا کے غضب کے ماتحت بچے ‘‘ ہیں (افسیوں 2:3).

آپ سب ’’گناہ کے قابو میں‘‘ ہیں (رومیوں 3:9).

آپ سب ’’قصوروں کے باعث مردہ‘‘ ہیں (افسیوں 2:5).

کیوں؟ کیونکہ

’’ایک آدمی [آدم] کے ذریعے گناہ دنیا میں داخل ہوا‘‘ (رومیوں 5:12).

یہی وجہ ہے کہ ’’کوئی راستباز نہیں، ایک بھی نہیں… کوئی نہیں جو بھلائی کرتا ہو، ایک بھی نہیں‘‘ (رومیوں 3:10، 12).

’’انسان کے دِل کے خیالات بچپن ہی سے بُرائی کی جانب مائل ہوتے ہیں‘‘ (پیدائش8:21)۔

’’کوئی بھی بیرونی اقسام آپ کو پاک صاف نہیں کر سکتیں؛
[گناہ کا] کوڑھ [آپ کے] باطن تک میں پھیلا ہوا ہے۔‘‘

ہم مارٹن لوتھر کی سالگرہ منا رہے ہیں، جہنوں نے کاتھولک کلیسیا کی جھوٹی تعلیمات کے خلاف لڑائی کی، جس کا آپ اُن ننانوے نکات سے ہوا تھا جو اُنہوں نے 500 سال پہلے اِس منگل کے دِن جرمن کے شہر وِٹنبرگ Wittenberg میں اپنے گرجا گھر کے دروازے پر کیلوں کے ساتھ جڑ دیے تھے۔ آپ کے دِل کا وہ ’’موروثی گناہ‘‘ پروٹسٹنٹ اور بپٹسٹ مذہبی سُدھار کے انتہائی وسط میں واقع ہے۔ بائبل تعلیم دیتی ہے کہ آپ کے پاس ایک بدکار دِل ہوتا ہے – اور آپ اِس کو تبدیل نہیں کر سکتے!

’’کوئی بھی بیرونی قسم آپ کو پاک صاف نہیں کر سکتی؛
کوڑھ آپ کے باطن تک میں پھیلا ہوا ہے۔‘‘

’’تصور یا خیال‘‘ ایک عبرانی لفظ سے نکلتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے آپ کا ذہن، آپ کا بے اعتقادی والا دِل۔

’’کیونکہ انسان کے دِل کے تصورات [وہ خیالات] اُس کے بچپن ہی سے برائی کی جانب مائل ہیں‘‘ (پیدائش8:21)۔

اِس گرجا گھر میں ہر ایک انسان کے دِل میں موروثی گناہ کے بارے میں یہی سچی تعلیم موجود ہے – جو آج کی رات غیر اصلاح یافتہ یا گمراہ رہ جاتے ہیں! آپ میں سے ہر ایک! لوتھر نے کہا، ’’ہم اُس انسانیت کو قائم کرتے ہیں، جو پاک روح کے اور خُدا کے فضل کے بغیر ہوتی ہے، اور جو گناہ کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں کر سکتی، لامحدود گناہ کرتی ہے، ایک کے بعد دوسری خلاف ورزی میں اضافہ کرتی جاتی ہے… [اور] وہ خُدا کا ایک دشمن ہوتا ہے، جب وہ اپنے بدکار دِل کے خیالات کی فرمانبرداری کرتا ہے… یہاں تک کہ جب آپ راستباز ہونے کا ڈھونگ رچاتے ہیں۔‘‘

’’کوئی بھی بیرونی قسم آپ کو پاک صاف نہیں کر سکتی؛
کوڑھ آپ کے باطن تک میں پھیلا ہوا ہے!‘‘

کیا یہ جاننے کے لیے کہ لوتھر دُرست تھا ہم اپنے گرجا گھر میں اِس کے بارے میں کافی سے زیادہ نہیں دیکھ چکے ہیں؟ کیا ہم نہیں دیکھ چکے ہیں کہ ایک کے بعد دوسرا شخص آتا ہے اور مسیح پر بھروسہ کرنے کا دکھاوا کرتا ہے – اور پھر گرجا گھر سے منہ موڑ لیتا ہے اور گناہ کی ایک زندگی میں غرق ہو جاتا ہے؟ کیا ہم نہیں دیکھ چکے ہیں کہ بے شمار لوگ کچھ عرصہ کے لیے مسیحی ہونے کا دکھاوا کرتے ہیں، اور پھر خُدا کے بدترین دشمن بن جاتے ہیں؟ کیا یہی نہیں تھا جو اولیواس Olivas اور اُس کے لوگوں نے کیا تھا؟ جب اُںہوں نے ہمارے گرجا گھر کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی، تو کیا ہمیں نظر نہیں آیا کہ لوتھر سچا تھا،

’’انسان کے دِل کے خیالات بچپن ہی سے بُرائی کی جانب مائل ہوتے ہیں‘‘ (پیدائش8:21)۔

کیا یہی وجہ نہیں تھی کہ ہماری کلیسیا نے فنی Finney سے منہ موڑا تھا اور واپس لوتھر، مذہبی سُدھار اور پرانے بپٹسٹ کی جانب ہو لی تھی؟ فنی کا سب سے مشہور واعظ ’’گنہگار خود اپنے دِلوں کو تبدیل کرنے کامقدر رکھتے ہیں؟ Sinners Bound to Change Their Own Hearts‘‘ کہلایا تھا۔ آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ کیسے؟ آپ کیسے خود اپنے دِل کو تبدیل کر سکتے ہیں؟ آپ نہیں کر سکتے! فنی مکمل طور پر ایک پیلیگئین Pelagian بدعتی تھا۔ انسان کے بدکار دِل اور موروثی گناہ کے بارے میں فنی نے ہر اُس بات کے خلاف لڑائی کی تھی جس کی تعلیم لوتھر اور مذہبی سُدھار والوں نے دی تھی۔

آپ خود اپنے دِل کو تبدیل نہیں کر سکتے! میں قائل ہو چکا ہوں کہ فنی ایک آسیب زدہ بدعتی تھا۔ اُس پر یقین مت کریں! اِس کے بجائے خود اپنے دِل پر نظر ڈالیں؛ آپ کو وہاں پر گناہ اور خُدا کے خلاف بغاوت کے علاوہ اور کچھ بھی نظر نہیں آئے گا!

کوئی بھی بیرونی قسم آپ کو پاک صاف نہیں کر سکتی؛
کوڑھ آپ کے باطن تک میں پھیلا ہوا ہے۔‘‘

صرف خُداوند یسوع مسیح ہی آپ کے دِل کو پاک صاف کر سکتا ہے اور اِسے بدل سکتا ہے۔ یسوع آپ کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر قربان ہو گیا تھا۔ یسوع نے آپ کو تمام گناہ سے پاک صاف کرنے کے لیے صلیب پر اپنا خون بہایا تھا۔ یسوع آپ کو ایک نیا دِل بخشنے کے لیے مُردوں میں سے زندہ ہو گیا تھا! جب آپ یسوع پر بھروسہ کریں گے تو وہ آپ کو ’’ایک نیا دِل‘‘ بخشے گا… اور ایک نیا روح میں آپ میں بساؤں گا‘‘ (حزقی ایل 36:26)۔

خُداوند یسوع، اِس بات کے لیے میں نہایت عاجزی سے اِلتجا کرتا ہوں،
   میں تیرے مصلوب قدموں میں اے بابرکت خُداوند انتظار کرتا ہوں۔
میری پاکیزگی کے لیے ایمان کے وسیلے سے میں تیرے بہتے ہوئے خون کو دیکھتا ہوں،
   مجھے ابھی دھو ڈال اور میں برف سے بھی زیادہ سفید ہو جاؤں گا۔
برف سے بھی زیادہ سفید، جی ہاں، برف سے بھی زیادہ سفید؛
   مجھے ابھی دھو ڈال اور میں برف سے بھی زیادہ سفید ہو جاؤں گا۔

خُداوند یسوع، تجھے دیکھتے ہوئے میں بے صبری سے انتظار کرتا ہوں،
   ابھی آ، اور مجھ میں ایک نئے دِل کی تخلیق کر دے۔
اُن کے لیے جنہوں نے تیری تلاش کی، تو نے کبھی بھی ’’نا‘‘ نہیں کہا،
   مجھے ابھی دھو ڈال، اور میں برف سے زیادہ سفید ہو جاؤں گا۔
برف سے زیادہ سفید، جی ہاں، برف سے زیادہ سفید؛
   مجھے ابھی دھو ڈال، اور میں برف سے زیادہ سفید ہو جاؤں گا۔
(’’برف سے زیادہ سفید Whiter Than Snow‘‘ شاعر جیمس نکلسن James Nicholson، 1828۔1896)۔

میں انسان کے دِل میں موروثی گناہ کے بارے میں لوتھر کے گہرے علم الہٰیات پر بات کر چکا ہوں۔ چاہے آپ کو یہ سارے کا سارا سمجھ میں نہیں آیا ہو، میں آپ سے یسوع پر آج کی رات، ابھی بھروسہ کرنے کی شدید تمنا رکھتا ہوں۔ وہ آپ کے گناہ معاف کر دے گا۔ وہ آپ کے گناہ دھو ڈالے گا۔ وہ آپ کو ایک نیا دِل اور ایک نیا روح بخشے گا۔ ’’خُداوند یسوع مسیح پر ایمان لا اور تو نجات پائے گا‘‘ (اعمال16:31)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’برف سے زیادہ سفید Whiter Than Snow‘‘
(شاعر جیمس نکلسن James Nicholson، 1828۔1896)۔