Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


خُون اور گناہ

SIN AND BLOOD
(Urdu)

ڈاکٹر سی۔ ایل۔ کیگن کی جانب سے تحریر کیا گیا ایک واعظ
اور جس کی تبلیغ مسٹر جان سیموئیل کیگن کی جانب سے
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں کی گئی
خُداوند کے دِن کی صبح، 10 ستمبر، 2017
A sermon written by Dr. C. L. Cagan
and preached by Mr. John Samuel Cagan
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, September 10, 2017

’’اُس کے بیٹے یسوع کا خُون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘
(1۔ یوحنا 1:7).

تقریباً ہر کوئی سوچتا ہے کہ وہ مرنے جا رہا ہے، لیکن وہ نہیں جانتے موت کے بعد کیا ہوتا ہے۔ ہر کسی نے موت کے بعد کیا ہوتا ہے اِس کے بارے میں سوچا ہوا ہوتا ہے۔ موت کے بعد کیا ہوتا ہے اِس کے بارے میں لوگوں کے پاس ہر قسم کے تصورات ہوتے ہیں۔ آپ کے کالج کے پروفیسر سوچتے ہیں کہ موت کے بعد کوئی زندگی نہیں ہوتی۔ آپ کا دوست سوچتا ہے کہ ہر کوئی مرنے کے بعد دوبارہ سے جنم لے لیتا ہے۔ لیکن بائبل کہتی ہے کہ حقیقی جنت اور حقیقی جہنم ہوتی ہے، اور جنت اور جہنم ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے۔ بائبل نہیں کہتی ہے کہ آپ جنت میں جائیں گے کیونکہ آپ اچھے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ آپ واقعی میں اچھے نہیں ہیں۔ حالانکہ آپ اتنے ہی اچھے ہیں جتنے زیادہ تر لوگ ہوتے ہیں اور آپ اتنے بھی بُرے نہیں ہوتے جتنا کوئی اور ہوتا ہے، آپ پھر بھی جنت میں جانے کے لیے اتنے اچھے نہیں ہوتے۔ بائبل کہتی ہے آپ کو جنت میں جانے کے لیے کامل ہونا ہوتا ہے، اور آپ جانتے ہیں کہ آپ کامل نہیں ہیں۔ بائبل کہتی ہے، ’’جو جان گناہ کرتی ہے وہ مرتی ہے‘‘ (حزقی ایل18:20)۔

اگر آپ کے اندراج میں کوئی گناہ ہے تو آپ جہنم میں جائیں گے۔ آپ جنت میں جانے کے لیے اتنے زیادہ اچھے نہیں ہیں اور کبھی ہوں گے بھی نہیں۔ بائبل کہتی ہے، ’’جو کوئی شریعت کی کتاب کی ساری باتوں پر عمل نہیں کرتا وہ لعنتی ہے‘‘ (گلِتیوں3:10)۔ اگر آپ ہر وہ بات نہیں کرتے جس کا خُداوند بائبل میں حکم دیتا ہے تو آپ جہنم میں جائیں گے۔ آپ کبھی بھی جنت میں جانے کے لیے اچھے نہیں ہو سکتے۔ آپ کو وہاں جانے کے لیے ایک دوسرے راستے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کو وہاں جانے کے لیے مسیح کے خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہماری تلاوت کہتی ہے، ’’یسوع مسیح [خُدا کے] بیٹے کا خون ہمیں تمام گناہ سے پاک صاف کرتا ہے‘‘ (1یوحنا1:7)۔ یہ آپ کا مسئلہ ہے، اور آپ کیسے اِس سے نجات پا سکتے ہیں، یہ بات ہماری تلاوت میں دو الفاظ میں پیش کی گئی ہے: خون اور گناہ۔ میں آج اِن دو لفظوں کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔

I۔ پہلی بات، وہ لفظ ’’گناہ۔‘‘

’’[خداوند کے] بیٹے یسوع کا خُون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘ (1۔یوحنا1:7).

ہر کوئی اقرار کرتا ہے کہ وہ گنہگار ہے۔ آپ اقرار کرتے ہیں کہ آپ گنہگار ہیں۔ لیکن آپ اپنے گناہ کو ایک ادنیٰ بُرائیpeccadillo کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔ ’’peccadillo‘‘ ایک چھوٹی سی غلطی ہوتی ہے، کچھ ایسا جو ہر کوئی کرتا ہے۔ لہٰذا آپ اِس کے بارے میں بھول جاتے ہیں۔ لیکن خُدا اِس کے بارے میں نہیں بھولتا۔ خدا ہر گناہ کو اپنی شریعت کے خلاف ایک جرم کی حیثیت سے یاد رکھتا ہے – خُدا بخود کو مسترد کر دینے کی حیثیت سے۔ جب آپ خُدا کی شریعت کو نافرمانی کرتے اور اُس کی تحقیر کرتے ہیں تو آپ خُدا بخود کو مسترد کرتے اور اُس کی نافرمانی کرتے ہیں۔ آپ کا گناہ کیا ہے؟

گناہ وہ ہے جب آپ وہ کام کرتے ہیں جو غلط ہوتے ہیں۔ بائبل کہتی ہے، ’’جو کوئی گناہ کرتا ہے وہ شریعت کی مخالفت [کو توڑنا] کرتا ہے‘‘ (1یوحنا3:4)۔ کیا آپ نے کبھی بھی جھوٹ بولا؟ ہر کوئی بول چکا ہے۔ اور بائبل کہتی ہے، ’’تو جھوٹی گواہی مت دینا‘‘ (خروج20:16)۔ بائبل کہتی ہے، ’’جھوٹوں کی جگہ آگ اور گندھک سے جلنے والی جھیل میں ہوگی‘‘ (مکاشفہ21:8)۔

آپ نے وہ کام کیے ہیں جن کے بارے میں کوئی بھی نہیں جانتا۔ آپ چاہتے بھی نہیں کہ کوئی اُن کے بارے میں جانے۔ آپ کو شرمندگی ہوگی۔ لیکن خُدا اُن کے بارے میں جانتا ہے۔ بائبل کہتی ہے، ’’تو [خُدا] نے ہماری بدکاریوں کو اپنے سامنے، اور ہمارے پوشیدہ گناہوں کو اپنی حضوری کی روشنی میں رکھا ہوا ہے‘‘ (زبور90:8)۔ اور ’’خُداوند ہر ایک فعل کو ہر ایک پوشیدہ بات سیمت، خواہ وہ اچھی ہو یا بُری، عدالت میں لائے گا‘‘ (واعظ12:14)۔ خُدا آپ کے تمام خُفیہ گناہوں کو جانتا ہے۔ وہ آخری عدالت کے موقع پر اُنہیں ہر کسی کے سامنے لائے گا۔ اور آپ کو آگ کی جھیل میں جھونک دیا جائے گا۔

کیا آپ نے کبھی بھی کسی جنسی تصویر کو دیکھا ہے؟ کیا آپ نے انٹر نیٹ پر فحاشی کو دیکھا ہے؟ یسوع نے کہا، جو کوئی کسی عورت پر بُری نظر ڈالتا ہے وہ اپنے دِل میں پہلے ہی اُس کے ساتھ زنا کر چکا ہے‘‘ (متی5:28)۔ یہ ہے جو آپ کرتے ہیں۔ آپ ایک عورت پر نظر ڈالتے ہیں۔ آپ اپنے کمپیوٹر جنسیات کو دیکھتے۔ جو آپ نے دیکھا آپ اُس کے بارے میں سوچتے ہیں۔ وہ آپ کو ابھی بھی یاد ہے۔ آپ نے اپنے دِل میں زناکاری کی ہے۔ بائبل کہتی ہے کہ ’’دلالوں، بزدلوں، بے ایمانوں، گھنؤنے لوگوں …. اور سب جھوٹوں کی جگہ آگ اور گندھک سے جلنے والی جھیل میں ہوگی‘‘ (مکاشفہ21:8)۔ وہ یونانی لفظ جس سے ’’دلّالوں whoremongers‘‘ کا ترجمہ کیا گیا پورنوئیسpornois ہے۔ انگریزی کا لفظ ’’فحاشیpornography‘‘ اُسی یونانی لفظ سے نکالا ہے۔ آپ فحاشی کو دیکھتے ہیں۔ آپ پورنوئیسpornois ہیں۔ خُدا آپ کے تمام خُفیہ گناہوں کو جانتا ہے۔ آپ آگ کی جھیل میں جائیں گے۔

اور گناہ وہ ہوتا ہے جب آپ وہ کام نہیں کرتے ہیں جو دُرست ہوتے ہیں۔ بائبل کہتی ہے، ’’جو کوئی شریعت کی کتاب کی ساری باتوں پر عمل نہیں کرتا وہ لعنتی ہے‘‘ (گلِتیوں3:10)۔ کسی نے یسوع سے پوچھا، ’’شریعت میں سب سے بڑا حکم کیا ہے؟‘‘ (متی22:36)۔ یسوع نے اُس سے کہا،

’’خداوند اپنے خدا سے اپنے سارے دل، اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے محبت رکھ۔ سب سے بڑا اور پہلا حکم یہی ہے‘‘ (متی 22:37۔38).

آپ پہلے اور سب سے بڑے حکم ہی کو توڑ دیتے ہیں! آپ خُداوند سے اپنے تمام دِل، جان اور ذہن کے ساتھ محبت نہیں کرتے۔ آپ کے یہاں پر آنے سے پہلے آپ مشکلوں سے شاید ہی گرجا گھر جایا کرتے تھے۔ آپ نے خُدا کے ساتھ ایسا روئیہ اپنایا ہوا تھا جیسے وہ بالکل بھی اہم نہیں ہے۔ لیکن یہاں کچھ اور ہے جس کو آپ اپنے تمام دِل کے ساتھ پیار کرتے ہیں۔ آپ اِس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ یہ آپ کا کمپیوٹر، آپ کا سمارٹ فون ہے۔ آپ الیکٹرانک کی دُںیا – انٹرنیٹ، ای میلز، میسیجز، سیلفیز، فیس بُک، فحاشی، انسٹاگرام، پِن انٹریسٹ، لنکڈاِن، ویڈیو گیمز، کال آف ڈیوٹی، کلیش اور کلینس، اور لاکھوں دوسری باتوں میں ہر روز کئی کئی گھنٹے گزار دیتے ہیں۔ آپ اپنے آلے کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ آپ ایک دِن بھی اِس کے بغیر نہیں چل سکتے! آپ ہر روز گھنٹوں اپنا تمام دِل، جان اور ذہن لگا دیتے ہیں۔ آپ حقیقی خُدا کی خدمت نہیں کرتے۔ آپ کا آلہ ہی آپ کا خُدا ہوتا ہے!

گناہ واقعی میں خُدا کی تردید کرنا ہوتا ہے۔ خُدا جو کہتا ہے آپ اُسے کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔ آپ وہ کام کرتے ہیں جنہیں کرنے سے خُداوند منع کرتا ہے۔ ہر مرتبہ جب آپ گناہ کرتے ہیں تو آپ خدا کی ’’نہیں‘‘ کرتے ہیں۔ خود سے پوچھیں، ’’میں کیوں یہ کرتا ہوں؟‘‘ آپ کا بیرونی گناہ آپ کی اندرونی گنہگار فطرت سے آتا ہے۔

آپ کے بیرونی گناہ سے جو آپ کرتے ہیں کہیں زیادہ گہرائی میں آپ کی گنہگار فطرت ہوتی ہے۔ یہ نہیں ہے جو آپ کرتے ہیں، یہ وہ ہے جو آپ ہیں۔ آپ اپنی وجودیت کے دِل ہی میں گناہ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ آپ خودغرض ہیں۔ جو کام آپ کرتے ہیں وہ آپ کی شخصیت سے میل نہیں کھاتے۔ آپ خود کو بدل نہیں سکتے۔ کوشش کر کے آپ کچھ بیروںی باتوں کو بدل سکتے ہیں۔ آپ ایک سوئچ کے دبانے کے ساتھ اپنے بارے میں ہر ایک بات کو بدلنا پسند کریں گے۔ لیکن آپ کر نہیں سکتے۔ آپ اپنی گنہگار فطرت سے پیچھا نہیں چُھڑا سکتے۔ آپ کو یہ آدم سے وراثت میں ملی ہے۔ یہ آپ کا جُز بن چکی ہے۔ بائبل کہتی ہے، ’’جسمانی نیت خُدا کی مخالفت کرتی ہے: وہ نہ تو خُدا کی شریعت کے تابع ہے نہ ہو سکتی ہے‘‘ (رومیوں8:7)۔ آپ خود کو خُدا کی پیروی کرنے کے لیے مجبور نہیں کر سکتے۔ بائبل کہتی ہے کہ آپ ’’گناہوں میں مُردہ‘‘ ہیں (افسیوں2:5)۔ آپ ’’دِل اور دماغ کی ہر ہوس کو پورا کرنے میں لگے رہتے‘‘ ہیں (افسیوں2:3)۔ آپ ’’دوسرے انسانوں کی طرح خُدا کے غضب کے ماتحت‘‘ ہیں (افسیوں2:3)۔

میرے والد، ڈاکٹر کیگن خود اِس ہی طرح کے تھے۔ اور وہ یہ بات جانتے تھے۔ اُنہوں نے اِس بارے میں بے شمار مرتبہ سوچا تھا۔ اپنے مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے سے کئی سال پہلے، وہ جانتے تھے اُنہوں نے خُدا کو مسترد کیا تھا۔ اُنہوں نے بائبل اور مسیحی ایمان سے انکار کیا تھا۔ جب اُنہوں نے گناہ کیا، وہ جانتے تھے وہ خُدا کی تردید کر رہے تھے۔ جب وہ خُودغرض تھے، وہ جانتے تھے وہ خُدا سے منکر ہو رہے تھے۔ جب اُںہوں نے خُود اپنے طریقے سے نہ کہ خدا کے طریقے سے زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ جانتے تھے وہ خدا کو ’’نہیں‘‘ کہہ رہے تھے۔ وہ برائی کو چُن چکے تھے۔ وہ بُرے ہونے کو چُن چکے تھے۔ وہ خُود کو بچا نہیں سکتے تھے۔ خدا کا شکر ہے، یسوع نے – اپنے خُون کے وسیلے سے اُنہیں نجات دلائی! اور یہ بات مجھے دوسرے نقطے کی جانب لے آتی ہے۔

II۔ دوسری بات، وہ لفط ’’خون۔‘‘

’’[خداوند کے] بیٹے یسوع کا خُون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘ (1۔یوحنا1:7).

آپ خود کو نجات دلانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔ لوتھر نے اِس کی کوشش کی تھی۔ ویزلی نے اِس کی کوشش کی تھی۔ قائین نے اِس کی کوشش کی تھی۔ یہ اُن میں سے کسی کے بھی کام نہیں آئی تھی۔ لیکن قائین کا بھائی ہابل خُون کے وسیلے سے آیا تھا اور نجات پائی تھی! بائبل کہتی ہے،

’’قائین زمین کی پیداوار میں سے خداوند کے لیے ہدیہ لایا۔ اور ہابل بھی اپنی بھیڑ بکریوں کے چند پہلوٹھے بچے اور اُن کی چربی لے آیا۔ خداوند نے ہابل اور اس کے ہدیہ کو قبول فرمایا لیکن قائین اور اُس کے ہدیہ کو منظور نہ کیا‘‘ (پیدائش 4:3۔5).

آپ کو خون کے وسیلے سے ہی خدا کے پاس آنا ہوتا ہے ورنہ آپ بالکل بھی نہیں آ سکتے۔ آپ کا گناہ صرف خون کے وسیلے سے ہی پاک صاف ہو سکتا ہے! یہی وجہ تھی کہ یسوع آیا۔ وہ ایک بچے کی حیثیت سے پیدا ہوا۔ ایک آدمی کی زندگی بسر کی۔ صرف ایک آدمی ہی دوسرے لوگوں کے گناہوں کی خاطر قربان ہو سکتا ہے۔ اور یسوع نے کبھی بھی گناہ نہیں کیا تھا۔ گناہ کے بغیر صرف ایک آدمی ہی دوسروں کے گناہوں کے لیے ادائیگی کر سکتا ہے۔ مسیح نے صلیب پر آپ کے گناہوں کو دھونے کے لیے اپنا خُون بہایا۔ یسوع جانتا تھا وہ کیوں آیا۔ اُس نے اپنے شاگردوں سے کہا، ’’ابنِ آدم [یسوع] اِس لیے نہیں آیا… اپنی جان فدیہ میں دے کر بہتیروں کو بچا لے‘‘ (مرقس 10:45). یسوع نے اپنے شاگردوں پر ظاہر کیا ’’کہ اُس کے لیے یروشلیم جانا لازمی ہے تاکہ وہ بزرگوں، سردار کاہنوں اور شریعت کے عالموں کے ہاتھوں بہت دُکھ اُٹھائے، قتل کیا جائے، اور تیسرے دن جی اُٹھے‘‘ (متی 16:21). یسوع نے کہا، ’’اِسی سبب سے[اِسی وجہ سے] میں اِس گھڑی میں آیا‘‘ (یوحنا 12:27). مسیح بالکل درست طور پر جانتا تھا وہ کیوں آیا – ہم تمام کے لیے اپنی زندگی کو گناہ کی ایک ادائیگی کی حیثیت سے پیش کرنے کے لیے۔

نیا عہدنامہ خون کے ساتھ لبریز ہے۔ بارہا یہ کہتا ہے کہ لوگ مسیح کے خُون کے وسیلے سے نجات پاتے ہیں۔ بائبل کہتی ہے،

’’مسیح یسوع: جس کو خدا نے مُقرر کیا کہ وہ اپنا خون بہائے اور اِنسان کے گناہ کا کفارہ بن جائے‘‘ (رومیوں 3:24۔25).

دوبارہ، بائبل کہتی ہے،

’’مسیح کے خُون بہانے کے باعث راستباز ٹھہرائے جانے کی توفیق پائی‘‘ (رومیوں 5:9).

اپنے مصلوب کیے جانے سے ایک رات پہلے، آخری کھانے کے موقع پر، یسوع نے پیالہ لیا اور کہا،

’’یہ پیالہ میرے اُس خون میں جو تمہارے لیے بہایا جاتا ہے، نیا عہد ہے‘‘ (لوقا 22:20).

پولوس رسول نے ’’خدا کی اُس کلیسیا کی، جسے اُس [یسوع] نے خود اپنے خُون کے ساتھ خریدا تھا‘‘ بات کی تھی (اعمال 20:28). مسیح کا خُون خدا کا خُون ہے کیونکہ یسوع مسیح خدا کا بیٹا ہے۔ بائبل کہتی ہے، ’’ہمیں اُس فضل کی بدولت مسیح کے خُون کے وسیلے سے مخلصی یعنی گناہوں کی معافی حاصل ہوتی ہے‘‘ (افسیوں 1:7). دوبارہ، بائبل کہتی ہے، ’’ ہمیں اُس[یسوع] کے خُون کے ذریعے سے مخلصی یعنی گناہوں کی معافی حاصل ہوتی ہے‘‘ (کلسیوں 1:14). سیکڑوں مرتبہ بائبل یہی بات کہتی ہے – خون، خون، خون! آپ صرف مسیح کے خون کے وسیلے سے نجات پا سکتے ہیں!

آپ کا مسئلہ گناہ، گناہ، گناہ ہے! اُس کا جواب خون، خون، خون ہے! گناہ – خون! گناہ – خون! گناہ – خون! یہی سب کچھ ہے! یہ اِتنا ہی آسان ہے جتنا وہ!

آپ کبھی بھی اپنے خیالات اور احساسات پر نظر ڈالنے کے وسیلے سے نجات نہیں پائیں گے۔ مسیح کا خُون وہاں نہیں ہے۔ وہ خُون صلیب پر بہایا گیا تھا۔ اب وہ خُون اوپر جنت میں ہے، جہاں وہ ہمارے گناہوں کو ڈھانپتا ہے۔ اپنے خیالات اور احساسات پر نظر ڈالنے کا فائدہ نہیں ہوتا۔

ایک عقیداتی سچائی پر یقین کرنے کے ذریعے سے نجات نہیں پا سکتے – یہاں تک کہ خُون کے بارے میں بھی کوئی بات ہو۔ آپ کو یسوع بخود کو پانا ہی ہوتا ہے! آپ کو اُسی خُون کو پانا ہوتا ہے جس کا اطلاق آپ کے گناہوں پر ہوتا ہے۔ محض اپنے سر میں [اُس یسوع کے] خُون کے بارے میں سوچنا آپ کو نجات نہیں دلا سکتا۔ یہ وہ جگہ نہیں جہاں یسوع ہے۔ یہ وہ جگہ نہیں جہاں پر وہ [اُس یسوع کا] خُون ہے۔

آپ کو اپنے آپ سے پرے یسوع بخود کی جانب دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ایک یسوع ہی اُس خُون کے ساتھ ہے۔ مسیح کا خُون آپ کے سر یا آپ کے دل میں نہیں ہے۔ مسیح کا خون یسوع بخود کے ساتھ اوپر جنت میں ہے۔ اپنے آپ سے منہ موڑیں اور یسوع پر بھروسہ کریں، اپنے آپ پر نہیں۔ بائبل کہتی ہے،’’تُم میری طرف پِھرو اور نجات پاؤ‘‘ (اشعیا 45:22). اپنے اندر مت جھانکو۔ یسوع بخود کی جانب دیکھو۔ بائبل کہتی ہے، ’’خداوند یسوع مسیح پر ایمان لا اور تو نجات پائے گا‘‘ (اعمال 16:31). ایک یسوع ہی خون کے ساتھ ہے۔ اُسی پر بھروسہ کرو۔ کسی ایسی بات پر بھروسہ مت کرو جس کا یقین اپنے ذہن میں کرتے ہو۔ آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو چکے ہیں یہ دیکھنے کے لیے اپنے خیالات اور احساسات پر نظر مت ڈالو۔ یسوع بخود پر بھروسہ کرو۔ ایک وہ ہی خون کے ساتھ ہے۔ اگر آپ یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں، تو اُس کا خُون آپ کے گناہوں کو ڈھانپ لے گا۔

میں کیوں آپ کو یسوع کے خُون کے وسیلے سے ڈھانپے جانے کے لیے بتا رہا ہوں؟ کیونکہ صرف یسوع کا خون ہی ایک جان کو بچاتا ہے۔ ایمی زبالاگا Emi Zabalaga گناہ میں گمراہ ہو چکی تھی۔ اُس کو ایک نجات دہندہ کی ضرورت تھی۔ اُنہوں نے لکھا، ’’میرا گناہ ایک لامحدود گہرے سمندر کی مانند پھیل چکا ہے۔ میں اِس کو مذید اور برداشت نہیں کرسکتی۔ مجھے مسیح کو پانا ہی ہے۔ مجھے اُس [مسیح] کا خون پانا ہی ہے۔ یسوع سے بزدلانہ خوف میں پیچھے ہٹنے کے بجائے، مسیح میں ایک اور جھوٹی تبدیلی سے خوفزدہ ہونے کے بجائے، یا ایک غلطی کرنے کے بجائے، یا خود میں جھانکنے کے بجائے، اپنے احساسات کی جانچ کرنے کے بجائے یا تاریکی میں اِدھر اُدھر ٹٹولنے کے بجائے جیسا کہ میں نے ہمیشہ پہلے کیا، میں نے ایمان کے وسیلے سے مسیح کی جانب دیکھا۔ وہ وہاں تھا! وہ زندہ مسیح! اُس نے مجھے نجات دلائی؛ اُس نے میرے گناہوں کو اپنے قیمتی خون میں تربہ تر کر دیا؛ اُس نے گناہ کے بھاری بوجھ کو اُٹھا لیا! یسوع نے خُدا کے اُس قہر کو جو کہ مجھ پر زندگی میں، موت میں، آخری عدالت کے موقع پر، اور جہنم میں مستحقانہ طور پر نازل ہوتا خود جذب کر لیا۔ اُس نے مجھے میرے تمام گناہوں سے درگزر کیا اور مجھے معافی بخشی۔ میرے ریکارڈ پر خود اُس [یسوع کے] اپنے خون کے ساتھ ’قصوروار نہیں‘ کی مہر لگ چکی ہے! وہ میرا وکیل، میرا ثالثی، میرا ہیرو اور میرا خُداوند ہے۔‘‘ یہ ہے جو یسوع کے خون کا مطلب اُس ایک جان کے لیے ہوتا ہے جو گمراہ تھی، اور مسیح میں مل چکی ہے۔ صرف یسوع کا خون ہی ایک جان کو نجات دِلاتا ہے۔

میرے لیے یسوع کا خون سب سے اہم ترین بات ہے، حالانکہ میں نے اِس کو نہ کبھی دیکھا یا محسوس کیا۔ کیونکہ یسوع کے خون کے وسیلے سے میں نے مخلصی پائی۔ میں اِس قدر گمراہ ہو چکا تھا۔ میں ایک بدنصیب ناراض زندگی میں اِس قدر گمراہ ہو چکا تھا۔ میرے پاس مستقبل کے لیے کوئی اُمید نہ تھی۔ اور میں بدل نہیں سکتا تھا۔ جو میں پہلے ہی سے تھا اُس کے علاوہ کچھ اور کرنے کے لیے فیصلہ نہیں کر پایا تھا۔ میرے تکبر نے مجھےگمراہ ہی رکھا۔ میری ہٹ دھرمی نے مجھے نااُمید ہی رکھا۔ میرے گناہ نے مجھے گناہ سے بھرپور ہی رکھا۔

میں جانتا تھا مجھے ایک نجات دہندہ کی ضرورت تھی، لیکن میں اِس کا اِقرار نہیں کر پاتا تھا۔ میں جانتا تھا مجھے معاف کیے جانے کی ضرورت تھی، لیکن میں معافی مانگنے کے لیے نہیں پوچھتا تھا۔ لیکن بالاآخر، پاک روح نے میری جان کو شکست دی اور میں اپنے گناہ میں مذید اور جاری نہ رہ پایا۔ میرا خود اپنے گناہ سے بھرپور، لعنتی، اور ناقابلِ معافی جان کے ساتھ سامنا تھا، اور میں کُلی طور پر گمراہ ہو چکا تھا۔ میں کُلی طور پر گمراہ ہو چکا تھا، اور ایک نجات دہندہ کی ضرورت میں تھا۔ اُس نجات دہندہ نے مجھے ڈھونڈ لیا – اُس کا نام یسوع ہے۔ یسوع نے مجھے اپنے خون کے اختیار کے وسیلے سے نجات دلائی۔ ماسوائے یسوع کے خون کے کوئی بھی چیز میرے گناہوں کو نہیں چُھپا سکتی۔ مجھے اپنے گناہوں کو ڈھانپنے کی ضرورت تھی، اِسی لیے مجھے یسوع کے خون کو پانا ہی تھا۔ یہی ہے جو آپ کو بھی پانا چاہیے۔ آپ کو اپنے گناہوں کو ڈھکوانا چاہیے۔ آپ کو یسوع کے خون کے وسیلے سے معاف کیے جانا، پاک کیے جانا اور چُھپائے جانا چاہیے۔ یسوع پر بھروسہ کریں، اور اُس کا خون آپ کو ڈھانکے گا، پاک صاف کرے گا، آپ کے گناہ کو چُھپائے گا، اور آپ ہمیشہ کے لیے نجات پا جائیں گے۔ میں دعا مانگتا ہوں کہ آپ آج ہی اُس پر بھروسہ کریں گے۔ آمین۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بیجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
     ’’کچھ نہیں ماسوائے اُس خون کے Nothing But the Blood‘‘ (شاعر رابرٹ لؤری Robert Lowry، 1826۔1899)۔

لُبِ لُباب

خُون اور گناہ

SIN AND BLOOD

ڈاکٹر سی۔ ایل۔ کیگن کی جانب سے تحریر کیا گیا ایک واعظ
اور مسٹر جان سیموئیل کیگن کے وسیلے سے منادی کی گئی
A sermon written by Dr. C. L. Cagan
and preached by Mr. John Samuel Cagan

’’اُس کے بیٹے یسوع کا خُون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘
(1۔ یوحنا 1:7).

(حزقی ایل18:20؛ گلِتیوں3:10)

I.   پہلی بات، وہ لفظ ’’گناہ،‘‘ 1یوحنا3:4؛ خروج20:16؛
مکاشفہ21:8؛ زبور90:8؛ واعظ12:14؛
متی5:28؛ گلِتیوں3:10؛ متی22:36، 37۔38؛
رومیوں8:7؛ افسیوں2:5، 3 .

II.  دوسری بات، وہ لفظ ’’خُون،‘‘ پیدائش4:3۔5؛ مرقس10:45؛
متی16:21؛ یوحنا12:27؛ رومیوں3:24۔25؛ 5:9؛
لوقا22:20؛ اعمال20:28؛ افسیوں1:7؛ کُلسیوں1:14؛
اشعیا45:22؛ اعمال16:31 .