Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


یسُوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں

LOOKING UNTO JESUS
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خداوند کے دِن کی صبح، 11 جون، 2017
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, June 11, 2017

’’آؤ! ہم ایمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں جس نے اُس خُوشی کے لیے جو اُس کی نظروں کے سامنے تھی، شرمندگی کی پرواہ نہ کی بلکہ صلیب کا دُکھ سہا اور خدا کے تخت کی دائیں طرف جا بیٹھا‘‘ (عبرانیوں 12:2).

یہ آیت مسیح کی خوشخبری کی وضاحت کرتی ہے۔ میں آپ کو پیش کرنے کے لیے تمام بائبل میں سے اِس سے زیادہ واضح آیت کے بارے میں سوچ نہیں سکتا جو آپ کو حقیقی مسیحی کیا یقین کرتے تھے کے بارے میں ایک سادہ سے بیان پیش کی حیثیت سے پیش کی گئی ہو۔

اب، آپ کو اِس واعظ کونہایت احتیاط کے ساتھ سُننا چاہیے، جب میں اِس آیت کو الگ سے لوں گا اور اِس کو اِسی قدر احتیاط کے ساتھ جتنا کہ ممکن ہو سکتا ہے واضح کروں۔ کاش یہ تلاوت آپ کے دِل کو کھولے تاکہ مسیح کا نور اندر چمکے، جہاں پر ابھی تاریکی اور تذبذب و پریشانی چھائی ہوئی ہے۔

ایک شخص گرجا گھر جا سکتا ہے اور پھر بھی شدید تاریکی میں ہو سکتا ہے۔ ایک شخص بہت زیادہ بائبل کو سیکھ سکتا ہے اور پھر بھی تذبذب کا شکار ہو سکتا ہے، اور جو کچھ پڑھتے ہیں اُس کو سمجھنے کے لیے ذہنی تاریکی میں ہوتے ہیں۔ یہ میری دُعا ہے کہ خُدا خُود ’’آپ کے دِل کی آنکھوں‘‘ کو کھول دے گا (افسیوں1:18) جس وقت میں منادی کروں گا۔ صرف جب خُدا یہ کرتا ہے تب ہی آپ اِس آیت میں سے کچھ سچائیوں کو ہضم کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

تلاوت ہمیں تین بنیادی سچائیاں پیش کرتی ہے:


1. یسوع نے آپ کے لیے کیا کِیا۔

2. یسوع نے آپ کے لیے یہ کیوں کیا۔

3. اِس سے فائدہ کیسے حاصل کیا جائے۔

I۔ پہلی بات، یسوع نے آپ کے لیے کیا کِیا۔

’’آؤ! ہم یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں [جس نے] شرمندگی کی پرواہ نہ کی بلکہ صلیب کا دُکھ سہا …‘‘ (عبرانیوں 12:2).

یونانی میں لفظ ’’برداشت کرناendured‘‘ کے لیے مطلب ہوتا ہے ’’تکلیفوں میں سے صبر کے ساتھ گزرنا‘‘ (Strong’s)۔ یسوع نہایت صبر کے ساتھ شدید تکلیف اور اذیت میں سے آپ کی جان کو گناہ کی سزا سے بچانے کے لیے گزرا تھا۔ جیسا کہ پولPoole اِس کو تحریر کرتے ہیں:

(مسیح نے) صلیب کا دُکھ سہا تھا، اُس کے ساتھ اُس کی (تمام غمگینیوں کو اپناتے ہوئے)، اپنی جان میں غموں کے ساتھ، اپنے بدن میں اذیتوں کی دردوں کے ساتھ، (پیٹے جانے کی وجہ سے)، مارے جانے، کانٹوں کے چُبھنے، کوڑوں کی وجہ سے کھال کے پھٹنے، کیلوں کے ساتھ اپنے ہاتھوں اور پیروں میں (سے سوراخوں کو) برداشت کرنے، اُن تمام بُرائیوں کے ساتھ جو یا تو حسد ورنہ اِشتعال یا لوگوں کا غصب وغصہ اُس پر مُسلط کر پایا ہو گا؛ وہ نہ ہی تو اپنے بوجھ کی وجہ سے خستہ حال تھا نہ ہی وہ اِس سے بھاگ رہا تھا نہ ہی اِس کے تحت بے ہوش ہو رہا تھا۔ کس قدرناقابلِ شکست نرم مزاجی اور پُرامن حوصلے کے ساتھ اُس تمام میں سے وہ گزر گیا جس کی اُس کے بارے میں پیشن گوئی کی گئی تھی (اشعیا53 باب میں)! متھیو پول Matthew Poole، عبرانیوں12:2 پر رائے)۔

پھر، بھی، یسوع ’’اُس شرمندگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے‘‘ مصلوبیت سے گزرا (عبرانیوں12:2)۔ ’’پرواہ نہ کرنا یا حقیر سمجھنا despising‘‘ کا مطلب ہوتا ہے ’’سرسری سا سوچنا‘‘ یا ’’تھوڑا سا سوچنا‘‘ (Vine’s)۔ یسوع نے اُس شدید تکلیف کے بارے میں تھوڑا سا سوچا تھا جس میں سے وہ گزرا تھا کیونکہ آپ کو بچانے اور خُدا کو جلال بخشنے کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ ’’شرمندگی کی پرواہ نہ کرنا۔‘‘ یہاں پر شرمندگی کا مطلب ہے ’’رسوائی یا ذلالت یا بے عزتی‘‘ (Strong’s)۔ یسوع کو آپ کو گناہوں کی سزا سے نجات دلانے کے لیے آپ کے لیے رسوا و ذلیل ہونا ہی تھا۔ اُس کو آپ کی جگہ پر بے عزت ہونا ہی تھا، تاکہ آپ کو آخری عدالت میں رسوا و ذلیل نہ ہونا پڑے۔

یسوع کا پیٹے جانے یا مارے جانے کی وجہ سے بے عزتی ہوئی تھی۔ اُس کی بے عزتی اُس پر تھوکے جانے اور اُس کی داڑھی کے بال نوچے جانے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ اُس کی بے عزتی اُس غصیلے ہجوم کے ’’اِسے صلیب دو! اِسے صلیب دو!‘‘ چِلانے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ اُس کی رسوائی و بے عزتی اُس کے تمام کپڑے اُتارے جانے اور صلیب پر برہنہ لٹکائے جانے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

اُس کی رسوائی، شرمندگی آپ کی جگہ پر ہوئی تھی۔

’’اِس لیے کہ مسیح…یعنی راستباز نے ناراستوں کے گناہوں کے بدلہ میں ایک ہی بار دُکھ اُٹھایا‘‘ (1۔ پطرس 3:18).

’’خداوند نے ہم سب کی بدکاری اُس پر لاد دی‘‘ (اشعیا 53:6).

یسوع نے اُس سزا کو اپنایا جو آپ کو اپنے گناہ کی وجہ سے ملنی چاہیے تھی۔ یسوع کو آپ کی جگہ پر سزا دی گئی تھی۔

یسوع کی رسوائی آپ کی جگہ پر کی گئی تھی۔ آخری عدالت کے موقع پر ہر گناہ جس کا کبھی بھی آپ سے اِرتکاب ہوا خُدا کے ذریعے سے پڑھا جائے گا۔ یہ آپ کو ساری دُنیا کے سامنے شرمندہ کر دے گا۔ لیکن اگر آپ مسیح پر بھروسہ کرتے ہیں، وہ رسوائی آپ کی جگہ پر اُس کو ملی تھی۔ آپ کے ننگا اور اپنے گناہ پر شرمندہ کھڑے ہونے کے بجائے یسوع صلیب پر آپ کی جگہ ننگا کھڑا ہوا تھا – اگر آپ اُس پر بھروسہ کرتے ہیں!

اُس صلیب پر یسوع مسیح کے ’’متبدلیاتی کفارے‘‘ کے بارے میں بائبل تعلیم دیتی ہے! ڈاکٹر پی۔ بی۔ فٹزواٹر Dr. P. B. Fitzwater کہتے ہیں:

اُس کا کفارہ متبدلیاتیvicarious تھا، جس کا مطلب ہوتا ہے دوسرے کی جگہ پر اُس کی خاطر عمل کرنا یا اُس کی نمائندگی کرنا (مسیحی تھیالوجی Christian Theology، عئیرڈمینزEerdmans، 1948، صفحہ426)۔

اُس انگریزی لفظ ’’متبدلیاتی vicarious‘‘ کا مطلب ہوتا ہے ’’ایک شخص کی جگہ کو دوسرے کے ذریعے سے فرض یا پورا کیا جانا‘‘ (Webster’s New Collegiate Dictionary، 1960)۔

اور بالکل یہی تھا جو یسوع نے آپ کے لیے کیا تھا! ’’ایک شخص (آپ) کی جگہ کو دوسرے (مسیح) کے ذریعے سے پورا یا فرض کیا گیا۔‘‘ اُس نے اُس سزا کو اپنایا جس کے مستحق گناہ کی وجہ سے آپ تھے۔

بائبل کہتی ہے:

’’مسیح بہت سے لوگوں کے گناہ اُٹھا لے جانے کے لیے ایک ہی بار قربان ہوا‘‘ (عبرانیوں 9:28).

’’کتابِ مقدّس کے مطابق مسیح ہمارے گناہوں کے لیے قُربان ہُوا‘‘ (1۔ کرنتھیوں 15:3).

مسیح نے اُس جرمانے کو ادا کیا جس کے مستحق گناہ کرنے کے وجہ سے آپ تھے۔ قیمت اُس نے چکائی۔

میرا سوتیلا باپ ایک سخت جان بوڑھے بحری فوجیMarine تھے۔ ایک مرتبہ اُنہوں نے ایک پولیس والے کے پِچھواڑے پر لات مار دی۔ اُنہوں نے اُنھیں جیل میں ڈال دیا۔ آدھی رات کو میری والدہ نے ایڈ گیلِک Ed Gallick کو اُن کی ضمانت کروانے کے لیے کہا۔ ایڈ جیل تک گئے اور اُن کی ضمانت ادا کی۔ اُنہوں نے میرے سوتیلے باپ کو چھوڑ دیا۔ جب وہ جیل میں سے باہر نکل رہے تھے، اور ایڈ کو دیکھا تو اُس سے کہا، ’’تم یہاں پر کیا کر رہے ہو؟‘‘

وہ مجھے جو یسوع نے کیا اُس کی یاد دِلاتا ہے۔ اُس نے آپ کو جہنم میں آپ کے گناہوں کی سزا پانے سے بچانے کے لیے ضمانت کی ادائیگی کی۔ ہم صلیب کی جانب دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں، ’’تم یہاں پر کیا کر رہے ہو؟‘‘ اِس کا جواب ہے – وہ آپ کی ضمانت ادا کر رہا ہے – آپ کو خدا کی جہنم کے قیدخانے سے باہر نکالنے کے لیے! ابھی یسوع میں اپنے ایمان کو قائم کریں!

II۔ دوسری بات، یسوع نے آپ کے لیے یہ کیوں کیا۔

’’جس نے اُس خُوشی کے لیے جو اُس کی نظروں کے سامنے تھی‘‘ (عبرانیوں 12:2).

یسوع صلیب پر جان بوجھ کر گیا تھا۔ وہ کسی بھی وقت بچنے کے لیے قوت سے کافی بھرپور تھا۔ اِس کے بجائے، ’’وہ ذبح ہونے کے لیے برّہ کی مانند لایا گیا‘‘ (اشعیا53:7)۔ وہ کیوں عاجزی کے ساتھ آپ کے گناہوں کی ادائیگی کے لیے صلیب پر گیا؟ اُس نے یہ ’’اُس خوشی کے لیے جو اُس کے سامنے تھی‘‘ کیا تھا (عبرانیوں12:2)۔

پہلی بات، یہاں جنت میں جانے کی مسرت تھی۔ مسیح جانتا تھا کہ وہ فوراً جنت میں داخل ہو جائے گا جب وہ صلیب پر مر گیا تھا۔ اُس نے اُس ڈاکو کو کہا تھا جو اُس کے قریب مر رہا تھا، ’’آج ہی تُو میرے ساتھ فردوس میں ہوگا‘‘ (لوقا23:43)۔

پھر، اُس نے آپ کو بھی جنت میں داخل ہونے کی مسرت کو دیکھنے کی توقع کی تھی۔ کتنی خوشی یسوع نے محسوس کی تھی جب اُس نے مسیح پر ایمان لا کر تبدیل ہوتے ہوئے ڈاکو کو دیکھا تھا! اور کتنی خوشی وہ محسوس کرے گا جب وہ آپ کو دیکھے گا۔

کل میں نے بے شمار لوگوں کو دیکھا جن کی میں نے مسیح تک رہنمائی کی تھی۔ اُن میں سے ایک اِس وقت منادوں کا چیئرمین ہے۔ دوسرا پادری صاحب کا اسسٹنٹ ہے۔ اِن لوگوں کو دیکھنے سے مجھے شدید خوشی ملتی ہے، جن کی میں نے چالیس سال پہلے مسیح تک رہنمائی کی تھی۔ یہ بھی اُس خوشی کا حصہ ہے جس کا تجربہ جنت میں ہونے کی مسیح نے توقع کی تھی۔ اور اِسی لیے نے جان بوجھ کر اُنہیں اُس کو مصلوب کرنے دیا تھا – ’’بے شمار فرزندوں کو جلال میں‘‘ داخل کرے (عبرانیوں2:10)۔

یہ ہی وجہ ہے کہ یسوع دونوں ’’ہمارے ایمان کا مصنف اور ختم کرنے والا‘‘ ہے۔ وہ ہم میں ایمان کو تخلیق کرتا ہے اور وہ ہمیں کامل کرتا ہے اور ہماری حفاظت کرتا ہے۔ تمام نجات مسیح میں ہے!

III۔ تیسری بات، اِس سے فائدہ کیسے حاصل کیا جائے۔

’’آؤ! ہم یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں... جو خدا کے تخت کی دائیں طرف جا بیٹھا‘‘ (عبرانیوں 12:2).

اعمال کی کتاب میں رسولوں نے مشکلوں سے ایک بھی واعظ مسیح کے آسمان میں اُٹھائے جانے اور خُدا کے داہنے ہاتھ پر بیٹھنے کے براہ راست حوالے کے بغیر نہیں دیا۔ میں قائل ہو چکا ہوں کہ ہمیں، اپنے زمانے میں، مسیح کے آسمان میں اُٹھائے جانے پر منادی کرنے کی ضرورت ہے جیسے رسولوں نے کی تھی۔ درج ذیل وجوہات ہیں کہ میں ایسا سوچتا ہوں:

1. مسیح کا باپ کے داہنے ہاتھ پر بیٹھنے کے لیے آسمان میں اُٹھائے جانے پر منادی کرنا اِس بات کو واضح کر دیتا ہے کہ مسیح اور باپ دو واضح – الگ الگ مختلف – ہستیاں ہیں۔ آج تثلیث کے بارے میں بائبل کا عقیدہ دُھندلا ہو چکا ہے۔ بے شمار لوگ اِس نہایت اہم نکتے کو جانے بغیر نمائشی بدعتی بنے ہوئے ہیں۔

2. مصالِحت، کفارے، اور راستبازی کے بائبل کے عظیم عقائد لگ بھگ گم ہو چکے ہیں جب خُدا باپ اور یسوع بیٹے کو تثلیث میں دو جُداگانہ ہستیوں کے طور پر نہیں دیکھا جاتا۔ مسیح کا مصالِحانہ کام ڈرامائی طور پر آسمان میں اُٹھائے جانے کے وسیلے سے واضح ہو جاتا ہے۔

3. مسیح کے آسمان میں اُٹھائے جانے کی منادی کرنے کے وسیلے سے فیصلہ سازیت decisionism کا علاج ہو جاتا ہے۔ لوگوں کو آسمان میں اُٹھائے گئے مسیح کی جانب موڑنے سے فیصلہ سازیت کی تمام اقسام کا علاج ہو جاتا ہے۔


کچھ عرصہ قبل میں نے ایک مبلغ کو فریسیوں اور محصول لینے والوں (لوقا18:9۔14) پر ایک شاندار واعظ دیتے ہوئے سُنا۔ اُس نے فیصلہ سازیت کی تقریباً تمام اقسام کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا، یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ نجات ’’گنہگار کی دعا‘‘ کو کہنے، سامنے آنے، گرجا گھر جانے، وغیرہ کے ذریعے سے نہیں ملتی۔ پھر اُس نےکہا، ’’آپ کو یسوع میں یقین کرنا پڑتا ہے۔‘‘ میں نے سوچا، ’’بالکل صحیح!‘‘ لیکن پھر اُس نے کہا، ’’یسوع میں یقین کرنے کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ یقین کرتے ہیں کہ وہ آپ کے گناہوں کی ادائیگی کے لیے مرا تھا۔‘‘ میں نے سوچا، ’’اوہ نہیں! یہ تو اِس عقیدے کے ساتھ یسوع بخود پر یقین کرنے سے تذبذب کا شکار ہو چکا ہے!‘‘

میری کس قدر خواہش تھی کہ اِس مبلغ کو اِس کے علاوہ اپنے شاندار واعظ کا اختتام گمراہ گنہگاروں کو آسمان میں اُٹھائے گئے مسیح کی جانب – جو خُدا کے داہنے ہاتھ پر ہے – خود آسمان میں دیکھنے کے لیے کہنے سے کرنا چاہیے تھا!

’’آؤ! ہم یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں (جو)...خدا کے تخت کی دائیں طرف جا بیٹھا‘‘ (عبرانیوں 12:2).

وہ ہے جہاں دیکھنا ہے! وہ ہے جس پر یقین کرنا ہے! وہ ہے جس کے ذریعے سے نجات پانی چاہیے!

’’خداوند یسوع مسیح پر ایمان لا تو تُو اور تیرا سارا خاندان نجات پائے گا‘‘ (اعمال 16:31).

دیکھو اور زندہ رہو، میرے بھائی، زندہ رہو!
یسوع پر ابھی نظر ڈالو اور زندہ رہو،
یہ اُس کے کلام میں درج ہے، ھیلیلویاہ!
یہ آپ کا صرف دیکھنا ہے اور زندہ رہنا!
      (’’دیکھو اور زندہ رہوLook and Live‘‘ شاعر ولیم اے۔ اُوگڈین William A. Ogden، 1841۔1897)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک میں سے تلاوت مسٹر نوح سونگ Mr. Noah Song نے کی تھی: یوحنا12:28۔32۔
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
      نے گایا تھا: ’’دیکھو اور زندہ رہوLook and Live‘‘ (شاعر ولیم اے۔ اُوگڈین William A. Ogden، 1841۔1897)۔

لُبِ لُباب

یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں

LOOKING UNTO JESUS

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’آؤ! ہم ایمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں جس نے اُس خُوشی کے لیے جو اُس کی نظروں کے سامنے تھی، شرمندگی کی پرواہ نہ کی بلکہ صلیب کا دُکھ سہا اور خدا کے تخت کی دائیں طرف جا بیٹھا‘‘ (عبرانیوں 12:2).

   پہلی بات، یسوع نے آپ کے لیے کیا کِیا – صلیب کو سہا، شرمندگی کی پرواہ نہیں کی،‘‘ 1پطرس3:18؛ اشعیا53:6؛ عبرانیوں9:28؛ 1 کرنتھیوں15:3 .

II۔   دوسری بات، یسوع نے آپ کے لیے یہ کیوں کِیا – ’’جس نے اُس خوشی کے لیے جو اُس کے سامنے تھی،‘‘ اشعیا53:7 .
1. آسمان میں داخل ہونے کی خوشی، لوقا23:42 .
2. آپ کو آسمان میں داخل ہوتا دیکھنے کی خوشی، عبرانیوں2:10 .

III۔  تیسری بات، آپ اِس سے فائدہ کیسے حاصل کرتے ہیں – یسوع پر نظریں جمائے رکھنےسے جو خُدا کے تخت کی دائیں طرف جا بیٹھا،‘‘ اعمال16:31۔