Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


پانچ باتیں جس دِن آپ مریں گے
آپ کے ساتھ رونما ہوں گی

FIVE THINGS THAT WILL HAPPEN TO YOU
ON THE DAY YOU DIE
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے تحریر کیا گیا ایک واعظ
اور منادی داکٹر کرھیٹن ایل چعین کی جانب سے کی گئی
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں
ہفتہ کے دِن کی شام، 10 جون، 2017
A sermon written by Dr. R. L. Hymers, Jr.
and preached by Dr. Kreighton L. Chan
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Saturday Evening, June 10, 2017

’’اِنسان جو عورت سے پیدا ہوتا ہے، چند روزہ ہے اور مصیبت کا مارا ہوا ہے‘‘ (ایوب14:1)

جب آپ نوجوان ہوتے ہیں تو یوں لگتا ہے جیسے زندگی ہمیشہ یوں ہی چلتی رہے گی۔ لیکن میں اب تقریباً ساٹھ برس کا ہوں۔ یہ مجھے اب مذید اور انتہائی طویل نہیں دکھائی دیتی۔ مجھے یوں دکھائی دیتا ہے، اب جبکہ میں بوڑھا ہو رہا ہوں، کہ

’’اِنسان جو عورت سے پیدا ہوتا ہے، چند روزہ ہے اور مصیبت کا مارا ہوا ہے‘‘ (ایوب14:1)۔

ہر اُس شخص کے لیے جس نے 100 برس کی زندگی گزاری ہزاروں ایسے رہے ہیں جو کافی پہلے وفات پا گئے۔ اُنسٹھ ملین امریکی بچوں کو اسقاطِ حمل کے ذریعے سے اُن کی ماؤں کے رَحم ہی میں دِن کی روشنی کو کبھی بھی دیکھے بغیر یا ہوا کی ایک بھی سانس لیے بغیر قتل کیا جا چکا ہے۔ لاکھوں بچپن ہی میں یا نوجوان لوگوں کی حیثیت سے مر جاتے ہیں۔ ہزاروں نوعمر بالغ گاڑیوں کے حادثوں میں مر جاتے ہیں۔ مذید ہزاروں منشیات کی زیادتی سے مر جاتے ہیں۔ ہزاروں خودکشی کر کے مر جاتے ہیں۔ موت ہر عمر میں آ جاتی ہے۔ لہٰذا یہ سچ ہے،

’’اِنسان جو عورت سے پیدا ہوتا ہے، چند روزہ ہے اور مصیبت کا مارا ہوا ہے‘‘ (ایوب14:1)۔

آپ مذید کتنا عرصہ اور جی لیں گے؟ صرف ایک ہستی ہے جو جانتی ہے – اور وہ خُدا ہے۔ خُدا بالکل دُرست طور پر جانتا ہے آپ کتنے مہینے زندہ رہیں گے۔ بائبل کہتی ہے، ’’انسان کے دِن مُعّین ہیں، تو اُس کے مہینوں کی تعداد طے کر رکھی ہے‘‘ (ایوب14:5)۔

آپ مذید کتنے مہینے اور زندہ رہ جائیں گے؟ خُدا بالکل صحیح جانتا ہے۔ خُدا پہلے ہی سے آپ کی موت کی تاریخ اور وقت جانتا ہے۔ تاریخ مقرر ہو چکی ہوتی ہے۔ وقت متعّین ہو چکا ہوتا ہے۔ آپ کی موت کا دِن شاید کل ہی ہو، یا اِس وقت سے چند ایک ہفتوں کے بعد، یا چند ایک مہینے بعد میں۔ لیکن اِس بات کا یقین کر لیں – یہ زیادہ دور نہیں ہے۔ ایوب نے کہا،

’’اِنسان جو عورت سے پیدا ہوتا ہے، چند روزہ ہے اور مصیبت کا مارا ہوا ہے‘‘ (ایوب14:1)۔

اُن کے مرنے سے ایک رات پہلے ڈاکٹر ہائیمرز کے ابو نے اُن سے کہا، ’’رابرٹ، میں مذید اور زیادہ زندہ نہیں رہوں گا۔ میں جلد ہی مر جاؤں گا، لیکن یاد رکھنا کہ تم جلد ہی میری پیروی کرو گے۔‘‘ ڈاکٹر ہائیمرز اکثر اُس بارے میں سوچتے ہیں جو اُس رات اُن کے والد نے کہا، ’’تم جلد ہی میری پیروی کرو گے۔‘‘اور ایسا ہی آپ بھی کریں گے، جو آج کی رات اِس واعظ کو سُن رہے ہیں۔ آپ کو اپنی موت کے دِن کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ اگر آپ نجات نہیں پاتے ہیں، تو یہ ہے جو آپ تمام کے ساتھ جس دِن آپ مریں گے رونما ہو گا۔

I۔ پہلی بات، جس دِن آپ مریں گے آپ کی روح اور بدن جُدا ہو جائیں گے۔

بائبل اِس بات کو انتہائی واضح کرتی ہے۔ یہ کہتی ہے کہ جب آپ مریں گے تو آپ کا جسم واپس خاک ہو جائے گا اور آپ کی روح خُدا کے پاس چلی جائے گی:

’’اور خاک خاک سے جا ملے جیسے پہلے ملی ہُوئی تھی، اور روح خدا کی طرف، جس نے اُسے دیا تھا، لُوٹ جائے‘‘ (واعظ 12:7).

آپ کا جسم یا تو لاش جلانے والے کافرانہ عمل میں جل جائے گا یا ایک مسیحی رسم میں زمین کے نیچے دفنا دیا جائے گا۔ تب آپ کی روح خُدا کے پاس واپس چلی جائے گی۔ کچھ کے لیے اُس کا مطلب ہوگا کہ آپ آسمان میں خُدا کی پُرمسرت حضوری میں داخل ہو جائیں گے۔ لیکن بے شمار لوگوں کے لیے اِس کا مطلب ہوگا کہ آپ کی روح خُدا کے پاس واپس انصاف کے لیے جائے گی، اور کہ وہ آپ کو جہنم میں شدید دھشتناکی کی جگہ پر بھیج دے گا۔

آپ کے پاس کوئی طاقت یا صلاحیت نہیں ہو گی کہ فیصلہ کر پائیں کب آپ کا جسم اور روح جُدا ہو جائیں گے۔ بائبل کہتی ہے،

’’کسی آدمی کو اختیار نہیں ہے کہ اپنی رُوح کو روک لے، یعنی اُسے جسم سے جدا نہ ہونے دے، نا ہی اپنی مَوت کے دِن پر کسی آدمی کا اختیار ہے‘‘ (واعظ 8:8).

بوب ہوپBob Hope ایک مشہور و معروف مزاحیہ اداکار تھے۔ بوب ہوپ نے سب سے بڑا اعزاز جو دُنیا پیش کر سکتی ہے پایا تھا۔ ملکہ الزبتھ نے اُنہیں برطانیہ کی مشترکہ دولت کا سورما بنایا تھا۔ جان ایف کینیڈی نے بوب ہوپ کو صدارتی تمغہ عنایت کر کے بہت بڑے اعزاز سے نوازا تھا۔ اُن کی پچانوی سالگرہ پر ریاست ہائے متحدہ کے پانچ صدر حاضر تھے۔ بوب ہوپ ایک کروڑ پتی تھے۔ بوب ہوپ مالیبوMalibu، پام سپرنگز Palm Springs اور سان فرانسسکو کی وادی میں ہزاروں ایکڑ زمین کے مالک تھے۔ وہ دُنیا میں بہترین طبّی علاج کروا سکتے تھے۔ اُن کو کہیں بھی بہترین ڈاکٹرز مہیا تھے۔ اُنہوں نے 100 سالہ زندگی بسر کی۔ اور اِس کے باوجود، جب اُن کا مقررہ دِن آیا – اِن میں سے کوئی بھی اُن کے جسم اور روح کو موت میں جُدا ہونے سے روک نہ پایا۔

’’کسی آدمی کو اختیار نہیں ہے کہ اپنی رُوح کو روک لے، یعنی اُسے جسم سے جدا نہ ہونے دے، لہٰذا اپنی مَوت کے دِن پر کسی آدمی کا اختیار نہیں ہے‘‘ (واعظ 8:8).

اور آپ کے لیے بھی ایسا ہی ہوگا۔ جب آپ کی موت دِن اور لمحہ آئے گا – شاید چند ایک مہینوں میں – تو آپ کے پاس اپنی روح کو جسم میں سے کھینچے جانے سے روکنے کے لیے بالکل بھی کوئی قوت نہیں ہو گی – اور، اپنی غیرنجات یافتہ حالت میں، تمام ابدیت کے لیے اور تمام زمانوں کے لیے جہنم میں تکلیف اور اُبلتے ہوئے، جلتے ہوئے درد کے غار میں بھیج دیا جائے گا۔

II۔ دوسری بات، جس دِن آپ مریں گے تمام زمینی رشتے اور دوستانے ختم ہو جائیں گے۔

اِس بات کو دولت مند شخص کی موت کے واقعے میں واضح کیا جا چکا ہے جو لوقا کے سولہویں باب میں درج ہے۔

’’اور جب اُس نے عالمِ ارواح میں عذاب میں مبتلا ہو کر اپنی آنکھیں اوپر اُٹھائیں…تب اُس نے کہا، اِس لیے اَے باپ، میں منّت کرتا ہُوں کہ تُو اُسے [لعزر کو] دنیا میں میرے باپ کے گھر بھیج…تاکہ وہ اُنہیں آگاہ کرے، کہیں ایسا نہ ہوکہ وہ بھی اِس عذاب والی جگہ آ جائیں‘‘ (لوقا 16:23، 27۔28).

لیکن ابراہام نے اُسے بتایا کہ وہ ناممکن تھا، کہ مُردہ واپس زندوں کی دُنیا میں نہیں جا سکتے – حتّٰی کہ اُنہیں خبردار کرنے کے لیے بھی نہیں۔ دیکھا آپ نے، یہ دولت مند شخص موت کے ذریعے سے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے ہمیشہ کے لیے جُدا ہو چکا تھا۔

موت آپ کو اِس زمین پر ہر انسانی رشتہ دار اور دوست سے جُدا کر دیتی ہے۔ اگر آپ ایک مسیحی نہیں ہیں، تو آپ کے پاس اُنہیں دوبارہ دیکھنے کی کوئی بھی اُمید باقی نہیں ہے، کیونکہ جہنم میں تمام سہولتیں جا چکی ہوتی ہیں، اور وہاں پر کوئی بھی خوشی سے بھرپور ملاپ نہیں ہوتے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ لوقا 16 باب میں وہ دولت مند شخص اپنے تکلیفوں میں فوری طور پر تنہا تھا۔ آپ کو ہمیشہ کے لیے آپ کے تمام دوستوں اور آپ کے تمام پیارے رشتہ داروں سے علیحدہ کیا جائے گا، اگر آپ غیرنجات یافتہ ہوئے جب موت آتی ہے۔

ہم آپ کے کفن کے اِردگِرد کھڑے ہوں گے اور رو رہے ہوں گے۔ ہم غم کا حصہ اِس حقیقت میں پِنہاں ہو گا کہ ہم جان جائیں گے کہ ہم آپ کو پھر کبھی بھی دوبارہ نہیں دیکھ پائیں گے – کیونکہ آپ جہنم میں جا چکے ہوں گے – اور ہم یہ جان جائیں گے۔ سوچیں سکون پہنچانے کے لیے اپنے قریبی مسیحی دوستوں کے بغیر آپ کے لیے جہنم کس قدر تنہا ہو گی۔ جہنم کی ہولناک تنہائی کے بارے میں سوچیں!

III۔ تیسری بات، جس دِن آپ مریں گے آپ سے آپ کے تمام اثاثے لے لیے جائیں گے۔

کیا آپ کو ڈِکنز کے کرسمس کیرل A Christmas Carol میں وہ ناگوار نظارہ یاد ہے، جب دولت مند سکروج Scrooge کو اُس کے رویاء میں ایک جھلکی دکھائی جاتی ہے کہ وہ لوگ اُس کے ساتھ اُس کی موت کے بعد کیا سلوک کریں گے؟ نوکرانیوں نے اُس کے وکٹورین بستر کے اِردگِرد مہنگے پردوں کو چیر پھاڑ ڈالا تھا – چند سکّوں میں بیچنے کی خاطر۔ دوسرے نوکروں اور یہاں تک کہ تجہیزوتکفین کا بندوبست کرنے والے لوگوں نے اُس کے کپڑے، اُس کی بڑی سونے کی گھڑی اور زنجیر چُرا لی، اور حتّٰی کے اُس کے بستر کے کمل تک چُوری کر لیے – جب وہ اِس بات پر ہنس رہے تھے کہ وہ اپنی زندگی میں کس قدر کمینہ احمق بوڑھا رہا تھا۔

یہ ہولناک نظارہ بالکل اِسی طرح سے شاید آپ کے ساتھ رونما نہ ہو جب آپ مریں، لیکن مشابہتیں ہوں گی۔ آپ کی لڑکیاں – آپ کی تمام کی تمام خوبصورت چھوٹی چھوٹی گُڑیوں اور ملبوسات کو ڈبوں میں بند کر دیا جائے گا اور بیچا یا بانٹ دیا جائے گا۔ آپ کے بُندے اور چوڑیاں، یہاں تک کہ شاید آپ کی محبوب شادی کی انگوٹھی بیچ دی جائے گی یا لالچی رشتہ داروں کے ذریعے سے چوری ہو جائے گی۔ ڈاکٹر ہائیمرز نے تجہیز و تکفین کا بندوبست کرنے والے کو شادی کی انگوٹھی کو شدید دشواری کے ساتھ اُن کی پیاری بوڑھی خالہ کی انگلی میں سے کھینچتے ہوئے دیکھا تھا، تاکہ اُن کے بچوں میں سے ایک اُس کو بیچ پاتا اور اُس پیسے کو استعمال کر کے منشیات خرید پاتا، جس سے اُن کی خالہ کو نفرت ہوتی۔

آپ لڑکے اور آدمی کوئی بہتر نہیں ہونگے۔ وہ آپ کی نشانیوں اور تصویروں اور بچپن کے کھلونوں کو ڈبوں میں بند کر دیں گے اور اُنہیں بیچ دیں گے – یا اُنہیں ایک بوسیدہ بالاخانے میں پھینک دیں گے، کبھی بھی دوبارہ نہ دیکھنے کے لیے۔

اور پیسہ جو آپ نے زندگی میں کمایا تھا اُس پر لڑائی ہو گی اور لالچی رشتہ داروں کے ذریعے سے ہتھیا لیا جائے گا۔ زمین پر آپ کی زندگی کی یادگار کے طور پر کچھ بھی باقی نہیں بچے گا۔ موت آپ کو آپ کے تمام زمینی اثاثوں سے محروم کر دے گی۔

اور ایسا ہی آپ کے ساتھ ہوگا۔ آپ کی موت کے دِن جو کچھ بھی آپ کی ملکیت تھا وقت کے ایک ہی لمحے میں آپ سے لے لیا جائے گا۔ لوقا 16 باب میں دولت مند اپنے ساتھ جہنم میں کچھ بھی لے کر نہیں گیا تھا – اور نہ ہی آپ لے کر جائیں گے، کیونکہ

’’قہر کے دِن دولت کام نہیں آتی‘‘ (امثال 11:4).

IV۔ چوتھی بات، جس دِن آپ مریں گے آپ کے تمام زمینی منصوبوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

آپ مستقبل کے لیے منصوبے بنا چکے ہوتے ہیں۔ آپ کی زندگی میں بے شمار باتیں کرنے کی اُمیدیں ہوتی ہیں۔ لیکن آپ کی موت کے دِن ہی تمام کی تمام اُمیدیں اور منصوبے یکدم ختم ہو جائیں گے۔ یہ ظاہر کرنے کے لیے یسوع نے ایک تمثیل پیش کی تھی۔ ایک دولت مند شخص مر جاتا ہے، اور ہر ایک چیز جو اُس کی ملکیت تھی دوسرے ہتھیا لیتے ہیں۔ اُس شخص کے بہت بڑے بڑے منصوبے تھے، لیکن وہ تمام کے تمام جس رات کو وہ مرتا ہے اچانک ختم ہو جاتے ہیں۔ آپ کے بے شمار منصوبے اور اُن کاموں کے خواب ہیں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔ جس دِن آپ مرتے ہیں وہ تمام کے تمام منصوبے اور خواب اور اُمیدیں اچانک ختم ہو جائیں گی – اور آپ ابدیت کا سامنا بغیر کسی اُمید کے کریں گے – کیونکہ آپ نے اپنی روح کی نجات کو تلاش نہیں کیا تھا۔ تب خُدا بھی آپ سے کہے گا،

’’اَے نادان، اِسی رات تیری جان تجھ سے طلب کر لی جائیگی‘‘ (لوقا 12:20).

V۔ پانچویں بات، جس دِن آپ مریں گے نجات کی تمام اُمید آپ کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گی۔

کسی کے لیے بھی کسی بھی طرح کی کوئی اُمید نہیں ہوتی جو غیرنجات یافتہ حالت میں مرتا ہے۔ بائبل کہتی ہے،

’’جو بُرائی کرتا ہے وہ بُرائی ہی کرتا چلا جائے۔ جو نجس ہے وہ نجس ہی ہوتا چلا جائے…‘‘ (مکاشفہ 22:11).

اگر آپ اپنے گناہ کو مسیح کے خون سے پاک صاف کیے بغیر ہی مر جاتے ہیں تو آپ تمام ابدیت کے لیے جہنم میں اُسی گمراہ حالت ہی میں رہیں گے۔ کسی کے لیے بھی جو مسیح کے بغیر مر جاتا ہے آسمان میں جانے کی کوئی اُمید نہیں ہوتی۔

آسمان میں، ابراہام دولت مند شخص کے ساتھ جہنم میں بات کرتا ہے۔ اُس نے کہا،

’’ہمارے اور تمہارے درمیان ایک بڑا گڑھا واقع ہے تاکہ جو…اِس پار ہماری طرف آنا چاہیں، نہ آسکیں‘‘ (لوقا 16:26).

جنت اور جہنم کے درمیان ایک بہت بڑی خلیج واقع ہے۔ وہ ’’خلیجgulf‘‘ ایک پاتال ہے، ایک چوڑا فاصلہ۔ وہاں اُن کے درمیان جو جہنم میں اور جو جنت میں ہیں گرینڈ کینئین Grand Canyon سے بھی بہت چوڑا فاصلہ ہے۔

’’جو اِس پار ہماری طرف آنا چاہیں، نہ آسکیں‘‘ (لوقا 16:26).

جس دِن آپ مرتے ہیں، مسیح میں نجات کی تمام اُمید آپ کے لیے ختم ہو جائے گی۔

ہماری تلاوت کو یاد رکھیں،

’’اِنسان جو عورت سے پیدا ہوتا ہے چند روزہ ہے اور مصیبت کا مارا ہُوا بھی‘‘ (ایوب 14:1).

’’اِنسان کے دِن معین ہیں، تُو نے اُس کے مہینوں کی تعداد طَے کر رکھی ہے‘‘ (ایوب 14:5).

تنہا خُدا جانتا ہے کتنے دِن، کتنے مہینے آپ کے مرنے سے پہلے آپ کے پاس بچے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ بائبل کہتی ہے، ’’اپنے خُدا سے ملنے کے لیے تیار ہو‘‘ (عاموس4:12)۔ مسیح کے پاس آئیں اور اپنے گناہ سے اُس کے خون کے وسیلے سے پاک صاف ہو جائیں اِس سے پہلے کہ بہت تاخیر ہو جائے۔ ڈاکٹر ہائیمرز، مہربانی سے آئیں اور اِس عبادت کا اختتام کریں۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’کافی دیر میں نے نجات دہندہ کو نظر انداز کیا Too Long I Neglected‘‘
     (شاعر ڈاکٹر جان آر۔ رائس Dr. John R. Rice، 1895۔1980)۔

لُبِ لُباب

پانچ باتیں جس دِن آپ مریں گے
آپ کے ساتھ رونما ہوں گی

FIVE THINGS THAT WILL HAPPEN TO YOU
ON THE DAY YOU DIE

ڈٓاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے تحریر کیا گیا ایک واعظ
اور جس کی منادی ڈاکٹر کرھیٹن ایل۔ چعین نے کی
A sermon written by Dr. R. L. Hymers, Jr.
and preached by Dr. Kreighton L. Chan

’’اِنسان جو عورت سے پیدا ہوتا ہے، چند روزہ ہے اور مصیبت کا مارا ہوا ہے‘‘ (ایوب14:1)

    پہلی بات، جس دِن آپ مریں گے آپ کی روح اور بدن جُدا ہو جائیں گے،
واعظ 12:7؛ 8:8 .

II۔   دوسری بات، جس دِن آپ مریں گے تمام زمینی رشتے اور دوستانے ختم
ہو جائیں گے، لوقا16:23، 27۔28 .

III۔  تیسری بات، جس دِن آپ مریں گے آپ سے آپ کے تمام اثاثے لے لیے
جائیں گے، امثال11:4 .

IV۔  چوتھی بات، جس دِن آپ مریں گے آپ کے تمام زمینی منصوبوں کا خاتمہ ہو جائے گا، لوقا12:20 .

  پانچویں بات، جس دِن آپ مریں گے نجات کی تمام اُمید آپ کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گی مکاشفہ22:11؛ لوقا16:26؛ ایوب14:1، 5؛ عاموس4:12 .